Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • گجرات میں آندھی اور طوفانی بارش کے باعث مختلف واقعات، 6 افراد جاں بحق

    گجرات میں آندھی اور طوفانی بارش کے باعث مختلف واقعات، 6 افراد جاں بحق

    پنجاب کے مختلف علاقوں میں آندھی اور موسلادھار بارش ہوئی ہے۔

    باغی ٹی وی : لاہور میں ایک سو دو کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار کی آندھی آئی۔ گوجرانوالہ اور گرد و نواح میں آندھی کے باعث مختلف علاقوں کی بجلی معطل ہوگئی۔

    جہلم اور ظفروال میں بھی گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی جبکہ اسلام آباد اور راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ کئی علاقوں میں فیڈرز ٹرپ کرگئے جس سے بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: ملک میں آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم کی پیشگوئی

    گجرات میں آندھی اور طوفانی بارش کے باعث مختلف واقعات میں 4 خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئےلاری اڈا میں سائن بورڈ گرنے سے ایک شخص جبکہ گرین ٹاؤن میں درخت گرنے سے ایک خاتون جاں بحق ہوئی۔

    مچھلی چوک میں بل بورڈ تلے دب کر خاتون سمیت 2 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ اس کے علاوہ سیشن کورٹ روڈ پر مکان کی دیوار گرنے سے 2 بچیاں جاں بحق ہوگئیں۔

  • کورونا سے اموات اور مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ

    کورونا سے اموات اور مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ

    پاکستان میں کورونا کی لہر کی شرح میں اضافہ،24 گھنٹوں میں 34 اموات-

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی تیسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں اور اموات میں کی شرح میں کمی ہو رہی ہے-


    نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس پر پاکستان میں کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے اور ملک بھر میں کورونا سے اموات اور مثبت کیسز کی شرح میں کسی حد تک کمی دیکھنے میں آئی تھی تاہم آج پھر مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے مزید 34 اموات ہوئی ہیں-

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز کورونا کے 48 ہزار 27 نئے ٹیسٹ کئے گئے1400 نئے کیسز سامنے آ گئے۔ ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح تقریباً 2.91 فی صد رہی۔

    پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار379 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 61 ہزار85 ہو چکی ہے۔

  • ملک میں آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم کی پیشگوئی

    ملک میں آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم کی پیشگوئی

    ملک کے مختلف شہروں میں موسم گرم اور خشک رہے گا،محکمہ موسمیات

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب ، خیبرپختونخوا، کشمیر اورگلگت بلتستان میں گرج چمک کےساتھ بارش متوقع ہے اسلام آباد میں موسم گرم اور خشک رہے گا، دوپہر کو آندھی اور بارش کا امکان ہے-

    خطۂ پوٹھوہار،لاہور،گوجرانوالہ،نارووال،سیالکوٹ اورفیصل آباد میں بارش کا امکان جبکہ منڈی بہا ؤ الدین ،سرگودھا،میا نوالی،خوشاب ، لیہ،بھکر اور ڈی جی خان میں بارش ہوگی-

    بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم شدیدگرم اور خشک رہے گا،بارکھان، موسیٰ خیل، ژوب اور ملحقہ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے-

    سندھ کے بیشتر بالائی اور وسطی اضلاع میں موسم شدید گرم اورخشک رہے گا کراچی ، ٹھٹہ،بدین اور حیدر آباد میں مطلع جزوی ابر آلود رہےگا،ہلکی بارش کا امکان ہے-

    خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں دن کے اوقات میں موسم گرم اور خشک رہے گا دیر، کوہستان، سوات،مانسہرہ، ایبٹ آباد، پشاور اور مردان میں بارش متوقع ہے-

    کوہاٹ ، کرم، بنوں، ڈی آئی خان اوروزیر ستان میں گرج چمک کےساتھ بارش ،آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے-

  • اداکارہ کترینہ کیف نے کترینہ "خان” بننے کا موقع گنوا دیا           سلمان خان

    اداکارہ کترینہ کیف نے کترینہ "خان” بننے کا موقع گنوا دیا سلمان خان

    بالی ووڈ کے سُپر اسٹار سلمان خان کا کہنا ہے کہ اداکارہ کترینہ کیف نے ’کترینہ خان‘ بننے کا بڑا موقع گنوا دیا ہے-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک مرتبہ شادی کی تقریب میں بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان اور بھارتی اداکارہ کترینہ کیف مدعو تھے۔

    تقریب میں سلمان خان اسٹیج پر موجود تھے کہ اسی دوران گلوکار میکا سنگھ کا گانا ’چکنی چمیلی‘ بجا جس پر فلم ’اگنیپتھ‘ میں کترینہ کیف نے رقص کیا تھا۔

