Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • پاکستان کے برطانوی ریڈ لسٹ سے باہر نکلنے کے امکانات

    پاکستان کے برطانوی ریڈ لسٹ سے باہر نکلنے کے امکانات

    پاکستان کے برطانوی ریڈ لسٹ سے باہر نکلنے کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : برطانوی آن لائن اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ نے کچھ عرصہ قبل کورونا کے خدشات کے پیش نظر پاکستان کو ریڈ لسٹ میں شامل کیا تھا جس کے باعث پاکستانی شہری برطانیہ کا سفر نہیں کرسکتے۔ تاہم پاکستان کے رواں ہفتے ریڈ لسٹ سے نکلنے کے امکانات ہیں۔

    برطانیہ رواں ہفتے ریڈ لسٹ پر نظر ثانی کرے گا جس میں پاکستان اور مصر سمیت 24 ممالک کے ریڈ لسٹ سے نکلنے کے امکانات ہیں۔

    پی سی ٹرویل ایجنسی کے سی ای او پال چارلس نے کہا ہے کہ حالیہ دنوں میں کورونا کی کوئی نئی قسم سامنے نہیں آئی جب کہ برطانیہ میں کورونا کے ڈیلٹا قسم پر بھی کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے موجودہ حالات کی روشنی بہت سارے ممالک کو ریڈ لسٹ میں رکھنے کا کوئی جواز پیدا نہیں ہوتا۔

    انہوں نے کہا کہ سفری شعبے کو مضبوطی سے بحال کرنے میں مدد دینے کے لئے اس فہرست حجم تیزی سے کم کیا جاسکتا ہے۔ اب کوئی سائنسی بنیاد نہیں ہے جس پر سفر کو روکا جائے۔

    یاد رہے کہ اپریل میں برطانیہ نے پاکستان سمیت کئی ممالک کو ریڈ لسٹ میں شامل کیا تھا برطانوی حکومت کا کہنا تھا کہ ان ممالک کو ریڈ لسٹ میں شامل کیا جا رہا ہے تاکہ ملک کو کورونا وائرس کی نئی اقسام سے بچایا جا سکے۔

    کورونا وائرس: سعودی عرب کا یو اے ای سمیت 3 ممالک سے سفری پابندیاں اٹھانے کا اعلان

    برطانوی حکومت نے اس فیصلے کے حوالے سے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان ممالک سے آنے والے ایسے افراد جن کے پاس برطانیہ یا آئرلینڈ کی شہریت موجود ہو یا کسی تیسرے ملک کے ایسے شہری جن کے پاس برطانیہ کا ریزیڈنسی ویزا موجود ہو، انھیں برطانیہ پہنچے پر 10 دن تک سرکاری طور پر منظور شدہ ہوٹل میں لازمی قرنطینہ میں رہنا ہو گا۔

    خیال رہے کہ برطانوی حکومت کی جانب سے کیے گئے اعلان کے مطابق پاکستان سے آنے والوں پر 10 روزہ ہوٹل قرنطینہ کی پابندی لازم ہے ، جس کے پیش نظر قرنطینہ میں رہنے والے افراد کو 2 ہزار پاؤ نڈ یعنی پانچ لاکھ پاکستانی روپے کے اخراجات کا سامنا کرنا پڑتا ہے بعد ازاں برطانیہ نے ہوٹل میں قرنطینہ کے اخراجات میں بھی تقریباً 400 پاؤنڈ کا اضافہ کر دیا تھا جو قرنطینہ کرنے والوں کو خود ادا کرنے ہوں گے۔

    حکومت اور روزمرہ زندگی میں شرعی قوانین کا اطلاق ہو گا ، سپریم لیڈر ملا ہیبت اللہ

  • طالبان کے لیے اہم ہےکہ دنیا کے ساتھ تعلقات استوار کریں       نائب وزیراعظم قطر

    طالبان کے لیے اہم ہےکہ دنیا کے ساتھ تعلقات استوار کریں نائب وزیراعظم قطر

    قطر کے نائب وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی نے کہا ہے کہ طالبان کی افغانستان پر حکومت کو تسلیم کرنا ترجیح نہیں بلکہ طالبان کے لیے اہم ہےکہ دنیا کے ساتھ تعلقات استوار کریں-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ طالبان کے لیے اہم ہےکہ دنیا کے ساتھ تعلقات استوار کریں، طالبان کو یقین دہانی کرائی ہے بطورثالث قطر کا کردار حقیقت پسندانہ ہے دنیا سے تنہائی اختیار کرنا کسی مسئلے کا حل نہیں ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کے دورے کے دور ان وزیراعظم ملا محمد حسن، حامد کرزئی اورعبداللہ عبداللہ سے ملاقات ہوئی ہے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز افغانستان کے وزیر اعظم ملا محمد حسن اخوند سے قطر کے ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی نے ملاقات کی تھی افغانستان کی جانب سے اعلان کردہ نئی عبوری حکومت کے قیام کے بعد یہ کسی بھی ملک کے اعلیٰ سطحی وفد کا پہلا سرکاری دورہ تھا۔

