Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • پاکستان میں کورونا سے مزید 53 افراد جاں بحق

    پاکستان میں کورونا سے مزید 53 افراد جاں بحق

    پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 53 افراد جاں بحق ہوئے۔

    باغی ٹی وی : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 53 ہزار 528 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس کے نتیجے میں 4 ہزار 40 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا مثبت کیسز کی شرح 7.54 فیصد رہی۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 10 لاکھ 71 ہزار 620 جبکہ ملک بھر میں کورونا کے باعث اموات کی تعداد 23 ہزار 918 ہو گئی۔

    کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والے شخص کوعدالت نے انوکھی سزاسنا دی

    سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 400، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 48 ہزار 619، پنجاب میں تین لاکھ 64 ہزار 680، اسلام آباد میں 90 ہزار 660، بلوچستان میں 31 ہزار 177، آزاد کشمیر میں 27 ہزار 288 اور گلگت بلتستان میں 8 ہزار 796 ہو گئی ہے۔

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 11 ہزار 201 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 6 ہزار 215، خیبرپختونخوا 4 ہزار 556، اسلام آباد 816، گلگت بلتستان 153، بلوچستان میں 331 اور آزاد کشمیر میں 646 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں-

  • بنی گالا: وزیراعظم عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر فائرنگ

    بنی گالا: وزیراعظم عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر فائرنگ

    بنی گالہ : وزیراعظم عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر افراد کی فائرنگ-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران‌خان کی بنی گالہ سیکیورٹی پر سوالات اٹھ گئے ہیں،نجی ٹی وی چینل کے مطابق سفید رنگ کی کار میں سوار 4 لڑکوں نے عمران‌خان چوک پر فائرنگ کی ۔


    واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچی اور فائرنگ کرنے والوں کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کر دیا فائرنگ کرنیوالے اوباش نوجوان نشے میں تھے پولیس کے مطابق جب انہیں گرفتار کیا گیا تب وہ نشے کی حالت میں تھے اور سفید رنگ کی کورولا گاڑی میں سوار تھے جنہوں‌نے 9 ایم ایم پسٹل سے فائرنگ کی-

    وزیر اعظم کا این سی او سی کو خراج تحسین

    بنی گالہ کے علاقے میں فائرنگ کرنے والے ملزمان کے نام جہانزیب نثار، عبدالمعیز، مصطفیٰ حسین اور حسنین بتائے جا رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ایک شادی میں شرکت پر بھی سیکیورٹی پر سوالات اٹھے جب ایک شخص نے وزیراعلیٰ کے جانے کے بعد پی ٹی آئی ایم پی اے اسد کھوکھر کے بھائی پر فائرنگ کرکے اسے قتل کیا۔ وہ شخص وزیراعلیٰ کی آمد پر ہی اسلحہ سمیت وہاں‌موجود تھا ۔

    جبکہ اس قسم کا ایک واقعہ کچھ روز قبل پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر بھی پیش آیا تھا جہاں ایک مسلح‌شخص نے وہاں تک پہنچ گیا۔

    آپ ہارتے تبھی ہیں جب آپ کوشش ترک کردیتے ہیں وزیراعظم

  • بلوچستان : ن لیگ ، ق لیگ اور بی این پی کے کئی بڑے ناموں نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا

    بلوچستان : ن لیگ ، ق لیگ اور بی این پی کے کئی بڑے ناموں نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا

    کوئٹہ : چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے ن لیگ ، ق لیگ اور بی این پی کی کئی وکٹیں گرا دیں-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق بلوچستان سے مسلم لیگ ن کے رہنما ثنااللہ زہری، سابق وفاقی وزیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ ،سابق رکن بلوچستان اسمبلی کرنل (ر) یونس چنگیزی ، سمیت کئی بڑے ناموں نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

    کوئٹہ کے علاقے سریاب میں پیپلز پارٹی کے سابق صوبائی صدر علی مدد جتک کی رہا ئش گاہ پر ایک شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ثنااللہ زہری نے کہا کہ نواز شریف نے ہمیں بےعزت کیا ، اس لیے ہم نے پارٹی چھوڑ دی ہے۔

    بلاول کا دورہ کوئٹہ، اہم شخصیات پی پی میں شمولیت کا اعلان کریںگی، منور انجم

    انہوں نے کہا کہ ن لیگ میں شمولیت کا اعلان عزت کی خاطر کیا تھا۔ نوازشریف کو کہا صرف عزت چاہیے اور کچھ نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ن لیگ کا بہت مشکل حالات میں ساتھ دیا تھا مگر نواز شریف میں وفا نہیں۔

    ثنا اللہ زہری نے کہا بھٹو کے نواسے سے امید ہے وہ ہمیں عزت دیں گے میرے والد پیپلزپارٹی میں تھے اور آج میں بھی جیالا بن گیا-

    سابق سینیٹر اور ایم این اے نے پیپلزپارٹی سے راہیں جدا کرلیں

    اس موقع پر عبدالقادر بلوچ نے جلسے سے خطاب میں کہا کہ پیپلزپارٹی اور بلاول بھٹو کے شکر گزار ہیں پیپلزپارٹی نے اپنے دور حکومت میں صوبوں کو حقوق دیئے،بلوچستان کو پیپلزپارٹی کی ضرورت ہے۔

    دوسری جانب بلاول بھٹو نے کہا جی نواب ثنااللہ زہری اور عبدالقادربلوچ سمیت تمام رہنماوں کا شکر گزارہوں پیپلزپارٹی میں شامل ہونے والے ارکان کو خوش آمدید کہتاہوں-

    دہشتگردی و انتہاپسندی کا خاتمہ اور رواداری و مساوات کا فروغ پاکستان پیپلز پارٹی کا…

  • این سی او سی نے ملک میں کورونا کی روک تھام میں اہم کردار ادا کیا      آرمی چیف

    این سی او سی نے ملک میں کورونا کی روک تھام میں اہم کردار ادا کیا آرمی چیف

    کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے ملکی سطح پر بنائی گئی خصوصی ٹیم نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے 500 دن مکمل ہونےپر آرمی چیف آف پاکستان جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنا پیغام جاری کیا ہے-

    باغی ٹی وی : آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے کورونا کی روک تھام میں این سی او سی کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ این سی او سی نے ملک میں کورونا کی روک تھام میں اہم کردار ادا کیا ہے-


    آرمی چیف نے اپنے پیغام میں کہا کہ ین سی او سی نے قومی حکمت عملی کے تحت وبا سے بچاؤ کے لیے کوششیں کیں این سی او سی کی مربوط کوششوں سے قیمتی جانیں بچائی جاسکیں-

    انہوں نے مزید کہا کہ این سی او سی ٹیم نے 500 روز میں ڈیلیور کر کے دکھایا-

    این سی او سی کی تشکیل کے 500 دن مکمل ہونے پراسد عمر کی خصوصی ٹوئٹ

    اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے بھی اپنے پیغام میں بہترین خدمات پر این سی او سی کی ٹیم کی کو خراج تحسین پیش کیا تھا ٹوئٹر پر وزیر اعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ وباء سےنمٹنےکےحوالےسےہماری حکمت عملی کی دنیا تعریف کررہی ہے اور اللہ کریم کےفضل و احسان سے اس نےپاکستان کو کروناء کےمہلک ترین اثرات سے بچایاہے۔

    وزیراعظم نے کہا تھا کہ میں این سی او سی کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جو پورےانہماک و یکسوئی سےکئےگئےاپنےکام کی بدولت وباء کے خلاف ہماری حکمت عملی کی اساس بنی رہی-

    وزیر اعظم کا این سی او سی کو خراج تحسین

  • سعودی عرب نے عمرہ زائرین کو بڑی خوشخبری سنا دی ، ویکسینیشن لازمی قرار

    سعودی عرب نے عمرہ زائرین کو بڑی خوشخبری سنا دی ، ویکسینیشن لازمی قرار

    سعودی عرب : وزارت حج و عمرہ نے 18 ماہ بعد غیر ملکی عمرہ زائرین کے لئے پابندیاں ختم کر دیں ویکسینیشن کروانے والے غیر ملکی باشندے بھی عمرہ ادا کر سکیں گے-

    باغی ٹی وی : عرب میڈیا کے مطابق وزارت حج و عمرہ کہا ہے کہ نیا عمرہ سیزن یکم محرم سے شروع ہوگا جس میں شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کے علاوہ بیرون ملک سے عمرہ زائین کی درخواستیں وصول کی جائیں گی درخواستوں کی وصولی کا آغاز کل سے ہو گا-

    وزارت نے کہا کہ مختلف ممالک سے مرحلہ وار عمرہ زائین کو ویزے جاری کئے جائیں گے۔روزانہ 60 ہزار افراد کو مسجد الحرام اور مسجد نبوی شریف جانے کی اجازت دی جائے گی-

    وزارت کا کہنا ہے کہ 8 شفٹوں میں عمرہ زائرین کی ماہانہ تعداد بتدریج 20 لاکھ کردی جائے گی جنہیں توکلنا اور اعتمرنا کے ذریعہ اجازت نامے جاری ہوں گے۔

    اردو نیوز کی رپورٹ کے مطابق نائب وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر عبد الفتاح مشاط نے کہا ہے کہ وزارت نے دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ ملک نئے عمرہ سیزن کے آغاز کے لیے کام کیا ہےزائرین حرم کو بہترین سہولتوں کی فراہمی کے ساتھ محفوظ ماحول فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

    یو اے ای حکومت سے ضروری ریپڈ ٹیسٹ کی بجائے اینٹیجن ٹیسٹ قبول کرنے کی درخواست کریں سی اے اے حکام…

    انہوں نے کہا ہے کہ ایک بس میں عمرہ زائرین کی تعداد گنجائش کے حساب سے 50 فیصد رہے گی جبکہ کدی اور ششہ مراکز کے ذریعہ عمرہ زائرین کو حرم تک لے جایا جائے گا مکرمہ میں عمرہ زائرین کے لیے 50 ٹرانسپورٹ کمپنیاں عمرہ زائرین کو ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کریں گے۔

    علاوہ ازیں حرم میں داخلے کے لیے تین مقامات کا تعین کیاگیا ہے جہاں پہلے زائرین کے اجازت ناموں کو دیکھنے کے بعد انہیں مختلف دروازوں سے حرم داخل کیا جائے گا-

  • ووٹ کے تھیلے چرانے والے اب مشینوں کے معائنے کا ڈرامہ کررہے ہیں      مریم اورنگزیب

    ووٹ کے تھیلے چرانے والے اب مشینوں کے معائنے کا ڈرامہ کررہے ہیں مریم اورنگزیب

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ کمرے میں ہونے والی ٹیسٹنگ مسترد کرتے ہیں-

    باغی ٹی وی : مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ الیکٹرک ووٹنگ مشین کے استعمال میں پارلیمان اور اپوزیشن کی رائے شامل نہیں انتخابی نتائج کے تاخیر سے اعلان کی کیا وجوہات ہیں، وہ قوم کو بتائیں، ڈرامے نہ کریں-

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران صاحب مشینوں کے معائنے چھوڑیں، ووٹ چوری اور فراڈ کیسے ختم ہوگا، اس کی بات کریں-

    شہباز شریف کو اب جیل نہین جانے دیں گے، عطاء تاڑڑ

    ترجمان مسلم لیگ ن نے سوال کیا کہ کیا الیکڑانک ووٹنگ مشین ریٹرننگ افسران کے اغوا کی سوچ روک سکتی ہیں؟ ووٹ کے تھیلے چرانے والے اب مشینوں کے معائنے کا ڈرامہ کررہے ہیں-

    مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ عوام کا آٹا چینی دوائی بجلی گیس چوری کرنے والوں کو پاکستان کے عوام ووٹ نہیں دیں گے-

    پاکستان میں ایسے انتخابات ہوں گے جس کو سب امیدوار قبول کریں گے وزیر اعظم عمران…

  • افغانستان: طالبان قندوز شہر میں داخل ہوگئے

    افغانستان: طالبان قندوز شہر میں داخل ہوگئے

    طالبان افغانستان کے قندوز شہر میں داخل ہوگئے ہیں جنگ جاری ہے اور مجاہدین تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں ترجمان طالبان

    باغی ٹی وی : طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ مجاہدین مغربی شہر تالقان، تخار کے مرکز، یونس آباد ، باغ زاخیرہ اورعوازی کے علاقوں میں پہنچ گئے۔ جنگ جاری ہے اور مجاہدین تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔


    ذبیح اللہ مجاہد نے اپنی ایک ٹوئٹ میں موجودہ ھالات کی ویڈیو شئیر کرتے ہوئے مزید کہا کہ اپنی شکست کے بعد قندوز میں شکست کے دشمن کے کرائے کے فوجیوں نے جان بوجھ کر شہری علاقوں جیسے بازاروں اور دکانوں پر بمباری کی اس نے لوگوں کو جانی اور مالی نقصان پہنچایا۔


    جبکہ افغان میڈیاکے مطابق ائیرپورٹ اور پولیس ہیڈ کوارٹر کے گرد لڑائی جاری ہے اور قندوز شہر کی کئی عمارتوں میں آگ لگی ہے۔

    افغانستان کے34میں سے31اضلاع مکمل طور پر طالبان کے قبضے میں جاچکے ہیں.اقوام متحدہ

    دوسری جانب افغان وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ افغان فورسز کے آپریشن میں اب تک 572 افغان طالبان ہلاک ہوچکے ہیں طالبان نے گزشتہ روز افغانستان کے صوبہ نمروز کے دارالحکومت زارنج پر بھی قبضہ کرلیا تھا۔

    افغانستان کی موجودہ صورتحال کے باعث امریکی سفارتخانے نے اپنے شہریوں کو افغانستان چھوڑنے کی ہدایت کی ہےامریکی سفارتخانے نے کہا ہے کہ افغانستان میں مقیم امریکی شہری فوری طور پر دستیاب پروازوں کے ذریعے افغانستان چھوڑ دیں۔

    امریکا کی اپنے شہریوں کو فوری طور پر افغانستان چھوڑنے کی ہدایت

    امریکہ کے بعد برطانیہ نے بھی اپنے شہریوں کو فوری طور پر افغانستان چھوڑنے کی ہدایت کر دی ہے-

    جبکہ نیو یارک میں اقوام متحدہ کی نمائندہ ڈیبورہ لیونز کا کہنا تھا کہ طالبان نے افغانستان کے 31 صوبوں پر قبضہ کر لیا ہے۔ جبکہ بعض اضلاع پر قبضے کے لیے لڑائی جاری ہے-

    افغان طالبان نے کابل کے درودیوارہلا دیئے: گرین زون میں دھماکے،فائرنگ، 8 افراد ہلاک

    سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں ڈیبورہ لیونز نے افغانستان کے تازہ ترین زمینی حقائق بیان کرتےہوئےبتایا تھا کہ ملک کی زمینی سرحدیں6 ممالک پاکستان‘تاجکستان‘ازبکستان‘ترکمانستان‘ایران اور چین کے ساتھ لگتی ہیں اورتمام سرحدی شہراور باڈرچیک پوسٹیں طالبان کے قبضے میں جاچکی ہیں اگرزمینی راستوں کی بات کی جائے تو کابل کی اشرف غنی حکومت کا سرحدی چوکیوں اور دنیا سے زمینی راستوں پر کوئی کنٹرول نہیں رہا –

    افغان طالبان نے باب دوستی آمد و رفت کے لیے بند کر دیا

  • مکہ مکرمہ : میونسپلٹی نے 23 دکانوں کے لائسنس منسوخ کردیئے

    مکہ مکرمہ : میونسپلٹی نے 23 دکانوں کے لائسنس منسوخ کردیئے

    مکہ مکرمہ :میونسپلٹی نے 23 دکانوں کے لائسنس منسوخ کردیئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق نکاسہ اور مسفلہ بلدیہ نے مذکورہ دکانوں کے اجازت نامے ضابطے کی کارروائی مکمل نہ کرنے کی بنا پر منسوخ کئے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق میونسپلٹی نے کہا ہے کہ نکاسہ اور مسفلہ بلدیہ نے تفتیشی دورے کے دوران ایسی 23 دکانوں کا سراغ لگایا ہے کہ جن کے پاس اجازت نامے تو موجود ہیں مگر ضابطے کی کارروائی مکمل نہیں ہے-

    رپورٹ کے مطابق تفتیشی اہلکاروں نے دکانوں کے مالکان کو ناقص دستاویزات جمع کرانے کے لیے متعدد مرتبہ نوٹس جاری کئے ہیں تاہم مالکان کی طرف سے لاپروائی برتی گئی جس کے باعث بلدیہ نے اجازت نامے منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے-

    بلدیہ نے دکانداروں سے کہا کہ اجازت ناموں کے اجراء کے لیے تمام دستاویزات اور ضابطے کی کارروائی کی تکمیل کریں۔

