Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • افغانستان : نماز عید کے دوران صدارتی محل کے قریب راکٹ حملے

    افغانستان : نماز عید کے دوران صدارتی محل کے قریب راکٹ حملے

    کابل: نمازعید کے دوران افغانستان کے صدارتی محل کے قریب راکٹ حملے ہوئے-

    باغی ٹی وی : بین الاقوامی میڈیا کے مطابق تین راکٹ صدارتی محل کے قریب گرے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا افغان وزارت داخلہ نے بتایا کہ حملے کے وقت محل میں نمازعید ادا کی جارہی تھی۔


    خیال رہے کہ گزشتہ روز افغان سیاسی گروپوں اور طالبان نمائندوں کے درمیان مذاکرات ناکام ہو گئے تھے اور افغانستان میں جنگ بندی پر اتفاق نہیں ہو سکا۔

    مذاکرات کے بعد جاری مختصراعلامیہ میں افغانستان میں جاری لڑائی اور تشدد کے واقعات روکنے کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا تاہم فریقین نے امن کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

    چند روز قبل افغانستان کے صدر اشرف غنی نے طالبان سے جنگ بندی کا مطالبہ کیا تھا جس کو رد کردیا گیا افغان صدر نے کہا تھا کہ افغانستان میں امن کو مزید نقصان پہنچا تو اس کی مکمل ذمہ داری طالبان پر ہو گی۔

    زلمے خلیل زاد نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ افغان گروہ آپس میں لڑنے کے بجائے کورونا وائرس سے لڑیں اور طالبان کورونا وائرس پر قابو پانے تک اپنی کارروائیاں روک دیں۔

    طالبان کے ترجمان نے اتوار کے روز قطر کے ٹی وی چینل الجزیرہ سے بات چیت کرتے ہوئے وضاحت کی تھی کہ انہوں نے بات چیت کے دوران جنگ بندی کی کوئی پیشکش نہیں کی ہے ترجمان کا کہنا تھا، ”ہم نے دوحہ بات چیت کے دوران تین ماہ کے لیے جنگ بندی جیسی کوئی تجویز پیش نہیں کی۔”

    دوسری جانب طالبان کا مطالبہ ہے کہ ملک کی جیلوں میں قید ان کے سارے ساتھی رہا کیے جائیں، جس کے بعد تین ماہ کی جنگ بندی پر غور کیا جاسکتا ہے ‎افغان حکومت نے اب تک 18 صوبوں سے 550 طالبان قیدیوں کو رہا کیا۔ موجودہ صورت حال میں کورونا وائرس سے ہزاروں قیدیوں کی جانوں کو خطرہ ہے۔

    افغان حکومت اور طالبان امن مذاکرات جاری رکھنے پر متفق، جنگ بندی پر اتفاق نہیں ہو سکا

  • کوئٹہ : اوباش شخص کی7 سالہ معصوم بچی سے زیادتی، ملزم فرار

    کوئٹہ : اوباش شخص کی7 سالہ معصوم بچی سے زیادتی، ملزم فرار

    کوئٹہ: قائد آباد میں ہمسائے نے 7 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنادیا-

    باغی ٹی وی : کوئٹہ پولیس کے مطابق قائد آباد کے علاقے میں شہری کی 7 سالہ بیٹی کو قادر نامی ہمسائے نے زیادتی کانشانہ بنایا متاثرہ بچی کو طبی معائنے کیلئے سول اسپتال کوئٹہ منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے بچی کے ساتھ زیادتی کیے جانے کی تصدیق کی۔

    پولیس کے مطابق بچی سے زیادتی کا ملزم قادر واقعے کے بعد فرار ہوگیا جس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

  • ملک بھر میں دہشت گردی کا خطرہ: وزیراعظم  نے عسکری قیادت کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا

    ملک بھر میں دہشت گردی کا خطرہ: وزیراعظم نے عسکری قیادت کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا

    وزیراعظم عمران خان نے عسکری قیادت کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا-

    باغی ٹی وی : ملک بھر میں دہشت گردی کا خطرہ ہے جس کے باعث آئی جی پنجاب انعام غنی نے پورے پنجاب پولیس کی عید کی چھٹی ختم کردی تمام سکیورٹی فورسز اور افسران کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی عید پر سب ڈیوٹی کریں گے –

