Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • اداکارہ آمنہ الیاس کو سوشل میڈٰیا پر شدید تنقید کا سامنا، وجہ کیا بنی؟

    اداکارہ آمنہ الیاس کو سوشل میڈٰیا پر شدید تنقید کا سامنا، وجہ کیا بنی؟

    سوشل میڈیا کا ’کک آف’ چیلنج پورا کرنے کی کوشش میں پاکستانی اداکارہ و ماڈل آمنہ الیاس شدید تنقید کا نشانہ بن گئیں-

    باغی ٹی وی : ماڈل آمنہ الیاس اکثر و بیشتر اپنے ’بولڈ‘ بیانات اور سماجی مسائل پر گفتگو کی وجہ سے خبروں میں رہتی ہیں لیکن اس بارانہوں نے سوشل میڈیا کا ’کک آف’ چیلنج کسی کے منہ پر جوتا مار دیا اور بعد ازاں اسے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام پر پوسٹ بھی کر دیاجس کے بعد صارفین کی طرف سے انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے-

    شئیر کی گئی ویڈیو میں اداکارہ ’کک آف‘ چیلنج پورا کرنے کے لیے اپنے سامنے کھڑے ایک شخص کے سر پہ رکھے سیب کو کک مار کر گرانے کی کوشش کر رہی ہیںاس کوشش کے دوران اداکارہ سیب کو تو نہ گرا سکیں مگر ان کی کک سامنے کھڑے شخص کے چہرے اور سر پر جا لگی۔

    انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر ہوتے ہی آمنہ الیاس پر تنقید شروع ہو گئی اور انسٹا صارفین نے نہ صرف ویڈیو بنانے بلکہ ویڈیو اپ لوڈ کرنے پر بھی اداکارہ پر تنقید کی۔

    صارفین کا کہنا ہے کہ ایسی حرکت کو پوسٹ کرنا بے حسی کی علامت ہے، اگر آمنہ الیاس کی جگہ کوئی مرد اداکار ہوتا تو کیا ہوتا ؟ ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ اب جسے آپ نے کک ماری ہے اسے اپنی جگہ دیں اور خود اس کی جگہ بیٹھیں اور پھر بتائیں کے کیسا لگتا ہے۔


    اداکارہ ایمن خان نے بھی کمنٹ کے ذریعے اس ویڈیو کو سراہا جس پر صارفین نے انہیں بھی تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور کہا کہ یہ کوئی سراہے جانا والا عمل نہیں تھا۔

    اداکارہ صنم چوہدری نے اسلام کی خاطر شوبز کو خیر باد کہہ دیا

  • آئی ایس پی آر نے یوم دفاع اور شہدا سے متعلق ایک اور خصوصی پرومو جاری کر دیا

    آئی ایس پی آر نے یوم دفاع اور شہدا سے متعلق ایک اور خصوصی پرومو جاری کر دیا

    راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے یوم دفاع و شہداء کے حوالے سے ایک اور ویڈیو جاری کر دی ہے۔

    باغی ٹی وی : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ویڈیو اپ لوڈ کی گئی۔ یوم دفاع و شہداء کے حوالے سے یہ پانچویں ویڈیو "جذبہ” کے عنوان سے جاری کی گئی ہے۔ اس ویڈیو میں دفاع وطن میں غازیوں شہیدوں اور ان کے اہلخانہ کے عزم اور جذبے کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔

    آئی ایس پی آر کی جانب سے اس ویڈیو میں پاکستان کے نوجوانوں اور ان کے اہلخانہ کا اپنے پاک وطن کے لئے جذبے اور عقیدت اور وطن کے لئے اپنا سب کچھ قربان کر دینے جیسے انمول جذبوں کو بیان کیا گیا ہے-

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے ٹویٹر پر لکھا کہ راہِ حق کے غازیوں شہیدوں کو سلام، ان محافظوں سے وابستہ سبھی رشتوں کو سلام، شہداء، غازیوں اوران سے جُڑے تمام رِشتوں کو سلام، شہدائے پاکستان، ہمارا فَخر ہیں۔