    امریکہ کا افغانستان کیلئے فوری امداد کا اعلان

    افغان ذرائع ابلاغ کے مطابق قطر کے ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمان الثانی اعلیی سطحی وفد کے ہمراہ کابل ائیرپورٹ پہنچے تو ان کا استقبال کیا گیا۔

    طالبان کی جانب سے اس ضمن میں جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ قطری وزیر خارجہ کے افغان صدارتی محل پر پہنچنے پر نائب وزیراعظم عبدالسلام حنفی نے استقبال کیا۔

  • عورتوں کا لباس پہن کر طالبان کے خلاف احتجاج کرنے والے شہری پکڑے گئے پھر کیا ہوا؟ جانیں

    عورتوں کا لباس پہن کر طالبان کے خلاف احتجاج کرنے والے شہری پکڑے گئے پھر کیا ہوا؟ جانیں

    چند افغان شہری عورتوں کا لباس پہن کر طالبان کے خلاف احتجاج کر رہے تھے کہ طالبان نے انہیں پکڑ لیا-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی جس میں افغان طالبان کی بدری فورس نے چن افغان شہریوں کو عورتوں کا روپ دھارے احتجاج کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا ویڈیو میں پکڑے جانے والے شہریوں کو کافی خوفزدہ دیکھا جا سکتا ہے-

    جس کے بعد طالبا ن فورس نے ان شہریوں کا پہلے تو خوب مذاق بنایا تاہم بعدازاں انہیں قید کر لیا ان ان کے ساتھ کیا سلوک کیاجائے اس کی تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئیں-

    واضح رہے کہ اس سے قبل افغانستان کے دارالحکومت کابل میں چند خواتین نے طالبان کے خلاف احتجاج کیا اور عورتوں کو سیاسی اور بنیادی حقوق دینے کا مطالبہ کیا تھا کابل کے ایک چوک پر ہونے والے احتجاج کے دوران خواتین نے پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے اور خواتین نے مطالبہ کیا کہ عورتوں کو بھی سیاسی عمل کا حصہ بنایا جائے۔

    اس دوران خواتین نے چہرے نہیں ڈھانپ رکھے تھے اور وہ طالبان کے خلاف نعرے بھی لگا رہی تھیں اس موقع پر طالبان جنگجو بھی موجود تھے جو اپنے خلاف احتجاج کے باوجود اِن خواتین کی حفاظت کرتے رہے۔

    دوسری جانب سینئر طالبان رہنما وحید اللہ ہاشمی کا کہنا ہےکہ افغان خواتین کو مردوں کے ساتھ کام کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔

    خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق سینئر طالبان رہنما وحید اللہ ہاشمی نے کہا کہ افغان خواتین کو مردوں کے ساتھ کام کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے اور اگر اس حوالے سے باضابطہ عملدرآمد ہوتا ہے تو خواتین کو سرکاری اداروں، بینکوں اور میڈیا اداروں میں کام کرنے سے روکا جائے گا۔

    مطابق وحید اللہ ہاشمی نے کہا کہ خواتین کے اپنی مرضی کے مطابق کام کے حق سے متعلق عالمی برادری کے دباؤ کے باوجود طالبان اسلامی قوانین اور شریعت پر مکمل عمل کریں گے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے تقریباً 40 سال افغانستان میں شرعی نظام کے لیے لڑائی کی، شریعت مرد اور عورت کوایک ساتھ ایک چھت کے نیچے بیٹھنے کی اجازت نہیں دیتی۔

    وحید اللہ ہاشمی کا کہنا تھا کہ خواتین کے میڈیا اور بینکوں جیسے اداروں میں کام کرنے پر بھی پابندی ہونی چاہیے جب کہ خواتین اور مردوں کے گھروں کے باہر رابطے کی اجازت خاص حالات میں ہوگی جس میں مثال کے طور پر مرد ڈاکٹر کی ضرورت ہو۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں لازمی طور پر شعبہ طب اور تعلیم میں خواتین کی ضرورت ہوگی، ہم خواتین کے لیے الگ ادارے بنائیں گے جن میں علیحدہ اسپتال، یونیورسٹیز، اسکول اور مدرسے بھی شامل ہوں۔

    دوسری جانب افغانستان کے دارالحکومت کابل کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر کام کرنے والی خواتین ڈیوٹی پر واپس آگئیں ہیں گزشتہ روز کابل ائیرپورٹ پر تعینات افغان پولیس کے اہلکار ڈیوٹیوں پر واپس آگئے تھے اور وہاں تعینات بدری فورس کے دستوں کے ساتھ چیک پوائنٹس پر موجود تھے۔

    تاہم اب طالبان کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ کابل ائیرپورٹ پر تعینات خواتین بھی ڈیوٹی پر واپس آگئیں اور اپنی ذمہ داریاں نبھا رہی ہیں طالبان کی جانب سے خواتین کے کام کرنے کی تصاویر بھی جاری کی گئی ہیں جن میں خواتین میک اپ کیے اور عبایا پہنے چیزوں کی تلاشی میں مصروف ہیں۔

