Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • ماہرہ خان جیسی اداکارہ ہونا انڈسٹری کے لیے فخرہے ،عائزہ خان کا ماہرہ کوخوبصورت خراج تحسین

    ماہرہ خان جیسی اداکارہ ہونا انڈسٹری کے لیے فخرہے ،عائزہ خان کا ماہرہ کوخوبصورت خراج تحسین

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اور معروف اداکارہ عائزہ خان نے خوبرو اداکارہ ماہرہ خان کو زبردست اندازمیں خراج تحسین پیش کیا۔

    باغی ٹی وی : شوبزانڈسٹری میں اسٹارزایک دوسرے کی تعریفیں بہت ہی کم کرتے ہیں تاہم اس بارتعریف بھی کی گئی اورخراج تحسین بھی پیش کیا گیاوہ بھی حسین الفاظ میں-

    جی ہاں خوبصورت اداکارہ عائزہ خان نے عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان کوانڈسٹری میں 10 مکمل ہونے پر زبر دست خراج تحسین پیش کیا ہے-

    اداکارہ عائزہ نے اپنی انسٹاگرام میں ماہرہ خان کی خوبصورت تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ یقین کرنا مشکل ہورہا ہے کہ اداکارہ نے انڈسٹری میں 10 سال گزارلیے اورآج بھی ماہرہ سب سے اوپرہیں وہ صرف اس لیے کیونکہ ماہرہ خان نے بلاک بسٹر فلموں اورڈراموں میں بہترین اداکاری کے ذریعے ہم سب کو محظوظ کیا۔

    عائزہ خان نے کہا کہ ماہرہ خان جیسی اداکارہ ہونا انڈسٹری کے لیے فخرہے بین الاقوامی سطح پر ہماری نمائندگی کرتی ہیں اور ہم خوش نصیب ہیں کہ آپ جیسی اداکارہ ہمارے پاس ہے ۔اور اسی لیے میں ماہرہ خان کی بہت عزت کرتی ہوں، میں اپنے آنے والے پروجیکٹ میں ، آپ کو اپنا احترام پیش کرنا چاہتی ہوں ، اور آپ کو کچھ عظیم داستانوں میں پیش کرتی ہوں آپ میری بس دوست نہیں بلکہ ایک لوونگ لیجنڈ ہیں۔

    عائزہ خان نے لکھا کہ ہر چیز کے لیے آپ کا بہت شکریہ. ان تمام سالوں پر بہت بہت مبارک ہو اور میں آپ سب کو مستقبل کے لئے نیک خواہشات پیش کرتی ہوں۔ آپ ہیں اور ہمیشہ ہماری ہیروئن رہیں گی!

    عائزہ خان کی اس پوسٹ کو فنکار سمیت مداحوں کی جانب سے بھی بے حد سراہا جا رہا ہے –

    اس پر عائشہ عمر نے کہا کہ یہ خراج ہر چیز ہے۔ آپ دونوں خواتین ہماری ہیروئن ہیں۔ ہمارے دلوں کی ہیروئن۔

    نادیہ حسین نے کہا کہ بہت ہی زبردست الفاظ میں خراج تحسین ہے-

    ماہرہ خان نے عائزہ خان سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی پوسٹ پر خوشی میں میری آنکھوں میں آنسو آ گئے ہیں دراصل یہ پوسٹ مجھے نہیں بلکہ آپ کی خوبصورت شخصیت کی عکاسی کرتی ہے-

    ماہرہ خان کی شوبز میں ایک دہائی مکمل ہونے پر، مداحوں کے لئے خصوصی پیغام

  • کراچی کے نوجوان نے موٹر وے پر ہنگامی‌صورتحال کیلئے خاص موبائل ایپلیکیشن متعارف کروا دی

    کراچی کے نوجوان نے موٹر وے پر ہنگامی‌صورتحال کیلئے خاص موبائل ایپلیکیشن متعارف کروا دی