    اگرایران یہ کام کرے گا توہم بھی وہ کام کریں گے:سعودی عرب کا اعلان

  • لاہور: پولیس کی وردی میں ملبوس 7 افراد اسلحہ سمیت گرفتار

    لاہور: پولیس کی وردی میں ملبوس 7 افراد اسلحہ سمیت گرفتار

    لاہور: پولیس کی وردی میں ملبوس 7 افراد گرفتار، ملزمان سے جدید اسلحہ و میگزین برآمد کیا گیا-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں ایلیٹ فورس کی وردی میں ملبوس ڈبل کیبن گاڑی میں گھومنے والے 7 افراد کو حراست میں لے لیا ہے ۔

    پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں شہزاد، احسان، ابراہیم، ندیم،طفیل، عرفان اور طارق مسیح شامل ہیں ۔

    پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 3جدید 223 بورگنز، 3ایس ایم جی، میگزین اور بھاری تعداد میں گولیاں برآمد کرکے ملزمان کےخلاف اسلحہ کی نمائش اور شہریوں میں خوف و ہراس پھیلانے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

    اس سے قبل صوبائی دارالحکومت میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 3 مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا تھا ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ سی ٹی ڈی پولیس کو اطلاع ملی کہ رانا ٹاون کے علاقہ میں ایک مکان میں دہشت گرد چھپے ہوے ہیں جس پر مکان کا گھیراو کرکے بذریعہ لاوڈ سپیکر دہشت گردوں کو ہتھیار ڈالنے اور گرفتاری دینے کو کہا گیا جس دہشت گردوں نے فاٸرنگ شروع کر دی آدھے گھنٹے تک دو طرفہ فاٸرنگ کے بعد مکان سے افراد کی نعشیں ملی اور مکان سے خود کش جیکٹ۔ہینڈ گرنیڈ پراٸما کارڈ اور بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولیوں کے راونڈز برآمد ہوے۔

    لاہور: دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام ، 3 دہشت گرد ہلاک سی ٹی ڈی

    خودکش جیکٹ اور بارودی مواد کو بم ڈسپوزل یونٹ شیخوپورہ نے موقع پر پہنچ کر ناکارہ بنایا۔ دہشت گردوں کا تعلق افغانستان سے ہے اور ان کی جیبوں سے برآمد ہونے والے افغان شناختی کارڈز کے مطابق ان کے نام عبدالسلام۔نعمت اللہ اور احسان اللہ کے نام سے ہوٸی ہے جو ماہ محرم کے آغاز کے موقع پر اہم مذہبی شخصیات کو نشانہ بنا کر ملک میں دہشت گردی کی بڑی وارداتيں کرنا چاہتے تھے-

    دہشت گردوں کی نعشیں پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال شیخوپورہ منتقل کردی گٸی ہیں اور دہشت گرودوں کے خلاف ملکی سلامتی کے خلاف مجرمانہ سازش کرنے دیشت پھیلانے خودکش جیکٹس ہینڈ گرنیڈ اور بارودی مواد رکھنے سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے-

  • وزیر اعظم کا این سی او سی کو خراج تحسین

    وزیر اعظم کا این سی او سی کو خراج تحسین

    کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے ملکی سطح پر بنائی گئی خصوصی ٹیم نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے 500 دن مکمل ہو گئے اس موقع پر وزیر اعظم نے جاری اپنے پیغام میں بہترین خدمات پر این سی او سی کی ٹیم کی کو خراج تحسین پیش کیا ہے-

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ وباء سےنمٹنےکےحوالےسےہماری حکمت عملی کی دنیا تعریف کررہی ہے اور اللہ کریم کےفضل و احسان سے اس نےپاکستان کو کروناء کےمہلک ترین اثرات سے بچایاہے۔


    وزیراعظم نے کہا کہ میں این سی او سی کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جو پورےانہماک و یکسوئی سےکئےگئےاپنےکام کی بدولت وباء کے خلاف ہماری حکمت عملی کی اساس بنی رہی۔

    این سی او سی کی تشکیل کے 500 دن مکمل ہونے پراسد عمر کی خصوصی ٹوئٹ

    واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ آج این سی او سی کی تشکیل کے 500 دن مکمل ہو گئے این سی او سی نے کورونا کا مقابلہ کرنے پر دستاویزی فلم بنائی ہے۔

    54 ویں آسیان ڈے پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا پیغام

    سربرا ہ این سی او سی نے کہا تھا کہ دستاویزی فلم میں قوم کی جانب سے کورونا کا مقابلہ کرنے سے متعلق تمام پہلو اجاگر کیے گئے ہیں این سی او سی نے کورونا سے متعلق قوم میں آگاہی پیدا کی ہے۔