Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • ڈاکوؤں نے کورونا ویکسین کی درجنوں خوارکیں لوٹ لیں

    ڈاکوؤں نے کورونا ویکسین کی درجنوں خوارکیں لوٹ لیں

    ایران کے دارالحکومت تہران میں ڈاکوؤں نےخوراکیں لے کر جانے والی گاڑی پراچانک حملہ کر کے کورونا ویکسین کی درجنوں خوراکیں لے کر فرار ہو گئے-

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق تہران پولیس کے سربراہ حسین رحیمی کے مطابق ڈاکوؤں نے تہران کے جنوب میں وزارت صحت کے میڈکل اسٹور سے نکلنے والی گاڑی پر حملہ کیا اور 300 کے قریب کورونا ویکسینز لوٹ لیں۔

    امریکی ویکسین فائزر کے مقابلے میں آسٹرازینیکا ویکسین بہترین قرار

    ڈاکوؤں کی جانب سے لوٹی جانے والی کورونا ویکسین کی تفصیلات معلوم نہیں ہو سکیں تاہم ایران میں زیادہ تر چینی ساختہ سائنو فارم ویکسین کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ ایران کچھ روسی ساختہ ویکسین، برطانوی ایسٹرازینیکا اور ایران میں تیار کردہ کورونا ویکسین کو بھی استعمال کر رہا ہے۔

    جاپان میں موڈرنا ویکسین لگوانے والے 2 افراد ہلاک

    واضح رہے کہ ایران اس وقت کورونا کی پانچویں لہر سے نبرد آزما ہے جبکہ ایران میں اب تک صرف 8 فیصد آباد کو ہی کورونا ویکسین لگائی گئی ہے جبکہ ایران میں اب تک کورونا کی وجہ سے ایک لاکھ 6 ہزار سے زائد اموات ہو چکی ہیں-

  • افغانستان صرف افغانیوں کا ہے اور افغانی کسی کا دباؤ برداشت نہیں کریں گے     ذبیح اللہ مجاہد

    افغانستان صرف افغانیوں کا ہے اور افغانی کسی کا دباؤ برداشت نہیں کریں گے ذبیح اللہ مجاہد

    کابل: طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ اپنا مقصد پورا ہونے کے بعد ہی ہمارا منظر عام پر آنے کا ارادہ تھا-

    باغی ٹی وی : طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے غیر ملکی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ افغانستان صرف افغانیوں کا ہے اور افغانی کسی کا دباؤ برداشت نہیں کریں گے-

    انہوں نے کہا کہ سابق افغان صدر اشرف غنی سے سیکیورٹی صورتحال سنبھالی نہیں گئی اور وہ کابل چھوڑ گئے۔ طالبان اشرف غنی سے مذاکرات کرنا چاہتے تھے تاکہ اس مسئلے کا حل نکل سکے جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں ہے اور ہمیں بات چیت کرنے کی ضرورت ہے۔

    ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ امریکہ کی نااہلی اس بات سے ثابت ہے کہ اس سے ایک ائیرپورٹ نہیں سنبھالا جا رہا تو وہ پورے افغانستان کو کیسے سنبھال سکتا تھا امریکہ کا افغان ایئر فیلڈ پر مکمل کنٹرول ہے تاہم انخلا کے عمل کو روکنے کے لیے کوئی بہانہ نہیں چلے گا۔

    ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ اتحادیوں کے مقابلے میں امریکہ نے افغانستان میں زیادہ قربانیاں دی ہیں۔

    امارت اسلامیہ جلد افغانستان میں اپنی حکومت کا اعلان کرے گی ترجمان طالبان ڈاکٹر محمد نعیم

    اس سے قبل طالبان ترجمان کا کہنا تھا کہ افغان طالبان کے سربراہ بار بار واضح کرچکے ہیں کہ افغان سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہوگی ٹی ٹی پی کو افغان طالبان کی بات ماننا ہوگی۔

    پاکستانی طالبان کو افغان طالبان کی بات ماننا ہوگی چاہے اچھی لگے یا بُری ذبیح اللہ مجاہد