    کراچی کے شعیب احمد نے موٹر وے کے لیے موبائل ایپلیکیشن متعارف کروا دی-

    باغی ٹی وی : ایپ سے مسافر کسی ہنگامی حالت میں اپنی لوکیشن اسپتال یا سکیورٹی اداروں تک پہنچا سکیں گے شعیب احمد نے جامعہ کراچی سے کمپیوٹر سائنس میں ڈگری حاصل کی اور آج کل دیگر ساتھیوں کے ساتھ ایک خاص موبائل ایپلی کیشن تیار کرنے کے بعد دنیا کے مختلف ممالک میں خدمات فراہم کر رہے ہیں۔

    شعیب احمد اور ان کی ٹیم نے پاکستان میں موٹر وے کی مناسبت سے ایک خاص موبائل ایپلی کیشن بنائی ہے جو ناصرف ٹول پلازہ کے جھنجٹ سے نجات دلا سکتی ہے بلکہ کسی بھی ہنگامی حالت میں مسافروں کی لوکیشن متعلقہ اداروں تک پہنچا سکتی ہے۔

    نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے شعیب احمد نے بتایا کہ اس ایپ میں صرف ایک بٹن ہوگا جو کسی ایمر جنسی پر کلک کرنے پر فوراً نوٹیفیکیشن میری یا صارف کی لوکیشن کے ساتھ اتھارٹیز کو چلی جائے گی اتھارٹی سے آٹومیٹکلی قریبی پولیس موبائل گاڑیوں گو نزدیکی ایمبولینسز کو چلی جائے گی تو ایمرجنسی کے مقام کے نزدیک ترین اہلکار جا سکے گے-

    شعیب کے مطابق اسمارٹ موٹروے ایپ کے تحت آپ کو اپنے راستے میں ادا کرنے والے ٹول ٹیکس کا بھی علم ہو سکے گا اور لمبی لمبی قطاروں سے بھی چھٹکارا ممکن ہو جائے گا۔

    شعیب احمد اور ان کی ٹیم اس وقت امریکا میں موٹر وے کے لیے کام کر رہی ہے اور پاکستان میں اپنی اس ایپ کو سرکاری سطح پر متعارف کروانے اور عام شہریوں کو فراہم کرنے کی خواہاں ہے-

  • لوک ورثہ اسلام آباد میں میوزیکل کنسرٹ، روایتی اور جدید موسیقی نے سماں باندھ دیا

    لوک ورثہ اسلام آباد میں میوزیکل کنسرٹ، روایتی اور جدید موسیقی نے سماں باندھ دیا

    لوک ورثہ اسلام آباد میں میوزیکل کنسرٹ، نوجوان گلوکاروں کی شاندار پرفارمنس پر شہری کھل اٹھے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق کورونا وبا کے باعث مانند پڑنے والی اسلام آباد کی رونقیں لوٹنے لگیں، لوک ورثہ اسلام آباد میں منعقدہ میوزیکل کنسرٹ میں نوجوان گلوکاروں نے سریلی آواز کا جادو جگایا تو شہری کھنچے چلے آئے۔

    مدھر سر اور سحر انگیز گائیکی، لوک ورثہ اسلام آباد میں سجا میوزیکل کنسرٹ، شہریوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے۔ روایتی موسیقی کے سروں نے ہر کسی کو اپنے سحر میں جکڑ لیا تو نوجوانوں نے جدید موسیقی سے بھی شائقین کو خوب محظوظ کیا۔

    اسلام آباد کے لوگوں نے شام موسیقی کے انعقاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے کھلی فضا میں ایسی تقریبات کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے۔

    شہریوں نے کورونا وبا کے پریشان کن حالات کے بعد تفریحی سرگرمی پرخوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وبا کے دوران ایسی تفریحی سرگرمیاں تازہ ہوا کے جھونکے کی طرح ہیں۔

  • بھار ت ایف اے ٹی ایف کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کر رہا ہے   شاہ محمود قریشی

    بھار ت ایف اے ٹی ایف کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کر رہا ہے شاہ محمود قریشی

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھار ت ایف اے ٹی ایف کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کر رہا ہے-

