Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • پاکستانی سیاسی شوبز اور معروف شخصیات کا دلیپ کمار کے انتقال پر شدید غم کا اظہار

    پاکستانی سیاسی شوبز اور معروف شخصیات کا دلیپ کمار کے انتقال پر شدید غم کا اظہار

    بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کی موت پر پاکستانی سیاسی و شوبز شخصیات کی جانب سے شدید افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے-

    باغی ٹی وی : اپنی فلموں میں مختلف اداکاری کے رنگ چھڑکنے والے دلیپ کمارکوشہنشاہ جذبات، ٹریجڈی کنگ، برصغیرکا عظم اداکار جیسے ناموں سے پکارا جاتا رہا۔ ان کی اداکاری کی دنیا دیوانی تھی، ایک نہیں، دو نہیں بلکہ متعدد کامیاب فلموں میں اداکارنے اپنے جذبات کی عکاسی اوربہترین اداکاری سے لوگوں کے دلوں میں جگہ بنائی۔

    ان کے انتقال کے بعد ان کےاہل خانہ سمیت دنیا بھر میں موجود ان کے مداح غم میں مبتلا ہوگئے ہیں اورانہیں یاد کرکے آبدیدہ ہیں جن میں پاکستانی معروف سیای و شوبز شخصیات بھی شامل ہیں-

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اداکار دلیپ کمار کے انتقال پر دکھ اورافسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ دلیپ کمار کے انتقال سے فلم انڈسٹری کے عہدکا خاتمہ ہوا ہے دلیپ کمار کے انتقال پر سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اورتعزیت کرتے ہیں، دلیپ کمارکوبھارتی صعنت کے سب سے بڑے اعزاز دادا صاحب پھالکےسے نوازا گیا-

    سینئر اداکار عثمان پیرزادہ کا دلیپ کمار کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہنا ہے کہ دلیپ کمار نفیس اور بہترین شخصیت کے مالک تھے دلیپ کمار کی وفات بڑے فلم اسٹار کے سنہرے دور کا اختتام ہے-

    پاکستن مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ دلیپ کمار کی وفات بڑے فلم اسٹار کے سنہرے دور کا اختتام ہے دلیپ کمار نے دہائیوں تک لوگوں کے دل پر راج کیا، دلیپ کمار کی وفات فن کے قدر دانوں کا بڑا نقصان ہے-

    وزیر داخلہ شیخ رشید نے اداکار دلیپ کمار کی وفات پراظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ملاقاتوں میں بھی دلیپ کمار کو ایک سحر انگیزشخصیت پایا
    دلیپ کمار ایک عہد ساز فنکار تھے،انکا متبادل ممکن نہیں-

    قائدحزبِ اختلاف شہباز شریف کا دلیپ کمار کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہنا ہے کہ دلیپ کمارکا فنی سفر فلمی دنیا کا یادگار ترین دور ہے ، دلیپ کمارنےفلموں میں ناقابل فراموش کردارنبھائے، دلیپ کمارکی بعض فلموں کوجتنی شہرت ملی کسی اورکو نہ مل سکی،پاک بھارت اچھےتعلقات کےلیے کوششیں ان کی امن پسندی کامظہر تھیں دلیپ کمارنےبطوررکن پارلیمان پاک بھارت تعلقات کےلیےکوششیں کیں-

    صدر مملکت عارف علوی کا دلیپ کمار کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں دلیپ کمار خاندن کے ساتھ ہیں دلیپ کمار عاجز ،پروقار اور بہترین شخصیت کے مالک تھے-
    https://twitter.com/SAfridiOfficial/status/1412627136821800960?s=20
    کرکٹر شاہد آفریدی کا دلیپ کمار کے انتقال پر اظہار افسوس کہا کہ دلیپ کمار ہمارے دل میں رہتے ہیں،اہلیہ سےتعزیت کرتاہوں دلیپ کمار کا انتقال پشاور سے ممبئی تک تمام پرستاروں کے لیے بڑا نقصان ہے-


    گلوکار علی ظفر کا دلیپ کمار کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا کہا کہ دلیپ کمار کے انتقال سے ایک ایسے دور کا اختتام ہوا جو لازوال رہے گا، ہر سطر جو دلیپ کمار نے بولی، اس پر ابواب تحریر کیے جاسکتے ہیں، دلیپ کمار ایک انتہائی نفیس اور بہترین انسان تھے-


    اداکارہ ثمینہ پیرزادی نے بھی شدید غم کا اظہار کیا-


    عدنان صدیقی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دلیپ صاحب اپنے آپ میں ایک ادارہ تھے علامات ایک چھوٹی سی بات ہوگی۔لیجنڈز کی موت نہیں ہوتی۔ وہ اپنے کام میں جیتے ہیں-

    عمران عباس نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے آج بھی وہ دن یاد ہے جب آپ نے ممبئی سے فون پر مجھ سے اور میرے والدین سے بات کی تھی اور پھر مجھے اپنے بلایا تھا اور عید جو میں آپ کے ساتھ گزاری تھی. میں لفظی طور پر حیران اور آپ کی موجودگی سے جادو ہوا تھا۔ میں اپنے کھونے کے احساس کو سمجھ نہیں سکتا ہوں۔ ایک ادارہ ، ایک افسانہ ، اسٹارڈم کے باوجود مہربانی اور بلا شبہ برصغیر کا سب سے بڑا ستارہ جو کبھی کبھی ہی پیدا ہوتا ہے جس نے 7 دہائیوں سے بھی زیادہ عرصے تک 3 نسلوں کے دلوں پر راج کیا اور آنے والی نسل کے لئے "اداکاری” کی بنیاد رکھی۔

  • کراچی : میٹرک سائنس کا دوسرا اور آخری پرچہ بھی وقت سے پہلے آؤٹ

    کراچی : میٹرک سائنس کا دوسرا اور آخری پرچہ بھی وقت سے پہلے آؤٹ

    کراچی میں بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کے تحت جاری میٹرک سائنس گروپ کے امتحانات کا دوسرا اور آخری پرچہ بھی آؤٹ ہوگیا۔

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق ریاضی کا پرچہ مقررہ وقت سے 30 منٹ پہلے 9 بجے آؤٹ ہوا، جبکہ پرچہ شروع ہونے کا وقت 9 بج کر 30 منٹ تھا۔

    جبکہ کنٹرولرامتحانات کا کہنا ہے کہ ریاضی کاپرچہ سینٹرزپرجانےکےبعد آؤٹ ہوا،بورڈ سے پرچہ نکل جانےکے بعد سینٹر سپرنٹنڈنٹ کی ذمہ داری ہے-

    خیال رہے کہ اس سے قبل امتحانات کے پہلے روز بھی شدید بندنظمی رکھنے میں آئی تھی اور بیشتر امتحانی مراکز پرچے کا وقت شروع ہوجانے کے کئی گھنٹے گزر جانے کے بعد تک بورڈ کی جانب سے پرچہ ملنے سے محروم رہے جبکہ کچھ علاقوں میں امتحانی پرچہ مقررہ وقت کے 4 منٹ بعد ہی فوٹو کاپی کی دکانوں پر دستیاب تھا۔

  • دلیپ کمار کی خدمات آنے والی نسلیں بھی یاد رکھیں گی    رہنما بھارتی کانگریس پارٹی راہول گاندھی

    دلیپ کمار کی خدمات آنے والی نسلیں بھی یاد رکھیں گی رہنما بھارتی کانگریس پارٹی راہول گاندھی

    رہنما بھارتی کانگریس پارٹی راہول گاندھی کا لیجنڈری بالی ووڈ اداکار دلیپ کمار کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہنا ہے کہ دلیپ کمار کی خدمات آنے والی نسلیں بھی یاد رکھیں گی-

    باغی تی وی : بھارتی سیاستدان راہول گاندھی نے دلیپ کمار کے انتقال پر اظہار افسوس کیا کہا کہ دلیپ کمار کے پیاروں اور چاہنے والوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں-

    بالی ووڈ لیجنڈری اداکار دلیپ کمار انتقال کر گئے

    رہنما بھارتی کانگریس پارٹی نے کہا کہ دلیپ کمار کی خدمات آنے والی نسلیں بھی یاد رکھیں گی-

    اس سے قبل بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ دلیپ کمار جی کی موت ہماری ثقافتی دنیا کے لئے بہت بڑا نقصان ہے-

    خیال رہے کہ واضح بالی ووڈ فلم نگری پر طویل عرصے تک راج کرنے والے لیجنڈری اداکار یوسف خان المعروف دلیپ کمار 98 سال کی عُمر میں انتقال کر گئے ہیں۔

