Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • شمالی وزیرستان : سیکیورٹی فورسز آپریشن ، ایک دہشت گرد ہلاک

    شمالی وزیرستان : سیکیورٹی فورسز آپریشن ، ایک دہشت گرد ہلاک

    شمالی وزیرستان : سیکیورٹی فورسز کا دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ایک دہشت گرد ہلاک-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کے علاقے اسپین وام میں سیکورٹی فورسز کی خفیہ اطلاع پر کیے گئے آپریشن میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا دہشت گرد کا اسلحہ اور ایمونیشن قبضے میں لے لیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دیگر دہشت گردوں کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

    سائبرکرائم راولپنڈی نے گندی حرکتوں والا مجرم گرفتارکرلیا

    دوسری جانب سائبر کرائم راولپنڈی کی جانب سے جنسی ہراسانی ، بلیک میلنگ اور دھمکیوں میں ملوث ملزم کے خلاف کامیاب چھاپہ مارا گیا ہے

    ذرائع کےمطابق اس کامیاب چھاپے میں سائبرکرائم ٹیم نےجس ملزم کوگرفتارکیا ہے وہ بہت ہی غلط اورغیراخلاقی حرکتیں کرتا ہے ۔ذرائع کے مطابق یہ مجرم حماد شوکت ولد شوکت محمود شکایت کنندہ کے قابل اعتراض مواد کو شکایت کنندہ کے رشتہ داروں تک پہنچانے میں ملوث تھا-

    خاتون سے نازیبا حرکات کرنیوالا ملزم گرفتار

    پاک افغان بارڈر: سرحد پار سے فائرنگ، پاک فوج کا ایک جوان شہید

  • برطانیہ: کورونا ٹیسٹنگ لیبارٹری کے قریب آگ بھڑک اٹھی،دھماکوں سے علاقہ گونج اٹھا ، زہریلا دھواں میلوں تک پھیل گیا

    برطانیہ: کورونا ٹیسٹنگ لیبارٹری کے قریب آگ بھڑک اٹھی،دھماکوں سے علاقہ گونج اٹھا ، زہریلا دھواں میلوں تک پھیل گیا

    برطانیہ: کورونا ٹیسٹنگ لیبارٹری کے قریب آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں ہونے والے دھماکوں سے علاقہ گونج اٹھا اور دور دور تک دھویں کے سیاہ بادل پھیل گئے۔

    باغی ٹی وی : برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق کورونا ٹیسٹنگ لیبارٹری کے قریب آگ بھڑک اٹھی کورونا ٹیسٹنگ لیبارٹری میں پی سی آر ٹیسٹ کی بھی سہولت موجود ہے پولیس، فائر فائٹرز اور دیگر متعلقہ اداروں نے اطلاع ملنے پر فوری طور پہ جائے وقوع پہ پہنچ کر علاقہ خالی کرالیا جب کہ فائر فائٹرز نے آگ پر قابو پانے کی کوششیں شروع کردیں۔

    رپورٹس کے مطابق افسوسناک واقعہ وارکشائر کاؤنٹی کے ضنعی علاقے میں پیش آیا ہے جہاں دھماکے ہوئے، آگ بھڑکی اور دھویں کے گہرے سیاہ بادل میلوں دور تک پھیل گئے لوگوں نے میلوں دور سے بھی ان مناظر کو دیکھا ہے-

    کمشنر کراچی نوید احمد گارمنٹس فیکٹری میں آتشزدگی واقعہ کے فوری بعد موقع پر پہنچ…

    میڈیا رپورٹ کے مطابق زہریلے دھویں کی شدت کا اندازہ اس بات سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے کہ لوگوں کو سانس لینے میں دقت کا سامنا رہا اور علاقے میں کیمیکل کی ناگوار بو بھی دور دور تک محسوس کی گئی جب کہ میلوں دور تک پھیلے ہوئے سیاہ دھویں کی وجہ سے قرب و جوار کا علاقہ بھی صاف دکھائی نہیں دیا۔

    میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق سیاہ زہریلے دھویں کے دوران ہی پولیس نے ایک لاپتہ ہونے والے شخص کی تلاش بھی شروع کردی ہے۔

    وارکشائر پولیس کے ترجمان نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ مقامی کاروباری اداروں ، گھروں کے مالکان اور آس پاس کے لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کے بعد انہیں ایک لاپتہ شخص کی تلاش بھی ہے۔ ترجمان کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ انہوں نے 70 میٹر کے احاطے کو مکمل طور پر سیل کیا ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق علاقے میں کئی سڑکوں کو ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند کیا گیا جب کہ ہنگامی حالات کے پیش نظر عوام الناس سے اپیل کی گئی کہ وہ خود کو گھروں تک میں محدود رکھیں، گھروں کے دروازے اور کھڑکیاں بند رکھیں اور باہرنکلنے سے اجتناب برتیں تاکہ نہ صرف محفوظ رہ سکیں بلکہ امدادی اداروں کی کارروائیوں میں رکاوٹ بھی نہ بنیں۔

    مراد علی شاہ نے کورنگی فیکٹری میں آگ لگنے کا نوٹس لے لیا

    پولیس کے مطابق آگ پر قابو پانے کے لیے فوری طور پر 12 فائر انجن اور دو فضا سے آگ پر قابو پانے والے آلات لائے گئے ہیں آگ کی شدت اور سیاہ دھویں کی بدولت ایمرجنسی سروسز بشمول ایئر ایمبولینس کو صنعتی عمارت کی چھت پہ اتارا گیا۔

    مقامی طور پر صحت کے حوالے سے وارننگ جاری کی گئی ہے اور لوگوں کو ماسک بھی دیئے گئے ہیں تاکہ وہ اپنا تحفظ کرسکیں۔اس ضمن میں لوگوں کو آگاہ کیا گیا ہے کہ انہیں کیمیکل زمین پہ پڑا ہوا بھی مل سکتا ہے اور فضا سے زمین پہ گرتا ہوا بھی دکھائی دے سکتا ہے۔

    فیکٹری میں آتشزدگی کے واقعے کی ذمہ دار سندھ حکومت ہے ، خرم شیر زمان

    مقامی لیبر ایم پی میٹ ویسٹرن نے اس ضمن میں کہا کہ سنا ہے کہ آگ میں پلاسٹک کے کیمیکلز شامل ہیں جس کی وجہ سے شدت بہت زیادہ ہے اور فضا بھی ناخوشگوار ہے انہوں نے بھی عوام الناس سے گھروں میں رہنے اور دورازے و کھڑکیاں بند کرنے کی اپیل کی۔

    اس سلسلے میں مقامی لوگوں نے بتایا ہے کہ انہیں دھماکے سنائی دیئے اور آگ لگی دکھی اور یہ سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا۔

    رضا کار میتیں‌ لے جانے کے لیے آپس میں‌ الجھ پڑے

    میڈیا رپورٹ کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ آس پاس کے دیگر تمام صنعتی یونٹس بند ہیں لیکن آتشزدگی کا واقعہ انتہائی تباہ کن ہے کیونکہ لوگوں کو گھر بار چھوڑنا پڑ رہا ہے، ہر چیز کو سیاہ دھویں کے بادلوں نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور دھماکوں و باگوار بدبو کی وجہ سے رہنا نا ممکن ہے۔

    بی بی سی کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ابتدا میں انہوں نے چند چھوٹے چھوٹے دھماکے سنے جو بعد میں تباہ کن صورتحال کا سبب بن گئے تیز ناگوار دھواں بری طرح ناک میں چبھن محسوس کرا رہا ہے اور سونگھنا بھی ناممکن ہے ایک عینی شاہدین نے بتایا سنا ہے کہ لوگ بیمار ہو رہے ہیں کیونکہ دھواں زہریلا ہے۔

