Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • پنجاب پولیس کے 50 افسران کے تقرری و تبادلے ، نوٹیفیکشن جاری

    پنجاب پولیس کے 50 افسران کے تقرری و تبادلے ، نوٹیفیکشن جاری

    آئی جی پنجاب پولیس انعام غنی نے 50 پولیس افسران کی تقرری وتبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : اطلاعات کے مطابق محمد شعیب خرم کواے آئی جی انسپیکشن سی پی او پنجاب لاہور،غلام مبشر میکن کوایس ایس پی انٹرنل اکاؤنٹیبیلٹی برانچ کیپیٹل سٹی ڈسٹرکٹ لاہور، کیپٹن(ر) ذیشان حیدر کوایس پی اینٹی رائٹ فورس لاہور، عائشہ بٹ کوایس پی انویسٹی گیشن پاکپتن،محمد معاذ ظفر کواے آئی جی ٹریننگ سی پی او پنجاب لاہور، آصف امین اعوان کوایس پی آپریشن صدر ڈویژن لاہور، حفیظ الرحمن بگٹی کو ایس پی مدینہ ٹاؤن فیصل آباد میں تعینات کیا گیا ہے-

    جبکہ سید محمد عباس کو ایس پی انویسٹی گیشن شیخوپورہ، محمد وسیم ڈار کوایس پی پی ایچ پی گوجرانوالہ، عرفان آمیر کو ایس پی ٹیکنیکل سپیشل برانچ پنجاب لاہور،ڈی ایس پی محمد اختر حیات کوڈی ایس پی لیگل ہیڈ کوارٹر لاہور،سید نذر عباس کو ایس ڈی پی او نواں کوٹ لاہور، محمد عمر فاروق کو ایس ڈی پی او شمالی چھاؤنی لاہور، محمد قیصر کو ڈی ایس پی سی آئی اے ماڈل ٹاؤن لاہور میں تعیناتی کے ںوٹیفیکیشنز جاری ہوئے-

    محمد خان کو ایس ڈی پی او مصری شاہ لاہور،رضوان قادر کو ڈی ایس پی ٹیپو کمپنی لاہور،شاہد رشید کو ڈی ایس پی ٹو اینٹی رائٹ یونٹ لاہور،فتح احمد کو ڈی ایس پی ایٹ ایس پی یو پنجاب لاہور،اے ایس پی فرحان خان کو ایس ڈی پی او موسی خیل میانوالی، ڈی ایس پی نوید سرور کو ایس ڈی پی او پپلاں میانوالی، تصور علی کو ایس ڈی پی او عیسیٰ خیل، محمد اقبال کو ایس ڈی پی او شیخوپورہ میں تعیناتی ملی ہے-

    جبکہ آصف علی شاہ کو ایس ڈی پی او صدر ٹوبہ ٹیک سنگھ، محمد ضیاءالحق کو ایس ڈی پی او صدر پاکپتن، محمد عبدالرحمن عاصم کو ایس ڈی پی او صدر ساہیوال، محمد سعید اللہ خان کو ایس ڈی پی او جوہر آباد خوشاب، عابد حسین ظفر کو ایس ڈی پی او سمندری، غلام عباس رانا کو ایس ڈی پی او صفدر آباد شیخوپورہ تعینات کر دیا گیا ہے۔

  • ماہرہ خان اپنی شادی سے متعلق خبروں پر بول پڑیں

    ماہرہ خان اپنی شادی سے متعلق خبروں پر بول پڑیں

    پاکستان کی عالمی شہرت یافتہ صف اول کی اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی شادی سے متعلق خبروں پر بالآخر خاموشی توڑدی ہے-

    باغی ٹی وی :ورسٹائل اداکارہ ماہرہ خان سے ایک مداح نے کہا کہ آپ نے چھپ کرشادی کرلی ہے، جس پر اداکارہ نے صاف کہا کہ اگر وہ شادی کریں گی تو سب کو ضرور بتائیں گی، میں نے شادی نہیں کی اورمیری تو ابھی منگنی بھی نہیں ہوئی اگر میں شادی کر لی ہوتی تو آپ کا کیا خیال ہے میں شادی کر تی تو آپ کو نہ پتہ ہوتا میڈیا میں اسٹوریز لگائی جاتیں-

    اداکارہ سے ایک اورسوال کیا گیا کہ آپ جتنی رئیس لکتی ہیں اتنی ہیں تو نہیں، جس پر اداکارہ خوب مسکرائیں اورکہا کہ آپ نے ٹھیک کہا ہے اب مجھے نہیں پتہ کہ میں کتنی رئیس لگتی ہوں جتنا مجھے لوگ رئیس سمجھتے ہیں میں اتنی رئیس نہیں ہوں، نہ میرے پاس گاڑیوں کی قطاریں ہیں اور نہ ہی میرے پاس جہاز ہیں، میری اس طرح کی زندگی نہیں ہے، لیکن میرے پاس جتنا اور جو کچھ بھی ہے اس پرمیں خوش ہوں لیکن ہاں میں نے فلم رئیس میں کام ضرور کیا تھا۔

    اداکارہ نے مزید کہا کہ انہیں میک اپ اتنا پسند نہیں لیکن انہیں سرخ رنگ کی لپ اسٹک بہت پسند ہے پرہاں میں اسکن کیئرپربہت توجہ دیتی ہوں۔

    اداکارہ سے سوال پوچھا گیا کہ آپ ’برگر‘ ہیں جس پرماہرہ نے کہا کہ اصل میں بہت دیسی ہوں لیکن کہہ سکتے ہیں کہ میں آدھا برگر اور آدھا بن کباب ہوں۔

    اداکارہ سے جب یہ پوچھا گیا کہ وہ ٹام کروز کے ساتھ فلم سائن کرچکی ہیں جس پراداکارہ نے معنی خیز انداز میں کہا کہ میں نے یہ بات بہت چھپانے کی کوشش کی لیکن معلوم نہیں یہ کیسے لیک ہوگئی شاید یہ ٹام کروزکی ٹیم نے لیک کی ہوگی۔

    اداکارہ نے کہا کہ اپنے پراجیکٹس میں انہیں ’ہیپی اینڈنگ‘ کے بجائے ’ٹریجڈی اینڈنگ‘ بہت پسند ہے کیونکہ وہ کامیڈی پرسن نہیں ہیں-

    ہمایوں سعید سے متعلق سوال پت ماہرہ نے کہا کہ وہ بہترین کو اسٹار ہے ، ان کے ساتھ کام کرنا بے حد پسند ہے-

    آپ کے پاس 20 باڈی گارڈز ہیں سوال پر ماہرہ نے کہا جی ہاں یہ صحیح ہے پھر کہا کہ 20 باڈی گارڈز تو نہین لیکن مجھے اپنے اردگرد زیادہ لوگ پسند ہیں اس کے علاوہ اداکارہ نے بتایا کہ انہیں فرنچ فرائز اور آئس کریم اور سفیر رنگ کا کرتا بہت پسند ہے-

  • ایڈووکیٹ حامد خان کی عدلیہ اور چیف جسٹس مخالف سخت ترین تقریرکہا آج لاہور ہائی کورٹ کو نیلام گھر بنا کر رکھ دیا ہے

    ایڈووکیٹ حامد خان کی عدلیہ اور چیف جسٹس مخالف سخت ترین تقریرکہا آج لاہور ہائی کورٹ کو نیلام گھر بنا کر رکھ دیا ہے

    ایڈووکیٹ حامد خان کی عدلیہ اور چیف جسٹس مخالف سخت ترین تقریر کہا جب قانون نہیں تو آرمی چیف مدت توسیع 6 ماہ کیسے ملی –