  • عمران خان کی دلیپ کمار کے ہمراہ لی گئی یادگار تصویریں

    عمران خان کی دلیپ کمار کے ہمراہ لی گئی یادگار تصویریں

    پی ٹی آئی رہنما اور سینیٹر فیصل جاوید نے بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کی وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ مختلف مواقعوں کی یادگار تصاویر جاری کردی ہیں۔

    باغی ٹی وی : فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹ پر اپنے ٹوئٹ میں دلیپ کمار کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ دلیپ کمار واقعتاً ایک افسانوی اداکار اور انسان دوست شخصیت تھے ان کی آفاقی اداکاری کے انداز نے اداکاروں کی نسلوں کو متاثر کیا۔


    سینیٹر فیصل جاوید نے لکھا کہ انہوں نے بہت سارے رفاہی اور معاشرتی اقدامات میں بھی حصہ لیا تھا۔ انہیں پاکستان کا اعلیٰ ترین شہری ایوارڈ نشانِ امتیاز بھی دیا گیا۔


    ایک اور ٹوئٹ میں سینیٹر فیصل جاوید نے دلیپ کمار کے عمران خان کی تعریف میں کہے گئے الفاظ کی ایک ویڈیو بھی شیئر کی۔

    شوکت خانم اسپتال کیلئے فنڈز اکھٹا کرنے کی ایک تقریب میں دلیپ کمار عمران خان کیلئے کہا تھا کہ خوش نصیب تھی وہ ماں جس کی کوکھ سے اس قدر حسین، شجاعت والا بچہ پیدا ہوا جس کے اتنے بلند ارادے ہیں۔

    بالی ووڈ لیجنڈری اداکار دلیپ کمار انتقال کر گئے

    دلیپ کمار نے عمران خان کی کاوش کو سراہا اور اُن کے بلند ارادوں کی تعریف کرتے ہوئے چہرے پر نفاست، سوچ میں پختگی، ارادوں کا پکا، جیت کی لگن ،کچھ کر دکھانے کی جستجو، عملی زندگی میں کامیاب جیسے الفاظ عمران خان کے لیے استعمال کرتے ہوئے کہا کہ خوش نصیب ہیں سب پاکستان کے رہنے والے عمران خان کے عزیزو اقارب جو ان کے اندر اس قدر شجاعت اور ہمت والا شخص ہے-

    واضح بالی ووڈ لیجنڈری اداکار یوسف خان المعروف دلیپ کمار آج 98 سال کی عُمر میں انتقال کر گئے ہیں۔

  • خطبہ حج کا ترجمہ اردو سمیت دس زبانوں میں نشر کیا جائے گا     حرمین انتظامیہ

    خطبہ حج کا ترجمہ اردو سمیت دس زبانوں میں نشر کیا جائے گا حرمین انتظامیہ

    اس سال خطبہ حج کا ترجمہ اردو سمیت دس زبانوں میں نشر کیا جائے گا-

    باغی ٹی وی : سعودی میڈیا کے مطابق حرمین انتظامیہ کے مطابق مسجد الحرام سے دینی آگہی پروگرام 25 سے زیادہ زبانوں میں پیش کیے جارہے ہیں۔

    انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حج پر طواف کے لیے 25 ٹریک تیار کئے گئے ہیں مطاف میں جانے اور نکلنے کے لیے متعدد راستے مقرر کئے ہیں۔

    حرمین انتظامیہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ صحنوں کی سینیٹائزنگ کے لیے 5 ہزار کارکنان کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔

    واضح رہے کہ سعودی عرب میں توکلنا ایپ میں مزید فیچرز کا اضافہ کیا گیا ہے جس میں ’ہیلتھ پاسپوٹ‘ کے علاوہ بیرون ملک سفر کے دوران کورونا انشورنس کی سہولت کے بارے میں معلومات شامل ہیں اور فیچرز عربی سمیت متعدد زبانوں میں فراہم کیے گئے ہیں جن میں اردو شامل ہے۔

    توکلنا ایپ کی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ایپ کے فیچرز میں مزید اضافے سے لوگوں کو کافی سہولت ہوگی نئے اضافہ کیے جانے والے فیچرز میں سعودی مرکزی بینک اور کواپریٹو انشورنس کونسل کی جانب سے منظورشدہ انشورنس پالیسی جو بیرون مملکت سفر کے دوران کورونا کے مرض کی کوریج کےلیے مخصوص ہے شامل ہے۔

    سعودی منصوعی ذہانت ’سدایا‘ کی جانب سے کہا گیا تھا کہ توکلنا کے نئے فیچرز ایپ اسٹور، ایپ گیلری یا گوگل اسٹور سے اپ ڈیٹ کیے جاسکتے ہیں نئے فیچرز عربی سمیت متعدد زبانوں میں فراہم کیے گئے ہیں جن میں اردو شامل ہے۔

    توکلنا ایپ میں اب نئے فیچرز اردو زبان میں بھی دستیاب

  • دلیپ کمار کا انتقال ہماری ثقافتی دنیا کے لیے ایک بہت بڑا نقصان ہے     بھارتی وزیراعظم

    دلیپ کمار کا انتقال ہماری ثقافتی دنیا کے لیے ایک بہت بڑا نقصان ہے بھارتی وزیراعظم

    بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کے انتقال کی خبر پر شدید افسوس کا اظہار کیا ہے-

    باغی ٹی وی: سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں نریندر مودی نے کہا کہ دلیپ کمار جی کو سینما کی علامات کے طور پر یاد کیا جائے گا۔


    نریندر مودی نے کہا کہ دلیپ کمار کو اپنے کام اور صلاحیتوں کی وجہ سے ایک خاص مقام حاصل تھا اور اُنہوں نے اپنی منفرد اداکاری سے نسل در نسل سامعین کے دل جیتے۔

    اُنہوں نے لکھا کہ دلیپ کمار کا انتقال ہماری ثقافتی دنیا کے لیے ایک بہت بڑا نقصان ہے۔

    آخر میں نریندر مودی نے دلیپ کمار کے انتقال پر اُن کے اہلخانہ، دوستوں اور مداحوں سے تعزیت کا اظہار کیا۔

    واضح رہے کہ بالی ووڈ فلم نگری پر طویل عرصے تک راج کرنے والے لیجنڈری اداکار یوسف خان المعروف دلیپ کمار 98 سال کی عُمر میں انتقال کر گئے دلیپ کمار کے انتقال کی خبر اُن کے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اُن کے ترجمان فیصل فاروقی کی جانب سے دی گئی ہے۔

  • پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ

    پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ

    پاکستان میں کورونا کی لہر کی شرح میں ایک بار پھر کمی 24 گھنٹوں میں 17 اموات-

    باغی ٹی وی: پاکستان میں کرونا کی تیسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں اور اموات میں کی شرح میں ایک بار پھر اضافہ ہو رہی ہے-

    نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس پر پاکستان میں کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے اور ملک بھر میں کورونا سے اموات اور مثبت کیسز کی شرح میں کسی حد تک کمی دیکھنے میں آئی ہے گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے مزید 17 اموات ہوئی ہیں-


    این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز کورونا کے 46 ہزار 287 نئے ٹیسٹ کئے گئے 1 ہزار 517 نئے کیسز سامنے آ گئے۔ ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح تقریباً 3.27 فی صد رہی۔

    پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار 469 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 66 ہزار7 ہو چکی ہے کورونا سے

  • بالی ووڈ لیجنڈری اداکار دلیپ کمار انتقال کر گئے

    بالی ووڈ لیجنڈری اداکار دلیپ کمار انتقال کر گئے

    بالی ووڈکے لیجنڈری اداکار یوسف خان المعروف دلیپ کمار 98 سال کی عُمر میں انتقال کر گئے۔

    باغی ٹی وی :بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے’’شہنشاہ جذبات‘‘ کہلائے جانے والے اداکار یوسف خان المعروف دلیپ کمار کو گزشتہ ہفتے سانس لینے میں دشواری کے باعث ممبئی کے ہندوجا اسپتال منتقل کیا گیا تھا اور اسی اسپتال میں انہوں نے اپنی زندگی کی آخری سانس لی۔ دلیپ کمار کو گزشتہ ماہ دو بار سانس لینے میں تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

