Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • مناسکِ حج کی ادائیگی ، عازمین آج خیموں کے شہر منیٰ پہنچنے لگے

    مناسکِ حج کی ادائیگی ، عازمین آج خیموں کے شہر منیٰ پہنچنے لگے

    مناسکِ حج کی ادائیگی کے سلسلے میں عازمین آج خیموں کے شہر منیٰ پہنچ رہے ہیں، حج کا رکنِ اعظم وقوفِ عرفہ کل ادا کیا جائے گا۔

    باغی ٹی وی : کل صبح عازمینِ حج منیٰ سے حج کا سب سے اہم رکن وقوفِ عرفہ ادا کرنے میدانِ عرفات روانہ ہوں گے مسجد الحرام سے میدان عرفات اور مزدلفہ کے لیے پیدل روانگی کی اجازت نہیں ہو گی، میدانِ عرفات اور مزدلفہ جانے کے لیے خصوصی بس سروس چلائی جائے گی۔

    حج کے موقع پر ٹریفک کے امور کے انچارج عبدالرحمن الحربی کے مطابق حج کے سفر کے دوران عازمین حج کو لے جانے والی بسوں میں سینیٹائزر کا انتظام کیا گیا ہے۔ اس موقع پر کرونا وبا کے پیش نظر ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے گا۔ ماسک کا استعمال اور سماجی فاصلے کی پابندی کرائی جائے گی۔

    عرب میڈیا کے مطابق پیر کو وقوفِ عرفات ادا کیا جائے گا اور مسجد نمرہ میں خطبۂ حج دیا جائے گا کورونا وائرس کی وجہ سے محدود عازمین کو حج کی ادائیگی کی اجازت دی گئی ہے کورونا وائرس کے باعث صرف 60 ہزار مقامی اور مقیم غیر ملکی حج کی سعادت حاصل کر رہے ہیں-

    مکہ آمد سے قبل 6 ہزار عازمین پر مشتمل گروپس تشکیل دیئے گئے جو ہر تین گھنٹے بعد طواف قدوم کے لیے مسجد الحرام روانہ کئے جا رہے ہیں مسجد الحرام کے تمام دروازوں پر 70 سے زیادہ تھرمل کیمرے نصب کئے گئے ہیں۔

    سعودی فرمانروا اور ترک صدر کا ٹیلی فونک رابطہ

    سعودی عرب میں اب نمازوں کے دوران بھی کاروباری مراکز کھلے رہیں گے

  • بی جے پی کا مسلمانوں پر ظلم: عالمی شہرت یافتہ بھارتی شاعر منور رانا کا نقل مکانی کرنے کا اعلان

    بی جے پی کا مسلمانوں پر ظلم: عالمی شہرت یافتہ بھارتی شاعر منور رانا کا نقل مکانی کرنے کا اعلان

    عالمی شہرت یافتہ بھارتی شاعر منور رانا کا کہنا ہے کہ اگر بی جے پی کی جانب سے مسلمانوں پر ایسے ہی ظلم جاری رہا تو وہ نقل مکانی کرلیں گے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق منور رانا نے ریاست سے نقل مکانی کا اعلان یہ کہتے ہوئے کیا کہ اگر مسلمان کسی نام نہاد رہنما کے ہاتھوں بے وقوف بنے اور اتر پردیش میں بی جے پی نے حکومت بنائی تو میں یہاں مزید نہیں رہوں گا اور اگر ادتیہ اتر پردیش کا دوبارہ وزیرِ اعلیٰ منتخب ہوا تو بھی ریاست سے نقل مکانی کرلوں گا۔

    منور رانا نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا ہے کہ بی جے پی کی جیت سے میرا یقین پختہ ہو جائے گا کہ اتر پردیش مسلمانوں کے رہنے کے لائق نہیں ہے اور یہاں مسلمان نہیں رہ سکتے۔

    منور رانا نے دہشت گردی کے الزام میں گرفتار کیے جانے والے مسلمانوں کے حق میں کہا کہ جن لڑکوں کو دہشت گرد ظاہر کیا گیا ہے وہ ایسے غریب گھرانوں سے تعلق رکھتے ہیں جہاں باقاعدہ زندگی بھی نہیں گزر رہی ہے۔

    انہوں نے بھارتی پولیس کا پول کھولتے ہوئے بتایا کہ پولیس نے اُن کے گھروں سے برآمد ہونے والے پریشر ککر کو بم بنا کر پیش کیا۔