    ذبیح اللّٰہ مجاہد نے کہا تھا کہ اگر پاکستانی طالبان، افغان طالبان کے سربراہ کو اپنا سربراہ مانتے ہیں تو انہیں، ان کی بات بھی ماننا ہوگی کیونکہ اگر ٹی ٹی پی نے ہمارے امیر المومنین کی بیعت کی ہے تو وہ ان کی بات مانیں گے چاہے وہ انہیں اچھی لگے یا بُری انہیں بات ماننا ہو گی تو اس حوالے سے امیر المومنین بار بار تاکید کر چکے ہیں کہ ہماری زمین کو کسی اور کے خلاف استعمال نہ کریں گے تاہم پاکستانی طالبان کو بتایا گیا ہے ان کو افغانستان سے کارروائیوں کی اجازت نہیں اور اس حوالے سے ایک میکنزم بھی بنایا جائے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں نئی حکومت کے قیام کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔ طالبان کے علاوہ کسی اور کو حکومت میں شامل کرنا زیر بحث نہیں ہے اور حکومت بنانے کی مشاورت آخری مراحل میں ہے۔

    اشرف غنی نے اچانک حکومت چھوڑ کر بڑی غلطی کی ہے سہیل شاہین

  • امریکا:لوزیانا کو کیٹگری 4 شدت کے انتہائی شدید طوفان کا سامنا

    امریکا:لوزیانا کو کیٹگری 4 شدت کے انتہائی شدید طوفان کا سامنا

    امریکی ریاست لوزیانا سے کیٹگری 4 شدت کا انتہائی شدید طوفان آئیڈا ٹکرانے سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔

    باغی ٹی وئ :رپورٹ کے مطابق کیٹگری 4 شدت کا انتہائی شدید طوفان آئیڈا امریکی ریاست لوزیانا (Louisiana) سے ٹکرا گیا۔ جس کے بعد وہاں تیز بارشوں کے ساتھ 150 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جو گھروں اور مالز کی چھتے تک اڑا کر لے گئی۔

    رپورٹس کے مطابق ہزاروں افراد علاقہ چھوڑنے پر مجبور ہو چکے ہیں، تاہم علاقے میں رہ جانے والے افراد کو طوفان کے گزر جانے تک محفوظ مقام پر رہنے اور احتیاط کا مشورہ دیا گیا ہے۔

    انتظامیہ کا کہنا ہے کہ طوفان کی وجہ سے نقل مکانی کرنے والے افراد کے لیے بنائی گئی پناہ گاہیں کرونا وبا کے تیزی سے پھیلاؤ کا سبب بن سکتی ہیں۔

    امریکی پاور آوٹیج کے مطابق اس وقت امریکی ریاست میں 5 لاکھ سے زائد افراد بجلی سے محروم ہیں جبکہ نیو اورلینز شہر کو بجلی پہنچانے والی تمام آٹھ ٹرانسمیشن لائنیں سروس سے باہر ہیں۔

    سمندری طوفان "اڈا” (IDA ) آج امریکی گلف کوسٹ سے ٹکرائے گا

    لوزیانا کے محکمہ ٹرانسپورٹیشن کا کہنا ہے کہ سڑکوں پر درخت گرنے کے باعث حادثات سے بچنے کے لیے ٹریفک کا نظام بھی روک دیا گیا ہے۔

    ریاستی گورنر کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان آئیڈا لوزیانا میں آنے والے مضبوط ترین طوفانوں میں سے ایک ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق آئیڈا پچھلے سال آنے والے سمندری طوفان لورا اور 1856 کے سمندری طوفان کے ساتھ ریاست کا اب تک کا سب سے طاقتور طوفان ہے۔

    لوزیانا کے گورنر نے لوگوں سے گھروں میں رہنے اور تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے۔

  • پاکستان میں  کورونا کے باعث مزید 66  اموات

    پاکستان میں کورونا کے باعث مزید 66 اموات

    پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وبا کورونا کے باعث مزید 66 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : نیشنل کماند اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 56 ہزار 279کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس کے نتیجے میں 3 ہزار 800 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 6.75 فیصد رہی-

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں ملک بھر میں کوروناکے مجموعی کیسز کی تعداد 11 لاکھ 56ہزار 641 جبکہ ملک بھرمیں کورونا کے باعث اموات کی مجموعی تعداد 25 ہزار 670 ہو گئی۔

