Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج مثبت رحجان رہا

    پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج مثبت رحجان رہا

    پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج مثبت رحجان دیکھنے میں آیا، پاکستان سٹاک مارکیٹ 100 انڈکس میں آج مجموعی طور پر 11 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق آج کاروبار شروع ہوا تو 100 انڈکس 47ہزار 123 پوائنٹس کی سطح پر تھا،ایک وقت میں 100 انڈکس 47ہزار 272 کی سطح پر پہنچ گیا تاہم اس کے بعد اس میں کمی دیکھنے میں آئی۔جب کارروباری دن کا اختتام ہوا تو 100 انڈکس 47ہزار135 کی سطح پر تھا۔

    ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں نمایاں کمی

    دوسری جانب ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بھی بڑی کمی واقع ہوئی ہے اور فی تولہ سونا 900 روپے سستا ہوگیا ہے ندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت 900 روپے کم ہوئی ہے جس کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ سات ہزار 600 روپے ہوگئی ہے-

    جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 771 روپے کم ہوکر 92ہز ار250 روپے ہوگئی ہےعالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت 17 ڈالر کم ہوکر 1730 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

  • 22 اگست تک جس سکول کے  ٹیچر یا ملازم کے پاس ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ نہیں ہوگااس سکول کو بند کردیا جائیگا      مراد راس

    22 اگست تک جس سکول کے ٹیچر یا ملازم کے پاس ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ نہیں ہوگااس سکول کو بند کردیا جائیگا مراد راس

    وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے کہا ہے کہ پنجاب بھر کے سکولوں میں ایس اوپیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے-

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پر اپنے ویڈیو پیغام میں ڈاکٹر مراد راس کا کہنا تھا کہ تمام پرائیویٹ اور سرکاری سکولوں کے سربراہان کو ہدایت کرتا ہوں کہ 22 اگست تک تمام نجی وسرکاری سکول اساتذہ، سٹاف کی ویکسی نیشن مکمل کرلیں، اس کے بعد سکولوں کے رینڈم وزٹ کیے جائیں گ-


    وزیر تعلیم نے کہا کہ جس سکول کے ٹیچر یا ملازم کے پاس ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ نہیں ہوگا، اس سکول کو بند کردیں گے، اس لیے تمام سکولوں کی انتظامیہ سے درخواست ہے کہ اپنے سٹاف کی ویکسی نیشن مکمل کریں اسی طرح سکولوں میں ایس اوپیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

    واضح رہے کہ فاقی دارالحکومت اسلام آباد کے دو تعلیمی اداروں میں کورونا کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں کورونا کے مثبت کیسز اسلام آباد کے ماڈل کالج فار گرلز مارگلہ ایف 7 میں رپورٹ ہوئے ہیں جن کی تعداد 7 ہے جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ماڈل اسکول ایف 6/4 میں بھی 8 مثبت کورونا کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں۔

    ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اسلام آباد ضعیم ضیا نے درج بالا دونوں تعلیمی اداروں کو فوری طور پر سیل کرنے کے لیے مراسلہ جاری کردیا اور ہدایت کی ہے کہ متاثرہ لوگوں سے رابطے میں رہنے والے افراد فوری طور پر 14 روز کے لیے قرنطینہ کرلیں۔

  • بلیک میلنگ کا الزام :ماڈل افرا خان کو ایف آئی اے نے گرفتار کرلیا

    بلیک میلنگ کا الزام :ماڈل افرا خان کو ایف آئی اے نے گرفتار کرلیا

    لاہور: اداکارہ و ماڈل افرا خان کو فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے گرفتار کرلیا ہے۔

    باغی ٹی وی : وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے اداکارہ اور ماڈل افرا خان کو بلیک میلنگ کے الزام میں گرفتار کیا ہے ایف آئی اے حکام کے مطابق ماڈل افرا خان پر ایک بزنس مین کو بلیک میل کرنے کا الزام ہے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ اداکارہ و ماڈل افرا خان نے شہر کے ممتاز تاجر کے ساتھ ویڈیو بنا کر انہیں مبینہ طور پر بلیک میل کیا تھا اداکارہ و ماڈل مبینہ طور پر تاجر سے ایک کروڑ روپے کا بھتہ بھی مانگ رہی تھی۔

