Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • میرا نے ارشد ندیم کو کرکٹ کا کھلاڑی بنا دیا

    میرا نے ارشد ندیم کو کرکٹ کا کھلاڑی بنا دیا

    پاکستانی اداکارہ میرا نے ارشد ندیم کو کرکٹ کا کھلاڑی بنا دیا۔

    باغی ٹی وی : اداکارہ میرا نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ ارشد ندیم نے بہت اچھی کرکٹ کھیلی اور پاکستان کا نام روشن کیا ارشد ندیم نے بہت اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا ان کی محنت نظر آ رہی تھی انہوں نے بہت ایمانداری سے کھیلا حکومت کو ہمارے ہیروز کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔

    ارشد ندیم پاکستان ٹوئٹر پینل پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئے

    انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ فلم انڈسٹری سمیت دیگر شعبوں میں موجود ہیروز اور ہماری کرکٹ کے ہیروز جو پاکستان کے لیے کھیلتے ہیں ان کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔

    واضح رہے کہ ارشد ندیم نے 4 اگست کو جیولن تھرو ایونٹ کے فائنل مرحلے کے لیے کوالیفائی کیا تھا اور ٹوکیو اولمپکس میں اچھے کھیل کا مظاہرہ پیش کیا ارشد ندیم نے 85.16 میٹر کے فاصلے پر جیولن پھینک کر گروپ بی میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی جس کے بعد وہ اولمپکس ایونٹ کے فائنل تک پہنچنے والے پہلے پاکستانی ایتھلیٹ بن گئے-

     

    ارشد ندیم کے اولمپک فائنل میں پہنچنے پر شوبز شخصیات کی مبارکباد

    پاکستانی ایتھلیٹ کی جانب سے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیے جانے پر 4 اگست کو وہ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بھی رہے اور سیاسی و سماجی اور شوبز شخصیات کی جانب سے تعریفیں اور خوشی کا اظہار کیا گیا تھا-

    ٹوکیواولمپکس :ارشد ندیم نےعمدہ کارکردگی سے پاکستانیوں کا سرفخر سے بلند کر دیا…

    ارشد ندیم کی بدولت پاکستان 29 سال بعد اولمپکس میڈل جیتنے کیلئے پُرامید ہے…

    ٹوکیواولمپکس:پاکستان کے ارشد ندیم فائنل راونڈ تک پہنچنے میں کامیاب

  • نعیم اختر افغان بلوچستان ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس کے طور پرحلف اٹھا لیا

    نعیم اختر افغان بلوچستان ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس کے طور پرحلف اٹھا لیا

    ایک سادہ مگر خوبصورت حلف برداری کی تقریب آج گورنر ہاؤس کوئٹہ میں منعقد ہوئی-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق جسٹس نعیم اختر افغان بلوچستان ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس کے طور پر حلف اٹھا لیا گورنر ہاؤس کوئٹہ میں منعقدہ تقریب میں گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا جسٹس نعیم اختر افغان سے حلف لیا-

    حلف برداری کی تقریب میں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان ، ہائی کورٹ کے ججز ، ارکان پارلیمنٹ ، فوجی اور سول حکام نے شرکت کی-

    واضح رہے کہ سینئر جج جسٹس نعیم اختر افغان چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ مقرر کر دیئے گئے ہیں اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس نعیم اختر افغان کی تعیناتی جسٹس جمال مندوخیل کے سپریم کورٹ کا جج بننے کے بعد عمل میں آئی ہے۔

    جسٹس نعیم اختر افغان کا بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس بننے تک کا سفر:

    بی ایچ سی گورنمنٹ میں شائع کردہ معلومات کے مطابق جسٹس نعیم اختر افغان30ستمبر 1989 کو عدالت عالیہ بلوچستان کے وکیل بنے جسٹس نعیم اختر افغان12 مئی 2001 میں عدالت عظمٰی کے وکیل بنے۔ انہوں نے 21 سال ماتحت عدالتوں ، عدالت عالیہ بلوچستان ، وفاقی شرعی عدالت اور عدالت عظمٰی پاکستان میں بطور وکیل پریکٹس کی۔ وہ بے شمارفوجداری، دیوانی اور آئینی مقدمات میں پیش ہوئے جن میں سے بیشتر قانونی رسالوں میں شائع ہوئے۔ جسٹس نعیم اختر افغان بلوچستان بارکونسل کے ممبر بھی رہے۔

