Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • "دل تو پاگل” ہے میں مجھ سمیت تمام اداکاراؤں نے مادھوری کے مدمقابل کام سے انکار کر دیا تھا    کرشمہ کپور

    "دل تو پاگل” ہے میں مجھ سمیت تمام اداکاراؤں نے مادھوری کے مدمقابل کام سے انکار کر دیا تھا کرشمہ کپور

    بالی ووڈ اداکارہ کرشمہ کپور نے انکشاف کیا کہ فلم ’ دل تو پاگل ہے‘ میں مجھ سمیت تمام اداکارائیں مادھوری کے مدمقابل کام کرنے سے انکار کرچکی تھیں-

    باغی ٹی وی : فلم ’دل تو پاگل ہے‘ میں لاجواب اداکاری کی بدولت کرشمہ کپور کو فلم فیئر اور نیشنل ایوارڈ سے نوازا گیا۔ 1997ء میں بننے والی اس فلم میں بالی ووڈ کے ’کنگ‘ اداکار شاہ رخ خان، ’ڈانسنگ کوئن‘ مادھوری ڈکشٹ اور کرشمہ کپور نے ایک ساتھ کام کیا۔

    بھارتی رئیلٹی شو "انڈین آئیڈیل ” میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ کرشمہ کپور نے بتایا کہ فلم ’دل تو پاگل ہے‘ کے لیے کئی اداکاراؤں کو پیشکش کی گئی مگر سب نے منع کردیا، آخر میں مجھے اس فلم کے لیے آفر کی گئی لیکن میں بھی تقریباً انکار کرچکی تھی۔

    کرشمہ کپور نے اس کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ چونکہ یہ ڈانس فلم تھی اور فلم میں ڈانس مقابلہ تھا اوپر سے اس مین "ڈانسنگ کوئن” اس لیے سب نے انکار کر دیا، میں نے کہا کہ ایک تو یہ ڈانس فلم ہے اور دوسرا اس میں مجھے مادھوری ڈکشٹ کا مقابلہ کرنا ہے اس لیے ایسا نہیں ہوسکتا۔

    کرشمہ نے کہا کہ ان کے انکار کرنے پر فلم ہدایت کار یش چوپڑا اور آدتیہ چوپڑا نے انہیں فلم کی پوری کہانی سمجھائی۔

    کرشمہ کپور نے کہا کہ میری والدہ نے مجھے چیلنج قبول کرنے کے لیے کہا اور بتایا کہ مادھوری تمہاری پسندیدہ اداکارہ ہے اس لیے تمہیں ضرور ساتھ کام کرنا چاہیے اور تم نمایاں ہوگی جس کے بعد میں نے فلم کے لیے حامی بھری۔

  • انگریزی کا جبری تسلسل پاکستانی نوجوانوں میں مایوسی ‘ ڈپریشن اور  خود کشی کا موجب بن رہا ہے

    انگریزی کا جبری تسلسل پاکستانی نوجوانوں میں مایوسی ‘ ڈپریشن اور خود کشی کا موجب بن رہا ہے

    انگریزی کا جبری تسلسل پاکستانی نوجوانوں میں مایوسی ‘ ڈپریشن اور خود کشی کا موجب بن رہا ہے!

    ایک اور نوجوان طالبہ نے مقابلے کے امتحان میں ناکامی پر زندگی کا خاتمہ کرلیا! جب پاکستان میں غلامی کی زبان کو غلط سلط بولنے والے’ غلط سلط لکھنے والے کو اعلی ملازمت کا مستحق سمجھا جائے گا جب انگریزی ‘ ایک غیر ملکی زبان بائس کروڑ پاکستانیوں کی زہانت کا قتل کرے گی تو یہی کچھ ہوگا۔۔ جو اس بے بس’ محترم طالبہ نے ایک اعلی ملازمت کے حصول کے لئے مقابلے کا امتحان غیر ملکی زبان میں دینے کی کوشش میں ناکامی پر خودکشی کر لی!