    باغی ٹی وی : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ایف اے ٹی ایف سے متعلق اپنا موقف قوم کے سامنے پیش کر دیا ہے جبکہ مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ کوتشویش سے آگاہ کر چکا ہوں-

    انہوں نے کہا کہ بھار ت ایف اے ٹی ایف کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کر رہا ہے، ایف اے ٹی ایف تکنیکی فورم ہے اسے سیاسی مقاصد کیلئے استعمال نہیں ہونا چاہیے-

    وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کو روکنے کیلئے آگے بڑھتے رہیں گے ایف اے ٹی ایف نے جو پروگرام دیا اس پر عمل مشکل تھا لیکن ہم نے کیا-

    ایف اے ٹی ایف اجلاس ،سعودی عرب نے پاکستان کے خلاف ووٹ دیا؟

    واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ ایف اے ٹی ایف کے 27 میں سے 26 نکات کے نفاذ کے بعد پاکستان کو گرے لسٹ میں باقی رکھنے کا کوئی جواز نہیں اس بات کا تعین کیا جائے کہ ایف اے ٹی ایف فورم تکنیکی ہے یا سیاسی۔ اس معاملے کا بھی جائزہ لینے کی ضرورت ہے کچھ طاقتیں چاہتی ہیں کہ پاکستان پر فیٹف کی تلوار لٹکتی رہے-

    خیال رہے کہ جمعہ کے روز فنانشل ایکش ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے پلانیری اجلاس میں پاکستان کو مزید گرے لسٹ میں رکھتے ہوئے کہا گیا تھا کہ اسے مزید مانیٹرنگ کا حصہ رکھا جائے گا۔

    ورچوئل پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران ایف اے ٹی ایف کے صدر مارکس پلیا نے کہا تھا کہ ’پاکستان نے 27 میں سے 26 سفارشات کی تکمیل کرلی ہے لیکن اب بھی پاکستان کو دہشت گردوں کو دی جانے والی سزاؤں اور قانونی چارہ جوئی پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔‘

    ایف اے ٹی ایف اجلاس: آج پاکستان کی کارکردگی کا جائزہ لینے کا فیصلہ:پاکستان پرمزید دباوڈالے جانے کا امکان

    ایف اے ٹی ایف نے جہاں پاکستان کو ملک میں قانونی نظام بہتر کرنے پر سراہا وہیں انھوں نے ایشیا پیسیفک گروپ کی رپورٹ کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’2019 میں ادارے نے کافی سنجیدہ طرز کے مسائل کی نشاندہی کی تھی۔ لیکن اس کے باوجود پاکستان عالمی سطح پر ایف اے ٹی ایف کے معیار پر پورا نہیں اتر پایا ہے۔‘

    اس وجہ سے ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو ابھی گرے لسٹ میں ہی رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سے باہر نکلنے کے لیے اسے مزید اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

    ایف اے ٹی ایف کا پلانیری اجلاس 20 جون سے جاری تھا جس کا جمعے کے روز اختتام ہوا۔ پاکستان سے متعلق فیصلے پر جہاں پاکستان میں بحث جاری تھی وہیں انڈیا بھی اس فیصلے کا بغور جائزہ لے رہا تھا۔ اس فیصلے میں پاکستان کو جن تین سفارشات کی تکمیل کا کہا گیا تھا ان میں سے دو کی تکمیل ہوچکی ہے۔ جبکہ باقی رہ جانے والی ایک سفارش پر پاکستان کام کررہا ہے۔

    2018 میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس یا ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کیا تھا۔ اس فہرست میں ان ممالک کو شامل کیا جاتا ہے جو منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کے لیے مالی معاونت کی فراہمی کو روکنے کے لیے مناسب اقدامات لینے میں ناکام رہے ہوں۔