    گزشتہ دو دنوں سے ان کی حالت میں بہتری آرہی تھی۔ دلیپ صاحب کے مینجر نے تمام لوگوں سے ان کی صحت یابی کی دعا کرنے کے لیے بھی کہا تھا۔ تاہم دلیپ صاحب جانبر نہ ہوسکے اور بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے ’’ٹریجڈی کنگ‘‘ دلیپ کمار نے بدھ کی صبح 7:30 بجے ممبئی کے کھار ہندوجا اسپتال میں اپنی زندگی کی آخری سانس لی۔
    https://twitter.com/TheDilipKumar/status/1412600233062699008?s=20
    دوسری جانب دلیپ کمار کے انتقال کی خبر اُن کے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اُن کے ترجمان فیصل فاروقی کی جانب سے دی گئی ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیئے گئے افسوسناک پیغام میں بتایا گیا کہ ’انتہائی دل اور گہرے رنج و غم کے ساتھ، میں یہ اعلان کررہا ہوں کہ ہمارے دلیپ کمار صاحب کچھ دیر قبل انتقال کرگئے ہیں۔‘
    https://twitter.com/TheDilipKumar/status/1412090861790195713?s=20
    فیصل فاروقی نے مزید لکھا کہ ’بے شک! ہمیں خُدا نے اس دُنیا میں بھیجا ہے اور ہمیں لوٹ کر اُسی کی طرف جانا ہے۔‘

    دلیپ کمار کے انتقال کی افسوسناک خبر پر اُن کے اہلخانہ، بالی ووڈ فنکاروں اور دُنیا بھر میں موجود اُن کے مداحوں کی جانب سے شدید دُکھ کا اظہار کیا جارہا ہے۔

    واضح رہے کہ لیجنڈری اداکار دلیپ کمار گزشتہ کئی سالوں سے بیمار تھے جس کی وجہ سے اُنہیں اکثر معائنے کے لیے اسپتال منتقل کیا جاتا تھا دلیپ کمار سانس لینے میں دشواری کی وجہ سے ممبئی کے اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔

    خیال رہے کہ دلیپ کمار 1922ء میں پشاور کے محلےخداداد میں پیدا ہوئے تھے، دلیپ کمار نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 1944 میں فلم ’جوار بھاٹا‘سے کیا مگر فلم انڈسٹری میں اپنی اصل پہچان 1960میں تاریخی فلم ’مغلِ اعظم‘ میں شہزادہ سلیم کا کردار ادا کرکے بنائی۔

    دلیپ کمار نے اپنے فلمی کیرئیر کے دوران مغل اعظم، ملن، جگنو، شہید، ندیا کے پار، انداز جوگن، بابل، آرزو، ترانہ، ہلچل، دیدار، سنگدل، داغ، آن، شکست، فٹ پاتھ، امر،اڑن کٹھولا، انسانیت، دیوداس، نیا دور، پیغام، کوہ نور، گنگا جمنا، شکتی، سمیت کئی لازوال فلموں میں عمدہ اداکاری کے جوہر دکھائے۔

    ان کی خدمات کے پیشِ نظر حکومت ہندوستان کی طرف سے انہیں پدما بھوشن ایوارڈ، دادا صاحب پھالکے سمیت کئی اعزازات دئیے گئے جبکہ 1998 کو انہیں پاکستان کے سب سے بڑے سویلین اعزاز نشان پاکستان سے بھی نوازا گیا دلیپ کمار نے 65 سے زائد فلموں میں کام کیا جبکہ دلیپ کمار کو انڈین فلم کا سب سے بڑا اعزاز دادا صاحب پھالکے ایوارڈ بھی دیا گیا۔

  • شہدا کی یادگار کے پاس سخت سیکیورٹی کے باوجود ٹک ٹاکر لڑکی کی نامناسب ڈانس ویڈیو وائرل، صارفین کی شدید تنقید

    شہدا کی یادگار کے پاس سخت سیکیورٹی کے باوجود ٹک ٹاکر لڑکی کی نامناسب ڈانس ویڈیو وائرل، صارفین کی شدید تنقید

    سوشل میڈیا پر ائیر فورس شہدا کی یادگار کے پاس ایک ٹک ٹاکر خاتون کی پنجابی گانے پر ڈانس کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس پر صارفین کی جانب سے شدید غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے-

    باغی ٹی وی: سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر پاسبان وطن نامی اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شئیر کی گئی ہے جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے-

    انسٹاگرام پر پاسبان وطن نامی اکاؤنٹ سے شئیر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ٹک ٹاکر خاتون مغربی لباس زیب تن کئےدو بچیوں کے ساتھ ائیر فورس شہدا کی یاد گار کے پاس کھڑی ہے خاتون کے پیچھے ائیر فورس شہدا کو خراج تحسین پیش کرنے کا بورڈ لگا ہوا ہے-

