Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • سندھ حکومت کا کراچی سمیت صوبے بھر میں کل سے لاک ڈاؤن ختم کرنے کا فیصلہ

    سندھ حکومت کا کراچی سمیت صوبے بھر میں کل سے لاک ڈاؤن ختم کرنے کا فیصلہ

    سندھ حکومت نے کراچی سمیت صوبے بھر میں کل 9 اگست سے لاک ڈاؤن ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق کاروبار کے اوقات رات 8 بجے تک کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے جبکہ ریسٹورنٹس میں آؤٹ ڈور ڈائننگ کھولنے اور شادی کی تقاریب کھلی جگہ پر کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا تاہم اسکولوں کو فی الحال دس دن مزید بند رکھا جائے گا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی میزبانی میں ہونے والے این سی او سی کے مشترکہ اجلاس میں کراچی سمیت سندھ بھر میں پیر 9 اگست سے لاک ڈاؤن ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

    جبکہ لاک ڈاؤن کے باوجود کراچی میں کورونا مثبت کیسز کی شرح میں نمایاں کمی نہیں آسکی شرح اب بھی 20 فی صد سے زائد ہے۔

    یوم آزادی تک 40 فیصد آبادی کو کورونا ویکسین لگانے کا ہدف ہے عثمان بزادر

    پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے باعث مزید 68 افراد جاں بحق ہوگئے۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 55 ہزار 2 ٹیسٹ کیے گئے 4 ہزار 455 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجبکہ مثبت کیسز کی شرح 8.09 فیصد رہی۔ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 67 ہزار 580 جبکہ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 23 ہزار 865 ہو گئی۔

    بورس جانسن کے اشارے کے بعد پاکستان کے برطانوی ریڈ لسٹ سے باہر آنے کی امید پیدا ہوگئی

    سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد تین لاکھ 89 ہزار 699،خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 45 ہزار 862، پنجاب میں تین لاکھ 59 ہزار 321، اسلام آباد میں 88 ہزار 676، بلوچستان میں 30 ہزار 749، آزاد کشمیر میں 25 ہزار 301 اور گلگت بلتستان میں 8 ہزار 391 ہو گئی ہے۔

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 11 ہزار 104 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 6 ہزار 69، خیبرپختونخوا 4 ہزار 487، اسلام آباد 806، گلگت بلتستان 147، بلوچستان میں 328 اور آزاد کشمیر میں 634 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں-

    پاکستان میں کورونا کے باعث مزید 68 افراد جاں بحق

  • انسانی دانتوں والی مچھلی کے انٹرنیٹ پر چرچے

    انسانی دانتوں والی مچھلی کے انٹرنیٹ پر چرچے

    امریکہ کی ریاست شمالی کیرولائنا میں ایسی مچھلی پکڑی گئی ہے جس کے دانت حیران کن طور انسانی دانتوں جیسے دکھتے ہیں۔

    باغی ٹی وی : برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کی ریاست شمالی کیرولائنا میں ایک شخص نے مچھلیاں پکڑنے کے لیے جال پھینکا کے اس دوران اس کے ہاتھ انسانی دانتوں والی مچھلی بھی آ گئی مذکورہ شخص نے مچھلی کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی۔

    رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر لوگوں کی جانب سے مچھلی کو دیکھ کر کافی حیرت کا اظہار کیا گیا ہےمچھلی کی شناخت بطور شیپس ہیڈ فش ہوئی ہے مچھلی کا منہ بھیڑ جیسا نظر آتا ہے جب کہ یہ اپنا شکار پکڑنے کے لیے تہہ در تہہ موجود دانتوں کا استعمال کرتی ہے مچھلی کا نام بھیڑ کے منہ کی طرح دکھائی دینے کی وجہ سے دیا گیا ہے۔

