Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • آج سے مسجد الحرم منیٰ، مزدلفہ اور عرفات میں داخلے پر پابندی عائد

    آج سے مسجد الحرم منیٰ، مزدلفہ اور عرفات میں داخلے پر پابندی عائد

    مکۃالمکرمہ : سعودی عرب کی وزارت داخلہ کے مطابق 5 جولائی سے مسجد الحرم منیٰ، مزدلفہ اور عرفات میں داخلے پر پابندی ہوگی۔

    باغی ٹی وی : مکہ سے اطلاعات کے مطابق وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ آج یعنی 5 جولائی سے مسجد الحرم منیٰ، مزدلفہ اور عرفات میں داخلے پر پابندی ہوگی
    بغیر اجازت نامہ حرم شریف، مشاعر مقدسہ میں داخلے پر یہ پابندی 13 ذی الحج تک رہے گی۔

    سعودی وزارتِ داخلہ کے مطابق بغیر اجازت نامے کے مقدس مقامات میں داخل ہونے والوں پر 10ہزار ریال جرمانہ کیا جائے گا۔

    خانہ کعبہ کا غلاف 3 میٹر تک اوپر ،سفید کپڑا لگا دیا گیا

    سعودی شہریوں میں‌ بےروز گاری کی شرح‌ کم ترین سطح پر ، لیکن کیسے

  • گھبرانے کی ضرورت نہیں چین مشکل کی ہر گھڑی میں پاکستان کیساتھ کھڑا ہے       چینی قونصل جنرل لاہور

    گھبرانے کی ضرورت نہیں چین مشکل کی ہر گھڑی میں پاکستان کیساتھ کھڑا ہے چینی قونصل جنرل لاہور

    لاہور میں تعینات چینی قونصل جنرل پنگ زنگ وو نے کہا ہے کہ پاکستان کو سامراجیت سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ، چین مشکل کی ہر گھڑی میں پاکستان کیساتھ کھڑا ہے –

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق لاہور میں تعینات چینی قونصل جنرل پنگ زنگ وو نے انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز اینڈ میڈیا ریسرچ ( آئی آئی آرایم آر )کے زیراہتمام کمیونسٹ پارٹی چائنہ کے قیام کے سو سال اور پاک چین تعلقات کےپر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے عوام میں بھی مضبوط تعلقات کی تحریک شروع ہوچکی چین پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں اور حکومتوں سے مل کر پاکستان کی عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لئے کوشاں ہے۔

    اس موقع پر بیجنگ یونیورسٹی کی ڈائریکٹر اردو ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر ژانگ جیامی، انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز اینڈ میڈیا ریسرچ کے چیئرمین محمد مہدی، صدر یاسر حبیب خان، پنجاب یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر سلیم مظہر، پروفیسر امجد مگسی، عدنان خان کاکڑ ، ڈاکٹر لبنیٰ ظہیر ، لقمان شیخ سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

    چینی قونصل جنرل پنگ زنگ وو نے کہا کہ پاکستان کی خود مختاری، اسکی علاقائی سالمیت کے تحفظ کیساتھ یہاں معاشی ترقی ، توانائی اور انفراسٹرکچر تعمیرچین کی اولین ترجیحات میں ہے کمیونسٹ پارٹی چائنہ نے پہلی صدی کے اہداف خوشحالی ، امن اور ترقی کامیابی سے حاصل کئے ہیں اور اب نئی منازل کی طرف گامزن ہے ۔

    قونصل جنرل نے کہا کہ 2015 میں چین کے صدر شی جن پنگ کے دورہ پاکستان کے بعد پاکستان چین کی سٹرٹیجک پارٹنر شپ مضبوط بنیادوں پر پروان چڑھی اور پاک چین دوستی کے ایک نئے باب کا اضافہ ہوا کورونا وباء میں بھی پاکستان اور چین نے ایک دوسرے کا بھرپور ساتھ دیا ہے ۔

    نسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز اینڈ میڈیا ریسرچ کے چیئرمین محمد مہدی نے کمیونسٹ پارٹی چائنہ کو سو سالہ تقریبات کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ جائزے کے مطابق کمیونسٹ پارٹی کی زندگی میں چار مرحلے آئے ہیں-

    انہوں نے کہا کہ پاکستان چین کے سفارتی تعلقات بھی تین مرحلوں پر مشتمل ہیں جس میں اول جب انقلاب چین برپا ہوگیا تو پاکستان نے اسی وقت یہ فیصلہ کرلیا کہ چین سے پائیدار تعلقات نہایت ضروری ہیں چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک )کی صورت میں شاندار اقتصادی اور سٹر ٹیجک شراکت داری کا آغاز کیا گیا ۔

