Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • انسان کو اپنی شادی کی نسبت طلاق کا جشن منانا چاہیئے،فلمساز رام گوپال کا عامر اور کرن کی طلاق پرردعمل

    انسان کو اپنی شادی کی نسبت طلاق کا جشن منانا چاہیئے،فلمساز رام گوپال کا عامر اور کرن کی طلاق پرردعمل

    معروف بھارتی فلمساز رام گوپال نے کہا ہے کہ بالی ووڈ اداکار عامر خان اور کرن راؤ کو اپنی طلاق کا جشن منانا چاہیے۔

    باغی ٹی وی : اس ضمن میں فلمساز رام گوپال روما نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عامر خان اور اُن کی سابقہ اہلیہ کرن راؤ کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ میری خواہش ہے کہ عامر خان اور کرن راؤ کی زندگی مزید رنگین اور خوشگوار ہوجائے۔


    رام گوپال نے کہا کہ میرا یقین یہ ہے کہ انسان کو اپنی شادی کی نسبت طلاق کا جشن منانا چاہیےطلاقیں علم و دانش کی وجہ سے ہوتی ہیں جبکہ شادیاں جہالت اور حماقتوں سے ہوتی ہیں۔

    رام گوپال ورما نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں عامر خان اور کرن راؤ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ جو کچھ بھی کر رہے ہیں وہ ایک دوسرے کی بھلائی کے لیے کر رہے ہیں۔


    بھارتی فلمساز نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ مجھے یقین ہے کہ آپ کا یہ فیصلہ آئندہ آنے والے وقت کے لیے بھی مفید ہوگا آپ نے جو فیصلہ کیا ہے اس کے پیچھے کی وجوہات صرف آپ دونوں ہی بہتر جانتے ہیں۔

    واضح رہے کہ بالی ووڈ اسٹار عامر خان نے اہلیہ کرن راؤ سے 15 برس تک رشتۂ ازدواج میں منسلک رہنے کے بعد باضابطہ طور پر طلاق کا اعلان کردیا ہےعامر خان اور کرن راؤ 28 دسمبر 2005 کو شادی کے بندھن میں بندھے تھے ان کا ایک بیٹ آزاد راؤ خان ہے۔

    کرن راؤ اور عامرخان ابھی بھی اچھے دوست ہیں اور ہمیشہ رہیں گے قریبی دوست حاجی امین

    عامر خان اور کرن راؤ کی علیحدگی پر پوجا بھٹ بول پڑیں

    عامر خان اور اہلیہ کرن راؤ کا باہمی رضامندی سے شادی ختم کرنے کا اعلان

  • این سی او سی نے عید قربان کے لئے ہدایات جاری کردیں

    این سی او سی نے عید قربان کے لئے ہدایات جاری کردیں

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نےعیدِ قرباں کے حوالے سے ہدایات جاری کر دی ہیں۔

    باغی ٹی وی : این سی او سی نے ملک میں کورونا وائرس کی موجودہ صورتِ حال کو مدِ نظر رکھتے ہوئے عیدِ قرباں کے حوالے سے ہدایات جاری کر دی ہیں۔

    این سی او سی نے تمام اکائیوں کو عیدالاضحی کیلئے مفصل ہدایات جاری کی ہیں جن کی روشنی میں مویشی منڈیاں شہر سے باہر لگائی جائیں گی۔

    مویشی منڈیوں میں کورونا ایس او پیز پر عمل کیا جائے گا، تمام اسٹاف اور تاجروں کا ویکسین لگوانا لازمی قرار دیا گیا ہے، انتظامیہ کو داخلے پر ہینڈ سینیٹائزر، ماسک اور ریپڈ اینٹی جن ٹیسٹ کی تاکید کی گئی ہے۔

    این سی او سی کی جانب سے عیدالاضحیٰ کے لیے اندرونِ شہر جانوروں کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے وزارت قومی صحت کی خدمات نے یہ کہا ہے کہ جانوروں کی منڈیوں کو شہر سے باہر قائم کیا جانا چاہئے اور انہیں معاشرتی دوری اور دیگر حفاظتی اقدامات کے رہنما اصولوں پر عمل کرنا ہوگا۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان بھر میں اب تک لگائی گئی ویکسین کی تعداد 1 کروڑ 67 لاکھ سے زائد ہے، گزشتہ ماہ جون میں 8 لاکھ 30 ہزار سے زائد ویکسین لگائی گئی-