    دوسرے جانب پورے ملک کو ہائی الرٹ کردیا گیا ملک بھر کے ہسپتالوں کو بھی الرٹ رہنے کا حکم دے دیا گیا اور دہشت گردی کے اس تھریڈ کے بارے میں اقدامات کرنے کے لئے وزیر اعلٰی عمران خان نے عسکری قیادت کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے-

  • فیٹف کے حوالے سے امریکہ کا بیان: پاکستان کو بدنام کرنے کی بھارت کی کوشش ایک بار پھر ناکام

    فیٹف کے حوالے سے امریکہ کا بیان: پاکستان کو بدنام کرنے کی بھارت کی کوشش ایک بار پھر ناکام

    واشنگٹن: فیٹف (ایف اے ٹی ایف) کے حوالے سے بھارت کی جانب سے پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش ایک بار پھر ناکام ہو گئی۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ترجمان امریکی وزارت خارجہ نیڈ پرائس نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کو مطمئن کرنے کے لیے پاکستان نے قابل قدر اقدامات کیے اور پاکستان 27 میں سے 26 نکات پر پیش رفت کرچکا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف سے متعلق پاکستان کے اقدامات سے آگاہ ہیں اور پاکستان باقی نکات پر بھی احسن طریقہ سے عمل کر لے گا۔ انسداد دہشت گردی کے لیے پاکستان کا کرادر قابل تعریف ہے۔

    اس موقع پر بھارتی صحافی نے پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں رکھنے سے متعلق سوال پر اسے منہ کی کھانی پڑی اور بھارت کی جانب پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش پھر ناکام ہو گئی۔

    واضح رہے کہ بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے اعتراف کیا تھا کہ بھارت کی کوشش سے پاکستان فیٹف کی گرے لسٹ میں رہا۔ ہماری ہی کوششوں سے پاکستان فیٹف کے ریڈار پر آیا تھا۔

    وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کہا کہ نریندر مودی حکومت نے اس بات کو یقینی بنایا کہ پاکستان فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی گرے لسٹ میں شامل ر ہے۔

    ہندوستان ٹائمز نے خبررساں ایجنسی اے این آئی کےحوالے سے بتایا تھا کہ، خبررساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق ، ہندوستانی جنتا پارٹی (بی جے پی) رہنماؤں کی خارجہ پالیسی سے متعلق ورچوئل ٹریننگ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے جےشنکر نے کہا کہ ہندوستان نے اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ خوشگوار تعلقات رکھنے کی کوشش کی ہے جبکہ اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ دہشت گردی کو عالمی مسئلہ سمجھا جائے۔

    جے شنکر نے کہا تھا کہ "ہماری وجہ سے ، پاکستان ایف اے ٹی ایف کے دائرہ کار میں ہے اور اسے گرے لسٹ میں رکھا گیا ہے۔ اے این آئی نے جےشنکر کے حوالے سے بتایا کہ پاکستان پر دباؤ ڈالنے میں کامیاب رہے ہیں اور حقیقت یہ ہے کہ پاکستان کے طرز عمل میں تبدیلی آئی ہے جس کی وجہ بھارت نے مختلف اقدامات کا دباؤ ڈالا ہے۔

    بھارت کا فیٹف کو پاکستان کے خلاف سیاسی طور پر استعمال کرنے کا اعتراف

  • فحش فلم بنانے کا الزام ،شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا گرفتار

    فحش فلم بنانے کا الزام ،شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا گرفتار

    اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا کو فحش فلم بنانے کے الزام میں ممبئی پولیس کی کرائم برانچ کے پراپرٹی سیل نے گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی :انڈیا ٹوڈے کے مطابق ممبئی پولیس کمشنر ہیمنت نگرلے نے راج کندرا کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ رواں سال فروری میں کرائم برانچ ممبئی نے فحش فلمیں بنانے اور انہیں موبائل ایپس پر نشر کرنے کے الزام میں راج کندرا کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔


    اور اسی کیس کی بنیاد پر تمام تر شواہد کے ساتھ راج کندرا کو مرکزی ملزم کے طور پر گرفتار کیا گیا ہے۔ممبئی کرائم برانچ کے پاس راج کندرا کے خلاف کا فی شواہد موجود ہیں۔ جب کہ تحقیقات ابھی بھی جاری ہے۔

    دوسری جانب ٹائمز آف انڈیا کے مطابق راج کندرا آج کی رات جیل میں ہی گزاریں گے جہاں انہیں پراپرٹی سیل میں رکھا جائے گا۔