  • گلوبل وارمنگ سے گرمی کی شدت میں ناقابل برداشت اضافہ

    گلوبل وارمنگ سے گرمی کی شدت میں ناقابل برداشت اضافہ

    موسمیاتی تبدیلیوں اور گلوبل وارمنگ نے دنیا کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں انسانوں کی برداشت سے زیادہ اضافہ کردیا ہے۔

    باغی ٹی وی :برطانوی یونیورسٹی کی ایک حالیہ تحقیق کے مشاہدات میں پاکستان کے شہر جیکب آباد اور متحدہ عرب امارات کی ریاست راس الخیمہ میں درجہ حرارت جان لیوا حد تک بڑھنے کا انکشاف ہوا ہے۔

    پاکستان میں ٹیلی گراف کے نمائندے نے اپنی ایک رپورٹ میں خبردار کیا ہے کہ مستقبل میں جیکب آباد اور راس الخیمہ میں درجہ حرارت میں خطرناک حد تک اضافہ ہونے کا امکان ہے۔

    دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ حالیہ تحقیقات سے بھی یہی بات سامنے آئی ہے کہ برفانی براعظم قطب جنوبی (انٹارکٹیکا) اور گرین لینڈ کے اوسط درجہ حرارت میں صرف 2 ڈگری سینٹی گریڈ کے اضافے سے بھی وہاں جمی ہوئی کھربوں ٹن برف پگھل سکتی ہے جس کے نتیجے میں سمندروں کی سطح 43 فٹ تک بلند ہوسکتی ہے۔

    یہی نہیں بلکہ ماہرین کو خدشہ ہے کہ اگر درجہ حرارت میں اضافہ اس مقام تک پہنچ گیا تو پھر شاید ہمارے پاس ماحول کو دوبارہ درست کرنے کا کوئی راستہ باقی نہیں بچے گا۔

  • پاکستا ن میں اگلے 24 گھنٹوں میں موسم کی صورتحال

    پاکستا ن میں اگلے 24 گھنٹوں میں موسم کی صورتحال

    ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہےگا،محکمہ موسمیات

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اوربلوچستان میں بارش کا امکان ہے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہےگا-

    خطۂ پوٹھوہار، لاہور، گوجرانوالہ،نارووال،سیالکوٹ ،گجرات اورمیا نوالی میں بارش متوقع ہے جبکہ اسلام آباد میں دن کوموسم گرم اوررات کو آندھی ، گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے-

    بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم شدیدگرم اور خشک رہے گا،بارکھان، کوہلو،موسیٰ خیل، کوئٹہ ، ژوب اور ملحقہ علاقوں میں بارش کا امکان ہے-

    آزاد کشمیر اورگلگت بلتستان میں گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ،دیر، چترال، کوہستان، سوات،مانسہرہ، ایبٹ آباد، پشاور،کوہاٹ اورکرم میں بارش کا امکان ہے-

    خیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں دن کو موسم گرم اور خشک رہے گا،سندھ کے بیشتر بالائی اور وسطی اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا بھکر، لیہ اورڈی جی خان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کاامکان

  • پاکستان میں کورونا سے مزید 19 اموات مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ

    پاکستان میں کورونا سے مزید 19 اموات مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ

    پاکستان میں کورونا کی لہر کی شرح میں ایک بار پھر کمی 24 گھنٹوں میں 19 اموات-

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی تیسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں اور اموات میں کی شرح میں کمی ہو رہی ہے-

    نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس پر پاکستان میں کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے اور ملک بھر میں کورونا سے اموات اور مثبت کیسز کی شرح میں کسی حد تک کمی دیکھنے میں آئی ہے گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے مزید 19 اموات ہوئی ہیں-


    این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز کورونا کے 45 ہزار245 نئے ٹیسٹ کئے گئے1 ہزار 347 نئے کیسز سامنے آ گئے۔ ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح تقریباً 2.97 فی صد رہی۔

    پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار427 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ63 ہزار660 ہو چکی ہے۔

  • ران روسٹ بنانے کی ترکیب

    ران روسٹ بنانے کی ترکیب

    ران روسٹ

    وقت: 2½ سے 3 گھنٹے

    6 سے 8 افراد کے لئے

    اجزائے ترکیبی ………… مقدار…………

    دنبے کی ران پوری ………… 1½سے 2کلو تک
    تیل ………… ½کپ
    دہی ………… 1کپ
    پیاز (کٹے ہوئے) ………… ½کپ
    ادرک لہسن کا پیسٹ ………… 3کھانے کے چمچ
    نمک ………… حسب ذائقہ
    سرخ مرچ پاؤڈر ………… 1چائے کا چمچ
    ہلدی پاؤڈر ………… 1چائے کاچمچ
    زیرہ ………… 1چائے کا چمچ
    لیموں کا رس ………… 2 کھانے کے چمچ