    دوسری جانب کورونا وائرس کی صورتِ حال اور ویکسینیشن کا جائزہ لینے کیلئے ڈی جی این سی او سی نے گلگت بلتستان کا دورہ کیا ہے ان کے ساتھ جانے والے وفد نے گلگت، شگر اور ہنزہ کے ویکسینیشن سینٹرز کا معائنہ کیا۔

    اس موقع پر این سی او سی کی جانب سے تمام سیاحتی مقامات پر رجسٹرڈ آبادیوں کی 100 فیصد ویکسینیشن کا فیصلہ کیا گیا اور گلگت بلتستان میں ویکسینیشن کا عمل بہتر کرنے کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔

  • کرن راؤ اور عامرخان ابھی بھی اچھے دوست ہیں اور ہمیشہ رہیں گے      قریبی دوست حاجی امین

    کرن راؤ اور عامرخان ابھی بھی اچھے دوست ہیں اور ہمیشہ رہیں گے قریبی دوست حاجی امین

    بالی ووڈ اداکار عامر خان کے قریبی دوست اور بھارتی پروڈیوسر، اداکار حاجی امین کا کہنا ہے کہ جب عامر خان اور کرن راؤ نے مجھ سے اور میری اہلیہ سے اپنی طلاق کے فیصلے کا ذکر کیا تو ہم چونک گئے تھے۔

    بغی ٹی وی : عامر خان اور کرن راؤ کی طلاق کے حوالے سے بھارتی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں حاجی امین نے کہا کہ کرن راؤ نے طلاق کے بیان سے قبل اُنہیں اپنی فیملی فوٹو میسج پر بھیجی تھی۔

    حاجی امین نے کہا کہ جب دونوں نے ہم سے طلاق کے حوالے سے بات کی تو ہم چونک گئے تھے میں نے اور میری اہلیہ نے عامر اور کرن کی مکمل بات سُننے کے بعد یہ فیصلہ کیا کہ ہم اس مشکل وقت میں انہیں تسلی دیں گے اور ان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

    عامر خان اور اہلیہ کرن راؤ کا باہمی رضامندی سے شادی ختم کرنے کا اعلان

    انہوں نے کہا کہ کرن اور عامر ابھی بھی اچھے دوست ہیں اور فی الحال کارگل میں ساتھ کام کر رہے ہیں جبکہ ان کا بیٹا آزاد بھی ان کے ساتھ ہے عامر اور کرن نے مجھے اور میری اہلیہ کو یقین دلایا کہ طلاق کے باوجود بھی وہ ایک دوسرے سے ملتے رہیں گے اور اُن کے مابین کچھ نہیں بدلا جائے گا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ آج صبح مجھے کرن کا پیغام ملا، انہوں نے عامر اور آزاد کے ساتھ کارگل سے اپنی تصویر شیئر کی جہاں وہ لال سنگھ چڈھا کی شوٹنگ کر رہے ہیں۔

    خیال رہے کہ بالی ووڈ اسٹار عامر خان نے اہلیہ کرن راؤ سے 15 برس تک رشتۂ ازدواج میں منسلک رہنے کے بعد باضابطہ طور پر طلاق کا اعلان کردیا ہے۔

    عامر خان اور کرن راؤ 28 دسمبر 2005 کو شادی کے بندھن میں بندھے تھے ان کا یک بیٹا آزار راؤخان ہے-

  • سوشل میڈیا کی دنیا بہت خطرناک ہوتی جا رہی ہے کبھی کبھی اکاؤنٹس ڈیلیٹ کرنے کو دل کرتا ہے    صبور علی

    سوشل میڈیا کی دنیا بہت خطرناک ہوتی جا رہی ہے کبھی کبھی اکاؤنٹس ڈیلیٹ کرنے کو دل کرتا ہے صبور علی

    اداکارہ صبور علی نے کہا ہے کہ کبھی کبھی دل کرتا ہے کہ اپنے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس ڈیلیٹ کردوں-