    منور رانا نے کہا کہ یہ صورتحال دیکھنے کے بعد مجھے خدشہ ہے کہ میں پاکستان مشاعرے کے لیے جاتا ہوں اور گزشتہ دنوں پریشر ککر بھی خرید کر لایا ہوں تو کہیں اے ٹی ایس مجھے بھی دہشت گرد قرار دے کر گرفتار نہ کر لے۔

  • اگست کی تاریخ کے انوکھے ریکارڈ نے پاکستانی کا نام گنیز بک میں درج کروا دیا

    اگست کی تاریخ کے انوکھے ریکارڈ نے پاکستانی کا نام گنیز بک میں درج کروا دیا

    اگست کے مہینے نے پاکستانی شخص کا نام گنیز بک میں درج کروا دیا-

    باغی ٹی وی : امیر آزاد منگی نامی پاکستانی شخص کی تاریخِ پیدائش یکم اگست، اس کی شادی بھی یکم اگست کو ہوئی، بیوی کی اور7 عدد بچوں کی تاریخِ پیدائش بھی یکم اگست ہی ہے اس انوکھے ریکارڈ پر لاڑکانہ کے امیر آزاد منگی کے گھرانے کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کر لیا۔

    امیر آزاد منگی کے مطابق ان کی تاریخِ پیدائش یکم اگست ہے جبکہ ان کی بیوی اور 7 عدد بچوں کی تاریخِ پیدائش بھی یکم اگست ہی ہے ان بچوں میں دو بار پیدا ہونے والے 4 جڑواں بچے بھی شامل ہیں جو یکم اگست کو ہی پیدا ہوئے۔

    دنیا بھر میں یہ واحد گھرانہ ہے جو ایک ہی تاریخ پر پیدا ہوا جبکہ دوسرے نمبر پر بھارت کا ایک ہی تاریخ پر پیدا ہونے والا گھرانہ ہے جن کی تعداد 5 ہے۔

  • سائرہ اورصدف دونوں میری بیٹیوں کی طرح ہیں     بہروز سبزواری

    سائرہ اورصدف دونوں میری بیٹیوں کی طرح ہیں بہروز سبزواری

    پاکستانی سینئراداکار بہروز سبزواری کا کہنا ہے کہ میری سابق بہو سائرہ یوسف اور موجودہ بہو صدف کنول دونوں میری بیٹیوں کی طرح ہیں۔

    باغی ٹی وی : اداکار بہروز سبزواری کی پی ٹی وی ہوم کے پروگرام میں شرکت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں بہروز سبزواری نے کورونا لاک ڈاؤن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا 2020 ہمارے لیے کورونا لاک ڈاؤن کے ساتھ بہت نشیب و فراز لے کرآیا۔ لیکن زندگی اسی کا نام ہے اور ہمیں اس کا سامنا کرنا ہے۔

    سینئیر اداکار نے کہا کہ ہماری پہلی بہو سائرہ وہ بھی ہماری بیٹی کی طرح ہے کیونکہ وہ نورے کی ماں ہے اور میں سائرہ کو بہت زیادہ سپورٹ کرتا ہوں۔

    بہروز سبزواری نے صدف کنول کے بارے میں کہا ہماری دوسری بہو کے روپ میں اللہ نے ہمیں دوسری بیٹی دے دی ہے پروگرام کے میزبان توثیق حیدر نے بہروز سبزواری سے سوال کیا کہ شہروز کی شادی کو لے کر کیا آپ کو کبھی جذباتی طور پر کوئی مشکل پیش آئی؟

    بہروز سبزواری نے جواب دیتے ہوئے کہا بالکل مشکل پیش آئی تھی بلکہ میری بیوی سفینہ کو زیادہ مشکل ہوئی تھی کیونکہ خواتین اپنے حساب سے سوچتی ہیں لیکن اللہ تعالیٰ بہت بڑا ہے۔انسانی رشتوں کے درمیان تانا بانا وہ (اللہ) بنتا ہےجبکہ ہم سمجھ رہے ہوتے ہیں کہ ہم نے یہ غلطی کی ہے یا ہم نے اچھا کیا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ حالانکہ ایسا کچھ نہیں ہے سب خدا کی طرف سے ہوتا ہے اور اچھائی کے لیے ہوتا ہے حالانکہ آپ کو شروع میں ایسا لگتا ہے کہ یہ کیا ہورہا ہے لیکن وہ سب انسان کی بہتری کے لیے ہوتا ہے۔

    واضح رہے کہ بہروز سبزواری کے بیٹے شہروز سبزواری نے 2012 میں سائرہ یوسف سے شادی کی تھی دونوں کی ایک بیٹی نورے ہے۔ تاہم گزشتہ برس اچانک دونوں نے اپنی شادی ختم کر دی تھی بعد ازاں 2020 میں کورونا لاک ڈاؤن کے دوران شہروز سبزواری نے اداکارہ و ماڈل صدف کنول کے ساتھ سادگی سے نکاح کرلیا تھا۔

