Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • ینگ ڈاکٹرزکا نیشنل لائسنسنگ ایگزام کیخلاف احتجاج موخر، حکومت کو 24 گھنٹے کا وقت دے دیا

    ینگ ڈاکٹرزکا نیشنل لائسنسنگ ایگزام کیخلاف احتجاج موخر، حکومت کو 24 گھنٹے کا وقت دے دیا

    نیشنل لائسنسنگ امتحان ( این ایل ای ) کے خلاف سراپا احتجاج ینگ ڈاکٹرز اور طلبا نے احتجاج موخر کرتے ہوئے حکومت کو مطالبات کی منظوری کے لئے 24گھنٹے کا وقت دے دیا-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق احتجاج میں شریک مظاہرین کا کہنا ہے کہ مطالبات نا مانے گئے تو او پی ڈیز بند کرنے کا بھی سوچا جا سکتا ہے جبکہ 24گھنٹے میں ہماری بات نہ سنی گئی تو اسلام آباد پی ایم سی کے باہر دھرنا دیں گے جو کہ مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا۔

    دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ احتجاج موخر ہونے کے اعلان کے بعد طلبا و ینگ ڈاکٹرز منتشر ہونا شروع ہو گئے ہیں مظاہرین کے جانے کے بعد ٹریفک کھول دی جائے گی۔

    ینگ ڈاکٹرز نیشنل لائسنسنگ ایگزام کیخلاف ایک بار پھر سڑکوں پرآگئے

    واضح رہے کہ نیشنل لائسنسنگ ایگزیم ( این ایل ای ) کے خلاف ینگ ڈاکٹرز آج پھر امتحانی سینٹر کے باہر احتجاجاًجمع ہو گئے تھےینگ ڈاکٹرز کی جانب سے گزشتہ دنوں احتجاج کے پیش نظر آج پولیس مکمل تیاری کے ساتھ نظر آئی ، برکت مارکیٹ سینٹر کے باہر پولیس کی بھاری نفری صبح سے ہی تعینات تھی جبکہ امتحانی مرکز کے باہر بیریئر اور خاردار تاریں بھی لگائی گئی تھیں ۔

    ڈاکٹرز اور طلبا کی جانب سے برکت مارکیٹ سے کلمہ چوک جانے والی سڑک کو بلاک کیا گیا ، ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے بیرئیر ز اور خاردار تاریں ہٹانے کی کوشش پر پولیس کی جانب سے مرچوں کا سپرے کیا گیا-

  • افواج پاکستان کی قیادت  افغان صورت حال پراراکین پارلیمنٹ کو کل اعتماد میں لے گی

    افواج پاکستان کی قیادت افغان صورت حال پراراکین پارلیمنٹ کو کل اعتماد میں لے گی

    افواج پاکستان کی قیادت ملکی داخلی سلامتی اور افغان صورت حال پر کل اراکین پارلیمنٹ کو کل اعتماد میں لے گی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی کمیٹیوں کی ملاقات ہوگی-

    باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق سینیٹ اور قومی اسمبلی کی دفاعی کمیٹیوں کے اراکین کل جنرل ہیڈ کوارٹر(جی ایچ کیو) کا دورہ کریں گے جہاں اراکین کو بدلتی افغان صورت حال اور پاکستان کی پالیسی سے آگاہ کیا جائے گا۔

    رپورٹس کے مطابق سینیٹ دفاعی کمیٹی کی سربراہی مشاہد حسین سید کریں گے جبکہ قومی اسمبلی دفاعی کمیٹی کے سربراہ امجد علی خان ہوں گے۔

    ذرائع کے مطابق کمیٹیوں کے اراکین کو کل صبح ساڑھے9 بجے جی ایچ کیو پہنچنے کی ہدایت کردی گئی جبکہ سیکرٹری دفاع، سیکرٹری خارجہ اور سیکرٹری قومی سلامتی کو بھی نوٹسز جاری کردیئے گئے ہیں۔