    دوسری جانب فرانسیسی خبررساں ادارے اے ایف پی نے بھی کابل ائیرپورٹ پر تعینات خواتین کی ڈیوٹیز پر واپسی کی تصدیق کی ہے۔

    غیرملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ کابل ائیرپورٹ پر کام کرنے والی 80 میں سے 12 خواتین ڈیوٹی پر واپس آگئی ہیں ڈیوٹی پر واپسی آنے والی رابعہ جمال کا کہنا ہے کہ گھر پر رہ کر پریشان تھی لیکن ڈیوٹی پر واپس آکر اچھا محسوس کررہی ہوں۔

    ایک اور خاتون قدسیہ جمال کا کہنا تھاکہ گھر والے واپس کام پر جانے کے فیصلے سے خوفزدہ تھے اور مجھے منع بھی کیا لیکن میں واپسی پر خوش اور مطمئن ہوں۔

    خیال رہے کہ طالبان نے کابل کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد حامد کرزئی ائیرپورٹ کا نام تبدیل کرکے کابل انٹرنیشنل ائیرپورٹ رکھا ہے۔

  • بغیر اجازت عمرہ کرنے والوں پر بھاری جرمانہ عائد کرنا کا اعلان

    بغیر اجازت عمرہ کرنے والوں پر بھاری جرمانہ عائد کرنا کا اعلان

    سعودی عرب نے بغیر اجازت کے عمرہ ادا کرنے والوں پر پانچ لاکھ روپے تک جرمانہ عائد کرنے کا اعلان کر دیا۔

    باغی ٹی وی :العربیہ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی قومی سلامتی کی ایک ٹیم سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس کا اعلان کیا ہےاس کے علاوہ انہوں نے کہا ہے کہ مکہ مکرمہ کی حدود میں بھی بغیر اجازت کے داخل ہونے کی کوشش کرنے والوں پربھی 50 ہزار روپے تک کا جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

    قومی سلامتی کے ادارے نے بتایا کہ نئے جرمانے کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے مملکت کے احتیاطی اورحفاظتی اقدامات کا حصہ ہیں عمرہ کے لیے جانے کے خواہش مند افراد کو مسجد حرام میں داخل ہونے کا اجازت نامہ بھی حاصل کرنا ہو گا جو کووڈ19 سے متعلق ایپلی کیشنز توکلنا اور اتمارنا سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔

    سعودی عرب: عمرہ زائرین کی یومیہ تعداد بڑھا دی گئی

    یاد رہے کہ سعودی عرب کی وزارتِ حج وعمرہ نے 9 ستمبر سے روزانہ 70 ہزارافراد کو عمرے کی اجازت دینے کا اعلان کیا تھا سعودی حکام کی جانب سے عمرہ زائرین کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ بڑھتی ہوئی درخواستوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا۔

    وزارت نے واضح کیا کہ یہ فیصلہ متعلقہ اداروں کے ساتھ رابطہ کاری سے کیا گیا عمرے کی بکنگ "توکلنا” ایپلی کیشن کے ذریعے کی جا سکتی ہے۔

    سعودی وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ نئے حکم نامے کے تحت عمرہ ادائیگی کا اجازت نامہ 15 روز بعد جاری کرایا جاسکتا ہے جبکہ مسجد نبوی میں روضہ شریف کا اجازت نامہ ایک ماہ بعد ہی جاری ہو گا جبکہ اعتمرنا ایپلی کیشن کےذریعے ایک وقت میں ایک سے زیادہ اجازت نامہ جاری نہیں ہو گا۔

    واضح رہے کہ عمرہ اور نماز کے اجازت نامے مقامی شہری، مقیم غیرملکی اور وزٹ ویزا ہولڈر توکلنا ایپ میں اپ ڈیٹ کے بعد جاری کرا سکتے ہیں اعتمرنا ایپ کے ذریعے جاری ہونے والے کسی بھی اجازت نامے پر کوئی فیس نہیں ہے، تمام اجازت نامے مفت ہیں۔

    متحدہ عرب امارات کا مسافروں کو وزٹ ویزہ آن آرائیول کی سہولت فراہم کرنے کا اعلان

  • آل پاکستان ٹرانسپورٹرز نے کورونا پابندیوں کے خلاف ملک گیر پہیہ جام ہڑتال کا ا علان کردیا

    آل پاکستان ٹرانسپورٹرز نے کورونا پابندیوں کے خلاف ملک گیر پہیہ جام ہڑتال کا ا علان کردیا

    آل پاکستان ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن نے کورونا پابندیوں کے خلاف 15 ستمبر سے پہیہ جام کا اعلان کر دیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق لاہور میں آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ملک ظفر اقبال نے دیگر عہدیداران کے ہمراہ پریس کانفرنس کی اور حکومت سے کورونا کے باعث بند ٹرانسپورٹ کو کھولنے کا مطالبہ کیا۔

    دبئی: شیخ محمد بن راشد المکتوم کا ایکسپو 2020 دبئی سائٹ کا بائیک ٹور، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    انہوں نے کہا کہ پہلے جب کورونا کی شدت زیادہ تھی تو ٹرانسپورٹ کی بندش سے پہلے وقت دیا گیا اس بار دو گھنٹے پہلے لاک ڈائون کردیا گیا اور پبلک ٹرانسپورٹ بند کردی گئی۔

