Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • ٹوئٹر نے نیا فیچر سپر فالووز متعارف کرا دیا

    ٹوئٹر نے نیا فیچر سپر فالووز متعارف کرا دیا

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے نیا فیچر سپر فالووز متعارف کرا دیا ہے جس میں ٹوئٹرصارفین اپنے سبسکرائبرز کے لیے شیئر کیے گئے مواد کے پیسے وصول کرسکیں گے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق اس فیچر کے تحت صارفین یہ طے کر سکتے ہیں کہ ان کی ٹوئٹس صرف سپرفالوورز کی ٹائم لائنز پر نظر آئیں گی جنہوں نے انہیں سبسکرائب کیا ہوگا سپر فالوورز کی شناخت ان کے نام کے نیچے نظر آنے والے ایک بیج کے ذریعے ہوگی جب وہ کسی بھی ٹوئٹ کا جواب دیں گے۔

    نئے فیچر کا اعلان فروری میں کیا گیا تھا اور اب یہ فیچر آئی او ایس ٹوئٹر کی ایپ پر دستیاب ہے ، اسےامریکہ اور کینیڈا میں لوگوں کے ایک ٹیسٹ گروپ تک محدود کیا گیا ہےٹوئٹر اس فیچر کو آئندہ ہفتوں میں دیگر ممالک میں بھی آئی او ایس پر فراہم کرنے کی منصوبہ بندی کررہا ہے بعد میں یہ اینڈرائیڈ اور ویب پر بھی دستیاب ہوگا۔

    ٹوئٹر کے مطابق سپر فالووز صارفین ماہانہ بنیادوں پر 3، 5 یا 10 ڈالر اسٹرائپ سے ہونے والی ادائیگی کے ذریعے وصول کرسکتے ہیں تھرڈ پارٹی فیس کے صارفین سبسکرپشن سے 97 فیصد آمدنی کماسکتے ہیں جب تک وہ 50 ہزار ڈالر کی لائف ٹائم مونیٹائزیشن تک نہیں پہنچ جاتے۔اس حد کو عبور کرنے کے بعد 80 فیصد تک آمدنی حاصل کر سکتے ہیں۔

    اس سے قبل ٹویٹر نے کہا تھا کہ وہ ایک حفاظتی فیچر لانچ کرے گا جو صارفین کو نقصان دہ زبان استعمال کرنے یا بلائے گئے جوابات بھیجنے کے لیے سات دن کے لیے اکاؤنٹس کو عارضی طور پر بلاک کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

    صارفین کی تنقید، ایپل نے بچوں کے تحفظ کے لیے نئے سیکیورٹی فیچرزمؤخر کر دیئے

    ایک بار جب سیفٹی موڈ آن ہوجاتا ہے ، ٹویٹر کے سسٹم ٹویٹ کے مواد کو چیک کریں گے تاکہ منفی مصروفیت کے امکان اور مصنف اور جواب دہندہ کے مابین تعلقات کا اندازہ لگایا جاسکے۔ کمپنی نے کہا کہ جن اکاؤنٹس کے ساتھ اکثر بات چیت ہوتی ہے وہ خودکار طور پر بلاک نہیں ہوں گے ، کیونکہ یہ موجودہ تعلقات کو مدنظر رکھتا ہے۔

    کمپنی نے کہا ، “ہم چاہتے ہیں کہ ٹویٹر پر لوگ صحت مندانہ گفتگو سے لطف اندوز ہوں ، لہذا ہم حد سے زیادہ اور ناپسندیدہ بات چیت کو محدود کر رہے ہیں جو ان گفتگو کو روک سکتی ہے۔”

    سرکاری ملازمین کیلئے واٹس ایپ کی متبادل ایپ تیار

  • افغانستان سے انخلا کے بعد امریکہ سپر پاور نہیں رہا     برطانیہ

    افغانستان سے انخلا کے بعد امریکہ سپر پاور نہیں رہا برطانیہ

    افغانستان سے انخلا کے بعد سے امریکہ اب سپر پاور نہیں رہا، برطانیہ

    باغی ٹی وی :غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ کے سیکرٹری دفاع بین والس نے کہا ہے کہ افغانستان سے انخلا کے بعد سے امریکہ اب سپر پاور نہیں رہاانہوں نے کہا کہ یہ بھی صاف ظاہر ہے کہ برطانیہ بھی سپرپاور نہیں لیکن جو طاقت افغانستان میں ٹھہر نہیں سکی وہ بھی سپر پاور کہلانے کا حق گنوا بیٹھی ہے۔

    جوبائیڈن کا 9/11 حملوں سے متعلق خفیہ دستاویزات جاری کرنےکا حکم

    برطانیہ کے سیکرٹری دفاع بین والس نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اگر میری رائے لی جائے تو ٹرمپ کا طالبان سے کیا گیا معاہدہ موت تھی۔

    والس نے کہا کہ دوحہ میں ہونے والا طالبان کے ساتھ معاہدہ بھی بوسیدہ ہے، جس میں ہارے ہوئے طالبان کو یہ بتایا گیا کہ وہ جیت چکے ہیں اور اب طالبان افغانستان میں حکومت کرنے جا رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ افغانستان امارات اسلامیہ میں طالبان کی جانب سے نئی حکومت بنانے پر مشاورت جاری ہے معاون ترجمان افغان طالبان بلال کریمی نے کہا ہے کہ گزشتہ جمعہ نئی حکومت سے متعلق تاریخ کا اعلان نہیں کیا، نئی حکومت کا جلد اعلان کریں گے تاخیر نہیں ہو گی۔

    گزشتہ جمعہ نئی حکومت سے متعلق تاریخ کا اعلان نہیں کیا،جلد اعلان کریں گے تاخیر نہیں ہو گی افغان…

    امریکہ کے لئے مزید شرمندگی: طالبان نےامریکی فوجی سازوسامان ایران کے حوالے کر دیا

    عرب امارات سے پہلی بین الاقوامی پرواز کابل ائیرپورٹ پہنچے گی

    متحدہ عرب امارات کا طیارہ کابل ائیرپورٹ لینڈ کرگیا

    ملک سے فرار نہیں ہوا، پجنشیر میں موجود ہوں امراللہ صالح

  • اداکار سردار عثمان نے شادی کر لی

    اداکار سردار عثمان نے شادی کر لی

    پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے اداکار سردار عثمان نے خاموشی سے شادی کرلی۔

    باغی ٹی وی ‌: اداکار نے اپنی شادی کی اطلاع سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر دی انہوں نے انسٹاگرام پر نکاح کی تقریب کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ میں گھر میں ہی منعقدہ ایک سادہ سی شادی کی تقریب میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگیا ہوں۔

    اداکار نے لکھا کہ میں چاہتا تھا کہ سب میرے بڑے دن کا حصہ بنیں لیکن کورونا اور میری پیاری والدہ کے اچانک انتقال کی وجہ سے ، ہم نے چیزوں کو آسان اور بہت محدود رکھنے کا فیصلہ کیا۔

    انہوں نے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں بہتر مستقبل کیلئے آپ کی بہت سی دعائیں درکار ہیں۔

    اداکار کی پوسٹ پر مداحوں اور ساتھی اداکاروں کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے-

    واضح رہے کہ سردار عثمان نے ’چیخ‘ اور ’ڈنک‘ جیسے مشہور ڈراموں میں معاون کردار ادا کیا تھا شائقین کی جانب سے ان کی اداکاری کو خوب پسند کیا گیا-

  • طالبان کی سابق افغان حکومتی اہلکاروں کی ای میلز تک رسائی کی کوشش ، گوگل بھی میدان میں آ گیا

    طالبان کی سابق افغان حکومتی اہلکاروں کی ای میلز تک رسائی کی کوشش ، گوگل بھی میدان میں آ گیا

    گوگل نے افغان حکومت کے نامعلوم تعداد میں ای میل اکاؤنٹس بند کر دیئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : "العربیہ” کے مطابق افغانستان کا کنڑول سنبھالنے کے بعد اگرچہ طالبان نے سابقہ حکومت میں شامل عہدیداروں اور ان سے تعاون کرنے والے ہم وطنوں کے لیے عام معافی کا اعلان کیا تھا لیکن برطانوی خبر رساں ایجنسی ” روئٹرز” کا کہنا ہے کہ طالبان سابق افغان حکومت میں شامل عہدیداروں کے ای میل اکاؤنٹس تک پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    گوگل کی اپنے صارفین کے لئے ہنگامی وارننگ

    جمعے کو ایک بیان میں گوگل الفابیٹ انکارپوریٹڈ نے بتایا کہ کمپنی افغانستان کی صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہے لیکن اس نے اس خبر کی تصدیق نہیں کی کہ افغان حکومت کے ای میل اکاؤنٹس بلاک کیے گئے ہیں۔

    دوسری جانب سابق افغان حکومت کے ایک عہدے دار نے روئٹرز کو بتایا کہ طالبان سابق حکام کی ای میلز تک رسائی حاصل کرنا چاہتے ہیں طالبان نے گذشتہ ماہ ان سے کہا تھا کہ وہ اس وزارت کے سرورز پر موجود ڈیٹا کو محفوظ کریں جس کے لیے وہ کام کرتے تھےاگر میں ایسا کرتا ہوں تو وہ سابقہ وزارت کے ڈیٹا اور سرکاری مواصلات تک رسائی حاصل کر لیں گے۔

    فیس بک نے اپنے تمام پلیٹ فارمز پرافغان طالبان اور انکی حمایت سے متعلقہ تمام مواد…

    سکیورٹی کے خدشے کے پیش نظر نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر عہدے دار نے بتایا کہ انہوں نے طالبان کے اس حکم کی تعمیل نہیں کی اور اب وہ روپوش ہیں۔

    عوامی طور پر دستیاب میل ایکسچینجر ریکارڈ سے پتہ چلتا ہے کہ تقریباً دو درجن افغان حکومتی اداروں نے سرکاری ای میلز کے لیے گوگل سرورز کا استعمال کیا جن میں وزارت خزانہ، وزارت صنعت، اعلیٰ تعلیم اور معدنیات کی وزارتیں شامل ہیں کچھ مقامی حکومتوں کی طرح افغانستان کے صدارتی پروٹوکول کا دفتر بھی گوگل اکاؤنٹس استعمال کرتا رہا ہے۔

    سرکاری ڈیٹا بیس اور ای میلز سابق انتظامیہ کے ملازمین، سابق وزرا، سرکاری ٹھیکے داروں، قبائلی اتحادیوں اور غیر ملکی شراکت داروں کے بارے میں معلومات فراہم کر سکتی ہیں۔

    طالبان کے واٹس ایپ اکاؤنٹس بلاک کرنے کا اعلان

  • پاکستان میں کتنے لوگوں کو کورونا ویکسین لگ چُکی ہے؟ این سی او سی نے اعدادوشمار جاری کر دیئے

    پاکستان میں کتنے لوگوں کو کورونا ویکسین لگ چُکی ہے؟ این سی او سی نے اعدادوشمار جاری کر دیئے

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی ) کے مطابق پاکستان میں اب تک 6 کروڑ سے زائد افراد کو انسداد کورونا ویکسین لگا دی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر این سی او سی کی جانب سے جاری پیغام میں کہا گیا کہ ملک بھر میں اب تک 6 کروڑ 5 لاکھ 36ہزار 148 ویکسین کی خوراکیں لگائی جا چکی ہیں۔


    پیغام میں مزید بتایا گیا کہ گزشتہ روزملک میں 11 لاکھ 51 ہزار 390 افراد کو ویکسین لگائی گئی۔

    قبل ازیں این سی او سی کا کہنا تھا کہ وہ تمام افراد جن کی دوسری ڈوز کا مقرر وقت ہو چکا ہے وہ ہفتے کے ساتوں دن میسج کا انتظار کیئے بغیر کسی بھی ویکسین سینٹر سے اپنی دوسری ڈوز لگوا سکتے ہیں ۔اتوار کا دن خصوصی طور پر دوسری ڈوز کے لیے مقرر ہے۔

    سی اے اے کی جانب سے کورونا کی صورتحال کے پیش نظر نیا سفری ہدایت نامہ جاری

    واضح رہے کہ سول ایو ی ایشن اتھارٹی (سی اے اے ) نے کورونا کی صورتحال کے پیش نظر نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا ہے ہدایت نامے میں یکم اکتوبر سے بغیر کورونا ویکسی نیشن ہوائی سفر پر پابندی عائد کر دی گئی ہے سی اے اے کے ہدایت نامہ میں کہا گیا ہے کہ یکم اکتوبر کے بعد کورونا ویکسین کی دو ڈوزز لگانے والوں کو ہی سفر کی اجازت ہوگی جبکہ 17سال اور زائد عمر کے مسافروں پر بغیر کورونا سرٹیفکیٹ سفر پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

    ہدایت نامے کے مطابق 17سال سے کم عمر افراد کو ویکسین سرٹیفکیٹ سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔

  • ماں کا 18 ماہ کے بچے پر تشدد ، وجہ کیا بنی؟

    ماں کا 18 ماہ کے بچے پر تشدد ، وجہ کیا بنی؟

    سوشل میڈیا پر گزشتہ دنوں وائرل ہونے والی ویڈیو میں ایک خاتون کو اپنے 18 ماہ کے بچے کو بے رحمانہ طریقے سے مارتے پیٹتے دیکھاگیا تاہم اب ماجرا کُھل کر سامنے آ گیا ہے-

    باغی ٹی وی : گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر کچھ ویڈیوز وائرل ہو ئی تھیں وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں خاتون کو چھوٹے سے بچے کو گھونسوں سے مارتے دیکھا گیا، یہی نہیں شدید تشدد کے باعث بچے کی ناک اور منہ سے خون بہنے لگا۔

    جبکہ دوسری ویڈیو میں بچے کی کمر پر تشدد سے پڑنے والے نشانات بھی دکھائے گئے تھے، حیران کن بات یہ ہے کہ والدہ اس تشدد کی تمام تر ویڈیو اپنے موبائل فون پر بھی ریکارڈ کرتی رہی۔

    لاہور: رکشہ سوار خواتین کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتا ر

    ویڈیوز کو دیکھ کر لوگ حیران پریشان رہ گئے تھے اور ان ویڈیوز کی تحقیق کا مطالبہ کیا گیا تھا تاہم اب بھارتی میڈیا نے اس صورتحال کا پتہ لگا لیا ہے-

    بھارتی میڈیا کے مطابق بچے پر تشدد کرنے والی 22 سالہ خاتون کی شناخت تلسی وادی وزاگن کے نام سے ہوئی ہے جو کہ ولی پورم کی رہائشی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق، تھلاسی نے 5 سال قبل تامل ناڈو کے رہائشی شخص سے شادی کی تھی جس کے بعد سے یہ جوڑا اپنے 2 بچوں کے ہمراہ تامل ناڈو کے موٹر گاؤں میں رہائش پذیر ہے۔

    ساتھی کے ہمراہ 16 سالہ لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے والا پولیس کانسٹیبل…

    جب تلسی کے شوہر نے بیوی کو کسی دوسرے مرد سے فون پر بات کرتے پایا تو ان کا جھگڑا ہو گیا، مسلسل لڑائی جھگڑوں کے باعث تھلاسی کے شوہر نے انھیں بچوں کے ہمراہ والدین کے گھر بھیج دیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ فروری میں پیش آیا تھا تاہم جب تلسی کے رشتہ داروں نے موبائل میں بچوں پر تشدد کے کلپس دیکھے تو بچوں کے والد کو آگاہ کیا جس کے بعد خاتون کا شوہر اپنے بچوں کو بیوی سے چھین کر واپس لے آیا اور بیوی کے خلاف مقدمہ درج کروادیا۔-

    راولپنڈی: نایاب نسل کے ہرن کا کتوں کے ذریعےغیر قانونی شکار

  • چینی، آٹا،مرغی سمیت 17 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ

    چینی، آٹا،مرغی سمیت 17 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ

    ادارہ شماریات کی جانب سے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی گئی ہے-

    باغی ٹی وی : رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے بھی مہنگائی کی شرح میں0.67 فیصد اضافہ ہوا ملک بھر میں مہنگائی میں مسلسل اضافہ جاری ہے اعداد و شمار کے مطابق حالیہ ہفتے چینی، آٹا، مرغی، لہسن، بیف، مٹن،کوکنگ آئل اور گھی سمیت 17 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

    ادارہ شماریات کے مطابق زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 23 روپے 18 پیسے کا اضافہ ہوا جس سے مرغی کی فی کلو اوسط قیمت 199روپے 20 پیسے فی کلو اور چینی ایک روپے 76 پیسے فی کلو مزید مہنگی ہوئی جس کے بعد چینی کی اوسط قیمت 107 روپے 41 پیسے پر پہنچ گئی ہے۔

    آٹے کا 20کلو گرام کا تھیلا 30 روپے مہنگا، قیمت میں مزید اضافے کا امکان ہے…

    رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 27 روپے 14 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 1164 روپے 22 پیسے کا ہوگیا، دال مسور 7 روپے 22 پیسے،گھی کی فی کلو قیمت میں 3 روپے 18 پیسے، پیاز 3 روپے 18 پیسےاور لہسن 13 روپے 81 پیسے فی کلو مہنگا ہوا جبکہ انڈے 5 روپے 15 پیسے فی درجن مزید مہنگے ہوگئے۔

    ادارہ شماریات کے مطابق رواں ہفتے 8 اشیائے ضروریہ بشمول ٹماٹر 89 پیسے فی کلو،کیلے فی درجن 4 روپے 62 پیسے، دال مونگ 2 روپے 63 پیسے اور آلو 28 پیسے فی کلو سستے ہوئے۔

    اعداد و شمار کے مطابق حالیہ ہفتے 26 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا جبکہ ہفتہ وار مہنگائی کی مجموعی شرح 12.53 فیصد ریکارڈ کی گئ-

    راولپنڈی: نایاب نسل کے ہرن کا کتوں کے ذریعےغیر قانونی شکار

  • جوبائیڈن کا  9/11 حملوں سے متعلق خفیہ دستاویزات جاری کرنےکا حکم

    جوبائیڈن کا 9/11 حملوں سے متعلق خفیہ دستاویزات جاری کرنےکا حکم

    امریکی صدر جوبائیڈن نے 11 ستمبر 2001 کو ورلڈ ٹریڈ ٹاور پر ہونے والے حملوں سے متعلق خفیہ دستاویزات جاری کرنےکا حکم دے دیا امریکی صدر کی جانب سے حکومتی تحقیقات کی خفیہ دستاویزات اگلے 6 ماہ میں جاری کرنےکے حکم نامے پر دستخط کر دیے گئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر رساں ادارے "الجزیرہ” کے مطابق ا مریکی صدر جو بائیڈن نے محکمہ انصاف اور دیگر ایجنسیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ 11 ستمبر 2001 کے حملوں کی ایف بی آئی کی تحقیقات سے متعلق دستاویزات کو چھ ماہ تک جاری رکھنے کا عمل شروع کریں۔

    نائن الیون کے سازشی نظریات پر یقین رکھتا ہوں آسکر ایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ…

    اس حوالے سے گفتگوکرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں صدر بائیڈن نے تاکید کی کہ محکمہ انصاف اور دیگر ایجنسیاں دستاویزات جاری کرنےکے جائزے کی نگرانی کریں۔

    صدر جوبائیڈن کا کہنا تھا ہمیں 2 ہزار 977 بےگناہ لوگوں کے خاندانوں کے درد کو نہیں بھولنا چاہیے، یہ لوگ امریکا کی تاریخ کے بدترین دہشتگرد حملے میں مارےگئے ہیں۔

    امریکہ کے لئے مزید شرمندگی: طالبان نےامریکی فوجی سازوسامان ایران کے حوالے کر دیا

    جمعہ کو یہ اقدام القاعدہ کے حملوں کی 20 ویں برسی سے کچھ دن پہلے آیا پہلے جواب دہندگان اور تقریبا 3،000 3 ہزار متاثرین کے لواحقین نے صدر کو سخت الفاظ میں خط لکھا۔ انہوں نے امریکہ پر جان بوجھ کر دستاویزات رکھنے کا الزام لگایا-جو کہ وہ ثابت کرتے ہیں کہ سعودی حکومت کے اہلکاروں نے القاعدہ کے حملہ آوروں کی مدد کی تھی۔

    "بائیڈن نے جمعہ کو ایک بیان میں کہا کہ میں نے 11 ستمبر 2001 کو امریکہ پر ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کے بارے میں دستاویزات کی ڈیکلیسیشن کے حوالے سے شفافیت کو یقینی بنانے کا عہد کیا۔ جیسا کہ ہم اس المناک دن کی 20 ویں سالگرہ کے قریب پہنچ رہے ہیں ، میں اس عزم کا احترام کر رہا ہوں –

    امریکا میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی

    انہوں نے کہا کہ آج ، میں نے ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے جو محکمہ انصاف اور دیگر متعلقہ ایجنسیوں کو فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن کی 11 ستمبر کی تحقیقات سے متعلق دستاویزات کے غیر درجہ بندی ریویو کی نگرانی کرنے کی ہدایت کرتا ہے۔ ایگزیکٹو آرڈر میں اٹارنی جنرل سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اگلے چھ ماہ کے دوران ڈس کلاسیفائیڈ دستاویزات کو عوامی طور پر جاری کرے۔

    سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی عمارت پر طیارہ گر گیا

  • سرکاری ملازمین کیلئے واٹس ایپ کی متبادل ایپ تیار

    سرکاری ملازمین کیلئے واٹس ایپ کی متبادل ایپ تیار

    وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے سرکاری ملازمین کے لیے واٹس ایپ کی متبادل ایپلیکیشن تیار کر لی۔

    باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق ایپ سے متعلق وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے بتایا ہے کہ پاکستان میں اگلے چند ہفتوں کے بعد ہم بیپ ایپلیکیشن لانچ کرنے جارہے ہیں یہ ایپ تمام سرکاری ملازمین کے لیے ہو گی اس ایپ کی دیکھ بھال این ٹی سی کریں گی، اس لیے یہ محفوظ ہو گی، یہ ایپ بن چکی ہے ٹرائل پر ہے، چند ہفتوں میں لانچ کر دی جائے گی۔

    پی ٹی اے وزیراعظم اور وفاقی کابینہ سے ٹک ٹاک پابندی سے متعلق پالیسی معلوم کرے اسلام آباد…

    سید امین الحق کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں اس ایپ میں صرف ٹیکسٹ میسج کی سہولت ہو گی دوسرے مرحلے میں وائس اور ویڈیو کال کی سہولت بھی موجود ہو گی اس ایپ کو ابتدائی سٹیج میں صرف وفاقی سرکاری ملازمین کے لیے لانچ کیا جائے گا۔

    سرکاری ملازمین کے لئے سوشل میڈیا کا استعمال ممنوع ، نوٹیفیکیشن جاری

    واضح رہے کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وفاقی سرکاری ملازمین کو خط لکھ کر واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا کا استعمال کرنے سے منع کیا تھا نوٹیفکیشن میں تمام سرکاری ملازمین کو خبردار کیا گیا تھا کہ کسی ایک یا زائد ہدایات کی خلاف ورزی بددیانتی کے مترادف ہوگی اور غفلت برتنے والے ایسے سرکاری ملازم کے خلاف سول سرونٹس (ایفی شینسی اینڈ ڈسپلن) رولز 2020 کے تحت تادیبی کارروائی کی جائے گی۔

    اس کے علاوہ ان حاضر سروس سرکاری ملازمین کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی جو اس سوشل میڈیا گروپ کے منتظم ہوں جس میں کسی طرح کی خلاف ورزی ہوئی ہو۔