    کورونا کی چوتھی لہر: ایس اوپیز کے اطلاق کا دائرہ کار 27شہروں تک بڑھا دیا گیا

    سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 30 ہزار 594، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 61 ہزار 381، پنجاب میں تین لاکھ 91 ہزار 297، اسلام آباد میں 98 ہزار 951، بلوچستان میں 32 ہزار 200، آزاد کشمیر میں 31 ہزار 988 اور گلگت بلتستان میں 9 ہزار 870 ہو گئی ہے۔

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 11 ہزار 823 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 6 ہزار 834، خیبرپختونخوا میں 4 ہزار 944، اسلام آباد 863، گلگت بلتستان 173، بلوچستان میں 338 اور آزاد کشمیر میں 695 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں-

    امریکی ویکسین فائزر کے مقابلے میں آسٹرازینیکا ویکسین بہترین قرار

  • سندھ بھرمیں تعلیمی ادارے آج سے کھل گئے

    سندھ بھرمیں تعلیمی ادارے آج سے کھل گئے

    سندھ بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے بند تعلیمی ادارے آج سے کھل گئے ہیں-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق اسکول، کالجز اور جامعات میں اسٹاف کی 100 فیصد ویکسینیشن اور طلبہ کی 50 فیصد حاضری کے ساتھ تعلیمی ادارے کھولے گئے ہیں۔

    محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق صرف وہ اسکول کھلیں گے جہاں تدریسی و غیر تدریسی اسٹاف ویکسینیشن کراچکا ہوگا محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق والدین کو بھی ویکسینیشن کرانےکی ہدایت کی گئی ہے۔

    تعلیمی اداروں سے کہا گیا ہے کہ ‘تمام تعلیمی ادارے کووڈ-19 کی ایس اوپیز پر عمل درآمد یقینی بنائیں گے، جو محکمے کی جانب سے 4 ستمبر 2020 کو ایک نوٹیفیکیشن کے ذریعے جاری کی گئی تھیں’۔

    محکمہ تعلیم نے کہا کہ ‘محکمہ تعلیم کسی بھی وقت کہیں بھی اچانک پی سی آر ٹیسٹ کرے گا’۔

    دوسری جانب بازار میں اوّل تا 12 ویں جماعت کی کتابیں دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے طلبہ اور ان کے والدین کو پریشانی کا سامنا ہے اردو بازار کے کتب فروشوں کے مطابق رواں سال 2021 میں سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کی نئے سال کی ایک کتاب بھی بازار میں دستیاب نہیں۔

    وفاق کی ذمہ داری ہے وہ سندھ میں ترقیاتی منصوبوں پر عمل کرے

    اس کے علاوہ کتابوں، کاپیوں اور اسٹیشنری کی قیمتوں میں بھی کئی گنا اضافہ کیا جاچکا ہے۔

    واضح رہے کہ صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ تعلیم ایک بہت بڑا محکمہ ہے، سماج کا بہت بڑا حصہ اس سے منسلک ہے، ہم چاہتے ہیں کہ ویکسی نیشن کی شرح بڑھے تاکہ بار بار لاک ڈاؤن کے مسائل سے بچ سکیں، اس کا ایک ہی حل ہے کہ والدین کو پابند کیا جائے۔

  • غیرملکیوں اورافغانوں کو 31 اگست کے بعد بھی انخلا کی اجازت ہو گی

    غیرملکیوں اورافغانوں کو 31 اگست کے بعد بھی انخلا کی اجازت ہو گی

    غیرملکیوں اور سفری دستاویزات رکھنے والے افغانوں کو 31 اگست کے بعد بھی افغانستان سے جانے کی اجازت ہوگی-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطاق طالبان نے 100 ممالک کو یقین دہانی کرا دی کہ 31 اگست کے بعد بھی افغانستان سے جانے کی اجازت ہوگی 100 ممالک کی جانب سے مشترکہ بیان بھی جاری کردیا گیا۔

    رپورٹس کے مطابق 100 ممالک میں امریکا، برطانیہ، فرانس، جرمنی، نیٹو اور یورپی یونین بھی شامل ہیں جبکہ فہرست میں روس اور چین شامل نہیں ہیں۔

    دوسری جانب امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے کہا ہے کہ طالبان نے ہمیں یقین دہانی کرائی ہے کہ اگر کوئی امریکی افغانستان میں رک گیا ہے تو وہاں پھنسے گا نہیں۔

    افغانستان کے معاملے پر اقوام متحدہ کا ہنگامی اجلاس آج ہو گا

    واضح رہے کہ آج افغانستان کے معاملے پر اقوام متحدہ کا ہنگامی اجلاس آج ہو گا جس میں سلامتی کونسل کے نیٹو کی طاقت کے حامل 5 مستقل اراکین شرکت کریں گے-

    فرانسیسی صدر کا کہنا ہے کہ فرانس اور برطانیہ کی جانب سے کابل میں اقوام متحدہ کے تحت سیف زون بنانے کی قرارداد پیش کی جائے گی تا کہ وہ افراد جو افغانستان سے نکلنا چاہیں باآسانی باہر جاسکیں۔

    فرانسیسی صدر نے کہا کہ کابل سے انخلاء کے لیے طالبان سے بات چیت کا مطلب انہیں تسلیم کرنا نہیں-

  • اشرف غنی نے اچانک حکومت چھوڑ کر بڑی غلطی کی ہے      سہیل شاہین

    اشرف غنی نے اچانک حکومت چھوڑ کر بڑی غلطی کی ہے سہیل شاہین

    افغان طالبان کے ترجمان سہیل شاہین کا کہنا ہے کہ اشرف غنی نے اچانک حکومت چھوڑ کر بڑی غلطی کی ہے-

    باغی ٹی وی :غیر ملکی خبر رساں ادارے دوحہ نیوز کو دیئے گئے انٹرویو میں افغان طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے 15 اگست کے بعد پھیلنے والی افراتفری کا ذمہ دار سابق صدر اشرف غنی کو ٹھہراتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اچانک حکومت چھوڑ کر بڑی غلطی کی۔

    سہیل شاہین نے کہا کہ 15 ا گست کو طالبان پرامن انتقال اقتدار کی خواہش کے ساتھ آئے تھے اور جنگجو کابل سے باہر انتظار کر رہے تھے، اس وقت اچانک اشرف غنی بھاگ گئے۔

    سہیل شاہین نے کہا کہ حکومت کو ایسے چھوڑ کر بھاگ گئے اور اسی وجہ سے اچانک خلا پیدا ہوا، لوٹ مار ہوئی اور فائرنگ کے واقعات پیش آئے۔

    افغان طالبان کے قبضے میں 85 بلین ڈالر مالیت کا امریکی سازو سامان ، جو پاکستان کے…

    اشرف غنی کے بھاری رقوم لے کر بھاگنے کے سوال پر سہیل شاہین نے کہا کہ اگر وہ ایسا کچھ لے کر فرار ہوئے ہیں جو ان کی ملکیت نہیں ہے تو انہیں یہ سب لوٹانا چاہئے لیکن فی الحال اس کے پیچھے جانا ہماری ترجیح نہیں کیونکہ ہماری توجہ اس وقت نئی حکومت کے قیام پر ہے-

    دوسری جانب ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ ذمہ دار ادارے خواتین اور شہریوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے ضابطہ اخلاق بنانے میں مصروف ہیں۔

    ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ بہنوں اور بیٹیوں کیلئے قابل قبول اور باوقار پالیسی دیں گے، اس حوالے سے تمام فیصلے حکومت کے قیام کے بعد کئے جائیں گے

    امارت اسلامیہ جلد افغانستان میں اپنی حکومت کا اعلان کرے گی ترجمان طالبان ڈاکٹر محمد نعیم

    ‏ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ امیر المومنین کی وفات کی خبر جھوٹی ہے وہ زندہ ہیں اور اس وقت قندھار کے مقام پر سیاسی و عسکری معاملات پر مشاورت جاری رکھے ہوئے ہیں ان شاء اللہ چند دن بعد منظر عام پر آئیں گے

    ‏”لڑکیاں اور لڑکے اب یونیورسٹیوں میں اکٹھے تعلیم حاصل نہیں کر سکیں گے اور علیحدہ کلاسز میں اسلامی قانون کے مطابق پڑھائی جاری رکھ سکیں گے۔”