  • سعودی عرب میں اب نمازوں کے دوران بھی کاروباری مراکز کھلے رہیں گے

    سعودی عرب میں اب نمازوں کے دوران بھی کاروباری مراکز کھلے رہیں گے

    سعودی عرب :نماز کے دوران بھی کاروباری مراکز کھلے رہیں گے۔

    باغی ٹی وی : ” رائٹرز” کے مطابق سعودی ایوان ہائے صنعت و تجارت کے سربراہ عجلان بن عبدالعزیز العجلان کی جانب سے جاری ایک سرکلر میں کہا گیا کہ مملکت میں تمام تجارتی مراکز اور کاروباری سرگرمیوں کو اوقات نماز کے دوران کھلے رہنے کی اجازت دی جائے گی۔

    عجلان بن عبدالعزیز العجلان کا کہنا ہے کہ یہ خریداری کے تجربے، خریداروں اور گاہکوں کی خدمات کے معیار کو بہتر بنانے کی کوشش ہے اور یہ سرکلر سعودی ایوان ہائے صنعت و تجارت کے تمام ممبران کو بھیجا گیا ہے۔

    سعودی میڈیا کے مطابق ایوان ہائے صنعت و تجارت نے ہدایت جاری کی ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر پرعمل درآمد، صارفین کو انتظار کی زحمت اور اژدحام سے بچانے کے لیے اوقات نماز کے دوران دکانیں کھلی رکھیں۔ تجارتی اور کاروباری سرگرمیاں کسی توقف کے بغیر کرتے رہیں۔

    سعودی اخبار کے مطابق سعودی ایوان ہائے صنعت و تجارت کے مطابق یہ فیصلہ متعلقہ حکام سے ضروری کوآرڈنیشن کے بعد کیا گیا۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل ہر نماز کے وقت میں آدھے گھنٹے کے لئے دوکانوں کو بند کر دیا جاتاتھا بعد ازاں سعودی ارکان شوری عطا الثبیتی، ڈاکٹر فیصل الفاضل، ڈاکٹر لطیفہ الشعلان اور ڈاکٹر لطیفہ العبد الکریم نے سفارش کی تھی کہ اوقات نماز کے دوران تجارتی ادارے بند کرنے کی پابندی اٹھالی جائے۔

  • پاکستانی نژاد برطانوی وزیر صحت ساجد جاوید کورونا کا شکار ہو گئے

    پاکستانی نژاد برطانوی وزیر صحت ساجد جاوید کورونا کا شکار ہو گئے

    پاکستانی نژاد برطانوی وزیر صحت ساجد جاوید کورونا کا شکار ہو گئے-

    باغی ٹی وی : برطانوی وزیر صحت ساجد جاوید نے بتایا ہے کہ ان کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے تاہم ان کا کہنا ہے کہ بیماری کی علامات معمولی نوعیت کی ہیں۔ پاکستانی نژاد برطانوی وزیر صحت ساجد جاوید کا کہنا ہے ہے کہ وہ کرونا وبا کی دو خوراکیں لگوا چکے ہیں۔


    برطانوی وزیر صحت نے ٹوئٹر پر جاری ویڈیو بیان میں کہا کہ آج صبح میرا کورونا کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ مجھے ’پی سی آر‘ ٹیسٹ کی رپورٹ کا انتظار ہے۔ جسے جلد ہی لیباٹری سے جاری کیا جائے گا۔ ا

    ان کا کہنا تھا کہ میں ’پی سی آر‘ کے نتائج کا انتظار کر رہا ہوں لیکن خوش قسمتی سے میں ویکسین لے چکا ہوں۔ اور میرے جسم میں بیماری کی علامات معمولی نوعیت کی ہیں۔

    یاد رہے کہ برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کے دفتر نے گذشتہ ماہ جون میں اعلان کیا تھا کہ سابق وزیر خزانہ ساجد جاوید وزیر صحت کا عہدہ سنبھالیں گے ساجد جاوید نے میٹ ہینکوک کے بعد وزارت صحت کا عہدہ سنھبالا ہے۔

  • شہنشاہ غزل  مہدی حسن کا 94 واں یوم پیدائش آج منایا جا رہا ہے

    شہنشاہ غزل مہدی حسن کا 94 واں یوم پیدائش آج منایا جا رہا ہے

    شہنشاہ غزل مہدی حسن کا 94 واں یوم پیدائش آج منایا جا رہا ہے س سلسلے میں ان کے مداحوں کی جانب سے خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے-