    اس ضمن میں ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ اداکارہ افرا خان کی جانب سے بزنس مین سے 5 لاکھ روپے بینک میں ٹرانسفر بھی کرائے گئے تھے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے مطابق ماڈل افرا خان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

  • ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں نمایاں کمی

    ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں نمایاں کمی

    ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بھی بڑی کمی واقع ہوئی ہے اور فی تولہ سونا 900 روپے سستا ہوگیا ہے۔

    باغی ٹی وی : سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت 900 روپے کم ہوئی ہے جس کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ سات ہزار 600 روپے ہوگئی ہے۔

    10 گرام سونے کی قیمت 771 روپے کم ہوکر 92ہز ار250 روپے ہوگئی ہےعالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت 17 ڈالر کم ہوکر 1730 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز فی تولہ سونے کی قیمت میںسات سو روپے کمی ہوئی تھی جبکہ دو دن پہلے فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہزار روپے کمی ہوئی تھی ۔

  • محرم الحرام  کے لیے این سی او سی کی طرف سے خصوصی ہدایات جاری

    محرم الحرام کے لیے این سی او سی کی طرف سے خصوصی ہدایات جاری

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) نے محرم الحرام کے لیے خصوصی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق این سیاو سی کی جانب سے یہ ہدایات متعلقہ علماء کی سفارشات کو مد نظر رکھ کر جاری کی گئی ہیں۔ این سی او سی نے کہا ہے کہ تمام مجالس اور جلوس کورونا SOPs کے تحت منعقد کیئے جائیں گے۔

    این سی اور سی نے کہا کہ مجالس اور جلوسوں کے دوران ماسک کا استعمال، سماجی فاصلہ اور تھرمل سکریننگ یقینی بنائی جائے گی۔ گھروں میں نجی مجالس سے اجتناب کیا جائے۔

    محرم الحرام کا مقدس مہینہ ہمیں اتحاد و یکجہتی کا درس دیتا ہے، سربراہ پاکستان سنی…

    این سی او سی نے ہدایت کی ہے کہ مجالس اور جلوسوں کے مقامات پر ہینڈ سیناٹئزرز اور ماسک مہیا کیئے جائیں مجالس ہوادار اور کُھلے کمروں میں منعقد کی جائیں۔

    ایس او پیز پر عملدرآمد کے لیے انتظامیہ رضاکاروں کی خدمات بھی حاصل کر سکے گی مجالس اور جلوسوں کے دوران کورونا SOPs کو نمایاں آویزاں کیا جائے۔

  • سندھ میں اندھیر نگری کرپٹ راج جیسی مثال کہیں اور نہیں ملتی         فرخ حبیب

    سندھ میں اندھیر نگری کرپٹ راج جیسی مثال کہیں اور نہیں ملتی فرخ حبیب

    وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ سندھ میں اندھیر نگری کرپٹ راج جیسی مثال کہیں اور نہیں ملتی ہے۔

    باغی ٹی وی : اطلاعات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ سندھ میں اندھیر نگری کرپٹ راج جیسی مثال کہیں اور نہیں ملتی ہے نیب زدہ افراد حکومت سندھ میں بیٹھے ہیں۔

    فرخ حبیب نے الزام عائد کیا کہ حکومت سندھ نے کراچی کے مسائل کے حل پر کوئی توجہ نہیں دی بلاول بھٹو کی تمام توجہ صرف لوٹ مار پر ہے حکومت سندھ نے صوبے کے عوام کو غربت اور بھوک کے علاوہ کچھ نہیں دیا ہے۔

    اسلام آباد : 2 تعلیمی اداروں میں کورونا مثبت کیسز رپورٹ ،اداروں کو فوری طور پر سیل کرنے کے لیے…

    وفاقی وزیرفرخ حبیب نے کہا کہ صوبائی حکومت گجرنالے تک کی صفائی نہیں کرسکتی ہے وہ بھی وفاقی حکومت کررہی ہے یہاں تک کہ کراچی کو کے فور کے ذریعے پانی کی فراہمی کا منصوبہ بھی وفاق بنا رہی ہے۔

    انہوں ںے الزام لگایا کہ بلاول بھٹو پیسے مانگتے ہیں تاکہ کک بیکس لے سکیں انہوں نے واضح طور پراعلان کیا کہ ہم آپ کو کوئی پیسہ نہیں دیں گے-

    کشمیری نوجوانوں میں بے پناہ ٹیلنٹ ہےحکومت ان کو روزگار کے وسیع مواقع فراہم کرے…

  • اسلام آباد : 2 تعلیمی اداروں میں کورونا مثبت کیسز رپورٹ ،اداروں کو فوری طور پر سیل کرنے کے لیے مراسلہ جاری

    اسلام آباد : 2 تعلیمی اداروں میں کورونا مثبت کیسز رپورٹ ،اداروں کو فوری طور پر سیل کرنے کے لیے مراسلہ جاری

    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے دو تعلیمی اداروں میں کورونا کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق کورونا کے مثبت کیسز اسلام آباد کے ماڈل کالج فار گرلز مارگلہ ایف 7 میں رپورٹ ہوئے ہیں جن کی تعداد 7 ہے جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ماڈل اسکول ایف 6/4 میں بھی 8 مثبت کورونا کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں۔

    ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اسلام آباد ضعیم ضیا نے درج بالا دونوں تعلیمی اداروں کو فوری طور پر سیل کرنے کے لیے مراسلہ جاری کردیا اور ہدایت کی ہے کہ متاثرہ لوگوں سے رابطے میں رہنے والے افراد فوری طور پر 14 روز کے لیے قرنطینہ کرلیں۔

    کورونا کے بڑھتے کیسز : پنجاب میں31 اگست تک لاک ڈاؤن نافذ ، نوٹیفیکشن جاری

    ڈی ایچ او اسلام آباد ضعیم ضیا نے کہا کہ کورونا سے بچاؤ کے لیے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے کی وجہ سے مثبت کیسز اور شرح میں اضافہ ہو رہا ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر داخلہ شخ رشید احمد نے کہا تھا کہ ضرورت پڑی توراولپنڈی میں موجود ہولی فیملی کو مکمل کورونا اسپتال میں تبدیل کر دیں گے انہوں نے اسپتال کے مختلف وارڈز کا دورہ کیا اور اسپتال میں نئی سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔

    گورنر پنجاب نے شہریوں کوکورونا کی دومختلف خوراکیں لگوانے پراین سی او سی سے وضاحت مانگ لی

    اس موقع پر وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا تھا کہ اسپتال میں جدید سہولت کے ساتھ کورونا وارڈ قائم کر دیا گیا ہے اور اگر ضرورت پڑی تو پورے ہولی فیملی کو کورونا اسپتال میں تبدیل کر دیں گے کورونا وارڈ کے لیے 20 نئے وینٹی لیٹرز نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے فراہم کیے ہیں۔

  • بھیس بدل کر گرل فرینڈ کی جگہ امتحان دینے والا نوجوان گرفتار

    بھیس بدل کر گرل فرینڈ کی جگہ امتحان دینے والا نوجوان گرفتار

    افریقی ملک سینیگال کے علاقے دیوربیل میں میں بھیس بدل کر اپنی گرل فرینڈ کی جگہ امتحان دینے والے نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق سینیگال کے علاقے دیوربیل میں خادم امبوپ نامی 22 سالہ نوجوان بھیس بدل کر اپنی 19 سالہ گرل فرینڈ گانگوئے دیوم کی جگہ گریجویشن کا امتحان دے رہا تھا۔

