Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • شہروز سبز واری نے دوسری شادی کرنے کی وجہ بتا دی

    شہروز سبز واری نے دوسری شادی کرنے کی وجہ بتا دی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئیر اداکار بہروز سبزواری اداکار شہروز سبزواری نے دوسری شادی کرنے کی وجہ بتا دی ہے۔

    باغی ٹی وی :نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں اداکار شہروز سبزواری بطور مہمان شریک ہوئے شو کے دوران اداکار سے دوسری شادی کرنے کی وجہ پوچھی گئی تو اداکار نے کہا کہ وہ طلاق کے بعد غیر شادی شدہ نہیں رہنا چاہتے تھے کیونکہ ہمارے کام میں غیر شادی شدہ رہنا کافی مشکل ہوتا ہے۔

    شہروز سبزواری نے کہا کہ میری شادی کرنے کی نیت تھی اس لیے میں نے صدف کنول کو سب کچھ بتا دیا، میں زندگی کے جس دور سے گزر رہا تھا اس کے بعد اکیلا نہیں رہنا چاہتا تھا۔

    اداکار نے کہا کہ جب صدف کنول سے ملا تو مجھے وہ بہت اچھی اور خالص لڑکی لگی، میں بہت مذہبی ہوں، ہمارا مذہب جن باتوں کی اجازت نہیں دیتا ان سے دور رہنے کی کوشش کرتا ہوں۔

    خیال رہے کہ گزشتہ سال اداکار شہروز سبزواری اور ماڈل سائرہ یوسف میں طلاق ہوگئی تھی۔ طلاق کے ایک ماہ بعد ہی شہروز سبزواری نے ماڈل صدف کنول سے شادی کرلی تھی۔

  • مالک دلیپ کمار کو جنت نصیب کرے    دھرمنیدر

    مالک دلیپ کمار کو جنت نصیب کرے دھرمنیدر

    اداکار دھرمیندر دلیپ کمار کو آخری بار دیکھ کر جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور ان کا چہرہ ہاتھوں میں لیے روتے رہے۔

    باغی ٹی وی : دلیپ کمار گزشتہ روز دنیا بھر میں موجود اپنے مداحوں کو اداس چھوڑ کر ہمیشہ کے لیے اس جہان فانی سے کوچ کرگئے۔ دلیپ کمار کے انتقال کی خبر سنتے ہی شاہ رخ خان، دھرمیندر، انیل کپور،شگفتہ اعظمی، ودیا بالن اور کرن جوہر سمیت بالی ووڈ کی مشہور شخصیات ان کے گھر پہنچیں –

    جبکہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور وزیراعظم پاکستان عمران خان سمیت دونوں جانب کی مشہور شخصیات نے ان کے انتقال کی خبر سن کر افسوس کا اظہار کیا بالی ووڈ کے سینئر اداکار دھرمیندر بھی دلیپ کمار کو آخری بار دیکھ کر جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور ان کا چہرہ ہاتھوں میں لے کر روتے رہے۔
    https://twitter.com/aapkadharam/status/1412823480706473989?s=20
    دھرمیندر نے دلیپ کمار کے ساتھ اپنی آخری تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ سائرہ نے جب کہا دھرم دیکھو صاحب نے پلک جھپکی ہے جان نکل گئی میری۔ مالک میرے پیارے بھائی کو جنت نصیب کرے۔


    دھرمیندر نے اپنی اور دلیپ کمار کی ایک یادگار تصویر بھی شیئر کی اور لکھا دوستوں مجھے دکھاوا نہیں آتا لیکن میں اپنے جذبات پر قابو بھی نہیں پاتا اپنے سمجھ کے کہہ جاتا ہوں۔

    دوسری جانب بالی ووڈ اداکار عامر خان نے دلیپ کمار کو خراج تحسین پیش کیا ہے انہوں نے دلیپ کمار کے لیے ایک جذباتی پیغام تحریر کیا ہے جس میں انہوں نے دلیپ کمار کا شکریہ اداکرتے ہوئے لکھا یوسف صاحب اپنے کام کے ذریعے ہمیں انمول اور انوکھا تحفہ دینے کا شکریہ۔ میرے لیے آپ ہمیشہ عظیم رہے ہیں اور ہمیشہ عظیم رہیں گے۔ سلام پیار عامر۔