    رپورٹ کے مطابق پولیس نے گزشتہ ہفتے 2 مختلف ایف آئی آرز میں 9 افراد کو حراست میں لیا تھا جو کہ مبینہ طور پر اکاراؤں کو فحش فلموں میں برہنہ مناظر فلم بند کرانے کے لیے زبردستی کرتے تھے اور ان فلموں کو پیڈ موبائل ایپلی کیشن پر اسٹریم کیا جاتا تھا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق فحش اداکارہ پونم پانڈے نے راج کندرا اور ان کے ساتھی کے خلاف بمبئی ہائیکورٹ میں مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ اداکارہ کا الزام ہے کہ راج کندرا ان کے مواد کو معاہدہ ختم ہوجانے کے بعد غیر قانونی طور پر استعمال کر رہے ہیں۔ دوسری جانب راج کندرا نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔

    شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا پرغیر اخلاقی فلمیں بنانے والا گروہ چلانے کا الزام

  • امریکی گلوکارہ والد اور بہن کے خلاف عدالت پہنچ گئیں

    امریکی گلوکارہ والد اور بہن کے خلاف عدالت پہنچ گئیں

    مشہور امریکی گلوکارہ برٹنی سپیئرز کا کہنا ہے کہ میرے باپ اور بہن کا میری زندگی پر اختیار "ظلم” ہے-

    باغی ٹی وی: 2008 میں برٹنی اسپیئرز کے شدید ڈپریشن میں مبتلا ہونے کے بعد سے عدالتی حکم پر ان کی نجی زندگی اور مالی امور سے متعلق تمام فیصلوں کا اختیار ان کے والد کو سونپا جاچکا ہے جبکہ ان کی جائیداد کی ذمہ داری ان کی بہن کے سپرد ہے۔

    والد اور بہن کے اس کنٹرول کے خلاف برٹنی سپیئرز کے ایک مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے گزشتہ بدھ کے روز امریکی عدالت نے انہیں اجازت دی کہ وہ اپنی مرضی سے وکیل مقرر کرسکتی ہیں۔مقدمے کی سماعت میں برٹنی نے اپنے والد جیمی اسپیئرز کی سرپرستی کو ”ظلم“ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں اپنی زندگی واپس چاہیے۔

    برٹنی نے جون میں ایک عدالتی سماعت کے دوران ویڈیو لنک کے ذریعے بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے والد کو ان کی زندگی کا کنٹرول سنبھالے ہوئے 13 سال ہوچکے ہیں اور یہ ایک طویل عرصہ ہے۔

    برٹنی کا کہنا تھا کہ وہ تب تک سٹیج پر اپنے فن کا مظاہرہ نہیں کریں گی کہ جب تک ان کے والد ان کے پہننے، بولنے، کرنے اور سوچنے کے معاملات پر قابض رہیں گے۔

  • بغداد میں بم دھماکہ 10 افراد جاں بحق

    بغداد میں بم دھماکہ 10 افراد جاں بحق

    عراق کے دارالحکومت بغداد میں ایک بم دھماکے کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق دھماکہ مشرقی بغداد کے علاقے صدر کی ایک مارکیٹ میں دیسی ساختہ بم کے ذریعے کیا گیا جس کے نتیجے میں 20 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق جس وقت دھماکہ ہوا اس وقت لوگ عیدالاضحیٰ کیلئے خریداری میں مصروف تھے۔ دھماکے کی وجہ سے کئی دکانیں بھی تباہ ہوگئیں۔ بغداد میں ہونے والے دھماکے کی ذمہ داری تاحال کسی شدت پسند گروپ نے قبول نہیں کی۔

    عراقی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

  • کورونا سے ملک بھر میں مزید 37 اموات ،مثبت کیسز کی شرح 5.25 فیصد ہوگئی

    کورونا سے ملک بھر میں مزید 37 اموات ،مثبت کیسز کی شرح 5.25 فیصد ہوگئی

    عالمی وبا کورونا وائرس سے ملک بھر میں مزید 37 اموات ہوئی ہیں –

    باغی ٹی وی : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے مزید 2 ہزار 145 نئے کیسز سامنے آئے۔ کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 93 ہزار 872 ہوگئی ہے جبکہ مرنے والی والوں کی کل تعداد 22 ہزار 848 ہوگئی ہے۔

    این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا کےمثبت کیسز کی شرح 5.25 فیصد ہوگئی ہے اور2 ہزار 532 کورونا مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ اب تک 1 کروڑ 54 لاکھ 43ہزار 477افراد کا کورونا ٹیسٹ کیا جاچکا ہے۔


    سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد تین لاکھ 56 ہزار 929، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 40 ہزار818، پنجاب میں تین لاکھ 50 ہزار618، اسلام آباد میں 84 ہزار 722، بلوچستان میں 29 ہزار110، آزاد کشمیر میں22 ہزار116 اور گلگت بلتستان میں 7 ہزار414 ہوگئی ہے۔

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 10 ہزار 881 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 5 ہزار720، خیبرپختونخوا 4 ہزار 386، اسلام آباد 787، گلگت بلتستان 117، بلوچستان میں319 اور آزاد کشمیر میں 601 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    این سی او سی کے مطابق اب تک ملک بھر میں 45 لاکھ 50 ہزار696افراد کو کورونا ویکسین کی مکمل خوراک جبکہ ایک کروڑ 81 لاکھ 85 ہزار295 افراد کو سنگل خوراک دی جاچکی ہے۔

  • افغان حکومت اور طالبان امن مذاکرات جاری رکھنے پر متفق، جنگ بندی پر اتفاق نہیں ہو سکا

    افغان حکومت اور طالبان امن مذاکرات جاری رکھنے پر متفق، جنگ بندی پر اتفاق نہیں ہو سکا

    قطر میں افغان حکومت اور طالبان کے درمیان بات چیت کے بعد کہا گیا فریقین مزید امن مذاکرات کے لیے پر عزم ہیں دونوں اس کوشش میں ہیں کہ ان میں کوئی سیاسی مفاہمت طے پا جائے-

    باغی ٹی وی : افغان حکومت کے نمائندوں اور طالبان کے درمیان سفارتی مذاکرات قطر کے دارالحکومت دوحہ میں 17 جولائی سنیچر کو شروع ہو ئے تھے اور 18 جولائی اتوار کے روز ختم ہوئے۔ اس کے اختتام پر فریقین نے کہا کہ وہ مزید امن بات چیت کے لیے پر عزم ہیں۔

    عبداللہ عبداللہ کی قیادت میں 7 رکنی حکومتی وفد اور طالبان کے نمائندوں کے درمیان 2 روز سے مذاکرات جاری تھے۔

    بات چیت کے اختتام پر فریقین کی جانب سے ایک مشترکہ بیان جاری کیا گیا جس میں کہا گیا ہے، وہ ایک ایسے تصفیہ تک پہنچنے کی ضرورت کو تسلیم کرتے ہیں جو اسلامی اصولوں کی روشنی میں افغانستان کے تمام مرد اور خواتین کے مفادات اور خواہشات کا جواب دیتی ہے جب تک اس سلسلے میں کوئی معاہدہ طے نہیں پا جاتا اس وقت تک وہ اعلی سطح پر مذاکرات جاری رکھیں گے۔

    ” فریقین نے ملکی سطح پر، ”انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر امداد فراہم کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے اور تمام فریق اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ سویلین انفراسٹرکچر کو تحفظ فراہم کیا جائے ، شہری ہلاکتوں کو روکا جائے افغانستان میں کورونا وبا کے پیش نظر ، وہ اہلکاروں کی حفاظت کے لئے ویکسینیشن سمیت تمام مناسب اقدامات اٹھائیں گے ، اور شفافیت کے ساتھ کوویڈ 19 کے علاج کے لئے درکار آکسیجن اور دیگر کی بے دریغ نقل و حمل اور فراہمی کو یقینی بنائیں گے۔

    دونوں وفود نے افغانستان میں پائیدار امن کے حصول کے لئے ریاست قطر کی طرف سے فراخ دلی سے تعاون کرنے کی تعریف کی۔ انہوں نے امن عمل میں تعاون کرنے پر پڑوسی اور علاقائی ممالک کے ساتھ ساتھ عالمی برادری کا بھی شکریہ ادا کیا۔

    ادھر طالبان کے ترجمان نے اتوار کے روز قطر کے ٹی وی چینل الجزیرہ سے بات چیت کرتے ہوئے وضاحت کی کہ انہوں نے بات چیت کے دوران جنگ بندی کی کوئی پیشکش نہیں کی ہے ترجمان کا کہنا تھا، ”ہم نے دوحہ بات چیت کے دوران تین ماہ کے لیے جنگ بندی جیسی کوئی تجویز پیش نہیں کی۔”

