Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • اٹک،سابق ممبرپنجاب اسمبلی کا قتل،مقدمہ درج

    اٹک،سابق ممبرپنجاب اسمبلی کا قتل،مقدمہ درج

    اٹک،سابق ممبرپنجاب اسمبلی ملک شاہان حاکمین کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا-

    باغی ٹی وی : مقدمہ شاہان حاکمین کی والدہ می مدعیت میں درج کیا گیا مقدمے کے متن کے مطابق جائیداد کے تنازعہ پر بھتیجے نے شاہان حاکمین پر فائرنگ کی-سوتیلے بھائی ملک آصف اور شاہان میں جائیداد کا تنازعہ تھا-

    شاہان حاکمین کی والدہ کا کہنا تھا کہ میرا سوتیلہ بیٹا اپنے بیٹے کے ہمراہ ہمارے گھر آئےتھے، ملزمان نےدھمکی دی کہ شاہان اپنامقدمہ واپس لے گھر کے قریب جنازہ میں شاہان حاکمین کو گولی مار ی گئی-

    پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے رات گئے مقتول کے سوتیلہ بھتیجا ملزم شیردل کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا گیا-

  • پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کا آج سے آغاز

    پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کا آج سے آغاز

    پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کا آج سے آغاز ہورہا ہے، ۔ڈے اینڈ نائٹ ون ڈے میچ کارڈف میں کھیلا جائے گا-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ون ڈے سیریز کا پہلا میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 5 بجے شروع ہوگا، قومی کرکٹرز نے حریف کے خلاف مقابلے کے لیے بدھ کو بھرپور پریکٹس سیشن کیا۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ پہلے ون ڈے میچ سے قبل انگلینڈ کی پوری ٹیم کے تبدیل ہونے سے مایوسی ہوئی ہے لیکن ہم اپنا مائنڈ سیٹ تبدیل نہیں کریں گے۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز حارث روَف انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سے باہر ہوگئے ہیں حارث روَف ہیمسٹرنگ انجری کی وجہ سے ون ڈے سیریز نہیں کھیل سکیں گے-

    سیریز کا دوسرا میچ 10 جولائی کو لارڈز میں پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 3 بجے کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری میچ برمنگھم میں 13 جولائی کو کھیلا جائے گا جو کہ پاکستانی وقت کے مطابق شام 5 بجے شروع ہوگا۔

    پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹوئنٹی میچز 16، 18 اور 20 جولائی کو ہوں گے۔

  • کراچی سمیت سندھ بھر میں امتحانی مراکز اور بورڈ دفاتر میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی

    کراچی سمیت سندھ بھر میں امتحانی مراکز اور بورڈ دفاتر میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی

    کراچی سمیت سندھ بھر میں ہونے والے بورڈز کے امتحانات کے سلسلے میں امتحانی مراکز اور بورڈ دفاتر میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق بورڈز کے امتحانات کے سلسلے میں امتحانی مراکز اور بورڈ دفاتر میں دفعہ 144 کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق امتحانی مراکز میں غیر متعلقہ افراد کا داخلہ ممنوع ہے امتحانی مراکز میں موبائل فون لے جانے پر پابندی عائد کی گئی ہے

    نوٹیفکیشن کے مطابق امتحانی مراکز کے نزدیک فوٹو اسٹیٹ کی دکانیں کھولنے پر بھی پابندی عائد ہے۔

    خیال رہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں ہونے والے بورڈز کے امتحانات میں پرچے تاخیر سے ملنے، پیپر آؤٹ ہونے سمیت مختلف بے قاعدگیوں کی شکایات مل رہی تھیں جن کی وجہ سے دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔

  • اسپیکر اسد قیصر کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا

    اسپیکر اسد قیصر کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا

    اسپیکر اسد قیصر کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام ساڑھے 4 بجے ہوگا-

    باغی ٹی وی :اجلاس کا 11 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا اجلاس میں گھریلو تشدد کے خاتمے کا بل رائے کے لیے اسلامی نظریاتی کونسل کو بھجوایا جائے گا۔

    نظریاتی کونسل سے بل سے متعلق رائے لی جائے گی کہ اسلامی احکامات سے متصادم تو نہیں-

  • پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار 683  نئے کیسز رپورٹ

    پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار 683 نئے کیسز رپورٹ

    پاکستان میں کورونا کی لہر کی شرح میں ایک بار پھر اضافہ 24 گھنٹوں میں 24 اموات-

    باغی ٹی وی: پاکستان میں کرونا کی تیسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں اور اموات میں کی شرح میں ایک بار پھر اضافہ ہو رہا ہے-

    نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس پر پاکستان میں کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے اور ملک بھر میں کورونا سے اموات اور مثبت کیسز کی شرح میں کسی حد تک کمی دیکھنے میں آئی ہے گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے مزید 24 اموات ہوئی ہیں-


    این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز کورونا کے 50ہزار531 نئے ٹیسٹ کئے گئے 1 ہزار 683 نئے کیسز سامنے آ گئے۔ ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح تقریباً 3.33 فی صد رہی۔

    پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار 493 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 67 ہزار633 ہو چکی ہے-

  • آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک میں موسم کی صورتحال

    آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک میں موسم کی صورتحال

    ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہےگا،محکمہ موسمیات

    باغی ٹی وی :آزادکشمیر، گلگت بلتستان اور پنجاب کے بعض اضلاع میں بارش کا امکان ہے،اسلام آباد میں موسم شدیدگرم اور خشک رہے گا بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گاسبی ، کوہلو، چاغی اور دالبندین میں گرمی کی شدت برقرار رہے گی-

    پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہےگا سیالکوٹ، گوجرانوالہ اور لاہور میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے سندھ کے بیشتر بالائی اور وسطی اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا –

    خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا ایبٹ آباداور مانسہرہ میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہوا وں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے-

  • مٹن جوائنٹ مصالحہ بنانے کی ترکیب

    مٹن جوائنٹ مصالحہ بنانے کی ترکیب

    مٹن جوائنٹ مصالحہ

    وقت ………… 1¼سے 1½گھنٹے

    4سے 5افراد کے لئے

    اجزائے ترکیبی ………… مقدار …………
    مٹن جوائنٹ ………… ایک کلو
    تیل ………… ½کپ
    ادرک لہسن کا پیسٹ ………… 2کھانے کے چمچ
    اجزائے ترکیبی (الف) …………
    کالی مرچ (ثابت) ………… 4سے6عدد
    لونگ (ثابت) ………… 3سے 4عدد
    دار چینی ………… 1 درمیانی
    موٹی الائچی ………… 1عدد
    چھوٹی الائچی ………… 2عدد
    اجزائے ترکیبی (ب) …………
    دہی ………… ½کپ
    تلے ہوئے پیاز کا پیسٹ ………… ½کپ
    ٹماٹر (گرائنڈ کئے ہوئے) ………… ½کپ
    نمک ………… حسب ذائقہ
    سرخ مرچ پاؤڈر ………… 2چائے کے چمچ
    ہلدی پاؤڈر ………… 1چائے کاچمچ
    زیرہ (کٹا ہوا) ………… 1چائے کا چمچ

    سجاوٹ کے لئے :
    SNP گرم مصالحہ پاؤڈر ………… ½چائے کاچمچ

    طریقہ کار :
    قصاب سے 100 سے 150 گرام کے مٹن جوائنٹ لے لیں۔ ایک برتن میں تیل گرم کرکے لہسن ادرک کا پیسٹ شامل کریں اور ہلکا براؤن ہونے تک پکائیں۔ مٹن شامل کرکے بھونیں اور ہلکا براؤن کریں۔ حصہ (الف) کے تمام مصالحے ڈال کر تقریباً 2 منٹ پکائیں۔ اب حصہ (ب) کے مصالحے اور 4سے 5کپ پانی شامل کریں۔ آنچ ہلکی کردیں اور مٹن کے مکمل پکنے تک 1سے 1¼ گھنٹے تک پکائیں۔ 5سے 6 منٹ تیل الگ ہونے تک پکائیں۔ گرم مصالحہ چھڑک کر روٹی یا نان کے ساتھ پیش کریں۔ آپ مٹن کے دوسرے حصے بھی اسی طرح پکا سکتے ہیں۔

  • شاہ رخ خان سمیت متعدد بالی وڈ شخصیات کی دلیپ کمار کی رہائش گاہ پر آمد

    شاہ رخ خان سمیت متعدد بالی وڈ شخصیات کی دلیپ کمار کی رہائش گاہ پر آمد

    لیجنڈری بالی ووڈ اسٹار دلیپ کمار کے انتقال پر ان کی اہلیہ سائرہ بانو سے تعزیت کرنے معروف شخصیات نے ان کے گھر کا رُخ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : بالی ووڈ کنگ شاہ رخ‌ خان سائرہ دلیپ کمار کی رہائش گاہ پر سائرہ بانو سے اظہار تعزیت کے لئے پہنچے بھارتی میڈیا میں تصویر گردش کر رہی ہے جس میں شاہ رخ خان صدمے سے چور سائرہ بانو کے پاس بیٹھے انہیں حوصلہ دے رہے ہیں-


    دلیپ کمار کے ہمراہ بے شمار فلموں میں ساتھ اداکاری کے جوہر دکھانے والے دھرمندر بھی سائرہ بانو سے تعزیت کرنے ان کے گھر پہنچے شبانہ اعظمی کرن جوہر ، ودیابالن شوہر کے ہمراہ ،انیل کپور اور انوپم کھیر سمیت دیگر بالی ووڈ شخصیات سائرہ بانو سے اظہار تعزیت کرنے ان کی رہائش گاہ کر پہنچیں-


    فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا:انیل کپور سائرہ بانو کے سے تعزیتکے لئے جاتے ہوئے –

    فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا: دھرمیندر دلیپ کمار کے ہاں آتے ہوئے-

    فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا:انوپم کھیر دلیپ کمار کی رہائش گاہ کے باہر-

    فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا: شبانہ اعظمی سائرہ بانو سے ملاقات کے لئے آتے ہوئے-

    فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا: ودا بالن شوہر کے ہمرا ہ سائرہ بانو کو حوصلہ دینے جاتے ہوئے-

    فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا: کرن جوہر سائرہ بانو کو حوصلہ دینے جاتے ہوئے-

    واضح رہے کہ بالی ووڈ لیجنڈری اداکار یوسف خان المعروف دلیپ کمار 98 سال کی عُمر میں انتقال کر گئے ہیں۔

  • جب دلیپ کمار نے چھپ کر دوسری شادی کی تھی

    جب دلیپ کمار نے چھپ کر دوسری شادی کی تھی

    مرحوم اداکار دلیپ کمار نے سائرہ بانو سے شادی کے 14 برس بعد اولاد کیلئے اسما رحمان نامی خاتون سے چُھپ کر شادی کی تھی۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست حیدرآباد دکن سے تعلق رکھنے والی خاتون اسما صاحبہ سے دلیپ کمار نے 1981 میں شادی کی تھی۔

    سماجی کارکن کے طور پر کام کرنے والی اسما رحمان اور دلیپ کمار کی ملاقات حیدرآباد میں ایک کرکٹ میچ کے دوران ہوئی دلیپ کمار نے اولاد کیلئے یہ شادی کی تھی تاہم یہ دوسری شادی زیادہ دیر تک نہیں چل سکی اور 1983 میں طلاق ہو گئی۔

    دلیپ کمار کو ان کی دونوں بیویوں سے کوئی اولاد نصیب نہیں ہوئی اپنی سوانح عمری ’دلیپ کمار: سبسٹنس اینڈ دی شیڈو‘ میں د اسما سے شادی کو اپنی زندگی کی سنگین غلطی بھی قرار دیتے ہوئے اس بات کا انکشاف کیا کہ سن 1972 میں، ’سائرہ بانو امید سے تھیں، حمل کے آٹھویں ماہ میں سائرہ کا بلڈ پریشر ہو گیا اور ڈاکٹر بچے کو بچا نہ سکے، اور ہم اس کے بعد سے ہی خدا کی رضا میں راضی ہوگئے –

    دلیپ کمار اور سائرہ بانو کی محبت کی انوکھی داستان

  • دلیپ کمار کینسر کی چوتھی اسٹیج پر تھے جس کا علاج ممکن نہیں تھا   ڈاکٹرز کا انکشاف

    دلیپ کمار کینسر کی چوتھی اسٹیج پر تھے جس کا علاج ممکن نہیں تھا ڈاکٹرز کا انکشاف

    ہندوجا اسپتال میں زیر علاج دلیپ کمار کے ڈاکٹر نے انکشاف کیا ہے کہ اداکار کینسر کی چوتھی اسٹیج پر تھے جس کا علاج ممکن نہیں تھا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ اداکار ’ایڈوانس پراسٹیٹ کینسر‘ کی چوتھی اسٹیج پر تھے جس کے باعث دیگر اعضاء بھی متاثر ہوگئے تھے۔

    ڈاکٹروں نے انکشاف کیا ہے کہ اداکار کا علاج پچھلے تین چار ماہ سے جاری تھا، وہ ’پراسٹیٹ کینسر‘ میں مبتلا تھے جو جسم کے دوسرے اعضاء میں پھیل چکا تھا۔

    ڈاکٹروں کے مطابق دلیپ کمار کے گُردے بھی فیل ہوگئے تھے جس کے باعث انہیں متعدد بار خون بھی چڑھایا گیا ہم نے آخری مرتبہ خون لگایا لیکن اس سے کوئی فائدہ نہیں ہوا تھا۔

    پاکستانی سیاسی شوبز اور معروف شخصیات کا دلیپ کمار کے انتقال پر شدید غم کا اظہار

    بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اداکار گزشتہ کچھ دنوں سے کوئی ردعمل نہیں دے رہے تھے، بلڈ پریشر بھی کم رہتا تھا جبکہ خون میں ہیموگلوبن کی مقدار بھی کم ہوگئی تھی۔

    ڈاکٹروں کے مطابق کینسر کی اسٹیج فور کے باعث ان کے دیگر امراض کا علاج بھی مشکل ہوگیا تھا۔

    واضح رہے کہ لیجنڈری اداکار یوسف خان المعروف دلیپ کمار 98 سال کی عُمر میں انتقال کر گئے ہیں۔ ان کی تدفین آج شام 5 بجے ہو گی-

    دلیپ کمار کی نماز جنازہ اور تدفین کب کی جائے گی؟