    پاکستانی طالبان کو افغان طالبان کی بات ماننا ہوگی چاہے اچھی لگے یا بُری ذبیح…

    ذرائع کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی کمیٹیوں کی ملاقات ہوگی جبکہ ترجمان افواج پاکستان میجرجنرل بابر افتخار بھی بریفنگ میں شرکت کریں گے۔

    واضح رہے کہ اپنے ایک بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان کواگرتنہاچھوڑاتواس کانقصان سب کوہوگا افغانستان کی صورتحال بگڑتی ہےتوسب متاثرہوں گے طالبان قیادت کےسب سےرابطےہیں،90کی دہائی کی غلطیوں سےسب کوسیکھناچاہیے۔

    اگر افغانستان سے مثبت پیغام آرہا ہے تو اس کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے شاہ محمود قریشی

    انہوں نے کہا کہ اس وقت دنیامیں پاکستان کی تعریف ہورہی ہے،پی آئی اےنےموجودہ صورتحال میں اہم کرداراداکیا افغانستان کے لوگ کئی دہائیوں سے جنگ کا سامنا کر رہے ہیں،وہاں کے لوگ امن چاہتےہیں،اگر افغانستان سے مثبت پیغام آرہا ہے تو اس کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔

    طاقت ورامریکا نے بے بسی کے عالم میں‌ کابل ائیرپورٹ کی سکیورٹی طالبان کے سپرد کر دی

  • راولپنڈی میں موسلا دھار بارش نشیبی علاقے زیر آب ،نالہ لئی میں پانی کی سطح 6 فٹ تک بلند

    راولپنڈی میں موسلا دھار بارش نشیبی علاقے زیر آب ،نالہ لئی میں پانی کی سطح 6 فٹ تک بلند

    راولپنڈی میں موسلا دھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں نالہ لئی میں پانی کی سطح 5فٹ تک بلند ہوگئی۔

    ذرائع کے مطابق بارش کی وجہ سے ڈھوک کالا خان، شکریال، صادق آباد اور ندیم کالونی کے علاقے شدید متاثر ہوئے ہیں ضلعی انتظامیہ کے مطابق نالہ لئی میں پانی کا لیول کٹاریاں کے مقام پر 6 فٹ جبکہ گوالمنڈی پل پر 8 فٹ ہے۔

    ینگ ڈاکٹرز نیشنل لائسنسنگ ایگزام کیخلاف ایک بار پھر سڑکوں پرآگئے

    واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں آج بارش کی پیشگو ئی کی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج لاہور، راولپنڈی، سیالکوٹ، گوجرانوالہ میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ باد ل برسنے کا امکان ہے جبکہ پشاور ،سوات، ایبٹ آباد اور مانسہرہ میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیاگیا ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے۔

  • پشاور: مقامی افراد نے اپنی عدالت لگا کر چوروں کو الٹا لٹکا دیا

    پشاور: مقامی افراد نے اپنی عدالت لگا کر چوروں کو الٹا لٹکا دیا

    پشاور: تھانہ خزانہ کی حدود میں مقامی افراد نے اپنی ہی عدالت لگا کر3 مبینہ چوروں کو پکڑ کر الٹا لٹکا دیا گیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق مقامی افراد نے گھر میں گھس کر مبینہ طو ر پر گائے چرانے کی کوشش کرنیوالے تین افراد کو الٹا لٹکا دیا، واقعہ کی ویڈیو وائرل ہونے پر تشدد میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

    مرپورٹس کے مطابق رات کی تاریکی میں تین افراد گھر میں داخل ہوئے جن میں ساجد، اشفاق، عامر شامل تھے اور وہ ہند کو دامان کے رہائشی تھے ، ان کے پاس کلاشنکوف اور پستول تھی، گھر سے گائے چرانا چاہتے تھے لیکن اہلخانہ کے جاگ جانے کی وجہ سے یہ کوشش ناکام ہوگئی اور تینوں مبینہ چوروں کو پکڑ لیا اورسزا کے طور پرالٹا لٹکا دیا ۔

