Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • عبدالقوی کا نامناسب لیکڈ ویڈٰیو پر ردعمل  سامنے آ گیا

    عبدالقوی کا نامناسب لیکڈ ویڈٰیو پر ردعمل سامنے آ گیا

    گزشتہ دنوں مفتی عبدالقوی کی سوشل میڈیا پر مبینہ طور پر لیکڈ غیر اخلاقی ویڈیو پر ان کا ردعمل سامنے آگیا۔

    باغی ٹی وی: گزشتہ دنوں ایک نازیبا ویڈیو کے مبینہ طور پر سامنے آنے کے باعث سوشل میڈیا وہب سائٹ ٹوئٹر پر مفتی قوی کا نام ٹاپ ٹرینڈ میں رہا عبدالقوی کی سوشل میڈیا پر لیکڈ ویڈیو میں وہ انتہائی نازیبا حرکات کرتے ہیں۔

    مفتی عبدالقوی کی خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو وائرل

    سوشل میڈیا پر لیکڈ ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد ملتان کے شہری نے مقدمے کے اندراج کے لیے درخواست دائر کی تھی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ مفتی عبدالقوی کی غیراخلاقی ویڈیو سےجذبات مجروح ہوئے۔

    اب عبدالقوی کا اس وائرل ویڈیو پر ردعمل سامنے آیا ہے ، جس میں ان کا کہنا ہے کہ لیکڈ ویڈیو انہیں بدنام کرنے کی سازش ہے میرے پاس تو اسمارٹ فون بھی نہیں ہے، میں دوسرا فون استعمال کرتا ہوں جس سے صرف وائس کال ہوتی ہے، مجھ سے منسوب نامناسب ویڈیو کے یوں لیک ہونے پر میں خود حیران ہوں۔

    عبدالقوی نے بھی کہا کہ میری جسامت بھی ایسی نہیں ہے جیسی ویڈیو میں دکھائی دیتی ہے، میں تو جسمانی طور پر فِٹ ہوں پر سکون زمانے کے اندر سفر بجھی کر کے چلا گیا فائیو سٹار ہوٹل میں بھی رہ گیا وہ ویڈیو بھی بن گئی اور ویڈیو بھی میں نے کود بنائی اور سوشل میڈیا پر بھی ڈال دی بہرحال یہ ایک سازش ہے میرے خلاف-

    میرا وجود ،میرا جسم ….. نازیبا ویڈیو کے بعد مفتی عبدالقوی کی ایک اور ویڈیو آ گئی

    واضح رہے کہ عبدالقوی اس سے پہلے بھی کئی بار اپنی نازیبا ویڈیوز کی وجہ سے خبروں کی زینت بنے رہے ہیں جبکہ ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کے ہمراہ بھی ان کی کئی متنازع ویڈیوز منظرِ عام پر آچکی ہیں۔

    رمضان المبارک کے مہینے میں‌ حریم شاہ کی نئی ویڈیو وائرل 

    ٹک ٹاک گرلز کے نئے دھماکے، عمران خان کی ساکھ کو شدید نقصان، مبشر لقمان نے کیے اہم انکشافات

    حریم شاہ کی دبئی میں کر رہے ہیں بھارتی پشت پناہی، مبشر لقمان نے کئے اہم انکشاف

    حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟

    مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟

    حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

    حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

    حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان

    مفتی عبدالقوی کا ایک اور بڑا دھماکہ،اللہ سے وعدہ، اب یہ کام نہیں کریں گے

    مفتی عبدالقوی کی خاتون کے ساتھ رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    معروف مذہبی سکالرمفتی عبدالقوی کو حریم شاہ نے تھپڑرسید کردیا :آوازدورتک سنائی دی

    کراچی:ہوٹل کےکمرے میں حریم شاہ کےساتھ کچھ وقت گزارا:پھر کیا ہوا:مفتی عبدالقوی نےسچ سچ بتادیا

    مفتی عبدالقوی کو صرف تھپڑہی نہیں جوتے بھی مارے ہیں، حریم شاہ کا دعویٰ

    مفتی عبدالقوی نےبہت گندی باتیں کیں؛ایسی باتیں کہ سن کرہرکوئی شرمسارہوجائے:حریم شاہ نےگفتگولیک کردی