    جبکہ ترجمان ڈاکٹر محمد نعیم نے کہا کہ طالبان جلد ہی افغانستان میں حکومت بنائیں گے۔

    امیرالمومین زندہ ہیں اوربہت جلد افغان عوام کے درمیان ہوں گے :مخلوط تعلیم پرپابندی ہوگی: طالبان

    ڈاکٹر محمد نعیم نے کہا کہ افغانستان میں خواتین کے کام کرنے پر کوئی پابندی نہیں ہے لیکن خواتین کو اسلام کے دائرے میں رہتے ہوئے ان کے تمام حقوق دیے جائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت بنانے کے لیے مشاورت اور کام جاری ہے اور جلد ہی افغانستان میں ایک حکومت بن جائے گی اور اس حکومت کا اعلان کیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ کسی دوسرے ملک کے اندرونی معاملات میں کام نہیں کریں گے اور کسی دوسرے ملک کو افغانستان کے اندرونی معاملات میں کام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

    امریکاافغان طالبان کی حکومت کوتسلیم نہیں کرے گا :گلبدین حکمت یارکی پاکستانی صحافیوں سےگفتگو

  • افغانستان کے معاملے پر اقوام متحدہ کا ہنگامی اجلاس آج ہو گا

    افغانستان کے معاملے پر اقوام متحدہ کا ہنگامی اجلاس آج ہو گا

    افغانستان کے معاملے پر اقوام متحدہ کا ہنگامی اجلاس آج ہو گا جس میں سلامتی کونسل کے نیٹو کی طاقت کے حامل 5 مستقل اراکین شرکت کریں گے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق فرانسیسی صدر کا کہنا ہے کہ فرانس اور برطانیہ کی جانب سے کابل میں اقوام متحدہ کے تحت سیف زون بنانے کی قرارداد پیش کی جائے گی تا کہ وہ افراد جو افغانستان سے نکلنا چاہیں باآسانی باہر جاسکیں۔

    فرانسیسی صدر نے کہا کہ کابل سے انخلاء کے لیے طالبان سے بات چیت کا مطلب انہیں تسلیم کرنا نہیں۔

    امارت اسلامیہ جلد افغانستان میں اپنی حکومت کا اعلان کرے گی ترجمان طالبان ڈاکٹر محمد نعیم

    واضح رہے کہ اس سے قبل سلامتی کونسل کا اجلاس افغانستان پر طالبان کے کنٹرول حاصل کرنے کے ایک دن بعد 16 اگست کو ہوا تھا۔

    خیال رہے کہ انخلا کا عمل جاری ہونے والے کابل ہوائی اڈے کے جوار کے علاقے میں کل بم دھماکے ہوئے تھے۔

    امیرالمومین زندہ ہیں اوربہت جلد افغان عوام کے درمیان ہوں گے :مخلوط تعلیم پرپابندی ہوگی: طالبان

    افغانستان پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب

  • ویمن سیفٹی ایپ کی بدولت خواتین آسانی سے پولیس کی مدد حاصل کر سکے گی    فیاض الحسن چوہان

    ویمن سیفٹی ایپ کی بدولت خواتین آسانی سے پولیس کی مدد حاصل کر سکے گی فیاض الحسن چوہان

    وزیر جیل خانہ جات اور پنجاب حکومت کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ خواتین کے خلاف جنسی جرائم اور تشدد کے خلاف پنجاب حکومت اور پولیس کا احسن اقدام ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان نے اپنے جاری کردہ ویڈیو پیغام میں کہا کہ ویمن سیفٹی ایپ آئی جی پنجاب انعام غنی کی زیر قیادت ایک جدید اور موزوں اقدام ہے خواتین ایپ میں خصوصی بٹن دبا کر پولیس کی مدد حاصل کر سکیں گے۔

    وزیر جیل خانہ جات نے کہا کہ خواتین کے خلاف تشدد جیسے واقعات کم کرنے کے حوالے سے یہ ایپ وقت کی ضرورت تھی اور اس ایپ کے استعمال سے خواتین میں غیر یقینی اور احساس عدم تحفظ کا خاتمہ ہو گا اور پولیس کی مجموعی کارکردگی میں بہتری آئے گی-