    جب کہ وہاں پر خاتون پنجاب گانے پر ڈانس کر رہی ہیں جو صارفین کو ایک آنکھ نہیں بھایا صارفین خاتون کی اس حرکت اور وہاں پر موجود سیکیورٹی پر شدید غم و غصے کا اظہار کر رہے ہیں-

    ویڈیو شئیر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ کتنی شرم کی بات ہے،ایسی بدنامی ،اتنی بے عزتی ،ایئرفورس والو تھورا تو دھیان دیا کرو …. !!میرے پاس کہنے کو الفاظ نہیں ہیں

    مہوش نامی کاتون نے کہا کہ لوگوں کو مرنا بھول گیا ہے خضر نامی‌صارف نے لکھا کہ پتہ نہیں کیوں پاکستانی عوام جاہل پن پر اتر آئی ہے حد ہوتی ہے بے غیرتی کی . ایک خاتون صارف نے لکھا کہ اس طرح کی حساس جگہوں پرایسی فنی ویڈیوز بنانے پر پابندی لگنی چاہیئےایک صارف نے لکھا جب کوئی آپ کو گھاس نہیں ڈالتا تب ایسی جگہوں پر پہنچ کر اپنی پبلسٹی کرتی ہیں بہت ہوا یہ جان کر اور دیکھ کر-

    ایک صارف نے سوال اٹھایا کہ یہ خاتون وہاں تک پہنچی کیسے اس نے وہاں یہ سب شروع کیسے کیا یہاں تو جگہ جھہ گارڈز ہوتے ہیں یہ یقیناُ اجازت سے ہوا ہے اور جب یہ ہو رہا تھا تب کسی کو نظر نہیں آیا اب شہدا کی یادگاروں پر بھی یہ حرکتیں ہوں گی-

    ایک صارف نے شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا جب تمہارا باپ مرے گا تب بھی اس کی قبر پر جا کر میوزک لگا کر ڈانس کرنا بے شرم عورت-ایک صارف نے لکھا جگہ کا ہی لحاظ کر لیتی جبکہ بعض صارفین نےاس کے خلاف سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کیا-

  • قیمہ پیاز بنانے کی ترکیب

    قیمہ پیاز بنانے کی ترکیب

    قیمہ پیاز

    وقت :60 سے 70 منٹ

    3 سے 4 افراد کے لئے

    اجزائے ترکیبی ………… مقدار …………

    مٹن قیمہ ………… ½کلو
    تیل ………… ½کپ
    پیاز (کٹے ہوئے) ………… 1کپ
    ادرک لہسن کا پیسٹ ………… 1 کھانے کا چمچ
    ٹماٹر (گرائنڈ کے ہوئے) ………… 1کپ
    نمک ………… حسب ذائقہ
    سرخ مرچ پاؤڈر ………… 2چائے کے چمچ
    ہلدی پاؤڈر ………… ½چائے کاچمچ
    موٹی الائچی ثابت ………… 2عدد
    زیرہ ثابت ………… 1چائے کا چمچ
    خشک دھنیا پاؤڈر ………… 1چائے کاچمچ

    سجاوٹ کے لئے :
    ہرا دھنیا (کٹاہوا) ………… 2چائے کے چمچ
    ہری مرچیں (قتلے) ………… 1چائے کا چمچ

    طریقہ کار:
    برتن میں تیل گرم کرکے پیاز ڈالیں اور ہلکا براؤن کرلیں۔ ادرک لہسن کا پیسٹ شامل کرکے مزید 2 منٹ پکائیں۔ ٹماٹر نمک، سرخ مرچ، ہلدی، موٹی الائچی، زیرہ اور دھنیا پاؤڈر ڈال کر 10سے 12منٹ مصالحہ تیار ہو کر تیل چھوڑنے تک پکائیں۔ قیمہ اور ایک کپ پانی شامل کرکے 30سے 35منٹ قیمہ مکمل گلنے اور گھی چھوڑنے تک پکائیں۔ قیمہ اور ایک کپ پانی شامل کرکے 30 سے 35مٹ قیمہ مکمل گلنے اور گھی چھوڑنے تک پکائیں۔ اب قیمے کو 5 سے 6 منٹ بھونیں۔ پیاز کے قتلے شامل کرکے ڈھک دیں اور 3سے 4منٹ مکمل تیارہونے تک پکائیں۔ ہری مرچوں اورہرے دھنیے کے ساتھ سجائیں، گرم روٹی نان یا چاولوں کے ساتھ پیش کریں۔