    ہم دعوی سے کہتے ہیں اگر فرانس ترکی جاپان’ جرمن ‘ کوریا’ دنیا کے دو سو ممالک میں بھی اعلی ملازمت کا حصول ایک غیر ملکی زبان میں امتحان دے کر ناکام یا کامیاب ہونے میں ہوں تو ان ممالک کے نوجوانوں میں خودکشی ‘ ڈپریشن ‘ مایوسی کی شرح پاکستانی نوجوانوں سے زیادہ ہوگی۔۔! کسی بدعنوان سے بدعنوان ملک کی اشرافیہ ایک غیر ملکی زبان پر عبور کو قابلیت کا معیار بنا کر ان کی زہانت کا قتل عام کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتی!

    میرے ملک کے جوانوں! آؤ انگریزی کی تہتر سالہ غلامی کے خاتمے کے لئے ہمارا ساتھ دو انگریزی کو بطور ایک اختیاری مضمون کے پڑھایا جائے اردو میں مقابلے کا امتحان دینا تمہارا دستوری و آئینی حق ہے آؤ اس حق کے حصول کے لئے سینہ سپر ہو جاؤ!اللہ تمہارا حامی ونا صر ہو! امین !

    فا طمہ قمر پاکستان قومی زبان تحریک

  • سی ایس ایس امتحانات میں مسلسل ناکامی، طالبہ نے خودکشی کرلی

    سی ایس ایس امتحانات میں مسلسل ناکامی، طالبہ نے خودکشی کرلی

    سی ایس ایس میں مسلسل ناکامی، طالبہ نے خودکشی کرلی-

    لاہور : نواب ٹاؤن میں 25 سالہ لڑکی نے سی ایس ایس کے امتحان میں مسلسل ناکامی پر دلبرداشتہ ہوکر زندگی کا خاتمہ کر لیا، پولیس نے پنکھے سے جھو لٹکتی ندا کی لاش اور خودکشی سے پہلے لکھی گئی تحریر قبضے میں لے لی۔

    تفصیلات کے مطابق نشیمن اقبال فیز ون میں واقع دو کمروں کے اپارٹمنٹ سے ندا اکبر خان کی پنکھے سے لٹکتی ہوئی لاش ملی تھی، لڑکی کی دوست کی طرف سے اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ندا اکبر سی ایس ایس کے امتحان میں دو بار ناکام ہوئی ، مایوس ہو کر ندا نے زندگی کا خاتمہ کرلیا،

    لاش کے قریب سے ملنے والی تحریر میں ندا نے اپنی ناکامی کا اعتراف کیا۔ پولیس کے مطابق ندا اکبر کا تعلق ملتان سے ہے، چند روز قبل اپنی والدہ کے ہمراہ لاہور آئی، پولیس اور فرانزک ٹیمیں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹےکرلیے۔ پولیس کا کہنا ہے ورثا کی طرف سے درخواست موصول ہونے پر کارروائی کی جائے گی۔

  • پاکستان میں سیٹلائٹ ٹیلی ویڑن اورمیڈیا کی دنیا بدلنے والا پراجیکٹ  ڈی ٹی ایچ کا منصوبہ بند ہوگیا

    پاکستان میں سیٹلائٹ ٹیلی ویڑن اورمیڈیا کی دنیا بدلنے والا پراجیکٹ ڈی ٹی ایچ کا منصوبہ بند ہوگیا

    اسلام آباد:پاکستان میں سیٹلائٹ ٹیلی ویڑن اور میڈیا کی دنیا بدلنے والا پراجیکٹ ڈائریکٹر ٹو ہوم(DTH)کا منصوبہ بھی بند ہوگیا ہے۔

    باغی ٹی وی : پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کے ذمہ دار ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ گزشتہ کئی سالوں سے زیرالتواءمنصوبہ ڈی ٹی ایچ جس کی باقاعدہ طور پر نیلام عام 3 اکتوبر 2016 کو اسلام آباد میں منعقد ہوئی اس میں پاکستان میں سرمایہ کاری کرنیوالی نجی کمپنیوں نے بھرپور شرکت کی جس پر تین کمپنیوں نے کامیاب بولی دی جس پر حکومتی خزانے کو 14.5ارب روپے سے زائد کا فائدہ ہونا تھا تاہم سکیورٹی کلیئرنس کی وجہ سے دو کمپنیوں کو لائسنس دینے سے حکومت پاکستان نے انکار کردیا اور ایک اسلام آباد کی نجی کمپنی شہزاد سکائی پرائیویٹ لمیٹیڈ کو گزشتہ سال ڈائریکٹ ٹو ہوم سروسز کا پاکستان میں لائسنس جاری کردیا گیا۔

