Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • عائزہ خان مادھوری ڈکشٹ سے کیوں ملنا چاہتی ہیں؟

    عائزہ خان مادھوری ڈکشٹ سے کیوں ملنا چاہتی ہیں؟

    پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ عائزہ خان نے سوشل میڈیا پر بھارتی اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کے انداز شیئر کیے ہیں۔

    باغی ٹی وی : فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پرعائزہ خان نے چند تصاویر شئیر کی ہیں یہ تصاویرعائزہ کے نئے پراجیکٹ ’لاپتا‘ کے سیٹ سے لی گئی ہیں جس کے لیے انہوں نے اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کے ایک مشہور گانے ’ایک دو تین‘ کا انداز اپنایا ہوا ہے-

    علاوہ ازیں عائزہ خان نے مادھوری ڈکشٹ کی تصویر بھی شئیر کی اور لکھا کہ میں جب بھی مادھوری کا نام سنتی ہوں مجھے’ایک ، دو, تین‘(گانا)اور ’دیو بابو‘(فلم دیوداس کا ڈائیلاگ) یاد آتے ہیں۔

    پاکستانی اداکارہ نے لکھا جب آپ مادھوری کو دیکھتے ہیں تو’دل تو پاگل ہے‘ یاد آتا ہے ہم خوش قمست ہیں کہ مادھوری کو دیکھنے اور ان کیساتھ ڈانس کرنے کا موقع ملا وہ حیرت انگیز رقاصہ اور اداکارہ ہیں، جو اپنی آنکھ کے ایک آنسو سے آپ کا دل ہلا سکتی ہیں۔

    عائزہ نے لکھا میری خواہش تھی کہ مادھوری کی طرح کے کپڑے پہنوں، کاش میں ان سے مل سکتی اور بتاتی کہ وہ کتنی خوبصورت ہیں اور وہ میرے پورے کیریئر میں میرے لیے اتنی بڑی مثال کیسے رہیں-

    سری دیوی کی شخصیت میرے لئے مثال ہے عائزہ خان

  • کبھی سوچا نہیں تھااداکارہ بنوں گی ،آج بھی کیمرے کے سامنے جاتے ہوئے نروس ہو جاتی ہوں    آمنہ الیاس

    کبھی سوچا نہیں تھااداکارہ بنوں گی ،آج بھی کیمرے کے سامنے جاتے ہوئے نروس ہو جاتی ہوں آمنہ الیاس

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ و ماڈلآمنہ الیاس کا کہنا ہے کہ میں نے کبھی سوچا نہیں تھا کہ اداکارہ بنوں گی –

    باغی ٹی وی : آمنہ الیاس رنگت کی بنیاد پر تعصب کے خلاف کافی متحرک رہی ہیں اور اب وہ اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعے مختلف سماجی مسائل کو اجاگر کرتی نظر آتی ہیں جس پر انہیں مداحوں کی جانب سے کافی سراہا بھی جاتا ہے-

    اردو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے آمنہ الیاس نے بتایا کہ میں نے کبھی سوچا نہیں تھا کہ اداکارہ بنوں گی میں نے ٹی وی کمرشلز کیے ہوئے تھے اور فیشن ویڈیوز کرتی تھی، ڈائریکٹرز جیسا سمجھاتے تھے کر لیتی تھی۔ فلم کی آفر کے بعد مجھے محسوس ہوا کہ شاید میں اداکاری کر سکتی ہوں تو میں نے قسمت آزما لی۔

    انہوں نے بتایا کہ میری فلم گڈ مارننگ کراچی اور زندہ بھاگ پر لوگوں کا جو رسپانس تھا اس کو دیکھ کر مجھے اعتماد ملا مجھے لگا کہ اگر لوگ تعریف کررہے ہیں تو یقینا کوئی بات ہی ہو گی میں نے اچھا ہی کام کیا ہوگا۔

    ماڈلنگ سے اداکاری کی فیلڈ میں آنا ان کے لیے کتنا چیلنجنگ تھا اس سوال کے جواب میں آمنہ الیاس نے بتایا کہ جب اداکاری کی طرف آئی تو حالت یہ تھی کہ مجھے ڈائیلاگ بولنا نہیں آتے تھے میرے منہ سے ڈائیلاگ نکلتے ہی نہیں تھے مجھے پتہ ہی نہیں تھا کہ کہاں رکنا ہے، کہاں بولنا ہے، کیسے دیکھنا ہے مجھے ڈائیلاگز بولنے پر بہت محنت کرنا پڑی۔