    باغی ٹی وی : ایڈووکیٹ حامد خان نے کہا کہ صرف ہائی کورٹ سے آؤٹ آف ٹرنز سپریم کورٹ کا جج بنایا پھر اس سے بُرائی چل پڑی بعد ازاں کھوسہ صاحب نے ان دو آدمیوں کو ایسے ہی بنا دیا ایک دفعہ غلط روش چلتی ہے تو رُکنے کو آتی نہیں ہے کیونکہ اور ہمارے پاس پیمانہ نہیں ہے یہ دیکھنے کے لئے کہ کون کس قدر قابل ہے ہم کہتے ہیں جیسے بھی قابلیت ہو یہاں پر قابلیت جج کرنا ان لوگوں کو نہیں آتی جب بات آتی ہے تو فیورٹ نظر آتا ہے اور آپ کے سامنے ہے –

    انہوں نے کہا کہ مجھے بہت دکھ ہے کہ اس مسئلے کو ہمارے ایک مرحوم ساتھی ایک مرحوم چیف جسٹس آف ہائیکورٹ مرحوم وقار سیٹھ نے مجھے پچھلے سال جب فون کیا اور کہا کہ انتہا ہو گئی ہے نا انصافی کی 3 جو نئیر ججز لاہور ہائیکورٹ کے مجھ پر اور احمد علی شیخ جو چیف جسٹس ہیں سندھ ہائیکورٹ کے کو نظر انداز کر کے لگائے جا رہے ہیں اور اب اس کو میں چیلنج کروں گا –

    حامد خان کے مطابق میں نے کہا بسم اللہ کریں میں اس اصول کے لئے ہمشہ سے لڑتا رہا ہوں جب فقہی کھوکھر کو بنایا تھا اس وقت بھی میں نے چیلنج کیا تھا اور آج میں آپ کا وکیل ہوں اور ان تینوں ججز کی تقرریوں کو میں چیلنج کروں گا اور ہم نے کیا تھا اور بد قسمتی کی بات ہے 6 مہینے یہ گلزار چیف جسٹس میں نے بڑے بڑے دیکھے ہیں لیکن اس کا کمال کوئی نہیں پہلے کیا ہوتا تھا کہ کم از کم کیس لگ جاتے تھے فیصلے صحیح اور غلط ہو جاتے تھے ارشاد نذر خان اور شیخ ریاض بھی تھے غلط فیصلے کرتے تھے لیکن اس چیف جسٹس گلزار کا موقف کیا ہے کیس لگاؤ ہی نہ کیس غائب ہو جاتا ہے پتہ نہیں کہاں جاتا ہے ہوا میں غائب ہو جاتا ہے یا زمین کھا جاتی ہے یہ نیا ڈاکٹرینٹ ہے-

    حامد خان نے کہا کہ ناانصافی کا عالم یہ ہو گیا ہے کہ مرحوم چیف جسٹس وقار سیٹھ کا کیس 6 مہینے نہیں لگ سکا آخر کار نومبر میں وہ انتقال کر گئے پتہ نہیں کس وجہ سے اس کے پیچھے سازش تھی مجھے محسوس ہوتا ہے خدا جانتا ہے ایک حق کی بات کرنے والا سینکڑوں ملٹری کورٹس کے فیصلے سے ڈیسائیڈ کرنے والے آدمی کو کس خاموشی کے ساتھ فارغ کر دیا گیا س نے حق کے لئے بات کی تھی کہ سپریم کورٹ میں غلط تقرریاں ہو رہی ہیں ہمیں وہ موقع نہیں ملا آج پھر یہ سب کرنے جا رہے ہیں –

    حامد خان نے کہا کہ آج میں خراج تحسین پیش کروں گا پہلے صلاح الدین کو صدر ہائی کورٹ بار سندھ اور پھر اس کی سپورٹ میں ہمارے ساتھیوں نے جن میں مقصود بھلر صاحب نمائند ہیں انہوں نے سپورٹ میں کہا کہ ہم سینیورٹی پرنسپل نہیں توڑنے دیں گے یہ ہے وہ اصلی مسائل جن کا ہم نے سامنا کرنا ہے جن کو لطیف کھوسہ صاحب نے اللہ انہیں کامیاب کرے انہوں نے سامنا کرناہے سامنے کھڑے ہو کر ان کو بتانا ہے کہ آپ کیا کر ر ہے ہیں اللہ کا شکر ہے کہ پھر بھی ہمیں جدو جہد کا فائدہ ہوا ہے قاضی فائز کے کیس کی شکل میں چلئے ابھی بھی ہمیں میجورٹی مل گئی پھرکم میجورٹی ہی صحیح لیکن حق کی بات کرنے والی کم میجورٹی آج بھی ہمیں مل گئی-

    سینئیر ایڈووکیٹ نے کہا کہ مجھے دکھ اس بات کا ہے کہ جب ہم نے قاضی فائز کا کیس شروع کیا تھا ہمیں سپورٹ دوسرے تینوں صوبے سے ملی تھی پنجاب سے وہ لوگ قابض تھے بار پر جن کے خلاف آج الیکشن لڑے جا رہے ہیں انہوں نے کسی نے حق کی بات نہیں کرنی کیونکہ ہمارا اور ان کا اختلاف کیا ہے اصولوں اور مفادات کا، اور مفادات ان کے کیا ہیں کہ چاہے جونئیرز کو لگا دو آدمی ہماری مرضی کا ہونا چاہئے چاہے غلط تقرری کر دو ہماری دوکانیں کھل جانی چاہیئے یہ وہ صورتحال ہے آج لاہور ہائی کورٹ کو نیلام گھر بنا کر رکھ دیا ہے تو یہ وہ گھمبیر مسئلے ہیں جن کی طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے اور مجھے یقین ہے کہ ہم سردار لطیف کھوسہ کی قیادت میں ان مسائل کو ساری کمیونٹی کے سامنے لے کر آئیں گے-

    انہوں نے الزامات کی بوچھاڑ کرتے ہوئے مزید کہا کہ اسی طرح جو تقرریاں جس انداز سے کی گئی ہیں لاہور ہائی کورٹ کی کس کو نہیں پتہ ان میں کون کون تھے اور کس کے پسندیدہ ہیں اور کس طرح لگائے گئے ہیں پیچھے کون ان کی رسی مضبوط کررہا ہے اس وقت ایک جج شوکت صدیقی کا وکیل ہوں میں ان کی تقریران کا جواب پڑھ رہا تھا بہت دشواری سے گز رہا ہوں اتنا واضح کیس لیکن مجھے بہت دنوں سے بحث کرنی پڑ رہی ہے بہر صورت اس نے یہ کہا کہ اب بینچز بنوائے جا رہے ہیں اور مرضی کے فیصلے لئے جا رہے ہیں تو میں نے یہی کہا کہ بڑی بات ہے کہ ایک جج بڑی ہمت والا نکلا یہاں تو ساری کی ساری پارلیمنٹ ان کے اشارے پر چلتی ہے-

    انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے سامنے ہے کہ ایک چیف آف آرمی سٹاف تین سال کی توسیع مانگ رہا ہے ہمارے سپریم کورٹ نے بڑی جرات کی اور نوٹس دے دیااس کے بعد دو دن نہیں لگے اور سب کچھ جو ہوا آپ سب کے سامنے ہے کہتے ہیں 6 مہینے کا ٹائم دیتے ہیں بھئی آپ خود ججمنٹ دے رہے ہو کہ قانون میں کہیں اجازت نہیں ہے توسیع کی آپ کس قانون کے تحت 6 مہینے کی توسیع دے کر کہتے ہیں کہ آپ اس کا فیصلہ کریں قانون سازی کریں 6 مہینے کہاں سے پھر بات ہوہی آگئی انسٹیٹیوشنل کیپچر ہوا ہوا ہے اس کے بعد جو کچھ ہم نے دیکھا بڑی بڑی باتیں کرنے والی سیاسی پارٹیز کس طرح سے ڈھیرہوئی ہیں توسیع دینے میں تو یہ وہ مسائل ہیں جن کا ہم نے سامنا کرنا ہے آنے والے وقتوں نے سامنا کرنا ہے-