    کمپنی کو 50فیصد نقد ادائیگی اور باقی رقم دس سال کی اقساط پر ادا کرنے کی بھی سہولت دے دی گئی جبکہ کمپنی نے 20 فیصد ایڈوانس ٹیکس کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کرکے وہ رقم بھی ادا نہیں کی ہے۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈائریکٹ ٹو ہوم منصوبے سے پاکستان میں چلنے والے بھارتی ڈی ٹی ایچ جو کہ 70 لاکھ سے زائد پاکستانی عوام استعمال کررہی ہے اور ہر ماہ پاکستان سے اربوں روپے ان بھارتی چینلز کو پاکستانی عوام بذریعہ آن لائن اور دیگر ذرائع سے ادا کررہے ہیں۔

    ذرائع نے مزید بتایا کہ گزشتہ 16 سال سے ڈی ٹی ایچ کے منصوبہ کیلئے حکومت کی طرف سے ہوم ورک کیا جارہا تھا۔ بالآخر نجی کمپنی کو لائسنس دیا گیا تاہم شہزاد سکائی نامی کمپنی نے ایک سال گزر جانے کے باوجود اپنی سروسز شروع نہیں کی ہیں اور پیمرا کی طرف سے دئیے گئے لائسنس کی میعاد بھی 11فروری 2020ءکو ختم ہوگئی تھی تاہم پیمرا پاکستان کی طرف سے نجی کمپنی کو لائسنس کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کمپنی کا تاحال سروس شروع کرنے کی اجازت دی ہوئی ہے ۔

    پیمرا پاکستان نے نجی کمپنی کی طرف سے DTH سروسز شروع نہ کرنے پر اور لائسنس کے قواعد نہ پورے کرنے پر اور کمپنی کی طرف سے ادا کی گئی تمام تر رقم حکومت پاکستان پیمرا سیکشن 35کے تحت رقم بھی ضبط نہ کی ہے ۔

    پیمرا ذرائع نے بتایا کہ لائسنس حاصل کرنیوالی کمپنی کو متعدد بار یاددہانی کے نوٹسز جاری کئے گئے ہیں تاہم کمپنی کی طرف سے ابھی تک کوئی تسلی بخش جواب یا کارکردگی سامنے نہیں آئی ہے۔

    اس حوالے سے نجی خبر رساں ادارے ”جنگ“ کے رابطہ کرنے پر پیمرا کے چیئرمین نے بتایا کہ اتھارٹی کے آئندہ کے بورڈ اجلاس میں حتمی فیصلہ لیا جائے گا اورڈی ٹی ایچ انتہائی اہم منصوبہ ہے یہ پاکستان کے قومی مفاد کیلئے بہت ضروری ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ لائسنس حاصل کرنیوالی کمپنی کے ساتھ ہم مکمل رابطے میں ہیں اور ان کو بار بار یاد دہانی کے نوٹسز بھی دے رہے ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ہم کوشش کررہے ہیں کہ کمپنی موجودہ لائسنس میعاد کے اندر سروسز کو شروع نہیں کرسکی ہے ہ تین کمپنیوں میں سے ابھی صرف ایک کمپنی کو لائسنس جاری کیا گیا ہے اور اس کمپنی کو بھی لائسنس کے قواعد و ضوابط پر عمل کرنا ہوگا۔

    اسی حوالے سے رابطہ کرنے پر شہزاد سکائی کے پراجیکٹ ڈائریکٹر اور سربراہ شہباز ظہیر سے متعدد بار بذریعہ فون اور ایس ایم ایس کے ذریعے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تاہم انہوں نے کوئی جواب نہ دیا ہے ۔