  • حریم شاہ کی شادی ایک معمہ بن گئی ، پی پی ارکان صفائیاں دینے لگے

    حریم شاہ کی شادی ایک معمہ بن گئی ، پی پی ارکان صفائیاں دینے لگے

    معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کی رکن سندھ اسمبلی سے شادی کی خبریں ایوان میں پہنچ گئیں، کسی وزیر نے اسے حریم شاہ کا ذاتی معاملہ قرار دے دیا تو کسی نے اپنا ہاتھ دکھا کر انگوٹھی اور گھڑی نہ ہونے کی تصدیق کرائی۔

    باغی ٹی وی : ٹاک ٹاکر حریم شاہ کی شادی ایک معمہ بن گئی سعید غنی اور اور مرتضیٰ وہاب نے صفائی پیش کردی جب کہ ایم پی اے ذوالفقار شاہ نے سوشل میڈیا پر گردش کرتی تصاویر کو جعلی قرار دے دیا۔

    مشہور ٹک ٹاکر حریم شاہ ایک مرتبہ پھر خبروں میں ہیں،دو روز قبل انہوں نے اپنی سوشل میڈیا پر اپنی شادی کی تصدیق کی،ساتھ ہی اپنے ہاتھ اور شوہرکے ہاتھ کی تصویر لگائی مگر کچھ ہی دیر بعد انہوں نے یہ تصویر ڈیلیٹ بھی کردی –

    تاہم بعد میں نجی ٹی وی چینل کے ساتھ ٹیلیفونک انٹرویو میں حریم شاہ نے خود تصدیق کی ہےکہ ان کے شوہر پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے رکن سندھ اسمبلی ہیں اور صوبائی وزیر بھی ہیں تاہم انہوں نے رکن اسمبلی کا نام نہیں بتایا۔

    حریم شاہ کا کہنا تھا کہ ان کے شوہر پہلے سے شادی شدہ ہیں چند روزمیں اپنی پہلی بیوی کوراضی کرلیں گے جس کے بعد سب کو شوہر سے متعلق بتاؤں گی اور اپنے شوہرکی اجازت سے ان کی تصویر شائع کروں گی اور شوہر کے ساتھ 4 جولائی کو ترکی بھی جارہی ہوں۔

    پریس کانفرنس میں ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب سے میڈیا کی جانب سے یہی سوال ہوا تو انہوں نے بھی اپنے دونوں ہاتھ کیمروں کے سامنے کرکے اپنی صفائی پیش کر ڈالی۔

    دوسری جانب ایک اور پریس کانفرنس میں اس معاملے پر جب صوبائی وزیر سعید غنی سے سوال کیا گیا کہ وہ ایم پی اے کون ہیں تو سعید غنی نے ایم پی اے کی شادی سے متعلق سوال کا براہ راست جواب نہیں دیا ۔

    سعید غنی سوال سنتے ہی مسکرادیے اور اپنے دونوں ہاتھ اٹھاکر دکھا دیے اور کہا کہ یہ میری گھڑی دیکھ لیں۔(سعید غنی نے سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی تصویر کی طرف اشارہ کیا جس میں حریم کےساتھ مرد کے ہاتھ میں گھڑی اور انگوٹھی دیکھی جاسکتی ہے۔

    ہاں میری شادی ہوئی، دولہا کون سا رکن اسمبلی؟ حریم شاہ نے بھی خاموشی توڑ دی

    پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی سید ذوالفقار علی شاہ نے سوشل میڈیا پر حریم شاہ سے منسوب گردش کرنے والی خبروں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ ان تصاویر سے میرا کوئی تعلق نہیں، ان جعلی پروپیگنڈہ سے گھبرانے والا نہیں ہوں۔

    اپوزیشن لیڈرحلیم عادل شیخ کوتنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ گھٹیا سیاست کے لئے کسی کی ماں بہن کی عزت کے ساتھ کھیلنے والوں کوشرم آنی چاہئے۔