    ناسا نے ہزاروں کھرب ڈالر کی مالیت کا قیمتی ترین سیارچہ دریافت کر لیا

    رپورٹ کے مطابق عجیب الخلقت مچھلی پکڑنے والے مارٹن نامی شخص نے بتایا کہ وہ شیپس ہیڈ فش ہی پکڑنے آئے تھے جب ان کا سامنا انسانی دانتوں والی مچھلی سے ہوا۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ مچھلی کو پکڑنے کا عمل کافی دلچسپ رہا جب کہ اس کا ذائقہ بھی کافی منفرد اور لذیذ تھا۔

  • بیٹوں کا جائیداد کی خاطر بوڑھے والد پر وحشیانہ تشدد

    بیٹوں کا جائیداد کی خاطر بوڑھے والد پر وحشیانہ تشدد

    بہاولنگر:مروٹ کے علاقہ میں تین بیٹوں نے جائیداد کے حصول کی خاطر اپنے بوڑھے والد کو تشدد کا نشانہ بناڈالا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق تینوں بیٹوں نے اپنے بوڑھے والد کو تشدد کا نشانہ بنایا اور گھر سے نکال دیا۔واقعے کی وڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے باپ پر تشدد کرنے والے تینوں بیٹوں کو گرفتار کرلیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ تشدد کرنے والے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی پیرنٹس پروٹیکشن آرڈیننس کے تحت تشدد کرنے والے تینوں بیٹوں ارسلان، قمر اور بدر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    وہاڑی میں باپ اپنے دو بیٹوں کی آنکھوں کا علاج نہ کرواسکا

    اس سے قبل بہاولپور میں درجنوں بچوں سے زیادتی کرنے والے عادی ملزم گرفتارکیا گیا تھا پولیس کاکہنا تھا کہ بچوں کو اغوا کے بعد بدفعلی کا نشانہ بنانے کے متعدد کیسز رپورٹ ہوئے تھے جس پر خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی تھی جدید ٹیکنالوجی اور سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزم کوبہاولپور سے گرفتار کیا گیا پولیس کے مطابق ملزم انصر موٹر سائیکل پر مرغیوں کے چوزے فروخت کرتا تھا-

    پولیس کاکہنا تھا کہ بچوں کو ورغلا کر ان کو گھروں سے دور لے جا کر زیادتی کا نشانہ بناتا اور پھر ویرانے میں چھوڑ کر فرار ہو جاتا تھا جب کہ ملزم کے خلاف بہاولپور، بہاولنگر اور ملتان میں مقدمات درج تھے۔

    بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والا عادی ملزم گرفتار

  • قومی پرچم کی بےحرمتی سے متعلق قوائد و ضوابط پرمبنی عدالتی فیصلہ جاری، بے حرمتی پر کتنے سال کی سزا ہو سکتی ہے؟

    قومی پرچم کی بےحرمتی سے متعلق قوائد و ضوابط پرمبنی عدالتی فیصلہ جاری، بے حرمتی پر کتنے سال کی سزا ہو سکتی ہے؟

    لاہور ہائیکورٹ نے قومی پرچم کی حرمت کے حوالے سے قوائد و ضوابط پر مبنی فیصلہ جاری کر دیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق جسٹس علی باقر نجفی نے سدرہ سحر کی درخواست پر فیصلہ جاری کیا ہے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ یہ یقینی بنایا جائے کہ قومی پرچم میں گہرا سبز حصہ تین چوتھائی جبکہ سفید حصہ ایک چوتھائی ہو جب کہ قومی پرچم کو دیگر رنگوں ،بدنما پورٹریٹ یا کارٹون کی شکل میں ہرگز چھاپا نہ جائے۔

    عدالت نے حکم دیا کہ قومی پرچم کے اوپر کچھ لکھا نہ جائے جب کہ پرچم لہراتے اور اتارتے وقت سب کھڑے ہو کر سلامی دیں،قومی پرچم اندھیرے میں لہرایا نہ جائے۔

    وفاقی دارالحکومت میں وفاقی ادارے کی جانب سے پاکستانی جھنڈوں کی بےحرمتی

    فیصلے کے مطابق قومی پرچم زمین پر نہ گرنے دیا جائے ،یہ پاؤں کے نیچے ہرگز نہ آئے، پرچم ایسی جگہ نہ لہرایا جائے جہاں گندا ہونے کا خدشہ ہو۔ قومی پرچم کو نذر آتش نہ کیا جائے اوراسے قبر میں دفن نہ کیا جائے۔