    حامد خان نے کہا وہی میں عرض کر رہا تھا کہ ایک بیچارے جج کو ڈرانا کیا یہ تو ساری پارلیمنٹ کو ڈرا دیا جاتا ہے لیکن ہمارے پاس ایک ہی رسہ ہو سکتا تھا آزاد عدلیہ جس پر اس وقت پوری طرح سے حملہ آوری ہے کیا قصور ہے قاضی فائز عیسیٰ کا آزاد جج ہے حق کی بات کرتا ہے اس نے یہ لکھ دیا ہے کہ قانون کے مطابق کام کریں آئین کے تحت اپنا قانون پڑھیں آپ کا کام کسی کو اٹھانا یا بیٹھانا نہیں ہے یہی بات کہی نہ اس نے لیکن آج تک اسے بخشا نہیں جا رہا ہے-

    انہوں نے کہا کہ دوسرے قسم کے ریویو بھی سامنے آ رہے ہیں یہ وہ ساری چیزیں ہیں اگر وکیل نوٹس نہیں لیں گے اگر وکیل یہاں پر کھڑے نہیں ہوں گے تو اس عدلیہ میں جرات نہیں ہے کہ وہ کہیں کھڑی ہو سکے آج ہمارے حق میں فیصلہ نہ ہوتا قاضی فائز عیسٰی کا اگرباہر سے دوسرے صوبوں سے ہماری بیشتر بار ایسوسی ایشنز پنجاب میں تو بہت کم ہمیں اس وقت لیکن لاہور ہائیکورٹ بار ہمارے ساتھ کھڑی تھی ہمارے ساتھ لیکن ملتان اور اسلام آباد کی اور کچھ ججز میں ہمت ہوئی تو سکس ٹو فور ہمیں فیصلہ مل گیا-

    حامد خان نے کہا کہ یاد رکھیں کبھی بھی بار جوڈیشنل آزاد نہیں ہو سکتی جب تک بار آزاد نہ ہو اور سب سے بڑی افسوسناک بات یہ ہے کہ ہماری بار کے اوپر حملہ ہوا ہے اس کی آزادی ختم کی گئی ہے آج ہماری ساری لڑائی ہی یہی ہے ساری جدو جہد ہی یہی ہے کہ ہم آزادانہ بار بنانا چاہتے ہیں ہم بار کو آزاد دیکھنا چاہتے ہیں تو پھر ہی آزاد جوڈیشری ہو گی لیکن اس وقت سب سے بڑا چیلنج جوڈیشنری انسٹی ٹیوشنز کو بچانا ہے ان ہاتھوں سے بچانا ہے جن کو آپ مجھ سے زیادہ سمجھتے ہیں بڑی باتیں پہلے دوستوں نے کُھل کر کی ہیں ان ہاتھوں سے بچانا ہے-

    انہوں نے مزید کہا کہ خدارا اس جوڈیشنل انسٹی ٹیوشن جو پاکستان کا سب سے پُرانا جوڈیشنل انسٹی ٹیوشن ہے لاہور ہائی کورٹ سب سے معتبر انسٹی ٹیوشن ہے اس کو عدالت فروشوں سے بچانا ہے اور یہ آج کا سب سے گھمبیر مسئلہ ہے اور یہ میں یا لطیف کھوسہ کا مسئلہ نہیں یہ ہماری آنے والی نسلوں کا مسئلہ ہے لاہور ہائی کورٹ کسی طرح سے ان لوگوں کے ہاتھ چڑھ گئی جو کسی حد تک چڑھ چُکی ہے اگرہم اس کو واپس نہ لے کر آئے تو پھر اس کے بعد اس کا مستقبل بہت تاریک ہے تواسی لئے ان حالات میں آپ سے اپیل کروں گا کہ نہ صرف لطیف کھوسہ کو منتخب کیجیئے گا بلکہ پورے پینل کو منتخب کیجئے گا-