    آمنہ الیاس نے بتایا کہ کسی فلم کا سکرپٹ ملتا ہے تو اسے بار بار پڑھتی ہوں یہاں تک کہ اس رول کے لیے ہاں کرنے سے پہلے سکرپٹ کو لازمی طور پر چار پانچ بار پڑھ چکی ہوتی ہوں۔ بار بار پڑھنے سے آپ کو پتہ لگ جاتا ہے کہ رائٹر کہنا کیا چاہتا ہے اور کہانی ہے کیا اور کردار کو بہتر انداز میں کرنے کے لیے کیا کیا جا سکتا ہے-

    اداکارہ و ماڈل کا کہنا ہے کہ شوبز میں اتنے سالوں بعد بھی وہ آج بھی کیمرے کے سامنے جاتے ہوئے نروس ہوجاتی ہیں ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے کوئی امتحان ہے جو دینے جا رہی ہیں اور پتہ نہیں رزلٹ کیا ہوگا۔

    اداکارہ کے مطابق مجھے ایکشن کامیڈی ہر طرح کا کردار کرنا اچھا لگتا ہے اداکار وہی ہے جو ہر کردار بخوبی نبھا سکے۔ ’خود کو سیریس یا صرف کامیڈی کرداروں تک محدود رکھنے کی قائل نہیں ہوں، ایکشن کردار ملا تو وہ بھی کروں گی۔

  • ثمینہ احمد سمیت چارفنکاروں کے نام بڑا اعزاز

    ثمینہ احمد سمیت چارفنکاروں کے نام بڑا اعزاز

    پاکستان کی سینئر اداکارہ ثمینہ احمد سمیت چار فنکاروں کو گورنر سندھ عمران اسماعیل کی جانب سے شوبز میں ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے’لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ‘ سے نوازا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : سینئراداکارہ ثمینہ احمد کے شوہر اور سینئر اداکار منظر صہبائی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنی اہلیہ کی گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ایوارڈ وصول کرتے ہوئے تصویر شیئر کی ہے۔

    انہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ میری پیاری اہلیہ ثمینہ احمد لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ وصول کرتے ہوئے۔

    انہوں نے ثمینہ احمد کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ وہ اس سے کہیں زیادہ حقدار ہیں۔

    واضح رہے کہ 10 جولائی کو پاکستان ایکٹرز کلیکٹیو ٹرسٹ کی جانب سے سندھ گورنر ہاؤس میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا اس تقریب میں چار سینئر فنکاروں بیگم ثمینہ احمد، بیگم خورشید شاہد (مرحوم)، قوی خان اور طلعت حسین کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔

    اس موقع پر معزز گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ایکٹ میرٹ آف آنر سرٹیفکیٹ تقسیم کیے۔

  • مون سون میں پھیلنے والے وبائی امراض اور احتیاطی تدابیر

    مون سون میں پھیلنے والے وبائی امراض اور احتیاطی تدابیر

    پاکستان بھر میں جولائی کے وسط سے گرمی کی شدت میں کمی اور مون سون موسم کا آغاز ہو جاتا ہے، جہاں یہ خوشگوار موسم خوشی کا سبب بنتا ہے وہیں ساتھ میں بے شمار وبائی امراض بھی لاتا ہے جن سے بچنا ضروری ہے۔

    طبی ماہرین کے مطابق مون سون موسم کے دوران پیدا ہونے والی بیماریوں میں ’سیزنل انفلوائنزا‘ یعنی کہ موسمی زکام، ملیریا، ٹائیفائیڈ، ڈینگی بخار، ہیپاٹائٹس اے (پیلا یرقان) اورہیضہ سرفہرست ہیں، ان سب میں سے زیادہ وبائی زکام، ہیضہ اور جِلدی بیماریاں بچوں اور بڑوں کو اپنی لپیٹ میں لیتی ہیں۔

    بہتر قوت مدافعت اور پُرسکون نیند کے لئے گھریلو مصالحوں سے تیارکردہ جادوؤئی مشروب

    طبی ماہرین کے مطابق مون سون کے موسم میں پھیلنے والی عام شکایت زکام، ’انفلوائنزا وائرس‘ہوا کے ذریعے انسانی جسم میں داخل ہوتا ہے اور ناک، گلے اور پھیپڑوں کو متاثر کرتا ہے، یہ وائرس کھلی فضا میں موجود ہوتا ہے اس لیے یہ جلدی سے ایک فرد سے دوسرے میں با آسانی منتقل ہو کر بڑی تعداد میں عوام کو اپنی لپیٹ میں لے لیتا ہے، اس شکایت کی نشانیوں میں بہتی ہوئی ناک، جسم اور گلے میں شدید درد اور بخار شامل ہے۔

    ڈینگی بخار یا بریک بون فیور کی علامات بچاو اور احتیاطی تدابیر

    ہیضے کے مریض کو فوری علاج کی ضرورت ہوتی ہے کیونکہ انسانی جسم میں نمکیات کی کمی موت کا سبب بھی بن سکتی ہے۔ ہیضے کے مریض کو اوآرایس پانی میں گھول کر پلانا چاہیئے جو جسم میں پانی کے ساتھ ساتھ نمکیات کا توازن برقرار رکھتا ہے،ہیضے سے بچاؤ کے لئے ابال کر صاف پانی کا استعمال اور حفظان صحت کے اصولوں کا خیال رکھناضروری ہے ۔

    انگلیوں سے فنگس کے داغ ختم کرنے کے طریقے

    برسات کے موسم میں آلودہ پانی میں پائے جانے والے بیکٹیریا کی وجہ سے ٹائیفائڈ کے پھیلنے کا بھی خطرہ ہوتاہے جوکہ آلودہ کھانے یا کسی متاثرہ شخص کے فضلے سے پھیلتا ہے ،اسکی علامات کچھ دنوں تک تیز بخار، پیٹ میں شدید درد، سر درد اور قے آنا ہے۔اس بیماری کی سب سے خطرناک بات یہ ہے کہ اسکا جراثیم علاج کے بعد بھی پتے میں رہ جاتا ہے اس مرض سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر میں صاف پانی کا استعمال، اچھے اینٹی بیکٹیریا صابن کا استعمال اور بہتر نکاسی آب کا انتظام کرنا چاہیئے ۔

    کُھلی فضا میں مچھروں سے بچنے کے آسان ٹوٹکے

    اسی طرح برسات کے موسم میں پھیلنے والی بیماریوں میں سے ایک ملیریا ہے جو کہ بارش کے کھڑے پانی میں پیدا ہونے والے مچھروں کی وجہ سے پھیلتی ہے۔ اس کی نشانیوں میں تیز بخار، جسم اور سر درد، پسینہ آنا شامل ہیں، اگر اس کا علاج بروقت نہ کیا جائے تو جگر اور گردوں کے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔ ملیریا سے بچاؤ کی احتیاطیی تدابیر کے لیے مچھر دانی کا استعمال کرناچاہیئے اور رات سونے سے قبل مچھر مار اسپرے یا مچھروں سے بچاؤ کے لیے استعمال کی جانے والے لوشنز کا استعمال لازمی کریں اور کوشش کرنی چاہیئے کہ گھر میں گندے پانی کا ذخیرہ نہ ہو

    حشرات کے کاٹنے کے علاج کے مختلف طریقے

    پانی جمع ہونے سے ڈینگی بخار پھیلنے کا بھی خطرہ ہوتا ہے، ڈینگی مچھر صاف پانی میں پیدا ہوتاہے۔ اس مچھر کی پہچان یہ ہے کہ اس کے جسم پر سفید اور کالی لکیریں ہوتی ہیں اور یہ دوسرے مچھروں سے عموماً بڑا ہوتا ہے اور صبح اور شام کے وقت کاٹتا ہے۔ڈینگی بخار کی نشانیوں میں جوڑوں اور پٹھوں میں شدید درد، آنکھوں کے پیچھے درد، سر درد، بخار اور جسم پر سرخ نشانات بننا شامل ہیں-

    ٹائیفائیڈ بخار کی علامات اور اقدامات

    مون سون کی بارشیں احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے کی وجہ سے درج بالا بیماریوں کی وجہ بھی بن سکتی ہیں، لہٰذا مون سون کے موسم کو انجوائے کرنے کے لیے ضروری ہے کہ صحت و صفائی کا خاص خیال رکھا جائے ، خود کو اور گھر کو صاف ستھرا رکھاجائے،تاکہ وبائی امراض کے پھیلاؤ اور اس کے نتیجے میں ہونے والے ممکنہ نقصانات سے بچا جاسکے ۔

    سیزنل افیکٹیو ڈس آرڈر (SAD) کی علامات علاج اور احتیاطی تدابیر

    سڑکوں پر پانی اس وقت جمع ہوتا ہے جب سیوریج کا نظام ٹھیک نہ ہو اور سیوریج کا نظام ٹھیک نہ ہونے کی دو بڑی وجوہ ہیں۔ ایک یہ کہ نکاسی آب کے لیے مختص گندے نالوں کی صفائی کا مناسب انتظام نہیں کیا جاتا، چنانچہ جونہی معمول سے کچھ زیادہ بارش ہو جائے سارا نظام درہم برہم ہو جاتا ہے ۔ دوسری وجہ پلاسٹک کے شاپنگ بیگز ہیں جنہیں لوگ استعمال کے بعد ادھرادھر پھینک دیتے ہیں اور جو ہوا کے ذریعے یا بارش کے پانی کے ساتھ بہہ کر سیوریج کے نظام میں داخل ہوتے اور اسے بلاک کر دیتے ہیں۔ ضروری ہے کہ مون سون سے قبل گندے نالوں کی صفائی کا اہتمام کیا جائے اور شاپنگ بیگز کی استعمال پر جو پابندی عائد کی گئی ہے اس پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے ، تاکہ کورونا کے بعد مزید وبائی امراض سے بچا جاسکے ۔

    مُہلک کانگو وائرس علامات اور احتیاطی تدابیر

    علاوہ ازیں طبی ماہرین کے مطابق مندرجہ بالا سب ہی وبائی امراض سے بچاؤ کے لیے بہتر اور مثبت غذا کا استعمال کرنا لازمی ہے۔

    غذ ائی ماہرین کے مطابق وبائی امراض اور اینٹی بائیوٹک دوا لینے سے بچنے کے لیے ہر گھر میں موجود اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات سے بھرپور لہسن، ادرک، پودینہ، میتھی دانہ، موسمی پھلوں، زیرہ، پپیتا، الائچی، اجوائن، کلونجی، سونف اور لیموں کا استعمال روز مرہ کی روٹین میں بڑھا دینا چاہیے ان غذاؤں کے استعمال کے نتیجے میں قوت مدافعت مضبوط ہوتا اور موسمی وائرسز سے نجات حاصل ہوتی ہے-

    نزلہ زکام کا گھریلو طبی علاج اور غذائی پرہیز

  • شادی کے روز دلہا زخمی دلہن نکاح کرنےاسپتال پہنچ گئی

    شادی کے روز دلہا زخمی دلہن نکاح کرنےاسپتال پہنچ گئی

    گوجرانوالہ: شادی کے روز دولہا زخمی ہونے پر دلہن شادی کرنے اسپتال پہنچ گئی اسپتال انتظامیہ کی اجازت سے دونوں کا اسپتال میں نکاح پڑھوا دیا گیا۔

    باغی ٹی وی : گوجرانوالہ کے علاقے دھونکل کے رہائشی رضوان کی ماریہ سے 9 جولائی کو شادی ہونا تھی لیکن 8 جولائی کی رات اس کا ایکسیڈنٹ ہوا جس میں اس کی ٹانگ تین جگہ سے ٹوٹ گئی، دولہے رضوان کو اسپتال داخل کرا دیا گیا حادثہ کے بعد اس کی دلہن ماریہ عروسی لباس پہن کر پرائیویٹ اسپتال میں پہنچ گئی۔

    نکاح کے وقت لڑکی ٹیبل پر جبکہ دلہا بیڈ پر اپنی والدہ کے ساتھ بیٹھا تھا،۔نکاح کے بعد دلہن نے بیڈ پر زخمی دلہے کے ساتھ شادی کی تصاویر بھی بنوائیں-

    اہل خانہ کے مطابق دولہا رضوان اٹلی میں مقیم ہے ،5 سال قبل اس کی گوجرانوالہ کی ماریہ سے فیس بک پر دوستی ہوئی تھی اور وہ شادی کرنے کے لیے آیا تھا۔

  • ملک بھر میں کورونا سے مزید 21 اموات 1 ہزار590 نئے کیسز رپورٹ

    ملک بھر میں کورونا سے مزید 21 اموات 1 ہزار590 نئے کیسز رپورٹ

    پاکستان میں کورونا کی لہر کی شرح میں ایک بار پھر اضافہ 24 گھنٹوں میں 21 اموات-

    باغی ٹی وی: پاکستان میں کرونا کی تیسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں اور اموات میں کی شرح میں ایک بار پھر اضافہ ہو رہا ہے-


    نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس پر پاکستان میں کافی حد تک قابو پا لیا گیا تھا اور ملک بھر میں کورونا سے اموات اور مثبت کیسز کی شرح میں کسی حد تک کمی دیکھنے میں آئی تھی لیکن اب پھر ملک میں کورونا کیسز میں اضافہ دیکھنےکو ملا ہے- گزشتہ 25 گھنٹوں میں کرونا سے مزید 21 اموات ہوئی ہیں-

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز کورونا کے 43 ہزار 790 نئے ٹیسٹ کئے گئے 1 ہزار 590 نئے کیسز سامنے آ گئے ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح تقریباً 3.63 فی صد رہی۔

    پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار618 تک پہنچ گئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 76ہزار682 ہو چکی ہے-

    شہری کورونا کی ایک سے زائد قسم کی ویکسین نہ لگوائیں، ڈبلیو ایچ او نے خبردار کر دیا

  • کراچی: نیشنل ہائی وے پر پولیس وردی میں ملبوس 2 اہلکاروں نے صحافی کو لُوٹ لیا، پولیس کا ایف آئی آردرج کرنے سے انکار

    کراچی: نیشنل ہائی وے پر پولیس وردی میں ملبوس 2 اہلکاروں نے صحافی کو لُوٹ لیا، پولیس کا ایف آئی آردرج کرنے سے انکار

    کراچی میں نیشنل ہائی وے پر مبینہ طور پر پولیس وردی میں ملبوس 2 اہلکاروں نے صحافی کو لُوٹ لیا-

    باغی ٹی وی : نیشنل ہائی وے پر عبداللہ گوٹھ کے قریب مقامی صحافی موسی کاظم کو پولیس اہلکاروں نے لوٹ لیا نجی ٹی وی چینل جیو سے گفتگو کرتے ہوئے موسی کاظم نے بتایا کہ وردی میں ملبوس اہلکاروں نے تلاشی کے دوران تنخواہ چھین لی۔

    متاثرہ صحافی نے بتایا کہ موٹرسائیکل سوار 2پولیس اہلکاروں نے تلاشی کے لئے روکا تلاشی کے دوران جیب سے تنخواہ کے 22ہزار روپے نکال لیے اور مجھے دھمکیاں بھی دیں جبکہ ایک پولیس اہلکار کی وردی پر عادل نام کا بیج لگا تھا۔

    صحافی موسی کاظم نے مزید بتایا کہ شاہ لطیف پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بجائے درخواست لکھ کر دینے کا کہہ کر متاثرہ صحافی کو روانہ کر دیا ۔

  • کیا بلاول بھٹو امریکا نوکری کی تلاش میں گئے ہیں ؟ شہاز گل نے بلاول بھٹو کے نیویارک دورے کا پول کھول دیا

    کیا بلاول بھٹو امریکا نوکری کی تلاش میں گئے ہیں ؟ شہاز گل نے بلاول بھٹو کے نیویارک دورے کا پول کھول دیا

    وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گِل نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی نیویارک دورے کے دوران لی گئی تصویر شئیر کر دی-

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹوئٹ میں بلاول بھٹو کی نیویارک دورے کے دوران بینچ پر بیٹھے تصویر شیئر کرتے ہوئے شہباز گل نے لکھا کہ یہ ہیں صاحب جو یہاں پر ولی عہد بن کر گھومتے ہیں ان کے ٹھاٹ باٹ دیکھنے والے ہوتے ہیں۔


    معاونِ خصوصی نے انکشاف کرتے ہوئے لکھا کہ نوکری کی تلاش میں کیسے امریکا میں دربدر ہو رہے ہیں کبھی اس بینچ پر اور کبھی اس نکر میں جب سی وی پر صرف ایک پرچی ہو تو یہ تو ہوتا ہے۔

    واضح رہے کہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نجی دورے پر نیویارک میں ہیں-

  • شہری کورونا کی ایک سے زائد قسم کی ویکسین نہ لگوائیں، ڈبلیو ایچ او نے خبردار کر دیا

    شہری کورونا کی ایک سے زائد قسم کی ویکسین نہ لگوائیں، ڈبلیو ایچ او نے خبردار کر دیا

    عالمی ادارہ صحت(ڈبلیو ایچ او) نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہری کورونا کی ایک سے زائد قسم کی ویکسین نہ لگوائیں۔

    باغی تی وی : ڈبلیو ایچ او کا کہنا تھا کہ مختلف کمپنیوں کی ویکسینز لگوانا خطرناک ہے۔

    عالمی ادارہ صحت نے کہا کہ لوگ خود فیصلہ کرنے لگیں کہ انہیں مزید ویکسین لگوانی ہے تو اس سے افراتفری پیدا ہوگی۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی صورت‌حال پھرابترہونے لگی ہے ین سی او سی نے خبردار کردیا پاکستان میں ڈیلٹا وائرس کے کیسز سامنے آنے لگے، جس کے پیش نظر حکومت نے نئی پابندیاں عائد کرنے کی تیاری کرلی اور کہا کہ یکم اگست سے ویکسینیشن سرٹیفکٹ کے بغیر ہوائی سفر کرنے پر پابندی عائد ہوگی این سی او سی کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ ڈیلٹا وائرس جو درحقیقت انڈین وائرس ہے، انتہائی خطرناک قرار دیا جارہا ہے ، پاکستان میں ڈیلٹا وائرس کے کیسز سامنے آنے لگے جو کورونا کی چوتھی لہر بھی ہو سکتی ہے۔

    این سی او سی نے ڈیلٹا وائرس اور پاکستان میں موجود دیگر وائرس کے حوالے سے جامع حکمت عملی ترتیب دے دی ، اگر ڈیلٹا وائرس پہ قابو پانے کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار نہ کی گئیں تو خطرناک نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔اس وائرس کی وجہ سے ہندوستان نے نہ صرف لاکھوں اموات کا سامنا کیا بلکہ اسپتالوں میں آکسیجن کی کمی کے باعث عوام بے یار و مددگار اذیتیں جھیلتے رہے۔

    پاکستانی عوام کو اس وائرس کے مضر اثرات سے بچانے کے لئیے این سی او سی کے خصوصی اقدامات جاری ہے ان اقدامات میں متعلقہ ایس او پیز پر عمل درآمد اور ویکسین لگوانے کی رفتار کو تیز کرنے پر زور دیا گیا ہے۔

  • وادی نیلم :سالخلہ میں طوفانی بارش سے 2 افراد لاپتہ ،درجن سے زائد گھر تباہ

    وادی نیلم :سالخلہ میں طوفانی بارش سے 2 افراد لاپتہ ،درجن سے زائد گھر تباہ

    ملک کے کئی علاقوں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے وادی نیلم میں سیلاب کی صورتحال سے 14مکانات کو نقصان پہنچا اور 2 افراد لاپتا جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : پولیس ذرائع کے مطابق وادی نیلم ، سالخلہ میں طوفانی بارش،2افراد زخمی،2لاپتہ ، 14 مکانات تباہ ،5 مکانات جزوی متاثر ہوئے ہیں –

    پولیس کا کہنا ہے کہ وادی نیلم ،لاپتہ افرد کی تلاش جار ی ،امدادی ٹیمیں مصروف عمل ، نقصانات کا اندازہ لگایا جارہا ہے-

    دوسری جانب پنجاب سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کے باعث حادثات میں 3 افراد جاں بحق درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔

    شکرگڑھ میں آسمانی بجلی گرنے سے 4 افراد زخمی ہوگئے رحیم یار خان میں درخت گرنے سے گاڑیوں کو نقصان پہنچا جبکہ گجرات میں کئی دیہات کو ملانے والا سیم نالہ کا پل ٹوٹ گیا۔

    میانوالی میں متعدد ندی نالوں میں طغیانی آگئی حویلیاں میں پانی کے ریلے سے پل بہہ گیا سیالکوٹ میں سب سے زیادہ 193 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ کراچی، لاہور، جہلم، سرگودھا، گوجرانوالہ اور حافظ آباد میں بھی تیز بارش ہوئی۔

    ایبٹ آباد میں دریائے دوڑ میں طغیانی اور ایوب پل متاثر ہونے کے باعث ٹریفک کو بند کردیا گیا متعدد علاقوں میں بارش کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا-

    علاوہ ازیں سکھر، حیدرآباد، ٹنڈوالہٰ یار، ٹھٹھہ، میرپورخاص، مٹیاری اور بدین میں بھی موسلا دھار بارش ہوئی پنجگور میں موسلادھار بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی-