Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • اگر افغانستان سے مثبت پیغام آرہا ہے تو اس کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے      شاہ محمود قریشی

    اگر افغانستان سے مثبت پیغام آرہا ہے تو اس کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے شاہ محمود قریشی

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کونیچادکھانےکیلئےمنفی حرکتیں کررہاہے،وہ افغانستان میں امن چاہتاہےتومنفی حرکتیں کیوں کررہاہے؟-

    باغی ٹی وی: اپنے ایک بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان کواگرتنہاچھوڑاتواس کانقصان سب کوہوگا افغانستان کی صورتحال بگڑتی ہےتوسب متاثرہوں گے طالبان قیادت کےسب سےرابطےہیں،90کی دہائی کی غلطیوں سےسب کوسیکھناچاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ اس وقت دنیامیں پاکستان کی تعریف ہورہی ہے،پی آئی اےنےموجودہ صورتحال میں اہم کرداراداکیا۔

    پاکستان کےمشورے پرعمل ہوتا تو آج افغانستان کی یہ صورتحال نہ ہوتی چوہدری…

    پاکستان نے افغانستان کےساتھ بارڈربندنہیں کیا،صرف وہاں کی آمدروفت پرنظررکھی جارہی ہے،خدشات موجود ہیں مگر ہمیں محتاط رہنا ہوگا افغانستان میں امن و استحکام ہوتا ہے تو پورا خطہ اس سے مستفید ہو گا۔

    افغانستان کے لوگ کئی دہائیوں سے جنگ کا سامنا کر رہے ہیں،وہاں کے لوگ امن چاہتےہیں،اگر افغانستان سے مثبت پیغام آرہا ہے تو اس کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان کونیچادکھانےکیلئےمنفی حرکتیں کررہاہے،وہ افغانستان میں امن چاہتاہےتومنفی حرکتیں کیوں کررہاہے؟ بھارت خطے کا امن تباہ کرنے پرتلا ہوا ہے،بھارت نےمختلف گروپس کو دہشت گردی کےلیےجوڑا۔

    امریکا کا افغانستان کے شہرجلال آباد پر فضائی حملہ

  • رونالڈو کی پریمیئر لیگ کے کلب مانچسٹر یونائیٹڈ میں واپسی، تنخواہ کتنی ہو گی؟

    رونالڈو کی پریمیئر لیگ کے کلب مانچسٹر یونائیٹڈ میں واپسی، تنخواہ کتنی ہو گی؟

    فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو پریمیئر لیگ کے کلب مانچسٹر یونائیٹڈ میں واپس آگئے ہیں-

    باغی ٹی وی : برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق مانچسٹر یونائیٹڈ کی جانب سے 36 سالہ رونالڈو کی کلب واپسی کی تصدیق کر دی گئی ہے رونالڈو کو ساڑھے چار ارب روپے تنخواہ ملے گی اور یہ معاہدہ 2 سال کے لیے طے ہوا ہے۔

    رونالڈو اس وقت پرتگال میں موجود ہیں جہاں وہ طبی معائنے کے بعد مانچسٹر یونائیٹڈ کے ساتھ معاہدے پر دستخط کریں گے رونالڈو نے یووینٹس کی طرف سے کھیلنے سے انکار کر دیا تھا جس کے بعد مانچسٹریونائیٹڈ اور یووینٹس کے درمیان ٹرانسفر ڈیل پر اتفاق ہوگیا۔

    پرتگال سے تعلق رکھنے والے رونالڈو اس سے پہلے بھی مانچسٹر یونائیٹڈ کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

    اس سے قبل اطالوی کلب جوانٹس کے مینجر نے اعلان کیا تھا کہ اسٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو جوئنٹس کی طرف سے مزید نہیں کھیلیں گے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جووئنٹس کے منیجر ماسیمیلانو الیگری نے کہا تھا کہ رونالڈو کو کل کے میچ میں شامل نہیں کیا جائے گا رونالڈو نے کلب کی ترقی کیلئے کردار اد ا کیا، اس کیلئے ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