    اکتوبر 2020 میں ہونے والے اجلاس میں ایف اے ٹی ایف نے 6 سفارشات پر عمل درآمد کو غیر اطمینان بخش قرار دیتے ہوئے چار ایسے شعبوں کی نشاندہی کی تھی جس میں مزید کام درکار تھا اور اس کے لیے پاکستان کو فروری 2021 تک کا اضافی وقت فراہم کیا گیا تھا۔ جس کے بعد فروری 2021 کے اجلاس میں ادارے نے تین سفارشات پر کام کرنے کو کہا تھا-

    ایف اے ٹی ایف کے دیے گئے اہداف ، حکومت کیوں مطمئن

  • بلاول بھٹو زرداری ایک اور ناکامی گلے لگانے کے قریب ہے    فردوس عاشق اعوان

    بلاول بھٹو زرداری ایک اور ناکامی گلے لگانے کے قریب ہے فردوس عاشق اعوان

    پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر میں الیکشن سے قبل ہی لوگ فیصلہ عمران خان کے حق میں دے رہے ہیں-

    باغی ٹی وی : فردوس عاشق نے کہا کہ عوام ن لیگ اور پیپلز پارٹی قیادت کی سیاہ کاریوں اور گھناؤنے چہروں کو جان چکے ہیں جعلی راجکماری اور پرچی شہزادے کو گلگت بلتستان الیکشن میں تاریخی ہزیمت اٹھانا پڑی-

    معاون خصوصی اطلاعات پنجاب نے کہا کہ پرچی شہزادہ ایک اور ناکامی گلے لگانے کے قریب ہے آزاد کشمیر کے باسی ماضی کے کرپٹ حکمرانوں سے تنگ آچکے ہیں-

    واضح رہے کہ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اتوار کے روز انتخابی مہم کے سلسلے میں ہجیرہ پہنچے تھے کوٹلی کے خطاب میں بلالول نے کہا تھا کہ پی پی پی کا کشمیر سے رشتہ تین نسلوں کا رشتہ ہے۔مقبوضہ کشمیر کے عوام مودی کے ظلم اور ہندوتوا کے فلسفے کے خلاف لڑ رہے ہیں جبکہ آزاد کشمیر کے عوام عمران خان کے معاشی ظلم کا مقابلہ کر رہے ہیں۔ لو گ اس وقت تاریخی مہنگائی، غربت اور بیروزگاری کا شکار ہیں۔ یم نے اسلام آباد اور بنی گالہ کا پیغام بھیجنا ہے کہ کشمیر کے فیصلے کشمیر کے عوام کریں گے اور اب کشمیری ایک کٹھ پتلی وزیراعظم کی ڈکٹیشن نہیں لیں گے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کی ہمیشہ ہی سے یہ پالیسی رہی ہے کہ کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ کشمیری عوام کریں گے۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ہمیں نعرہ دیا تھا "ہمارا نعرہ ، سب سے بھاری ، رائے شماری رائے شماری”۔

    بلاول کا کہنا تھا کہ ہمارے کشمیری بہن بھائی مقبوضہ کشمیر اور آزاد کشمیر دونوں میں بہت مشکل حالات کا سامنا کر رہے ہیں۔ دنیا کو پتہ ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام پر مودی کی حکومت ظلم کر رہی ہے۔ مقبوضہ کشمیر پر تاریخی حملے کے وقت کٹھ پتلی وزیراعظم کو ان کو لاوارث چھوڑ دیا۔ پی پی پی کبھی بھی کشمیریوں کو اکیلا نہیں چھوڑے گی۔ جب عمران خان جیسے کٹھ پتلی اور بزدل کشمیر کے لئے فیصلے لیتے ہیں تو کشمیر کو نقصان پہنچتا ہے۔

    بلاول کا کہنا تھا کہ جب آپ ایک جیالا وزیراعظم منتخب کریں گے تو اس کا سب سے پہلا کام یہ ہوگا کہ وہ تنخواہوں میں اضافہ کرے گا۔ مجھے آپ پر اعتماد ہے کہ آپ مجھے بڑی اکثریت سے کامیاب کریں گے۔ اگر اس کٹھ پتلی پاس حکومتی وسائل ہیں تو میرے پاس پاکستان پپپلزپارٹی کے جیالے اور شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو سے محبت کرنے والے لوگ ہیں۔

     

    ہم کشمیریوں کوآزادی دلوا ئیں گے:عمران خان سفیرکشمیرنہیں کلھوشن کے وکیل بن…

  • پی پی پی رہنما خورشید شاہ کے پروڈکشن آرڈر پر رہائی کا حکم جاری

    پی پی پی رہنما خورشید شاہ کے پروڈکشن آرڈر پر رہائی کا حکم جاری

    پاکستان پیپلزپارٹی(پی پی پی) کے رہنما خورشید شاہ کے پروڈکشن آرڈر پر رہائی کا حکم جاری کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی نے بجٹ اجلاس میں شرکت کے لیے خورشید شاہ کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے تھے۔

    تاہم آئی جی سندھ نے خورشید شاہ کو اسلام آباد پہنچانے کے احکامات جاری کردیئے ہیں جس کے بعد پی پی رہنما کو آج احتساب عدالت میں پیشی کے بعد اسلام آبادروانہ کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ نیب نے گزشتہ سال ستمبر میں خورشید شاہ کو آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں گرفتار کیا تھا، انہیں نیب سکھر کے کیس میں نیب راولپنڈی کی ٹیم نے بنی گالہ سے حراست میں لیا تھا۔

    نیب ذرائع نے بتایا تھا کہ خورشید شاہ کے خلاف 7 اگست سے تحقیقات کا آغاز ہوا تھا، ان پر کوآپریٹو سوسائٹی میں بنگلے کیلئے ایمنٹی پلاٹ غیر قانونی طور پر اپنے نام کرانے کا الزام ہے۔

    دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی نے سید خورشید شاہ کی گرفتاری پر شدید ردعمل دیا تھا اور اسے اپوزیشن کے خلاف حکومت کی انتقامی کارروائی قرار دیا تھا-

  • پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاوَس میں یکم جولائی کو طلب

    پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاوَس میں یکم جولائی کو طلب

    پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاوَس میں یکم جولائی کو 3 بجے طلب کر لیا گیا-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کےمطابق اجلاس میں حکومت اور اپوزیشن کے 29 اراکین بطور کمیٹی رکن شرکت کریں گے، اجلاس یکم جولائی کو 3 بجے پارلیمانی ہاؤس میں ہوگا 16اراکین کوپارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی اجلاس میں خصوصی شرکت کی دعوت دی گئی ہے-

    اسپیکر اسد قیصرپارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی اجلاس کی صدارت کریں گے ،اجلاس میں شہباز شریف، بلاول بھٹو، خواجہ آصف اور یوسف رضا گیلانی شرکت کریں گے-

    پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی اجلاس میں غفور حیدری اورمولانا اسعد محمود بھی شرکت کریں گے اجلاس میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، وزیر داخلہ شیخ رشید ، وزیر دفاع اور وزیر خارجہ شرکت کریں گے-

    پارلیمانی کمیٹی اجلاس میں قومی سلامتی کے حالیہ امور پر بات کی جائے گی-

  • نواز شریف کے لگائے ہوئے بجلی گھرسب سے سستی بجلی پیدا کررہے ہیں      مفتاح اسماعیل

    نواز شریف کے لگائے ہوئے بجلی گھرسب سے سستی بجلی پیدا کررہے ہیں مفتاح اسماعیل

    مسلم لیگ (ن) کے رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ نواز شریف کے لگائے ہوئے بجلی گھر ملک میں سب سے سستی بجلی پیدا کررہے ہیں-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق گیس نہ ہونے کے باعث کراچی کی پوری انڈسٹری آج بند ہے جون میں گیس کی قلت کی یہ حالت ہے تو دسمبر میں کیا ہوگا؟-

    حکومت پر مارکیٹ ریٹ سے مہنگا ڈیزل اور ایل این جی خریدنے کا الزام عائد کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے لگائے ہوئے بجلی گھر ملک میں سب سے سستی بجلی پیدا کررہے ہیں۔

    مفتاح اسماعیل نے کہا کہ نااہلی اور بددیانتی کے علاوہ ڈیزل پر مہنگی بجلی بنانے کی کوئی وجہ نہیں۔

    (ن) لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ یہ کرپٹ، جھوٹوں اور نااہلوں کی حکومت ہے، ان کی نااہلی کی وجہ سے گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ ہے۔

    واضح رہے کہ کراچی سمیت سند ھ بھر میں گیس کا بحران ،صنعتوں کونقصان کاسامنا ہے سی این جی آر ایل این جی اسٹیشنز اور صنعتوں کوگیس کی فراہمی معطل ہے محکمہ سوئی کا کہنا ہے کہ صنعتوں کو گیس کی فراہمی غیرمعینہ مدت کیلئےملتوی ہے –

    دوسری جانب صنعتکارو ں کا کہنا ہے کہ ایکسپورٹ انڈسٹری کوبھی گیس فراہم نہیں کی جارہی،آرڈرمنسوخ ہونےسےایکسپورٹ میں کمی ہوسکتی ہے-

  • سندھ رینجرز کی محمڈن فٹبال گراؤنڈ پنجاب کالونی میں ٹورنامنٹ

    سندھ رینجرز کی محمڈن فٹبال گراؤنڈ پنجاب کالونی میں ٹورنامنٹ

    سندھ رینجرز کی محمڈن فٹبال گراؤنڈ پنجاب کالونی میں ٹورنامنٹ ، 32ٹیموں نے حصہ لیا-

    باغی ٹی وی : ترجمان رینجرز کے مطابق شاہد آفریدی، معین خان، جاوید شیخ اورڈی آئی جی ساؤتھ تقریب کے مہمان خصوصی تھے، ڈی جی رینجرز جنرل افتخار حسن چودھری کی ٹورنا منٹ کے فائنل مقابلے میں شرکت کی-

    ترجمان رینجرز کا کہنا تھا کہ فٹبال گراؤنڈعرصہ دراز سے ایک کوڑے دان کی شکل اختیار کرچکا تھا-فروری کو بحال کر کے اسپورٹس کمیونٹی کے حوالے کر دیا گیا تھا-

    شاہد آفریدی نے گراؤنڈ کے ایک حصے میں کر کٹ نیٹس تیار کرنے کا اعلان کیا-

    اس حوالے سے ڈی جی رینجرز کا کہنا تھا کہ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ شہر کی بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کریں =

  • حریم شاہ نے پی پی پی کے رکن اسمبلی سے نکاح کر لیا

    حریم شاہ نے پی پی پی کے رکن اسمبلی سے نکاح کر لیا

    کراچي:معروف ٹک ٹاکرحريم شاہ کے نکاح کی تفصیلات سامنے آ گئیں –

    باغی ٹی وی : گزشتہ روز سے ٹک ٹاکر حریم شاہ کے ہاتھوں میں انگوٹھی پہنے تصاویر وائرل ہوئیں تھیں جس کے بعد مداح کشمکش میں پڑ گئے تھے کہ حریم شاہ کی کہیں بات پکی ہو گئی ہے لیکن اداکارہ و ٹک ٹاکر کی جانب سے کوئی رد عمل نہیں دیا گیا تھا-

    تاہم اب حریم شاہ نے بات پکی ہونے کی خبروں پر خاموشی توڑدی ہے اور مداحوں کو اپنے ناکح کی خوشخبری سنائی ہے-

    تفصیلات کے مطابق حریم شاہ کا کہنا ہے کہ نکاح کےبندھن سےمنسلک شوہرکاتعلق پيپلزپارٹي سے ہے اور رکن سندھ اسمبلي ہيں نکاح کي تقريب ميں شوہرکے اہلخانہ اوررشتےدارشريک ہوئے-

    حریم شاہ کا پنے بیان میں کہنا ہے کہ شوہرنےنام ظاہرکرنےکي اجازت نہيں دي ہے آئندہ چندروزميں شوہرکيساتھ ترکي روانہ ہورہي ہوں-

    حریم شاہ نے منگنی کر لی ؟