  • یوم دفاع و شہداء : آئی ایس اپی آر نے نئی ویڈیو جاری کردی

    یوم دفاع و شہداء : آئی ایس اپی آر نے نئی ویڈیو جاری کردی

    یوم دفاع و شہداء کے حوالے سے ایک اور مختصر ویڈیو جاری کر دی گئی-

    باغی ٹی وی : پاک فوج کی جانب سے یوم دفاع و شہداء کے مناسبت سے مختصر دورانیے کی ویڈیوز کے اجراء کا سلسلہ جاری ہے ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک اور مختصر دورانیے کی ویڈیو جاری کر دی گئی ہے۔


    ڈی جی آئی ایس پی آر نے ٹویٹ میں غازیوں اور ان کے اہل خانہ کے جذبے کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوم دفاع اور شہداء پر اپنے شہداء، غازیوں، ان کے خاندانوں کے جذبے کو سلام۔ شہداء، غازیوں اور ان سے جڑے تمام رشتوں کو سلام۔

    آئی ایس پی آر نے یوم دفاع اور شہدا سے متعلق ایک اور خصوصی پرومو جاری کر دیا

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے ٹویٹ میں شہدائے پاکستان، ہمارا فخر کے الفا ظ بھی لکھے-

    یاد رہے کہ پاک فوج کی جانب سے اس سے پہلے بھی مختصر دورانیے کی ویڈیوز جاری کی گئی ہیں جن میں غازیوں ، شہدا اور ان سے جڑے رشتوں کے جذبات کی عکاسی کی گئی ہے۔ پاک فوج یوم دفاع و شہدا کے مناسبت سے اس ہفتے شہدا اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کر رہی ہے-

    اس سے قبل آئی ایس پی آر کی جانب سے یوم دفاع و شہداء کے حوالے سے ” وطن کی مٹی گواہ رہنا” گانے کے "سُپر ہیرو” ،”سہارا”اور "خوشخبری” ،”جذبہ” کے عنوان سے خصوصی پرومو شئیر کئے جا چکے ہیں-

    ومِ دفاع ہر سال 6 ستمبر کو پاکستان میں بطور ایک قومی دن منایا جاتا ہے۔ یہ دن پاک بھارت جنگ 1965ء میں افواج کی دفاعی کارکردگی اور قربانیوں کی یاد میں منایا جاتا ہے۔

    اس کا مقصد پاکستان کے دفاع اور عسکری طاقت کو مضبوط کرنے کی یاددہانی ہے تا کہ ہر آنے والے دن میں کسی بھی حملے سے بطریق ءاحسن نمٹا جا سکے

    اس دن سکول کالجز اور جامعات کے علاوہ سرکاری دفاتر میں6ستمبر 1965کی پاک بھارت جنگ کے شہداء اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے اور بھارت کے اس حملے کی پسپائی کا تذکرہ کیا جاتا ہے جس میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا ہر پاکستانی اپنی فوج کے دفاع پر فخر کرتا ہے اور یقین رکھتا ہے کہ پاک فوج ہر محاذ پر سرخرو ہے-

    6ستمبر 1965ء کا دن عسکری اعتبار سے تاریخ عالم میں کبھی نہ بھولنے والا قابلِ فخردن ہے جب کئی گنا بڑے ملک نے افرادی تعداد میں کئی گنا زیادہ لشکر اور دفاعی وسائل کے ساتھ اپنے چھوٹے سے پڑوسی ملک پر کسی اعلان کے بغیر رات کے اندھیرے میں فوجی حملہ کر دیا۔ اس چھوٹے مگر غیور اور متحد ملک نے اپنے دشمن کے جنگی حملہ کا اس پامردی اور جانثاری سے مقابلہ کیا کہ دشمن کے سارے عزائم خاک میں مل گئے۔ بین الاقوامی سطح پر بھی اسے شرمندگی اٹھانا پڑی۔ جارحیت کرنے والا وہ بڑا ملک ہندوستان اور غیور و متحد چھوٹا ملک پاکستان ہے

    1965ء کی ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ہونے والی اس جنگ میں ثابت ہوا کہ جنگیں ریاستی عوام اور فوج متحد ہو کر ہی لڑتی اور جیت سکتی ہیں۔ پاکستانی قوم نے اپنے ملک سے محبت اور مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت اورجانثاری کے جرأت مندانہ جذبے نے ملکر نا ممکن کو ممکن بنا کر دکھایا-