    جسٹس نعیم اختر افغان کو کمپنی جج عدالت عالیہ بلوچستان نے سول پٹیشن نمبر 1/1998میں لیکویڈیٹرمقرر کیا تاکہ میسرزپاکستان کرومائٹ لمیٹڈ کو کمپنی آرڈیننس 1984کے تحت لکویڈیٹ کیا جاسکے ۔وہ بطور وکیل سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹد بلوچستان اور پاکستان سٹیل ملز لمیٹڈکے پینل پربھی رہے اور ان کمپنیوں کے بہت سے مقدمات کیے۔ وہ بہت سے مقدمات میں عدالت کی طرف سے بطور ثالث بھی مقرر ہوئے ۔ وہ نیشنل بینک آف پاکستان کے پینل پر بھی رہے ۔ جسٹس نعیم اختر افغان یونیورسٹی لاء کالج میں اعزازی لیکچر اربھی رہے۔

    جسٹس نعیم اختر افغان12 مئی 2011 کو عدالت عالیہ بلوچستان کے ایڈیشنل جج مقرر ہوئے اور 11 مئی 2012 کوعدالت عالیہ بلوچستان کے جج مقرر ہوئے۔
    عدالت عظمٰی کے چیف جسٹس کی ہدایت پر جسٹس نعیم اختر افغان نے سیشن ڈویژن سبی کا انسپکشن کیا اور ایک جامعہ رپورٹ محررہ 20 جولائی 2011 پیش کی جو کہ بعد ازاں لاء اینڈ جسٹس کمیشن کو بھیج دی گئی ۔

    جسٹس نعیم اختر افغان کو چیف جسٹس عدالت عظمٰی /چیئرمین نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی نےبذریعہ نوٹیفکیشن محررہ 7دسمبر 2011 آلٹرنیٹ ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیٹی کا رکن تعینات کیا تاکہ اے ڈی آر کے ماسٹر ٹرینرز کو تربیت دی جا سکے۔

    جسٹس نعیم اختر افغان کو چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان نے چیئر مین بلڈنگ کمیٹی تعینات کیا 14 نومبر 2011کو انہیں عدالت عالیہ بلوچستان ضلعی کورٹ اور سیشن کورٹ کوئٹہ میں سیکورٹی آلات اور سی سی ٹی وی سسٹم لگانے والی کمیٹی کا چیئرمین تعینات کیا گیا۔

    مورخہ 29اگست 2011کو جسٹس نعیم اختر افغان کو چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان نےپروونشل جوڈیشل ڈویلپمنٹ فنڈ کمیٹی کا چیئرمین تعینات کیا۔وہ منتظم کمیٹی اینوائرنمینٹل لاء 2011کانفرنس جو کہ کوئٹہ میں ہوئی تھی کے بھی ممبر رہے وہ تربت ہائیکورٹ بنچ کی عمارت کے ڈیزائن کی منظوری کے لئے بنائی گئی کمیٹی کےبھی ممبر رہے جبکہ امتحانی کمیٹی 2012 کے بھی ممبر رہے۔

  • کے پی ایل: آج اوور سیز وارئرزکا میرپور رائلز جبکہ راولاکوٹ ہاکس کا کوٹلی لائنز سے مقابلہ ہو گا

    کے پی ایل: آج اوور سیز وارئرزکا میرپور رائلز جبکہ راولاکوٹ ہاکس کا کوٹلی لائنز سے مقابلہ ہو گا

    کشمیر پریمئر لیگ (کے پی ایل) کے تیسرے روز باغ اسٹالینز نے میرپور رائلز کو 15 رنز سے شکست دے دی ہے جبکہ آج اوور سیز وارئرزکا میرپور رائلز جبکہ راولاکوٹ ہاکس کا کوٹلی لائنز سے مقابلہ ہو گا-

    باغی ٹی وی : مظفر آباد اسٹیڈیم میں کے پی ایل کے چوتھے میچ میں باغ اسٹالینز نے پہلے کھیلتے ہوئے 6 وکٹ پر 211 رنز بنائے شان مسعود نے 78 رنز کی کیپٹن اننگز کھیلی، کپتان شان مسعود کی بہترین فارمنس پر انہیں مین آف دی میچ ایوارڈ دیا گیا۔

    کے پی ایل کا دوسرا میچ کوٹلی لائنز اور باغ اسٹیلینز کے درمیان:کوٹلی لائنزکا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا…

    اسد شفیق نے ٹوٹل میں 54 رنز کا اضافہ کیا، جواب میں شعیب ملک کی ٹیم میرپور مقررہ 20 اوور میں 8 وکٹ پر 196 رنز بنا سکی سلو اوور ریٹ پر میرپور رائلز کے کھلاڑیوں کو میچ فیس کا پانچ فیصد جرمانہ بھی عائد کر دیا گیا-

    کشمیر پریمئیر لیگ افتتاحی میچ: راولا کوٹ ہاکس نے میرپورررائلز کوشکست دے دی

    جبکہ ایونٹ کے تیسرے روز دوسرا میچ بارش کی نذر ہو گیا، ٹاس بھی نہ ہو سکا بارش کے باعث راولا کوٹ ہاکس اور کوٹلی لائنز کا میچ بغیر کھیلے ختم کر دیا گیا۔

    کشمیر پریمئر لیگ میں آج بھی دو میچ شیڈول ہیں اوور سیز وارئرز بمقابلہ میرپور رائلز جبکہ راولاکوٹ ہاکس کا کوٹلی لائنز سے مقابلہ ہو گا۔

    کشمیر پریمئیر لیگ: بھارتی دھمکیاں خاک میں مل گئیں، ہر شل گبز مظفر آباد پہنچ گئے

  • قومی اسمبلی کا اجلاس: آج اراکین پارلیمنٹ کو ای ووٹنگ مشین کا معائنہ کرایا جائے

    قومی اسمبلی کا اجلاس: آج اراکین پارلیمنٹ کو ای ووٹنگ مشین کا معائنہ کرایا جائے

    اسپیکر اسد قیصر کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس شام 4 بجے ہوگا اجلاس میں اراکین پارلیمنٹ کو ای ووٹنگ مشین کا معائنہ کرایاجائے گا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق اراکین اسمبلیوں کو ووٹنگ مشین کامعائنہ کرانے کافیصلہ وزرات سائنس وٹیکنالوجی نے کیا اراکین پارلیمنٹ الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر ڈیمو کریں گےاراکین پارلیمنٹ کے سوالات کیلئے کیوری باکس رکھا جائے گا ای ووٹنگ پر اراکین کی تجاویز کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

    پاکستان میں ایسے انتخابات ہوں گے جس کو سب امیدوار قبول کریں گے وزیر اعظم عمران…

    چیئرمین سینیٹ بھی کل الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا معائنہ کریں گے بدھ کو اسپیکر قومی اسمبلی الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا جائزہ لیں گےقومی اسمبلی کے بعد الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو چاروں صوبائی اسمبلیوں میں بھی رکھا جائے گا –

    وزرات سائنس اور ٹیکنالوجی کے مطابق ای وی ایم میں الیکشن کمیشن کی ہدایت کے مطابق فیچرز رکھے گئے ہیں۔عام انتخابات کے لیے 4 لاکھ الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں درکار ہوں گی ای وی ایم بیٹری کی مدد سے 2 دن تک فعال رہ سکتی ہے۔

    الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) منفی 10 تا 55 ڈگری سینٹی گریڈ پر کام کر سکتی ہے۔ ووٹ ڈالنے کے الیکٹرانک ریکارڈ کے ساتھ بیلٹ پیپر بھی ہو گا۔

    دوسری جانب حلقہ این اے 249 کے ضمنی انتخابات کے بعد دھاندلی کے الزامات پر وزیر اعظم نے تمام اپوزیشن جماعتوں کو ای ووٹنگ کے لیے مذاکرات کی جانب بڑھنے کی دعوت دی تھی-

    ووٹ کے تھیلے چرانے والے اب مشینوں کے معائنے کا ڈرامہ کررہے ہیں مریم اورنگزیب

  • بھارتی معروف اداکارانوپم شیام انتقال کر گئے

    بھارتی معروف اداکارانوپم شیام انتقال کر گئے

    بھارتی فلموں اور ڈراموں کے مشہور اداکار انوپم شیام 63 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارکے انتقال کی تصدیق پروڈیوسر اشوک پنڈت اور یشپال شرما کی جانب سے کی گئی ہے جو آنجہانی انوپم شیام کے دوست ہیں اداکار انوپم شیام کے کچھ دنوں سے ممبئی کے ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے جہاں ڈاکٹرز ان کی جان بچانے کی تگ ودو میں رہے تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔


    ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ انوپم شیام کے پھیپھڑوں اور گردوں نے اچانک کام کرنا چھوڑ دیا تھا۔ انھیں ہائی شوگر کا عارضہ تھا جو ان کے اندرونی اعضا پر اثر انداز ہوا اداکار ہفتے میں 3 بار ڈائیلاسز کے تکلیف دہ عمل سے گزرتے تھے۔

    معروف نوجوان ٹک ٹاک اسٹارفائرنگ سے قتل

    بھارتی شوبز انڈسٹری کے یہ معروف ولن 20 ستمبر سال 1957 کو اترپردیش ،پرتاب گڑھ میں پیدا ہوئے تھے انہیں سال 2009 میں اسٹار پلس ٹی وی کی سیریز ‘من کی آواز پرتیگیا’ میں ٹھاکر سجن سنگھ کے کردار سے بیحد شہرت حاصل ہوئی ۔

    من کی آواز کے علاوہ انوپم شیام کے کریڈٹ پرامراوتی کی کتھائیں،رشتے، جینا اسی کا نام ہے، اماں اینڈ فیملی، ویلکم، بازی مہمان نوازی کی، شپتھ، ڈولی ارمانوں کی، کرشنا چلی لندن جیسے شو شامل ہیں جبکہ اداکار کی مقبول فلموں میں گول مال، ہلا بول، وانٹڈ، سلم ڈاگ ملینئر، بینڈت کوئین، دشمن، ستیا، شکتی، پیار توہونا ہی تھا، تمنا، زخم اور دیگرشامل ہیں۔

    اداکار نے سال 1993 میں ریلیز کی جانے والی نٹرنیشنل فلم ‘ دی لٹل بدھا’ میں لارڈمارا کاکردار نبھایا اس کے علاوہ انہوں نے سال 2002 میں بنائی جانے والی ڈائریکٹرآصف کپاڈیہ کی فلم ‘دی واریئرز’ میں بھی کام کی جس کی کاسٹ میں مرحوم اداکار عرفان خان بھی شامل تھے۔

    معروف یوٹیوبر ویڈیو بناتے ہوئے پہاڑوں سے گر کر جاں بحق

    انوپم شیام کے چہرے کی ساخت اور آںکھوں کی وجہ سے عموماً انہیں منفی کرداروں میں ہی کاسٹ کیا جاتا تھا انوپم شیام نے انڈین ڈرامہ سیریز ‘من کی آواز پرتگیا 2’ میں آخری مرتبہ اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

  • پاکستانی زائرین کے لئے عمرے کی پابندی ابھی بھی برقرار ہے؟

    پاکستانی زائرین کے لئے عمرے کی پابندی ابھی بھی برقرار ہے؟

    ریاض: وزیر مذہبی امور نورالحق قادری کا کہنا ہے کہ فی الحال پاکستانی زائرین کو عمرے کی اجازت نہیں ملی ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے نورالحق قادری نے کہا کہ سعوی عرب کی جانب سے پابندی9 ملکوں پر لگائی گئی ہے جن میں پاکستان بھی شامل ہے۔

    وزیر مذہبی امور کا کہنا تھا کہ سعودی حکومت نے یہ اقدام کورونا کے پیش نظر اٹھایا ہے تاہم پابندیوں کے حوالے سے سعودی اعلیٰ حکام سے رابطہ کررہے ہیں۔

    یو اے ای حکومت سے ضروری ریپڈ ٹیسٹ کی بجائے اینٹیجن ٹیسٹ قبول کرنے کی درخواست کریں سی اے اے حکام…

    آج سے عمرے کی ادائیگی کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے، پابندی کے شکار ملکوں کے علاوہ دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے غیرملکی عمرہ ادا کرسکیں گے سعودی عرب کی جانب سے جن ممالک کے عازمین پر عمرہ ادائیگی کی پابندی عائد کی گئی، اُن میں پاکستان، بھارت، انڈونیشیا، مصر ترکی، ارجنٹائن، برازیل، جنوبی افریقہ اور لبنان شامل ہیں۔

    خیال رہے کہ سعودی وزارت حج و عمرہ نے 18 ماہ بعد غیر ملکی عمرہ زائرین کے لئے پابندیاں ختم کر دیں ہیں ویکسینیشن کروانے والے غیر ملکی باشندے بھی عمرہ ادا کر سکیں گے نیا عمرہ سیزن یکم محرم سے شروع ہوگا جس میں شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کے علاوہ بیرون ملک سے عمرہ زائین کی درخواستیں وصول کی جائیں گی درخواستوں کی وصولی کا آغاز آج سے ہو گا-

    وزارت نے کہا کہ مختلف ممالک سے مرحلہ وار عمرہ زائین کو ویزے جاری کئے جائیں گے۔روزانہ 60 ہزار افراد کو مسجد الحرام اور مسجد نبوی شریف جانے کی اجازت دی جائے گی 8 شفٹوں میں عمرہ زائرین کی ماہانہ تعداد بتدریج 20 لاکھ کردی جائے گی جنہیں توکلنا اور اعتمرنا کے ذریعہ اجازت نامے جاری ہوں گے۔

    سعودی عرب نے عمرہ زائرین کو بڑی خوشخبری سنا دی ، ویکسینیشن لازمی قرار

  • کورونا کے بڑھتے کیسز : پنجاب میں31 اگست تک لاک ڈاؤن نافذ ، نوٹیفیکشن جاری

    کورونا کے بڑھتے کیسز : پنجاب میں31 اگست تک لاک ڈاؤن نافذ ، نوٹیفیکشن جاری

    لاہور : محکمہ صحت پنجاب نے لاہور سمیت مختلف شہروں میں 9 اگست سے 31 اگست تک لاک ڈاؤن نافذ کردیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے 3 اگست کے لاک ڈاؤن حکم نامے میں ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے نوٹیفکیشن کے تحت ترمیم شدہ لاک ڈاؤن آرڈر 9 اگست سے 31 اگست تک نافذ العمل رہے گا۔

    نوٹیفکیشن کا اطلاق لاہور، راولپنڈی، ملتان اور فیصل آباد کے علاقوں میں ہوگا، منتخب اضلاع میں 9 اگست سے ان ڈور شادی کی تقریبات پر مکمل پابندی عائد ہوگی آؤٹ ڈور شادی کی تقریبات تین سو افراد کے ساتھ رات 10 بجے تک کرنے کی اجازت ہوگی۔

    کراچی : کورونا مثبت کیسز کی شرح 21.40 فیصد ہو گئی

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مذہبی، ثقافتی اور دیگر تقریبات انڈور منعقد کرنے پر پابندی ہوگی جب کہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس نئے ایس او پیز کا اطلاق یقینی بنائیں گے۔

    دوسری جانب سندھ میں کورونا کیسز بڑھ جانے کی وجہ سے لگائے جانے والے لاک ڈاؤن میں آج سے نرمی کردی گئی ہے اب بازار اور شاپنگ مال رات 8 بجے تک کھلے رہیں گے، شادی بیاہ کی تقریبات کھلے مقامات پر ہوسکیں گی۔

    آج سے آؤٹ ڈور ڈائننگ رات 10 بجے تک ہوگی جبکہ اِن ڈور ڈائننگ کی اجازت ابھی نہیں ہوگی اِن ڈور جِم میں صرف ویکسین لگوانے والے جاسکیں گے سندھ میں مزارات اب بھی بند رہیں گے جبکہ اسکول 19 اگست تک بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے 10 اگست سے انٹر کے رہ جانے والے پرچے شروع کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

    کراچی : انٹر میڈیٹ کے پرچوں کی نئی تاریخوں کا اعلان

    جبکہ لاک ڈاؤن کے باوجود شہر کراچی میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے شہر قائد میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 21.40 فیصد تک پہنچ گئی ہےترجمان محکمہ صحت کے مطابق کراچی میں 6 ہزار331 ٹیسٹ ہوئے جن میں سے 1355 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

    پاکستان میں کورونا سے مزید 53 افراد جاں بحق

  • کراچی : انٹر میڈیٹ کے پرچوں کی نئی تاریخوں کا اعلان

    کراچی : انٹر میڈیٹ کے پرچوں کی نئی تاریخوں کا اعلان

    کراچی :عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کے دوران ملتوی کئے گئےبارہویں جماعت کے پرچوں کی نئی تاریخوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : چیئرمین انٹر بورڈ کے مطابق 31جولائی کو ملتوی کئے گئے بوٹنی، اکنامکس، فائن آرٹس اور کمپیوٹر سائنس کے پرچے 10 اگست کو ہوں گے جبکہ 2 اگست کو ملتوی ہونے والے زولوجی، کیمسٹری اور پرنسپل آف کامرس کے پرچے 11اگست کو ہوں گے۔

    چیئرمین انٹر بورڈ کے مطابق 3 اگست کو ملتوی اکنامکس، اسلامک اسٹیڈیز، جنرل ہسٹری اور سائیکلوجی کے پرچے 12 اگست کو ہوں گےاسی طرح 4 اگست کو ملتوی ہونے والے اردو، عربی، سندھی اور فارسی کے پرچے 13 اگست کو ہوں گے۔

    چیئرمین انٹر بورڈ کے مطابق پرچے سابقہ شیڈول کے امتحانی مراکز پر ہی لیے جائیں گے جبکہ گیارہویں جماعت اور امپروومنٹ امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں ہوگا۔

    کراچی : کورونا مثبت کیسز کی شرح 21.40 فیصد ہو گئی

    واضح رہے کہ آج سے سندھ بھر میں معمولات زندگی بحال ہونا شروع ہو گئے اب بازار اور شاپنگ مال رات 8 بجے تک کھلے رہیں گے، شادی بیاہ کی تقریبات کھلے مقامات پر ہوسکیں گی آج سے آؤٹ ڈور ڈائننگ رات 10 بجے تک ہوگی جبکہ اِن ڈور ڈائننگ کی اجازت ابھی نہیں ہوگی۔ اِن ڈور جِم میں صرف ویکسین لگوانے والے جاسکیں گے سندھ میں مزارات اب بھی بند رہیں گے جبکہ اسکول 19 اگست تک بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے-

    جبکہ ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز میں کل کے مقابلے میں آج اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے شہر قائد میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 21.40 فیصد تک پہنچ گئی ہے-

    پاکستان میں کورونا سے مزید 53 افراد جاں بحق

  • کراچی : کورونا مثبت کیسز کی شرح 21.40 فیصد  ہو گئی

    کراچی : کورونا مثبت کیسز کی شرح 21.40 فیصد ہو گئی

    کورونا کی روک تھام کے حوالے سےسندھ بھر میں بڑھتے کیسز کے سبب لگائے گئے لاک ڈاؤن میں نرمی کر دی گئی ہے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق آج سے سندھ بھر میں معمولات زندگی بحال ہونا شروع ہو گئے، ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز میں کل کے مقابلے میں آج اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے شہر قائد میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 21.40 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

    ترجمان محکمہ صحت کے مطابق کراچی میں 6 ہزار331 ٹیسٹ ہوئے جن میں سے 1355 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ حیدرآباد میں 24 گھنٹوں میں کوروناوائرس کے مثبت کیسز کی شرح 11.91فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ حیدرآباد میں 1360 ٹیسٹ میں سے 162 افراد میں کوروناوائرس کی تصدیق ہوئی۔

    سندھ کے مختلف اضلاع میں 24 گھنٹوں میں کورونا کی شرح 4.02 فیصد تک ریکارڈ کی گئی ہے، سندھ کےمختلف اضلاع میں 7 ہزار 714 ٹیسٹ میں سے 310 افراد میں کوروناوائرس کی تصدیق سامنے ہوئی ہے۔

    پاکستان میں کورونا سے مزید 53 افراد جاں بحق

    اسی طرح سندھ بھر میں مجموعی طور پر کورونا وائرس مثبت آنے کی شرح 11.86 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے سندھ میں مجموعی طور پر 15ہزار 405 ٹیسٹ ہوئے، 1827 افراد میں کوروناوائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث 26 افراد انتقال کر گئے ہیں۔

    دوسری جانب میں ین سی او سی کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوروناسے مزید 53 افراد جاں بحق ہوئے 53 ہزار 528 کورونا ٹیسٹ کیے گئے 4 ہزار 40 نئےکورونا کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ کورونا مثبت کیسز کی شرح 7.54 فیصد رہی۔ملک بھر میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 10 لاکھ 71 ہزار 620 جبکہ ملک بھر میں کورونا کے باعث اموات کی تعداد 23 ہزار 918 ہو گئی ہے-

    سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 400، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 48 ہزار 619، پنجاب میں تین لاکھ 64 ہزار 680، اسلام آباد میں 90 ہزار 660، بلوچستان میں 31 ہزار 177، آزاد کشمیر میں 27 ہزار 288 اور گلگت بلتستان میں 8 ہزار 796 ہو گئی ہے۔

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 11 ہزار 201 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 6 ہزار 215، خیبرپختونخوا 4 ہزار 556، اسلام آباد 816، گلگت بلتستان 153، بلوچستان میں 331 اور آزاد کشمیر میں 646 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں-

  • محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

    محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

    آج کوئٹہ میں محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوگا۔

    باغی ٹی وی : اطلاعات کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی اجلاس کی صدارت چیئرمین عبدالخبیر آزاد کریں گےصوبائی اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے ہیڈ کواٹرز میں ہوں گے۔

    محرم الحرام کا چاند نظر آنے کی اطلاعات مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد اور وزارت مذہبی امور کے ڈائریکٹر جنرل (آر اینڈ آر)سید مشاہد حسین خالد ودیگر کو دی جائے گی۔

    ماہرین فلکیات کے مطابق پیر کی شام کو محرم الحرام 1443ھ کا چاند نظر آنے کے واضح امکانات ہیں، توقع ہے کہ یکم محرم الحرام 1443ھ بروز منگل 10 اگست 2021 کو ہوگی۔

    دوسری جانب پنجاب حکومت نے 9 اور 10 محرم الحرام کو لاہور سمیت بڑے شہروں میں موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہےمحکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق موبائل فون سروس کی بندش کا اطلاق ذوالجناح کے جلوسوں کے روٹس پر ہو گا-

    محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پیر کو ہوگا

    موبائل فون سروس ان مقامات پر بند رکھی جائے گی جو شہر کے حساس علاقے ہیں لاہور میں یوم عاشور کے جلوس کے روٹس اور گردونواح میں موبائل فون سروس بند کی جائے گی جبکہ لاہور کے دیگر علاقوں میں موبائل فون سروس بحال رہے گی۔

    اسی طرح ملتان، راولپنڈی، فیصل آباد، جھنگ، بہاو لپور، رحیم یار خان، اٹک، ڈی جی خان سمیت متعدد بڑے اضلاع میں موبائل فون سروس بند ہوگی۔

    پنجاب کے بڑے شہروں میں موبائل فون سروس بند کرنے کا اچانک بڑا فیصلہ، وجہ کیا بنی ؟