Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • وزیر اعظم  نے ملک میں بڑھتی مہنگائی پر اعلی سطح کا اجلاس طلب کر لیا

    وزیر اعظم نے ملک میں بڑھتی مہنگائی پر اعلی سطح کا اجلاس طلب کر لیا

    وزیراعظم عمران خان نے ملک میں بڑھتی مہنگائی پر اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کر لیا۔

    باغی ٹی وی :وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے بلائے گئے اجلاس میں وفاقی وزرا، مشیر اور صوبائی حکام شریک ہوں گےاجلاس میں وزیراعظم کو کھانے پینے کی چیزوں کی قیمتوں پر بریفنگ دی جائے گی۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں پیٹرول مہنگا ہونے سے قیمتوں پر اثر کا جائزہ بھی لیا جائے گا اجلاس میں پرائس کنٹرول کمیٹی حکام بھی وزیراعظم کو بریفنگ دیں گے۔

    دوسری جانب ماری پیٹرولیم کا مول پاکستان اور گیس کمپنی بی وی کے ساتھ معاہدہ طے پایا ہے معاہدے کے تحت 1084مربع کلومیٹر پر محیط مارگلہ بلاک میں تیل گیس تلاش کیا جائے گا مارگلہ بلاک پوٹھوہا ر میں اسلام آباد کے مضافات میں واقع ہے-

  • مہوش حیات نے مداحوں سے مشورہ مانگ لیا

    مہوش حیات نے مداحوں سے مشورہ مانگ لیا

    معروف اداکارہ مہوش حیات نے اپنے بالوں کے حوالے سے مداحوں سے مشورہ مانگ لیا۔

    باغی ٹی وی : پاکستان کی معروف اداکارہ و تمغہ امتیاز مہوش حیات کو ان کے بالوں نے مشکل میں ڈال دیا جس کی وجہ سے وہ پریشان ہیں اور انہوں نے اپنے مداحوں سے رائے مانگ لی ہے کہ بال کٹوائیں یا بڑھنے دیں ؟


    مہوش حیات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی نئی سیلفی شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ کے بالوں کی لمبائی بڑھ رہی ہے۔

    انہوں نے مداحوں سے رائے طلب کرتے ہوئے لکھا کہ دوستو، میرے بالوں کی لمبائی بڑھ رہی ہے اور میں تھوڑی الجھن میں ہوں۔

    اداکارہ نے مداحوں کی رائے دریافت کرتے ہوئے لکھا کہ کیا مجھے اپنے بالوں کی لمبائی کو بڑھانا چاہیے یا پھر اپنا ایک اچھا ہیئر کٹ کروا کر بالوں کی لمبائی چھوٹی کروالوں؟‘

    اُنہوں نے لکھا کہ اس مشکل فیصلے میں میری مدد کریں۔

    اداکارہ کی اس پوسٹ پر صارفین نے انہیں مختیلف مشورے دیئے کسی نے کہا کہ وہ بال کٹوا دیں جبکہ زیادہ تر مداحوں نے مہوش حیات کو بال لمبے رکھنے کا مشورہ دیا اور کچھ نے کہاکہ آپ پر تو ہر طرح کا ہیئر اسٹائل اچھا لگتا ہے۔

  • لاہور: ڈیڑھ ماہ تک عورت کومبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے والا جعلی پیرگرفتار

    لاہور: ڈیڑھ ماہ تک عورت کومبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے والا جعلی پیرگرفتار

    لاہور کے علاقہ ساندہ میں ڈیڑھ ماہ تک عورت کومبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے والے جعلی پیر کو گرفتار کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق متاثرہ خاتون کی شادی ضلع شیخوپورہ میں ہوئی جو گھریلو نا چاکی پر جعلی پیر نوید کے پاس تعویذ کرانے آئی تو ملزم ورغلاکرعورت کو ڈیڑھ ماہ تک زیادتی کا نشانہ بناتارہا۔

    نجی خبررساں ادرے سٹی 42 کے مطابق ایس ایچ او ساندہ شیخ خالد فاروق کا کہنا تھا کہ عاصمہ بی بی کے گھر والے اپنے تئیں خاتون کو تلاش کرتے رہے نہ ملنے پر ساندہ پولیس سے رابطہ کیا ۔

    ایس پی اویس شفیق کا کہنا تھا کہ ساندہ پولیس نے کارروائی کرکے جعلی پیر کوگرفتار کر لیاملزم سے مزید تفتیش جاری ہے کہ مزید کتنی عورتوں کو داغدار کر چکا ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کردی گئیں ۔