  • منال خان اور احسن محسن کی شادی کی تاریخ طے پا گئی، کارڈ سوشل میڈیا پر وائرل

    منال خان اور احسن محسن کی شادی کی تاریخ طے پا گئی، کارڈ سوشل میڈیا پر وائرل

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین جوڑی احسن محسن اکرام اور اداکارہ منال خان کی شادی کی تاریخ طے پا گئی شادی اگلے ماہ ستمبر میں ہو گی-

    باغی ٹی وی :سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پراداکار احسن محسن اکرام نے شادی کے کارڈ کی تصویر پر شیئر کی جس میں یہ 10 ستمبر 2021 بروز جمعہ کو اداکرہ منال خان کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوں گے۔

    سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر احسن محسن اکرام نے کپشن میں لکھا کہ الحمداللہ ہم شادی کررہے ہیں۔

    پوسٹ کے کیپشن میں منال خان کو مخاطب کرتے ہوئے احسن محسن نے لکھا کہ ’’میں اپنی آخری سانس تک آپ سے محبت کرتا رہوں گا‘‘۔

    احسن محسن کی پوسٹ پر ردعمل دیتے ہوئے منگیتر منال خان نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ یا اللہ کیا یہ واقعی ہونے جا رہا ہے-

    دوسری جانب منال خان نے بھی کارڈ کی فوٹو شئیر کرتے ہوئے اللہ کا شکر ادا کیا اور احسن محسن کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ تم کہاں سے آئے ہو؟ اور اب آپ ہمیشہ کے لیے رہیں گے۔

    سوشل میڈیا پر کارڈ کی تصویر منظر عام پر آتے ہی مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے جوڑے کو مبارکبادیں دینے کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے۔

    خیال رہے اداکارہ منال خان اور احسن محسن اکرام کی رواں برس مئی میں بات پکی ہوئی تھی جبکہ دونوں کی منگنی جون میں ہوئی تھی-

  • پاکستان کےمشورے پرعمل ہوتا تو آج افغانستان کی یہ صورتحال نہ ہوتی        چوہدری فواد

    پاکستان کےمشورے پرعمل ہوتا تو آج افغانستان کی یہ صورتحال نہ ہوتی چوہدری فواد

    فواد چوہدری نے کہا کہ افغانستان کی صورتِ حال پر گہری نظر ہے، افغانستان میں انخلا سے بڑا مسئلہ انتظامی خلا ہے، یہ خلا نظر انداز کیا گیا تو بحران کی کیفیت پیدا ہو سکتی ہے-

    باغی ٹی وی : کراچی میں پریس کانفرنس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کےمشورے پرعمل ہوتا تو آج افغانستان کی یہ صورتحال نہ ہوتی، آج بھی کہتا ہوں پاکستان کےمشورے پر عمل کریں۔

    فوادچودھری نے کہا کہ وزیراعظم نے افغانستان سے متعلق جو باتیں کی تھیں وہ حرف بہ حرف درست ثابت ہوئیں تمام ممالک سے کہتا ہوں افغانستان کے لوگوں کو تنہا نہ چھوڑیں۔

    انہوں نے کہا کہ افغانستان کی تباہی کا انتظار نہ کیا جائے، دنیا کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ افغانستان کے حالات پر ہماری گہری نظرہے۔ عالمی طاقتوں نے آنکھیں بند کرلیں تو افغانستان کا بحران بڑھ سکتا ہے پاکستان نے افغانستان سے متعلق خدشات پہلے ہی ظاہر کیے تھے۔

    فواد چودھری نے کہا کہ دنیاا فغانستان میں جاری صورتحال سے انسانی بحران کے خطرات کو سمجھے ہمیں فیصلے طاقت سے نہیں عقلمندی سے کرنے چاہیے۔ انخلا کے عمل میں پاکستان کی کاوشوں کی پوری دنیا معترف ہے دنیا بھر کے ممالک ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں دنیابھر کے ممالک کو ایک دوسرے کا خیال رکھنا ہوگا۔

    وزیراطلاعات نے کہا کہ افغانستان میں حکومت بنانا پاکستان کا کا م نہیں افغان ہی وہا ں حکومت کا انتخاب کرسکتے ہیں۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ افغانستان پر عالمی طاقتوں نے توجہ نہ دی تو خطرات بڑھ سکتے ہیں، افغانستان کی سابقہ حکومت نے بھارت سے مل کر پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کی۔

    کابل: بیشتر سفارتخانے بند پاکستانی سفارتخانہ تاحال فعال،انخلا کرنیوالے افراد…

  • شہباز شریف فیصلہ کریں کہ مسلم لیگ ن کا لیڈر کون ہے؟   چوہدری فواد حسین

    شہباز شریف فیصلہ کریں کہ مسلم لیگ ن کا لیڈر کون ہے؟ چوہدری فواد حسین

    وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ شہباز شریف فیصلہ کریں کہ مسلم لیگ ن کا لیڈر کون ہے؟-

    باغی ٹی وی : وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے 3 سالہ کارکردگی عوام کے سامنے رکھی ہے۔ عمران خان نے عوام کے سامنے کارکردگی رکھنے کی بہترین روایت قائم کی۔ کیا وزیراعلیٰ سندھ نے 3 سالہ کارکردگی عوام کے سامنے رکھی؟

    فواد چوہدری نے کہا کہ امید ہے کہ یہ پیپلز پارٹی کا آخری دور ہو، 13 سال بعد سندھ سے پی پی کی حکومت کا خاتمہ ہو گا، سندھ میں اگلی حکومت پی ٹی آئی کی ہو گی –

    فواد چوہدری نے کہا کہ سندھ میں گورننس کی صورتِ حال تشویش ناک ہے، سندھ کے علاوہ تمام صوبوں میں عوام کو صحت کارڈ مل رہا ہے، سندھ والے نہ خود کام کر رہے ہیں نہ ہمیں کرنے دے رہے ہیں۔

    خیبر پختونخوا میں کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کی تنخواہیں روکنے اور موبائل سمیں بلاک کر نے پر غور

    انہوں نے کہا کہ شہباز شریف فیصلہ کریں کہ مسلم لیگ نون کا لیڈر کون ہے؟ نون لیگ والے پہلے اپنی قیادت کا فیصلہ کریں کہ پارٹی کون لیڈ کرے گا بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز شریف سیاست میں ناتجربے کار ہیں-

    فواد چوہدری نے کہا مراد علی شاہ اپنی 13 سالہ کارکردگی عوام کے سامنے رکھیں نون لیگ اپنی کارکردگی بھی عوام کے سامنے رکھے تاکہ فرق پتہ چلے، خارجہ پالیسی اور اقتصادی پالیسی پر اپوزیشن کا فریم ورک نہیں ملے گا-

    ان کا کہنا ہے کہ پاکستان معاشی، سیاسی اور خارجی سطح پر استحکام کی جانب گامزن ہے، کراچی والے رو رہے ہیں کہ پیسہ اندرونِ سندھ گیا، اندرونِ سندھ والے سوال کرتے ہیں کہ پیسہ لگا کہاں ہے؟ پورے ملک سے ٹیکس اکٹھا کیا جاتا ہے اور وہی پھر صوبوں میں تقسیم ہوتا ہے۔

    سرکاری ملازمین کے لئے سوشل میڈیا کا استعمال ممنوع ، نوٹیفیکیشن جاری

    فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ منہگائی میں 27 فیصد اور آمدنی میں 37 فیصد اضافہ ہوا ہے، قومی سلامتی اجلاس میں شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری کی تیاری نہیں تھی۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ لندن میں شادیاں ضرور کریں لیکن ہمارے پیسے واپس کریں، میاں صاحب نواسوں کی شادیاں ہمارے پیسوں سے نہ کریں۔

    وفاقی وزیرفواد چودھری نے کہا کہ پاکستان نے کورونا وبا کے دوران بھی بہترین کردار ادا کیا۔ کرنٹ اکاوَنٹ خسارہ ماضی میں کیا تھا اور اب کیا ہے، فرق واضح ہے۔ ہم نے برامدات پر توجہ دی اور درآمدات کو کم کیا۔ جب اقتدار ملا تو حالات سب کے سامنے تھے۔ ہماری خارجہ پالیسی مزید بہتر ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی کوئی پالیسی واضح نہیں وہ کرکیا رہی ہے۔ اپوزیشن بتائے ان کا مقصد کیا ہے؟-

    ہمارا وزیراعظم عمران خان جھوٹا ہے، بلاول بھٹو

  • برطانوی سفارتخانے سےاہم دستاویزات طالبان کے ہاتھ لگ گئیں

    برطانوی سفارتخانے سےاہم دستاویزات طالبان کے ہاتھ لگ گئیں

    کابل: برطانوی سفارتخانے کی خالی عمارت سے افغانوں کی اہم دستاویزات طالبان کے ہاتھ لگ گئیں۔

    باغی ٹی وی :غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ نے افغانستان سے انخلا مکمل ہوتے ہی سوشل میڈیا اکاؤنٹ بھی بند کر دیا ہے تاہم برطانوی سفارتخانے کی انخلا کے دوران رہ جانے والی اہم دستاویزات اور اور سی وی طالبان کے ہاتھ لگ گئیں۔

    رپورٹس کے مطابق طالبان نے برطانیہ کے لیے کام کرنے والے افغان باشندوں کی حساس دستاویزات ضبط کر لیں ان دستاویزات میں افغان باشندوں کے رابطہ نمبرز، گھروں کے پتے اور دیگر معلومات موجود ہیں۔

    دستاویزات کابل میں برطانوی سفارتخانے نے انخلا کے دوران چھوڑ دی تھیں افغان باشندوں کی دستاویزات برطانوی سفارتخانے کے فرش پہ بکھری ہوئی تھیں۔ افغان باشندوں نے ملازمت کے لیے برطانوی سفارتخانے کو درخواستیں دی تھیں ان حساس دستاویزات کے باعث افغان باشندوں کی باآسانی شناخت ہوسکے گی۔

    برطانوی اخبار دی ٹائمز کے مطابق جب گزشتہ روز اخباری نامہ نگار نے برطانوی سفارتخانے کا دورہ کیا تو اس نے دیکھا احاطے میں جو کاغذات بکھرے ہوئے ہیں ان میں ایسے متعدد افغان شہریوں کی سی وی بھی شامل ہیں جنہوں نے ملازمت کے حصول کی خاطر برطانوی سفارتخانے کو درخواستیں دی تھیں۔

    افغانستان: ننگرہارمیں طالبان کے کنٹرول کے بعد پہلا امریکی فضائی حملہ

    نامہ نگار کو اسی دوران وہاں کا گشت کرنے والے طالبان بھی ملے جنہوں نے سفارتخانے کی دیوار پہ آویزاں ایک بڑی تصویر بھی اٹھا رکھی تھی افغان شہریوں سے متعلق سفارتخانے کے احاطے میں بکھرے ہوئے کاغذات میں تمام ضروری انفارمیشن موجود ہیں بلکہ فون نمبرز بھی درج ہیں درج فون نمبروں پہ جب نامہ نگار نے کال ملائی تو باقاعدہ متعلقہ افراد سے بات چیت بھی ہوئی۔

  • ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی صلاحیت نہیں     جوبائیڈن

    ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی صلاحیت نہیں جوبائیڈن

    امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیلی وزیر اعظم سے ملاقات میں کہا ہے کہ ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی صلاحیت نہیں تہران کسی صورت میں جوہری طاقت نہیں بنا سکتا۔

    باغی ٹی وی : واشنگٹن میں اسرائیل کے نئے وزیر اعظم نفتالی بینیٹ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جوبائیڈن نے کہا کہ ایران کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکے گا –

    وائٹ ہاؤس میں اسرائیلی وزیراعظم سے 50 منٹ کی ملاقات کے بعد جوبائیڈن نے صحافیوں کو بتایا کہ اگر ایران کے ساتھ مذاکرات کے نتائج نہ نکلے تو امریکہ “غیرمتعین اقدامات” کرنے پر غور کرے گا۔

    جو بائیڈن اور بینیٹ نے امریکا اور اسرائیل تعلقات کے پیرا میٹرز کو نئی شکل دینے اور ایرانی معاملے پر اختلافات کو کم کرنے کے لیے کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ دونوں رہ نماؤں نے تہران کے جوہری پروگرام سے نمٹنے کے طریقوں پر پائے جانے والے اختلافات دور کرنے کے لیے رابطوں کو مزید فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا۔

    یہ ملاقات دونوں رہ نماؤں کے رواں سال عہدے سنبھالنے کے بعد اپنی نوعیت کی پہلی میٹنگ ہے۔ یہ ملاقات جمعرات کو ہونا تھی مگر کابل کے ہوائی اڈے پر ہونے والے حملے کے بعد اسے جمعہ تک موخر کر دیا گیا تھا۔

    دھماکے امریکی فورسز نے کابل ایئرپورٹ کے اندراپنے سامان کو تباہ کرنے کے لیے کئے…

    بائیڈن نے بینیٹ کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کے بعد میڈیا کو بتایا افغانستان کا مشن خطرناک ہے اور اب امریکیوں کو کافی جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے مگر ہم اپنا مشن مکمل کریں گے۔

    میڈیا کو مختصر بیانات میں دونوں رہ نماؤں نے ایرانی جوہری سرگرمیوں کا حوالہ دیا۔ ایران کا معاملہ جوبائیڈن انتظامیہ اور اسرائیل کے مابین ایک انتہائی کانٹے دار مسئلہ ہے۔ بائیڈن نے کہا کہ انہوں نے بینیٹ کے ساتھ ملاقات میں ان پر واضح کیا ہے کی ایران کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکے گا۔

    جوبائیڈن نے کہا کہ امریکہ سفارت کاری کو اولیت دے رہا ہے اور دیکھیں کہ یہ ہمیں کس طرف لے جاتا ہے۔ اگر سفارت کاری ناکام ہوجاتی ہے تو ہم دیگر آپشنز پرغور کرنے کے لیے بھی تیار ہیں۔

    قبل ازیں امریکی میڈیا میں آنے والی رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ توقع ہے کہ بینیٹ امریکی صدر پر زور دیں گے کہ وہ ایران کے ساتھ زیادہ سخت رویہ اپنائے اور مذاکرات کو معطل کرے جن کا مقصد جوہری معاہدے کو بحال کرنا ہے۔ یہ معاہدہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں ختم کیا گیا تھا۔

    امریکی انتظامیہ کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا کہ جو بائیڈن بینیٹ کو بتائیں گے کہ وہ ایران کے جوہری پروگرام میں توسیع کے بارے میں اسرائیل کی تشویش میں اس کے ساتھ ہیں مگر وہ سفارتی انداز اور مذاکرات کے ذریعے اس کا حل تلاش کر رہے ہیں۔

    افغانستان: ننگرہارمیں طالبان کے کنٹرول کے بعد پہلا امریکی فضائی حملہ

    دوسری جانب اسرائیلی وزیر اعظم بینیٹ نے صدر جوبائیڈن کی جانب سے ایران کو کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل کرنے نہ دینے کے عزم کی تعریف کی۔

    اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ نے کہا کہ انہیں امریکی صدر کے واضح الفاظ سن کر خوشی ہوئی کہ ایران کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکے گا۔ جوبائیڈن سفارتکاری پر زور دے رہے ہیں لیکن اگر یہ راستہ کامیاب نہ ہوا تو اس کے علاوہ بھی آپشنز پر غور کیا جائے گا لیکن انہوں نے ان اختیارات کی نوعیت کا بھی ذکر نہیں کیا۔

    بینیٹ نے اپنے آپ کو نیتن یاہو کے جارحانہ انداز سے دور کرنے کی کوشش کی ہے اور اس کے بجائے بند دروازوں کے پیچھے اختلاف کم کرنے پر توجہ مرکوز کی ہے نیتن یاہو کی طرح بینیٹ بھی ایران کو جوہری طاقت بننے سے روکنے کےلیے تمام ممکنہ ذرائع ار طریقے استعمال کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

    جون میں عہدہ سنبھالنے والے بینیٹ نے کہا تھا کہ بائیڈن کے ساتھ بات چیت میں ایران کے جوہری پروگرام کا معاملہ ان کے ایجنڈے میں سرفہرست ہوگا۔

    ایران اسرائیل کو اپنا ازلی دشمن سمجھتا ہے جبکہ اسرائیل ایرانی جوہری پروگرام کو اپنے وجود کے لیے خطرہ سمجھتا ہے۔ ایران کا کہنا ہے کہ اس کا پروگرام مکمل طور پر پرامن ہے لیکن مغربی طاقتیں اور اقوام متحدہ ایران کے اس دعویٰ کو ماننے کے لیے تیار نہیں ہیں۔

    پینٹاگون کی کابل ائیر پورٹ کے ایک حصے پر طالبان کے کنٹرول حاصل کرنے کے دعویٰ کی تردید

  • خیبر پختونخوا میں کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کی  تنخواہیں روکنے اور موبائل سمیں بلاک کر نے پر غور

    خیبر پختونخوا میں کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کی تنخواہیں روکنے اور موبائل سمیں بلاک کر نے پر غور

    خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے کورونا ویکسین نہ لگوانے پر سرکاری ملازمین کی تنخواہیں روکنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے-

    باغی ٹی وی : پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر صحت خیبر پختونخوا تیمور سلیم جھگڑا کاکہنا ہے کہ ویکسین نہ لگوانے والوں پر سفری پابندیاں عائد کریں گے ، موبائل سم بھی بلاک ہوسکتی ہے۔ ویکیسن نہ لگوانے پر سرکاری ملازمینکی تنخواہیں روکنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

    وزیرِ صحت خیبر پختونخوا تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ کورونا وائرس کی چوتھی لہر میں شدت پر مزید سختیاں کرنی پڑیں تو کریں گے۔ جعلی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ بنوانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

    محکمہ صحت سندھ کا 9 کلاس تا 12 کلاس تک کے طلبہ کی ویکسینیشن کا فیصلہ

    ان کا کہنا تھا کہ انڈور اجتماعات پر پابندی ہے جبکہ آوٹ ڈور پر 300 لوگوں کی اجازت ہے۔ہفتہ اور اتوار کو تجارتی مراکز بند رہیں گے، بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بہت جلد کابینہ کا اجلاس ہوگا، اپنا فیصلہ پھر الیکشن کمیشن کو بتائیں گے۔

    وزیرِ صحت نے خیبر پختونخوا میں کورونا کیسز اور ویکسینیشن کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کی 30 فیصد آبادی مکمل ویکسی نٹیڈہے ۔ گزشتہ روز کے ڈیٹا کے مطابق اب تک 7.3 ملین سے زائد ویکسین لگائی۔ 15لاکھ لوگوں کو دوسری ڈوزز دی جاچکی ہے۔ روزانہ 2 لاکھ افراد کو ویکیسن لگانے کا ٹارگٹ ہے۔

    وزیرِ صحت خیبر پختونخوا تیمور سلیم جھگڑا نے بتایا کی اہم اسپتالوں میں کورونا مریضوں میں صرف 2 فی صد ایسے ہیں جو ویکیسن لگوا چکے ہیں اور اسی لیے خطرے سے باہر ہیں۔ صوبے بھر میں 750 سے زیادہ ویکسینیشن سینٹر بنائے گئے ہیں، آدھی آبادی کو ویکسین لگ گئی تو وائرس کا اثر کم ہو جائے گا۔

    مہنگی ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن

    ان کا کہنا ہے کہ فرسٹ ڈوز کے حساب سے چترال کی 65 فیصد آبادی ویکسی نیٹڈ ہوچکی ہے، چترال کی 40 فیصد آبادی کو دوسری ڈوز بھی لگائی جاچکی ہے۔ کرم میں 15 فیصد آبادی ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوا چکی ہے۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ صوبے میں کورونا کی موجودہ شرح 5.2فیصد ہے ۔اسپتالوں میں مریض پچھلی لہر سے صرف 20 فیصد کم ہیں ۔

  • گریٹر اقبال پارک واقعہ: متاثرہ خاتون کا جیل جانے سے انکار

    گریٹر اقبال پارک واقعہ: متاثرہ خاتون کا جیل جانے سے انکار

    گریٹراقبال پارک میں ٹک ٹاکر اور نرس عائشہ سے دست درزای کا واقعہ، عائشہ نے شناخت پریڈ کیلئے جانے سے انکار کردیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاکر عائشہ اکرم نے طبیعت ناساز ہونے کے باعث جانے سے انکار کیا۔ شناخت کیلئے نعمان ناصر جیل سے واپس روانہ ہوگئے۔

    کیمپ جیل کے باہرپولیس کی جانب سے بےگناہ افراد کو گرفتار کئے جانے پر عزیرو اقارب نے احتجاج کیا یاد رہے 144گرفتارملزموں کی کیمپ جیل میں آج شناخت پریڈ تھی۔

    واضح رہے کہ صوبائی دارالحکومت لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں معروف ٹک ٹاکر لڑکی کے ساتھ بدتمیزی کرنے والے چار سو نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا ایف آئی آر کے مطابق لڑکی ٹک ٹاک کی ویڈیوزبنانے، اپنے دوستوں کے ساتھ گریٹر اقبال پارک آئی تھی جہاں سینکڑوں لڑکوں نے اس کے ساتھ بدتمیزی شروع کردی ۔

    اس دوران لڑکی کا موبائل فون ، زیور ، اور نقدی بھی چھین لی گئی ، وزیراعلیٰ پنجاب نے بدتمیزی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد سی سی پی او سے رپورٹ طلب کی تھی اور سختی سے اس واقعہ کی کاروائی کرنے کا حکم دیا تھا-

  • بیرون ملک جانے والوں کیلئے کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوزلگانے کے چارجز مقرر

    بیرون ملک جانے والوں کیلئے کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوزلگانے کے چارجز مقرر

    اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوزلگانے کی اجازت دے دی-

    این سی او سی کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز کے لیے چارجز مقرر کر دیئے فی خوراک 1270 روپے مقرر کی گئی ہے اور بیرون ملک سفر کرنے والوں کے لیے اضافی ڈوز کا آغاز کیا جا رہا ہے۔

    کوویڈ 19 بائیو ویپن کے طور پر تیار نہیں ہوا امریکی انٹیلی جنس کمیونٹی

    جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز منتخب ویکسین سینٹرز میں لگائی جائے گی اور اس کے لیے فیس نیشنل بینک کی کسی بھی برانچ میں جمع کرائی جا سکے گی۔


    این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا ویکسین کی پانچ کروڑ سے زائد خوراکیں لگ چکی ہیں۔این سی او سی نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا ویکسین کی پانچ کروڑ خوراکیں لگانے کا سنگ میل عبور کر لیا ہے۔

    پاکستان میں کورونا کے باعث مزید 120 افراد جاں بحق

    ٹویٹ میں شہریوں سے ویکسین لگوانے کی درخواست کی گئی ہے، جبکہ جن شہریوں نے پہلی خوراک لگوا لی ہے انہیں 28 دن مکمل ہونے پر کسی بھی ویکسین سینٹر سے دوسری خوراک لینے کا کہا گیا ہے۔

    دوسری جانب پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر نے زور پکڑنا شروع کر دیا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹے میں 120 افراد جاں بحق ہو گئے ملک بھر میں کورونا وائرس کے باعث اب تک اموات کی مجموعی تعداد 25 ہزار 535 تک پہنچ چکی ہے جبکہ ملک بھر میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 11 لاکھ 48 ہزار 532 ہوگئی ہے-

    جعلی کورونا ویکسینیشن کارڈ کا دھندا عروج پر:کوئی پوچھنے والا ہی نہیں‌