Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • عمر شریف کے علاج  کے لئے سندھ حکومت نے چار کروڑ روپے جاری کردیئے

    عمر شریف کے علاج کے لئے سندھ حکومت نے چار کروڑ روپے جاری کردیئے

    ‏معروف آرٹسٹ عمر شریف کے علاج اور ایئر ایمبولینس سندھ حکومت نے چار کروڑ روپے جاری کردیئے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کےمطابق گزشتہ روز اس سلسلے میں چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری، وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ اور ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے یقین دہانی کرائی تھی۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق نجی اسپتال میں زیر علاج اداکار عمر شریف کی اہلیہ زرین عمر شریف نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمر شریف کو علاج کے لیے امریکی دارالحکومت واشنگٹن لے جایا جائے گا۔

    اداکار عمرشریف نے وزیراعظم سے اپیل کر دی

    باخبر ذرائع کے مطابق امریکہ میں عمر شریف کا علاج اداکارہ ریما کے شوہر ڈاکٹر سید طارق شہاب کریں گے ڈاکٹر طارق ماہر کارڈیالوجسٹ ہیں اور امریکی شہری ہیں۔

    انہوں نے کہا تھا کہ علاج پر آنے والے تمام اخراجات حکومت سندھ برداشت کرے گی عمر شریف کے صاحبزادے جواد عمر نے ان تمام افراد کا شکریہ ادا کیا ہے جو ان کے والد کے لیے دعا گو ہیں۔

    واضح رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے علیل عمر شریف کے ویزے کے حوالے سے درکار ضروری دستاویزات اہل خانہ کے توسط سے امریکی سفارتخانے میں جمع کرادیئے گئے ہیں

    امریکہ میں عمر شریف کا علاج اداکارہ ریما خان کے شوہر کریں گے

    جواد عمر نے مقامی میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وہ بطور خاص رکن کانگریس شیلا جیکسن کے شکر گزار ہیں جو ان کے والد کی صحت کے حوالے سے بے حد فکر مند ہیں۔

    عمر شریف کی فیملی کا کہنا تھا کہ اگر انہیں علاج کے لیے امریکہ نہیں بھیجا جاتا تو ان کی اوپن ہارٹ سرجری یہیں کرنی پڑتی جو کہ ان کے خطرناک ہو سکتی تھی۔

    رپورٹ کے مطابق عمر شریف نے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے درحقیقت وزیراعظم عمران خان علاج میں مدد کی اپیل کی تھی جس پر وزیراعظم کی طرف سے نوٹس بھی لیا گیا تھا۔

    بھارتی فنکار بھی عمر شریف کی علالت پر تشویش میں مبتلا ، وزیراعظم پاکستان سے مدد کی…

    اداکار عمرشریف کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر نے علاج کے لیے امریکہ جانے کامشورہ دیا ہے،ہمیشہ فلاحی کاموں میں وزیراعظم کی آواز پر لبیک کہتا رہاہوں،امید ہے کہ اس مشکل وقت میں وزیراعظم عمران خان مدد کریں گے-

    وزیراعظم ہاؤس کیطرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر وفاقی حکومت نے عمر شریف کے بیرون ملک علاج کا تمام خرچ اٹھانے کی پیشکش کر دی ہے۔

    حکومت سندھ نے عمر شریف کے لیے ایئر ایمبولینس کا انتظام کردیا

  • اسلام آباد اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے ، شدت کتنی تھی؟

    اسلام آباد اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے ، شدت کتنی تھی؟

    پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 4.5 ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلہ کی گہرائی زیرزمین 23 کلومیٹر اورمرکز اٹک سے 28 کلومیٹر جنوب میں تھا۔

    سوات اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے ، شدت کتنی تھی؟

    ابتدائی طور پر زلزلے سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی زلزلے کے وقت لوگوں میں خوف و ہراس پھیلا گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے-

    واضح رہے کہ گزشتہ روز خیبر پختونخوا کے ضلع سوات اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