    صوبائی وزیربرائے ترقی نسواں شہلارضا نے کہا کہ حریم شاہ کی اگرشادی ہوئی ہے تویہ شرعی معاملہ ہے، ہمیں اس پر بات نہیں کرنی چاہیے اور میرے علم میں نہیں ہے کہ حریم شاہ نے کس سے شادی کی ہے جبکہ دیگر خواتین اراکین نے اسے حریم شاہ کا ذاتی معاملہ قرار دے کر دعائیں دیں۔

    ان بیانات سے ایسے لگتا ہے کہ پیپلز پارٹی کا ہر رکن سندھ اسمبلی حریم شاہ کے حوالے سے آنے والی اس خبر کو صرف مذاق کے طور پر لے رہا ہے اور بظاہر بلکل نہیں لگتا ہے کہ حریم شاہ کے ہونے والے شوہر سندھ اسمبلی میں موجود پیپلز پارٹی کے رُکن ہوں تاہم سچ کیا ہے تا حال اس پر کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا-

    حریم شاہ نے پی پی پی کے رکن اسمبلی سے نکاح کر لیا

  • مٹن کڑاہی کیوں نہیں کھلائی، دولہا بارات واپس لے گیا

    مٹن کڑاہی کیوں نہیں کھلائی، دولہا بارات واپس لے گیا

    بھارت میں دلہن والوں کی جانب سے باراتیوں کو کھانے میں مٹن کڑاہی پیش نہ کرنے پر دلہا بارات واپس لے گیا-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں حالیہ چند دنوں میں عجیب و غریب وجوہات کی بنا پر بارات واپس لے جانے کے واقعات میں اضافہ دیکھا گیا ہے حال ہی میں دلہن نے دلہا کی نظر کمزور ہونےکی وجہ سے شادی سے انکار کرتے ہوئے بارات کو خالی ہاتھ واپس کر دیا تھا-

    میڈیا کے مطابق اب ریاست اوڈیشا کے ضلع جے پور میں شادی کی تقریب میں اس وقت ہنگامہ کھڑا ہوگیا جب باراتیوں کو حسب وعدہ کھانے میں مٹن کڑاہی پیش نہیں کی گئی۔

    مٹن کڑاہی پیش نہ کرنے پر 27 سالہ دلہا رماکانت پترا اس پر نا صرف ناراض ہوگیا بلکہ شادی سے ہی انکار کردیا دلہن والوں نے دلہا اور اس کے گھر والوں کو منانے کی بہت کوشش کی لیکن ودلہا مسلسل جھگڑا کرتا رہا اور بارات واپس لے گیا۔

    باراتی اپنے ایک عزیز کے گھر ٹھہرے اور راستے میں پڑنے والے ایک گاؤں کی لڑکی سے دلہا کی شادی کروا کر واپس اپنے گاؤں لوٹے تاکہ بارات خالی واپس آنے کا طعنہ نہ ملے۔

    ادھر دلہن والوں نے اس معاملے پر پولیس سے رجوع کرلیا ہے تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ دلہا دوسری شادی کر چکا ہے اور اب صلح صفائی کی بھی گنجائش نہیں بنتی۔

    فیمنسٹ لڑکی کی جانب سے شادی کے لیے دیا گیا اشتہار سوشل میڈیا پر وائرل

    دولہا کی نظر کمزور، دلہن نے شادی سے انکار کر دیا ، بارات خالی ہاتھ واپس

  • پنجاب میں کورونا کے 136 نئے کیسز رپورٹ

    پنجاب میں کورونا کے 136 نئے کیسز رپورٹ

    ترجمان محکمہ صحت کے مطابق پنجاب میں کورونا کے 136 نئے کیسز رپورٹ ہوئے-

    باغی ٹی وی : ترجمان محکمی صحت کے مطابق پنجاب میں کورونا سے 11 اموات ہوئیں ،مجمو عی تعداد 10ہزار740ہوگئی،گزشتہ 24گھنٹے کےدوران لاہور میں کورونا سے ایک شخص جاں بحق ہوا-

    ترجمان محکمہ صحت کے مطابق لاہور 68،وہاڑی میں 12، راولپنڈی میں 11،ملتان میں 9 کیسز رپورٹ ہوئے مظفرگڑھ میں 6 اور رحیم یار خان میں کورونا کے 5 کیسز رپورٹ ہوئے-

    فیصل آباد، گجرانوالہ، خانیوال اور سیالکوٹ میں 4 چار کیسز ،ڈیرہ غازی خان اور حافظ آباد میں کورونا کے2،2 کیسز سامنے آئے-

    بہاولپور، بہاولنگر، چکوال، میانوالی اور شیخوپورہ میں کورونا کا ایک ایک کیس رپورٹ ہوا-

  • ہم بولتےکم اورکام زیادہ کرتےہیں         وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار

    ہم بولتےکم اورکام زیادہ کرتےہیں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ہم بولتےکم اورکام زیادہ کرتے ہیں جبکہ سابق حکمرانوں نے کام کم کیا لیکن ڈھنڈورا زیادہ پیٹا-

    باغی ٹی وی: وزیر اعلیٰ عثمان بزدار سے سابق وزیراعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم نے ملاقات کی ارباب غلام رحیم نے ملاقات کے دوران عوام دوست بجٹ پروزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکومبارکباد دی-

    اس موقع پر عثمان بزدار نے کہا کہ ہم نے مختصرمدت میں جوکام کیےسابق حکومتیں 70 سال میں نہ کرسکیں ہم بولتےکم اورکام زیادہ کرتےہیں جبکہ سابق حکمرانوں نے کام کم کیا لیکن ڈھنڈورا زیادہ پیٹا-

    وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ماضی کی حکومت نے اداروں کو سیاسی مداخلت کے ذریعے تباہ کیا ،حکومت نے اداروں کو خود مختار بنایا اور میرٹ پر تعیناتیاں کی ہیں پنجاب میں ذاتی پسند و نا پسند کے کلچر کو ختم کر کے میرٹ کو فروغ دیا –

    عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب میں نئے مالی سال کے بجٹ میں اضافہ کیا گیا ہے ترقی کے سفر میں دیگر صوبوں کو بھی ساتھ لے کر چلیں گے-

  • سول ایوی ایشن اتھارٹی کی نئی پالیسی،تمام عہدیدار ناتجربہ کار

    سول ایوی ایشن اتھارٹی کی نئی پالیسی،تمام عہدیدار ناتجربہ کار

    پاکستان ایوی ایشن اتھارٹی پاکستان کی ائیر لائینز کے لئے 2021 کی نئی پالیسی تشکیل دے گی-

    باغی ٹی وی :پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی حکومت پاکستان برائے ہوا بازی کے سکریٹری کے انتظامی کنٹرول میں عوامی شعبے کی ایک خودمختار اور اہم انتظامی ادارہ ہے پاکستان میں ہوابازی اور ہوائی اڈوں کے تمام پہلوؤں کی نگرانی اورپڑتال کرنے، اُسے منظم رکھنے اور باقاعدہ بنانے والا ادارہ ہے پاکستان میں تقریباً 44 شہری ہواگاہیں اِس ادارے کے زیرِ انتظام اور زیرنگرانی کام کرتی ہیں۔

    پی سی اے اے کا مرکزی دفتر کراچی کے جناح بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ٹرمینل 1 میں واقع ہے پی سی اے اے انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کی ایک ممبر ریاست ہے۔ایئر مارشل (ریٹائرڈ) عاصم سلیمان کو 27 نومبر 2015 کو پی سی اے اے کے ڈائریکٹر جنرل کی حیثیت سے مقرر کیا گیا تھا۔

    پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی ہی پاکستان کی ائیر لائنز کے لئے نئی پالیسیز تشکیل دیتی ہے اور یہ ایک بہت ہی حساس ترین ادارہ ہے جس کے فیصلوں اور پالیسیسز کے ساتھ کئی لوگوں کی جانیں اور زندگیاں جُڑی ہو تی ہیں تاہم پاکستان کا مذکورہ ادارہ پچھلے کچھ عرصے سے تنازع کا شکار ہے اور اس کے کئی فیک چیزیں سامنے آئی ہیں جس نے نہ صرف دنیا بھر میں پاکستان کا امیج کو نقصان پہنچایا ہے بلکہ اس سے بارہا دفعہ پاکستان ائیر لائن کو بھاری نقصان بھی اٹھانا پڑا-

    تاہم پاکستان کے تمام ہوائی اڈوں کی نگرانی کرنے اور اسے منظم بنانے والا ادارہ 2021 کے کئے ہوا بازی کی نئی پالیسی تشکیل دے گا جس میں مندرجہ ذیل لوگ شامل ہیں جو فیصلہ کرنے والے ہیں-

    اس میں سیکرٹری ایوی ایشن ، ایوی ایشن ڈویژن ، ڈائریکٹر جنرل ڈی جی سول ایویشن اتھارٹی ، ڈپٹی جنرل ریگولیٹری سی اے اے شامل ہیں جن کا اس فیلڈ میں تجربہ بالکل زیرو ہے اور نہ ہی اس حوالے سے کو تعلیمی قابلیت کاپس منظر ہے –

    ڈائریکٹر ائیر ٹرانسپورٹ سی اے اے ان کا مھض ایک سال کا تجربہ ہے اور تعلیمی قابلیت کے حوالے سے نا اہل ہیں-جبکہ ڈائریکٹر فلائٹ سٹینڈرڈ سی اے اے ان کا ڈیڑھ سال کا تجربہ ہے جبکہ یہ بھی تعلیمی قابلیت کے ھوالے سے نااہل ہیں-

    ڈائریکٹر لائسنسگ سی اے اے ان کا محض دو ماہ کا تجربہ ہے جبکہ تعلیمی قابلیت کے لحاظ سے نااہل ہیں ، ڈپٹی سیکرٹری ایوی ایشن ڈویژن سی اے اے نہ ہو تو تجربہ ہے نہ ہی تعلیمی بیک گراؤنڈ ، جوائنٹ سیکرٹری ایوی ایشن ڈویژن نہ ہی اس حوالے سے تجربہ رکھتے ہیں اور نہ ہی کوئی تعلیمی قابلیت کے حوالے سے کوئی بیک گراؤنڈ ہے-

    اس رپورٹ سے حفاظت سے متعلق پوزیشن کا اندازہ لاگایا جا سکتا ہے کہ کیوں ہمارے طیارے گرتے رہتے ہیں کیوں نہیں معلوم کہ دنیا نے ہم پر پابندی کیوں عائد کردی ہے-

  • گیس کا بحران شدید ،پنجاب اور کے پی میں بھی سی این جی اور گیس کی سپلائی معطل

    گیس کا بحران شدید ،پنجاب اور کے پی میں بھی سی این جی اور گیس کی سپلائی معطل

    گیس بحران شدید ہونے کے باعث سندھ کے بعد آج سے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں سی این جی اور صنعتی شعبے کو گیس کی سپلائی معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی : پنجاب اور خیبرپختونخوا میں سوئی ناردرن نے نان ایکسپورٹ انڈسٹری، سیمنٹ سیکٹر اور سی این جی سیکٹر کو گیس کی فراہمی بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    دوسری جانب سندھ میں سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی مزید چھ دن کے لیے بند کردی گئی۔ 22 جون سے بند اسٹیشنز اب 9 جولائی تک بند رہیں گے۔

    واضح رہے کہ کراچی سمیت سند ھ بھر میں گیس کا بحران ،صنعتوں کونقصان کاسامنا ہے سی این جی آر ایل این جی اسٹیشنز اور صنعتوں کوگیس کی فراہمی معطل ہے محکمہ سوئی کا کہنا ہے کہ صنعتوں کو گیس کی فراہمی غیرمعینہ مدت کیلئےملتوی ہے –

    دوسری جانب صنعتکارو ں کا کہنا ہے کہ ایکسپورٹ انڈسٹری کوبھی گیس فراہم نہیں کی جارہی،آرڈرمنسوخ ہونےسےایکسپورٹ میں کمی ہوسکتی ہے-