    فیکٹری مالکان نے دروازے بند رکھے فائر ایگزٹ نہیں بنایا گیا ، مرتضیٰ وہاب

    عینی شاہدین کی اکثریت کا کہنا تھا کہ چھوٹے دھماکوں کے بعد ہونے والا بڑا دھماکہ پھر کسی بم کی طرح تھا کیونکہ ایک بہت بڑا سیاہ دھویں کا گولا انہوں نے جائے وقوع سے آسمان کی طرف بلند ہوتا ہوا دیکھا تھا جس کا تسلسل ہی ختم نہیں ہورہا تھا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک عینی شاہد نے دعویٰ کیا کہ اس کا ایک دوست جائے وقوع سے 20 میل دور رہتا ہے لیکن اس نے کہا ہے کہ وہ سیاہ دھویں کے بادل کو دیکھ سکتا ہےرپورٹس کے مطابق کچھ لوگوں نے اطلاع دی ہے سیاہ رنگ کے گہرے دھویں کے بادلوں کو 30 میل دور سے بھی دیکھا گیا ہے۔

    کراچی میں کیمیکل فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی، 17 مزدور جاں بحق

  • کابل: بیشتر سفارتخانے بند  پاکستانی سفارتخانہ تاحال فعال،انخلا کرنیوالے افراد پاکستان کے شکر گزار

    کابل: بیشتر سفارتخانے بند پاکستانی سفارتخانہ تاحال فعال،انخلا کرنیوالے افراد پاکستان کے شکر گزار

    افغانستان کے دارالحکومت کابل پر طالبان کے قبضے کے بعد سے اب تک کابل میں واقع پاکستانی ایمبیسی نے کام جاری رکھا ہوا ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پاکستانی ایمبیسی، افغانستان میں پھنسے پاکستانیوں اور دیگر بیرونی ممالک کے مختلف اداروں سے تعلق رکھنے والے افراد کو ویزے فراہم کررہی ہے جس میں مختلف ممالک کے نیوز چینلز سے تعلق رکھنے والے صحافی، افغانستان میں ورلڈ بینک، آئی ایم ایف اور دیگر بین الاقوامی اداروں سے تعلق رکھنے والے افغان شامل ہیں۔

    کابل پر طالبان کے قبضے کے بعد جہاں دیگر ممالک نے کابل میں اپنے سفارت خانے بند کردیے وہی پاکستان نے ان دنوں میں لوگوں کو مسلسل سہولت فراہم کی۔

    کابل پر طالبان کے قبضے کے بعد پاکستانی ایمبیسی نے اب تک تقریبا پانچ ہزار ویزے جاری کیے ہیں جس میں غیر ملکی صحافی اور افغان شامل ہے۔ علاوہ ازیں آن لائن پاکستانی ویزہ پراسس بھی فعال ہیں جس سے بڑی تعداد میں افغان اور غیر ملکی استفادہ حاصل کررہے ہیں۔

    دھماکے امریکی فورسز نے کابل ایئرپورٹ کے اندراپنے سامان کو تباہ کرنے کے لیے کئے ذبیح اللہ مجاہد

    کابل پر طالبان کے قبضے کے بعد پاکستانی ایمبیسی نے اب تک 8 ہزار لوگوں کو افغانستان سے نکالا ہے جس میں غیر ملکی صحافی ، بین الاقوامی کمپنیوں اور اداروں سے تعلق رکھنے والے غیر ملکی اور افغان، اور پاکستانی کمیونٹی کے افراد شامل ہیں۔

    8 ہزار افراد میں سے تقریبا پندرہ سو کے قریب افراد کو پی آئی اے کے خصوصی طیارے، اور باقیوں کو ایمبسی کی جانب سے فراہم کردہ بسوں کے ذریعے طورخم کے راستے پاکستان بھیجا گیا ہے۔

    کابل میں پاکستان کے سفیر منصور احمد خان خود اس وقت کابل میں موجود ہے اور لوگوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔

  • طالبان کی اسپیشل فورس نے کابل ائیر پورٹ کی سیکیورٹی سنبھال لی

    طالبان کی اسپیشل فورس نے کابل ائیر پورٹ کی سیکیورٹی سنبھال لی

    کابل: امریکی فوجیوں کے انخلا کے ساتھ ہی طالبان کی وکٹری فورس نے کابل ایر پورٹ کی سیکیورٹی سنبھال لی ہے-

    باغی ٹی وی : طالبان کے اسپیشل بدری 313 اور فاتح یونٹس کے دستے کابل ایئرپورٹ میں داخل ہوگئے ہیں طالبان کے نشریاتی ادارے الہجرۃ کے مطابق طالبان کے اسپیشل یونٹس کے دستے کابل کے حامد کرزئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی حدود میں داخل ہوگئے ہیں تاہم ملٹری سائڈ کا محدود ایریا تاحال امریکی باقیماندہ فورس کے کنٹرول میں ہے-

    شریاتی ادارے کے مطابق اسپیشل دستوں نے کابل ایئرپورٹ کے اندر چند مقامات پر پوزیشنز بھی سنبھال لی ہیں اور کابل ائیرپورٹ سے پروازیں جاری ہے-

    دھماکے امریکی فورسز نے کابل ایئرپورٹ کے اندراپنے سامان کو تباہ کرنے کے لیے کئے ذبیح اللہ مجاہد

    اس ضمن میں طالبان رہنما عبدالحمید حماسی نے بتایا ہے کہ کابل ایئرپورٹ کے فوجی حصے کے تین اہم مقامات امریکی فوج نے خالی کردیئے ہیں جس کے بعد طالبان کی اسپیشل فورس کے دستوں نے وہاں کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

    طالبان سے معاہدے کے تحت امریکہ اور دیگر غیر ملکی افواج کی افغانستان سے انخلا کی ڈیڈ لائن 31 اگست ہے۔

  • پاک افغان بارڈر: سرحد پار سے فائرنگ، پاک فوج کا ایک جوان شہید

    پاک افغان بارڈر: سرحد پار سے فائرنگ، پاک فوج کا ایک جوان شہید

    پاک افغان بارڈر پرسرحد پار سے دہشت گردانہ کارروائی پاک فوج کا بھی بھر پور جواب-

    باغی ٹی وی : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک افغان بارڈر پرلوئر دیر میں سرحد پارسے دہشت گردوں نے فائرنگ کی ہے۔ فائرنگ افغان علاقے سے فوجی چوکی پر کی گئی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردی کے واقعے پر پاک فوج کی جانب سے فوری طور پر جوابی کارروائی کی گئی۔ پاک فوج کی جوابی فائرنگ سے ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ تین زخمی ہوگئے ہیں۔

    دہشت گردوں کی جانب سے کی جانے والی فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کا نوجوان شہید ہوا شہید ہونے والے 36 سالہ حوالدار گل امیر کا تعلق لکی مروت سے تھا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پاکستانی شہریوں اور پاک فوج کے جوانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے مئی میں بھی پاک افغان بارڈر پر باڑلگانے کے دوران سرحد پار سے فائرنگ کے نتیجے میں چار ایف سی اہلکارشہید اور 6 زخمی ہوئے تھے۔

    برطانوی انٹیلی جنس کے سربراہ کی آرمی چیف باجوہ سے ملاقات

  • برطانوی انٹیلی جنس کے سربراہ کی آرمی چیف باجوہ سے ملاقات

    برطانوی انٹیلی جنس کے سربراہ کی آرمی چیف باجوہ سے ملاقات

    خفیہ انٹیلی جنس سروس ، برطانیہ کے سربراہ مسٹر رچرڈ مور نے آج آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

    باغی ٹی وی : ملاقات کے دوران باہمی اور پیشہ ورانہ مفادات ، دونوں ممالک کے درمیان انٹیلی جنس / دفاعی تعاون اور مجموعی علاقائی سلامتی ، افغانستان میں امریکی انخلاء پر خصوصی بات چیت کی گئی-

    آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان پرامن ، مستحکم اور خوشحال افغانستان کے حصول میں مدد کر رہا ہے۔ پاکستان افغانستان کو ایک جامع تصفیہ حاصل کرنے میں مدد کے لیے ہر ممکن تعاون کرنے کو تیار ہے جو علاقائی امن اور خوشحالی کے لیے بہت ضروری ہے۔