    عدالت نے کہا ہے کہ قومی پرچم کی بے حرمتی پر آئین میں 3 سال قید کی سزا مقرر ہے رنگ برنگ جھنڈیوں، پاجامے اور کارٹون نما کھلونوں پر پاکستانی پرچم کے عکس ہائی کورٹ سے رجوع کیا یائے پرچم کی مختلف رنگوں میں اشاعت یقینی طورپر بے حرمتی کے زمرے میں آتی ہے لباس پر قومی پرچم کی اشاعت اس کی تکریم کے خلاف ہے۔

  • پاکستان میں کورونا کے باعث مزید 68 افراد جاں بحق

    پاکستان میں کورونا کے باعث مزید 68 افراد جاں بحق

    پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث مزید 68 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 55 ہزار 2 ٹیسٹ کیے گئے جس میں کورونا وائرس کے 4 ہزار 455 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 8.09 فیصد رہی۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 67 ہزار 580 جبکہ ملک بھر میں کورونا کے باعث ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 23 ہزار 865 ہو گئی۔

    سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد تین لاکھ 89 ہزار 699، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 45 ہزار 862، پنجاب میں تین لاکھ 59 ہزار 321، اسلام آباد میں 88 ہزار 676، بلوچستان میں 30 ہزار 749، آزاد کشمیر میں 25 ہزار 301 اور گلگت بلتستان میں 8 ہزار 391 ہو گئی ہے۔

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 11 ہزار 104 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 6 ہزار 69، خیبرپختونخوا 4 ہزار 487، اسلام آباد 806، گلگت بلتستان 147، بلوچستان میں 328 اور آزاد کشمیر میں 634 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں-

    بورس جانسن کے اشارے کے بعد پاکستان کے برطانوی ریڈ لسٹ سے باہر آنے کی امید پیدا ہوگئی

    یوم آزادی تک 40 فیصد آبادی کو کورونا ویکسین لگانے کا ہدف ہے عثمان بزادر

  • سعود نے اپنی جان بچالی اور مجھے ….. شفقت چیمہ شوٹنگ کے دوران خوفناک حادثے کے بارے میں بتاتے ہوئے روپڑے

    سعود نے اپنی جان بچالی اور مجھے ….. شفقت چیمہ شوٹنگ کے دوران خوفناک حادثے کے بارے میں بتاتے ہوئے روپڑے

    لالی ووڈ کے معروف ولن شفقت چیمہ شوٹنگ کے دوران پیش آنے والے خوفناک حادثے کے بارے میں بتاتے ہوئے روپڑے۔

    باغی ٹی وی : شفقت چیمہ حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کے شو ’تاروں سے کریں باتیں‘ میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے فلموں کی شوٹنگ کے دوران پیش آنے والے واقعات کے بارے میں بتایا۔

    شو کی میزبان فضا علی کے شوٹنگ کے دوران پیش آنے والے واقعات کے بارے میں پوچھنے پر شفقت چیمہ نے ایک خوفناک حادثے کا ذکر کیا جس میں ان کی جان جاتے جاتے بچی تھی۔

    کوئی گالیاں دے کر مجھے جمہوری حق استعمال کرنے سے نہیں روک سکتا مہوش حیات

    شفقت چیمہ نے بتایا فلم ’دل سنبھالا نا جائے‘ کی شوٹنگ کے دوران راول ڈیم میں میرا اور سعود کا ایکشن سین ہورہا تھا اس روز ڈیم میں پانی زیادہ تھا اور مجھے تیرنا نہیں آتا لیکن سعود کو تیرنا آتا تھا۔

    شفقت چیمہ نے بتایا جب میں اور سعود لڑتے لڑتے پانی میں کودے تو ہم دونوں ہی گہرائی میں پانی میں اندر چلے گئے جب ہم دونوں نے سر پانی سے باہر نکالا تو ہم 12 یا 14 فٹ دور جاچکے تھے سعود کو تیرنا آتا تھا لہذا میں نے سعود کو کہا مجھے تیرنا نہیں آتا مجھے پکڑلو مجھے بچالو لیکن سعود نے مجھے دھکا دے کر دور پھینک دیا اور خود تیرتا ہوا باہر نکل گیا اور میں چلاتا رہ گیا کہ لوگوں مجھے بچالو میرے پاؤں زمین پر نہیں آرہے۔

    شفقت چیمہ یہ واقعہ بتاتے ہوئے آنسوؤں سے رو پڑے اور کہا میری حالت اتنی خراب ہوگئی تھی کہ میرا چھوٹا بھائی ندیم چیمہ جو اب ایک ڈائریکٹر ہے اس وقت اس سے میری یہ حالت نہیں دیکھی گئی اور وہ مجھے بچانے کیلئے پانی میں کود گیا-

    جیل میں کاٹے گئے دن بہت دردناک تھے سلمان خان

    اداکار نے بتایا کہ اسے بھی تیرنا نہیں آتا تھا پھر مجھے ہوش نہیں آیا صرف اتنا یاد ہے کہ ہم دونوں بھائیوں کو بچانے کے لیے کوئی شخص جو اللہ کا فرشتہ بن کر آیا تھا پانی میں کودا اور اسی نے ہمیں بچایا اور ہمیں کنارے تک لے کر آیا۔ بہت مشکل سے ہماری جان بچی کیونکہ جب مجھے اور میرے بھائی کو پانی سے باہر نکالا گیا تو ہم دونوں کے پیٹ اور پھیپھڑوں میں پانی بھرا ہوا تھا۔

    شفقت چیمہ نے بتایا پانی سے باہر آنے کے بعد جب مجھے ہوش آیا تو مجھے پہلا خیال اپنے بھائی کا آیا اور میرے منہ سے یہ الفاظ نکلے ’ندیم میرا بھائی مرگیا‘۔ لیکن میرے بھائی کو بھی بچالیا گیا تھا اور جب ہم دونوں بھائیوں نے ایک دوسرے کو دیکھا تو ایک دوسرے کے سینے سے لگ کر اس طرح روئے تھے جیسے ہم زندگی میں پہلی بار ملے۔

    شفقت چیمہ نے جب اس خوفناک حادثے کے بارے میں بتایا تو شو کی میزبان ، نسیم وکی اور دیگر لوگوں کی آنکھوں میں بھی آنسو آگئے شفقت چیمہ نے کہا فلموں میں جونیئر آرٹسٹ ہوتے ہیں ان سے بھی پیار کرنا چاہئے شو میں موجود ایک شخص نے کہا ہمارے یہاں فلموں میں ڈائریکٹر ہالی ووڈ کی طرح کا سین شوٹ کرنا چاہتے ہیں لیکن فنکاروں کی حفاظت کا کوئی بندوبست نہیں کرتے۔

  • ماہرہ خان کی شارٹ فلم’پرنس چارمنگ‘ کے سوشل میڈیا پر چرچے

    ماہرہ خان کی شارٹ فلم’پرنس چارمنگ‘ کے سوشل میڈیا پر چرچے

    سوشل میڈیا پر لوگ ماہرہ خان اور زاہد احمد کی شارٹ فلم ’’پرنس چارمنگ‘‘ کے سوشل میڈیا پر چرچے ہیں شائقین فلم کو شاہکار قرار دے رہے ہیں۔

    باغی ٹی وی : گزشتہ روز ماہرہ خان اور زاہد احمد کی 11 منٹ 25 سیکنڈ دورانیے کی مختصر فلم ’پرنس چارمنگ‘ یوٹیوب چینل ’سی پرائم‘ پر ریلیز کی گئی۔ فلم ریلیز ہوتے ہی لوگوں کی بڑی تعداد نے اسے دیکھا اور 24 گھنٹوں کے دوران یوٹیوب پر اس فلم کو ڈھائی لاکھ سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے۔