    اس سے قبل آئی ایس پی آر کی جانب سے یوم دفاع و شہداء کے حوالے سے ” وطن کی مٹی گواہ رہنا” گانے کے "سُپر ہیرو” ،”سہارا”اور "خوشخبری” کے عنوان سے خصوصی پرومو شئیر کئے جا چکے ہیں-

    یومِ دفاع ہر سال 6 ستمبر کو پاکستان میں بطور ایک قومی دن منایا جاتا ہے۔ یہ دن پاک بھارت جنگ 1965ء میں افواج کی دفاعی کارکردگی اور قربانیوں کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ء

    اس کا مقصد پاکستان کے دفاع اور عسکری طاقت کو مضبوط کرنے کی یاددہانی ہے تا کہ ہر آنے والے دن میں کسی بھی حملے سے بطریق ءاحسن نمٹا جا سکے

    اس دن سکول کالجز اور جامعات کے علاوہ سرکاری دفاتر میں6ستمبر 1965کی پاک بھارت جنگ کے شہداء اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے اور بھارت کے اس حملے کی پسپائی کا تذکرہ کیا جاتا ہے جس میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا،

    ہر پاکستانی اپنی فوج کے دفاع پر فخر کرتا ہے اور یقین رکھتا ہے کہ پاک فوج ہر محاذ پر سرخرو ہے،

    6ستمبر 1965ء کا دن عسکری اعتبار سے تاریخ عالم میں کبھی نہ بھولنے والا قابلِ فخردن ہے جب کئی گنا بڑے ملک نے افرادی تعداد میں کئی گنا زیادہ لشکر اور دفاعی وسائل کے ساتھ اپنے چھوٹے سے پڑوسی ملک پر کسی اعلان کے بغیر رات کے اندھیرے میں فوجی حملہ کر دیا۔ اس چھوٹے مگر غیور اور متحد ملک نے اپنے دشمن کے جنگی حملہ کا اس پامردی اور جانثاری سے مقابلہ کیا کہ دشمن کے سارے عزائم خاک میں مل گئے۔ بین الاقوامی سطح پر بھی اسے شرمندگی اٹھانا پڑی۔ جارحیت کرنے والا وہ بڑا ملک ہندوستان اور غیور و متحد چھوٹا ملک پاکستان ہے

    1965ء کی ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ہونے والی اس جنگ میں ثابت ہوا کہ جنگیں ریاستی عوام اور فوج متحد ہو کر ہی لڑتی اور جیت سکتی ہیں۔ پاکستانی قوم نے اپنے ملک سے محبت اور مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت اورجانثاری کے جرأت مندانہ جذبے نے ملکر نا ممکن کو ممکن بنا کر دکھایا-

  • مائرہ ذوالفقار قتل کیس: عدالت نے  ملزم ذیشان جدون کو اشتہاری قرار دےد یا

    مائرہ ذوالفقار قتل کیس: عدالت نے ملزم ذیشان جدون کو اشتہاری قرار دےد یا

    لاہور کے علاقے ڈیفنس میں قتل کی جانے والی بیلجئن نژاد پاکستان لڑکی مائرہ ذوالفقار کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آگئی۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق سیشن عدالت لاہور نے مقدمے میں ملوث ملزم ذیشان جدون کو اشتہاری قرار دےد یا عدالت کی جانب سے ملزمان کو چالان کی کاپیاں فراہم کرتے ہوئے فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ بھی مقرر کر دی گئی ہے ظاہر جدون سمیت دیگر گرفتار ملزمان کوفرد جرم کی کارروائی کےلیے سماعت 7 ستمبر کو طلب کر لیا گیا ہے-

    اس سے پہلے مائرہ ذوالفقار کے قتل میں نامزد ملزم ذیشان جدون کا بھائی ظاہر جدون اعتراف جرم بھی کرچکا ہے مقتولہ کا مقدمہ ظاہر جدون اور اس کے بھائی کے خلاف درج ہے۔

    لاء گریجوایٹ مائرہ ذوالفقار قتل کیس کے حوالے سے مزید انکشافات سامنے آ گئے

    اعترافی بیان میں ملزم نے کہا کہ مقتولہ کے ساتھ جھگڑا ہوا اور3 مئی کی صبح کوقتل کیا مقتولہ کے قتل کا علم اس کی دوست کو تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ظاہر جدون پہلے بھی ایک قتل کے مقدمہ میں ملوث رہ چکا ہے۔

    یاد رہے کہ پاکستانی نژاد مائرہ ذوالفقار کو تین مئی 2021 کو لاہور کے پوش علاقے ڈیفنس (فیز 5) میں اس گے گھر میں نامعلوم افراد نے قتل کر دیا تھاایف آئی آر کے مطابق مائرہ کو گولی مار کر ہلاک کیا گیا ہے۔ لاہور میں پولیس نے اس قتل کے الزام میں دو نوجوانوں کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ اس کیس میں نامزد دو ملزمان ضمانت قبل از گرفتاری پر ہیں۔

    یہ بھی خبریں گردش تھیں کہ اس واقعہ سے قبل کچھ محرکات اس قسم کے بھی ہیں جن کےمطابق عالمی وبا کے بڑھتے کیسز کے بعد اگر مائرہ پاکستان سے برطانیہ جاتی تو اسے دس دن کیلئے قرنطینہ میں رہنا پڑنا تھا اور ساتھ ہی 3 لاکھ 71 ہزار روپے برطانوی حکومت کو ادا کرتے تھے ٗ مائرہ کے مطابق یہ دس دن کیلئے کسی برے ہوٹل میں رہنے کیلئے بہت زیادہ پیسے ہیں ٗ مائرہ نے یہ پیسے بچانے کیلئے پاکستان میں مزید کچھ عرصہ رہنے کا فیصلہ کیا۔

    مائرہ ذوالفقارکوکیسے قتل کیا گیا؟ کرائےکے قاتل کون تھے؟ماسٹرمائینڈ کون؟خطرناک حقائق سامنے آگئے

    مگر یہ فیصلہ ماہرہ کیلئے بہت برا ثابت ہوا کیونکہ اسی دوران اس کے دوستی کے گروپ میں کچھ لوگوں نے اسے ہراساں کرنے شروع کر دیا ٗ ماہرہ نے اس ہراسانی کیخلاف لاہور کے پولیس سٹیشن میں تین درخواستیں دیں مگر کوئی نتیجہ نہ نکلا ٗ مائرہ انتظار میں تھی کہ شاید اگلے ماہ برطانیہ پاکستان کو ریڈ لسٹ میں سے نکال دے اور وہ پیسے بچا کر برطانیہ واپس چلی گئی ٗ مگر ایسا نہ ہو سکا اور پیر مائرہ کو ڈیفنس کے ایک گھر میں اس کے کمرے میں صبح سحری کے بعد قتل کر دیا گیا

    ایف آئی آر کے مطابق ظاہر جدون اور سعد امیر بٹ ماہرہ کے ساتھ شادی کے خواہش مند تھے۔ مقتولہ ماہرہ نے اپنے دونوں دوستوں کے ساتھ شادی سے انکار کر دیا تھا شادی سے انکار پر ماہرہ کو دونوں دوستوں سے جان کا خطرہ تھا۔

  • ڈیرہ اسماعیل خان میں انسداد پولیو ٹیم پر حملے میں پولیس اہلکار زخمی

    ڈیرہ اسماعیل خان میں انسداد پولیو ٹیم پر حملے میں پولیس اہلکار زخمی

    خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں انسداد پولیو ٹیم پرنامعلوم ملزمان کی جانب سے فائرنگ کی گئی-

    باغی ٹی وی :پولیس کے مطابق ڈی آئی خان میں انسداد پولیو مہم کے دوران کئے گئے حملے میں پولیو ٹیم کو سیکیورٹی فراہم کرنے والا پولیس اہلکار گولی لگنے سے زخمی ہو گیا۔

    ملزمان کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے اہلکار کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جن کی تلاش کے لیے پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر دی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی خیبر پختونخوا کے شہر پشاور میں بھی پولیو ٹیم پر حملے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہو گیا تھا پولیس کا کہنا تھا کہ پشاور کے علاقے داؤد زئی میں نامعلوم ملزمان کی جانب سے پولیو ٹیم پر فائرنگ کی گئی نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہو گیا۔

    دن دیہاڑے واردات،موٹر سائیکل چھین کر گولی مار دی

    دوسری جانب دن دیہاڑے واردات میں ملزمان نے شہری کو گولی مار دی، کل دوپہر ایک بجے ڈاکو قصور بائی پاس نزد بھٹی ہسپتال پر شہری نوید سے سی جی ون ٹو فائیو موٹر سائیکل ،قمیتی موبائل فون و نقدی 5 ہزار روپیہ چھین کر لے گئے اور مزاحمت کرنے پر نوید کو کاربین کا فائر مارا جو کہ اس کی دائیں ٹانگ میں لگا جس سے نوید شدید زخمی ہو گیا جس کا علاج ہسپتال میں جاری ہے-

  • طالبان رہنما کا پہلا براہ راست انٹرویو کرنے والی خاتون صحافی افغانستان چھوڑ گئیں

    طالبان رہنما کا پہلا براہ راست انٹرویو کرنے والی خاتون صحافی افغانستان چھوڑ گئیں

    طالبان رہنما کا پہلا براہ راست انٹرویو کرنے والی افغانستان کی نیوز اینکر24 سالہ بہشتا ارغند اپنے اہلخانہ سمیت افغانستان کو خیرباد کہہ گئیں اور بیرون ملک منتقل ہو گئیں۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق بہشتا ارغند کا کہنا ہے کہ ہزاروں افراد کی طرح میں بھی افغانستان چھوڑنے پر مجبور ہو گئی کیونکہ مجھے بھی دیگر لوگوں کی طرح طالبان کا خوف تھا تاہم ایک ان ایسا ضرور آئے گا جب میں اپنے وطن واپس لوٹوں گی۔

    طالبان کی خواتین ڈاکٹرز کو اپنی ڈیوٹیاں جاری رکھنے کی ہدایت

    یاد رہے کہ افغانستان کی نیوز اینکر بہشتا ارغند نے طالبان کے کابل آنے کے بعد طالبان رہنما مولوی عبدالحق حمد کا پہلا براہ راست انٹرویو کر کے سب کو حیران کر دیا تھا۔

    افغان خاتون صحافی بہشتا ارغند
    خاتون اینکر کی جانب سے طالبان رہنما کے انٹرویو کے بعد یہ امید پیدا ہو گئی تھی کہ خاتون صحافیوں کواسکرین پر آنے اور ملازمتیں کرنے کی آزادی ہو گی تاہم چند روز بعد ہی نجی ٹی وی کی خاتون صحافی کو کام سے روک دیا تھا۔

    افغانستان کرکٹ ٹیم اپنا کھیل جاری رکھیں طالبان اس کی حمایت کریں گے ترجمان طالبان

    واضح رہے کہ افغانستان سے 20 سال بعد امریکا کا قبضہ ختم ہوگیا، امریکا نے افغانستان سے فوجی انخلاء مکمل ہونے کی تصدیق کردی۔

    امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل میکنزی نے بھی افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا مکمل ہونے کی تصدیق کردی۔

    طالبان نے کابل ایئرپورٹ کا مکمل کنٹرول سنبھال لیا ہے ذرائع کے مطابق کابل ایئرپورٹ پر اس وقت افغان طالبان کے مسلح گارڈ پہرہ دے رہے ہیں اوریہ بھی خبریں ہیں کہ ترک افواج بھی افغان طالبان کے ساتھ کابل کے ایئرپورٹ کو چاروں طرف سے گھیرلیا ہے اورامریکیوں کے فرار کے بعد علاقے کا مشاہدہ کیا جارہا ہے-

    کابل: طالبان نے خواتین صحافیوں کو میڈیا پر آنے کی اجازت دے دی

  • کورونا کیسز کی تعداد میں بدستور اضافہ ، پشاور کے 5 مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

    کورونا کیسز کی تعداد میں بدستور اضافہ ، پشاور کے 5 مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

    کورونا کیسز کی تعداد میں بدستور اضافہ ، پشاور کے 5 مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا نوٹیفیکیشن بھی جاری-

    باغی ٹی وی : ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق شہر کے 5 مختلف علاقوں میں آج رات 9 بجے سے اسمارٹ لاک ڈاؤن ہو گا۔ جن علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا جا رہا ہے ان میں فقیرآباد، حیات آباد فیز6، فیصل کالونی، زریاب کالونی اور اعجاز آباد شامل ہیں۔

    نوٹیفیکیشن کے مطابق اسمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران مذکورہ علاقوں میں غیرضروری نقل وحرکت پر پابندی رہے گی –

    واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا کیسز کی تعداد میں بدستور اضافہ سامنے آ رہا ہے جس کے باعث گزشتہ روز اسلام آباد کی انتظامیہ نے16 گلیوں کو سیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جس کے مطابق سیکٹر جی سیون ٹو کی گلی نمبر 54 اور 56 کو جبکہ سیکٹر آئی ٹین ٹو کی گلی نمبر 9 ، سیکٹر جی نائن ٹو کی گلی نمبر ایک، سیکٹر جی نائن ون کی گلی نمبر 34 اور 52 سیکٹر ای الیون 4 کی گلی نمبر 11 ، سیکٹر آئی ٹین 4 کی گلی نمبر 112 ، سیکٹر جی نائن 3 کی گلی نمبر 2، 8، 10، 70، 77، 122، 125 اور 126 میں میں بھی اسمارٹ لاک ڈاون نافذ کیا گیا-

    کورونا کیسز میں اضافہ: اسلام آباد کے مختلف علاقے سیل کرنے کا فیصلہ

  • پاکستان میں کورونا سے مزید 118 اموات

    پاکستان میں کورونا سے مزید 118 اموات

    پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے باعث مزید 118 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : نیشنل کماند اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 52 ہزار 112کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس کے نتیجے میں 3 ہزار 838 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 7.36 فیصد رہی-

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں ملک بھر میں کوروناکے مجموعی کیسز کی تعداد 11 لاکھ 60ہزار 119 جبکہ ملک بھرمیں کورونا کے باعث اموات کی مجموعی تعداد 25 ہزار 788 ہو گئی ۔

    کورونا کیسز میں اضافہ: اسلام آباد کے مختلف علاقے سیل کرنے کا فیصلہ

    سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 31 ہزار 636، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 61 ہزار 853، پنجاب میں تین لاکھ 93 ہزار 136، اسلام آباد میں 99 ہزار 263، بلوچستان میں 32 ہزار 230، آزاد کشمیر میں 32 ہزار 95 اور گلگت بلتستان میں 9 ہزار 906 ہو گئی ہے۔

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 11 ہزار 876 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 6 ہزار 875، خیبرپختونخوا میں 4 ہزار 963، اسلام آباد 866، گلگت بلتستان 173، بلوچستان میں 338 اور آزاد کشمیر میں 697 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں

    کورونا کی چوتھی لہر: ایس اوپیز کے اطلاق کا دائرہ کار 27شہروں تک بڑھا دیا گیا

    امریکی ویکسین فائزر کے مقابلے میں آسٹرازینیکا ویکسین بہترین قرار

  • امریکی صدر کا افغانستان سے مکمل انخلا کے بعد پہلا بیان سامنے آ گیا

    امریکی صدر کا افغانستان سے مکمل انخلا کے بعد پہلا بیان سامنے آ گیا

    امریکی صدر جوبائیڈن کا افغانستان سے مکمل انخلا کے بعد پہلا بیان سامنے آ گیا-

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ اپنے کمانڈرز اور ان کے ماتحت کام کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں گزشتہ 17دنوں میں امریکی فوج نے تاریخی ہوائی آپریشن کیا، آج افغانستان میں ہماری 20 سالہ موجودگی ختم ہوگئی۔

    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں افغانستان سے محفوظ انخلاء کے حق میں قرارداد منظور

    امریکی صدر کا کہنا تھا کہ انخلا آپریشن کے دوران ایک لاکھ 20ہزار افراد کو افغانستان سے نکالا امریکی وزیرخارجہ کو اتحادیوں سے رابطہ کرنے کا کہا ہے، تاکہ جو افغانستان چھوڑنا چاہتے ہیں ان کے لیے محفوظ راستہ یقینی بنایا جائے گا۔

    امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی برادری طالبان سے سفری آزادی کی توقع رکھتی ہے اور اقوام متحدہ کی قرارداد پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔

    افغانستان میں فوجی مشن ختم،سفارتی مشن شروع ،طالبان سے تعلقات امریکی مفاد پر مبنی ہوں گے امریکا

    واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے پریس بریفنگ میں گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ افغانستان میں فوجی مشن ختم،سفارتی مشن شروع ہو چکا ہے طالبان سے تعلقات امریکی مفاد پر مبنی ہوں گے افغانستان سے امریکی سفارتی موجودگی ختم کر کے قطر منتقل کر چکے دوحہ میں امریکی سفارت کار طالبان سے رابطہ کریں گے-

    ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے سائے میں انخلا آپریشن مکمل کیا ہماری فورسز نے کابل انخلا میں اہم کردار ادا کیا۔ انخلا آپریشن میں معاونت کرنے والے ممالک کے شکر گزار ہیں، قطر اور ترکی کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔

    افغانستان نے آج مکمل آزادی حاصل کر لی ذبیح اللہ مجاہد

    انٹونی بلنکن کا کہنا تھا کہ ایک لاکھ 23 ہزار سے زائد افراد کو افغانستان سے بحفاظت منتقل کیا گیا۔ افغانستان سے منتقل کیے گئے افراد میں 6 ہزار امریکی بھی شامل ہیں۔

    100 سے 200 کے قریب امریکی اب بھی افغانستان میں موجود ہیں معلوم کر رہے ہیں کہ امریکی افغانستان سے نکلنا چاہتے ہیں یا نہیں۔ افغانستان سے نکلنے والے افغانوں کی معاونت کریں گے۔ ویزہ ہولڈرز کو افغانستان سے نکلنےکی اجازت دی جائے۔

    طالبان نے تاریخ رقم کر دی طالبان رہنما انس حقانی

    انہوں نے کہا تھا کہ ،خطے میں انسداد دہشت گردی کی صلاحیت برقرار رکھیں گے کابل ایئر پورٹ کے گیٹ پر 13 امریکیوں سمیت کئی افغان ہلاک ہوئے۔ دھماکے میں ہلاک امریکیوں کی قربانیوں کو فراموش نہیں کریں گے۔ افغانستان میں امن و امان کی صورت حال پر گہری نظر رکھیں گے،طالبان کے علاوہ دیگر اداروں کے ذریعے افغان عوام تک امداد پہنچائیں گے۔

    افغانستان چھوڑنے والے آخری امریکی فوجی کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

    یاد رہے کہ امریکا افغانستان سے 20 سالہ طویل جنگ کے بعد انخلا مکمل کر چکا ہے۔ امریکا نے ڈیڈ لائن سے ایک دن پہلے انخلا مکمل کرلیا اورحامد کرزئی ایئر پورٹ سے آخری 3 امریکی جہاز روانہ ہوئےامریکا کے قبضے میں موجود افغانستان کا آخری علاقہ بھی طالبان کے کنٹرول میں آگیا۔ اس حوالے سے سینئر طالبان رہنما نے کہا ہے کہ ہم نے تاریخ رقم کر دی۔

    آخری امریکی فوجی بھی افغانستان سے روانہ، کابل ایئرپورٹ پر افغان طالبان کا قبضہ،جنگ ختم