    سلمان خان نے گانا بجتے ہی اداکارہ کو اسٹیج پر آنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا ’کترینہ‘، پھر سلمان خان نے وقفہ لیا اور آگے کہا ’کیف‘، اداکار نے ایک بار پھر وقفہ لے کر کہا ’کپور‘ اس کے بعد سلمان خان نے اداکارہ پر طنزاً کہا کہ ’کتنا بڑا موقع گنوا دیا خان بننے کا پھر سات ہی کہا کہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں آپ کا-

    سلمان خان کی اس بات پر تقریب میں موجود لوگوں نے زوردار قہقہے لگائے۔
    https://youtu.be/f2wJmUYD_64

    میرا خواب ہے میں سلمان خان کے پیر دھوؤں راکھی ساونت

    کیا آپ جانتے ہیں کہ دیو آنند پر عوامی مقامات پر کالا سوٹ پہننے پر پابندی عائد تھی؟

  • ناخوشگوار ازدواجی زندگی مردوں میں فالج اور قبل ازوقت موت کا باعث بن سکتی ہے     تحقیق

    ناخوشگوار ازدواجی زندگی مردوں میں فالج اور قبل ازوقت موت کا باعث بن سکتی ہے تحقیق

    تل ابیب یونیورسٹی نے دریافت کیا ہے کہ ناخوشگوار شادی شدہ زندگی سے مردوں کےلیے فالج اور کسی بھی دوسری وجہ سے قبل از وقت موت کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

    باغی ٹی وی : رپورٹس کے مطابق 32 سال کے دوران 10 ہزار سے زائد شادی شدہ اسرائیلی مردوں سے حاصل شدہ معلومات کا تجزیہ کرنے پر ماہرین کو معلوم ہوا کہ ناخوشگوار ازدواجی زندگی سے موت کا خطرہ، تمباکو نوشی سے ناگہانی موت کے خطرے سے مماثلت رکھتا ہے۔

    مطالعے کی ابتداء میں اپنی ناخوشگوار شادی شدہ زندگی کی شکایت کرنے والے 94 فیصد مردوں کو اگلے تیس سال میں فالج کا سامنا کرنا پڑا جبکہ 21 فیصد مرد ناگہانی موت کا نوالہ بن گئےاس کے مقابلے میں تمباکو نوشی کرنے والے مردوں کےلیے موت کا خطرہ 37 فیصد تک، جبکہ کاہلی کی زندگی گزارنے والے مردوں کےلیے یہی خطرہ 21 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔

    ناخوشگوار ازدواجی زندگی اور مردوں کی قبل از وقت ناگہانی موت میں کیا تعلق ہے؟ اس بارے میں ماہرین کا خیال ہے کہ ازدواجی زندگی کے مسائل مردوں کو مستقل اعصابی تناؤ، ڈپریشن اور بے سکونی میں مبتلا کرسکتے ہیں جن کا عمومی نتیجہ فالج، دل کے دورے اور مختلف اعصابی و جسمانی بیماریوں کی شکل میں ظاہر ہوتا ہے۔

    یہ تحقیق 30 سال سے زیادہ کی تحقیق سے متعلق صحت کے وسیع اعداد و شمار پر مبنی تھی جس میں 10 ہزار اسرائیلی مردوں کی ہلاکت کا پتہ لگایا گیا تھا۔ بہت سے مرد اپنے خانگی اور ازدواجی مسائل کا مقابلہ کرنے کےلیے تمباکو نوشی، شراب نوشی، منشیات اور الا بلا کھانے جیسی عادتیں بھی اختیار کرلیتے ہیں جو آگے چل کر ان کی صحت کو تباہ کردیتی ہیں؛ اور بالآخر موت کی وجہ بھی بن جاتی ہیں۔

    ’’جرنل آف کلینیکل میڈیسن‘‘ کے حالیہ شمارے میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں ماہرین نے زور دیا ہے کہ ازدواجی زندگی سے متعلق تعلیم کو بھی عوامی صحت کے منصوبوں کا لازمی حصہ بنانے کی ضرورت ہے۔

    مطالعے کے حصے کے طور پر ، محققین نے ایک ڈیٹا بیس کے اعداد و شمار کا تجزیہ کیا جس نے 1960 کی دہائی میں ڈیٹا اکٹھا کرنا شروع کیا اور 32 سال تک ، اسرائیل کے تمام سرکاری ملازمین کی 10 ہزار مردوں کی صحت اور سلوک کا سراغ لگایا ، جس میں فالج سے موت پر خصوصی توجہ دی گئی اور عام طور پر قبل از وقت موت۔ مطالعہ کے آغاز میں ، زیادہ تر شرکاء 40 کی دہائی میں تھے۔ تب سے ، 64 فیصد متعدد بیماریوں سے ہلاک ہوئے۔

    اگرچہ یہ تحقیق صرف مردوں پر کی گئی ہے لیکن اس سے ماضی میں کی گئی تحقیقات کی تائید ہوتی ہے جن سے معلوم ہوا تھا کہ ناخوشگوار ازدواجی زندگی میاں اور بیوی، دونوں کی صحت اور زندگی کےلیے نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے۔

  • کرپٹ عناصرنے ملک و قوم کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا   عثمان بزدار

    کرپٹ عناصرنے ملک و قوم کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا عثمان بزدار

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ عوام کرپشن کا خاتمہ اوربدعنوان عناصر کا کڑا احتساب چاہتے ہیں-

    باغی ٹی وی : عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ لوگ چاہتے ہیں کہ ملک لوٹنے والوں کو عبرت کانشان بنادیا جائے کرپٹ عناصرنے ملک و قوم کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا-

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ ملک کو لوٹنے والے انجام سے نہیں بچ سکیں گے پی ٹی آئی کی کرپشن کیخلاف جدوجہد نتیجہ خیز ثابت ہورہی ہے کرپشن کیخلاف جنگ میں سر بلند رہنے پر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں-

    عثمان بزدار نے کہا کہ عوام کرپشن کرنے والوں کے ساتھ نہیں،دیانتدار قیادت ہی ملک کو مسائل سے نکالے گی-

    قومی سلامتی کمیٹی کااجلاس:حکومت کی پالیسی اوربریفنگ پراظہاراطمنان:شرکا کی زبانی…

  • امریکا سے موڈرنا کی 25 لاکھ خوراکیں آج پاکستان پہنچیں گی

    امریکا سے موڈرنا کی 25 لاکھ خوراکیں آج پاکستان پہنچیں گی

    امریکا سے موڈرنا ویکسین کی 25 لاکھ امدادی خوراکیں آج پاکستان پہنچیں گی۔

    باغی ٹی وی : وزارت صحت کے مطابق امریکا آج موڈرنا ویکسین کی25 لاکھ امدادی خوراکیں آج پاکستان کو بھیجے گا وزارت صحت کے مطابق بیرون ممالک جانے والوں کو موڈرنا ویکسین لگانے سے متعلق جلد حکمت عملی طے کی جائے گی-

    ایسٹرازینیکا ویکسین کی مزید خوراکیں رواں ماہ ملنے کی توقعات ہیں جبکہ فائزر، ایسٹرازینیکا کی اسلام آباد میں قلت کے باعث بیرون ملک جانے والوں کی مشکلات بڑھ گئیں۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں اس وقت انسداد کورونا کی چینی ویکسین کے علاوہ ایسٹرازینیکا اور فائزر بھی استعمال کی جارہی ہے۔

    امریکا کا پاکستان کو موڈرناویکسین کی25لاکھ خوراکیں دینے کا اعلان ، ویکسین کب تک پاکستان پہنچےگی؟

  • نیب ٹیم پر تشدد اور حملے کا معاملہ 250 افراد کے خلاف مقدمہ درج

    نیب ٹیم پر تشدد اور حملے کا معاملہ 250 افراد کے خلاف مقدمہ درج

    جیکب آباد میں250 افراد کے خلاف نیب ٹیم سکھر پر تشدد اور حملے کا مقدمہ تھانہ سول لائن میں درج کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی :نیب کی جانب سے دائر کئے گئے مقدمے میں پیپلز پارٹی کے کارکن خادم بھٹو اور وسیم جکھرانی کو نامزد کیا گیا ہے، جس میں پتھراؤ، تشدد، توڑ پھوڑ، کار سرکار میں مداخلت اور دھمکیاں دینے کی دفعات شامل ہیں۔

    جیکب آباد پولیس نے نیب کی درخواست میں شامل صوبائی مشیر اعجاز جکھرانی اور ان کے بیٹے کا نام نکال کر تین قریبی ساتھیوں سمیت 250 نامعلوم افراد کے خلاف سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا،تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہ آئی نیب نے اعجاز جکھرانی کے بیٹے سمیت 2 ہزار نامعلوم افراد کے خلاف مقدمے کے اندراج کی درخواست کی تھی۔

    اردو پوائنٹ کی خبر کے مطابق جیکب آباد میں 28 جون کو نیب سکھر کی ٹیم نے صوبائی مشیر جیل خانہ جات اعجاز جکھرانی کی گرفتاری کے لیے ان کے گھر پرچھاپہ مارا تھا تو چھاپے کی اطلاع پرجکھرانی برادری اور پیپلز پارٹی کے سینکڑوں کارکنان وہاں پہنچ گئے اور نیب ٹیم کو یرغمال بنا کر مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا-

    نیب کی ٹیم پر چھاپے کے دوران ہونے والے حملے اور تشدد کا نیب چیئرمین نے نوٹس لیا اور پولیس کو ملوث افراد کے خلاف کاروائی کرنے کے احکامات جاری کئے، اس سلسلے میں نیب سکھر کے انسپکٹر عبدالرزاق سروہی نے جیکب آباد پولیس کو تین صفحات پر مشتمل ایک درخواست دی-

    جس میں انہوں نے لکھا کہ نیب کی ٹیم صوبائی مشیر اعجاز جکھرانی کی گرفتاری کے لیے وارنٹ کے ساتھ ان کے جیکب آباد والے گھر پہنچی تو وہاں موجود اعجاز جکھرانی کے بیٹے رافع جکھرانی، ظفر برڑو، خادم بھٹو نے 1500 کے قریب افراد کے ہمراہ اعجاز جکھرانی کے کہنے پر ہم پر حملہ کرکے تشدد کا نشانہ بنایا اور گاڑیوں کے شیشے توڑے-

    نیب سکھر کے حکام کی ایسی درخواست کے بعد گذشتہ روز جیکب آباد کے سول لائن تھانہ کی پولیس نے ایس ایس پی شمائل ریاض ملک کے احکامات پر اے ایس آئی اعجاز احمد کی مدعیت پر صوبائی مشیر کے پی اے ظفر برڑو، خادم بھٹو اور وسیم جکھرانی سمیت 250 نامعلوم افراد کے خلاف اقدام قتل، قتل کی دھمکیوں، ڈیوٹی میں مداخلت، ہنگامہ آرائی اور مارپیٹ کا مقدمہ درج کرلیا ہے-

    جیکب آباد پولیس نے ایف آئی آر میں لکھا ہے کہ نیب نے درخواست دی لیکن مقدمہ درج کرانے کے لیے کوئی فریادی نہیں آیا اس لیے ایس ایس پی کے احکامات پر سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، جیکب آباد پولیس کی جانب سے نیب کی درخواست میں شامل صوبائی مشیر جیل خانہ جات اعجاز جکھرانی اور ان کے بیٹے رافع جکھرانی کا نام کیس میں شامل نہیں کیاگیا۔

  • ملک میں آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم کی صورتحال

    ملک میں آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم کی صورتحال

    ملک کے مختلف علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہےگا،محکمہ موسمیات

    باغی ٹی وی : سب سے زیادہ درجہ حرارت دادو میں 50 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ پشاور میں 46، اسلام آباد43، لاہور اور جموں میں 42، کوئٹہ میں 37، کراچی میں 36، گلگت میں 35 اور لیہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق جمعے کو بالائی اور وسطی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور پوٹھوہار ریجن میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    اسلام آباد میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا، دوپہر کوآندھی اور بارش متوقع ہے بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم شدیدگرم اور خشک رہے گا بارکھان اور ملحقہ علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے-

    خطۂ پوٹھوہار، لاہور،گوجرانوالہ،نارووال،سیالکوٹ میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی سرگودھا،میا نوالی،خوشاب ، منڈی بہا ؤ الدین، لیہ،بھکر اور ڈی جی خان میں بھی بارش متوقع ہے-

    سندھ کے بیشتر بالائی اور وسطی اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا کراچی ، ٹھٹہ،بدین اور حیدر آباد میں مطلع جزوی ابر آلود رہےگا،ہلکی بارش کا امکان ہے خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں دن کے اوقات میں موسم شدیدگرم اور خشک رہے گا-

    دیر، کوہستان، سوات،مانسہرہ، ایبٹ آباد، پشاور، کوہاٹ اور کرم میں بارش متوقع ہے آزاد کشمیر اورگلگت بلتستان میں گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے-

  • ملک میں مثبت کیسز کی شرح میں پھر اضافہ

    ملک میں مثبت کیسز کی شرح میں پھر اضافہ

    پاکستان میں کورونا کی لہر کی شرح میں اضافہ،24 گھنٹوں میں 24 اموات-

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی تیسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں اور اموات میں کی شرح میں کمی ہو رہی ہے-


    نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس پر پاکستان میں کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے اور ملک بھر میں کورونا سے اموات اور مثبت کیسز کی شرح میں کسی حد تک کمی دیکھنے میں آئی تھی تاہم آج پھر مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے مزید 24 اموات ہوئی ہیں-

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز کورونا کے 46 ہزار 941 نئے ٹیسٹ کئے گئے1 ہزار 277 نئے کیسز سامنے آ گئے۔ ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح تقریباً 2.72 فی صد رہی۔

    پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار 345 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 59 ہزار685ہ ہو چکی ہے۔