    باغی ٹی وی : مہدی حسن 13 جون 1927 کو راجھستان کے ایک گاؤں میں پیدا ہوئے، 1947 میں بیس سال کی عمر میں وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ ہجرت کر کے پاکستان آ گئے اور چیچہ وطنی میں سائیکلوں کے مستری بن گئے، بعد ازاں وہ موٹر مکینک اور پھر ٹریکٹر مکینک بنے۔

    انہوں نے موسیقی کی تربیت اپنے والد استاد عظیم خان اور چچا استاد اسماعیل خان سے حاصل کی، ان کی گلوکاری کا باقاعدہ آغاز 1952 میں ریڈیو پاکستان کراچی سے ہوا تاہم انہیں شہرت کے رستے پر قدم رکھنے کے لیے مزید پانچ سال انتظار کرنا پڑا اور 1957 میں ریڈیو پاکستان کے لیے گائی گئی ٹھمری نے انہیں بھرپور انداز میں متعارف کرایا۔

    1962 میں فلم فرنگی کے فیض احمد فیض کے لکھے گیت گلوں میں رنگ بھرے بادِ نور بہار چلے مہدی حسن کی پہلی مشہور غزل تھی جو پورے برصغیر میں ان کی پہچان بن گئی ان کا گیت اک حسن کی دیوی سے مجھے پیار ہوا تھا اتا مشہور ہوا کہ یہ گیت آج بھی مہدی حسن کے سب سے زیادہ مشہور گانوں میں شمار ہوتا ہے۔

    مہدی حسن نے اپنی زندگی میں 25 ہزار سے زائد فلمی گیت اور غزل گائیں مہدی حسن کو مشکل راگوں پر بھی کمال گرفت حاصل تھی مہدی حسن کو حکومت پاکستان کی جانب سے تمغہ حسن کارکردگی اور ہلال امتیاز سمیت تمام نمایاں قومی سطح کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

    گائیکی کے میدان میں بام عروج پر پہنچنے کی طویل جدوجہد کے بعد مہدی حسن فالج، سینے اور سانس کی مختلف بیماریوں کا شکار ہوگئے اور طویل علالت کے بعد 13 جون 2012 کو کراچی میں اپنے خالق حقیقی سے جاملے لیکن ان کے گائی ہوئی غزلیں اور گیت آج بھی کانوں میں رس گھول رہی ہیں۔

  • فیصل قریشی کا نائلہ جعفری کے انتقال پر افسوس کا اظہار

    فیصل قریشی کا نائلہ جعفری کے انتقال پر افسوس کا اظہار

    میزبان و اداکار فیصل قریشی نے اداکارہ نائلہ جعفری کے انتقال پرشدید افسوس کا اظہار کیا ہے-

    باغی ٹی وی : فیصل قریشی نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ وہ اپنی پیاری ساتھی نائلہ جعفری کے انتقال کی خبر سُن کر رنجیدہ ہیں۔

    فیصل قریشی نے لکھا کہ نائلہ جعفری اپنی صحت کی بہتری کیلئے طویل مدتی جنگ میں مضبوط کھڑی رہیں اداکارہ کی بہادری طاقت کی علامت ہے اور ان کا کام ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہے گا۔


    اداکار نے تعزیتی پیغام میں اہلِ خانہ کے صبر کیلئے بھی دعا کی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کی معروف اداکارہ نائلہ جعفری انتقال کرگئیں، اداکارہ طویل عرصے سے کینسر جیسی مہلک بیماری میں مبتلا تھیں اداکارہ 2016 سے علیل تھیں اور ابتدائی طور پر ان میں اوورین کینسر کی تشخیص ہوئی تھی اور بعد ازاں ان میں معدے کے کینسر کی بھی تشخیص ہوئی تھی-

    نائلہ جعفری سے متعلق 4 سال قبل 2017 میں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ کینسر کے تیسرے اسٹیج کی وجہ سے انہیں تشویش ناک حالت میں اسپتال داخل کرایا گیا بعد ازاں نائلہ جعفری کو کچھ عرصہ اسپتال میں رکھنے کے بعد ڈسچارج کردیا گیا تھا تاہم وہ 2016 سے مسلسل زیر علاج ہیں اور وقتاً فوقتاً اسپتال داخل ہوتی رہتی ہیں۔