    پاکستان میں زلزلہ پروف 5 مرلے کا گھر صرف 40 دن میں تیار ہو گا ، خالد منصور کا…

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.58 اور گہرائی 150 کلومیٹر زیر زمین ریکارڈ کی گئی زلزلے کا مرکز پاکستان، افغانستان اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔

    جبکہ اس سے دو روز پہلے ( ہفتہ کو) بھی سوات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے جن کی شدت چار اور گہرائی 180 کلومیٹر زیر زمین تھی۔

    کراچی میں آج سے 4 روزہ جزوی ہیٹ ویو شروع ہونے کا امکان محکمہ موسمیات

  • کابل ائیر پورٹ پر رہ جانیوالے امریکی کتوں کو نیا ٹھکانہ مل گیا

    کابل ائیر پورٹ پر رہ جانیوالے امریکی کتوں کو نیا ٹھکانہ مل گیا

    کابل ائیرپورٹ کی سیکیورٹی کی ذمہ دار کمپنی کے ملازمین نے ان پنجروں میں بند کتوں کی دیکھ بھال کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جنہیں کوئی بھی قبول کرنے کو تیار نہیں تھا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق افغانستان امریکا سمیت تمام ممالک انخلا کر گئے لیکن اپنے تربیت یافتہ کئی کتے وہیں چھوڑ گئے مگر اب کابل ائیرپورٹ پر رہ جانے والے امریکی تربیت یافتہ کتوں کو نیا ٹھکانہ مل گیا ہے۔

    اب وقت آ گیا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کا جائزہ لیا جائے امریکا

    کابل ائیرپورٹ کی سیکیورٹی کی ذمہ دار کمپنی کے ملازمین نے ان پنجروں میں بند کتوں کی دیکھ بھال کرنے کا فیصلہ کیا ہے سیکیورٹی کمپنی کے ایک ملازم کے مطابق جیسے ہی انہیں اطلاع موصول ہوئی وہ ان کتوں کو تلاش کرنے ائیرپورٹ پر آگئے۔

    ملازم کے مطابق انہیں ائیرپورٹ میں 30 کتے پنجروں میں بند ملے جن میں سے آدھے امریکی فوج کے زیر کنٹرول علاقےمیں سے پائے گئے تھے اور باقی افغان پولیس کے زیر انتظام عمارت میں بند تھے۔

    دو کبوتروں کی شاہانہ زندگی ، جن پر سالانہ 9 لاکھ روپے خرچ کئے جاتے ہیں

    ان تمام کتوں کی اب سکیورٹی کمپنی کے ملازمین، عزیز اور ان کے ساتھی دیکھ بھال کر رہے ہیں اور انہیں دو کنٹینروں سے بنائے گئے عارضی دفتر میں رکھا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ افغانستان سے امریکی فوج کا انخلا 31 اگست کو مکمل ہو چکا ہے، انخلا مکمل ہونے کے چند گھنٹے بعد ہی جانوروں کے حقوق کی امریکی تنظیم "PETA” نے بیان جاری کیا کہ امریکی فورسز 60 دھماکا خیز مواد سونگھنے والے کتے اور 60 دیگر کتے افغانستان میں چھوڑ گئے ہیں۔

    طالبان کے لیے اہم ہےکہ دنیا کے ساتھ تعلقات استوار کریں نائب وزیراعظم قطر

    دوسری جانب امریکی وزارت دفاع پینٹاگون کی جانب سے فوری طور پر اس خبر کی تردید کی گئی ان کا کہنا ہے کہ امریکا اپنے کوئی بھی کتے کابل ائیر پورٹ پر چھوڑ کر نہیں آیا۔

    عورتوں کا لباس پہن کر طالبان کے خلاف احتجاج کرنے والے شہری پکڑے گئے پھر کیا ہوا؟…

    واضح رہے کہ امریکی فوج میں شامل کتوں کی تربیت پر 40 ہزار ڈالر یعنی 66 لاکھ روپے تک کا خرچہ آتا ہے۔

    ایک امریکی تنظیم کی رپورٹ کے مطابق کتوں کا مانوس کرنے کے لیے پہلے ٹرینر اس کے ساتھ ایک ہفتے کا وقت گزارتا ہے، وہ کتے کے ساتھ ہائیکنگ سمیت دیگر سرگرمیوں میں شامل رہتا ہے تاکہ دونوں میں انسیت پیدا ہو جائے۔

    اس کے بعد کتے کی باقاعدہ ٹریننگ کا آغاز ہوتا ہے جس میں بنیادی زبانی احکامات اور مخصوص اشاروں کو سمجھنے کی تربیت کتوں کو دی جاتی ہے۔

    کتوں کو بھونکنے سے روکنے کے لیے بھی مخصوص مشقیں کرائی جاتی ہیں تاکہ جنگ کے دوران وہ آواز نہ نکالیں اور خاموشی سے اپنا کام سرانجام دیتے رہیں اس کے ساتھ ساتھ ٹریننگ کے آخری ہفتے کے دوران کتوں کو دھماکہ خیز مواد سونگھنے، منشیات، جرائم پیشہ افراد کی پہچان کرائی جاتی ہے۔

  • میٹ گالا 2021: شوبز ستاروں کے منفرد اور انوکھے انداز سوشل میڈیا پر وائرل

    میٹ گالا 2021: شوبز ستاروں کے منفرد اور انوکھے انداز سوشل میڈیا پر وائرل

    فیشن کی سب سے بڑی تقاریب میں سے ایک میٹ گالا 2021 کا میلہ نیویارک میں سجایا گیا-

    باغی ٹی وی : کرونا وائرس کی وبا اور پابندیوں کے بعد پیر کو منعقد ہونے والے میٹ گالا فیشن میلے سے نیو یارک میں دوبارہ سے روشنیاں اور فیشن کے جلوے دکھائی دیئے اورہمیشہ کی طرح فنکاروں کے اچھوتے اور منفرد انداز سب کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئےکورونا ایس اوپیز کی پابندی کرنے کے باوجود ستاروں نے فیشن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا۔

    اس پُر رونق تقریب میں تقریباً 400 اداکاروں، کھلاڑیوں، شاعروں اور فنکاروں نے شرکت کی، جن میں سے سب کو یا تو ویکسین لگی ہوئی تھی یا ان کا کووڈ 19 کا ٹیسٹ منفی آیا تھا گذشتہ برس کا میٹ گالاعالمی وبا کے باعث منسوخ کردیا گیا تھا اس بار تقریب کا مقصد ’میٹرو پولیٹن میوزیم آف آرٹس کاسٹوم انسٹیٹیوٹ‘ کے لیے امداد جمع کرنا تھا۔

    امریکی ریپر میگن تھی سٹالین نے پہلی بار میٹ گالا میں شرکت کی ڈیزائنر کوچ کے تیار کردہ کپڑوں میں ملبوس سٹالین نے اے ایف پی کو بتایا میں یہاں آ کر بہت پرجوش ہوں لیکن انہوں نے اعتراف کیا کہ بہت سارے لوگوں کے ہجوم میں رہنا ’قدرے عجیب‘ تھا۔

    انہوں نے کہا میں لوگوں سے الگ تھلگ ہونے کی عادت ڈال چکی ہوں، لیکن میں اب واپس آ گئی ہوں، لہذا میں ہر ایک کو دیکھ کر پرجوش ہوں۔

    سب سے الگ انداز میں کِم کارڈیشیئن نے انٹری کی، اس انٹری میں وہ ایسے لباس میں تھیں کہ کوئی ان کا چہرہ تک نہ دیکھ سکا، اب سر سے پاوں تک کالے برقع نما گاون کے پیچھے کون سا فیشن چھپا تھا ، اس کی کھوج جاری ہے۔


    نیو یارک ٹائمز کی فیشن ایڈیٹر وینیسا فریڈمین نے ٹویٹ کیا ’شاید؟ ہمیں لگتا ہے کہ یہ وہ(کم کارڈیشئین) ہیں؟-


    ایک صارف سنیہ بھرگاو نے لکھا کہ ’کم کارڈیشین نے آنکھ مچولی کو بہت سنجیدگی سے لے لیا۔

    امریکی گلوکارہ بیلی ایلش کے خوبصورت گاون اور انداز نے ریڈ کارپٹ پرچار چاند لگا دئیے، امریکی سنگر نے تقریب کی ہوسٹنگ بھی کی۔


    بیلی ایلش کے بھائی فینیس او کونل کا سُرخ پینٹ کوٹ اور ماسک نے بھی کافی شہرت حاصل کی-

    میٹ گالا میں ٹینس اسٹار سیرینا ولیمز کے پنکھوں والے اوورکوٹ کو بھی کافی پسند کیا گیا۔

    کانگریس کی رکن الیگزینڈریا کورٹیز نے فیشن میں اپنے سلوگن کو بھی شامل کر لیا، ان کے لباس پر ’امیروں سے ٹیکس لو‘ لکھا تھا۔

    امریکی سنگر فرینک اوشن اپنے گرین بالوں کے ساتھ گرین روبوٹ تھامے فیشن کارپٹ پر جلوہ گر ہوئے۔

    امریکی گلوکارہ ریحانہ نے اس بار کالے رنگ کے گاون کا انتخاب کیا جبکہ ان کے دوست کی رنگین چادر کی چمک نے لوگوں کی توجہ حاصل کی۔

  • یو اے ای نے 15 اداروں سمیت 38 افراد کو بلیک لسٹ کر دیا

    یو اے ای نے 15 اداروں سمیت 38 افراد کو بلیک لسٹ کر دیا

    متحدہ عرب امارات نے دہشت گردی کی فنڈنگ اور دہشت گردی سے منسلک دیگر سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے 15 اداروں کو بلیک لسٹ کر دیا ہے اداروں کے ساتھ دہشتگردی کی فہرست میں 38 افراد بھی شامل ہیں جن پر دہشت گردوں کی پشت پناہی کے الزامات ہیں بلیک لسٹ کیئے جانے والوں میں مقامی اور غیرملکی افراد ہیں۔

    باغی ٹی وی : عرب نشریاتی ادارے کے مطابق اماراتی حکومت نے مانیٹرنگ اداروں پر زور دیا ہے کہ وہ دہشت گردی کی معاونت کرنے والے افراد اور اداروں پر نظر رکھیں اور بات کو یقینی بنائیں کہ دہشت گردی کی مالی، تکنیکی، لاجسٹک یا تجارتی شکل میں مدد کی روک تھام اور اس حوالے سے ریاستی قوانین پر چوبیس گھنٹوں کے اندر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے.

    پاکستان کے برطانوی ریڈ لسٹ سے باہر نکلنے کے امکانات

    عرب نیوز نے بلیک لسٹ ہونے والے تمام افراد اور اداروں کی فہرست بھی شائع کی ہے۔

    دوسری جانب ایرانی میڈیا کے مطابق لبنان ، عراق ، بھارت ، یمن ، افغانستان ، شام ، نائیجیریا اور ایران کے شہریوں کو حال ہی میں متحدہ عرب امارات نے بلیک لسٹ کیا تھا۔متحدہ عرب امارات کی بیشتر پابندیوں میں وہ کمپنیاں شامل ہیں جو تجارت ، جہاز رانی اور تبادلے کے شعبوں میں سرگرم ہیں۔

    متحدہ عرب امارات کا مسافروں کو وزٹ ویزہ آن آرائیول کی سہولت فراہم کرنے کا اعلان

    ایرانی میڈیا کے مطابق بلیک لسٹنگ کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی۔یو ای اے کی بلیک لسٹنگ اس وقت سامنے آئی ہے جب عرب ریاست ، امریکی حمایت یافتہ سعودی حکومت کے ساتھ ، ایک طرف یمن سمیت دیگر ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کر رہی ہے ، اور دوسری طرف اسرائیلی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے۔

    گزشتہ روز متحدہ عرب امارات نے متعدد ممالک کے مسافروں کو وزٹ ویزہ آن آرائیول کی سہولت فراہم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ متحدہ عرب امارات کی جانب سے گذشتہ ماہ اگست میں وزٹ ویزوں کا اجرا دوبارہ شروع کرچکا ہے۔

    خلیجی اخبار کے مطابق دنیا کے 70 ممالک کے مسافر دبئی پہنچنے پر ویزہ حاصل کرسکتے ہیں جس میں انہیں 90 دن کا وزٹ ویزہ دیا جائے گا اور ملٹی پل انٹری کی اجازت بھی ہوگی۔

    بغیر اجازت عمرہ کرنے والوں پر بھاری جرمانہ عائد کرنا کا اعلان

  • ‏انٹربینک میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر

    ‏انٹربینک میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر

    ‏انٹربینک میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر ، آج امریکی ڈالر کی قیمت 168 روپے 90 پیسے ہو گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 70 پیسے مہنگا ہوا ہے-

    باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق پاکستان میں گزشتہ تین مہینوں سے ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور آج انٹربینک میں ڈالر آج مزید 80 پیسے مہنگا ہوا ہے۔ آج جب کرنسی مارکیٹ کھلی تو ڈالر کی قیمت 168.10 پر تھی کاروبار کھلتے ہی ڈالر کی طلب میں مزید اضافہ ہوا۔

    ڈالر کی قیمت بلند ترین سطح 168.90 تک پہنچ چکی تھی رواں برس مئی کے مہینے میں ایک امریکی ڈالر کی قیمت 152 پاکستانی روپے تھی۔

    سال2020 میں بھی ڈالر کی قیمت 168 روپے تک اوپر جا کر واپس اس سطح پر گری تھی تاہم مئی کے بعد ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا اور تین مہینوں میں اس کی قدر میں اضافہ16 روپے اضافہ ہو کر 168 روپے کی حد سے تجاوز کر گئی ہے۔

    رپورٹس کے مطابق ڈالرکی قیمت میں اتارچڑھاؤ پاکستانی معیشت پربراہ راست اثرانداز ہوتا ہے گزشتہ سال ڈالرکی قیمت 169 روپے تک پہنچ گئی تھی مالی سال2019-20 کا بجٹ پیش ہوا تو ڈالرکی قیمت انٹربینک مارکیٹ میں 158 روپے اوراوپن مارکیٹ میں 159 روپے پرٹریڈ کررہی تھی۔

    دسمبر2019 تک ڈالرکی قیمت 155 اور158 کےدرمیان ٹریڈ کرتی رہی لیکن مارچ2020 کا مہینہ پاکستانی معیشت اور قرضوں کے بوجھ کےحوالے سے بھاری رہا 23 مارچ کوکورونا وبا سے بچاؤ کیلئےلاک ڈاؤن کیا گیا۔

    لاک ڈاؤن کے صرف 4 روز بعد ڈالر10 روپےتک مہنگا ہو کرملکی تاریخی کی بلند ترین سطح 169 روپے تک چلا گیا تھ سال2020 کے اپریل میں ڈالر163، مئی میں 161 اور جون میں 165 روپے کی سطح کو چھوکرا جون2020 میں 164.25 روپے کی سطح تک گر گیا تھا۔

  • بلدیاتی انتخابات کیلئے مزید تاخیر نہیں کی جاسکتی      چیف الیکشن کمشنر

    بلدیاتی انتخابات کیلئے مزید تاخیر نہیں کی جاسکتی چیف الیکشن کمشنر

    چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے بلدیاتی انتخابات کیلئے آرڈر جاری کرنے کا اعلان کر دیا ہے-

    باغی ٹی وی:الیکشن کمیشن میں بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی جس میں سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بلوچستان احمد رضا اور ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان پیش ہوئے۔

    اب وقت آ گیا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کا جائزہ لیا جائے امریکا

    اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات کے بعد بلدیاتی انتخابات کرانا ہیں، کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات کے انعقاد پر وزارت دفاع کے شکرگزار ہیں-

    صوبائی حکومتیں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کیلئے اپنی ذمہ داری پوری کریں جب کہ الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابات کرانے کی اپنی ذمہ داری پوری کرے گا۔

    فلم کی شوٹنگ کے دوران سلمان خان کے ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈٰیا پر وائرل

    چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہا انتخابات کے لیے مزید تاخیر نہیں کی جاسکتی الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابات کے لیے آرڈر جاری کرنے جارہا ہےمسائل کی وجہ سے بلدیاتی انتخابات کیلئے مزید تاخیر نہیں کی جاسکتی، بلدیاتی ادارے جمہوریت کی بنیاد ہے، بلدیاتی اداروں کی عدم موجودگی کے باعث عوام کو جمہوری حق سے محروم رکھا جارہا ہے۔

    ہم نے طالبان حکومت کو تسلیم نہیں کیا،امریکہ میں پاکستان کے سفیر اسد مجید خان کا امریکی اخبار کو…

    صنعتوں، پاور پلانٹس، کے الیکٹرک اور کھاد فیکٹریوں کو بھی گیس کی فراہمی بند ہونے کا…

    مشہور مصنف طارق اسماعیل ساگر رضائے الہی سے وفات پا گے ہیں. إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ,

  • مشہور مصنف طارق اسماعیل ساگر رضائے الہی سے وفات پا گے ہیں. إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ,

    مشہور مصنف طارق اسماعیل ساگر رضائے الہی سے وفات پا گے ہیں. إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ,

    معروف ناول نگار محقق اور ادیب طارق اسماعیل ساگر صاحب کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے-

    کالم نگار معروف ادیب، ناول نگار، محقق اور کالم نگار متعدد قومی اخبارات سے منسلک رہے ہیں۔ آپ کئی درجن کتابوں اور ناولوں کے مصنف ہیں ساگر صاحب نے اپنے زندگی کا سار عرصہ قلمی جہاد کرتے ہوئے گزارا۔ کچھ عرصہ پہلے اُنھوں نے اپنی ایک سرگزشت وہ مجھے کھا گئے کے نام سے لکھی یقینی طو ر پر ایک صاف سچے کھرئے انسان کو معاشرئے میں اپنا کام کرنے کے لیے بہت سے مسائل کا سامناکرنا پڑتا ہے۔ یہ سب کچھ ساگر صاحب کے ساتھ بھی ہواکہ وہ لوگ جو صحافت کے ٹھیکیدار بنے ہوئے ہیں ساگر صاحب کی سرگزشت پڑھنے کے بعد اندازہ ہوتا ہے کہ اُن کا اصل چہرہ کیا ہے۔

    ساگر صاحب کی کتابیں نوجوان نسل میں اتنی مقبول ہیں کہ اپنی مثال آپ ہیں۔پاک فوج کے ساتھ ساگر صاحب کی محبت پاکستان سے محبت ہے کی کوئی انتہا نہیں ہے۔ پاک فوج کی قربانیوں کا ذکر ساگر صاحب کے ناولوں اور کالموں میں بجا طور پر ملتا ہے۔ انتہائی نیک انسان ہیں اﷲ پاک سے ڈرنے والے تھے اور روایتی صحافت سے بہت دور تھے-

    مادر وطن کے لیے اپنے زندگی کو ہر طرح کی مشکلات میں ڈالے رکھا۔ ساگر صاحب یوسف زئی پٹھان ہیں یوں ساگر صاحب نے پاک وطن کی حرمت کے لیے واقعی ہمیشہ ایک بہادر سپاہی کا کردار ادا کیا ہے مرحوم نے کٸی گمنام آفسران پر کتابیں بھی لکھیں ان کو سکھ مذہب پر مکمل عبور حاصل تھا-

    ساگر صاحب نے بے شمار کتابیں لکھیں ہیں میں ایک جاسوس تھا۔ کمانڈو،وطن کی مٹی گواہ رہنا، وادی لہو رنگ، را، بے شمار ناول، کتابیں ہیں جو کہ ہمارئے نوجوانوں کے لیے مشعل راہ ہیں بھارت میں گمنامی کی زندگی گزارنے کے دوران گرفتار ہوگۓ تھے اور پہر کامیابی سے بھارتی قید سے فرار بھی ہوئے تھے

    ہماری حکومت کو چاہیے کہ جناب ساگر صاحب جیسی شخصیت کے مقام کو سراہے اور اُن کی لازوال خدمات پر اُنھیں صدارتی تمغہ دے۔ کیونکہ ساگر صاحب کھرے انسان ہیں ِاس لیے اُن سے چاپلوسی نہیں ہوتی ساگر صاحب کی کتابوں سے اقتباسات کو ہمارئے تعلیمی نصاب کا حصہ بنایا جانا چاہیے۔ ساگر صاحب کی خدمات کو بطور سٹریٹجک اِنالسٹ لینا چاہیے۔

    انکی نماز جنازہ عصر کے بعد ان کی رہائش گاہ 189 سی، اقبال ایونیو فیز 3 کینال روڈ نزد شاہ کام چوک بحریہ ٹاؤن لاہور میں ادا کی جائے گی ۔

  • اب وقت آ گیا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کا جائزہ لیا جائے           امریکا

    اب وقت آ گیا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کا جائزہ لیا جائے امریکا

    امریکا کے وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے کہا اب وقت آ گیا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کا جائزہ لیا جائے پاکستان کوافغانستان سے متعلق کیا کردار ادا کرنا ہوگا اس معاملے کوبھی دیکھ رہے ہیں۔

    باغی ٹی وی :امریکا کے وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے امریکی کانگریس کے سامنے پالیسی بیان میں بتایا کہ افغانستان کےمستقبل پر پاکستان سے تعلقات کا دوبارہ جائزہ لیں گے۔ پاکستان کوافغانستان سے متعلق کیا کردار ادا کرنا ہوگا اس معاملے کوبھی دیکھ رہے ہیں۔

    طالبان کے لیے اہم ہےکہ دنیا کے ساتھ تعلقات استوار کریں نائب وزیراعظم قطر

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان طالبان پرعالمی تقاضے پورے کرنے کےلیے دباؤ بڑھائے پاکستان نےدہشت گردی کےخلاف مختلف مواقعوں پرامریکا سےتعاون کیا ہے۔ امریکا آنے والے ہفتوں میں پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کا جائزہ لے گا۔

    بلنکن کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا کے مفادات کا ٹکراؤ بھی رہا ہے پاکستان کا افغانستان کے مستقبل کے حوالے سے کردار رہا ہے۔

    عورتوں کا لباس پہن کر طالبان کے خلاف احتجاج کرنے والے شہری پکڑے گئے پھر کیا ہوا؟…

    امریکی وزیرخارجہ نے الزام لگایا کہ پاکستان طالبان کی سرپرستی بھی کرتا رہا اورہمارا اتحاد ی بھی رہا ہے اب وقت آ گیا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کا جائزہ لیا جائے-

    امریکا کے وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے بتایا کہ افغانستان میں سفارتی مشن شروع کردیا گیا ہے افغانستان میں کسی بھی خطرےپرنظررکھیں گے کسی بھی خطرے کی صورت میں فوری ردعمل دیں گے۔

    افغان شہریوں کی مدد کرتے رہیں گے اقوام متحدہ حکام سےافغان عوام کی مددسےمتعلق بات چیت ہورہی ہے انہوں نے کہا کہ افغانستان سےانخلامیں توسیع سےمزیدجانی نقصان کاخدشہ تھا۔

    متحدہ عرب امارات کا مسافروں کو وزٹ ویزہ آن آرائیول کی سہولت فراہم کرنے کا اعلان

  • فلم کی شوٹنگ کے دوران سلمان خان کے ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈٰیا پر وائرل

    فلم کی شوٹنگ کے دوران سلمان خان کے ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈٰیا پر وائرل

    استبنول: بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کی ترکی میں اپنی نئی فلم کی شوٹنگ کے دوران ڈانس کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    باغی ٹی وی : بالی ووڈ سلطان سلمان خان ان دنوں اداکارہ کترینہ کیف کے ساتھ ترکی میں موجود ہیں جہاں وہ یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی اپنی بلاک بسٹر فلم ’ٹائیگر‘ کے سیکوئل کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ ترکی میں ابتدائی شوٹنگ مکمل کرنے کے بعد وہ روس میں فلم کی باقی شوٹنگ مکمل کریں گے۔

    ترکی میں ’ٹائیگر تھری‘ کے ایک گانے کی شوٹنگ مکمل ہونے کے بعد مداحوں کی جانب سے سلمان خان کے ساتھ ان کے مشہور گانے ’جینے کے ہیں چار دن’پر ڈانس کرنے کی فرمائش کی گئی جس پربالی ووڈ ٹائیگر نے مداحوں کے ساتھ ڈانس کیا وہاں موجود کسی شخص نے ڈانس کی ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردی جو وائرل ہوگئی۔

    ایک مداح نے سلمان خان کے ڈانس پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ سلومیاں آج بھی اسی توانائی سے ڈانس کررہے ہیں جیسے فلم ’مجھ سے شادی کرو گی‘ میں کیا تھا۔

    واضح رہے کہ ممبئی سے فلم ’ٹائیگر تھری‘ کی شوٹنگ کے لیے روانہ ہوتے وقت سلمان خان کو ایئرپورٹ پر سیکیورٹی آفیسر نے روک لیا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی اور بعد ازاں پولیس فورس اور مداحوں کی جانب سے اہلکار کی تعریف کی گئی تھی۔

    سلمان خان اپنی ٹائیگر فرنچائز کی تیسری فلم کی شوٹنگ کے لیے روس جانے کی غرض سے جیسے ہی ممبئی ایئرپورٹ پہنچے جہاں مداحوں اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے انہیں گھیر لیا اور ان سے تصویر کی فرمائش کرنے لگے۔ جب ہجوم زیادہ بڑھ گیا اور لوگوں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا توایئرپورٹ پر موجود سینٹرل انڈسٹریل سیکیورٹی فورس (سی آئی ایس ایف) کے اہلکار اے ایس آئی سومناتھ موہانتے نے سلومیاں کو سیکیورٹی چیک کے لیے ایئرپورٹ پر روک لیا تھا-

    سلمان خان کو ائیر پورٹ پر روکنے والا پولیس اہلکار مشکل میں پھنس گیا

    سلمان خان کو ایئر پورٹ پر روکنے والے اہلکار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی اور لوگ اپنے فرض کی ادائیگی پر سیکیورٹی اہلکار کی تعریفیں کررہے تھے جب کہ کچھ لوگ تو انہیں ہیرو قرار دے رہے تھے، لیکن بعد یہ اہلکار مشکل میں پڑگیا تھا-

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سی آئی ایس ایف نے اے ایس آئی سومناتھ موہانتے کا موبائل فون قبضے میں لے لیاتھا کیونکہ اس نے سلومیاں کو ایئرپورٹ پر روکنے کے بعد ایک میڈیا تنظیم سے فون پر بات کی تھی۔

    رپورٹس کے مطابق موہانتے کا موبائل فون ضبط کرلیا گیا تھا کیونکہ اس نے میڈیا سے بات چیت کی اور یہ پروٹوکول کی خلاف ورزی ہے۔ میڈیارپورٹس میں مزید کہا جارہا تھا کہ اے ایس آئی موہانتے کا موبائل فون اس لیے ضبط کیا گیا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ وہ اس واقعے کے بارے میں میڈیا سے مزید بات چیت نہ کرسکے-