    لمبے بالوں والی وِگ لگانے کے علاوہ خادم امبوپ نے لڑکیوں کا لباس بھی پہن رکھا تھا جبکہ بالوں اور میک اپ کے ساتھ ساتھ اس نے روایتی اسکارف بھی پہن لیا تاکہ کوئی اسے پہچان نہ سکے خادم امبوپ بھیس بدل کر 2 پرچے دینے میں تو کامیاب ہو گیا تھا تاہم تیسرے پرچے میں سپروائزر کو اس پر شک ہوا-

    تلاشی لینے انکشاف ہوا کہ یہ لڑکا ہے جو لڑکی کا بھیس بدل کر امتحان دے رہا ہے انکشاف ہونے پر امتحانی مرکز کی انتظامیہ نے پولیس کو بلوا لیا خادم امبوپ نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنی گرل فرینڈ کی جگہ امتحان دے رہا تھا جو قریبی ریسٹورینٹ میں اس کا انتظار کر رہی ہے۔

    خادم امبوپ نے پولیس کو کہا کہ اس نے کوئی جرم نہیں کیا بلکہ وہ اپنی گرل فرینڈ کی مدد کررہا تھا کیونکہ وہ اپنی انگریزی بے حد کمزور ہونے کی وجہ سے گریجویشن کے امتحان میں شدید مشکلات کا شکار تھی۔

    پولیس نے فوری طور پر لڑکی کو بھی گرفتار کر لیا اور دونوں پر دھوکا دہی اور جعلسازی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا جس میں دونوں کو سزا یقینی ہے۔

    ممکنہ طور پر اس جوڑے کو سینیگال میں قومی سطح کے کسی بھی سرکاری امتحان کےلیے 5 سال تک نااہل قرار دیا جاسکتا ہے جبکہ بھاری جرمانہ بھی متوقع ہے یہاں تک کہ خادم امبوپ اور اس کی گرل فرینڈ کو ایک سال سے پانچ سال تک جیل کی ہوا بھی کھانی پڑسکتی ہے۔

  • کشمیری نوجوانوں میں بے پناہ ٹیلنٹ ہےحکومت ان کو روزگار کے وسیع مواقع فراہم کرے       عبدالقیوم نیازی

    کشمیری نوجوانوں میں بے پناہ ٹیلنٹ ہےحکومت ان کو روزگار کے وسیع مواقع فراہم کرے عبدالقیوم نیازی

    وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے وزیراعظم آزاد کشمیرسردار عبدالقیوم نیازی سے ملاقات کی ہے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق عثمان ڈار نے وزیراعظم آزاد کشمیرسردار عبدالقیوم نیازی سے نوجوانوں کیلئے روزگار اور وسائل کی فراہمی پر تبادلہ خیال کیا-

    وزیراعظم آزاد کشمیر قیوم نیازی کا کہنا تھا کہ کشمیری نوجوانوں میں بے پناہ ٹیلنٹ ہے، انہوں نے وفاقی حکومت سے کشمیری نوجوانوں کی سرپرستی اور ان کو روزگار کے وسیع مواقع فراہم کرنے کی درخواست کی۔

    معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کے نوجوانوں کو وفاقی حکومت کی بھرپور معاونت فراہم کی جارہی ہے اور کشمیر میں کامیاب نوجوان پروگرام کے ذریعے رقم کی تقسیم کا عمل تیز کیا گیا ہے وفاقی حکومت مکمل مدد اور تعاون فراہم کرنے کیلئے تیار ہے۔

    دوسری جانب ایڈمنسٹریٹر کراچی، سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ علماء کرام ہمارے لئے مشعل راہ ہیں، اب وسائل کی نہیں بلکہ مسائل کو حل کرنے کی بات کی جائے گی، ہم سب کو مل کر کام کرنا ہے، صرف محرم الحرام یا ربیع الاول کے لئے ہی نہیں بلکہ ایسے کام کئے جائیں گے جو پورا سال چلیں، آئندہ دس روز کراچی میں محرم الحرام کے جلوسوں کی گزرگاہوں اور مجالس کے مقامات پر خود جا کر مسائل دیکھوں گا اور انہیں حل کرایا جائے گا-

    بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران ہر مکتبہ فکر کے لوگ اپنی عقیدت کا اظہار کرتے ہیں، تمام سازشوں کے باوجود ماضی میں کسی انتظامیہ نے انہی علماء کرام کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کئے ہیں میرے ساتھ کراچی کی پوری انتظامیہ موجود ہے، ہمارا بنیادی مقصد یہ ہے کہ اب ہم سب کو مل کر کام کرنا ہے جو اتحاد محرم الحرام اور ربیع الاول میں نظر آتا ہے وہ پورے بارہ مہینے نظر آنا چاہئے-

  • ایئر لنک کمیونیکیشن کا پاکستان کا سب سے بڑا نجی شعبہ آئی پی او بنانے کا منصوبہ

    ایئر لنک کمیونیکیشن کا پاکستان کا سب سے بڑا نجی شعبہ آئی پی او بنانے کا منصوبہ

    ایئر لنک کمیونیکیشن پاکستان کا سب سے بڑا نجی شعبہ آئی پی او کا منصوبہ بنا رہا ہے۔

    باغی ٹی وی : بلوم برگ کے مطابق ایئر لنک اس ماہ 5.85 ارب روپے اکٹھا کرنے کا ارادہ رکھتا ہےبک بلڈنگ کا عمل 30 اور 31 اگست میں شیڈول ہے ایئر لنک کمیونیکیشن لمیٹڈ اس ماہ کی ابتدائی عوامی پیشکش کے ذریعے کم از کم 5.85 ارب روپے (36 ملین ڈالر) اکٹھا کرنے کا ارادہ رکھتا ہے ، جو کہ پاکستان میں کسی غیر ریاستی فرم کی طرف سے سب سے بڑی رقم ہوگی۔

    چیف ایگزیکٹو آفیسر مظفر حیات پراچہ نے جمعہ کو کہا کہ لاہور میں قائم کمپنی 65 اور 91 روپے کے درمیان نئے اور موجودہ حصص فروخت کرنے کا ارادہ رکھتی ہے یہ اگست 30 اور 31 کو سرمایہ کاروں کے احکامات لے گا۔

    ٹوئٹر کا ایسوسی ایٹڈ پریس اور رائٹرز کے ساتھ اشتراک

    پاکستان نے اس سال آئی پی اوز کی ریکارڈ تسلسل دیکھی ہے ایئر لنک ، جس نے تقریبا a ایک دہائی قبل کام شروع کیا تھا اور اس کے بعد سے ملک میں فونز کے سب سے بڑے ڈسٹری بیوٹرز میں سے ایک بن چکا ہے ، جون میں ختم ہونے والے سال میں فروخت 50 فیصد بڑھ کر 3.6 ملین یونٹس تک پہنچ گئی۔

    جے ایس گلوبل کیپیٹل لمیٹڈ کے سی ای او کامران ناصر نے کہا کہ کمپنی 60 ملین نئے شیئرز جاری کرنے کا ارادہ رکھتی ہے اور پیراچا اپنی ہولڈنگز سے 30 ملین فروخت کرے گی آئی پی او انٹرلوپ لمیٹڈ کے بعد سب سے بڑا ہوگا 2019 میں تقریبا 5 5 ارب روپے اکٹھے کیے۔

    ایئر لنک نے حال ہی میں موبائل اسمبلنگ میں بھی توسیع کی ہے ، اپنے ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک کو بڑھانے کے لیے فنڈز استعمال کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ ناصر نے کہا کہ اس کا مقصد 2026 تک 150 آؤٹ لیٹس ہیں جو کہ اسمبلی کے کاروبار کے ساتھ ساتھ مارجن کو بڑھا دے گا۔

    کمپنی کو توقع ہے کہ اس کی آمدنی 2020 سے تین گنا بڑھ کر 129 ارب روپے ہو جائے گی اور مالی سال 2025 تک خالص آمدنی 500 فیصد سے بڑھ کر 9.2 ارب روپے ہو جائے گی-

    پاکستان میں ایسے انتخابات ہوں گے جس کو سب امیدوار قبول کریں گے وزیر اعظم عمران خان