  • 25 جولائی کو کشمیر میں تیر چلے گا      آصفہ بھٹو

    25 جولائی کو کشمیر میں تیر چلے گا آصفہ بھٹو

    پاکستان پیپلز پارٹی کےچئیرمین بلاول بھٹو کی ہمشیرہ اور صدر آصف علی زرداری اور بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی آصفہ بھٹو نے آزاد کشمیر کی انتخابی ریلی اور پٹہکہ جلسے میں شرکت کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔

    باغی ٹی وی : آصفہ بھٹو نے اپنے جلسے کی کچھ تصاویر ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’شکریہ کشمیر، 25 جولائی کو کشمیر میں تیر چلے گا ، انشاءاللّٰہ‘


    واضح رہے کہ امبور مظفرآباد پہنچنے پر پیپلزپارٹی کے کارکنوں نے آصفہ بھٹو زرداری کا پھولوں کی پتیوں سے استقبال کیا تھا آصفہ بھٹو زرداری کے استقبال کیلئے خواتین بھی موجود تھیں، آصفہ بھٹو نے گاڑی سے باہر نکل کر ہاتھ ہلاکر خواتین کا شکریہ کیا تھا-

    آزاد کشمیر کی انتخابی ریلی میں آصفہ بھٹو نے جوشیلے انداز میں کہا تھا کہ کشمیر جنت نظیر ہے، کشمیر بے نظیر ہے-

  • موٹر وے پولیس کی کاروائی : کروڑوں روپے کی نان کسٹم پیڈ گاڑی ضبط

    موٹر وے پولیس کی کاروائی : کروڑوں روپے کی نان کسٹم پیڈ گاڑی ضبط

    موٹروے پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسلام آباد ٹول پلازہ پر کروڑوں روپے کی نان کسٹم پیڈ گاڑی ضبط کی ہے۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے لیکسز کے2016 ماڈل 570کی تصویر کرتے ہوئے ضبط کی گئی گاڑی کے متعلق اطلاع دی۔

    تاہم گاڑی کے مالک اور ڈرائیور کے متعلق فی الحال کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں گاڑی کہاں سے آ رہی تھی اس بارے بھی کوئی معلومات نہیں دی گئیں-

    لکسز2016 ماڈل کی قیمت پاکستان میں5 کروڑ کے قریب ہے-

    نان کسٹم پیڈ گاڑیاں اسمگلنگ کے ذریعے پاکستان آتی ہیں اور ضبط کی گئی گاڑیاں حکومت نیلام کر دیتی ہے یہ گاڑیاں بےحد سستی ہوتی ہیں، اور جس رجسٹرڈ گاڑی کی مارکیٹ میں قیمت40 لاکھ ہوتی ہے، وہی این سی پی گاڑی10لاکھ کی بھی مل جاتی ہے۔

  • عمران خان کی نیپالی وزیراعظم کو مبارکباد

    عمران خان کی نیپالی وزیراعظم کو مبارکباد

    وزیراعظم عمران خان نے نیپالی وزیراعظم شیر بہادر دیوبہ کو پارلیمان سے اعتماد کا ووٹ لینے پر اپنے ٹوئٹ میں مبارکباد پیش کی ہے۔

    باغی ٹی وی : عمران خان نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں نیپالی وزیر اعظم کو مبارکباد دی اور مستقبل میں ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

    انہوں نے ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ’نیپالی وزیراعظم شیر بہادر دیوبہ کو پارلیمان سےاعتماد کا ووٹ لینے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

    انہوں نے لکھا کہ پاکستان نیپال کے ساتھ اپنے قریبی تعلقات میں مزید وسعت و گہرائی کیلئے تیار ہے پاکستان باہمی دلچسپی کے امور پر نیپال کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔

  • حج ضوابط کی خلاف ورزی ، 147 افراد گرفتار

    حج ضوابط کی خلاف ورزی ، 147 افراد گرفتار

    عرب میڈیا کے مطابق حج ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے147 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : حج مقامات پر دراندازی کو روکنے کے لیے سخت اقدامات کیے گئے ہیں، مسجد الحرام کے تمام دروازوں پر 70 سے زیادہ تھرمل کیمرے نصب کئے گئے ہیں منیٰ، عرفات اور مزدلفہ کے اطراف سیکیورٹی حصار سخت کر دیا گیا۔

    ترجمان سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ایامِ حج میں 17 تا 22 جولائی مسجدالحرام اور اطراف جانے پر پابندی رہےگی، منیٰ ، مزدلفہ اور عرفات میں بھی بغیر اجازت داخلے پر پابندی ہے۔

    واضح رہے کہ حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ آج ادا کیا جائے گا،عازمینِ حج نماز فجر کے بعد منیٰ سے میدان عرفات پہنچنا شروع ہو گئے ہیں مسجد نمرہ میں شیخ بندربن عبد العزیز خطبئہ حج دیں گے، خطبہ حج اردو سمیت 10 زبانوں میں ترجمہ کے ساتھ براہ راست پیش کیا جائے گا۔