  • سائرہ بانو وزیراعظم نریندر مودی کی شُکر گزار

    سائرہ بانو وزیراعظم نریندر مودی کی شُکر گزار

    بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانو نے اپنے شوہر کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کرنے پر بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : ں دلیپ کمار کے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر سائرہ بانو کی جانب سے بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا گیا ہے۔
    https://twitter.com/TheDilipKumar/status/1412796254958940160?s=20
    سائرہ بانو نے اپنے پیغام میں نریندر مودی سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا ہے کہ صبح سویرے فون پر آپ کی تعزیت کے لیے بہت شکریہ۔
    https://twitter.com/TheDilipKumar/status/1412798689815326728?s=20
    اُنہوں نے اپنے اگلے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ دلیپ کمار کے نمازِ جنازہ پر ملنے والے پروٹوکول کے لیے نریندر مودی کا ایک بار پھر شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں۔

    واضح رہے کہ دلیپ کمار کو گزشتہ روز ممبئی کے جوہو قبرستان میں سپردِ خاک کیا گیا جبکہ کورونا وائرس کے پیشِ نظر ان کی تدفین میں صرف 20 لوگوں کو آنے کی اجازت تھی۔

    پاکستانی سیاسی شوبز اور معروف شخصیات کا دلیپ کمار کے انتقال پر شدید غم کا اظہار

    گزشتہ روز دلیپ کمار 98 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے، ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ہی ان کی موت کی خبر سامنے آئی تھی۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دلیپ کمار کے ترجمان فیصل فاروقی کی جانب سے جاری کیئے گئے افسوس ناک پیغام میں بتایا گیا تھا کہ ’انتہائی گہرے رنج و غم کے ساتھ، میں یہ اعلان کر رہا ہوں کہ ہمارے دلیپ کمار صاحب کچھ دیر قبل انتقال کر گئے-

    دلیپ کمار کا انتقال ہماری ثقافتی دنیا کے لیے ایک بہت بڑا نقصان ہے بھارتی…

  • دلیپ کمار کی موت کے بعد سائرہ بانو کے پہلے الفاظ: ‘خدا نے میری زندگی کی وجہ چھین لی’

    دلیپ کمار کی موت کے بعد سائرہ بانو کے پہلے الفاظ: ‘خدا نے میری زندگی کی وجہ چھین لی’

    گزشتہ روز اس دُنیا سے کوچ کر جانے والے بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار یوسف خان المعروف دلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانو نے کہا ہے کہ خُدا نے مجھ سے میرے جینے کی وجہ چھین لی دلیپ طویل علالت کے بعد 98 سال کی عمر میں ممبئی کے پی ڈی ہندوجا اسپتال میں بدھ کی صبح انتقال کر گئے۔ اس جوڑے کی کوئی اولاد نہیں تھی۔

    باغی ٹی وی : ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق دلیپ کمار کے ڈاکٹر نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ جب اُنہوں نے سائرہ بانو کو اُن کے شوہر کے انتقال کی خبر دی تو وہ زور زور سے رونے لگیں۔

    ان کی موت کی خبر کی تصدیق سب سے پہلے پلمونولوجسٹ ڈاکٹر جلیل پارکر نے کی ، جواداکار کا علاج کر رہے تھےڈاکٹر کے مطابق اس افسوس ناک اور دل دہلا دینے والے موقع پر سائرہ بانو نے کہا کہ ’خُدا نے میری زندگی کی وجہ چھین لی۔

    دلیپ کمار اور سائرہ بانو کی محبت کی انوکھی داستان

    سائرہ بانو نے کہا کہ ’دلیپ کمار صاحب کے بغیر میں کسی بھی چیز کے بارے میں سوچنے کے قابل نہیں ہوں گی۔‘

    اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ ’اس مشکل گھڑی میں سب اُن کے لیے دُعا کریں۔‘

    یاد رہے کہ دلیپ کمار اور سائرہ بانو کی محبت نے مثال قائم کی ہے، سائرہ بانو نے ہر حال میں اپنے شوہر کا ساتھ دیا اور کبھی اُنہیں تنہا نہیں چھوڑا اب دلیپ کمار کے انتقال کے بعد سائرہ بانو تنہا ہوگئی ہیں جبکہ اُن کے لیے یہ وقت بہت مشکل ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز بالی ووڈ لیجنڈری اداکار یوسف خان المعروف دلیپ کمار 98 سال کی عُمر میں انتقال کر گئے ڈاکٹر جلیل پارکر نے بتایا ، "ان کا صبح 7:30 بجے طویل علالت کے باعث انتقال ہوگیا۔” "صبح 8.01 بجے اداکار کے ٹویٹر ہینڈل سے خاندانی دوست فیصل فاروقی نے پوسٹ کیا ،” بہت ہی دل اور گہرے رنج و غم کے ساتھ ، میں کچھ منٹ قبل اپنے پیارے دلیپ صاحب کی وفات کا اعلان کرتا ہوں۔