  • اوورسیز پاکستانی کی حنا ربانی کھر کے بھائی کے خلاف وزیر اعظم کو درخواست

    اوورسیز پاکستانی کی حنا ربانی کھر کے بھائی کے خلاف وزیر اعظم کو درخواست

    کینیڈا میں مقیم اوورسیز پاکستانی پروفیسر نے وزیر اعظم عمران خان کو درخواست دی ہے کہ اس کے بنائے ہوئے کالج میں سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کے بھائی ایم این اے رضا ربانی کھر نے توڑ پھوڑ کی ہے۔

    باغی ٹی وی : روزنامہ پاکستان کی رپورٹ کے مطابق محمد رضوان خالد نامی پاکستانی کینیڈین پروفیسر نے زوزیر اعظم عمران خان کو دی گئی درخواست میں کہا ہے کہ اس نے اپنے کولیگز کے ساتھ مل کر مظفر گڑھ میں کالج بنایا جس میں بچوں کو سکالر شپ پر داخلے دینے کا پلان تھا۔

    درخواست گزار نے کہا کہ اس سے پہلے بھی وہ کئی طلبہ کو سکالر شپس دے چکے ہیں لیکن حنا ربانی کھر کے بھائی نے اپنے غنڈوں اور سرکاری حکام کے ساتھ آکر کالج میں توڑ پھوڑ کی ہے۔

    درخواست گزار نے وزیر اعظم کو مخاطب کرکے کہا کہ محترم پرائم منسٹر، آپ فرماتے تھے کہ میری حکومت آئی تو گورے یہاں نوکری کیلئے آئیں گے اور اوورسیز پاکستانی بھی انویسٹمنٹ کریں گے، ہم آپ کی کال پر آگئے، کالج میں دو گورے بھی جاب کیلئے کینیڈا اور امریکہ سے آ رہے ہیں، البتہ حنا ربانی کھر جیسے جاگیر دار اسے روکنا چاہتے ہیں۔

  • طالبان نے افغانستان کے مزید 2 اضلاع  پر قبضہ کرلیا

    طالبان نے افغانستان کے مزید 2 اضلاع پر قبضہ کرلیا

    افغانستان میں حکومتی فورسز اور طالبان میں جھڑپیں جاری ہیں طالبان نے افغانستان کے مزید 2 اضلاع پر قبضہ کرلیا ہے-

    باغی ٹی وی: پل خمری، تعلقان ، قلعہ نو، شبرخان، میدان شہر، غزنی، قندھار اورلشکرگاہ میں لڑائی جاری ہے افغان صوبہ نمروزکے شہردل آرام میں کار بم دھماکہ ہو جس کے نتیجے میں افغان سیکیورٹی فورسزکے15اہلکارہلاک ہو گئے ہیں-

    واضح رہے کہ غزنی اور قندھار سمیت کئی بڑوں شہروں پر قبضہ کے لیے گھمسان کا رن جاری ہے، کابل سمیت کئی بڑے شہروں میں بے یقینی کی صورت حال ہے قندھار، قندوز، کابل، تخار، بامیان، پروان اور بلخ صوبوں میں طالبان نے افغان فورسز پر حملے کئے ہیں –

    افغانستان فورسز نے 200کے قریب طالبان جنگجووں کو مارنے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ طالبان نے حکومتی فورسز کے دعوے کو مسترد کردیا ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ قندھار شہر میں پولیس اسٹیشن اور کئی چیک پوسٹوں کا قبضہ حاصل کر لیا ہے۔صوبہ قندوز میں حکومتی فورسز کے دو ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گئے۔ صوبہ پکتیکا میں سکیورٹی اہلکار مزاحمت کئے بغیر طالبان کے ساتھ شامل ہو گئے۔