    ملک ظفر اقبال کا کہنا تھا کہ ریلوے چل رہی ہے، کاریں چل رہی ہیں اور کاریں پانچ گنا زیادہ پیسے لے رہے ہیں، جو عوام کا مالی نقصان ہورہا ہے اس کی ذمہ داری حکومت پر ہے ہمارے ملازمین کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہوگئے ہیں۔

    امریکہ کا افغانستان کیلئے فوری امداد کا اعلان

    ان کا کہنا تھا کہ ہماری درخواست ہے کہ حکومت اس فیصلے کو واپس لے، اگر 15 ستمبر تک ٹرانسپورٹ نہ چلائی گئی تو پہیہ جام کردیں گے۔

    پاکستان کے نئے کوچ میتھیو ہیڈن پی سی بی کے لئے بڑی آزمائش

    امراللہ صالح کے گھر سے 65 لاکھ ڈالرز اور سونے کی اینٹیں برآمد

  • ایک جاسوس نے پنج شیر میں فساد کروایا لیکن طالبان نے کامیابی حاصل کی جو بڑی بات ہے    گلبدین حکمت یار

    ایک جاسوس نے پنج شیر میں فساد کروایا لیکن طالبان نے کامیابی حاصل کی جو بڑی بات ہے گلبدین حکمت یار

    حزب اسلامی کے سربراہ اور افغانستان کے سابق وزیر اعظم گلبدین حکمت یار کا کہنا ہے کہ افغانستان میں ایک ہی پارٹی کی حکومت ہونی چاہیے، ایک جاسوس نے پنج شیر میں فساد کروایا-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پاکستانی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کو دیئے گئے انٹرویو میں گلبدین حکمت یار نے کہا کہ افغان عوام خواش ہیں کیونکہ انہوں نے ایک بڑا ٹارگٹ حاصل کرلیا ہے، افغانستان سے غیر ملکی افواج کا انخلا ہوچکا اور ملک میں جنگ کا خاتمہ ہوگیا، مستقبل سے متعلق عوام کو فیصلہ کرنے کا حق مل گیا ہے۔

    امریکہ کا افغانستان کیلئے فوری امداد کا اعلان

    انہوں نے کہا کہ طالبان نے افغانستان میں عبوری حکومت کا اعلان کیا ہے کیونکہ گزشتہ حکومت کے بعد ایک خلا پیدا ہوگیا تھا جس کو پر کرنا ضروری تھا۔ چاہتے ہیں ایک ایسی حکومت بنے جس کو عوام کی حمایت حاصل ہو کیونکہ مشاورت کے بغیر بنائی گئی حکومتیں ناکام ہوتی ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ حکومت متحد اور ایک ہی پارٹی کے پاس ہو، حکومت میں سب کو شامل کرلیں تو کسی کا فائدہ نہیں ہوگا۔

    گلبدین حکمت یار نے کہا کہ سابق افغان حکومت چاہتی تھی کہ ان کے ساتھ مل کر طالبان سے لڑیں، غیر ملکی افواج بھی یہی چاہتی تھیں، حزب اسلامی طالبان کے خلاف لڑ کر غلطی نہیں کرنا چاہتی تھی، ہم نے غیر ملکی افواج کے خلاف طویل جنگ لڑی ہے۔

    امراللہ صالح کے گھر سے 65 لاکھ ڈالرز اور سونے کی اینٹیں برآمد

    پنج شیر کے حوالے سے گلبدین حکمت یار نے کہا کہ ماضی میں پنج شیر کو استعمال کیا گیا، اب بھی دشمن نے احمد مسعود اور پنج شیر کو استعمال کیا ایک یہودی جاسوس احمد مسعود کو پنج شیر کیلئے اکسا رہا تھا یہ وہی یہودی ہے جس نے کردوں کو ترکی میں اکسایا اور عراق میں فساد برپا کیا-

    دنیا کا سب سے بوڑھا پینگوئن”موچیکا ” چل بسا

    انہوں نے کہا کہ پنج شیر میں مزاحمت والے چاہتے تھے کہ امریکہ واپس آجائے، پنج شیر میں بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود ملا، یہ اتنا زیادہ تھا جو ایک ملک کیلئے بھی کافی ہے، پنج شیر میں اتنا اسلحہ کیسے پہنچا؟ یہ ایک سوال ہے۔ یہاں افغانستان کے دشمنوں نے شرارت کی جو ناکام رہی، طالبان نے پنج شیر میں کامیابی حاصل کی جو بڑی بات ہے۔

    پاکستان کے حوالے سے حزب اسلامی کے سربراہ نے کہا کہ عمران خان کے موقف کی حمایت اور ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں، افغان مسئلے کو جنگ سے حل نہیں کیا جاسکتا، پاکستان نے افغانستان میں امن کیلئے اہم کردار ادا کیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈہ ،ملا عبد الغنی برادر کا خصوصی پیغام آ گیا