    باغی ٹی وی : صبور علی نے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو کے دوران سوشل میڈیا کی تنقید سے بھری دُنیا کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر آپ چاہے کچھ اچھا پوسٹ کریں یا بُرا پوسٹ کریں، لوگوں نے تنقید لازمی کرنی ہوتی ہے۔

    صبور علی نے کہا کہ سوشل میڈیا صارفین کی تنقید سے بہت دُکھ ہوتا ہے لیکن اب میں منفی باتوں کی زیادہ پرواہ نہیں کرتی ہوں اور کوشش کرتی ہوں کہ صرف مثبت باتوں کی طرف اپنی توجہ مرکوز کروں۔

    انٹرویو ز میں جان بوجھ کر حساس موضوعات کو چھیڑا جاتا ہے صبور علی

    صبور نے کہا کہ میری کوشش ہے کہ اپنی نجی زندگی کو سوشل میڈیا پر شیئر نہ کروں تاکہ لوگوں کی تنقید سے بچ سکوں اور صرف مثبت چیزوں کو ہی پوسٹ کروں اس کی ایک وجہ ہے اور وہ یہ ہے کہ لوگوں کو معلوم ہو، دُنیا میں کچھ اچھی چیزیں بھی ہورہی ہیں۔

    صبور علی نے کہا کہ سوشل میڈیا کی دُنیا بہت خطرناک ہوتی جارہی ہے اور اسی وجہ سے کبھی کبھی میرا دل کرتا ہے کہ میں اپنے سارے اکاؤنٹس ڈیلیٹ کروں میرا دل نہیں کرتا کہ میں اپنی تصویروں کو سوشل میڈیا پر پوسٹ کروں کیونکہ ہر طرف صرف نفرت ہی نفرت ہے۔

    اُنہوں نے مزید کہا کہ دوسری طرف ہم فنکاروں کے لیے سوشل میڈیا پر متحرک رہنا بھی ضروری ہے کیونکہ یہ اب ہمارے کام کا حصہ بن چکا ہے۔

    موازنہ تو ٹھیک لیکن جب سجل کیساتھ مقابلہ کیا جاتا ہے تو بہت عجیب لگتا ہے صبور علی

  • عامر خان اور کرن راؤ کی علیحدگی پر پوجا بھٹ بول پڑیں

    عامر خان اور کرن راؤ کی علیحدگی پر پوجا بھٹ بول پڑیں

    بھارتی فلم ساز و اداکارہ پوجا بھٹ نے عامر خان اور کرن راؤ کی طلاق کی خبر پرکہا ہے کہ رشتے کاغذ پر نہیں بلکہ دل میں بنائے جاتے ہیں۔

    باغی ٹی وی : پوجا بھٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ شوہر اور بیوی کی حیثیت سے علیحدگی اختیار کرنے کے فیصلے کے بعد بھی باہمی تعاون سے اپنے بچوں کی پرورش کرنا کوئی نئی بات نہیں ہے۔


    پوجا نے لکھا کہ رشتے کاغذ پر نہیں بنائے جاتے بلکہ رشتے تو دل سے بنتے ہیں اور شادی ٹوٹنے کے بعد بھی اپنے رشتے کو احترام کے ساتھ برقرار رکھنے کے لیے دیانتداری کی ضرورت ہوتی ہے۔

    اُنہوں نے اپنے اگلے ٹوئٹ میں لکھا کہ زیادہ تر شادیاں بُری طرح ختم ہوتی ہیں جن میں دوبارہ تعلقات قائم رکھنا ناممکن ہوتا ہے لوگ تلخی کو سمجھتے اور قبول کرتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ زیادہ تر لوگ اپنے اور اس رشتے کے بارے میں حقیقت کا سامنا کرنے کے بجائے جھوٹ بولتے ہیں۔

    خیال رہے کہ بالی ووڈ اسٹار عامر خان نے اہلیہ کرن راؤ سے 15 برس تک رشتۂ ازدواج میں منسلک رہنے کے بعد باضابطہ طور پر طلاق کا اعلان کردیا ہے دونوں نے طلاق سے متعلق مشترکہ بیان جاری کیا جس میں انہوں نے اپنے چاہنے والوں کو بتایا کہ ان کی شادی اختتام پذیر ہوگئی ہے، لیکن اسے ایک نئے سفر کے طور پر دیکھا جائے دونوں کی 2005 میں شادی ہوئی تھی اور ان کا ایک بیٹا آزاد راؤ خان بھی ہے –

    عامر خان اور اہلیہ کرن راؤ کا باہمی رضامندی سے شادی ختم کرنے کا اعلان

  • "گھی” جلد کو شفاف اور چمکدار بناتا ہے ،جانئے گھی سے خوبصورتی بڑھانے کا راز

    "گھی” جلد کو شفاف اور چمکدار بناتا ہے ،جانئے گھی سے خوبصورتی بڑھانے کا راز

    صاف شفاف جلد خواتین کی دیرینہ خواہش ہوتی ہے جسے پورا کرنے کیلئے وہ مختلف قسم کی بیوٹی پراڈکٹس مارکیٹ سے خریدتی ہیں جو فائدہ پہنچانے کے بجائے الٹا نقصان دہ ثابت ہوتی ہیں جس کا خمیازہ خواتین کو بے رونق جلد کی صورت میں بھگتنا پڑتا ہے تاہم ان سب جھنجھٹوں سے بچنے کے لئے گھر کے کچن میں موجود "دیسی گھی” چہرے کی خوبصورتی میں اضافے کے لئے آپ کا مددگار ثابت ہو سکتا ہے-

    دیسی گھی فیٹی ایسڈز کی وجہ سے سب سے زیادہ فائدہ مند سمجھا جاتا ہے اس میں اومیگا 3،6 اور9 بہت اچھی مقدار میں پایا جاتا ہے۔ ساتھ ہی وٹامن اے، ڈی، ای اور کے بھی موجود ہوتا ہے۔

    جھریوں کا خاتمہ: گھی میں موجود وٹامن ای بہترین اینٹی ایجنگ کا کام کرتا ہے روزانہ ایک چمچ گھی کھانے سے آپ کی جلد ہمیشہ جوان رہے گی علاوہ ازیں اگر چہرے اور جسم پر جھریا ں پڑ گئی ہیں تو گھی کو دہی کے ساتھ ملا کرچہرے پر روزانہ لگائیں اس سے نہ صرف آپ کی جھریاں کنٹرول میں آئیں گی بلکہ سکن ٹائٹ بھی ہوجائے گی۔

    چمکدار جلد کا حصول: روکھی ہوئی خراب جلد کو چمکدار بنانا چاہتی ہیں تو آپ گھی کو چہرے پر روزانہ رات کے وقت لگا کر سوجائیں صبح اٹھ کر منہ دھولیں سن برن کی وجہ سے چہرے کی رنگت ہلکی پڑ گئی ہے تو ٹماٹر کے رس میں​​​​​​​ گھی ملا کر استعمال کریں۔

    خشک جلد کے لئے : چند خواتین کو گرمیوں میں بھی خشک جلد کی شکایت رہتی ہے، اس کیلئے گھی کے تین سے چار قطرے روزانہ چہرے پر لگاکر کچھ منٹ مساج کریں۔گھی جلد پر ایک حفاظتی سطح قائم کردیتا جو آئندہ بھی چہرے کو خشکی سے محفوظ رکھے گی۔ علاوہ ازیں اِسے ہونٹوں کو نرم و ملائم رکھنے کیلئے بھی استعمال کیا جاتا ہے-

    قدرتی اجزاء سے چہرہ حسین بنائیں

    ڈارک سرکلز کا خاتمہ: بعض اوقات کام زیادہ ہونے کی وجہ سے آنکھیں تھکی تھکی یا بے رونق نظر آنے لگتی ہیں، آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے اس میں مزید اضافہ کردیتے ہیں تاہم گھی کے چند قطرے لے کر آنکھوں کے گرد ملیں ۔ اس ٹوٹکے کے روزانہ استعمال سے آپ کی آنکھیں پہلے سے زیادہ بارونق نظر آئیں گی۔ خیال رکھیں گھی آنکھوں کے اندر ہرگز نہ جائے-

    آنکھوں کے گرد حلقے ختم کرنے کی تراکیب

    گھنی پلکوں کے لئے: آئی بروز اور پلکیں گھنی کرنے کے لئے گھی کو اپنی پلکوں اور بھوئوں پر لگائیں اور کچھ ہی وقت میں پلکیں اور بھوئیں گھنی ہو جائیں گی-

    روکھے بے جان بالوں سے چھٹکارہ: اگ آپ کے بال خراب ہوگئے ہیں تو ہفتے میں دو مرتبہ گھی کو بالوں میں لگائیں اس سے بال مضبوط اور چمکدار ہوں گے-

    بالوں کی حفاظت کیسے کی جائے؟

  • مٹن پایا بنانے کی ترکیب

    مٹن پایا بنانے کی ترکیب

    مٹن پایا

    وقت: 4 سے 4½ گھنٹے

    4 سے 6 افراد کے لئے

    اجزائے ترکیبی ………… مقدار …………

    مٹن کے پائے ………… 6عدد
    تیل ………… ½کپ
    پیاز(باریک کٹے ہوئے) ………… 1کپ
    ادرک لہسن کا پیسٹ ………… 2کھانے کے چمچ
    ٹماٹر (گرائنڈ کئے ہوئے) ………… 1کپ
    نمک ………… حسب ذائقہ
    سرخ مرچ پاؤڈر ………… 2چائے کے چمچ
    کشمیری سرخ مرچ ………… 1½ چائے کا چمچ
    ہلدی پاؤڈر ………… 1چائے کاچمچ
    زیرہ ………… 1چائے کا چمچ
    کالی مرچ (ثابت) ………… 8سے 10 عدد
    لونگ ………… 3 سے 4ٹکڑے
    تیزپات ………… 2درمیانے
    دار چینی ………… 1درمیانی
    موٹی الائچی ………… 2عدد
    چھوٹی الائچی ………… 3عدد

    چھڑکاؤ کے لئے :
    گرم مصالحہ پاؤڈر ………… ½کھانے کا چمچ

    طریقہ کار:
    بڑے برتن میں دو کلو پانی لے کر ابالیں اب مٹن پائے شامل کرکے 2منٹ تک پکائیں۔ پانی اتار کر پائے علیحدہ رکھ لیں۔ بڑے برتن میں گھی گرم کریں پیاز کو ہلکا براؤن کریں اب لہسن ادرک کا پیسٹ شامل کرکے مزید منٹ پکائیں۔ باقی تمام مصالحے اور تھوڑیسی مقدار پان کی شامل رکے اسے دو منٹ پکائیں۔ پائے اور 3سے 4 کلو پانی شامل کردیں۔ برتن پر ڈھکن دیں اور3½ سے 4 گھنٹے ہلکی آنچ پر پکائیں حتیٰ کے پائے گل جائیں اب چولہے سے اتار دیں کمرے کے درجہ حرارت پر ٹھنڈا کرکے گریوی الگ اور پائے الگ کرلیں۔ گریوی کو چھان کردوبارہ چولہے پہ رکھیں اورپائے شامل کردیں۔ اب ہلکی آچ پر 30سے 35 منٹ مکمل تیار ہونے تک پکائیں۔ گر م مصالحہ چھڑکیں۔ نان کشمیری روٹی یا ابلے ہوئے چاولوں کے ساتھ پیش کریں۔ آپ مٹن کی جگہ بیف پایا بھی استعمال کرسکتے ہیں۔

  • بیوٹی پارلرزاپنی تشہیر کیلئے میرے بارے میں میڈیا کو جھوٹی اور من گھڑت باتیں بتارہے ہیں      حریم شاہ

    بیوٹی پارلرزاپنی تشہیر کیلئے میرے بارے میں میڈیا کو جھوٹی اور من گھڑت باتیں بتارہے ہیں حریم شاہ

    حریم شاہ نے کہا ہے کہ ان کے بارے میں غیر مصدقہ اور جھوٹ پر مبنی خبریں نہ پھیلائی جائیں۔

    باغی ٹی وی : ٹک ٹاکر حریم شاہ گزشتہ چند دنوں سے سندھ کے وزیر کے ساتھ شادی کرنے کی خبروں کی وجہ سے میڈیا پر چھائی ہوئی ہیں۔ مختلف میڈیا اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر حریم شاہ کی شادی اور شادی کی تصاویر کے حوالے سے کئی خبریں زیرگردش ہیں جن پر ردعمل دیتے ہوئے حریم شاہ نے نیا ویڈیو بیان جاری کیا ہے۔

    حریم شاہ نے سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر  ویڈیوز شیئر کیں جن میں انہوں نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اپنی شادی کی تصاویر کے حوالے سے کہا ’’میری آپ تمام لوگوں سے ایک ہی التماس ہے کہ میرے بارے میں غیر مصدقہ خبریں نہ پھیلائی جائیں۔

    میں اس بات پر حیران ہوں کہ میرے انسٹاگرام اکاؤنٹ کا وزٹ کیا جارہا ہے اور میں نے جہاں سے برائیڈل فوٹو شوٹ کروایا ہے مختلف میڈیا پلیٹ فارمز ان بیوٹی پارلرز میں پہنچے اور ان سے میرے بارے میں مختلف سوالات کررہے ہیں کہ میں برائیڈل فوٹوشوٹ کروانے کا کتنا معاوضہ لیتی ہوں وغیرہ۔

    حریم شاہ نے ان بیوٹی پالرز انتظامیہ کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا جہاں سے انہوں نے برائیڈل شوٹ کروایا تھا کہ یہ تمام بیوٹی پارلرز اپنی تشہیر اور اپنا نام میڈیا میں لانے کے لیے میرے بارے میں میڈیا کو جھوٹی اور من گھڑت باتیں بتارہے ہیں جن میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔

    ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے کہا میری آپ سب سے التماس ہے کہ اگر آپ کو کوئی خبر چلانی ہے تو پہلے اس بارے میں مجھ سے تصدیق کرلیں۔ حریم شاہ نے مزید کہا یہ میرا بڑاپن ہے کہ میں بیوٹی پارلرز کی تشہیر اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کرتی ہوں لہذا انہیں بھی دائرے اور اپنی اوقات میں رہنا چاہئے۔

    اگر کوئی کسی کو عزت دیتا ہے تو تھوڑا دائرے میں رہیں اپنی خوش نصیبی سمجھیں ویسے بھی میرا کام ہے دوسروں کو احترام دینا اور تعظیم کرنا ہمیشہ سے کرتی رہی ہوں گی لیکن میں ہمیشہ سے تردید کرتی رہوں گی جو باتیں میرے بارے میں جھوٹی ہوں گی اور یہ ساری افواہیں جھوٹی ہیں کہ پیسے لے کر شوٹ کیا یہ بالکل غیر مصدقہ اور جھوٹ پر مبنی باتیں ہیں اور کوئی بھی نیوز پھیلانے سے پہلے ایک مرتبہ تحقیق ضرور کر لیا کریں-

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی اپنی انسٹاگرام ویڈیو میں حریم شاہ کا کہنا تھا کہ میں بہت ہی صاف الفاظ میں ایک بات سب کو بولوں گی کہ کسی بھی ایرے غیرے کا نام میرے نام کے ساتھ نہ جوڑیں اس سے پہلے الحمداللہ نہ میرا کوئی بوائے فرینڈ تھا نہ میں کسی کے ساتھ ریلیشن میں تھی یں پہلے بتا چکی تھی کہ ایسا کوئی ہے ہی نہیں جو مجھے اچھا لگا ہو اور ایسا کوئی ہے ہی نہیں تھا کہ جس کے ساتھ میرا دل کیا ہو کہ میں کسی بھی قسم کا کوئی بھی تعلق رکھنے کا تو اس سے پہلے کوئی بھی نہیں تھا اب جو ہے اس کا میں بتا چکی ہوں اقرار کر چکی ہوں-

    شادی سے پہلے شوہر کے ساتھ کوئی دوستی یا تعلق نہیں تھا حریم شاہ

  • بشری انصاری اور اذان سمیع کی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    بشری انصاری اور اذان سمیع کی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    سینئیر اداکارہ بشریٰ انصاری اور اداکارہ زیبا بختیار کے بیٹے گلوکار اذان سمیع خان نے ایک شادی کی تقریب میں شرکت کی جہاں دونوں نے ڈانس بھی کیا-

    باغی ٹی وی : شوبز کی نامور ڈائریکٹر سلطانہ صدیقی کے گھر شادی کی تقریب کے موقع پرمعروف شوبز ستاروں نے شرکت کی جس میں اذان سمیع، بشریٰ انصاری، صنم جنگ، گوہر رشید، کبریٰ خان، سجل علی اور اسد صدیقی سمیت متعدد فنکاروں شامل ہیں-

    اسی موقع پر گلوکار اذان سمیع خان اور بشریٰ انصاری نے بھارتی فلم کے گانے پر ڈانس کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

    سوشل میڈیا کے کئی پلیٹ فارمز پر زیرِ گردش اس ویڈیو کو کچھ مداحوں نے پسند کیا جا رہا ہے جب کہ دیگر صارفین نے اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا-

    حمزہ علی عباسی نے آئٹم نمبرسانگز کو خواتین کی توہین قرار دیا

    ٹک ٹاک نے ویڈیو کا دورانیہ بڑھا دیا، اب صارفین طویل دورانیے کی ویڈیوز بنا سکیں گے

  • جو انسان جیسا رویہ اختیار کرے گا میں بھی اس کے ساتھ ویسا ہی برتاؤ کروں گی       علیزے شاہ

    جو انسان جیسا رویہ اختیار کرے گا میں بھی اس کے ساتھ ویسا ہی برتاؤ کروں گی علیزے شاہ

    خوبرواداکارہ علیزے شاہ نے خود سے متعلق یاسر نواز کے تنقیدی بیان پر ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : اداکارہ علیزے شاہ کا ایک انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں ان کے ہمراہ اداکار علی سفینہ موجود ہیں جنہوں نے علیزے سے متعلق کچھ افواہوں کے حوالے سے سوالات کیے۔

    علی سفینہ نے علیزے شاہ سے سوال پوچھا کہ تمہارے بارے میں لوگ یہ کیوں کہتے ہیں کہ علیزے کے ساتھ کام کرنا بہت مشکل ہے۔

    سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ مجھے ایسا لگتا ہے پانچوں انگلیاں برابر نہیں ہوتیں، ہر انسان الگ ہوتا ہے اور وہ ہر کسی کے ساتھ تعلق نہیں جوڑ سکتا –

    اداکارہ نے کہا کہ سیٹ پر تمام لوگ آپ کی فیملی کی طرح ہوتے ہیں تو فیملی میں بھی کبھی آپ کی امی سے نہیں بنتی تو کبھی ابو سے نہیں بنتی تو اسی طرح سیٹ پر بھی ہے چونکہ ہر شخص دوسرے سے مختلف ہوتا ہے اس لیے اسے لگتا ہے کہ میرے ساتھ کام کرنا مشکل ہے۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ جو انسان جیسا رویہ اختیار کرے گا میں بھی اس کے ساتھ ویسا ہی برتاؤ کروں گی، اگر وہ مجھ سے بدتمیزی کرے گا تو میں کیوں خاموش رہوں گی، تو جیسے آپ خود ہوں گے ویسے ہی دوسرے کے بھی ہونے کی امید رکھیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اداکار و ہدایتکار یاسر نواز اہلیہ ندا یاسر کے ہمراہ نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں شریک ہوئے تھے جہاں انہوں نے یہ انکشاف کیا تھا کہ علیزے شاہ کے ساتھ مجھے کام کرکے بالکل مزہ نہیں آیا، میں بہت زیادہ پریشان ہوگیا تھا یہاں تک کہ میں پچھتانے لگا تھا کہ علیزے کے ساتھ کام کیوں کیا مجھے ڈرامے کی اقساط بڑھانے کا مشورہ دیا گیا تھا لیکن میں نے ہاتھ جوڑ کر کہا اگر اقساط کم کرنی ہیں تو بتاؤ، اس میں اضافہ نہیں ہوگا۔‘

    خیال رہے کہ علیزے شاہ نے ڈرامہ سیریل ’میرا دل میرا دشمن‘ میں اداکار یاسر نواز کے ساتھ کام کیا تھا –

    علیزے شاہ کے ساتھ کام کرکے پچھتانا پڑا یاسر نواز