    طالبان کے زیر قبضہ 24 اضلاع کا کنٹرول واپس لے لیاہے:افغان حکام کا دعویٰ

    مذاکرات کی نگرانی کرنے والے ایک سینیئر قطری افسر مطلق القحطانی کا کہنا تھا کہ فریقین نے، ”عام شہریوں کی ہلاکت سے بچنے کے لیے کام کرنے پر تو اتفاق کیا ہے تاہم جنگ بندی پر کوئی معاہدہ نہیں ہو سکا۔’

    خیال رہے کہ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں افغان حکومت اور طالبان کے درمیان گزشتہ کئی ماہ سے مذاکرات کا سلسلہ تعطل کے ساتھ جاری رہا تاہم افغانستان سے غیرملکی افواج کے حتمی انخلا کے آخری مرحلے کے دوران طالبان کی جانب سے میدان جنگ میں حاصل ہونے والی کامیابی کے بعد بات چیت کی رفتار سست پڑگئی تھی۔

    طالبان نے حالیہ دنوں میں افغانستان میں اپنے حملے تیز کردیے ہیں اور ملک کے بڑے حصے پر قبضہ کرلیا ہے۔ طالبان کا دعویٰ ہے کہ افغانستان کا پچاسی فیصد علاقہ ان کے کنٹرول میں ہے۔

    کابل: طالبان قندھار میں داخل ہو گئے افغان میڈیا

    پاکستان کے ساتھ لگنے والی اہم جنوبی سرحدی کراسنگ کو دوبارہ حاصل کرنے کے لیے افغان فورسیز اور طالبان عسکریت پسندوں کے درمیان اسپین بولدک میں گزشتہ جمعہ زبردست جھڑپیں ہوئیں۔

    جنوبی سرحد پر ہونے والی لڑائی ہفتوں سے جاری پورے افغانستان میں ہونے والی جھڑپوں کے سلسلے کا حصہ ہے جہاں طالبان متعدد عسکری کارروائیوں کے ذریعے درجنوں اضلاع میں حیرت انگیز طور پر آگے بڑھ رہے ہیں۔

    طالبان کے یورپین سیکشن کے سربراہ کی سوئس سفیر و دیگر سے ملاقات اہم یقین دہانی…

  • سعودی عرب،یو اے سمیت خلیجی ملکوں میں عید الاضحیٰ منائی جارہی ہے

    سعودی عرب،یو اے سمیت خلیجی ملکوں میں عید الاضحیٰ منائی جارہی ہے

    سعودی عرب،یو اے سمیت خلیجی ملکوں میں جو ش و جذبے کے ساتھ عید الاضحیٰ منائی جارہی ہے-

    باغی ٹی وی : یورپ،امریکا اور کینیڈا میں بھی مسلمان آج عید الاضحیٰ منا رہے ہیں مکہ مکرمہ،مسجد الحرام میں نماز عید الاضحیٰ ادا کر دی گئی نماز عید کی ادائیگی کے بعد مسلمان سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے قربانی دیں گے-

    مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ سمیت سعودی عرب میں نماز عید کے بڑے اجتماعات ہوئے۔جن میں حاجیوں سمیت لاکھوں افراد نے نماز عید ادا کیو ور کورونا کی وجہ سے سماجی فاصلے اور احتیاطی تدابیر کا مکمل خیال رکھا گیا۔

    عید الاضحیٰ کے موقع پرکورونا وبا کے خاتمے اورامت مسلمہ کی سلامتی و ترقی کیلئے خصوصی دعائیں کی جارہی ہیں۔

    منیٰ، مکہ، جدہ مدینہ اور دیگر شہروں میں خصوصی مذبح خانوں کا اہتمام کیا گیا۔متحدہ عرب امارات میں بھی نماز عیدالاضحیٰ کے اجتماعات ہوئے جس کے بعد لوگوں نے سنت ابراہیمی کی پیروی کیلئے مذبح خانوں کا رخ کریں گے-

    عیدالاضحیٰ کا سب سے بڑا اجتماع مسجدالحرام اور مسجدنبوی میں ہوا جس میں فرزندانِ اسلام نے نماز عید ادا کی جس کے بعد حجاج قربانی کے بعد سرمنڈوا کر احرام کھولیں گے پھر حجاج کرام آج رمی کیلئے جمرات کبریٰ روانہ ہوں گے۔

    پاکستان، بھارت سمیت بیشتر ممالک میں عید الاضحیٰ کل منائی جائے گی۔