    دلیپ کمار کینسر کی چوتھی اسٹیج پر تھے جس کا علاج ممکن نہیں تھا ڈاکٹرز کا انکشاف

  • اردن کے وزیر اعظم شاہ عبداللہ دوم  کی امریکی صدرسے ملاقات طے

    اردن کے وزیر اعظم شاہ عبداللہ دوم کی امریکی صدرسے ملاقات طے

    امریکی صدر جوبائیڈن اور خاتون اول 19 جولائی 2021 کو اردن کے بادشاہ عبد اللہ دوم ، ان کی اہلیہ ملکہ رانیہ ، اور ان کے ولی عہد شہزادہ حسین کا وائٹ ہاؤس میں استقبال کریں گے-

    باغی ٹی وی : وائٹ ہاؤس سے جاری رپورٹ کے مطابق اردن کنگ عبداللہ دوم کا یہ دورہ پائیدار اور اسٹریٹجک شراکت داری کو اجاگر کرے گا امریکہ اور اردن کے مابین ، جو ایک کلیدی سیکیورٹی شراکت دار اور ریاستہائے متحدہ کا اتحادی ہے۔

    وائٹ ہاؤس کے پریس سیکرٹری جین ساکی کے مطابق مشرق وسطی کو درپیش بہت سے چیلنجوں پر تبادلہ خیال کرنے اور خطے میں امن و استحکام کو فروغ دینے میں اردن کے قائدانہ کردار کو اجاگر کرنے کا موقع فراہم ہوگا۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ صدر بائیڈن متعدد سیاسی ، سلامتی ، اور معاشی امور پر دوطرفہ تعاون کو مستحکم کرنے کے لئے کنگ عبداللہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں ،جن میں معاشی مواقعوں کے فروغ شامل ہیں جو اردن کے روشن مستقبل کے لئے اہم ثابت ہوں گے۔

  • فرائض سےغفلت پر6 افسران معطل، بہت نرمی کرکے دیکھ لی، اب افسر شاہی چھوڑ کرعوامی خدمت کرنا ہو گی   عثمان بزدار

    فرائض سےغفلت پر6 افسران معطل، بہت نرمی کرکے دیکھ لی، اب افسر شاہی چھوڑ کرعوامی خدمت کرنا ہو گی عثمان بزدار

    وزیراعلیٰ پنجاب کادورہ ڈیرہ جی خان،فرائض سےغفلت برتنے پر6 افسران کوعہدوں سے ہٹا دیا-

    باغی ٹی وی : ڈائریکٹراینٹی کرپشن ڈی جی خان،ایکسین ہائی وے، ایم ایس ٹیچنگ اسپتال، سینٹرل جیل سپرنٹنڈنٹ کو معطل کیا گیا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریوینو مظفرگڑھ اور تحصیلدار ڈی جی خان کو بھی عہدوں سے ہٹا دیا گیا-

    وزیر اعلٰی پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ عوامی مسائل کا ازالہ نہ کرنے والے افسروں کے لیے پنجاب میں کوئی جگہ نہیں ،بہت نرمی کرکے دیکھ لی، اب افسروں کو افسر شاہی چھوڑ کر عوامی خدمت کرنا ہو گی-

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ جہاں کوتاہی یا غفلت نظر آئی بغیر وقت ضائع کئے ایکشن ہو گا پنجاب میں جو افسر ڈلیور کرے گا، عہدے پر رہے گا-عوام کے مسائل حل نہ کرنے والے افسران قبلہ درست کرلیں-

  • صحافیوں کو درپیش مسائل کا حل ، سلامتی اور حقوق کا تحفظ ترجیحات میں شامل ہے    چوہدری فواد

    صحافیوں کو درپیش مسائل کا حل ، سلامتی اور حقوق کا تحفظ ترجیحات میں شامل ہے چوہدری فواد

    وفاقی وزیراطلاعات چوہدری فواد کا کہنا ہے کہ حکومت اظہار رائے کے بنیادی، جمہوری اور آئینی حق پر کامل یقین رکھتی ہے-

    باغی ٹی وی : فواد حسین کا کہنا ہے کہ آزاد، فعال اور متحرک میڈیا جمہوری قدروں کے فروغ کیلئے ناگزیر ہے قومی اسمبلی اور سینیٹ کی کارروائی عوام تک پہنچانے میں پی آر اےکا کردار لائق تحسین ہے-

    وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ صحافیوں کو درپیش مسائل کا حل ، سلامتی اور حقوق کا تحفظ ترجیحات میں شامل ہے-