    مہمان خصوصی نے علاقائی امن اور استحکام کے لیے پاکستان کی انتھک کوششوں کو سراہا۔

  • کابل ميں داعش مزید حملے کر سکتا ہے      پينٹاگون

    کابل ميں داعش مزید حملے کر سکتا ہے پينٹاگون

    پینٹاگون کے مطابق کابل ايئرپورٹ حملے ميں 12امريکى فوجى مارے گئے-

    باغی ٹی وی : پینٹا گون کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ کابل ايئرپورٹ پر داعش نے 2خودکش دھماکے کئےکابل ميں داعش مزيد حملوں کى کوشش کرے گا
    داعش کو کابل ايئرپورٹ حملے کا جواب ديا جائے گا –

    پينٹاگون نے کہا کہ حملے کے باوجود کابل ايئر پورٹ سے انخلا کا عمل جارى رہے گا-

    اپڈیٹ، کابل ایئر پورٹ دھماکے کے نتیجے میں 13 اموات،دوسرے دھماکے کا بھی خدشہ

    واضح رہے کہ کابل ایئرپورٹ کے قریب یکے بعد دیگرے تین دھماکے ہوئے ہیں۔ دھماکوں میں10امریکی فوجیوں سمیت 60 افراد ہلاک جبکہ 150افراد زخمی ہوگئے دھماکے میں زخمی ہونے والوں میں امریکی اور طالبان کے گارڈزبھی شامل ہیں جاں بحق افراد میں بچے بھی شامل ہیں۔ پیٹاگون کا کہنا ہے کہ دھماکا خود کش تھا۔

    ترجمان طالبان سہیل شاہین اور ذبیح اللہ نے بتایا کہ کابل ایئر پورٹ میں لوگوں کے جمع ہونے کی جگہ پر دھماکے ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ دھماکوں کے مقامات پر امریکی افواج کا کنٹرول تھا کابل ایئر پورٹ پرہونے والے دھماکوں کی مذمت کرتے ہیں۔ مجرموں کوانصاف کے کٹہرے میں لانے کی ہرممکن کوشش کریں گے۔

    طالبان ترجمان کی کابل ایئر پورٹ دھماکہ کی مذمت

    افغان میڈیا کے مطابق کابل ایئر پورٹ کے مشرقی گیٹ پر دھماکہ ہوا اور بعد میں فائرنگ کی آواز بھی سنی گئی ہے۔

    امریکی وزارت دفاع کے ترجمان جان کربی نے بھی دھماکوں کی تصدیق کی تھی جان کربی کا کہنا تھا کہ زخمیوں کی تعداد کے متعلق فی الحال کچھ نہیں بتایا جاسکتاامریکی وزارت دفاع کا کہنا تھا کہ ایک دھماکہ ایئرپورٹ کے گیٹ پر ہوا اور دوسرا تھوڑے فاصلے پر بیرن ہوٹل کےقریب۔

    کابل ایئر پورٹ پر حملے کی اطلاعات موجود تھیں۔ برطانوی وزیربرائے آرمڈ فورسزجیمزہیپی نے خدشہ ظاہر کیا تھا حملہ ہو سکتا ہے کابل ایئر پورٹ پر ہینڈلنگ سینٹر میں موجود افراد کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ وہاں سے انخلا کا عمل جلد ختم کیا جائے۔

    کابل ائیر پورٹ دھماکہ: طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کی شدید مذمت

  • دھماکے امریکی فورسز نے کابل ایئرپورٹ کے اندراپنے سامان کو تباہ کرنے کے لیے کئے    ذبیح اللہ مجاہد

    دھماکے امریکی فورسز نے کابل ایئرپورٹ کے اندراپنے سامان کو تباہ کرنے کے لیے کئے ذبیح اللہ مجاہد

    امارت اسلامیہ افغانستان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ کابل میں شام کے وقت کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔دھماکے امریکی فورسز نے کابل ایئرپورٹ کے اندر ان کے سامان کو تباہ کرنے کے لیے کیے۔

    باغی ٹی وی : انہوں نے اپنی سلسلہ وار ٹوئٹس میں کہا کہ امارت اسلامیہ کابل ایئرپورٹ پر دھماکے کو تیز کرنے کا ارادہ نہیں رکھتی حملہ آور نے دوپہر کے بعد امریکی فوجی اڈے کے سامنے حملہ کیا امارت اسلامیہ لوگوں کی حفاظت پر پوری توجہ دیتی ہے سامنے والے برے حلقوں کو کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا-


    انہوں نے تصدیق کی کہ کابل میں شام کے وقت کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔دھماکے امریکی فورسز نے کابل ایئرپورٹ کے اندر ان کے سامان کو تباہ کرنے کے لیے کر رہے ہیں لہذا پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کابل کے باشندے پریشان نہیں ہیں-


    ذبیح اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ آج دوپہر کے بعد کابل ایئرپورٹ کے اندر دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں حملہ آور نے دوپہر کے بعد امریکی فوجی اڈے کے سامنے حملہ کیا۔


    واضح رہے کہ شام کے وقت ایئر پورٹ پر یکے بعد دیگرے دھماکوں میں 13 افراد ہلاک اور 60 زخمی ہوئے ہیں امریکی میڈیا کی بعض اطلاعات کے مطابق ایئر پورٹ پر ہونے والے پہلے دو دھماکوں میں امریکہ کے 13 فوجی ہلاک اور 10 زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 6 کی حالت تشویشناک ہے۔

    کابل ائیر پورٹ دھماکہ: طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کی شدید مذمت

    فوکس نیوز کی وائٹ ہاؤس کیلئے نمائندہ خصوصی جیکی ہینرک کے مطابق افغانستان میں ہونے والے دھماکوں میں امریکہ کے 10 فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل کے مطابق کابل ایئر پورٹ کے قریب ہونے والے دو دھماکوں میں کابل ایئرپورٹ حملے میں 4 امریکی میرین اہلکار جانبحق جبکہ 3 اہلکار زخمی ہوئے ہیں اور 60 افغان شہری ہلاک ہوئے۔

    کابل ایئر پورٹ کے قریب تیسرا دھماکہ

    کابل ائیرپورٹ کے اطراف اور اندر تو سو فیصد امریکی کنٹرول ہے. انٹیلیجنس نظام بھی امریکہ اسرائیل برطانیہ اور جرمنی کے مکمل کنٹرول مین ہے پھر یہ خدشہ بھی خود امریکیوں نے دو دن پہلے ظاہر کیا کہ داعش حملہ کرے گا –

    طالبان ترجمان کی کابل ایئر پورٹ دھماکہ کی مذمت

    اپڈیٹ، کابل ایئر پورٹ دھماکے کے نتیجے میں 13 اموات،دوسرے دھماکے کا بھی خدشہ

  • افغانستان پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب

    افغانستان پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب

    افغانستان پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا-

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اقوام متحدہ کے سربراہ نے افغانستان پر سلامتی کونسل کا مستقل اجلاس طلب کیا گیااقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے جمعرات کو سلامتی کونسل کے مستقل ارکان کا اجلاس بلایا تاکہ افغانستان کی انتشار کی صورتحال پر بات کی جا سکے۔

    سفارتکاروں نے اے ایف پی کو بتایا کہ گوتریس نے امریکہ ، برطانیہ ، فرانس ، روس اور چین کو ملاقات کے لیے باضابطہ طور پر خط بھیجے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ نام نہاد P5 کے کچھ رکن ممالک چند دنوں سے ملاقات کے امکان پر بات چیت کر رہے تھے۔

    ایک سفارت کار نے کہا کہ روس مبینہ طور پر پسپائی کا شکار تھا لیکن توقع ہے کہ پانچوں میں شامل ہو جائیں گے۔

    گوتریس کے ترجمان نے ملاقات کی تصدیق کی ، جس میں سلامتی کونسل کے موجودہ دس غیر مستقل ارکان شامل نہیں ہوں گےمکمل سلامتی کونسل کا آخری اجلاس 16 اگست کو افغانستان میں طالبان کے اقتدار میں آنے کے ایک دن بعد ہوا۔

    گوتیرس نے کابل ایئرپورٹ پر جمعرات کے بم دھماکوں کی بھی مذمت کی ، جس میں 12 امریکی فوجیوں سمیت درجنوں افراد ہلاک ہوئے-

  • ذبیح اللہ مجاہد ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ کیوں؟

    ذبیح اللہ مجاہد ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ کیوں؟

    طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ وہ ایک ایسی حکومت چاہتے ہیں جو مضبوط اور اسلام پر مبنی ہو اور جس میں تمام افغانی حصہ دار ہوں۔

    باغی ٹی وی : طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بدھ کے روز کہا کہ پاکستان طالبان کے لیے "دوسرے گھر کی طرح ہے” اور ہمسایہ ملک کے ساتھ تجارتی اور اسٹریٹجک تعلقات کو گہرا کرنے کا عزم ہے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے یہ بھی کہا کہ طالبان بھارت کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔

    افغانستان کی سرحدیں پاکستان سے ملتی ہیں۔ جب ہم مذہب کی بات کرتے ہیں تو روایتی طور پر ہم آہنگ ہوتے ہیں ، دونوں ممالک کے لوگ آپس میں گھل مل جاتے ہیں دونوں کا مذہب ثقافت اور زبان ایک ہے چنانچہ ہم پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے منتظر ہیں۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ افغانستان پر قبضہ کرنے کے لیے طالبان کی کارروائی میں پاکستان کا کوئی کردار نہیں ہے ، انہوں نے کہا کہ پڑوسی ملک نے کبھی بھی ان کے معاملات میں ’’ مداخلت ‘‘ نہیں کی۔

    مجاہد نے مزید کہا کہ پاکستان اور بھارت کو اپنے بقایا مسائل کے حل کے لیے مل بیٹھنا چاہیے ، انہوں نے مزید کہا کہ طالبان بھارت سمیت تمام ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں۔

    افغانستان میں حکومت سازی کے حوالے سے قیاس آرائیوں کے درمیان ، طالبان ترجمان نے کہا کہ وہ ایسی حکومت چاہتے ہیں جو مضبوط اور اسلام پر مبنی ہو اور جس میں تمام افغانی حصہ دار ہوں۔

    نیوز ایجنسی روئٹرز نے بدھ کے روز رپورٹ کیا کہ گوانتانامو کے سابق قیدی ملا عبدالقیوم ذاکر کو طالبان نے قائم مقام وزیر دفاع نامزد کیا ہے۔ خبر رساں ادارے روئٹرز نے الجزیرہ نیوز چینل کے حوالے سے بتایا۔طالبان نے ابھی تک باضابطہ طور پر تقرریوں کا اعلان نہیں کیا ہے ، لیکن مجاہد نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ 31 اگست کو امریکہ کے افغانستان سے نکلنے سے پہلے ایک حکومت قائم ہو جائے گی۔ "ہم اس پر کام کر رہے ہیں-

    کابل ائیر پورٹ دھماکہ: طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کی شدید مذمت

    مجاہد نے یہ بھی کہا کہ طالبان افغان سرزمین کو کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ طالبان نے تمام علاقوں کا کنٹرول سنبھال لیا ہے ، "جنگ زدہ ملک میں امن اور معمول کی بحالی ہے-

    ذبیح اللہ مجاہد کا مزید کہنا تھا کہ بیس سال بعد بھی اس بات کو کوئی ثبوت نہیں کہ اسامہ نے نائن الیون کے حملے کیے ، امریکی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسامہ بن لادن کا نائن الیون میں حملوں کا الزام لگا کر جنگ کے لیے بہانہ بنایا گیا

    قبل ازیں ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ خواتین کا نقاب اور گھروں میں رہنے والی بات بے بنیاد ہے عوامی مقامات پر موسیقی پر پابندی ہوگی، اسلام میں موسیقی حرام ہے دباؤ ڈالنے کی بجائے کوشش کریں گے کہ لوگ ایسا نہ کریں خواتین کو اسکول، کالجز اور دفاتر میں کام کرنے کی اجازت ہوگی خواتین کو 3یا اس سے زیادہ دن کےسفر پر محرم کے ساتھ جانا لازمی ہوگا، عالمی برادری کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہیں،

    امریکا نے افغانوں کوہجرت پر اُکسا کر وسائل سے عاری ملکوں میں قیدیوں کی طرح رکھا…

    کشمیر سے متعلق بھارت کو اپنا رویہ مثبت کرنا ہوگا، مناسب نہیں ہوگا کہ دنیا ہمیں تسلیم نہ کرے، بڑی تعداد میں افغانوں کی حمایت حاصل ہے۔ پاکستان ہمارا پڑوسی ملک ہے ، ہماری کئی چیزیں مشترک ہیں ۔ کوشش ہے ایسی اسلامی حکومت لائیں جسے سب تسلیم بھی کر یں۔

    غیر ملکی میڈیا اداروں کے ساتھ انٹر ویوز کے بعد ذبیح اللہ مجاہد ٹوئٹر پر تاپ ٹرینڈ ہے جس میں ان کے انٹریوز کے بارے میں لوگ اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں-


    https://twitter.com/disclosetv/status/1430931781159636992?s=20
    https://twitter.com/__habibtea/status/1430765000742768641?s=20
    https://twitter.com/squsayen/status/1430969739090726912?s=20


    https://twitter.com/TalibTimes/status/1430803562842361858?s=20
    https://twitter.com/EliseiNicole/status/1430896160898646026?s=20
    واضح رہے کہ کابل پر طالبان کا مکمل کنٹرول ہے، طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے پریس کانفرنس میں عالمی دنیا اور افغان قوم کو اہم پیغام دیے، کابل میں حالات زندگی معمول پر ہیں، تعلیمی ادارے، بازار کھلے ہیں، خواتین بھی دفاتر میں کام کر رہی ہیں، طالبان میں اس بار بدلاؤ آیا ہے اور خواتین کو بھی کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے، طالبان کی جانب سے کسی قسم کی کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جا رہی،کابل سے نمائندہ باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق طالبان نے شہریوں سے گزشتہ روز اسلحہ جمع کیا اور کہا کہ اب حفاظت ہماری ذمہ داری ہے، طالبان نے ریڈیو ،ٹی وی کے دفاتر سمیت مختلف مقامات کا بھی دورہ کیا اور ملازمین سے بات چیت کی،

    اس بات کا کوئی ثبوت نہیں کہ اسامہ بن لادن نائن الیون کے حملوں میں ملوث تھا ،ذبیح اللہ مجاہد

    افغان طالبان کی جانب سے شہریوں کو مسلسل پیغامات دیئے جا رہے ہیں کہ وہ اپنے کام معمول کے مطابق جاری رکھیں، دوسری جانب افغان شہریوں کی جانب سے بھی طالبان کا خیر مقدم کیا جا رہا ہے، افغان شہری طالبان کے ہوتے ہوئے اپنے آپ کو محفوظ تصور کر رہے ہیں-

    لا عبدالغنی برادر نے کابل کی فتح پر مبارکبادی پیغام جاری کر تے ہو ئے کہا ہے کہ ‏افغانستان کی پوری مسلم ملت باالخصوص کابل کے شہریوں کو فتح پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اللہ کی مدد و نصرت سے یہ کامیابی حاصل ہوئی ہے اللہ کا ہر وقت عاجزی کے ساتھ شکر ادا کرتے ہیں۔ کسی غرور اور تکبر میں مبتلا نہیں ہیں ملا عبدالغنی برادر نے کابل کی فتح پر مبارکبادی پیغام جاری کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ‏طالبان کا اصل امتحان اور آزمائش اب شروع ہوئی ہے کہ وہ کیسے افغان عوام کی خدمت کرتے ہیں اور دنیا کے لیے ایک ایسی مثال بنتے ہیں، جس کی باقی دنیا پیروی کرے-

    پاکستان کیخلاف کسی کواپنی زمین استعمال کرنے نہیں دینگے:ذبیح اللہ مجاہد