    چھڑکاؤ کے لئے :
    لیموں کا رس ………… 4کھانے کے چمچ
    SNP چاٹ مصالحہ ………… 2سے 3 چائے کے چمچ

    طریقہ کار:
    ایک پیالے میں نمک، سرخ مرچ، ہلدی، زیرہ، لیموں کا رس اور دہی شامل کرکے پیسٹ بنالیں۔ دنبے کی ران کو اس پیسٹ میں 10سے 12 گھنٹے کے لئے میری نیٹ کردیں۔ بڑے چوڑے ساس پین میں تیل گرم کرکے دنبے کی ران تل لیں حتیٰ کہ ہلکی براؤن ہو جائے۔ 3سے 4 کپ پانی شامل کرکے اوپر ڈھکن دیں اور ہلکی آنچ پر 2سے 2½ گھنٹے گوشت کے نر م ہونے تک پکائیں۔ لیموں کا رس اور چاٹ مصالحہ چھڑکیں رائتہ یاچٹنی کے ساتھ پیش کریں۔ اچھے روسٹ کے لئے چھوٹی عمر کے جانور کی ران لیں۔

  • منال خان کی طبیعت ناساز ، اسپتال میں داخل

    منال خان کی طبیعت ناساز ، اسپتال میں داخل

    پاکستان کی معروف اداکارہ وماڈل منال خان کی اُن کے منگیتراحسن محسن اکرام کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کی گئی ہے جس میں منال خان کو ظبعیت کی ناسازی کے باعث اسپتال کے بیڈ پر لیٹے دیکھا جاسکتا ہے-

    باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق احسن محسن اکرام کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام کی اسٹوری پر ایک تصویر شیئر کی گئی ہے جس میں منال خان کو اسپتال کے بیڈ پر لیٹے جبکہ احسن محسن اکرام کو سیلفی لیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

    احسن محسن اکرام کا اسٹوری شیئر کرتے ہوئے لکھنا ہے کہ ’جلدی ٹھیک ہو جاؤ،‘ اور ساتھ میں دل کا ایموجی بھی بنایا ہے۔

    احسن محسن اکرام کی جانب سے اپنی اس انسٹا اسٹوری میں منال خان کو ٹیگ بھی کیا گیا ہے۔

    منال خان کیوں اور کیسے بیمار ہوئیں اس سے متعلق تو احسن محسن اکرام کی جانب سے کوئی بات نہیں کی گئی ہے مگر تصویر میں منال خان کو دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ان کی طبیعت کافی ناساز ہے-

  • لوک گلوکارالن فقیر کی 21 ویں برسی آج منائی گئی

    لوک گلوکارالن فقیر کی 21 ویں برسی آج منائی گئی

    صدارتی ایوارڈ یافتہ لوک گلوکارالن فقیر کی 21 ویں برسی آج منائی گئی-

    باغی ٹی وی : لوک گلوکارالن فقیراندرون سندھ کے گاؤں آمڑی میں پیدا ہوئے، ان کا تعلق منگراچی قبیلے تھا، سندھ کے روایتی لباس میں ملبوس الن فقیر نے اپنی مخصوص گائیگی کے ذریعے صوفیانہ کلا م کو جس انداز میں پیش کیا، وہ صوفیانہ شاعری سے انکی محبت کا واضح ثبوت ہے۔

    گلوکارمحمد علی شہکی کے ساتھ گیت ’ تیرے عشق میں جو بھی ڈوب گیا‘ نے انہیں بام عروج پر پہنچا دیا لطیفی راگ سن کرالن فقیر پر وجد کی کیفیت طاری ہوجاتی تھی، اسی وجہ سے الن فقیر نے مشہور صوفی بزرگ شاہ عبدالطیف بھٹائی کے مزار پر رہائش اختیار کرلی ان کے شوق کو دیکھتے ہوئے رفقاء نے باقاعدہ گانے کا مشورہ دیا جس پر الن فقیرنے شاہ عبدالطیف کا کلام گانا شروع کردیا۔

    حکومت نے الن فقیر کی خدمات کے اعتراف میں 1980 میں انہیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا، اس کے علاوہ انہیں شاہ عبدالطیف ایوارڈ، شہباز اورکندھ کوٹ ایوارڈز بھی حاصل کیے-

    الن فقیر کراچی کے مقامی اسپتال میں زیرعلاج رہنے کے بعد 4 جولائی 2000 کوجہان فانی سے کوچ کرگئے تھے۔

