Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • وزیراعلیٰ بلوچستان کا دفتر صوبے کے دیگر دفاتر کیلئے رول ماڈل ہوتا ہے     چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ

    وزیراعلیٰ بلوچستان کا دفتر صوبے کے دیگر دفاتر کیلئے رول ماڈل ہوتا ہے چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ

    کوئٹہ:چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس نعیم اختر افغان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کا دفتر صوبے کے دیگر دفاتر کیلئے رول ماڈل ہوتا ہے ہر دفتر کو پالیسی وہی سے ملتی ہے اور وہ دیکھ رہے ہوتے ہیں کہ وہاں کے معاملات کیسے چلائے جاتے ہیں-

    باغی ٹی وی : :چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس نعیم اختر افغان نے کہا کہ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں ہونے والی بھرتیوں پر وہاں کے ملازم نے ہمارے سامنے اپنی درخواست میں اعتراض اٹھایا ہے اگر یہ بات سچ ہوئی تو دیگر دفاتر میں شفاف طرز عمل کے تحت چلانے کا کیسے عام آدمی یقین کرے گا سیکرٹری لیبر اینڈ مین پاور اور سیکرٹری ایجوکیشن کو حکم دیا جاتا ہے کہ وہ اگلی سماعت میں اپنے محکموں میں ہونے والے بھرتیوں کے متعلق تفصیلی تحریری جواب جمع کروائیں خلاف قانون اقدامات کی حوصلہ شکنی ہی خلاف قانون اٹھنے والے قدم روک سکتا ہے-

    یہ حکم چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نعیم اختر افغان اور عبدالحمید بلوچ پر مشتمل بینچ نے بایزید خان خروٹی برخلاف چیف سیکرٹری بلوچستان ودیگر کی سماعت کے دوران دیا‘ سماعت کے دوران ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ظہور بلوچ نے سیکرٹری مذہبی امور عبدالطیف کاکڑ کی دستخطو ں سے جاری شدہ جواب جمع کرایا جس میں بتایا گیا کہ محکمہ مذہبی امور لسبیلہ اور کیچ کے اضلاع میں مساجد جن میں ممکنہ طور پر تقرریاں کی جارہی ہیں وہ پرائیویٹ وقف مساجد ہیں علاقہ مکینوں اور مساجد کمیٹیوں کے ممبران نے متعلقہ ڈپٹی کمشنروں / ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریٹرز اوقاف کو متعلقہ مساجد میں پیش امام اور موذن کی پوسٹیں تخلیق کرنے کی سفارش کرنے کی استدعا کی –

    محکمہ ہذا نے ضلع لسبیلہ میں گزشتہ 8 سال سے اور ضلع کیچ میں گزشتہ 3 سال سے کوئی موذن یا پیش امام تعینات نہیں کیااور یہ کہ آسامیوں کی تخلیق یا منظوری یہ محکمہ نہیں دیتا بلکہ یہ کام فنانس ڈیپارٹمنٹ متعلقہ عوامی نمائندوں یا ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کی جانیوالی تجاویز پر کرتا ہے۔ محکمہ ہذا اس کو پیش کی جانیوالی تجاویز فنانس ڈیپارٹمنٹ بلوچستان کو بھجوا دیتا ہے اور بسا اوقات ایسی تجاویز فنانس ڈیپارٹمنٹ کو براہ راست بھی پیش کر دی جاتی ہیں-

    مزید برآں مدعا علیہ نے عدالت عالیہ کے سامنے پوسٹوں کی تعداد غلط بیان کی ہے درحقیقت ان پوسٹوں میں متعلقہ ضلعوں کی گزشتہ سالوں کی پوسٹیں بھی شامل ہیں‘ جن کی تفصیل وضاحت کے لئے پیش ہیں۔عرضداشت مندرجہ بالا گزارشات کی روشنی میں عدالت عالیہ سے استدعا کہ انصاف کے تقاضوں کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے ہرجانے کے ساتھ پٹیشن  مبنی بر غلط حقائق اور من گھڑت الزامات کی وجہ سے ڈسمس کی جائے-

    لاہور: بلیاں پالنے پر نوجوان خاتون پر اپنے ہی گھر والوں نے تیزاب پھینک دیا

    درخواست گزار بایزید خان خروٹی نے محکمے کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے یہ عدالت سے استدعا کی کہ وہ نہیں چاہتے حکومتی معاملات میں وہ خود یا کسی اور ادارے کو ملوث کریں لیکن جس قانون میں وضع کردہ رولز کے مطابق محکمے نہیں چلائے جارہے جس کی وجہ سے مجبوراً وہ بطور درخواست گزار گاہے بگاہے عدالت عالیہ کے سامنے پیش ہوتے ہیں جس کی بنیادی وجہ نظام کو قانون اور آئین کے بجائے من پسند افراد کی خواہشات اور من پسند افراد کے ذریعے چلانے کی کوشش کی جارہی ہے-

    اس آئینی درخواست میں سیکرٹری ایجوکیشن اور سیکرٹری لیبر کے خلاف قانون بھرتیوں کو بھی میں نے چیلنج کررکھا ہے حکومت بلوچستان اپنے خلاف اقدامات پر پردہ ڈالنے کیلئے عدالت کے سامنے حقائق رکھنے کی بجائے معاملات کو الجھا رہی ہے سیکرٹری لیبر اینڈ مین پاور اور سیکرٹری ایجوکیشن کو پچھلی سماعت پر جواب جمع کرانے کا حکم معزز عدالت عالیہ دے چکی ہے لیکن جواب بدستور جمع نہیں کرائے گئے ہیں –

    کورونا کیسز میں اضافہ: اسلام آباد کے مختلف علاقے سیل کرنے کا فیصلہ

    جس پر چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس نعیم اختر افغان نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کو مخاطب کیا کہ درخواست گزار پیشے کے لحاظ سے وکیل تو نہیں ہے درخواست میں سب کچھ بہت واضح طور پر لکھاگیا ہے اگر کوئی بھی پڑھا لکھا شخص بیٹھ کرکے یہ درخواست پڑھے تو ان کو آسانی ہوگی کہ درخواست میں کن چیزوں کا مطالبہ کیاگیا ہے اور بڑے آسا ن سے اس درخواست کو سمجھا جاسکتا ہے آپ محکموں کو کہیں کہ تمام پیرے پڑ ھ کر آسانی سے ہر پیرے کا جواب دے سکتے ہیں کیا وہ آرڈر شیٹ نہیں دیکھتے یہاں تو دونوں کو نوٹسز جاری ہوئے ہیں ان کے جوابات کہاں ہے کیوں جمع نہیں کرائے گئے –

    جس پر ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت عالیہ کو بتایا کہ ایک اور موقع ان کو دیا جائے اگلی سماعت پر دونوں محکموں کے بھرتی اور مکمل ریکارڈ عدالت عالیہ کے سامنے تحریری طور پر پیش کریں گے-

    ویمن سیفٹی ایپ کی بدولت خواتین آسانی سے پولیس کی مدد حاصل کر سکے گی فیاض الحسن…

    چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اکثر دیکھنے میں آیا ہے کہ صوبائی حکومت کوٹہ پر عملدرآمد نہیں کررہی ہے جس کی وجہ سے بھرتیوں پر شکوک و شہبات پیدا ہوتے ہیں ابھی ہمارے سامنے پی ایچ ای کے انجینئرز کا کیس زیر سماعت تھا جس پر حکومت نے ازخود انکوائری کراتے ہو ئے اس بھرتی کو خلاف قانون قراردیتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان بھرتیاں کالعدم قراردی تھی کہیں پر تو اس میں غلطی ہوئی تھی جب تک ہم کسی غلط کام کی اصلاح کے ساتھ غلطیوں کے عوامل کو ختم نہیں کرتے تو وقتی طور پر مسئلے حل ہوں گے اور پھر سے پیش آئیں گے-

    انہوں نے کہاکہ کل ہمارے پاس وزیراعلیٰ بلوچستان کے سیکرٹریٹ کی ایک ملازم سرفراز خان کی درخواست پر سماعت ہوئی جس میں انہوں نے اپنے پروموشن کو انتقامی کارروائیوں کے ذریعے روکنے اور وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں بھرتیوں میں خلاف قانون اور رولز کے آرڈر ز کرنے کا دعویٰ کیا-

    نواز شریف کے ساتھ بیٹھنے والے بھی ان جیسے حال میں پہنچ گئے شہباز گل

    کتنی افسوس کی بات ہے کہ ایک صوبے کو پالیسی دینے والے رول ماڈل دفتر پر ان کا اپنا ملازم سوال اٹھارہا ہے کل عام محکمے سے ہم کیا توقع رکھیں کہ کیا وہ میرٹ پر چلیں گے-

    انہوں نے ایڈووکیٹ جنرل کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ اس کیس میں بھی بھرتیوں کے حوالے سے جواب جمع کرائے اگر کوئی چیز عدالت کے سامنے ایسی ریکارڈ پر آئی کہ کوئی خلاف قانون اقدام ہوا تو ہم ا س میں سخت ترین فیصلہ کریں گے اور آخر تک جائیں گے-

    جسٹس عبدالحمید بلوچ نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ یہاں تو سب کچھ بڑا واضح ہے اگر قانون پر عملدرآمد صحیح ہورہا ہوں تو کسی کو بھی کوئی تکلیف نہیں کہ وہ عدالت یا کسی اور جگہ سے رجوع کریں عدالت عالیہ نے سیکرٹری مین پاو ر اینڈ لیبر اور سیکرٹری ایجوکیشن کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے اگلی سماعت پر مفصل جواب طلب کرلیا۔

    نعیم اختر افغان بلوچستان ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس کے طور پرحلف اٹھا لیا

  • لاہور: بلیاں پالنے پر نوجوان خاتون پر اپنے ہی گھر والوں نے تیزاب پھینک دیا

    لاہور: بلیاں پالنے پر نوجوان خاتون پر اپنے ہی گھر والوں نے تیزاب پھینک دیا

    گھریلو جانوروں سے محبت اور انہیں پالنا جرم بن گیا، لاہور میں بلیاں پالنے پر نوجوان خاتون پر اپنے ہی گھر والوں نے تیزاب پھینک دیا، گھر والوں کی جانب سے خاتون پر ڈنڈوں سے تشدد کرنے کی ویڈیو سامنے آگئی-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کےمطابق لاہور کی رہائشی خاتون پر گھر میں بلیاں پالنے پر تیزاب پھینک دیا گیا۔ نجی ٹیلی ویژن چینل کے مطابق لاہور کے تھانہ قلعہ گجر سنگھ کی حدود میں رہائش پذیر خاتون نے گھر میں بلیاں پالی ہوئی تھیں، خاتون عائشہ کو چچی اور کزن نے مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا۔

    متاثرہ خاتون عائشہ جانوروں کے حقوق کی علمبردار ہیں۔ عائشہ ملک کا کہنا ہے کہ تشدد ہمسائی صائمہ تصور اور اس کے بیٹے بلال ملک نے کیا، مجھ پر تشدد کے ساتھ بلیوں پر بھی گرم پانی پھینکا گیا۔

    کورونا کیسز میں اضافہ: اسلام آباد کے مختلف علاقے سیل کرنے کا فیصلہ

    متاثرہ خاتون کا ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ مجھے جان سے مارنے اور زیادتی کا نشانہ بنانے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں چچا تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں پولیس انسپکٹر ہے جو دھمکیاں دے رہے ہیں متاثرہ خاتون نے متعلقہ تھانے میں درخواست جمع کروادی۔

    خاتون کا کہنا ہے کہ پولیس ملزمان کو سپورٹ کررہی ہے اور میری کوئی شنوائی نہیں ہورہی۔ متاثرہ خاتون وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے واقعے نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔

    واضح رہے کہ دینا بھر میں سینکڑوں لوگ بلیاں پالنے کا شوق رکھتے ہیں، اس حوالے سے عمان کی ایک خاتون کی تصاویر بھی وائرل ہو گئیں تھیِں، عمان کی ایک خاتون اپنے گھر میں سیکڑوں بلیوں کے ساتھ رہتی ہیں۔

    جب تک چھوٹے صوبے ترقی نہیں کریں گے پاکستان کی ترقی نہیں کہلائے گی شہباز شریف

    اومان کے دارالحکومت مسقط کی شہری مریم البلوشی 480 بلیاں اور 12 کتوں کے ساتھ اپنے گھر میں رہتی ہیں اور وہ ان پر ماہانہ 8000 ڈالرز خرچ کرتی ہیں۔ 51 سالہ ریٹائرڈ سول سرونٹ کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ وہ جانوروں سے جنون کی حد تک محبت کرتی ہیں لیکن حقیقت اس سے بالکل الگ ہے۔

    2008 میں ان کا بیٹا ایک پرشین بلی کو گھر لایا تھا اور ان کو بلی کا گھر میں ہونا کوئی خاص پسند نہیں تھا، مریم کا بیٹا اس بلی کا خیال نہیں رکھتا تھا تو مریم نے اس بلی کا خیال رکھنے کی ذمہ داری اٹھائی۔

    پاکستان میں کورونا کے باعث مزید 66 اموات

    2011 میں مریم شدید ڈپریشن میں مبتلا ہوگئیں اور وہ خود کو اس ڈپریشن سے نجات دلانے کا اعزاز بلی کو دیتی ہیں اور کہتی ہیں کہ بلی نے انہیں اس ڈپریشن سے نجات دلانے میں بہت مدد کی ہے۔

    اس کے بعد مریم نے یہ فیصلہ کیا کہ وہ اپنی زندگی ان جانوروں کا خیال اور ان کی دیکھ بھال کرنے میں وقف کر دیں گی۔ مریم اب اپنے گھر میں سیکڑوں بلیوں کے ساتھ رہتی ہیں اور وہ اپنا سارا وقت ان کی دیکھ بھال اور ان کا خیال رکھنے میں وقف کرتی ہیں۔

    سندھ بھرمیں تعلیمی ادارے آج سے کھل گئے

  • اٹلی: 60 میٹر بلند رہائشی عمارت میں آگ بھڑک اٹھی

    اٹلی: 60 میٹر بلند رہائشی عمارت میں آگ بھڑک اٹھی

    اٹلی کے شہر میلان کی رہائشی عمارت میں آگ بھڑک اٹھی پوری عمارت کو لپیٹ میں لے لیا-

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹاور کے 20ویں فلور پر لگی آگ نے پوری عمارت کو لپیٹ میں لے لیا، آگ کی زد میں آکر عمارت کے گرد موجود 20 گاڑیاں بھی تباہ ہوگئی ہیں۔

    آگ بجھانے کے لیے 12 سے زائد فائر فائٹرز کی ٹیم نے کام کیا لیکن 3 گھنٹوں بعد بھی مکمل قابو پایا نہ جا سکا ریسکیو عملے نے عمارت سے تمام رہائشیوں کو بحفاظت باہر نکال لیا، 60 فٹ بلند عمارت میں 70 سے زائد فیملیاں رہائش پذیرتھیں۔
    https://fb.watch/7IkoqNEPOP/
    مقامی مئیر کا کہنا ہے کہ زخمیوں یا اموات کی کوئی اطلاع نہیں ہے ، تاہم فائر فائٹرز کی ٹیم اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ہر اپارٹمنٹ کو چیک کر رہے ہیں۔

    کابل: امریکی فضائی حملے،بچوں سمیت 9 افراد ہلاک

    60 میٹر بلند عمارت ایک حالیہ ترقیاتی منصوبے کا حصہ تھی جسے مخصوص طرز پر تیار کیا گیا تھا جس کی چھت پر ایلومینیم سیل بھی شامل تھی ،جو آگ لگنے کے بعد جل کر سڑک پر ٹکڑوں میں گر گئیں۔

    ڈاکوؤں نے کورونا ویکسین کی درجنوں خوارکیں لوٹ لیں

    امریکا:لوزیانا کو کیٹگری 4 شدت کے انتہائی شدید طوفان کا سامنا

  • دوسرے ممالک میں من مانے حملے کرنا غیر قانونی ہے،طالبان کی کابل پر امریکی فضائی حملوں کی مذمت

    دوسرے ممالک میں من مانے حملے کرنا غیر قانونی ہے،طالبان کی کابل پر امریکی فضائی حملوں کی مذمت

    ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے کابل پر امریکی فضائی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دوسرے ممالک میں من مانے حملے کرنا غیر قانونی ہے-

    باغی ٹی وی : ترجمان طالبان ذبیح اللہ نے چینی میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کابل پر امریکی فضائی حملوں کی مذمت کرتے ہیں کابل حملے میں شہری اموات ہوئیں، دوسرے ممالک میں من مانے حملے کرنا غیر قانونی ہے-

    ذبیح اللہ نے کہا کہ امریکا کو کوئی خطرہ تھا تو ہمیں اطلاع دیتے۔

    افغانستان صرف افغانیوں کا ہے اور افغانی کسی کا دباؤ برداشت نہیں کریں گے ذبیح اللہ مجاہد

    واضح رہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں گاڑی سے ایئرپورٹ پر راکٹ حملہ کیا گیا اور 6 راکٹ داغے گئےتفتیشی حکام کے مطابق گاڑی سے 6 راکٹ داغے گئے جن میں سے 5 ہوائی اڈے کی جانب گئے اور ایک راکٹ سے گاڑی تباہ ہوئی ہے حملوں میں بچوں سمیت نو افراد ہلاک ہو گئے ہیں پینٹاگون نے ڈرون حملے کی تصدیق کی اور بتایا کہ راکٹ میزائل ڈیفنس سسٹم سے روک دیئے گئے ہیں۔

    امریکی حکام کا کہنا ہے کہ بغیرپائلٹ طیارے سے کابل ائیرپورٹ کی طرف جانے والی ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ہے اس میں داعش کے متعدد خودکش حملہ آور سوار تھے لیکن انھوں نے یہ نہیں بتایا ہے کہ اس حملے میں کتنے داعشی مارے گئے ہیں۔

    کابل: امریکی فضائی حملے،بچوں سمیت 9 افراد ہلاک

    کابل ائیرپورٹ پر ڈورن حملے سے متاثرہ خاندان کی تفصیلا ت سامنے آ گئیں

  • جب تک چھوٹے صوبے ترقی نہیں کریں گے پاکستان کی ترقی نہیں کہلائے گی          شہباز شریف

    جب تک چھوٹے صوبے ترقی نہیں کریں گے پاکستان کی ترقی نہیں کہلائے گی شہباز شریف

    قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ جب تک چھوٹے صوبے ترقی نہیں کریں گے پاکستان کی ترقی نہیں کہلائے گی۔

    باغی ٹی وی : شہباز شریف نے مزار قائد پر حاضری کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ نے پاکستان ہمیں انعام کے طور پر عطا کیا یہاں پر قانون کی حکمرانی ہو گی اور سب کو محنت کا پھل ملے گا۔

    قائد حزب اختلاف نے کہا کہ ہم نے 20، 20 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کسی جادو ٹونے سے ختم نہیں کی تھی لوڈشیڈنگ نواز شریف کی محنت اور جدوجہد سے ختم ہوئی تھی گرین لائن مسلم لیگ ن کا منصوبہ تھا جو ہم نے سندھ اورکراچی کے عوام کو تحفہ دیا۔

    افغانستان میں انڈیا کی شرمناک شکست: بی جے پی کے سینئیر رہنما اپنے ہی نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر کیخلاف…

    شہباز شریف نے کہا کہ موجودہ حکومت چور دروازے سے آئی ہے جبکہ مسلم لیگ ن نے سندھ کے لیے تاریخی کام کیے اور اگر موقع ملا تو کراچی کو ایشیا کا پیرس بنائیں گے-

    شہبازشریف نے کہا کہ کراچی کے ساتھ سوتیلی ماں والا سلوک کیا گیا، کراچی میں پانی کی بدترین صورتحال ہے، صوبے کو کام کرنے کا موقع دیں، روڑے اٹکانا عوام کی خدمت نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کراچی پر قانون کی حکمرانی ہوگی، ہر ایک کو محنت کا صلہ ملے گا، قائد اعظم کی جدوجہد اور قربانیوں سے پاکستان انعام میں ملا-

    شہباز شریف نے کہا کہ ملک میں مہنگائی بڑھ گئی ہے اور ہم شرمندہ ہیں قائد کے افکار کو فراموش کیا قائد کا پاکستان 2 ٹکڑے ہو گیا لیکن ہم نے سبق نہیں سیکھا قائد اعظم نے ایک فلاحی ریاست کے قیام کا خواب دیکھا تھا لیکن آج ہم حقیقی منزل سے بہت دور ہیں۔

    شہباز شریف نے کہا کہ ہمیں اقوام عالم میں ممتاز مقام حاصل کرنا تھا، ہم آج بھی منزل سے بہت دور ہیں، ہم عہد کریں تو دیانت اورمحنت سے اپنا کھویا مقام حاصل کرلیں گے، ہم وہ ریاست چاہتے ہیں ملک میں عدل و انصاف ہو، غربت کا خاتمہ ہو، وسائل کی منصفانہ تقسیم ہو۔

    شہباز شریف نے کہا کہ 2023 کے انتخابات شفاف ہونے چاہیئیں اور آئندہ عام انتخابات میں تمام سیاسی جماعتوں کو ملک کی خدمت کرنے کا موقع ملنا چاہیےموجودہ حکومت نالائق اور نااہل ہے گزشتہ 74 سال میں اسٹیبلشمنٹ نے کسی کو اتنا سپورٹ نہیں کیا جتنا اس حکومت کو کیاعوام جس حکومت کو موقع دیں انہیں خدمت کا موقع دینا چاہیے۔

    سندھ بھرمیں تعلیمی ادارے آج سے کھل گئے

    قائد حزب اختلاف نے کہا کہ پیپلز پارٹی ایک سیاسی جماعت ہے، ایک حقیقت ہے، تمام سیاسی جماعتوں نے مجھے لیڈر آف دی اپوزیشن بنایا ہے، میں اپوزیشن لیڈر ہوں، میرا فرض ہے تمام جماعتوں کو ساتھ لے کر چلوں حکومت کےاحتساب میں سب دوست ساتھ دے رہے ہیں، میں ان کا شکرگزار ہوں-

    افغانستان پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغانستان کی صورتحال سب کے سامنے ہے اورافغانستان میں افغان عوام کو اپنی قسمت کا فیصلہ خود کرنا ہے-

  • گرین لینڈ کے ساحلی خطے میں ایک نیا جزیرہ دریافت

    گرین لینڈ کے ساحلی خطے میں ایک نیا جزیرہ دریافت

    ماہرین نے گرین لینڈ کے ساحلی خطے میں ایک نیا جزیرہ دریافت کر لیا ،اس دریافت نے ڈنمارک کو تھوڑا سا اور پھیلا دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : ماہرین نے نے جزیرے کو دنیا کا انتہائی شمال کا زمینی مقام قرار دیا ہے جزیرہ گرین لینڈ سے شمال کی جانب واقع ہے، تاہم کہا جا رہا ہے کہ جلد ہی اسے سمندری پانی نگل لے گا، کیونکہ یہ جزیرہ سمندری سطح سے فقط 30 سے 60 میٹر بلند ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ نیا جزیرہ برف پگھلنے سے سامنے آیا ہے اور یہ براہ راست گلوبل وارمنگ کا نتیجہ ہے جس کے باعث گرین لینڈ کی برفانی پٹی سکڑ گئی ہے۔

    گرین لینڈ میں آرکٹک ریسرچ اسٹیشن کے سربراہ مورٹین راش کے مطابق اس مقام پر پہنچنے کے بعد سائنسدانوں کا خیال تھا کہ وہ عودق نامی جزیرے پر موجود ہیں جس کو 1978 میں ڈنمارک کی سروے ٹیم نے دریافت کیا تھا لیکن حقیقت یہ تھی کہ ہم دنیا کا انتہائی شمالی خشک مقام دریافت کر چکے تھے اس دریافت نے ڈنمارک کو تھوڑا سا اور پھیلا دیا ہے۔

    عودق قطب شمالی کے جنوبی حصے سے 700 کلومیٹر کی دوری پر ہے، جبکہ یہ نیا جزیرہ عودق کے شمال میں 780 میٹر کی دوری پر ہے۔

    دنیا میں زمین کا وہ مقام جہاں پہلی بار بارش ریکارڈ کی گئی

    واضح رہے کہ امریکہ نے سرد جنگ کے آغاز پر اس جزیرے پر ایک فضائی اور راڈار اڈہ قائم کیا تھا جو اب خلا پر نظر رکھنے کے لیے اور اس کے علاوہ امریکہ کے انتہائی شمالی حصوں پر ممکنہ بلاسٹک میزائلوں کے بارے میں خبردار کرنے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

    ڈنمارک کا یہ گرین لینڈ جزیرہ امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی خریدنا چاہتے تھے، جس پیشکش کو ڈنمارک کی وزیراعظم نے فوری مسترد کر دیا تھا، جس پر ٹرمپ نے انہیں بدتمیز قرار دیا تھا جبکہ اس جزیرے کو خریدنے کی امریکہ خواہش بہت پرانی ہے اور 1860 میں پہلی بار یہ بات زیر غور آئی تھی۔

    گرین لینڈ خود مختار ملک ڈنمارک کی مملکت کا حصہ ہے اور بحرِ منجمد شمالی اور بحرِ اوقیانوس کے درمیان واقع ہے۔ اس کے مغرب میں کینیڈا کا کچھ علاقہ موجود ہے۔

    رقبے کے لحاظ سے گرین لینڈ دنیا کا سب سے بڑا جزیرہ ہے جو برِ اعظم کا درجہ نہیں رکھتا اور دنیا کا سب سے کم گنجان آباد ملک بھی گرین لینڈ ہی ہے۔گرین لینڈ کا مرکزی حصہ برف کے نیچے دبنے کی وجہ سے سمندر کی سطح سے نیچے دھنس گیا ہے اور اگر یہ برف پگھل جائے تو گرین لینڈ کا زیادہ تر وسطی علاقہ زیر آب آ جائے گا۔

    گرین لینڈ کے جنوب مشرق میں بحرِ اوقیانوس موجود ہے۔ مشرق میں بحرِ گرین لینڈ ہے۔ بحرِ منجمد شمالی اس کے شمال میں اور خلیج بیفن مغرب میں واقع ہے۔ اس کے نزدیک ترین ممالک کینیڈا اور آئس لینڈ ہیں۔ گرین لینڈ میں دنیا کا سب سے بڑا قومی پارک موجود ہے اور گرین لینڈ دنیا کا سب سے بڑا جزیرہ بھی ہے اور رقبے کے اعتبار سے دنیا کی سب سے بڑی غیر آزاد ریاست ہے۔ تاہم 1950 سے سائنس دان اس بات کی تحقیق کر رہے ہیں کہ آیا یہاں ایک سے زیادہ جزائر موجود ہوں جو برف کی وجہ سے ایک دوسرے سے ملے ہوئے ہوں۔

    امریکہ میں طوفانی بارشیں، 22 افراد ہلاک متعدد لاپتہ

    گرین لینڈ کی زیادہ تر آبادیاں برف سے پاک ساحلوں پر موجود ہیں اور مغربی ساحل پر ان کی کثرت ہے۔ شمال مشرقی علاقہ دنیا کے سب سے بڑے پارک پر مشتمل ہے۔

    گرین لینڈ کے انتہائی شمال میں پیئری لینڈ ہے جہاں خشک ہوا کے سبب برف موجود نہیں۔ یہاں کی آب و ہوا اتنی خشک ہے کہ یہاں برف نہیں پیدا ہو سکتی۔ اگر گرین لینڈ کی پوری برف پگھل جائے تو دنیا بھر کے سمندروں کی سطح سات میٹر تک بلند ہو جائے گی جبکہ گرین لینڈ بذات خود جزائر کا مجموعہ بن کر رہ جائے گا۔

  • کورونا کیسز میں اضافہ: اسلام آباد کے مختلف علاقے سیل کرنے کا فیصلہ

    کورونا کیسز میں اضافہ: اسلام آباد کے مختلف علاقے سیل کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر شہر کے مختلف علاقوں کو سیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا،سیل ہونے والی گلیوں میں بڑھتے کورونا کیسز کے بارے میں گزشتہ روز ڈی ایچ او اسلام آباد نے انتظامیہ کو آگاہ کیا گیا تھا-

    باغی ٹی وی :اس حوالےسے اسلام آباد کی انتظامیہ نے16 گلیوں کو سیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، نوٹیفکیشن کے مطابق،سیکٹر جی سیون ٹو کی گلی نمبر 54 اور 56 کو سیل کیا جائے گا۔

    جبکہ سیکٹر آئی ٹین ٹو کی گلی نمبر 9 ، سیکٹر جی نائن ٹو کی گلی نمبر ایک، سیکٹر جی نائن ون کی گلی نمبر 34 اور 52 میں بھی اسمارٹ لاک ڈاون نافذ ہوگا۔

    دوسری جانب سیکٹر ای الیون 4 کی گلی نمبر 11 ، سیکٹر آئی ٹین 4 کی گلی نمبر 112 ، سیکٹر جی نائن 3 کی گلی نمبر 2، 8، 10، 70، 77، 122، 125 اور 126 کو بھی سیل کیا جائے گا-

    نوٹیفکیشن کے مطابق لاک ڈاون والے علاقوں میں غیر ضروری نقل وحرکت پر پابندی ہو گی۔ سیل ہونے والی تم گلیوں میں اشیائے ضروریہ کی دکانوں کو کھلی رہنے کی اجازت ہوگی۔ نوٹیفکیشن کا اطلاق فوراً ہو گا۔

    خیال رہے کہ پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وبا کورونا کے باعث مزید 66 افراد جاں بحق ہوگئےنیشنل کماند اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 56 ہزار 279کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس کے نتیجے میں 3 ہزار 800 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 6.75 فیصد رہی-

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں ملک بھر میں کوروناکے مجموعی کیسز کی تعداد 11 لاکھ 56ہزار 641 جبکہ ملک بھرمیں کورونا کے باعث اموات کی مجموعی تعداد 25 ہزار 670 ہو گئی۔

    واضح ہے کہ گزشتہ روز این سی او سی نے کورونا ایس او پیز کا دائرہ کار 27 شہروں تک بڑھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کورونا پابندیوں میں 13 ستمبر تک توسیع کر دی تھی۔

    جن میں میں اسلام آباد، پنجاب کے 11 شہر میں خانیوال، میانوالی، سرگودھا، خوشاب، بہاولپور، ملتان، گوجرانوالہ، راولپنڈی، لاہور اور رحیم یار خان شامل ہیں۔

    سندھ میں حیدرآباد اور کراچی، آزاد کشمیر میں مظفرآباد اور میرپور، گلگت بلتستان میں گلگت اور اسکردو جبکہ خیبر پختونخوا میں پشاور، سوات، ہری پور، مانسہرہ، لوئر دیر، صوابی، ایبٹ آباد، سوات اور لوئر چترال شامل ہیں-

    کورونا کی چوتھی لہر: ایس اوپیز کے اطلاق کا دائرہ کار 27شہروں تک بڑھا دیا گیا

  • افغانستان میں انڈیا کی شرمناک شکست: بی جے پی کے سینئیر رہنما اپنے ہی نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر کیخلاف پھٹ پڑے

    افغانستان میں انڈیا کی شرمناک شکست: بی جے پی کے سینئیر رہنما اپنے ہی نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر کیخلاف پھٹ پڑے

    ہندوستان کی جماعت بی جے پی کے نہایت سینئیر رکن اور ہندوستان پارلیمنٹ کے ممبرسبرامنین سوامی افغانستان میں ہندوستان کی شرمناک شکست پر ہندوستان کے نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر اجیت دوول کے خلاف پھٹ پڑے-

    باغی ٹی وی : اس حوالے سے وائٹ نیوز کی جرنلسٹ زریاب راجپوت کا کہنا ہے کہ بر سر اقتدار جماعت بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ممبر اور رہنما سبرامنین سوامی نے امرناتھ یاتریوں پر ہوئے دہشت گرد حملے پر اجیت دیوال کو کٹہرے میں کھڑا کر دیا ہے انہوں نے ٹوئٹر پر ٹوئٹ میں نہ صرف نیشل سیکیورٹی ایڈوائزر اجیت دوول بلکہ رام مادھو پر بھی نشانہ سادھا ہے-

    افغانستان صرف افغانیوں کا ہے اور افغانی کسی کا دباؤ برداشت نہیں کریں گے ذبیح اللہ مجاہد

    اجیت دوول کے افغان پالیسی کا انحصار اس بات پر تھا کہ امریکہ کبھی افغانستان سے نہیں جائے گا اور طالبان کبھی اقتدار میں نہیں آئیں گے اب اجیت دوول کی اسی احمقانہ سوچ کی وجہ سے ہندوستان کو نہ صرف امریکہ نے صاف دھوکہ دیا بلکہ ہندوستان کا روایتی کئی دہائیوں پُرانا دوست روس بھی پاکستان کے اب زیادہ قریب ہے-

    زریاب راجپوت کے مطابق کہانی کچھ اس طرح سے ہوئی کہ ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی کے قریبی سمجھے جانے والے نیشل سیکیورٹی ایڈوائزر اجیت دوول اپنے کرئیر مییں ایک تیسرے درجے کے بیوروکریٹ شمار ہوتے تھے لیکن اپنی چاپلوسیوں اور انتہا پسند ہندو جماعتوں میں اثر و رسوخ کی وجہ سے پہلے انڈین انٹیلی جنس بیوروکریٹ ڈائریکٹر بنے اور پھر انہوں نے اپنی بہادری کے جھوٹے قصے مشہور کر کے نریندر مودی کو اس بات پر آمادہ کرنے پر کامیاب ہوئے کہ اگر مجھے یعنی اجیت دوول کو نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر بنا دیا جائے تو نہ صرف بلوچستان کو پاکستان سے الگ کر دیں گے بلکہ افغانستان کی فوج کی مدد سے خیبر پختونخوا پر بھی قبضہ کر لیں گے اور دو سے تین سال کے اندر اندر اکھنڈ بھارت دنیا کے نقشے پر نمودار ہو جائے گا –

    اشرف غنی نے اچانک حکومت چھوڑ کر بڑی غلطی کی ہے سہیل شاہین

    واضح رہے کہ اس کے برعکس بھارتی میڈیا پر اس بات کے چرچے رہے کہ افغانستان کے پاس ساڑھے تین لاکھ آرمی اور طالبان کے پاس صرف 70ہزار جنگجو 166 جیٹس اور طالبان کے کوئی جیٹ نییں 5.5 بلین ڈالرز فنڈ افغانستان کے پاس جبکہ طالبان کے پاس فنڈ صرف 1.6 بلین ڈالر اتنا بڑا گیپ ہونے کے باوجود جتنی تیزی سے بجلی سے بھی زیادہ تیزی سے افغانستان میں رفتار پکڑی اس نے سب کو حیران کیا ہے-

    اگرچہ اس وقت ایل کے ایڈوانی جیسے بی جے پی کے لیڈروں نے اس ات پر تنقید بھی کی کہ جو شخص اپنی پتلون نہیں سنبھال سکتا وہ ہندوستان کیا سنبھالے گا؟ لیکن اجیت دوول نریندر مودی کی آنکھوں میں دھول جھونکنے میں کامیاب ہو چکا تھا اور اس طرح اجیت دوول نے ایک شاندار افغان پالیسی ترتیب دی جس کا لُب لباب یہ تھا کہ افغانستان میں بے تحا شا پیسہ بہایا جائے گا تاکہ صدیوں سے جن افغانیوں کو ہندوستان کے برہمن لٹیرا ثابت کرتے آئے ہیں ان کے ساتھ دوستی کی جائے اور اپھر اس دوستی کا استعمال کرتے ہوئے افغان فعج اور پاکستان کی جنگ کروائی جائے –

    امارت اسلامیہ جلد افغانستان میں اپنی حکومت کا اعلان کرے گی ترجمان طالبان…

    اجیت دوول نے ایک بیان میں کہا تھاکہ ان کے فنڈز، نئے جنگجوؤں کی بھرتی اور ہتھیاروں کی سپلائی کو روک دیا جائے اب دہشت گردوں کی سپلائی کا توڑ کیسے کیا جائے اس کا حل یہ ہے کہ دہشت گردوں کو جتنا فنڈ کہیں اور سے مل رہا آپ اس کا ڈیڑھ گنا زیادہ دینا شروع کر دیں یعنی ان کا بجٹ 12 سو کروڑ ہے آپ ان کو اٹھارہ سو کروڑ دینا شروع کر دیں وہ تمام دہشت گرد پھر آپ کی سائیڈ پر ہو جائیں گے کم از کم اس کے بعد وہ آپ پر حملہ نہیں کریں گے یہ لوگ کرائے کے قاتل ہیں آپ کیا لگتا یہ لوگ کوئی عظیم لڑاکو ہیں جو کسی بڑے مقصد کے لئے لڑ رہے ہیں ہر گز نہیں صرف بات اتنی سی ہے کہ ان کو نوکری نہیں ملی اور ان کو کسی نے بھٹکا دیا اپنے مقصد کے لئے-

    بات صرف یہیں تک محدود نہیں رہی بلکہ افغانستان نے داعش اور ٹی ٹی پی کو پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی کاروائیاں کرنے کے لئے فنڈنگ بھی شروع کر دی ایسے موقع پر اجیت دوول نے پاکستان مخالف دہشت گردوں کو بھاری رقم دینے کے ساتھ ساتھ اپنی جیبیں بھی بھرنا شروع کیں جس پر بھارت کی اپوزیشن سیاسی جماعتوں نے تنقید بھی کی-

    پاکستانی طالبان کو افغان طالبان کی بات ماننا ہوگی چاہے اچھی لگے یا بُری ذبیح…

    اجیت دوول کی تمام تر احمقانہ سیکیورٹی پالیسیاں ایک ایک کر کے ناکام ہوتی رہیں لیکن اجیت دوول مسلسل میڈیا کی مدد سے خود کو ماسٹر سپائے ثابت کرتا رہا-

    بھارتی میڈیا میں چرچا رہی کہ دوول کے آنے سے چین اتنا ڈرا ہوا ہے کہ اس نے یہاں تک کہہ دیا ہے کہ دوکلام پر کوئی بات نہیں ہو گی دوکلام سے ہر ھال میں ہٹنا صرف بھارت کو ہی ہو گا-

    حتی کہ 2019 میں اجیت دوول کی ناکام سرجیکل سٹرائیک کی وجہ سے پوری دنیا میں ہندوستان کی جگ ہنسائی ہوئی تب اجیت دوول نے ہندوستان کے سرکاری خزانے سے پیسہ استعمال کرتے ہوئے ایک فلم بنوائی جس میں ایڑھی چوٹی کا ضرور لگا کر خود کو ہندوستانی عوام کا واحد نجات دہندہ ثابت کرنے کی کوشش کی جس میں کہا گیا کہ ایک نیا ہندوستان جو گھر میں گھسے گا بھی مارے گا بھی-

    افغان طالبان کے قبضے میں 85 بلین ڈالر مالیت کا امریکی سازو سامان ، جو پاکستان کے…

    تاہم وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ نہ تو پاکستان ٹوٹ سکا اور نہ ہی افغانستان کی افغان حکومت ٹوٹ سکی لیکن اجیت اور مودی کی کرپشن کے ظویل قصے میڈیا پر زبان زد عام ہوئے-

    یہ بھی سنا کہ ان سب زبانوں کو بند کرنے کے لئے بی جے پی کے سینئیر ترین رہنما ایل کے ایڈوانی کو زبردستی ریٹائرڈ کر دیا گیا جبکہ سبرامنین سوامی کے قتل کا منصوبہ بھی بنایا جا چکا ہے اب سوال یہ ہے کہ ہندوستانی بیوروکریسی کی ایک تھرڈ کلاس بیوروکریٹ نے جس طرح بی جے پی کے صف اول کے رہنماؤں کو کُھڈے لائن لگایا ہے اس سے پتہ یہ چلتا ہے کہ افغانستان میں ہندوستان کی شکست کی بنیاد اسی دن رکھ دی گئی تھی جس دن اجیت دوول کو ہندوستان کا نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر بنایا گیا تھا-

    برطانوی سفارتخانے سےاہم دستاویزات طالبان کے ہاتھ لگ گئیں

  • اداکارہ جن کی 3 انسٹا پوسٹس پر 1 کروڑ فالوورز

    اداکارہ جن کی 3 انسٹا پوسٹس پر 1 کروڑ فالوورز

    ہالی وڈ اداکارہ انجلینا جولی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنا اکاؤنٹ بنا لیا ہے اور چند ہی روز میں انسٹاگرام پر فالورز کی تعداد 1 کروڑ ہو گئی ہے۔

    باغی ٹی وی :انجلینا جولی واحد ایسی اسٹار ہیں 24 گھنٹوں کے دوران جن کے فالوورز کی تعداد 72لاکھ سے تجاوز کر گئی تھی اور اب تک صرف 3 پوسٹ شئیر کی ہیں اور ان کے فالورز 10 ملین تک پہنچ چکے ہیں۔

    ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی اپنےانسٹاگرام کو افغانستان میں بحران کا سامنا کرنے والے لوگوں کی آواز کو دنیا تک پہنچانے کے لیے استعمال کر رہی ہیں۔

    انہوں نے اب تک 3 پوسٹ شئیر کی ہیں جس میں دیگر ممالک کے ساتھ افغانستان پناہ گزینوں کے حقوق کے بارے میں آگاہی فراہم کی گئی ہے۔

    انہوں نے پہلی پوسٹ میں ایک افغان بچی کا ہاتھ سے لکھا ہوا خط شئیر کیا تھاانہوں نے اپنی پہلی پوسٹس میں افغانستان کی صورت حال پر بات کی اور اسی حوالے سے انہوں نے یہ پیغام دیا کہ یہ خط افغانستان سے ایک لڑکی نے انہیں بھیجا ہے۔ان کے مطابق ’اس وقت افغانستان کے لوگ سوشل میڈیا پر اپنے خیالات کا اظہار کھل کر کرنے سے کترا رہے ہیں، اسی لیے میں انسٹاگرام پر آئیں ہوں تاکہ ان تمام افراد کی آواز بن سکوں۔

    فاطمہ بھٹو انجلینا جولی پر برس پڑیں

    انجلینا جولی نے افغان لڑکی کی شناخت ظاہر نہیں کی جس کے خط میں طالبان کے افغانستان پر قبضے سے متعلق باتیں لکھی ہوئی تھیں۔دوسری پوسٹ میں انہوں نے مہاجرین کی تفصیلات شیئرکیں اور اس بات پر غور کرنے کی تلقین کی کہ دنیا کے زیادہ تر مہاجرین کا تعلق پانچ ممالک میں سے ہے جن میں شام، وینزویلا، افغانستان، سوڈان اور میانمار شامل ہیں۔

    انجلینا جولی اقوام متحدہ کمشنر برائے مہاجرین کی نمائندہ خصوصی بھی ہیں اور اس سے پہلے بھی وہ دنیا بھر کے مہاجرین کے لیے کام کرتی رہی ہیں۔ انسٹاگرام پر اپنا پروفائل بنانے کے بعد انہوں نے صرف تین اکاؤنٹس کو فالو کیا ہے جن میں ڈاکٹرز ودآؤٹ باڈرز، اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین اور این اے اے سی پی نامی ایک انسانی حقوق کی تنظیم کو فالو کیا ہے۔ا

    انجلینا جولی نے اپنا تعارف ایک ماں، فلم بنانے والی اور اقوام متحدہ کی نمائندہ خصوصی کے طور پر کرایا ہے اس سے قبل انجلینا جولی سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر موجود نہیں تھیں البتہ ان کے فینز نے ان کے اکاؤنٹس بنائے ہوئے تھے-

    امریکی ہونے پر شرمندگی محسوس کر رہی ہوں انجلینا جولی

  • کابل: امریکی فضائی حملے،بچوں سمیت 9 افراد ہلاک

    کابل: امریکی فضائی حملے،بچوں سمیت 9 افراد ہلاک

    کابل ائیر پورٹ کے قریب امریکی فضائیہ کی جانب گاڑی کو راکٹ حملوں کا نشانہ بنایا گیا-

    باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹس کے مطابق حملوں میں بچوں سمیت نو افراد ہلاک ہو گئے ہیں پینٹاگون نے ڈرون حملے کی تصدیق کر دی ہے تاہم ابتدائی رپورٹس میں کسی امریکی ہلاکت کی نشاندہی نہیں کی گئی ہے۔

    امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق وہ شہری ہلاکتوں کے امکانات کا جائزہ لے رہی ہے گاڑی میں دھماکہ خیز مواد اور خودکش بمبار سوار تھے جو کابل ہوائی اڈے کو قریب ہی نشانہ بنانے کے لئے تیار تھے۔

    افغانستان صرف افغانیوں کا ہے اور افغانی کسی کا دباؤ برداشت نہیں کریں گے ذبیح اللہ مجاہد

    امریکی حکام کا کہنا ہے کہ بغیرپائلٹ طیارے سے کابل ائیرپورٹ کی طرف جانے والی ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ہے اس میں داعش کے متعدد خودکش حملہ آور سوار تھے لیکن انھوں نے یہ نہیں بتایا ہے کہ اس حملے میں کتنے داعشی مارے گئے ہیں۔

    طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بھی اس ڈرون حملے کی تصدیق کی ہے البتہ ان کا کہنا تھا کہ اس میں گاڑی میں سوار ایک خودکش بمبارکو نشانہ بنایا گیا ہے وہ کابل کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حملہ کرنا چاہتا تھا۔

    غیرملکیوں اورافغانوں کو 31 اگست کے بعد بھی انخلا کی اجازت ہو گی

    واضح رہے کہ چند روز قبل بھی کابل ایئرپورٹ پر دو دھماکے ہوئے تھے جس میں 90 افراد ہلاک جب کہ 150 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔ جس کی کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی۔

    اشرف غنی نے اچانک حکومت چھوڑ کر بڑی غلطی کی ہے سہیل شاہین