  • سلمان خان کے قریبی دوست کا کترینہ کیف کی جلد شادی کا عندیہ

    سلمان خان کے قریبی دوست کا کترینہ کیف کی جلد شادی کا عندیہ

    بالی ووڈ سُااسٹار سلمان خان کے قریبی دوست نے اداکارہ کترینہ کیف اوراور ان کے دوست وکی کوشل کی مستقبل قریب میں شادی ہونے کا اشارہ دے دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : بالی وڈ کی باربی ڈول اداکارہ کترینہ کیف گزشتہ روز اپنی 38ویں سالگرہ منا رہی تھیں۔ کترینہ کیف کے چاہنے والوں نے انہیں اپنے اپنے انداز میں سالگرہ کی مبارک باد پیش کی تاہم فلم انڈسٹری کےدبنگ اداکار سلمان خان کی مبارک باد سب کی توجہ کا مرکز بن گئی۔

    سلمان خان نے اپنی سابقہ گرل فرینڈ کو ان کی سالگرہ پر صحت مند اور خوش حال زندگی کی دعا دیتے ہوئے پیار اور عزت و احترام کا اظہار کیا لکھا کترینہ آپ کو ایک حیرت انگیز سالگرہ کی مبارکباد، آپ کی زندگی میں بے پناہ محبتیں اور احترام کے ساتھ آپ صحت مند، دولت مند اور عقل مند رہیں۔

    تاہم دوسری جانب کترینہ اور سلمان کے قریبی دوست ایشلے ریبیلو نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر کترینہ کیف کی تصویر شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کترینہ نے دلہن کا لباس پہن رکھا ہے ایشلے ریبیلو نے تصویر پر لکھا کہ ’ہیپی برتھ ڈے کترینہ کیف، یہ بہت جلد حقیقت میں ہوسکتا ہے۔‘

    ایشلے ریبیلو کی انسٹاگرام اسٹوری کے جواب میں اداکارہ نے لکھا ’شکریہ‘۔ ایشلے کی اسٹوری اور اس پر کترینہ کیف کا ردعمل دیکھ کر مداحوں کو یقین ہو چلا ہے کہ مستقبل قریب میں اداکارہ اور وکی کوشل شادی کرنے والے ہیں۔

    میراخواب ہے کہ شادی کے بعد شوہر اور بچوں کیساتھ پرسکون زندگی بسر کروں کترینہ…

  • کابل: طالبان قندھار میں داخل ہو گئے      افغان میڈیا

    کابل: طالبان قندھار میں داخل ہو گئے افغان میڈیا

    کابل: افغان طالبان قندھار میں داخل ہو گئے۔

    باغی ٹی وی : افغان میڈیا کے مطابق طالبان شدید مزاحمت کے بعد قندھار شہر کی حدود میں داخل ہونے میں کامیاب ہو گئے جبکہ حکومت کی جانب سے قندھار میں رات کا کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے اور ٹیلی فون سروس بھی مکمل طور پر معطل کر دی گئی ہے افغان حکومت کی جانب سے قندھار جیل میں قید طالبان کو ہنگامی طور پر کسی دوسری جگہ منتقل کر دیا گیا۔

    گزشتہ روز گورنر قندھار نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ کابل میں موجود کچھ افراد نے قندھار پر طالبان کے قبضے کی راہ ہموار کی اور ان افراد کی ایک ٹیلی فون کال پر 10 سے 12 چوکیاں خالی کر دی گئیں جس پر طالبان نے بغیر کسی مزاحمت کے قبضہ کر لیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ سیاسی طور پر طالبان قندھار شہر پر قابض ہو چکے ہیں تاہم ابھی لڑائی ختم نہیں ہوئی اور کابل میں بیٹھے جن افراد نے طالبان کا ساتھ دیا ہے جلد ان کے نام منظر عام پر لاؤں گا۔

    دوسری جانب تخار کے دارالحکومت طلوقان پر بھی قبضے کے لیے شدید لڑائی کا سلسلہ جاری ہے جبکہ افغان حکومت نے صوبہ پروان کا ضلع شیخ علی اور بامیان کا ضلع کمہرد کو طالبان سے چھڑانے اور 280 طالبان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

    امریکی فوج کی جانب سے تین بلیک ہاک ہیلی کاپٹر افغان فورسز کے حوالے کر دیے گئے ہیں۔

    طالبان کے یورپین سیکشن کے سربراہ کی سوئس سفیر و دیگر سے ملاقات اہم یقین دہانی کرادی

    افغان فورسز کا نیمروز اور بامیان کے شہروں کا قبضہ واپس لینے کا دعویٰ

    ہمیں افغانستان میں کسی قسم کی مداخلت نہیں کرنی چاہیے، احسن اقبال نے کیا کہہ دیا

    افغان سفیر کی بیٹی نے پرائیویٹ ٹیکسی پرسفرکیوں کیا؟شیخ رشید نے حقائق پرسے پردہ…