  • نادیہ جمیل کو غیرملکی ایئرلائن نے لندن میں ہی چھوڑدیا

    نادیہ جمیل کو غیرملکی ایئرلائن نے لندن میں ہی چھوڑدیا

    حال ہی میں بریسٹ کینسر جیسے موذی مرض کو بہادری سے سکشت دینے والی معروف اداکارہ و سماجی کارکن نادیہ جمیل کو غیرملکی ایئرلائن نے لندن میں ہی چھوڑدیا-

    باغی ٹی وی : نادیہ جمیل غیرملکی ایئرلائن کی پرواز پر لندن سے لاہور آرہی تھیں نادیہ جمیل نے غیرملکی ایئرلائن کے عملے کے رویے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ میرا سامان پڑا ہوا ہے، ویل چیئر کا ویل بھی نہیں ہے۔


    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے ویڈیو پیغام میں نادیہ جمیل نے کہا کہ میں خود سے اٹھ بھی نہیں سکتی اور نا ہی مجھے کوئی اٹینڈنٹ دیا گیا، عملے سمیت تمام لوگ مجھے چھوڑ کر چلے گئے میں اپنا سامان اٹھا کر واپس جاؤں گی، پیر کو پاکستانی ہائی کمیشن جاؤں گی۔

    انہوں نے کہا کہ مجھ سے دستاویزات مانگی گئیں جو فوری طور پر مجھے نہیں ملیں، جب مجھے دستاویزات ملیں عملہ تبدیل ہوگیا۔


    نادیہ کی ویڈیو پر برٹش ائیر ویز نے جوابیتوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہائے نادیہ ، یہ سن کر افسوس ہے کہ آپ کو ایسا مشکل تجربہ ملا ہے۔ ہمیں زیادہ سے زیادہ معلومات کے ساتھ ایک ڈی ایم ڈراپ کریں اور اپنا نام ، حوالہ اور رابطے کی مکمل تفصیلات سینڈ کریں۔ ہمیں آپ کی تصدیق کرنے کی ضرورت ہوسکتی ہے –

    جس پر نادیہ جمیل نے کہا ٹھیک ہے ٹیکسی کاڈرائیور گوایہ ہے جس کی ٹیکسی میں میں نے آرام کیا-

    نادیہ جمیل بریسٹ کینسر سے مکمل طور پر صحتیاب ہو گئیں

  • جب سلمان خان طلاق کے بعد صدمے سے دوچارعامرخان کی مدد کے لئے آئے

    جب سلمان خان طلاق کے بعد صدمے سے دوچارعامرخان کی مدد کے لئے آئے

    بالی ووڈ اداکارعامر خان کی اپنی دوسری اہلیہ کرن راؤ کے ساتھ شادی ختم ہو گئی ہے جبکہ ان کی پہلی شادی 2002 میں ختم ہوئی تھی۔

    باغی ٹی وی: بھارتی میڈیا کے مطابق پہلی شادی کے اختتام پذیر ہونے کے بعد کے دنوں کے بارے میں عامر خان نے انکشاف کیا تھا کہ سلمان خان نے انھیں اس صدمے سے نکالنے میں کافی مدد کی تھی۔

    فلمساز کرن جوہر کے پروگرام ’کافی ود کرن‘ میں انٹرویو دیتے ہوئے عامر خان کا کہنا تھا کہ فلم ’انداز اپنا اپنا‘ کے بعد انھوں نے سلمان خان نے دوری اختیار کرلی تھی، انھیں ایسا لگتا تھا کہ سلمان ایک گھمنڈی انسان ہیں جبکہ سلمان خان کے ساتھ ان کا کام کرنا کا تجربہ بھی انتہائی خراب رہا۔

    عامر خان کا کہنا تھا کہ سلمان خان ان کی زندگی میں اس وقت دوبارہ آئے جب ان کی پہلی طلاق ہوئی تھی، یہ وہ وقت تھا جب وہ صدمے سے دوچار تھے۔

    کرن راؤ اور عامر خان میں طلاق کی وجہ فاطمہ ثنا شیخ ہیں سوشل میڈیا صارفین

    انھوں نے بتایا کہ سلمان خان نے ان سے رابطہ کیا تھا اور پھر ملاقاتیں کی اس وقت ہم نے ساتھ مل کر شراب نوشی بھی کی اور تب سے ہمارا رابطہ مضبوط ہوا اور یہ دوستی کا رشتہ بڑھتا چلا گیا۔

    واضح رہے کہ بالی ووڈ اسٹار عامر خان نے اہلیہ کرن راؤ سے 15 برس تک رشتۂ ازدواج میں منسلک رہنے کے بعد باضابطہ طور پر طلاق کا اعلان کردیا ہے۔

    عامر خان اور کرن راؤ 28 دسمبر 2005 کو شادی کے بندھن میں بندھے تھے ان کا ایک بیٹا آزاد راؤ خان ہے جبکہ پہلی اہلیہ سے ان کے دو بچے ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہیں-