برٹش کولمبیا: کینیڈا میں ایک اور سابقہ بورڈنگ اسکول کے باہر سے مزید 182 بچوں کی اجتماعی قبریں دریافت ہوئی ہیں۔
باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر رساں ادارے الجزیرہ کے مطابق بچوں کی عمر 7 سے 15 سال کے درمیان ہے جنہیں 1890 سے لیکر 1970 کے درمیان کیتھولک چرچ کے زیر انتظام چلنے والے اسکول میں زبردستی کینیڈین معاشرے میں ہم آہنگی کے لیے تعلیم دی جاتی تھی۔
19 ویں صدی میں تقریباً ڈیڑھ لاکھ کے قریب بچوں کو زبردستی مسیحی بورڈنگ اسکولوں میں تعلیم دی جاتی تھی تاہم اس دوران ہزاروں بچے بیماری اور دیگر وجوہات کی بنا پر ہلاک ہوگئے تھے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کینیڈا کی ریاست سسکیچوان میں سابق بورڈنگ اسکول سے 751 اجتماعی قبریں دریافت کی گئی تھیں جب کہ مئی کے آخر میں بھی ایک اسکول کے احاطہ سے 215 بچوں کی اجتماعی قبریں برآمد ہوئی تھیں برٹش کولمبیا میں قائم سکول1978 میں بند کردیا گیا تھا اس حوالے سے کینڈین وزیراعظم نے اپنے بیان میں بتایا تھا کہ بچوں کی باقیات ایک پرانے بورڈنگ سکول سے برآمد ہوئیں بچوں کی اموات کب ہوئیں ،تحقیقات کی جائیں گی-
مٹن ………… ایک کلو
تیل ………… ½کپ
دہی ………… 2کپ
پیاز (قتلے) ………… 1کپ
نمک ………… حسب ذائقہ
خشک لال مرچ ثابت ………… 8سے 10 عدد
ثابت زیرہ ………… 1چائے کا چمچ
کالی مرچ (ثابت) ………… 1چائے کا چمچ
لونگ (ثابت) ………… 8عدد
موٹی الائچی (ثابت) ………… 2سے 3عدد
چھوٹی الائچی (ثابت) ………… 4سے 6عدد
دارچینی ………… 2ٹکڑے (2½ سینٹی میٹر لمبا)
تیزپات (ثابت) ………… ایک ٹکڑا
چھڑکاؤ کے لئے:
ثابت لال مرچ (تیل میں تلی ہوئی) ………… 5 سے 6عدد
طریقہ کار :
مٹن کو درمیانے سائز کی بوٹیوں میں کاٹ کر ایک طرف رکھ دیں۔ ایک برتن میں تیل ڈال کر پیاز شامل کرکے پکائیں۔ 4سے 5 منٹ پکائیں لیکن براؤن نہ کریں۔ تمام مصالحے شامل کرکے مزیدایک سے دو منٹ پکائیں۔ مٹن ڈال کر 4سے 6 منٹ تک پکائیں۔ دہی اور ایک کپ پانی شامل کریں۔ 40سے 45منٹ تک مکمل پکنے اور گلنے تک پکائیں۔ 5 سے 6 منٹ تیل چھوڑنے تک بھونیں۔ تلی ہوئی سرخ مرچ کے ساتھ سجائیں۔ نان یا کشمیری روٹی کے ساتھ پیش کریں۔ آپ تمام مصالحے ململ کے کپڑے میں باندھ سکتے ہیں اور پیش کرنے سے قبل اس کو نکال دیں۔
پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار بلال عباس خان نے غلط خبریں پھیلانے والوں سے ناراضگی کا اظہار کیا ہے-
باغی ٹی وی : اداکار کی جانب سے آج سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹس سامنے آئی ہیں جس میں انہوں نے کہا کہ میں نے عام طور پر میڈیا کو ہمیشہ نظرانداز کیا ہے لیکن مجھے لگتا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ میں کچھ بولوں۔
You know who you are … and I request you to please stop ✋🏽
I have never wanted any masala news for myself toh mjhe toh dhoor he rakhein . .. meherbani 🙏
بلال عباس خان نے لکھا کہ کچھ پلیٹ فارم جو خود کو ’میڈیا‘ کہتے ہیں ، انہیں یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ ان پر لوگوں کے بارے میں قابل اعتماد ہونے کی ایک خاص ذمہ داری ہے۔
بلال عباس نے لکھا کہ جس کے بارے میں آپ لکھ رہے ہیں اور ’خبریں‘ دے رہے ہیں ان کا درست ہونا لازم ہے آپ کو محض پسند ناپسند یا اپنے ہجوم کیلئے کوئی خبر دینے سے گریز کرنا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ میں ایسے تمام لوگوں سے درخواست کرتا ہوں کہ اب یہ سب ختم ہونا چاہئے مجھے اپنے بارے میں کوئی مسالہ دار خبر پڑھنے کا شوق نہیں لہذا مجھے تو دور ہی رکھیں۔
پاکستانی اداکارہ سونیا حسین پر فلم ساز شرمین عبید چنائے کی جانب سے سخت تنقید پر فیروز خان نے شدید ردعمل دیا ہے-
باغی ٹی وی : اداکار فیروز خان نے سونیا حسین کی حمایت کرتے ہوئے کہا اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ ایک مرتبہ میں نے ان خاتون( شرمین عبید چنائے) سے متعلق ایک ویڈیو دیکھی تھی جہاں ایک عورت یہ شکایت کررہی تھی کہ شرمین عبید نے انہیں کام کا معاوضہ نہیں دیا۔
فیروز خان نے لکھا کہ اب یہ خاتون کسی کی پرورش پر سوال اٹھا رہی ہیں ساتھ ہی انہوں نے سونیا حسین کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ لوگ آپ کی تقدیر کا فیصلہ کرنے والے کوئی نہیں ہوتے، آپ نے بس مضبوط رہنا ہے۔
واضح رہے کہ سونیا حسین نے 2018 میں ایک انٹرویو میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا تھا کہ اگر وہ ماہرہ ہوتیں تو کبھی بھی رئیس میں کام نہ کرتیں کیونکہ انہیں شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے کا کوئی شوق نہیں۔
تاہم اس پر آسکر ایوارڈ یافتہ پاکستانی فلم ساز شرمین عبید چنائے نے سونیا حسین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا تھا کہ آپ کبھی ماہرہ خان جیسی بن ہی نہیں سکتیں، کبھی بھی ایسا سوچیے گا ہی نہیں کہ آپ کو نہ کہنے کی ضرورت پڑے گی اورسونیا حسین کی پرورش پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ آپ کی بات آپ کی پرورش کی عکاسی کررہی ہے۔
شرمین عبید کے بیان پر ردعمل میں سونیا نے کہا کہ ’آپ کسی ایک اداکارہ کی حوصلہ افزائی کر کے اور دوسرے کو نیچا دکھا کر میری پرورش پر سوال کر رہی ہیں عالمی وبا نے لوگوں کو اتنا فالتو وقت دے دیا ہے کہ وہ باتوں کا غلط مطلب لے کر آپ پر ہی تنقید شروع کردیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر مجھ سے ماہرہ کی کسی فلم کے انتخاب کا سوال کیا جاتا تو میں یقیناً ’ورنہ‘ کا انتخاب کرتی کیونکہ کام میں میں آزادی اظہار کو کبھی بھی کسی کی توہین نہیں سمجھا جاسکتا مس چنائے آپ کے الفاظ، لہجہ کسی صورت ایک ایسی خاتون کو نہیں پیش کررہے تھے جو کوئی عالمی اعزاز اپنے پاس رکھتی ہوں میں نے کبھی ماہرہ بننے کی کوشش نہیں کی، ماہرہ ایک بہترین اور باصلاحیت اداکارہ ہیں لیکن میرے راستے اور منزل کچھ اور ہیں –
پاکستان کی معروف فلمساز شرمین عبید چنائے نے اداکارہ سونیا حسین شاہ رخ خان کے ساتھ بطور معاون اداکارہ کام نہ کرنے کے حوالے سے دیئے گئے بیان پر آڑے ہاتھوں لے لیا جس پر سونیا حسین نے بھی شدید ردعمل دیا-
باغی ٹی وی :سونیا حسین نے 2018 میں ایک شو میں شرکت کی تھی جس کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں ان سے پوچھا گیا تھا کہ اگر وہ ماہرہ ہوتی تو کس فلم میں کام نہ کرتیں ، جس پر ماہرہ کی تین فلموں ورنہ، رئیس، ہو من جہاں کا نام لیا گیا تھا۔
سونیا حسین نے کہا تھا کہ وہ ماہرہ ہوتیں تو کبھی بھی رئیس میں کام نہ کرتیں کیونکہ انہیں شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے کا کوئی شوق نہیں۔
تاہم اس پر آسکر ایوارڈ یافتہ پاکستانی فلم ساز شرمین عبید چنائے نے سونیا حسین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ آپ کبھی ماہرہ خان جیسی بن ہی نہیں سکتیں، کبھی بھی ایسا سوچیے گا ہی نہیں کہ آپ کو نہ کہنے کی ضرورت پڑے گی۔
فلم ساز نے اپنے کمنٹ میں اداکارہ کیلئے سخت الفاظ کا استعمال کیا اورسونیا حسین کی پرورش پر بھی سوال اٹھایا، انہوں نے لکھا کہ آپ کی بات آپ کی پرورش کی عکاسی کررہی ہے۔
تاہم اب شرمین عبید کے بیان پر سونیا حسین نے بھی ایک انسٹاگرام اسٹوری شیئر کرتے ہوئے ردعمل دیا ہے۔
شرمین عبید کے بیان پر ردعمل میں سونیا نے لکھا کہ آپ کسی ایک اداکارہ کی حوصلہ افزائی کر کے اور دوسرے کو نیچا دکھا کر میری پرورش پر سوال کر رہی ہیں۔
اداکارہ نے لکھا کہ عالمی وبا نے لوگوں کو اتنا فالتو وقت دے دیا ہے کہ وہ باتوں کا غلط مطلب لے کر آپ پر ہی تنقید شروع کردیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر مجھ سے ماہرہ کی کسی فلم کے انتخاب کا سوال کیا جاتا تو میں یقیناً ’ورنہ‘ کا انتخاب کرتی کیونکہ کام میں میں آزادی اظہار کو کبھی بھی کسی کی توہین نہیں سمجھا جاسکتا۔
سونیا حسین نے لکھا کہ مس چنائے آپ کے الفاظ، لہجہ کسی صورت ایک ایسی خاتون کو نہیں پیش کررہے تھے جو کوئی عالمی اعزاز اپنے پاس رکھتی ہوں۔
سونیا نے لکھا کہ میں نے کبھی ماہرہ بننے کی کوشش نہیں کی، ماہرہ ایک بہترین اور باصلاحیت اداکارہ ہیں لیکن میرے راستے اور منزل کچھ اور ہیں –
بالی ووڈ کے معروف اداکار ہریتھک روشن کو بالی ووڈ کی مقبول اداکارہ ایشوریا رائے کی فنی صلاحیتوں کو سمجھنے میں دیر کیوں لگی تھی-
باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق ماضی میں اداکار ہریتھک روشن اور اداکارہ ایشوریا رائے کو بالی ووڈ کی ’پرفیکٹ جوڑی‘ سمجھا جاتا تھا، دونوں فنکاروں نے بالی ووڈ کی فلم دھوم 2، جودھا اکبر اور گزارش میں ایک ساتھ کام کیا، تاہم فلموں میں کام کرنے سے قبل ہریتھک روشن ایشوریا رائے سے متعلق ایک رائے رکھتے تھے۔
ایک بھارتی نیوز ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے اداکار ہریتھک روشن نے اس بات کا اعتراف کیا کہ وہ ماضی میں اداکارہ ایشوریا رائے کو فنی صلاحیتوں سے عاری اداکارہ سمجھتے تھے، انہیں لگتا تھا کہ ایشوریا رائے کے پاس سوائے خوبصورت چہرے کے کچھ بھی نہیں۔
ہریتھک روشن نے بتایا کہ جب اداکارہ ایشوریا رائے نے ان کے ساتھ کام کرنا شروع کیا تو انہیں اپنی رائے واپس لینا پڑ گئی۔
ہریتھک روشن نے کہا کہ ایشوریا کے پاس خوبصورتی کے ساتھ ساتھ ٹیلنٹ بھی ہے، وہ بہت باہمت اداکارہ ہیں، غلط رائے قائم کر کے میں نے بےوقوفی کی بعض اوقات خوبصورتی صرف اپنی دوسری صلاحیتوں کو اپنے اندر لے جاتی ہے۔
تاہم ، دھوم 2 کے لئے ریو ڈی جنیرو میں ایشوریا رائے بچن کے ساتھ شوٹنگ کے صرف ایک شیڈول نے خوبصورت اداکارہ کے بارے میں ہریتک کی رائے کو مکمل طور پر تبدیل کردیا تھا-
اسی انٹرویو میں ، ہریتک نے مزید کہا تھا کہ وہ ایشوریا کی ‘لگن’ ، ‘مستقل توجہ’ اور ‘کام کرنے کے لئے نقطہ نظر’ دیکھ کر بہت خوش ہوئے ہیں۔ ہریتک نے یہ بھی کہا کہ ایش خوبصورت ہونے کے علاوہ ایک ’سوچنے والی اداکارہ‘ ہیں۔
ویب سیریز چڑیل اور فلم جوانی پھر نہیں آنی کی نامور اداکارہ ثروت گیلانی کو بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ کی تعریف کرنا مہنگا پڑ گیا۔
باغی ٹی وی :حال ہی میں پاکستانی اداکارہ ثروت گیلانی نے بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ کی تعریفوں کے پُل باندھ د یئے تھے جس پر ثروت کے مداح نالاں دکھائی دیئے ثروت گیلانی کی عالیہ بھٹ کی تعریف میں کی گئی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے اسراء خان نامی خاتون نے کہا کہ میڈم آپ لوگ بالی ووڈ والوں کے سامنے خود کو اتنا گراتے کیوں ہیں؟ عالیہ بھٹ سے آپ ہزار گنا بہترین اداکارہ ہیں-
صارف خاتون نے کہا کہ آپ کے انٹرویو دیکھ کر خود کو موٹیویٹ کرتے ہیں، لیکن آپ بھارتی اداکاراؤں کی تعریف کرتی ہیں، یہ ٹھیک نہیں۔
مداح کی اس بات پر ثروت گیلانی نے جواب دیا کہ ہمیں قابل لوگوں کی تعریف ضرور کرنی چاہیے، وہ سخت محنت کر کے کوئی مقام حاصل کرتے ہیں، عالیہ بھٹ بہترین اداکارہ ہیں، تعریف کرنے کے لیے حدود اور سرحدوں کو مدنظر نہیں رکھنا چاہیے۔
پاکستان کی معروف اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین کی اپنی ملازمہ کو جھاڑ پلانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس پر نئی بحث کا آغاز ہو گیا ہے-
باغی ٹی وی : نادیہ حسین کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ اپنی ملازمہ کو بہت بری طرح سے ڈانٹ رہی ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نادیہ حسین اپنی ملازمہ سے کہہ رہی ہیں کتنی بار تمہیں سمجھایا ہے کہ جب بجلی جھٹکے مارے تو پیچھے سے مین سوئچ آف کردیا کرو لیکن تم ہر وقت موبائل میں لگی رہتی ہو۔
نادیہ حسین ملازمہ کو ڈانٹتے ہوئے مزید کہہ رہی ہیں کہ مہینے میں دوسری بار میری مشین جلی ہے صرف تمہاری وجہ سے۔ اس کے علاوہ نادیہ اپنی ملازمہ کو بجلی کا زیادہ بل آنے پر بھی ڈانٹتی ہوئی نظر آئیں جبکہ کوئی تیسرا شخص دروازے کے پیچھے سے ان کی یہ ویڈیو بنارہا ہے۔
مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اداکارہ نادیہ حسین کے ملازمہ کے ساتھ کیے جانے والے اس سلوک کی مذمت کی جارہی ہے۔ سوشل میڈیا پر بھی لوگ ویڈیو پر تبصرے کرتے ہوئے نادیہ حسین کو ملازمہ کے ساتھ اس طرح بات کرنے پر تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔
لیکن کچھ صارفین نادیہ حسین کے حق میں بھی بولتے ہوئے نظر آئے اور کہا کہ ملازمہ کی غلطی ہے جب اسے کہا گیا ہے کہ گھر کی چیزوں پر دھیان دو تو اس کا دھیان گھر کے بجائے موبائل پر ہے۔ غلطی پر ہی ڈانٹ پڑتی ہے۔ ایک اور صارف نے لکھا کام والی ملازمائیں بھی بہت تنگ کرتی ہیں بعض صارفین نے اس ویڈیو کو وائرل کرنے والی شوبز اکاؤنٹس کو ہی آڑے ہاتھوں لے لیا-
تاہم سوشل میڈیا پر بہت سے لوگ اس ویڈیو کو جعلی قرار دیتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ یہ حقیقت نہیں بلکہ کسی ڈرامے کی شوٹنگ کا منظر لگ رہا ہے۔
دوسری جانب نادیہ حسین کی جانب سے ابھی تک اس وائرل ویڈیو کے حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے کہ یہ ویڈیو اصلی ہے یا ڈرامے کی شوٹنگ کا کوئی منظر۔
حرمین شریفین انتظامیہ کا کہنا ہے کہ خانہ کعبہ کا غلاف 3 میٹر تک اوپر کر دیا گیا ہے۔
باغی ٹی وی : حرمین کی انتظامیہ کے مطابق سفید کاٹن کا کپڑا حج سے قبل احتیاطی تدابیر کے طور پر خانہ کعبہ کے چاروں طرف لگایا گیا ہے۔
انتظامیہ کاکہنا ہے کہ سفید کپڑا لگانے کےلیے خصوصی برقی سیڑھیاں استعمال کی گئیں۔
ذرائع حرمین انتظامیہ کے مطابق 50 سے زائد ماہرین کی مخصوص ٹیم نے سفید کپڑا لگانے کا کام انجام دیا ہے۔
After Isha Prayers tonight, the Kiswah of the Ka’bah (cloth) will be raised by 3 meters and a white cloth will be donned to symbolise the beginning of the #Hajj Season pic.twitter.com/YW9DexzfPC
اس کے موجد پروفیسر سٹیفن کلین کا دعویٰ ہے کہ یہ کار ایک ہزار کلومیٹر اور 8200 فٹ کی بلندی پر اُڑ سکتی ہے اور اس نے ہوا میں اب تک 40 گھنٹے گزارے ہیں اسے کار کی خصوصیات سے ہوائی جہاز کی خصوصیات حاصل کرنے میں صرف دو منٹ 15 سیکنڈ لگتے ہیں۔
یہ ایک باقاعدہ پیٹرول اسٹیشن سے ایندھن پر چلتا ہے اور 160bhp بی ایم ڈبلیو انجن کے ساتھ لگایا گیا ہے ، اور یہ 118mph کی بحری رفتار کے ساتھ 8،200 فٹ پر اڑ سکتی ۔اس کے تخلیق کاروں کا کہنا ہے کہ فلائنگ کار کا نیا ، پری پروڈکشن ماڈل 186mph کی رفتار سے سفر کرنے اور صرف 600 میل سے زیادہ کی دوری کی پرواز کے قابل ہوگا۔
فلائنگ کار کے موجد پروفیسر اسٹیفن کلین نے کہا: "یہ پرواز دوہری نقل و حمل کی گاڑیوں کے ایک نئے دور کا آغاز کرتی ہے۔ اس سے نقل و حمل کا ایک نیا زمرہ کھل جاتا ہے ۔
ایئر کار کے پر اس کے دروازوں کے پاس فولڈ ہوتے ہیں اور اس صورت میں یہ کسی عام گاڑی کی طرح ہوتی ہے پروفیسر کلین نے خود یہ کار رن وے پر چلائی اور پھر اسے اڑا کر لے گئے۔
پیر کی صبح انھوں نے اس تجربے کو ’نارمل‘ اور ’بہت خوبصورت‘ قرار دیا۔ ہوا میں اس گاڑی نے 170 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار حاصل کر لی تھی اس میں دو لوگ بیٹھ سکتے ہیں اور کل وزن کی حد 200 کلو گرام ہے۔
مگر ڈرون ٹیکسی کے آزمائشی ماڈل کے برعکس، یہ ایئر کار سیدھا اوپر کی طرف اڑان نہیں بھر سکتی کیونکہ اسے اڑان بھرنے کے لیے رن وے کی ضرورت ہوتی ہے۔
سنہ 2019 میں کنسلٹنٹ کمپنی مورگن سٹینلی نے پیشگوئی کی تھی کہ سنہ 2040 تک اڑنے والی گاڑیوں کے شعبے کی مالیت 15 کھرب ڈالر تک جا سکتی ہے۔
کلین وژن کے شریک بانی ، انتون زازاک نے مزید کہا: "ایئر کار اب صرف تصور کا ثبوت نہیں ہے… اس نے سائنس فکشن کو حقیقت میں بدل دیا ہے۔”
منگل کو ایک تقریب کے دوران ہنڈائی موٹرز یورپ کے چیف ایگزیکٹیو مائیکل کول نے کہا تھا کہ یہ خیال ’ہمارے مستقبل کا حصہ ہو گا، دہائی کے آخر تک اڑن کاروں کو شہروں میں تعینات کردیا جائے گا۔
سوسائٹی آف موٹر مینوفیکچررز اور تاجروں کے زیر اہتمام منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر کول نے کہا:اڑنے والی گاڑیوں کو اس لیے بھی اہم سمجھا جاتا ہے کہ ان کی مدد سے موجودہ ٹریفک انفراسٹرکچر پر بوجھ کم کیا جا سکتا ہے "اگر آپ نے مجھ سے کچھ سال پہلے پوچھا ہوتا کہ کاریں اڑ رہی تھیں تو میں اپنی زندگی میں دیکھوں گا ، مجھے یقین نہیں آتا لیکن یہ جدید ، سمارٹ موبلٹی حل پیش کرنے کے ہمارے مستقبل کے حل کا حصہ ہے-
ایئر کار کو بنانے والی کمپنی کلین ویژن نے کہا ہے کہ اس آزمائشی ماڈل کو بنانے میں دو سال لگے اور اس پر ’20 لاکھ یورو سے کم’ خرچ آیا ہے۔
کلین ویژن کے معاون اور سرمایہ کار اینٹن ریجک کہتے ہیں کہ اگر یہ کمپنی عالمی فضائی سفر کا تھوڑا سا بھی حصہ لے لیتی ہے تو یہ بہت بڑی کامیابی ہو گی صرف امریکہ میں ایئر کرافٹ کے قریب 40 ہزار آرڈرز ہیں اگر ہم ان میں پانچ فیصد بھی مکمل کر لیں اور ایئر کرافٹ کو فلائنگ کار میں بدل دیں تو ہمارے ہاتھ بڑی مارکیٹ لگ جائے گی۔
یونیورسٹی آف دی ویسٹ آف انگلینڈ میں ایوی ایشن کے ماہر ڈاکٹر سٹیفن رائٹ کہتے ہیں کہ ایئر کار ’بوگاٹی ویرن اور سیزنا 172 سے مل کر بنی ہے وہ کہتے ہیں کہ انھیں نہیں لگتا کہ ہوائی جہاز کے مقابلے ایسی کار سے ایندھن پر زیادہ خرچ آئے گا۔
ڈاکٹر رائٹ کہتے ہیں کہ ‘مجھے ماننا پڑے گا کہ یہ بہت پُرکشش ہے۔ لیکن اجازت ناموں کے حوالے سے میرے سینکڑوں سوالات ہیں کوئی بھی ہوائی جہاز بنا سکتا ہے لیکن مسئلہ یہ ہے کہ ایسے ہوائی جہاز کی ضرورت ہے جو مسافروں کے ساتھ لاکھوں گھنٹوں تک اڑتا رہے اور جس میں حادثہ ہونے کے امکانات بہت کم ہوں۔
انہوں نے کہا کہ مجھے اس کاغذ کے ٹکڑے کا انتظار ہے جس پر لکھا ہو کہ اسے اڑانا اور بیچنا محفوظ ہے۔