    حجاج ظہر اور عصر کی نمازیں ایک وقت میں قصر کر کے پڑھیں گے اور پھر غروب آفتاب کے بعد نماز مغر ب ادا کیے بغیر حجاج کرام مزدلفہ روانہ ہو جائیں گے مزدلفہ میں حجاج مغرب اورعشا کی نمازیں ایک اذان اور دو تکبیروں کے ساتھ ادا کریں گے-

  • بھارت کا فیٹف کو پاکستان کے خلاف سیاسی طور پر استعمال کرنے کا اعتراف

    بھارت کا فیٹف کو پاکستان کے خلاف سیاسی طور پر استعمال کرنے کا اعتراف

    بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے اعتراف کیا ہے کہ بھارت کی کوشش سے پاکستان فیٹف کی گرے لسٹ میں رہا۔ ہماری ہی کوششوں سے پاکستان فیٹف کے ریڈار پر آیا تھا۔

    باغی ٹی وی : ہندوستان ٹائمز کے مطابق اتوار کے روز وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کہا کہ نریندر مودی حکومت نے اس بات کو یقینی بنایا کہ پاکستان فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی گرے لسٹ میں شامل ر ہے۔

    ہندوستان ٹائمز نے خبررساں ایجنسی اے این آئی کےحوالے سے بتایا کہ، خبررساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق ، ہندوستانی جنتا پارٹی (بی جے پی) رہنماؤں کی خارجہ پالیسی سے متعلق ورچوئل ٹریننگ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے جےشنکر نے کہا کہ ہندوستان نے اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ خوشگوار تعلقات رکھنے کی کوشش کی ہے جبکہ اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ دہشت گردی کو عالمی مسئلہ سمجھا جائے۔

    جے شنکر نے کہا کہ "ہماری وجہ سے ، پاکستان ایف اے ٹی ایف کے دائرہ کار میں ہے اور اسے گرے لسٹ میں رکھا گیا ہے۔ اے این آئی نے جےشنکر کے حوالے سے بتایا کہ پاکستان پر دباؤ ڈالنے میں کامیاب رہے ہیں اور حقیقت یہ ہے کہ پاکستان کے طرز عمل میں تبدیلی آئی ہے جس کی وجہ بھارت نے مختلف اقدامات کا دباؤ ڈالا ہے۔

    اخبار کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے کہا کہ بھارت چین کے کسی دباؤ میں نہیں آئے گا اور نہ ہی جھکے گا۔

    یاد رہے کہ وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کے فیٹف کے فیصلے پر سوال کیا تھا کہ یہ سیاسی ہے یا پھر تکنیکی ہے؟

    انہوں نے کہا تھا کہ گرے لسٹ میں رکھنا پاکستان پر دباؤ برقرار رکھنے کی کوشش ہے۔ انہوں ںے کہا تھا کہ فیٹف کو مذموم مقاصد کے لیے سیاست زدہ کیا جا رہا ہے۔

    وزیر خارجہ نے جے شنکر کے اعتراف کے بعد ایک مرتبہ پھر کہا ہے کہ پہلے دن سے کہا ہے کہ بھارت ایف ے ٹی ایف کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کر رہا ہے۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کی جانب سے دیئے گئے اہداف پر کام مکمل کیا انہوں ںے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بڑی قربانیاں دی ہیں۔

  • مریم بی بی مسئلہ  گولڈ سمتھ یا آئرن سمتھ کا نہیں، شہباز گل کا مریم نواز کے بیان پر ردعمل

    مریم بی بی مسئلہ گولڈ سمتھ یا آئرن سمتھ کا نہیں، شہباز گل کا مریم نواز کے بیان پر ردعمل

    معاون خصوصی شہبازگل نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے بیان پر رعدمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مریم بی بی مسئلہ گولڈ سمت یا آئرن سمتھ کا نہیں-

    باغی ٹی وی : شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ مریم بی بی مسئلہ گولڈ سمت یا آئرن سمتھ کا نہیں۔مسئلہ یہ کہ کیا گولڈ سمتھ نے بیٹی کو میڈیکل کالج زبردستی داخل کروانے کے کئے kings college London کے پرنسپل کو برخاست کیا تھا؟ کیا گولڈ سمتھ کی بیٹی نےکیلبری کوئین،جعلی ٹرسٹ ڈیڈ، قطری خط،لندن تو کیا پاکستان میں کوئی جائیداد کا فراڈ کیا؟-


    انہوں نے کہا کہ کیا کبھی گولڈ سمتھ نے کہا تھا حضور یہ ہیں وہ زرائع۔کیا گولڈ سمتھ نے کسی جونیجو کو چھرا گھونپا؟ چانگا مانگا؟ماڈل ٹاؤن میں عورتوں کو گولیاں گولڈ سمتھ نے ماریں؟کیا گولڈ سمتھ نے بیماری کا جھوٹ بول کر جیل سے فرار کیا؟مسئلہ گولڈ یا آرن سمتھ نہیں۔ مسئلہ کرپشن جھوٹ فراڈ بددیانتی اورجھوٹ ہے-