    ای سی سی نے ترسیلات زر بڑھانے کے لئےایپ متعارف کرانے کی منظوری دیدی

    فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ خواتین ایمرجنسی صورتحال میں ایپ میں خصوصی بٹن دبا کر پولیس کی مدد حاصل کر سکیں گی اور اس کے علاوہ فون کال اور میسج کے ذریعے بھی خواتین دیگر معاملوں میں رہنمائی حاصل کر سکتی ہیں۔

    ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ خواتین کا تحفظ اور بہتر رہنمائی وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی اولین ترجیحات ہیں خواتین سے گزارش ہے اس ایپ کے استعمال سے اپنا اور اپنے پیاروں کا تحفظ یقینی بنائیں۔

    یوم آزادی کے موقع پر ایف بی آر کی ویب سائٹ ہیک

  • نواز شریف کے ساتھ بیٹھنے والے بھی ان جیسے حال میں پہنچ گئے      شہباز گل

    نواز شریف کے ساتھ بیٹھنے والے بھی ان جیسے حال میں پہنچ گئے شہباز گل

    وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ نواز شریف کے ساتھ بیٹھنے والے بھی ان جیسے حال میں پہنچ گئے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہباز گل نے نام لئے بغیر افغانستان کے صدر اشرف غنی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کے ستارے گردش میں ہیں ، جو بھی ان کے ساتھ بیٹھا ہے اس کا نصیب بھی نواز شریف کی طرح کا ہو گیا، یہ بھی اپنے وطن سے فرار ہوئے وہ بھی فرار ہوئے ، اور جاتے جاتے ان کی طرح عوام کی دولت ساتھ لے گئے ۔

    امریکی ویکسین فائزر کے مقابلے میں آسٹرازینیکا ویکسین بہترین قرار

    شہباز گل نے کہا کہ نواز شیرف نے ملک دشمن عناصر سے ملاقات کی ، ملک دشمن تقریر کیں ، مسلم لیگ ن پنجاب سے سکڑ کر اندرون پنجاب کی پارٹی بنی مگر ہم نے فیصل آباد میں کلین سویپ کیا جس کے بعد اب یہ جی ٹی روڈ کی پارٹی بن کر رہ گئی ہے ، فضل الرحمان کی سیاسی حیثیت صرف چھ سیٹوں کی ہے وہ نیشنل پالیسی پر کیا پلان دیں گے ۔

    کورونا کی چوتھی لہر: ایس اوپیز کے اطلاق کا دائرہ کار 27شہروں تک بڑھا دیا گیا

    وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ عمران خان سودا کرنے والا نہیں ورنہ فضل الرحمان میرے ساتھ دائیں یا بائیں بیٹھ کر آج ن لیگ اور پیپلزپارٹی کو برا بھلا کہہ رہے ہوتے ، ہمیں تانگا پارٹی کہنے والے آج مانگے تانگے کے بن چکے ہیں ، ایک طرف فضل الرحمان کہتے ہیں کہ پیپلزپارٹی نےمیری کمر میں چھرا گھونپا ، دوسری طرف ان ہی کی بنائی پی ڈی ایم کے صدر ہیں ۔

    شہباز گل نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم پیپلزپارٹی نے بنائی ، نام بھی انہوں نے ہی تجویز کیا ، ان کے بغیر ہی پی ڈی ایم کے جلسے ہو رہے ہیں اور کراچی میں جا کر جلسہ کیا جا رہا ہے حالانکہ کراچی میں تو پیپلزپارٹی کی حکومت ہے ، کیا آپ پیپلزپارٹی کے خلاف ہی پی ڈی ایم کے جلسے کر رہے ہیں ؟۔

    شہباز گل کا کہنا تھا کہ ان لوگوں کو لگتا ہے کہ پیپلزپارٹی کی حکومت سے ڈیل ہو چکی ہے ، میں واضح کر دوں کہ عمران خان سے جیل جانے کی رسید مل سکتی ہے مگر کسی کو ڈیل نہیں مل سکتی-

    آئی ایس پی آر نے یوم دفاع اور شہدا سے متعلق خصوصی پرومو جاری کر دیا