    نواز شریف کے لگائے ہوئے بجلی گھرسب سے سستی بجلی پیدا کررہے ہیں مفتاح اسماعیل

  • فلوریڈا،عمارت کے ملبے تلے 150 افراد کے زندہ بچنے کی امیدیں دم توڑنے لگیں

    فلوریڈا،عمارت کے ملبے تلے 150 افراد کے زندہ بچنے کی امیدیں دم توڑنے لگیں

    امریکا کی ریاست فلوریڈا میں عمارت گرنے سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 10 ہوگئی۔

    باغی ٹی وی : فلوریڈا میں عمارت گرے 5 روز گزر گئے، 150 افراد تاحال تلاش نہ کیے جاسکے ملبے تلے ممکنہ طور پر دبے 150 افراد کے زندہ بچنے کی امیدیں دم توڑنے لگیں-

    انجینئرز کا دعویٰ ہے کہ 13 منزلہ عمارت کی بنیادیں کمزور ہونے کے سبب حادثہ پیش آیا۔

    میامی کے میئر کا کہنا ہے کہ حادثے کے مقام پر ریسکیو آپریشن جاری ہے، سینکڑوں ریسکیو ٹیمیں اسٹینڈ بائے پر بھی ہیں جبکہ اسرائیل اور میکسیکو سے بھی ماہرین ریسکیو آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

    وائٹ ہاؤس کی ترجمان کے مطابق امریکا کے صدر جوبائیڈن چاہتے ہیں کہ عمارت گرنے کے واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائے۔

    واضح رہے کہ جمعرات عمارت گرنے کا واقعہ میامی کے علاقے سرف سائیڈ ٹاؤن میں پیش آیا۔ جب عمارت گری تو اس وقت اکثر مکین سو رہے تھے۔ عمارت جزوی طور پر گرنے سے چار افراد ہلاک اور 159 لاپتہ ہوئے تھے۔ لاپتہ افراد میں سے اکثر کے ملبے تلے دبے ہونے کا اندیشہ ہے۔

    امریکہ میں گرنے والی عمارت سے 156 افراد تا حال لاپتہ
  • ملک میں موسم کی صورتحال

    ملک میں موسم کی صورتحال

    ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا،محکمہ موسمیات

    باغی ٹی وی :محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، اسلام آباد میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان رہے گا، بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم شدیدگرم اور خشک رہے گا-

    بارکھان اور ملحقہ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ،خیبر پختو نخواکے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ بالائی خیبرپختونخوااورگلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے جبکہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا –

    گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے،دیر، سوات اور چترال میں گرج چمک کےساتھ چند مقامات پربارش کا امکان ہے آزادکشمیر میں موسم خشک اوربعض مقاما ت پرمطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان

  • امریکا کا پاکستان کو موڈرناویکسین کی25لاکھ خوراکیں دینے کا اعلان ، ویکسین کب تک پاکستان پہنچےگی؟

    امریکا کا پاکستان کو موڈرناویکسین کی25لاکھ خوراکیں دینے کا اعلان ، ویکسین کب تک پاکستان پہنچےگی؟

    امریکا نے پاکستان کوموڈرناویکسین کی25لاکھ خوراکیں دینے کا اعلان کیا ہے-

    باغی ٹی وی : وائٹ ہاؤس سے میڈیا سیکرٹری جین ساکی نے اعلان کیا ہے کہ موڈرنا ویکسین کی 25لاکھ خوارکیں رواں ہفتے پاکستان پہنچ جائیں گی-

    واضح رہے کہ آج حکوت پاکستان کی جانب سے خریدی گئی سائنو ویک ویکسین کی 30 لاکھ خوراکیں آج چین سے پاکستان آئیں گی اس کے علاوہ این آئی ایچ میں تیار پاک ویک ویکسین کی دوسری کھیپ حکومت کے حوالے کردی گئی ہیں

    آئندہ ماہ سے این آئی ایچ میں یومیہ ایک لاکھ پاک ویک ویکسین کی تیاری متوقع ہے۔

    سائنو ویک ویکسین کی 30 لاکھ خوراکیں آج چین سے پاکستان آئیں گی