    ادھر افغان عوام حکومت اور طالبان سے جنگ بندی کی امید لگائے بیٹھے ہیں۔ کابل کے شہریوں کا کہنا ہے چار دہائیوں سے بدامنی میں رہنے پر مجبور ہیں، اب ان کے ملک میں امن ہو جانا چاہے۔

    شہری کا کہنا تھا کہ فریقین لڑ رہے ہیں اور عوام بیچ میں پھنس چکے ہیں۔ افغان شہریوں نے موجودہ صورت حال پر امریکا کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکا کو افغانستان کے مستقبل کی کوئی فکر نہیں۔

    افغانستان کے 26 صوبوں میں حکومتی فورسز اور طالبان میں جھڑپیں جاری

  • اگر آزاد کشمیر کے انتخابات چوری ہوئے  تو دنیا کو کیا منہ دکھائیں گے؟     شاہد خاقان عباسی

    اگر آزاد کشمیر کے انتخابات چوری ہوئے تو دنیا کو کیا منہ دکھائیں گے؟ شاہد خاقان عباسی

    ن لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت میں بدعنوا ن وزرا موجود ہیں-

    باغی ٹی وی : شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ ہم پر بےبنیاد الزامات کاسلسلہ جاری ہے مجھ سمیت سب کی ضمانتوں کے عدالتی فیصلے موجود ہیں عدالتی فیصلوں میں واضح ہے کہ مقدمات بےبنیاد ہیں کھلا چیلنج کررہے ہیں کہ ہماری کرپشن کو ثابت کریں –

    ن لیگی رہنما نے کہا کہ موجودہ حکومت میں بدعنوا ن وزرا موجود ہیں کتنے وزرا کو ہٹایا تو گیا لیکن ان کے خلاف کیس فائل نہیں ہوتا وزرا کے جرائم پر پردہ ڈالنے کے لیے کمیشن بنائے جاتے ہیں-

    انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف کے کیس کی ججمنٹ موجود ہے، جو وزرا کہتے تھے کہ کرپشن پر کیسز بنائے ہیں آج وہ وزرا صفائیاں پیش کرتے نظر آرہے ہیں-

    شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملک میں بجلی اورگیس کی کمی کیوں ہے؟ذمہ دار کون ہے؟ حکمران عوام کو بتائیں وہ کرکیا رہے ہیں ؟ –

    ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کے اجلاس میں وزیر اعظم کا ہونا ضروری تھا، وزیراعظم اجلاس میں شریک نہیں ہوئے یہ ان کی مرضی ہے –

    سابق وزیر اعظم نے کہا کہ 2018سے روایت ہے جس جماعت کا وجود نہیں وہ انتخاب جیتی ہے گلگت بلتستان میں ان کے نمائندے نہیں تھےلیکن وہاں بھی جیت گئےاگر آزاد کشمیر کے انتخابات چوری ہوئے تو دنیا کو کیا منہ دکھائیں گے؟ –

  • لاہور کے مختلف علاقوں میں تیز بارش، موسم خوشگور

    لاہور کے مختلف علاقوں میں تیز بارش، موسم خوشگور

    لاہور کے مختلف علاقوں میں تیز بارش، موسم خوشگور گرمی کازور ٹوٹ گیا-

    باغی ٹی وی : لاہور، گرالمنڈی، ریلوے اسٹیشن ،گڑھی شاہومیں بارش ،ڈیوس روڈ، شملہ پہاڑی، قلعہ گجر سنگھ میں بھی تیز بارش ،لارنس روڈ، مال روڈ، جیل روڈ سے ملحقہ علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش-

    دوسری جانب کراچی ، نارتھ کراچی ، نیو کراچی ، ایبٹ آباد منڈی بہاؤالدین ، فیصل آباد اور سیالکوٹ سمیت مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش ہوئی جس کے باعث نشیبی علاقے زیر آب ہو گئے اور بجلی کی فراہمی عارضی طور پر بارش کی وجہ سے معطل کر دی گئی ہے-

