Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • دو کبوتروں کی شاہانہ زندگی ، جن پر سالانہ 9 لاکھ روپے خرچ کئے جاتے ہیں

    دو کبوتروں کی شاہانہ زندگی ، جن پر سالانہ 9 لاکھ روپے خرچ کئے جاتے ہیں

    برطانوی خاتون نے دو کبوتروں کو گود لیا ہے جن پر سالانہ 4000 برطانوی پاؤنڈ (نو لاکھ روپے) خرچ کرتی ہیں۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق ان کبوتروں کو غذائیت بخش مہنگے کھانے کھلائے جاتے ہیں الگ کمرہ ہے اور پیمپر نما کپڑوں کی الماری بھی ہے۔ دونوں کے لیے نرم بستر ہیں اور سیر کے لیے بچوں جیسی گاڑی بھی خریدی گئی ہے۔

    ہارر فلمیں دیکھیں اور لکھ پتی بن جائیں

    موس اور اسکائی نامی پرندوں پر ان کی مالکن میسی بے تحاشہ رقم خرچ کرتی ہیں اور انہیں سیر کرانے کے لیے بچوں کو لے جانے والی خاص اسٹرولر گاڑی بھی تیار کی گئی ہے 23 سالہ خاتون میگی کو دونوں کبوتر ان کے گھر کے پاس ملے تھے جنہیں وہ اپنے ساتھ لے آئیں۔

    میگی کا کہنا ہے کہ ان کی جان بچانے کے لیے نلکیوں اور ہاتھ سے کھانا دیا اور کئی روز تک دونوں پرندوں کا خیال رکھا گیا اب یہ پرندے ان کے دوست بن چکے ہیں اور ان سے بہت پیار کرتے ہیں لیکن اب یہ دونوں پرندے ایک شاہانہ زندگی گزاررہے ہیں ان کی سالگرہ منائی جاتی ہے اور کبوتروں کو ڈھیروں تحفے ملتے ہیں۔

    دنیا کا سب سے بوڑھا پینگوئن”موچیکا ” چل بسا

    میگی کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں جنگلی کبوتروں کو پرواز کرتے ہوئے چوہے بھی کہا جاتا ہے کیونکہ یہ چھوٹے پرندوں کے لیے نقصان دہ ہوتے ہیں اور اپنی تعداد بڑھاتے رہتے ہیں تاہم میگی کا خیال ہے کہ یہ پرندے بھی کسی دوسرے جانورکی طرح پیارے ہیں اور ان سے محبت کی جانی چاہیئے۔

    میگی نے دونوں پرندوں کے لیے الگ الگ کمرے بنائے ہیں جہاں ان کے کپڑے، کھلونے ، پیمپر نما قیمتی پوشاک اور دیگر سہولیات موجود ہیں۔ ہرپرندے کے لیے دو درجن سے زائد کپڑے بنائے گئے ہیں جن میں سے ایک کی قیمت 40 سے 50 ڈالر تک ہے۔

    میگی کے مطابق شام کو وہ تھوڑی دیر پرواز کرتے ہیں اور تازہ ہواخوری کے بعد دوبارہ ان کے پاس آجاتے ہیں شام میں انہیں سیر کے لیے باہر بھی لے جایا جاتا ہے جس کے لیے شاہانہ پردوں والی خاص گاڑی بنائی گئی ہے۔

  • صنعتوں، پاور پلانٹس، کے الیکٹرک اور کھاد فیکٹریوں کو بھی گیس کی فراہمی بند ہونے کا امکان

    صنعتوں، پاور پلانٹس، کے الیکٹرک اور کھاد فیکٹریوں کو بھی گیس کی فراہمی بند ہونے کا امکان

    سوئی سدرن گیس کمپنی نے 14 سے 17 ستمبر کے دوران سی این جی سیکٹر کے ساتھ صنعتوں، پاور پلانٹس، کے الیکٹرک اور کھاد فیکٹریوں کو بھی منتقل کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ایل این جی منتقل کرنے والے ایف ایس آر یو کی تبدیلی کے دوران گیس کے حصول میں کمی کا اثر سی این جی سیکٹر کے ساتھ صنعتوں، پاور پلانٹس، کے الیکٹرک اور کھاد فیکٹریوں کو بھی منتقل کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

    سندھ اور بلوچستان میں سی این جی کی فراہمی 14 سے 17 ستمبر تک بند

    رپورٹس کے مطابق گھریلو اور تجارتی صارفین کو بلا تعطل گیس کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے، ایس ایس جی سی 14 ستمبر 2021 (پیر اور منگل کی درمیانی شب) سے چار دن کے لیے سندھ اور بلوچستان کے تمام سی این جی اسٹیشنوں کو گیس کی فراہمی معطل رکھے گی جب کہ سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی ہفتہ 18 ستمبر 2021 کو صبح 08:00 بجے بحال کردی جائے گی۔

    کے الیکٹرک، سندھ نوری آباد پاور کمپنی اور فوجی فرٹیلائزر بن قاسم کو گیس کی فراہمی بھی جزوی طور پر کم کی جائے گی اگر اس انتظام سے بھی گیس کی کمی کو پورا کرنے میں دشواری ہوئی تو غیر برآمدی صنعتوں کو بھی گیس کی فراہمی بند کردی جائے گی۔

    پاکستان میں کورونا سے مزید 78 اموات

    اس صورتحال سےمؤثر طریقے سے نبردآزما ہونے کے لیے ایس ایس جی سی نے مقامی ای اینڈ پی کمپنیوں سے ان چار دنوں کے دوران اپنی گیس کی پیداوار بڑھانے کی درخواست کی ہے اور انھیں اس سلسلے میں ضروری مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

    علاوہ ازیں گیس کی اس قلت کی وجہ سے کراچی کے بعض علاقوں میں کم پریشر کی شکایات کا بھی امکان ہے ۔

  • برینڈن ٹیلرکا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا باقاعدہ اعلان ،ساتھیوں نے  گارڈ آف آنر پیش کیا

    برینڈن ٹیلرکا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا باقاعدہ اعلان ،ساتھیوں نے گارڈ آف آنر پیش کیا

    زمبابوے کے وکٹ کیپر بیٹسمین برینڈن ٹیلر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا باقاعدہ اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی : 35 سالہ کرکٹر برینڈن ٹیلر نے پیر کے روز آئرلینڈ کے خلاف ون ڈے میچ کی صورت میں آخری بار اپنے ملک کی نمائندگی کا اعزاز پایا، بیٹنگ کے لیے آمد پر ساتھیوں نے انھیں گارڈ آف آنر پیش کیا، آخری اننگز میں وہ 7 رنز بنا سکے۔

    ٹیلر نے کہا کہ کرکٹ میں میرا 17 برس کا سفر اتار چڑھاؤ سے بھرپور رہا، میں ملک کی نمائندگی کا موقع دینے پر زمبابوین بورڈ اور سپورٹ پر اپنے کوچز اور ساتھی کھلاڑیوں کا شکرگذار ہوں۔

    ٹیلر نے ٹویٹر پر ایک بیان میں کہا ، “یہ بھاری دل کے ساتھ میں اعلان کرتا ہوں کہ میں اپنے پیارے ملک کے لیے اپنا آخری میچ کل پیر کو آئرلینڈ کے خلاف کھیلوں گا 17 سال اتار چڑھاؤ سے بھرے ہوئے تھے اور میں دنیا کے لیے نہیں بدلا ۔ اس نے مجھے عاجزی کا درس دیا۔

    انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ اپنے آپ کو یاد دلایا کہ میں کتنا خوش قسمت ہوں کہ اتنے عرصے سے اس جگہ پر ہوں۔ بیج کو فخر کے ساتھ پہننا اور سب کچھ میدان میں چھوڑ کر جانا۔ میرا مقصد ہمیشہ سے ٹیم کو بہتر پوزیشن میں لانا ہے۔

    ٹیلر نے مزید کہا ، میں 2004 میں پہلے آیا تھا اور تب سے میں نے ہمیشہ ٹیم کو بہتر پوزیشن میں رکھنے کی کوشش کی ہے۔ مجھے امید ہے کہ میں نے کیا۔

    34 سالہ برینڈن ٹیلر نے زمبابوے کرکٹ ، ٹیم کے ساتھیوں ، خاندان اور شائقین کا شکریہ ادا کیا کہا کہ آخر میں بیوی کیلی این اور چار خوبصورت لڑکوں کا شکریہ۔ اس سفر میں آپ کا میرے لیے بہت مطلب ہے اور آپ کے بغیر یہ ممکن نہیں تھا اب ہوائی اڈے کو سر درد نہیں ہوگا۔ میں اگلے مرحلے پر توجہ مرکوز کر رہا ہوں۔ میں آپ سب سے بہت پیار کرتا ہوں۔

    یاد رہے کہ ٹیلر نے 2004 میں سری لنکا کے خلاف ون ڈے کیریئر کا آغاز کیا اور وقت کے ساتھ ساتھ وہ بین الاقوامی کرکٹ میں زمبابوے کے بہترین کرکٹرز میں سے ایک بن گئے۔

    برینڈن ٹیلر نے اب تک 204 ون ڈے میچوں میں 6677 رنز بنائے ہیں اور وہ زمبابوے کے بلے باز اینڈی فلاور کے 6786 رن کے قومی ریکارڈ سے 112 رنز پیچھے ہیں-

  • ایلوس پریسلے کے بال  12 کروڑ 22 لاکھ روپے میں نیلام

    ایلوس پریسلے کے بال 12 کروڑ 22 لاکھ روپے میں نیلام

    راک اینڈ رول موسیقی کے بانی ایلوس پریسلے کے بال گزشتہ ہفتے 7 لاکھ 25 ہزار ڈالر یعنی 12 کروڑ 22 لاکھ روپے میں نیلام ہوگئے۔

    باغی ٹیوی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق بالوں کے نیلامی لاس اینجلس کے ’’کرُوس جی ڈبلیو ایس آکشنز‘‘ نے کی، بالوں کا یہ گچھا ایک جار میں حفاظت سے بند کیا گیا ہے جس کے ساتھ کئی دستاویزات اور تصدیقی اسناد بھی ہیں جو ثابت کرتی ہیں کہ یہ بال سچ میں ایلوس پریسلے کے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق بال ایلوس پریسلے کے ذاتی حجام کے پاس محفوظ تھے، یہ حجام 20 سال سے زائد عرصے تک امریکی گلوکار کے ساتھ رہا حجام نے یہ بال اپنے اور ایلوس پریسلے کے مشترکہ دوست، تھامس مورگن کو تحفے میں دے دیئے جو ایک لمبے عرصے تک اسی کے پاس رہے اور پھر گزشتہ ہفتے نیلامی میں رکھ دیئے گئے۔

    نیلامی میں ایلوس پریسلے کا وہ لباس بھی شامل تھا جو انہوں نے 1972 میں میڈیسن اسکوائر گارڈن میں اپنے فن کا مظاہرہ کرتے دوران پہنا تھا۔ یہ لباس دس لاکھ 12 ہزار 500 ڈالر میں فروخت ہوا۔

    اس سے پہلے 2009 میں بھی ایلوس پریسلے کے بال پندرہ ہزار ڈالر میں نیلام ہوئے تھے جن کے مقابلے میں یہ گچھا کہیں زیادہ رقم میں فروخت ہوا ہے-

    حکومت سندھ نے عمر شریف کے لیے ایئر ایمبولینس کا انتظام کردیا

    مشہور امریکی گلوکارروک اینڈ رول کے بادشاہ۔ جنوری سن 1935ء کو پیدا ہونے والے ایلوس پریسلے 16 اگست سن 1977ء کو بیالیس برس کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے۔

    اُنہوں نے اپنے کیرئر کے دوران میں 800 سے زیادہ گیت گائے اور 33 فلموں میں ہیرو کے طور پر اداکاری بھی کی ان کا شمار ان شخصیات میں ہوتا ہے جو مرنے کے بعد بھی دنیا میں بہت زیادہ مقبول ہیں۔

    اداکارہ ایمن سلیم نے اچانک شوبز چھوڑنے کے راز سے پردہ اٹھا دیا

  • خطاب کے دوران اپوزیشن جماعتوں کا شور مچانا ان کی مایوسی اور بے بسی کو ظاہر کرتا ہے   عثمان بزدار

    خطاب کے دوران اپوزیشن جماعتوں کا شور مچانا ان کی مایوسی اور بے بسی کو ظاہر کرتا ہے عثمان بزدار

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی قسمت میں رونا لکھا ہے اور یہ آئندہ بھی روتے رہیں گے صدر مملکت کے خطاب کے دوران اپوزیشن جماعتوں کا شور مچانا ان کی مایوسی اور بے بسی کو ظاہر کرتا ہے-

    باغی ٹی وی : گزشتہ روز پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس اور اپوزیشن کے احتجاج پر اپنے بیان میں عثمان بزدار نے کہا کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا پارلیمنٹ کے مشترکہ سیشن سےخطاب قومی اتحاد اور یکجہتی کا مظہرہے، پارلیمنٹ کے 3سال مکمل ہونے پر صدر مملکت نے اپنے خطاب میں عوامی امنگوں کی ترجمانی کی –

    عثمان بزدار نے کہا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں نے غیر پارلیمانی اور غیر جمہوری رویے کا مظاہرہ کیا۔ نااہل اپوزیشن نے اس اہم موقع پر بھی پوائنٹ اسکورنگ کی کوشش کی شور مچا کر اپوزیشن عناصر نے اخلاقی دیوالیہ پن کا ثبوت دیا، اپوزیشن جماعتوں کا اخلاق سے گرا رویہ قابل مذمت ہے ۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ گزشتہ روز پارلیمنٹ میں پاکستان کی ناکام ترین اپوزیشن نے پارلیمانی روایات کی دھجیاں اڑائیں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا پارلیمنٹ کے مشترکہ سیشن سےخطاب قومی اتحاد اور یکجہتی کا مظہرہے صدر مملکت کے خطاب کے دوران اپوزیشن جماعتوں کا شور مچانا ان کی مایوسی اور بے بسی کو ظاہر کرتا ہے، اپوزیشن کی قسمت میں رونا لکھا ہوا ہے اور یہ آئندہ بھی روتے رہیں گے ۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز اپنے خطاب میں صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی کا کہنا تھا کہ میری گفتگو حال اور مستقبل کے حوالے سے ہے،گزشتہ 3 سالوں میں ملک وقوم میں بہت مثبت تبدیلیاں آئی ہیں پاکستان کی معیشت ترقی کی جانب گامزن ہے شور مچانے کی بجائے حقیقت تسلیم کرنی پڑے گی تیسرے پارلیمانی سال کی تکمیل پرمبارکباد پیش کرتا ہوں،کورونا کے باعث دنیا بھرکی معیشتیں متاثرہوئیں،کورونا کے دوران پاکستان کی معیشت مستحکم رہی بہتر حکومتی پالیسیوں کی بدولت معیشت مستحکم رہی،حکومت نےتعمیراتی شعبے کو 36ارب روپے کی سبسڈی دی-

    مُک گیا تیرا شو نیازی گو نیازی گو نیازی،پارلیمنٹ میں اپوزیشن کے نعرے

    پوزیشن کے شور شرابے پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ صبرکریں اورسنیں،عوام کوبات سمجھ آ گئی ہے یہاں بھی سمجھنی چاہیے ، ترسیلات زر 19.4ارب ڈالرتک پہنچ گئے ،پاکستان اسٹاک ایکس چینج نے ماضی کے تمام ریکارڈ توڑدیئے ،زرعی شعبے میں مزید بہتری کی ضرورت ہے،غیرملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں 60 فیصد اضافہ ہوا ہے،دنیا اس وقت چوتھے صنعتی انقلاب سے گزر رہی ہے یہ صرف معاشی انقلاب نہیں،فکری انقلاب ہے،ملکی ترقی کا سہرا وزیراعظم عمران خان کے سر جاتا ہے،اپوزیشن کچھ سن لیں تو سمجھ میں آجائے گی اسٹیل اور سیمنٹ سمیت 60 کے قریب انڈسٹری چل پڑی ہے،اب تک 17 لاکھ نوجوانوں کو ڈیجیٹل کی تربیت دی جاچکی ہے، احساس پروگرام کےتحت غریبوں کی مددکی گئی، ہم نےماضی میں ٹیلنٹ کی قدرنہیں کی،3 سال میں پاکستان نے اندرونی وبیرونی محاذپرکامیابیاں حاصل کیں،زرعی شعبے میں مزیدبہتری کی ضرورت ہے،نوجوانوں کوتربیت اورروزگارکے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں،احساس کفالت،نشوونمااوراحساس آمدن اورلنگرخانے جیسے پروگرام شروع کیے گئے،ہم نےلوٹ مارسے توجہ ہٹا کرانسانیت پرفوکس کیا ہے،احساس کفالت پروگرام کے تحت رواں سال 70 لاکھ خواتین کو ماہانہ 2 ہزارروپے دیئے جائیں گے،کامیا ب جوان پروگرام کیلئے 100 ارب روپے رکھے گئے ہیں،کامیاب جوان پرگرام کےتحت نوجوانوں کوآسان شرائط پر قرضے دیئے جائیں گے،پاکستان میں بڑھتی ہوئی آبادی پرتوجہ دینےکی ضرورت ہے،بڑھتی آبادی کی وجہ سے وسائل پربوجھ پڑرہا ہے .بچوں کی پیدائش میں وقفےکی اشد ضرورت ہے ،انتخابات میں شفافیت جمہوریت کے لیے بہت ضروری ہے ای وی ایم میں پرانے بیلٹ کا نظام بھی شامل ہے،انتخابی اصلاحات کو متنازع نہ بنایا جائے، سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینا بہت ضروری ہے،

    وزیراعظم کو فوجی قیادت کو سیاست میں نہیں گھسیٹنا چاہیے، بلاول بھٹو

    صدر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کئی دہائیوں سے کشمیریوں کی نسل کشی کررہا ہے،وزیراعظم نے خود کوکشمیرکا سفیر کہا اورعالمی فورم پربھارت کا چہرہ بےنقاب کیا، سمندر پار پاکستانیوں کوووٹ کا حق دلانے کیلئے موجودہ حکومت نے سب سے زیادہ کام کیا

    قبل ازیں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک اور اس کے بعد نعت رسول مقبول ﷺ سے ہوا اس دوران پارلیمنٹ میں مکمل خاموشی رہی مگر جونہی سپیکر قومی اسمبلی نے مائیک سنبھالا اپوزیشن نے شور شرابہ شروع کر دیا سپیکر قومی اسمبلی نے صدر مملکت کو خطاب کی دعوت دی صدر مملکت کے مائیک سنبھالنے سے قبل ہی اپوزیشن نے نعرے بازی شروع کر دی تھی اپوزیشن کی جانب سے گو نیازی گو کے نعرے لگتے رہے ،اس دوران وزیراعظم عمران خان ایوان میں بیٹھے رہے، شہباز شریف اور بلاول بھی ایوان میں تھے پارلیمنٹ میں ن لیگی رہنما خواجہ آصف ، شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال مُک گیا تیرا شو نیازی گو نیازی گو نیازی کا نعرہ لگاتے رہے ،شہباز شریف اور یوسف رضا گیلانی بھی اس دوران ایک ساتھ خاموشی سے کھڑے نظر آئے-

  • کراچی میں آج سے 4 روزہ جزوی ہیٹ ویو شروع ہونے کا امکان       محکمہ موسمیات

    کراچی میں آج سے 4 روزہ جزوی ہیٹ ویو شروع ہونے کا امکان محکمہ موسمیات

    کراچی میں آج سے 4 روزہ جزوی ہیٹ ویو شروع ہونے کا امکان ہے کراچی میں گرمی میں اضافہ ہو گا لیکن ہیٹ ویو کا خطرہ نہیں-

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی کی غیر معمولی لہر کے دوران سمندری ہوائیں بند ہونے اور بلوچستان کی گرم ہواؤں کے سبب پارہ 40ڈگری تک بڑھ سکتا ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق خلیج بنگال میں موجود ہوا کا کم دباؤ مزید شدت کے بعد ڈپریشن میں تبدیل ہوچکا ہے جوکہ اس وقت راجستھان بھارت اورمشرقی سندھ پرموجود ہے سسٹم کے زیر اثرکراچی میں 14ستمبر سے 17ستمبر تک موسم گرم اورانتہائی گرم رہنے کی توقع ہے-

    چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردارسرفراز کے مطابق گرمی کی لہر کے دوران سمندر کی جنوب مغربی ہوائیں بند رہنے اوربلوچستان کی شمال مغربی گرم اور ریگستانی ہوائیں شہر کا رخ کرسکتی ہیں کراچی میں 16ستمبر کی شام نیا مون سون سسٹم داخل ہوگا-کراچی میں سمندری ہوائیں معطل اورشمال مشرق کی سمت سے گرم ہوائیں چلیں گی

    محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی کی غیرمعمولی لہر کے دوران پارہ 38 سے40 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ سکتا ہے،چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردارسرفراز کے مطابق شہرمیں جزوی ہیٹ ویو کا امکان ہے جوچارروز تک برقراررہ سکتا ہے۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان میں موسم خشک رہنے کا امکان،تھرپارکر، عمرکوٹ، بدین، ٹھٹھہ اورمٹھی میں بعض مقامات پر بارش متوقع ہے ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا-

    اسلام آباد میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے زیریں سندھ ، آزادکشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا-

  • ہارر فلمیں دیکھیں اور لکھ پتی بن جائیں

    ہارر فلمیں دیکھیں اور لکھ پتی بن جائیں

    ہاررفلموں کے شائقین کے لیے بڑی خوشخبری ہارر فلمیں دیکھیں اور لکھ پتی بن جائیں جی ہاں امریکی کمپنی نے ہارر فلمیں دیکھنے پر 13 سو ڈالر کا انعام رکھ دیا۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی کمپنی فائنانس بز نے اعلان کیا ہے کہ اگر کوئی شخص ان کی نگرانی میں 13 ہارر فلمیں دیکھے گا تو اسے 2 لاکھ 18 ہزار پاکستانی روپے دیئے جائیں گے۔

    فائنانس بز ایک میڈیا کمپنی ہے جو عام لوگوں کو مالیاتی امور سے متعلق مشورے دیتی ہے اور اس بارے میں اپنی ویب سائٹ پر بلاگز اور مضامین بھی شائع کرتی ہے۔

    ہارر فلموں میں ناظرین کو خوفزدہ کرنے والی آوازیں اور مناظر پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے اور اس کے لیے کروڑوں کا بجٹ استعمال کیا جاتا ہے، لیکن پھر بھی یہ ضروری نہیں کہ یہ ہارر فلمز شائقین میں خوف کا احساس پیدا کرنے میں کامیاب ہو جائیں۔

    اس تجربے کے ذریعے کمپنی یہ جاننا چاہتی ہے کہ کم اور زیادہ بجٹ والی ہارر فلمیں ناظرین کو کس حد تک خوفزدہ کرتی ہیں۔ یعنی کسی ہارر فلم پر آنے والی لاگت اور اس کے ’’خوفناک‘‘ ہونے میں کوئی تعلق ہے یا نہیں؟

    اس مقصد کےلیے کسی ایک شخص کو منتخب کیا جائے گا جس پر دل کی دھڑکنوں پر نظر رکھنے والا ’’فٹ بِٹ‘‘ آلہ لگایا جائے گا، جس کے بعد 13 ہارر فلمیں دیکھنا ہوں گی اس شخص کو گھر پر اکیلے ہی یہ تمام فلمز دیکھنی ہوں گی۔

    یہ فلمیں اسے گھر پر اکیلے بیٹھ کر دیکھنا ہوں گی جبکہ اس دوران ’’فٹ بِٹ‘‘ سے اس کے دل کی دھڑکنوں میں ہونے والے اتار چڑھاؤ نوٹ کیے جاتے رہیں گے۔

    تجربے کےلیے جن فلموں کا انتخاب کیا گیا ہے ان میں ایمٹی ویلی ہارر، اے کوائٹ پلیس (پارٹ 1 اور 2)، کینڈی مین، انسائیڈیئس، دی بلیئر وِچ پروجیکٹ، سنسٹر، گیٹ آؤٹ، دی پرج، پیرانارمل ایکٹیویٹی اور ہیلووین (2018، ری میک) شامل ہوں گی۔

    منتخب ہونے والے شخص کو 1300 ڈالر کے علاوہ 50 ڈالر مالیت کا گفٹ کارڈ بھی دیا جائے گا تاکہ وہ ان فلموں کو (اسٹریمنگ سروس سے) دیکھنے کا معاوضہ دے سکے۔

    اس انوکھے تجربے کےلیے امریکا میں رہنے والا کوئی بھی شخص درخواست دے سکتا ہے، تاہم ایسے ایک شخص کا انتخاب ’’فائنانس بز‘‘ کی انتظامیہ حتمی طور پر خود ہی کرے گی۔

    کمپنی کی ویب سائٹ پر رجسٹریشن شروع ہوچکی ہے جو 26 ستمبر 2021 تک جاری رہے گی۔ منتخب فرد کا اعلان یکم اکتوبر کو کیا جائے گا، جسے 4 اکتوبر تک ’’فِٹ بِٹ‘‘ بھجوا دیا جائے گا۔

    اس کے بعد منتخب فرد کو 9 سے 18 اکتوبر تک یہ تمام ہارر فلمیں (فِٹ بِٹ پہن کر) دیکھنا ہوں گی۔

    ’’فائنانس بز‘‘ کے مطابق، اس سال ہیلووین کے تہوار پر وہ اپنے صارفین کو اُن ہارر فلموں سے آگاہ کرنا چاہتے ہیں جو صحیح معنوں میں خوفزدہ کرنے والی ہوں، چاہے ان کا بجٹ کتنا ہی کم یا زیادہ کیوں نہ ہو-

  • پاکستان میں کورونا سے مزید 78 اموات

    پاکستان میں کورونا سے مزید 78 اموات

    پاکستان میں کورونا سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 78 افراد جاں بحق ہوگئے-

    باغی ٹی وی : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 47 ہزار 419 کورونا ٹیسٹ کیے گئے مزید 2 ہزار580 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

    این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ10 ہزار88 جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 26 ہزار865 ہو گئی جبکہ مثبت کیسز کی شرح 5.44 فیصد رہی۔

    سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 46 ہزار 45، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 69 ہزار 40، پنجاب میں 4 لاکھ 15 ہزار654، اسلام آباد میں ایک لاکھ 3 ہزار125، بلوچستان میں 32 ہزار618، آزاد کشمیر میں 33 ہزار 432 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 168 ہو گئی ہے۔

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 12 ہزار 259 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار 177، خیبرپختونخوا 5 ہزار 290، اسلام آباد 889، گلگت بلتستان 182، بلوچستان میں 344 اور آزاد کشمیر میں 724 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

  • پاکستان میں زلزلہ پروف 5 مرلے کا گھر صرف 40 دن میں تیار ہو گا  ، خالد منصور کا دعویٰ

    پاکستان میں زلزلہ پروف 5 مرلے کا گھر صرف 40 دن میں تیار ہو گا ، خالد منصور کا دعویٰ

    اسلام آباد: پاکستان میں پری فیبریکیٹڈ گھر بنانے کا منصوبہ شروع ہو گیا ہے جس کے تحت 5 مرلے کا گھر صرف 40 دن میں تیار ہو جائے گا-

    باغی ٹی وی : وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سی پیک خالد منصور نے اپنی پہلی پریس کانفرنس میں کہا کہ پاکستان میں پری فیبریکیٹڈ گھر بنانے کا منصوبہ شروع ہو گیا ہے جس کے تحت 5 مرلے کا گھر صرف 40 دن میں تیار ہو جائے گا جب کہ لاگت بھی انتہائی کم ہو گی۔

    طالبان کے لیے اہم ہےکہ دنیا کے ساتھ تعلقات استوار کریں نائب وزیراعظم قطر

    انہوں نے بتایا کہ ایک چینی کمپنی نے فیصل آباد میں دو کروڑ ڈالرز کی سرمایہ کاری کرکے پری فیبریکیٹڈ گھر بنانے کا منصوبہ شروع کیا ہے جس کے تحت چالیس دن میں پانچ مرلے کا گھر تیار ہو جائے گا جس کی قیمت چالیس لاکھ روپے ہوگی۔

    خالد منصور کے مطابق پری فیبریکیٹڈ گھر دیگر گھروں کے مقابلے میں نہ صرف سستا ہو گا، جلد تیار ہوگا بلکہ زلزلے سے بھی محفوظ ہو گا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پری فیبریکیٹڈ گھروں پر سردی و گرمی کے اثرات بھی کم ہوں گے۔

    پاکستان کے برطانوی ریڈ لسٹ سے باہر نکلنے کے امکانات

    وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی پیک نے بتایا کہ چینی کمپنیوں نے پاکستان میں موبائل فونز بنانے کا کارخانہ بھی لگایاایل ای ڈی لائٹس بنانے کی اسمبلی لگائی ہے جس پر 30 ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری ہوئی ہے جب کہ فلور ٹائلز، کپڑے دھونے والا محلول اور زرعی مصنوعات کے علاوہ بین الاقوامی برانڈ کے کپڑے اور مصنوعات تیار کرنے والی بڑی فیکٹری بھی لگائی گئی ہے۔

    پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خالد منصور نے کہا کہ ان چینی کمپنیوں کی وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات ہوئی ہے جس میں انہوں نے حکومتی کاوش کو بھی سراہا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ان تمام کمپنیوں نے پاکستان میں 845 ملین امریکی ڈالرز کی سرمایہ کاری کی ہے جو مزید بڑھے گی۔

    عورتوں کا لباس پہن کر طالبان کے خلاف احتجاج کرنے والے شہری پکڑے گئے پھر کیا ہوا؟ جانیں

  • حکومت سندھ نے عمر شریف کے لیے ایئر ایمبولینس کا انتظام کردیا

    حکومت سندھ نے عمر شریف کے لیے ایئر ایمبولینس کا انتظام کردیا

    کراچی: حکومت سندھ نے اداکار اور معروف کامیڈین عمر شریف کے لیے ایئر ایمبولینس کا انتظام کردیا ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق اس سلسلے میں چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری، وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ اور ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے یقین دہانی کرائی ہے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق نجی اسپتال میں زیر علاج اداکار عمر شریف کی اہلیہ زرین عمر شریف نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمر شریف کو علاج کے لیے امریکی دارالحکومت واشنگٹن لے جایا جائے گا۔

    باخبر ذرائع کے مطابق امریکہ میں عمر شریف کا علاج اداکارہ ریما کے شوہر ڈاکٹر سید طارق شہاب کریں گے ڈاکٹر طارق ماہر کارڈیالوجسٹ ہیں اور امریکی شہری ہیں۔

    انہوں نے کہا ہے کہ علاج پر آنے والے تمام اخراجات حکومت سندھ برداشت کرے گی عمر شریف کے صاحبزادے جواد عمر نے ان تمام افراد کا شکریہ ادا کیا ہے جو ان کے والد کے لیے دعا گو ہیں۔

    بھارتی فنکار بھی عمر شریف کی علالت پر تشویش میں مبتلا ، وزیراعظم پاکستان سے مدد کی…

    واضح رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے علیل عمر شریف کے ویزے کے حوالے سے درکار ضروری دستاویزات اہل خانہ کے توسط سے امریکی سفارتخانے میں جمع کرادیئے گئے ہیں

    جواد عمر نے مقامی میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وہ بطور خاص رکن کانگریس شیلا جیکسن کے شکر گزار ہیں جو ان کے والد کی صحت کے حوالے سے بے حد فکر مند ہیں۔

    عمر شریف کی فیملی کا کہنا ہے کہ اگر انہیں علاج کے لیے امریکہ نہیں بھیجا جاتا تو ان کی اوپن ہارٹ سرجری یہیں کرنی پڑتی جو کہ ان کے خطرناک ہو سکتی تھی۔

    رپورٹ کے مطابق عمر شریف نے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے درحقیقت وزیراعظم عمران خان علاج میں مدد کی اپیل کی تھی جس پر وزیراعظم کی طرف سے نوٹس بھی لیا گیا تھا۔

    اداکار عمرشریف کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر نے علاج کے لیے امریکہ جانے کامشورہ دیا ہے،ہمیشہ فلاحی کاموں میں وزیراعظم کی آواز پر لبیک کہتا رہاہوں،امید ہے کہ اس مشکل وقت میں وزیراعظم عمران خان مدد کریں گے-

    اداکار عمرشریف نے وزیراعظم سے اپیل کر دی

    وزیراعظم ہاؤس کیطرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر وفاقی حکومت نے عمر شریف کے بیرون ملک علاج کا تمام خرچ اٹھانے کی پیشکش کر دی ہے۔

    حال ہی میں سوشل میڈیا پر عمر شریف کی تشویشناک صحت کے حوالے سے خبریں وائرل ہوئی تھیں اور بعد ازاں کامیڈین کے بیٹے جواد عمر نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے بتایا تھا کہ والد دل کی تکلیف میں مبتلاہیں لیکن ان کے علاج کاسلسلہ جاری ہے، جلد ان کے ساتھ ویڈیو جاری کریں گے۔

    امریکہ میں عمر شریف کا علاج اداکارہ ریما خان کے شوہر کریں گے