  • بہترین ایام اور عید الاضحٰی کے اسباق         بقلم:جویریہ بتول

    بہترین ایام اور عید الاضحٰی کے اسباق بقلم:جویریہ بتول

    بہترین ایام اور عید الاضحٰی کے اسباق…!!!
    بقلم:جویریہ بتول

    ہمدردی،غمگساری،جذبۂ قربانی،خواہشات نفس پر قابو،محبوب چیزوں کو اللّٰہ تعالٰی کی رضا کی خاطر قربان کر دینے کا پیام لیئے وفاؤں،محبتوں اور چاہتوں سے مزین مسلمانوں کا یہ تہوار عید الاضحٰی قریب ہے۔

    خلیل اللّٰہ کی آزمائشوں اور اُن پر پورا اترنے کے انعامات اس تہوار سے خصوصی منسوب ہیں۔
    یہ موقع ہمارے اندر جذبۂ ہمدردی،اخوت،بھائی چارے،اور محبتوں کے فروغ کا ہے…
    کہ جب ایک معاشرے کا غریب اور کمزور طبقہ بھی براہِ راست مستفید ہوتا تو وہ چاہے قربانی کے جانور کی خریداری ہو،اس کے گوشت کی تقسیم ہو یا اس کی کھال ہو…جس پر معیشت کاایک بہترین پہیہ بھی چلتا ہے…
    بہترین مصنوعات تیار ہوتی ہیں۔
    یہ ایام ہمیں اپنے رب کی قربت،عبادت اور رضا کے قریب کرتے ہیں جب ہم بدنی،مالی اور عملی عبادات کے ذریعے اس کا تقوٰی تلاشتے ہیں۔
    یہاں سب سے بڑا جو پیغام ہمارا رب ہمیں دے رہا ہے وہ یہ ہے کہ اللّٰہ تعالٰی کو نہ تو ہمارا خون پہنچتا ہے اور نہ ہی گوشت…
    ہمارے روزے اس کی بڑائی میں اضافہ کرتے ہیں نہ ہماری دیگر عبادات اس پر احسان ہیں…
    لیکن یہ ہمارے تقوٰی کو جانچنے کا ٹیسٹ ٹائم ہے…
    اور وہ ہم سے ریا و دکھاوے کی بجائے تقوٰی اور عاجزی اور اپنی رضا میں جینا چاہتا ہے…
    ابراہیم علیہ السلام کی بہترین اور پسندیدہ ترین چیز ان کا بیٹا اسماعیل علیہ السلام تھا۔
    جسے وہ رب کے اشارہ پر قربان کر دینے کے لیئے وہ فورًا تیار ہو گئے اور امام الناس کہلائے…!!!
    یہ ہمارے لیئے ایک سبق ہے کہ اگر ہمیں اپنی ایک خواہش قربان کرنی پڑے تو ہم کتنے بہانے گھڑتے ہیں…؟
    آئیں،بائیں شائیں کرتے ہیں جو اس بات کی دلیل ہے کہ تقوٰی کی راہیں مضبوط ایمان کی متقاضی ہوتی ہیں…
    ہم میں سے ہر ایک کو کوئی چیز کوئی رشتہ،کوئی مال بے حد محبوب ہوتے ہیں لیکن ایمان یہ ہونا چاہیئے کہ اگر رب کی رضا کی خاطر مجھے یہ سب بھی قربان کر دینے پڑیں تو کچھ خسارا نہیں ہے:
    والذین امنو اشد حبا للہ…(البقرۃ)۔
    اور پھر رب بھی اپنی محبت میں شدت اختیار کرنے والوں کو بے وقعت اور بے مول نہیں چھوڑا کرتا۔
    وہ راضی ہو کر انہیں کردار کی اوجِ ثریا پر پہنچاتا ہے…
    اُن کا ذکرِ خیر پچھلوں میں باقی رکھتا ہے…
    وہ جن سے محبّت کرتا ہے جبریل امین کے زریعے سے فرشتوں اور اہل زمین میں منادی کرواتا ہے کہ پھر دنیا والے بھی اس سے محبّت کرنے لگتے ہیں…
    یہ بڑے نصیب کی بات ہے،ایں سعادت بزورِ بازو نیست…
    حج بیت اللہ اس بہترین ایام کا ایک زبردست اور اتحاد و مساوات کا بہترین سبق ہے…
    جب گورے کالے،پست قامت،طویل قامت،ادنٰی،اعلٰی اس کی بارگاہ میں فقیر بنے ایک ہی پکار پکارتے ہیں:
    لبیک اللھم لبیک،لبیک لا شریک لک…
    رب کی وحدانیت کا پر زور آوازہ جو چہار دانگِ عالم سنائی دیتا ہے اور اس کی قدرت و جلال کی ہیبت دل میں بٹھا دیتا ہے۔
    عید الاضحٰی کے اس موقع پر ایک پیغام جو ہم سب کے لیئے واضح ہے وہ آدابِ فرزندی بھی ہے…
    وہ وقت جب باپ اور بیٹے کے درمیان مکالمہ جاری تھا کہ میں تجھے ذبح کرتے ہوئے دیکھ رہا ہوں؟
    بیٹے کا جواب کردار کی کس قدر بلندی کا غماز ہے کہ ابا جان آپ وہ کر گزریئے جس کا حکم آپ کو آپ کے رب نے دیا ہے…!!!
    مجھے آپ ان شآ ءَ اللّٰہ صابروں میں سے پائیں گے…!!!
    آج کی اولادیں جو والدین کی اہمیت سے نابلد دکھائی دیتی ہیں اُن کی بات کی پرواہ نہیں کرتیں،
    اُن کے تجربات اور حقائق کی نظر کو جھٹلا کر پریشانیوں کو تخلیق کرتی ہیں، یہ موقع ان سب کے لیئے بھی ایک گہرا سبق ہے بقول اقبال رحمہ اللّٰہ:
    یہ فیضانِ نظر تھا یا کہ مکتب کی کرامت تھی…
    سکھائے کس نے اسماعیل کو آدابِ فرزندی…؟
    اگر اسماعیل علیہ السلام جیسے آدابِ فرزندی ہمارے معاشرے بھی میں پنپنے لگ جائیں تو یقینًا یہ زندگیاں عید کی سی صورت میں گزرنے لگیں…!!!
    پھر ہلالِ عید حقیقی معنوں میں خوشیوں کی بہار بن کر طلوع ہو،
    اور کرب سے لبریز اور امن و راحت کو ترستا کوئی کاسۂ خالی نہ ہو…
    خوشی کا یہ موقع تمام مسلمانوں کی زندگیوں میں خوشی کو بھر دے…عالمِ اسلام پر چھائی خزاؤں کے سائے چھٹ کر سدا بہاروں کے گلستان مہکیں…
    اپنا اور اپنوں کا اور ارد گرد کے رشتہ داروں،لوگوں کا خیال رکھیں…
    اللّٰہ تعالٰی تمام مسلمانوں کی من
    جملہ عبادات کو اپنی بارگاہ میں خالص اپنی رضا کے لیئے قبول فرما لے…اور ان بہترین ایام کے اسباق کو بقیہ ایام میں بھی رہ نما اور روشنی بنانے کی توفیق نصیب فرمائے…آمین…!!!
    ===============================