    فلم کی کہانی شوہر اور بیوی کے درمیان رشتے کے گرد گھومتی ہے فلم میں دونوں کے رشتے کو کافی پیچیدہ دکھایا گیا ہے فلم میں ماہرہ خان نے زاہد احمد کی بیوی کا کردار ادا کیا ہے جو اپنے شوہر کی توجہ پانے کی منتظر رہتی ہے جب کہ زاہد احمد ایک ایسے شوہر کے کردار میں نظر آرہے ہیں جسے اپنے کام کے علاوہ کچھ نظر نہیں آتا۔

    فلم میں شادی کے بعد شوہر کی توجہ نہ ملنے پر خواتین میں ہونے والے ڈپریشن جیسے اہم مسئلے کو اجاگر کیا گیا ہے کہ کس طرح خواتین اپنے شوہر کی توجہ نہ ملنے کی وجہ سے ذہنی مسائل سے دوچار ہوجاتی ہیں۔ اس کردار کو ماہرہ خان نے اس خوبی سے نبھایا ہے کہ سوشل میڈیا پر لوگ ان کی اداکاری کی بےحد تعریف کررہے ہیں۔

    نہ صرف پاکستانی بلکہ سرحد پار شائقین نے سوشل میڈیا پر اس فلم کو ماسٹر پیس ’شاہکار‘ قرار دیا زاہد احمد اور ماہری کی جوڑی کو خوب پسند کیا گیا جبکہ اس شارٹ فلم کے ڈائریکٹرشہریار منور بھی خوب تعریفیں سمیٹ رہے ہیں-

  • ٹوکیو اولمپکس:دنیا میں پہلی بار خواجہ سرا نے سونے کا تمغہ جیت کر تاریخ رقم کر دی

    ٹوکیو اولمپکس:دنیا میں پہلی بار خواجہ سرا نے سونے کا تمغہ جیت کر تاریخ رقم کر دی

    ٹوکیو اولمپکس :دنیا میں پہلی بار خواجہ سرا کینیڈین فٹبالر نے سونے کا تمغہ جیت کر تاریخ بنا دی-

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹوکیو اولمپکس میں گزشتہ روز خواتین کا فائنل فٹبال میچ سویڈن اور کینیڈا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں خواجہ سرا کوئین نے گول کر کے اپنے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا اور تاریخ رقم کر دی۔

    رپورٹس کے مطابق خواتین کا فٹبال میچ کینیڈا اور سوئیڈن کے درمیان برابر ہو گیا تھا تاہم میچ کا فیصلہ پینلتی ککس پر ہوا اور خواجہ سرا کوئین نے گول کر کے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔

    ٹوکیو اولمپکس: پاکستان کی تمغہ حاصل کرنے کی آخری امید ارشد ندیم آج ایکشن میں نظر آئیں گے

    خیال رہے کہ 25 سالہ کینیڈین خواجہ سرا فٹبالر کوئین نے 2014 میں کینیڈین ٹیم میں ڈیبیو کیا تھا اور 2016 کے ریو گیمز میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا تاہم گزشتہ سال خواجہ سرا کے طور پر سامنے آئے-

    دوسری جانب آج پاکستان کی تمغہ حاصل کرنے کی آخری امید ارشد ندیم آج ایکشن میں نظر آئیں گے یولین تھرو کے مقابلے میں پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کا بھارت کے تھرور نیرج چوپڑا کے ساتھ سخت مقابلہ متوقع ہے جیولین تھرو(نیزہ بازی) کے فائنل مقابلے آج پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بجے شروع ہوں گے۔

  • ناسا نے ہزاروں کھرب ڈالر کی مالیت کا قیمتی ترین سیارچہ دریافت کر لیا

    ناسا نے ہزاروں کھرب ڈالر کی مالیت کا قیمتی ترین سیارچہ دریافت کر لیا

    ناسا کا نیا مشن سائیکی نامی سیارچےکی سطح کا جائزہ لےگا یہ سیارچہ ہزاروں کھرب ڈالر کی مالیت کی دھاتوں سے بنا ہوا ہے۔ناسا کا مشن 2026 تک اس سیارچے پر لینڈ کرے گا۔

    باغی ٹی وی : ناسا کےمطابق 120 میل چوڑاچٹان کا یہ ٹکڑا مشتری اور مریخ کے درمیان سورج کے گرد چکر لگا رہا ہے ماہرین کےمطابق اس سیارچے کا درجہ حرارت بہت زیادہ ہے،اس مشن میں مدد کے لیے ماہرین کی ایک ٹیم نےدرجہ حرارت کا ایک نیا نقشہ بنایا ہے-

    ماہرین نے نہایت طاقتور دوربینوں سے سیارچے کی سطح جائزہ لیا ہے ماہرین اس بات کا تعین کرنے میں کامیاب رہے ہیں کہ سیارچے میں ایک دھاتی سطح ہے جو کم از کم 30 فیصد دھات سے بنی ہے-

    ناسا کے مطابق دیگر پتھریلی یا برفیلی سطحوں کے برعکس ، اس سیارچے کی سطح کے زیادہ تر آئرن اور نکل سے بنے ہونے کا شبہ ہے، ان دھاتوں کی قیمت کئی کواڈریلین ڈالرہوسکتی ہے-

    ماہرین کے مطابق اگر یہ سیارچہ انسانوں کے ہاتھ لگ جاتا ہے تو اس کی دھاتوں سے ہر کوئی ارب پتی ہو جائے گا اور یوں دنیا کی معیشت تباہ ہو جائے گی۔

  • امریکا  کی اپنے شہریوں کو فوری طور پر افغانستان چھوڑنے کی ہدایت

    امریکا کی اپنے شہریوں کو فوری طور پر افغانستان چھوڑنے کی ہدایت

    امریکی سفارت خانے نے اپنے شہریوں کو فوری طور پر افغانستان چھوڑنے کی ہدایت کر دی۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغانستان کی موجودہ صورتحال کے باعث امریکی سفارتخانے نے اپنے شہریوں کو افغانستان چھوڑنے کی ہدایت کی ہےامریکی سفارتخانے نے کہا ہے کہ افغانستان میں مقیم امریکی شہری فوری طور پر دستیاب پروازوں کے ذریعے افغانستان چھوڑ دیں۔

    امریکہ کے بعد برطانیہ نے بھی اپنے شہریوں کو فوری طور پر افغانستان چھوڑنے کی ہدایت کر دی۔

    دوسری جانب افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دھماکے سے ائیرفورس پائلٹ ہلاک اور 6 شہری زخمی ہو گئے زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا دھماکے کے بعد کابل میں سیکیورٹی کو مزید سخت کر دیا گیا جبکہ سرچ آپریش بھی جاری ہے۔

    افغانستان کے34میں سے31اضلاع مکمل طور پر طالبان کے قبضے میں جاچکے ہیں.اقوام متحدہ

    دوسری جانب نیو یارک میں اقوام متحدہ کی نمائندہ ڈیبورہ لیونز کا کہنا ہے کہ طالبان نے افغانستان کے 31 صوبوں پر قبضہ کر لیا ہے۔ جبکہ بعض اضلاع پر قبضے کے لیے لڑائی جاری ہے-

    سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں ڈیبورہ لیونز نے افغانستان کے تازہ ترین زمینی حقائق بیان کرتےہوئےبتایا کہ ملک کی زمینی سرحدیں6 ممالک پاکستان‘تاجکستان‘ازبکستان‘ترکمانستان‘ایران اور چین کے ساتھ لگتی ہیں اورتمام سرحدی شہراور باڈرچیک پوسٹیں طالبان کے قبضے میں جاچکی ہیں اگرزمینی راستوں کی بات کی جائے تو کابل کی اشرف غنی حکومت کا سرحدی چوکیوں اور دنیا سے زمینی راستوں پر کوئی کنٹرول نہیں رہا –