  • بیوی کے جھگڑے سے بچنے کیلئے شوہر نے پولیس اسٹیشن کو آگ لگا دی

    بیوی کے جھگڑے سے بچنے کیلئے شوہر نے پولیس اسٹیشن کو آگ لگا دی

    نئی دہلی: بیوی کے جھگڑے سے خود کو بچانے کیلئے شوہر نے پولیس اسٹیشن کو آگ لگا دی-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست گجرات میں بیوی کے غصے سے بچنے کے لیے شوہر نے گھر کے قریب پولیس اسٹیشن کو آگ لگا دی اور پھر پولیس کے سامنے گرفتاری بھی پیش کر دی۔

    کوئٹہ: دہشت گردوں کے خلاف آٔپریشن : 11 دہشت گرد ہلاک

    بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے ملزم ڈیوچھاڈا سے جب واقعے کی تفصیلات جانیں تو ملزم کا کہنا تھا کہ وہ پولیس اسٹیشن کے عقبی علاقے میں رہائش پذیر ہے اس نے ایسا اپنے بیوی کے غصے سے بچنے کے لیے کیا اس کا اپنی بیوی سے پیسوں اور اخراجات کے معاملے پر اکثر جھگڑا رہتا تھا اور وہ ان روز روز کے جھگڑوں سے تنگ آ چکا تھا جن سے جان چھڑانے کے لیے اس نے یہ انوکھا اقدام اٹھایا-

    پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے الزام میں دفعہ 436 کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

  • پاکستان کا بھارت میں جوہری مواد کی چوری کے نئے واقعے پر تشویش کا اظہار

    پاکستان کا بھارت میں جوہری مواد کی چوری کے نئے واقعے پر تشویش کا اظہار

    ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار کا کہنا ہے کہ کیلیفورنیم کی بھارت میں چوری کے واقعات سخت تشویش کا باعث ہیں۔

    باغی ٹی وی :چار روز قبل بھارتی پولیس نے دو ایسے افراد کو گرفتار کیا ہے جن کے قبضے میں اربوں روپے مالیت کا تابکاری مواد تھا جو انہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے خریدا تھاملزمان کے قبضے سے برآمد ہونے والے چار تابکاری مواد کے ٹکڑوں میں سے ایک پر شبہ ہے کہ وہ کیلیفورنیم ہے جس کا نہ صرف بے پناہ استعمال ہے بلکہ انتہائی قیمتی بھی مانا جاتا ہے کیلیفورنیم کے ایک گرام کی قیمت عالمی مارکیٹ میں تقریباً 170 کروڑ روپے ہے۔

    کوئٹہ: دہشت گردوں کے خلاف آٔپریشن : 11 دہشت گرد ہلاک

    جس کے بعد پاکستان نے بھارت میں جوہری مواد کی چوری کے نئے واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار کا کہنا ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں انتہائی زہریلہ مادہ کیلیفورنیم رکھنے پر 2 افراد گرفتار ہوئے۔ ہر بار ایسے واقعات سے بھارت میں ایٹمی و تابکار مادوں کی سیکیورٹی پر سوال کھڑا ہو گیاہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخارکا کہنا تھا کہ کیلیفورنیم سخت تابکاری اثرات رکھنے والا زہریلا مواد ہے، کیلیفورنیم کی بھارت میں چوری کے واقعات سخت تشویش کا باعث ہیں بھارت میں پہلے بھی تابکاری مواد کچھ افراد کے قبضے سے برآمد ہوا یہ بھارت میں تابکاری مواد کی چوری کا چار ماہ میں تیسرا واقعہ ہے۔گزشتہ واقعات میں گرفتار افراد نے مواد بھارت سے ہی خریدا پاکستان کو ایسے واقعات پر سنجیدہ تحفظات ہیں۔

    عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ بھارت میں ملزمان سے مئی اور جون میں سات اور چھ کلو یورینیم پکڑا گیا تھا۔ بھارت میں ایسے مواد کےلیے متوقع بلیک مارکیٹ ہونے کا تاثر بڑھا ہے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان ایک بار پھر بھارت میں تابکاری مواد کی چوری کی تحقیقات کا مطالبہ کرتا ہے۔

    جرائم کی روک تھام کےلیےیونیورسل پاکستان ایمرجنسی ہیلپ لائن (PEHEL)-911 لارہےہیں: وزیراعظم