    موسم کی صورتحال: جڑواں شہروں سمیت ملک کے مختلف اضلاع میں مون سون اپنا رنگ دکھانے لگا

    کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز بارش

  • کوئٹہ اور کراچی سے لاہور آنے والی ٹرینیں گھنٹوں  تاخیر کا شکار

    کوئٹہ اور کراچی سے لاہور آنے والی ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار

    کوئٹہ اور کراچی سے لاہور آنے والی ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار

    باغی ٹی وی : کوئٹہ اور کراچی سے لاہور آنے والی ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلا ت کا سامنا ہے اطلاعات کے مطابق لاہور، قراقرم، شاہ حسین ایکسپریس ساڑھے 8 گھنٹے تاخیر کا شکار ہے جبکہ پاک بزنس 7 گھنٹے 45 منٹ تاخیر کا شکار ہے –

    کراچی ایکسپریس 5 گھنٹے 15 منٹ تاخیر کا شکار ،علامہ اقبال ایکسپریس 3 گھنٹے 10 منٹ تاخیر کا شکار ہے-عوام ایکسپریس ڈھائی گھنٹے جبکہ شالیمار ایکسپریس، تیز گام 2 گھنٹے تاخیر کا شکار ہے-

    اور جعفر ایکسپریس، فرید ایکسپریس ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر کا شکار ہے-

  • پاکستان میں کورونا سے مزید 15 اموات

    پاکستان میں کورونا سے مزید 15 اموات

    پاکستان میں کورونا کی لہر کی شرح میں ایک بار پھر اضافہ 24 گھنٹوں میں 15 اموات-

    باغی ٹی وی: پاکستان میں کرونا کی تیسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں اور اموات میں کی شرح میں ایک بار پھر اضافہ ہو رہا ہے-

    نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس پر پاکستان میں کافی حد تک قابو پا لیا گیا تھا اور ملک بھر میں کورونا سے اموات اور مثبت کیسز کی شرح میں کسی حد تک کمی دیکھنے میں آئی تھی لیکن اب پھر ملک میں کورونا کیسز میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے- گزشتہ 25 گھنٹوں میں کرونا سے مزید 15 اموات ہوئی ہیں-


    این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز کورونا کے 47 ہزار 15 نئے ٹیسٹ کئے گئے 1 ہزار 808 نئے کیسز سامنے آ گئے۔ ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح تقریباً 3.84 فی صد رہی۔

    پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار597 تک پہنچ گئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 75ہزار92 ہو چکی ہے-

  • وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی تین روزہ سرکاری دورہ پر تاجکستان پہنچ گئے

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی تین روزہ سرکاری دورہ پر تاجکستان پہنچ گئے

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سرکاری دورہ پر تاجکستان پہنچ گئے ہیں-

    باغی ٹی وی : باخبر ذرائع کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کی 3روزہ سرکاری دورےپرتاجکستان پہنچے ہیں دوشنبے ہوائی اڈے پرنائب وزیرخارجہ تاجکستان نے شاہ محمود قریشی کا استقبال کیا تاجکستان میں تعینات پاکستانی سفیر اورسفارت خانےکےسینئرافسران بھی موجود تھے-

    شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل اجلاس میں شرکت کریں گے اور وزرائےخارجہ کونسل اجلاس سےخطاب بھی کریں گے ساتھ ہی وزرائے خارجہ کانٹیکٹ گروپ برائےافغانستان اجلاس میں شریک ہوں گے-

    وزیرخارجہ تاجکستان،کرغزستان،ازبکستان، افغانستان،روس اورچین کے وزرائےخارجہ سےملاقاتیں کریں گے ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی روابط کےفروغ پرتبادلہ خیال ہوگا-

    شاہ محمودقریشی تاجک صدرامام علی رحمان سےبھی ملاقات کریں گے-