  • حکومت پنجاب توانائی کے شعبہ میں      تحریر:آصف گوہر

    حکومت پنجاب توانائی کے شعبہ میں تحریر:آصف گوہر

    حکومت پنجاب توانائی کے شعبہ میں

    تحریر:آصف گوہر

    کسی بھی ملک کے لئےقابل اعتماد اور کم قیمت توانائی کی دستیابی کا معاشی ترقی، اور شہریوں کےمعیار زندگی پر بہت اثر پڑتا ہے۔ معیشت اور ملک کی سکیورٹی کا ہونا ایک ترقی پذیر ملک کے لئے ضروری ہے۔ بجلی کی گھریلو اور کاروباری صارفین کے لئے بڑھتی ہوئی مانگ اور بڑھتی ہوئی آبادی اور توانائی کی بچت پاکستان کے پالیسی سازوں کے لئے اہم چیلنج ہے۔ پنجاب میں محکمہ توانائی ایک مدت سے غیر فعال تھا منصوبہ جات پر کام فیتہ کاٹنے اور فائلوں کی حد تک ہی کیا جاتا تھا ۔اور پنجاب انرجی کمپنی مسلسل خسارہ میں جا رہی تھی ۔ ملک میں بجلی کی طلب میں 8 سے 10 فیصد سالانہ کی تیز رفتاری سے اضافہ ہو رہا ہے۔ پنجاب پاور جنریشن پالیسی 2006 (نظر ثانی شدہ 2009)، کے مطابق پاکستان کی بجلی کی مانگ رہی ہے سال 2030 تک 101,478 میگاواٹ بڑھ جانے کی توقع ہے۔

    اس ضرورت میں مستقل اضافے کو مدنظر رکھتے ہوئے ہنگامی اقدامات کی ضرورت تھی۔ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے حکومت سنبھالتے ہی محکمہ توانائی پنجاب کوفعال کیااور اپنی کابینہ کے رکن ڈاکٹر محمد اختر ملک کو مختلف ٹاسک دئیے جن میں توانائی کا تحفظ بجلی کی پیداوار کی طرح اہم ہے۔
    توانائی کے تحفظ کے اقدامات جیسے 150 عوامی عمارتوں کا توانائی آڈٹ کرنا، ریٹرو فٹنگ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کی تکمیل ہو چکی ہے جس نے سالانہ 891 میگاواٹ فی گھنٹہ کی بچت اور بجلی کی کھپت میں 44 فیصد کمی ملکی تاریخ کی سب سے بڑی سرمایہ کاری 100ارب سے 1263 میگاواٹ کا پاور پلانٹ تکمیل قریب ہے۔

    نیاپنجاب سولرائزیشن منصوبہ کےتخت10500 پرائمری سکولوں کو سولر بجلی فراہم کی گئ ہے جن میں 1800 سکول ایسے تھے جو 1947سے بغیر بجلی کے کام کررہے تھے۔ پنجاب کی یونیورسٹی انجینئرنگ اینڈ ٹیکنولوجی لاہورسے جامعات کو سولر انرجی فراہم کرنے کے کام کا آغاز ہوچکا مزید پر کام جاری ہے
    ڈیرہ غازی خان ٹیچنگ ہسپتال کوسولر انرجی پر منتقل کیا گیا ہے۔لاہور جنرل ہسپتال میں سولر پینلز کی تنصیب کا کام مکمل ہوچکا ہے جوجلد کام شروع کر دے گا۔

    لیہ میں 100میگاوٹ کے سولر پاور پلانٹ کے منصوبہ کا آغاز کیا گیا ہے ۔ پنجاب میں پہلی بار بجلی چوروں کا محاسبہ کیا گا اور 20ارب روپے کی ریکوری کرکے رقم سرکاری خزانے میں جمع کروائی گی-

    پنجاب پاور کمپنی کوبہتر منصوبہ بندی سے پہلی بار مسلسل خسارے کے بعد ملکی تاریخ میں پہلی بار 217 ملین روپے کا منافع ہوا۔
    اس مالی سال میں پنجاب میں سولر پاور کے مزید 29 منصوبے شروع کئے جارہے ہیں جس کے تحت ہسپتالوں مزاروں سرکاری دفاتر مرکزی مساجد کو سولر انرجی پر منتقل کردیا جائے گا ۔

    حکومت پنجاب کے ان اقدامات کو دیکھتے ہوئے یہ کہا جاسکتا ہے کہ 2023 تک پنجاب حکومت متبادل انرجی حصول اور بجلی کی پیداوار میں اضافہ کا ہدف حاصل کرلے گی۔

    مضمون نگار ایک فری لانس صحافی، بلاگر اور معروف ماہر تعلیم ہیں۔ سیاسی امور پر بھی عمیق نظر رکھتے ہیں۔ حکومتی اقدامات اور ترقیاتی منصوبوں بارے بہت اچھی اور متناسب رپورٹنگ کرتے ہیں۔ ایک اچھے ایکٹوسٹ کے طور پر سوشل میڈیا پر جانے جاتے ہیں۔ ان کا پرسنل اکاؤنٹ ضرور ملاحظہ فرمائیں۔ آصف گوہر @Educarepak

  • سارہ خان اور فلک شبیر پرصارفین کی تنقید، سوشل میڈیا پر”دکھاوا” کرنیوالا  کپل قرار

    سارہ خان اور فلک شبیر پرصارفین کی تنقید، سوشل میڈیا پر”دکھاوا” کرنیوالا کپل قرار

    اداکارہ سارہ خان اور گلوکار فلک شبیر کو سوشل میڈیا پر تنقید کانشانہ بنایا جارہا ہے۔

    باغی ٹی وئ :سارہ خان اور فلک شبیر کی شادی کو حال ہی میں ایک سال ہوا ہے اور شادی سے لے کر آج تک فلک شبیر سارہ خان کو روزانہ پھول دیتے ہیں اور ان خوبصورت لمحات کو سوشل میڈیا پر شیئر بھی کرتے ہیں –

    ابتدا میں تو فلک شبیر کی سارہ خان کے لئے محبت کو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ سراہا گیا اور لوگ دونوں کو ایک ساتھ خوش دیکھ کر بہت خوش بھی ہوئے لیکن اب دونوں پراپنی ذاتی زندگی کے ہر لمحے کو سوشل میڈیا پر شیئر کیے جانے کی وجہ سے تنقید کی جارہی ہے۔

    حال ہی میں اپنی شادی کی پہلی سالگرہ کے موقع پر انہوں نے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی جس میں فلک شبیر حسب عادت سارہ خان کو گلاب کا پھول دیتے ہوئے انہیں شادی کی سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہیں اور پس منظر میں بارش ہورہی ہے۔

    پھر فلک شبیر سارہ کو کہتے ہیں کیا تمہیں یاد ہے ایک سال قبل آج ہی کے دن ہماری رخصتی کے وقت کیا ہوا تھا؟ سارہ خان اپنی شادی کے دن کو یاد کرتے ہوئے کہتی ہیں ہماری رخصتی پر بھی آج کی طرح بارش ہورہی تھی۔

    تاہم دونوں کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا صارفین کو خاص پسند نہیں آئی اور لوگوں نے انہیں ’’دکھاوا‘‘ کرنے والی جوڑی اور”چھچھورا”کپل قراردیا۔

    سارہ خان اور فلک شبیر کی "زندگی” کے انٹرنیٹ پر چرچے

    ایک صارف نے کہا ایک سال قبل سارہ اور فلک کی محبت بہت خوبصورت لگتی تھی لیکن ان دونوں کی جانب سے گزشتہ ایک برس سے مسلسل سوشل میڈیا پر محبت کا ’’دکھاوا‘‘ کرنے سے اب وہ تنگ آگئے ہیں۔


    مایا نامی خاتون نے اس ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا جب شوہر بیوی کا حد سے زیادہ خیال رکھے، اسے روز پھول دے تو بیوی بھی ایک وقت کے بعد تنگ آجاتی ہے ہر چیز میں ایک توازن ہونا چاہئے۔

    سحرش نامی خاتون نے لکھا بہت ہی زیادہ "اوور” ہیں یہ ایک صارف نے لکھا کہ دنیا کو دکھانے کے ضرورت نہیں سب اپنا پرائیویٹ رکھا کریں اوعر ترین لگتا ہے یہ سب-ایک صارف نے لکھا اگر اپ خوش ہیں تو زیادہ دکھاوا کیوں کرتے ہیں ایک صارف نے لکھا ساری کچھ زیادہ ہی معصوم بننے کی اداکاری کرتی ہے خصوصاً فلک شبیر اور اس کی چھچھوری ویڈیوز میں-

  • ممبئی میں طوفانی بارشیں ،مختلف حادثات میں 21 افراد ہلاک متعدد زخمی

    ممبئی میں طوفانی بارشیں ،مختلف حادثات میں 21 افراد ہلاک متعدد زخمی

    بھارتی شہر ممبئی میں شدید طوفانی بارشیں ، 21 افراد ہلاک ہو گئے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی شہر ممبئی میں شدید طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی بارش کے دوران تین مختلف حادثات میں 21 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

    ممبئی میں طوفانی بارشوں کے دوران دیوار گرنے اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات پیش آئے جس میں اموات ہوئیں بارشوں کے دوران دیوار گرنے سے 11 افراد ہلاک ہوئے۔

    ممبئی کے علاقے وکھرولی میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیاشہری انتظامیہ کی جانب سے الرٹ جاری کر دیا گیا ہے اور شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    دوسری جانب بھارتی وزیر اعظم نے ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین کو 2 لاکھ روپے جبکہ زخمیوں کو 50 ہزار روپے دینے کا اعلان کر دیا۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے حادثات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کے ان لمحات میں وہ غمزدہ خاندان کے ساتھ ہیں۔

    ممبئی میں ریکارڈ 156 ملی میٹر بارش ہوئی جو تقریباً 6 گھنٹے تک جاری رہی بارش کے باعث نشیی علاقے زیرآب آ گئے ممبئی میں طوفانی بارش کے دوران پانی گھروں میں داخل ہو گیا جبکہ ٹرین سروس مکمل طور پر معطل کر دی گئی۔

  • عمرہ زائرین کو 25 جولائی سے عمرے کی اجازت دی جائے گی        سعودی نائب وزیر حج

    عمرہ زائرین کو 25 جولائی سے عمرے کی اجازت دی جائے گی سعودی نائب وزیر حج

    سعودی نائب وزیر حج نے کہا ہے کہ حج کے بعد 25 جولائی سے عمرے کی اجازت دے دی جائے گی۔

    باغی ٹی وی : عرب میڈیا کے مطابق نائب وزیر حج کا کہنا ہے کہ یومیہ 20 ہزار عمرہ زائرین کو اجازت نامے جاری کیے جائیں گے عمرہ زائرین کی تعداد میں بتدریج اضافہ کیا جائے گا۔

    دوسری جانب سعودی عرب میں نماز کے اوقات میں بھی دکانیں اور کاروبار جاری رکھنے کی اجازت دے دی گئی سعودی ایوان ہائے صنعت و تجارت کے سربراہ عجلان بن عبدالعزیز العجلان کی جانب سے جاری ایک سرکلر میں کہا گیا کہ مملکت میں تمام تجارتی مراکز اور کاروباری سرگرمیوں کو اوقات نماز کے دوران کھلے رہنے کی اجازت دی جائے گی۔

    عجلان بن عبدالعزیز العجلان کا کہنا ہے کہ یہ خریداری کے تجربے، خریداروں اور گاہکوں کی خدمات کے معیار کو بہتر بنانے کی کوشش ہے اور یہ سرکلر سعودی ایوان ہائے صنعت و تجارت کے تمام ممبران کو بھیجا گیا ہے۔

    سعودی میڈیا کے مطابق ایوان ہائے صنعت و تجارت نے ہدایت جاری کی ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر پرعمل درآمد، صارفین کو انتظار کی زحمت اور اژدحام سے بچانے کے لیے اوقات نماز کے دوران دکانیں کھلی رکھیں۔ تجارتی اور کاروباری سرگرمیاں کسی توقف کے بغیر کرتے رہیں۔

  • امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں اسٹیڈیم کے باہر فائرنگ، 4 افراد زخمی

    امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں اسٹیڈیم کے باہر فائرنگ، 4 افراد زخمی

    امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں واقع بیس بال اسٹیڈیم کے باہر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہو گئے۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کے وقت بیس بال اسٹیڈیم میں میچ جاری تھا جہاں شائقین کی بڑی تعداد میچ دیکھ رہی تھی فائرنگ ہوتے ہی شائقین میں خوف و ہراس پھیل گیا اور اسٹیڈیم سے تیزی بھاگتے ہوئے نکلنے لگے جس کے باعث بھگدڑ مچ گئی۔

    شائقین کے مطابق ان میں سے کسی کو سمجھ نہیں آ رہا تھا کہ فائرنگ کا واقعہ اسٹیڈیم میں ہوا ہے یا اس کے باہر ہوا ہےاس صورتِ حال کے باعث بیس بال اسٹیڈیم میں جاری میچ روک دیا گیا-

    دوسری جانب امریکی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے چاروں زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے صورتِ حال قابو میں ہے، واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

    ڈی سی پولیس نے اطلاع دی کہ فائرنگ اسٹیڈیم کے بائیں فیلڈ کونے سے باہر ، ن اسٹریٹ اور جنوبی کیپٹل اسٹریٹ جنوب مشرق میں ہوئی۔ فائرنگ کے کچھ ہی لمحوں بعد ، اعلان میں شائقین سے بال پارک میں رہنے کی اپیل کی گئی-