    آئی جی خیبر پختونخوا پولیس معظم جاء انصاری نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او پشاور سے رپورٹ طلب کر لی۔

    آئی جی پولیس معظم جاء انصاری کا کہنا تھا کہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں ہے، غیر انسانی فعل ناقابل برداشت ہے اور جو بھی ملوث ہوا اسے قانون کے مطابق سزا دی جائے گی-

    پاکستانی طالبان کو افغان طالبان کی بات ماننا ہوگی چاہے اچھی لگے یا بُری ذبیح…

  • وسطی پنجاب:خاتون کی لاش کو قبر سے نکال کر جنسی زیادتی،لواحقین کو کیسے پتہ چلا؟ دل دہلا دینے والے انکشافات

    وسطی پنجاب:خاتون کی لاش کو قبر سے نکال کر جنسی زیادتی،لواحقین کو کیسے پتہ چلا؟ دل دہلا دینے والے انکشافات

    وسطی پنجاب کے ایک ضلع میں خاتون کی لاش کو نکال کر ہوس پوری کی گئی اور ورثاء فاتحہ خوانی کیلئے پہنچے تو جسد خاکی غائب تھا-

    باغی ٹی وی : نجی ٹی وی ایکسپریس میں سئینر صحافی راؤ منظر حیات نے لکھا کہ وسطی پنجاب کے ایک ضلع میں گزشتہ برس چند لوگوں نے یہ محسوس کیا کہ مقامی قبرستان میں خواتین کی قبروں پر فاتحہ پڑھتے ہوئے ایسے لگتا ہے جیسے یہ بالکل تازہ تازہ کھودی گئی ہوں۔یہ کیفیت مردوں کی قبروں پر نہیں ہوتی تھی۔

    تاہم 25 فروری2020کو ایک خاتون فوت ہوئی تو حسب روایت اسے پوری تعظیم سے قبرستان میں دفن کر دیا گیا۔دو تین دن کے بعد جب لواحقین قبر پر فاتحہ خوانی کے لیے گئے تو وہاں حالات دیکھ کر ان کا خون منجمد ہو گیا۔ قبر مکمل طور پر کھلی ہوئی تھی اور اس میں خاتون کی ڈیڈ باڈی موجود نہیں تھی۔ رشتہ داروں اور عزیزوں کو کچھ سمجھ میں نہ آیا کہ یہ سب کچھ کیا ہے۔ اپنی عزیزہ کی لاش کو قبرستان میں تلاش کرنا شروع کر دیا۔ انھیں کچھ بھی نہ مل سکا۔ رشتہ دار خاتون کی لاش مکمل طور پر غائب تھی”۔

    انہوں نے مزید لکھاکہ قبرستان کے اندر ہی ایک خستہ حال کمرے میں گورکن رہتا تھا۔ سب دوڑے دوڑے اس کے گھر چلے گئے گورکن اس وقت گھر پرموجود نہیں تھا کافی دیر آوازیں دینے کے بعد ایک شخص اندر داخل ہوا تو دیکھا کہ خاتون کی برہنہ لاش موجود ہے اور ایک بدبخت شخص اس سے جنسی زیادتی کر رہاہے۔ تمام رشتہ دار اندر آگئے۔بے حرمتی کرنے والے شخص کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ متوفی کے عزیز کمرے کے اندر آ کر سب کچھ دیکھ لیں گے۔ اس نے فوری طور پر معافی مانگنا شروع کر د ی ۔پیر پکڑنے شروع کر دیے۔ پولیس کو خبر کی گئی اس شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔ یہ کم بخت آدمی خان پور کا رہائشی تھا اور گورکن کا قریبی رشتہ دار تھا کئی ماہ سے قبرستان میں بطور مہمان رہائش پذیر تھا۔