    واضح رہے کہ بھمبرآزادکشمیر میں پی ٹی آئی کی انتخابی مہم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہاتھا کہ نوازشریف اداکاری کرکے ملک سے فرار ہوئے ،ایسی اداکاری کی کہ کابینہ کی خواتین رونے لگیں ۔یہاں سے بیمار نوازشریف گیا تھاوہاں دوسرانوازشریف نکلا۔

    انہوں نے کہا تھا کہ عدالتیں آزاد ہیں تو یہ سب کیوں ملک سے بھاگے ہوئے ہیں ،نوازشریف کا منشی ہماری حکومت آنے سے پہلے ہی بھاگ گیا تھا۔ڈر کس چیز سے رہے ہو وطن واپس کیوں نہیں آ رہے ،کوئی جھوٹ بول کر ،ایکٹنگ کرکے ملک سے باہر چلا گیا،ان کے بچے بھی ملک سے فرار ہو گئے ہیں ،انہوں نے کہاکہ عدالتوں کو تحریک انصاف کنٹرول نہیں کرتی ،کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے ،خودکو قانون سے بالاتر سمجھنے والاملک سے باہر بھاگ گیا،پوتے کے ساتھ برطانیہ میں پولو میچ دیکھ رہا ہے ،پولو بادشاہوں کا کھیل ہے کسی عام آدمی کا نہیں ،پوتے کے پاس اتنا پیسہ کہاں سے آیا عوام یہ آپ کا پیسہ ہے۔

    مریم نواز نے وزیراعظم کی جانب سے کی جانے والی تقریر پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ نواز شریف کا نواسہ ہے گولڈ سمتھ کا نہیں۔باغ میں ن لیگ کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا تھا کہ جیسا منہ ہو گا ویسا ہی تھپڑ پڑے گا عمران کہتا ہے کہ وہ پولو کھیل رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ میں بچوں تک نہیں جانا چاہتی تھی لیکن اب جیسی بات ہوگی ویسا ہی جواب ہو گا وہ پہلا پاکستانی ہے جو کیمبرج کی پولو ٹیم کا کپتان ہے۔ وہ نواز شریف کا نواسہ ہے گولڈسمتھ کا نہیں نواز شریف کو آزاد کشمیر میں آنے کیلئے ہیلی کاپٹر یا سرکاری گاڑیوں کی ضرورت نہیں پڑی۔

  • حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ آج ادا کیا جائے گا

    حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ آج ادا کیا جائے گا

    حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ آج ادا کیا جائے گا،عازمینِ حج نماز فجر کے بعد منیٰ سے میدان عرفات پہنچنا شروع ہو گئے ہیں-

    باغی ٹی وی : عازمینِ حج نماز فجر کے بعد منیٰ سے میدان عرفات پہنچنا شروع ہوگئے، مسجد نمرہ میں شیخ بندربن عبد العزیز خطبئہ حج دیں گے، خطبہ حج اردو سمیت 10 زبانوں میں ترجمہ کے ساتھ براہ راست پیش کیا جائے گا۔


    حجاج ظہر اور عصر کی نمازیں ایک وقت میں قصر کر کے پڑھیں گے اور پھر غروب آفتاب کے بعد نماز مغر ب ادا کیے بغیر حجاج کرام مزدلفہ روانہ ہو جائیں گے مزدلفہ میں حجاج مغرب اورعشا کی نمازیں ایک اذان اور دو تکبیروں کے ساتھ ادا کریں گے-

    واضح رہے کہ مناسک حج کی ادائیگی کے سلسلے میں عازمینِ حج خیموں کے شہر منیٰ پہنچےتھے، جہاں عازمین رات بھر عبادات میں مصروف رہے مسجد الحرام سے میدان عرفات اور مزدلفہ کے لیے پیدل روانگی کی اجازت نہیں ہو گی، میدانِ عرفات اور مزدلفہ جانے کے لیے خصوصی بس سروس چلائی گئی ۔اس سال کورونا کی وجہ سے سعودی عرب میں مقیم 60 ہزار ملکی اور غیر ملکی حج کی سعادت حاصل کر رہے ہیں۔

    مکہ مکرمہ:غلاف کعبہ”کسوہ” تبدیل کردیا گیا

    عمرہ زائرین کو 25 جولائی سے عمرے کی اجازت دی جائے گی سعودی نائب وزیر حج

    مناسکِ حج کی ادائیگی ، عازمین آج خیموں کے شہر منیٰ پہنچنے لگے