  • گورنر پنجاب نے آب پاک اتھارٹی کے منصوبوں پر عمل کے لیے اہم قدم اٹھا لیا

    گورنر پنجاب نے آب پاک اتھارٹی کے منصوبوں پر عمل کے لیے اہم قدم اٹھا لیا

    گورنر پنجاب نے آب پاک اتھارٹی کے منصوبوں پر تیزی سے عمل کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے-

    باغی ٹی وی : گورنر پنجاب چودھر ی سرور نے وزیر قانون راجہ بشارت کو کمیٹی کا چیئرمین مقرر کردیا کمیٹی میں آب پاک اتھارٹی کے سربراہ اور سی ای او،محکمہ خزانہ کے سیکریٹری شامل ہیں-

    ہاؤسنگ اور پی اینڈ ڈی کےسیکریٹری اور پنجاب صاف پانی کمپنی کے سی ای او کمیٹی کا حصہ ہیں کمیٹی صاف پانی کمپنی کے اثاثہ جات، گاڑیاں اوردیگررپورٹس منتقلی کے معاملات حل کرے گی-

    کمیٹی آب پاک اتھارٹی کے جاری منصوبوں میں حائل رکاوٹیں دور کرے گی کمیٹی پی سی ون کی منظوری، فنڈز کی فراہمی اور قانون سازی جیسے مسائل کرےگی-

  • کشمیر کے وارث ہم ہیں، کشمیر صوبہ بنے گا نہ ضم ہونے دیں گے     وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان

    کشمیر کے وارث ہم ہیں، کشمیر صوبہ بنے گا نہ ضم ہونے دیں گے وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان

    وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ کشمیر کے وارث ہم ہیں، کشمیر صوبہ بنے گا نہ ضم ہونے دیں گے ، عمران نے پوری قوم کو تقسیم کر دیا –

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق کھانڈا بیلہ میں کارکنان مسلم لیگ ن کے اجتماع سے خطاب کے دوران وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے کہا کہ اگر جھوٹ فراڈ میں آگے نکل جانے کو تبدیلی کہتے ہیں تو کشمیر میں ایسا نہیں چلے گا،پاکستان میں تبدیلی چند دنوں کی مہمان ہے-

    انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر بھر میں تعمیر وترقی کاجال بچھایا ،ضلع جہلم ویلی کو دس ارب روپے کے فنڈز دئیے جو ماضی کی کوئی حکومت نہ دے سکی اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر کے الیکشن نہیں جیتے جاتے-

    راجہ فاروق حیدر خان نے کہا اسٹام دینے والوں اور بیوہ و غریب خواتین کو جعلی امدادی چٹیں دینے والوں کوجیل بھیجوائوں گا –

    راجہ فاروق نے کہا کہ مسلم کانفرنس، پی پی پی،جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی نے مل کر ٹکٹ تقسیم کئے ،عوام ایسی کسی تانگہ پارٹی کاحصہ نہ بنیں جو کشمیریوں کے تشخص اور لاکھوں کشمیریوں کے عزت وقار کو داو پر لگائے۔

    وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ ہم سب کشمیری ہیں اور ایک قوم ہیں ،مجھے کہا گیا کہ آزاد کا لفظ ہٹا دیں اور میں نہیں مانا، میں نے ان کے بہت سے رازوں پر پردہ ڈالا ہوا ہے۔

  • میرے والد مفرور‘غدار یا دہشت گرد نہیں ،ان کا نام بغیر کسی وجہ کے ای سی ایل پر ہے  بختاور بھٹو زرداری

    میرے والد مفرور‘غدار یا دہشت گرد نہیں ،ان کا نام بغیر کسی وجہ کے ای سی ایل پر ہے بختاور بھٹو زرداری

    کراچی: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی بہن اور سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاوربھٹو کا کہنا ہے کہ ان کے والد مفرور‘غدار یا دہشت گرد نہیں اورنہ ہی انہیں کسی جرم میں سزاسنائی گئی ہے

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں بختاور بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ان کے والد کو عدالت میں پیشی کیلئے بذریعہ ہوائی جہاز اسپتال سے اسلام آباد آنا پڑا 8دن پہلے بھی وہ کورٹ میں پیش ہوئے تھے ۔


    بختاور بھٹونے کہا کہ ان کے والد مفرور‘غدار یا دہشت گرد نہیں اورنہ ہی انہیں کسی جرم میں سزاسنائی گئی ہے ۔

    انہوں نے مزید کہا کہ میرے والد کا نام بغیر کسی وجہ کے ای سی ایل پر ہے ایک ایسا شہری جس نے ملک کو جمہوریت دی ،اسے کورونا کی عالمی وبا کے باوجود سزا کے طورپر پریڈ کرائی جارہی ہے ۔