    سینئیر صحافی کے مطابق دوران تفتیش اس نے تسلیم کیا کہ وہ اس قبرستان میں کئی مردہ خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کر چکاہے-

    بالکل اسی طرح کراچی کے ایک قبرستان میں ایک خاتون کو دفن کیا گیا اگلے دن جب عزیز فاتحہ خوانی کے لیے گئے تو خاتون کی لاش قبر سے باہر موجود تھی۔ معلوم ہوا کہ ڈیڈ باڈی کے ساتھ کئی لوگوں نے جنسی فعل سرانجام دیا ہے۔ اس کے بعد لاش کو چھوڑ کر فرار ہو گئے ہیں۔ شریف اور غریب خاندان تھا۔انھوں نے بڑے صبر سے دوبارہ تدفین کی اور واپس گھر وں کو چلے گئے۔ ان کا فیصلہ تھا کہ اس گھناؤنے واقعے کو کسی کے علم میں نہیں لائیں گے۔ مگر یہ بات مقامی پولیس کومعلوم ہو گئی۔پولیس نے لاش کا پوسٹمارٹم کروایا۔ معلوم ہوا کہ چھ لوگوں نے لاش کے ساتھ یہ ظلم کیا ہے۔وہ درندے جنھوںنے یہ قبیح فعل کیا ‘ آج تک گرفتار نہ ہو سکے۔

  • ینگ ڈاکٹرز نیشنل لائسنسنگ ایگزام کیخلاف ایک بار پھر سڑکوں پرآگئے

    ینگ ڈاکٹرز نیشنل لائسنسنگ ایگزام کیخلاف ایک بار پھر سڑکوں پرآگئے

    نیشنل لائسنسنگ ایگزیم ( این ایل ای ) کے خلاف ینگ ڈاکٹرز کا امتحانی سینٹر کے باہر احتجاج –

    باغی ٹی وی : ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے گزشتہ دنوں احتجاج کے پیش نظر آج پولیس مکمل تیاری کے ساتھ نظر آئی ، برکت مارکیٹ سینٹر کے باہر پولیس کی بھاری نفری صبح سے ہی تعینات تھی جبکہ امتحانی مرکز کے باہر بیریئر اور خاردار تاریں بھی لگائی گئی تھیں ۔

    ڈاکٹرز اور طلبا کی جانب سے برکت مارکیٹ سے کلمہ چوک جانے والی سڑک کو بلاک کیا گیا ، ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے بیرئیر ز اور خاردار تاریں ہٹانے کی کوشش پر پولیس کی جانب سے مرچوں کا سپرے کیا گیا-

    پارلیمنٹ میں صدرکا خطاب نہیں ہونے دیں‌ گے:پی ڈی ایم نے حُسن سلوک کا اعلان کردیا

    ینگ ڈاکٹرز کے مطابق پولیس کی جانب سے شیلنگ بھی کی گئی جس سے دو ڈاکٹرز بے ہوش ہو گئے ۔

    واضح رہے کہ لاہور میں ینگ ڈاکٹرز اور مختلف میڈیکل یونیورسٹیز کے طلبہ و طالبات نے این ایل ای امتحانات کے خلاف احتجاج کیا تھا پولیس نے احتجاج ختم کروانے کے لیے مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا تھا-

    ینگ ڈاکٹرز اور پنجاب کی مختلف میڈیکل یونیورسٹیز کے طلبہ و طالبات نیشنل لائسنسنگ امتحان کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے اور برکت مارکیٹ امتحانی مرکز کے باہر احتجاج کیا مظاہرین کا کہنا تھا کہ این ایل ای کے امتحانات مسلط کیے گئے۔ مخالفت پر انہیں تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

    مظاہرین کا کہنا تھا کہ فی الحال تو انہوں نے احتجاج ختم کر دیا ہے۔ اگر حکومت نے فیصلہ واپس نہ لیا تو ایک مرتبہ پھر سڑکوں پر نکل آئیں گے۔

    طاقت ورامریکا نے بے بسی کے عالم میں‌ کابل ائیرپورٹ کی سکیورٹی طالبان کے سپرد کر دی

  • پنجاب میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد25ہزار564 ہوگئی

    پنجاب میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد25ہزار564 ہوگئی

    پنجاب میں کورونا وائرس کے ایکٹو کیسز کی تعداد25ہزار564ہوگئی-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر میں کیسزکی مجموعی تعداد 3لاکھ89ہزار689ہوگئی صوبہ بھر میں تین لاکھ 52ہزار328 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں۔

    سیکرٹری صحت پنجاب نے بتایا کہ صوبے میں 24گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید ایک ہزار392کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ لاہور میں کورونا سے 13 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

    سیکرٹری صحت کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب میں کورونا سے ٹوٹل 40 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد11ہزار797ہوگئی ہے۔

    واضح رہے کہ سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے باعث پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر زور پکڑنے لگی، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پھر 30 ویں نمبر پر پہنچ گیا۔

    پاکستان میں کورونا کے باعث مزید 69 افراد جاں بحق

    جس کے باعث حکومت پنجاب نے صوبے کے 11 اضلاع میں جاری لاک ڈاؤن میں 15ستمبر تک توسیع کردی ہے ان اضلاع میں لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان، خانیوال، میانوالی، سرگودھا، خوشاب، بہاولپور، گوجرانوالہ اور رحیم یار خان شامل ہیں-

  • پاکستان میں کورونا کے باعث مزید  69 افراد جاں بحق

    پاکستان میں کورونا کے باعث مزید 69 افراد جاں بحق

    پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے باعث مزید 69 افراد جاں بحق ہو گئے۔

    باغی ٹی وی : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے 62ہزار918 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس کے نتیجے میں تین ہزار 909 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 6.21 فیصد رہی۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 11 لاکھ 52 ہزار435 جبکہ ملک بھر میں کورونا کے باعث ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 25 ہزار 604 ہو گئی۔

    خیبر پختونخوا میں کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کی تنخواہیں روکنے اور موبائل سمیں بلاک کر نے پر غور

    واضح رہے کہ سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے باعث پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر زور پکڑنے لگی، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پھر 30 ویں نمبر پر پہنچ گیا۔

    جس کے باعث حکومت پنجاب نے صوبے کے 11 اضلاع میں جاری لاک ڈاؤن میں 15ستمبر تک توسیع کردی ہے ان اضلاع میں لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان، خانیوال، میانوالی، سرگودھا، خوشاب، بہاولپور، گوجرانوالہ اور رحیم یار خان شامل ہیں۔

  • 20 ماہ کی بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانےاور قتل کرنے والے ملزمان عدالت میں پیش

    20 ماہ کی بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانےاور قتل کرنے والے ملزمان عدالت میں پیش

    جنوبی کوریا :20 ماہ کی بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے اور قتل کرنے والے شخص کا مقدمہ دیجن کی ضلعی عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق استغاثہ نے اپنے فرد جرم میں بتایا کہ مجرم نے صرف اس وجہ سے بچی کو قتل کر دیا کہ وہ رات کو سوتی نہیں اور ہر وقت روتی رہتی ہے۔

    فرد جرم میں بتایا گیا ہے کہ مجرم نے بچی کو کمبل میں ڈھانپ کرمُکوں سے کئی دفعہ مارا اور پاوں سے روندا 29 سالہ مجرم جو اس وقت شراب کے نشے میں تھا اس نے بچی کو دیوار پر پٹختے ہوئےاس کی ٹانگ کو بھی توڑ دیا۔

    لاہور جنسی جرائم کی آماجگاہ بن گیا، ایک اور خاتون کے ساتھ رکشہ ڈرائیور کی زیادتی

    تقریبا ایک گھنٹے تک بچی کو اس طرح مارا پیٹا گیا کہ بالآخر وہ جان کی بازی ہار گئی باپ اور بچی کی حقیقی ماں نے بچی کے مرنے کے بعد بچی کی لاش کو ایک ڈبے میں بند کر کے غسل خانے میں چھپا دیا تھا۔

    استغاثہ کی تحقیقات سے یہ بات بھی سامنے آئی کہ مرنے والی 20 ماہ کی بچی کی عصمت دری بھی کی گئی تھی پولیس کی تفتیش میں مجرم نے بچی کو اپنی حقیقی بیٹی بتایا تھا لیکن DNA سے یہ بات ثابت ہوئی کہ بچی اس کی حقیقی بیٹی نہیں تھی۔

    بچی کی حقیقی ماں اور اس کے خاوند نے تمام جرائم قبول کر لیے ہیں اس مقدمے کے لیے اگلی عدالتی کاروائی 8 اکتوبر کو رکھی گئی ہے-

    میاں بیوی کرتے تھے ایسا کام کہ پولیس نے گرفتار کر لیا

  • اداکارہ صنم چوہدری نے اسلام کی خاطر شوبز کو خیر باد کہہ دیا

    اداکارہ صنم چوہدری نے اسلام کی خاطر شوبز کو خیر باد کہہ دیا

    پاکستان شوبز کی معروف اداکارہ و ماڈل صنم چوہدری نے شوبر انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق اداکارہ صنم چوہدری نے انسٹاگرام سے اپنی تمام تصاویر ڈیلیٹ کر دی ہیں جس کے بعد کہا جا رہا ہے کہ انہوں نے شوبز سے کنارہ کشی اختیار کر لی ہے۔

    گزشتہ دنوں صنم نے ایک مبہم پوسٹ شیئر کی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ میرے گھر والوں نے میرے فیصلے کی حمایت کی ہے اور مجھے بھرپور سپورٹ کیا ہے تاہم اداکارہ نے فیصلے کے متعلق کوئی وضاحت نہ دی تھی تاہم اس کے بعد انہوں نے اپنی تمام تر تصاویر اپنے اکاؤنٹ سے ڈیلیٹ کردی ہیں۔

    اب مداحوں کی جانب سے قیاس کیا جارہا ہے کہ اداکارہ نے شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کر کے اللہ کی راہ پر چلنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    اداکارہ صنم چوہدری جو معروف ٹی وی اداکارہ زیب چوہدری کی چھوٹی بہن ہیں صنم چوہدری نے تیس سے زائد ٹی وی ڈراموں میں اداکاری کے ساتھ ساتھ ماڈلنگ بھِی کی اس کے علاوہ انہوں نے ایک فلم میں بھی کام کیا۔

    منال خان اور احسن محسن کی شادی کی تاریخ طے پا گئی، کارڈ سوشل میڈیا پر وائرل

    صنم چوہدری نے 2013 کے ڈرامے ʼعشق ہماری گلیوں میںʼ کے ساتھ ٹیلی ویژن پر ڈیبیو کیا جبکہ اداکارہ ʼآسمانوں پہ لکھا‘،’ ʼبھول‘، ’گھر تتلی کا پر‘اور ’میر آبرو‘ جیسے کامیاب ڈراموں میں کام کرچکی ہیں۔

    خیال رہے کہ سال 2019 میں اداکارہ صنم چوہدری پنجابی گلوکار سومی چوہان سے رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔ گزشتہ برس اکتوبر میں ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل سا بق ادا کا رہ نو ر بخاری نے بھی مذہب کی خا طر شو بز کو چھو ڑ دیا تھا ۔

    نائن الیون کے سازشی نظریات پر یقین رکھتا ہوں آسکر ایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ ڈائریکٹراسپائیک لی