  • سوات اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے ، شدت کتنی تھی؟

    سوات اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے ، شدت کتنی تھی؟

    خیبر پختونخوا کے ضلع سوات اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.58 اور گہرائی 150 کلومیٹر زیر زمین ریکارڈ کی گئی زلزلے کا مرکز پاکستان، افغانستان اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔

    پنجاب بھر کے میڑک اور انٹرمیڈیٹ کلاس کا رزلٹ کب جاری ہو گا؟ تاریخ سامنے آ گئی

    خیال رہے کہ دو روز پہلے ( ہفتہ کو) بھی سوات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے جن کی شدت چار اور گہرائی 180 کلومیٹر زیر زمین تھی۔

    زلزلے کیسے اور کیوں آتے ہیں؟

    زلزلے قدرتی آفت ہیں جن کے باعث دنیا بھر میں لاکھوں افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ماہرین کے مطابق زمین کی تہہ تین بڑی پلیٹوں سے بنی ہے۔ پہلی تہہ کا نام یوریشین، دوسری بھارتی اور تیسری اریبین ہے۔ زیر زمین حرارت جمع ہوتی ہے تو یہ پلیٹس سرکتی ہیں۔ زمین ہلتی ہے اور یہی کیفیت زلزلہ کہلاتی ہے۔ زلزلے کی لہریں دائرے کی شکل میں چاروں جانب یلغار کرتی ہیں۔

    زلزلوں کا آنا یا آتش فشاں کا پھٹنا، ان علاقوں ميں زیادہ ہے جو ان پلیٹوں کے سنگم پر واقع ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ جن علاقوں میں ایک مرتبہ بڑا زلزلہ آ جائے تو وہاں دوبارہ بھی بڑا زلزلہ آ سکتا ہے پاکستان کا دو تہائی علاقہ فالٹ لائنز پر ہے جس کے باعث ان علاقوں میں کسی بھی وقت زلزلہ آسکتا ہے۔

    کراچی سے اسلام آباد، کوئٹہ سے پشاور، مکران سے ایبٹ آباد اور گلگت سے چترال تک تمام شہر زلزلوں کی زد میں ہیں، جن میں کشمیر اور گلگت بلتستان کے علاقے حساس ترین شمار ہوتے ہیں زلزلے کے اعتبار سے پاکستان دنیا کا پانچواں حساس ترین ملک ہے۔

    پاکستان انڈین پلیٹ کی شمالی سرحد پر واقع ہے جہاں یہ یوریشین پلیٹ سے ملتی ہے یوریشین پلیٹ کے دھنسنے اور انڈین پلیٹ کے آگے بڑھنے کا عمل لاکھوں سال سے جاری ہے پاکستان کے دو تہائی رقبے کے نیچے سے گزرنے والی تمام فالٹ لائنز متحرک ہیں جہاں کم یا درمیانے درجہ کا زلزلہ وقفے وقفے سے آتا رہتا ہے۔

    کشمیر اور گلگت بلتستان انڈین پلیٹ کی آخری شمالی سرحد پر واقع ہیں اس لئے یہ علاقے حساس ترین شمار ہوتے ہیں۔ اسلام آباد، راولپنڈی، جہلم اور چکوال جیسے بڑے شہر زون تھری میں شامل ہیں۔ کوئٹہ، چمن، لورالائی اور مستونگ کے شہر زیرِ زمین انڈین پلیٹ کے مغربی کنارے پر واقع ہیں، اس لیے یہ بھی ہائی رسک زون یا زون فور کہلاتا ہے۔

    کراچی سمیت سندھ کے بعض ساحلی علاقے خطرناک فالٹ لائن زون کی پٹی پر ہیں یہ ساحلی علاقہ 3 پلیٹس کے جنکشن پر واقع ہے جس سے زلزلے اور سونامی کا خطرہ موجود ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں صرف بالائی سندھ اور وسطی پنجاب کے علاقے فالٹ لائن پر نہیں، اسی لئے یہ علاقے زلزے کے خطرے سے محفوظ تصور کئے جا سکتے ہیں۔

    دوسری طرف قد یم زمانے میں زلزلے سے عجیب طرح کی روايات اور کہانیاں منسوب تھیں۔ جیسے ہم نے اپنے بچپن میں سنا تھا کہ ایک بہت بڑے بیل نے زمین کو اپنے ایک سینگ پر اٹھایا ہوا ہے۔ جب وہ سینگ بدلتا ہے تو زلزلہ آ جاتا ہے۔

    یونان کی دیومالائی کہانیوں میں بتایا گیا ہے کہ سمندر کا دیوتا پوسیڈان جب اپنی برچھی زمین کو چبھوتا ہے تو زلزلہ آ جاتا ہے قدیم یونانی فلاسفروں کا خیال تھا کہ زمین کے اندر گیسیں بھری ہوئی ہیں جب گیسیں باہر نکلنے کی کوشش کرتی ہیں تو زلزلہ آ جاتا ہے۔

    پی ٹی آئی اور فواد چوہدری پر میڈیا میں پابندی لگ جائے تو فیک نیوز کا خاتمہ ہو جائے گا رانا ثنا…

    اٹھارہویں صدی تک نیوٹن سمیت مغربی سائنس دان اس نظریے کے حامی تھے کہ زمین کی تہوں میں موجود آتش گیر مادوں کے پھٹنے سے زلزلے آتے ہیں۔

    لاس اینجلس کی ساؤتھ کیرولائنا یونیورسٹی کے ایک ماہر جان ویڈیل کہتے ہیں کہ زمین کے اندر موجود چٹانی پرتیں مسلسل حرکت میں رہتی ہیں اور جب وہ اپنی جگہ سے کھسکتی ہیں تو ان کے کناروں پر شدید دباؤ پڑتا ہے اور جب یہ دباؤ ایک خاص سطح پر پہنچتا ہے تو وہ زلزلے کی شکل میں ظاہر ہوتا ہے۔

    زلزلے کے جھٹکوں سے زمین کی سطح پر موجود چیزوں کو نقصان پہنچتا ہے۔ عمارتیں اور دوسری تنصیبات گر جاتی ہیں۔ سڑکیں ٹوٹ پھوٹ جاتی ہیں۔ درخت اور بجلی کے پول زمین بوس ہو جاتے ہیں۔ اگر متاثرہ علاقے میں دریا یا جھیلیں ہوں تو ان کی جگہ بدل سکتی ہے۔ پہاڑوں میں دراڑیں پڑ سکتی ہیں۔

    اگر زلزلے کا مرکز سمندر کی تہہ یا ساحلی علاقوں کے قریب ہو تو سمندری طوفان اور سونامی آ سکتے ہیں اور بپھری لہریں ساحلی علاقوں میں بڑے پیمانے پر نقصان کا سبب بن سکتی ہیں۔

    مجھے سخت مایوسی ہوئی ہے کہ کسی حکومتی شخصیت نے میری تیمارداری نہیں کی ڈاکٹر…

    ہماری زمین کے بعض حصوں کے نیچے چٹانوں کی پرتیں اس نوعیت کی ہیں کہ ان میں نسبتاً زیادہ حرکت ہوتی ہے۔ چنانچہ ان علاقوں میں زلزلے بھی کثرت سے آتے ہیں۔ بعض ملک اور علاقے زلزلوں کے زون میں واقع ہیں ان میں نیوزی لینڈ، انڈونیشیا، فلپائن، جاپان، روس، شمالی امریکہ میں بحرالکاہل کے ساحلی علاقے، وسطی امریکہ، پیرو اور چلی شامل ہیں۔ اسی طرح بحرالکاہل کے کئی حصے بھی ان علاقوں میں شامل ہیں جہاں زیادہ زلزلے آنے کا خدشہ رہتا ہے۔

    ریکٹر اسکیل کیا ہے؟

    ریکٹر اسکیل ایک پیمانہ ہے جس سے زلزلے کی شدت کی پیمائش کی جاتی ہے۔ ریکٹر اسکیل کے موجد ایک امریکی سائنس دان چارلس ریکٹر ہیں جنہوں نے 1935 میں ایک آلہ متعارف کرایا تھا جس میں ایک سے 10 کے اسکیل پر زلزلے کی پیمائش کی جا سکتی ہے۔

    اداکارہ ایمن سلیم نے اچانک شوبز چھوڑنے کے راز سے پردہ اٹھا دیا

    زلزلے کی اقسام

    زلزلوں کو عمومی طور پر تین اقسام میں تقسیم کیا جاتا ہے۔ ریکٹر اسکیل پر چار درجے سے کم شدت کے زلزلوں کو معمولی یا کمزور نوعیت کا زلزلہ کہا جاتا ہے کیونکہ اس سے زیادہ نقصان کا اندیشہ نہیں ہوتا۔

    چار سے زیادہ اور چھ سے کم درجے کا زلزلہ درمیانی شدت کا زلزلہ کہلاتا ہے، جس سے تھوڑا بہت نقصان پہنچ سکتا ہے، جیسے چینی کے برتن اور پلیٹیں وغیرہ ٹوٹ سکتی ہیں۔ جب کہ ریکٹر اسکیل پر 6 سے 7 شدت کے زلزلے عمارتوں کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ جب زلزلے کی شدت 8 کے ہندسے بڑھتی ہے تو وہ تباہ کن شکل اختیار کر سکتا ہے۔ عمارتیں ملبے کے ڈھیروں میں تبدیل ہو سکتی ہیں، سڑکیں اور ریلوے لائنیں ٹوٹ پھوٹ سکتی ہیں۔

    زلزلے میں کیا کرنا چاہیے؟

    زلزلے کی صورت میں فوری طور پر عمارت سے باہر کھلی جگہ پر چلے جانا چاہیے۔ اگر باہر نکلنا ممکن نہ ہو تو میز یا اسی نوعیت کی کسی دوسری چیز کے نیچے پناہ لینی چاہیے تاکہ آپ خود کو چھت یا دیواروں سے ممکنہ طور پر گرنے والے ملبے سے بچا سکیں زلزلے کے دوران کھڑکیوں، بھاری فرنیچر اور بڑے آلات وغیرہ سے دور رہیں۔

    امریکہ میں عمر شریف کا علاج اداکارہ ریما خان کے شوہر کریں گے

  • متحدہ عرب امارات کا مسافروں کو وزٹ ویزہ آن آرائیول کی سہولت فراہم کرنے کا اعلان

    متحدہ عرب امارات کا مسافروں کو وزٹ ویزہ آن آرائیول کی سہولت فراہم کرنے کا اعلان

    دبئی: متحدہ عرب امارات نے متعدد ممالک کے مسافروں کو وزٹ ویزہ آن آرائیول کی سہولت فراہم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی جانب سے گذشتہ ماہ اگست میں وزٹ ویزوں کا اجرا دوبارہ شروع ہو چکا ہے دنیا کے 70 ممالک کے مسافر دبئی پہنچنے پر ویزہ حاصل کرسکتے ہیں جس میں انہیں 90 دن کا وزٹ ویزہ دیا جائے گا اور ملٹی پل انٹری کی اجازت بھی ہوگی۔

    کورونا وائرس: سعودی عرب کا یو اے ای سمیت 3 ممالک سے سفری پابندیاں اٹھانے کا اعلان

    جن ممالک کے مسافروں کو یہ یہ سہولت فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے ان میں ارجنٹائن، آسٹریا، جزائر بہاماس، بارباڈوس، بیلجیئم، برازیل، بلغاریہ، چلی، کولمبیا، کوسٹاریکا، کروشیا، قبرص، جمہوریہ چیک ، ڈنمارک، ال سلواڈور، ایسٹونیا، فن لینڈ، فرانس، جرمنی، یونان، ہونڈراس، ہنگری، آئس لینڈ، اٹلی، کیریبتی، لیٹویا، لیکٹنسٹائن، لیتھوانیا، لکسمبرک، مالدیپ، مالٹا، مونٹی نیگرو، ناروے، نیدرلینڈ، ناورو، پیراگوئے، پیرو سمیت پولینڈ، پرتگال، رومانیہ، روسی فیڈریشن، سینٹ ونسنٹ و گریناڈائنز، سان مارینو، سربیا، سیچلس، سلوواکیہ، سلووینیا، جزائر سلیمان، جنوبی کوریا، اسپین، سویڈن، سوئزرلینڈ اور یوراگوئے شامل ہیں۔

    یو اے ای کا غیر ملکیوں کیلئے نئے گرین ویزوں کا اجرا

    اماراتی حکام کا کہنا ہے کہ اندورا، آسٹریلیا، برونائی، کینیڈا، چین، ہانگ کانگ، چین، جاپان، قازقستان، مکاؤ، چین، ملائشیا، ماریشس، موناکو،نیوزی لینڈ، جمہوریہ آئرلینڈ، سان مارینو، سنگاپور، یوکرین، برطانیہ اور شمالی آئرلینڈ، ریاست ہائے متحدہ امریکہ اورویٹی کن سٹی کے شہریوں کو بھی دبئی آنے کےلیے پہلے سے ویزہ لینے کی ضرورت نہیں ہو گی ان ممالک کے مسافروں کو دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچتے ہی 30 دن کا وزٹ ویزہ بنا کسی فیس کے جاری کردیا جائے گا۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکہ کا وزٹ ویزہ یا گرین کارڈ یا یو کے کا رہائشی ویزہ رکھنے والے بھارتی مسافروں کو بھی 14 دن کا آن آرائیول وزٹ ویزہ جاری کیا جائے گا۔

    امارات اسلامیہ افغانستان حکومت کے سربراہ ملا محمد حسن اخوند کون ہیں؟

  • میں تنقید نہیں سنوں گا  اس کا جواب بھی آپ کو ملے گا     رمیز راجہ

    میں تنقید نہیں سنوں گا اس کا جواب بھی آپ کو ملے گا رمیز راجہ

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کے نو منتخب چیئرمین رمیز راجہ نے واضح طور پر کہا ہے کہ میں یہاں ہرگز گالیاں کھانے نہیں آیا ہوں۔

    باغی ٹی وی : آئندہ تین سال کے لیے بلا مقابلہ چیئرمین پی سی بی منتخب ہونے کے بعد اپنی پہلی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رمیز راجہ نے کہا کہ میں تنقید نہیں سنوں گا اور اس کا جواب بھی آپ کو ملے گا تاہم انہوں نے کہا کہ جواب اچھا ملے گا اور میں کوئی دھمکی نہیں دے رہا ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ تنقید کرنا بہت آسان ہوتا ہے مگر تھوڑا سمجھیں کہ میں یہاں کیوں آیا ہوں؟ ان کا کہنا تھا کہ میرے بھائی اور میرے نام پر قذافی اسٹیڈیم میں انکلیوژر ہیں تو کچھ کر کے ہی یہاں آیا ہوں اور کسی وجہ سے مجھے لایا گیا ہے۔

    پاکستان کے نئے کوچ میتھیو ہیڈن پی سی بی کے لئے بڑی آزمائش

    چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے صلاح و مشورے سر آنکھوں پر مگر میں تنقید نہیں سنوں گا پی سی بی کے نو منتخب چیئرمین رمیز راجہ نے دعویٰ کیا کہ ہفتے بعد کرکٹ کے حوالے سے اچھی خبریں ملیں گی۔

    رمیز راجہ نے اپنی پہلی پریس کانفرنس میں زیادہ تر 1992 کی ٹیم اور کپتان عمران خان کی مثالیں دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میری خواہشات لا تعداد ہیں اور میں چاہتا ہوں کہ پاکستان دنیا کی سب سے اٹریکٹیو ٹیم بن جائے۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ورلڈکپ 1992 کی فاتح ٹیم کے رکن رمیز راجہ بلا مقابلہ آئندہ تین سال کے لیے پیر کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے 36 ویں چیئرمین منتخب ہوئے ہیں ان کا انتخاب بلامقابلہ ہوا ہے رمیز راجہ ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کے 18 ویں اورون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں 12 ویں کپتان رہے ہیں۔

    رمیز راجہ چوتھے کرکٹر ہیں جو پی سی بی کے چیئرمین منتخب ہوئے ہیں ان سے قبل سابق کرکٹرزعبدالحفیظ کاردار (77-1972)، جاوید برکی (95-1994)، اور اعجاز بٹ (11-2008) چیئرمین پی سی بی کی حیثیت سے فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔

    جبکہ رمیز راجہ کے بڑے بھائی وسیم حسن راجہ پاکستان کے ممتاز آلراؤنڈرتھے۔وہ 3 جولائی 1952 کو ملتان میں پیدا ہوئے تھے 1973 میں انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کیا اور مجموعی طور 57 ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی۔

    مجھے سخت مایوسی ہوئی ہے کہ کسی حکومتی شخصیت نے میری تیمارداری نہیں کی ڈاکٹر عبدالقدیر خان

    وسیم حسن راجہ نے مجموعی طور پر2821 رنز بنائے تھے جن میں 4 سنچریاں اور 18 نصف سنچریاں شامل تھیں۔ انہوں نے 35.80 کی اوسط سے 51 وکٹیں بھی حاصل کی تھیں انہوں نے 54 ایک روزہ بین الاقوامی میچ بھی کھیلے اور مجموعی طور پر 728 رنز اسکور کئے۔

    وسیم حسن راجہ 23 اگست 2006 کو لندن میں ایک کلب میچ کے دوران دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے انتقال کر گئے تھے۔

    امریکہ میں عمر شریف کا علاج اداکارہ ریما خان کے شوہر کریں گے

  • آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کور ہیڈکوارٹرز کراچی کا دورہ

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کور ہیڈکوارٹرز کراچی کا دورہ

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آج کور ہیڈ کوارٹرز کراچی کا دورہ کیا۔ آ

    باغی ٹی وی : آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری علامیے کے مطابق آرمی چیف کو آپریشنل تیاریوں ، تربیتی نظام اور کور کے انتظامی امور پر تفصیلی اپ ڈیٹ دیا گیا۔ آرمی چیف کو صوبے میں داخلی سلامتی کی موجودہ صورتحال خاص طور پر فوج اور پاکستان رینجرز کی امن و امان برقرار رکھنے میں دیگر قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کی مدد کی کوششوں سے آگاہ کیا گیا –

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے خطے میں تازہ ترین پیش رفت اور پوری قوم کے ساتھ اجتماعی طور پر جواب دینے کی ضرورت کے پیش نظر ہائبرڈ خطرات سے مؤثر طریقے سے حفاظت کرنے پر زور دیا۔

    آرمی چیف کو کراچی ٹرانسفارمیشن پلان (KTP) پر عملدرآمد کے لیے فوج کی طرف سے دی جانے والی کثیر جہتی مدد کے بارے میں بھی بریف کیا گیا ،
    گزشتہ سال اگست میں کراچی شہری سیلاب کے نتیجے میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کے ذریعے پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کو بلند کرنے کے لیے ایک اہم میگا پہل جاری ہے۔

    آرمی چیف نے کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کے اہم منصوبوں پر بروقت اور موثر کارروائی کو یقینی بنانے کے لیے سول انتظامیہ کی ہر ممکن مدد کے لیے کراچی کور کو سراہا۔

    آرمی چیف نے خاتون پاکستان گورنمنٹ گرلز سکول کراچی کا بھی دورہ کیا۔ زندگی ٹرسٹ کا ایک اقدام آرمی چیف نے سکول انتظامیہ کی تعریف کی کہ وہ جدید سہولیات اور اعلیٰ تعلیم یافتہ لڑکیوں کو اس وقت کے کسی بھی جدید تعلیمی نظام کے برابر تعلیم فراہم کرتا ہے۔

    بعد ازاں ، آرمی چیف نے شہداء کے لواحقین ، پاکستان رینجرز سندھ ، انٹیلی جنس ، سندھ پولیس ، اے این ایف اور اے ایس ایف سمیت دیگر ایل ای اے کے خاندانوں سے بھی بات چیت کی۔ آرمی چیف نے ان کے ساتھ وقت گزارا اور ان کی خیریت دریافت کی آرمی چیف نے تشکیل کو شہداء کے خاندانوں کی فلاح و بہبود کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔

    قبل ازیں آمد پر کمانڈر کراچی کور لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