Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • تائیوان کا دورہ، چین نے  نینسی پلوسی پر پابندیاں عائد کردیں

    تائیوان کا دورہ، چین نے نینسی پلوسی پر پابندیاں عائد کردیں

    تائیوان کا دورہ، چین نے امریکی اسپیکر نینسی پلوسی پر پابندیاں عائد کردیں۔

    باغی ٹی وی : چین کے شدید تحفظات اور سخت مخالفت کے باوجود پلوسی نے تائیوان کا دورہ کیا تھا چین کا موقف ہے کہ یہ دورہ چین کے اندرونی معاملات میں سنجیدگی سے مداخلت کی گئی ہے-

    نینسی پلوسی کا دورہ تائیوان:چین نے احتجاجاً امریکی سفیر کو طلب کرلیا

    چین کا کہنا تھا کہ نیسنی پلوسی کے دورہ تائیوان نے چین کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔ ون چائنا پالیسی کو پامال کیا اور آبنائے تائیوان کے امن و استحکام کو خطرے میں ڈالا گیا ہے۔

    یاد رہے چین نے نینسی پلوسی کے دورے کے اختتام کے ساتھ ہی تائیوان پر راکٹ داغے تھے، جمعرات کے روز چینی فوج نے تائیوان کے سیدھے راکٹ پھینکے اس سے قبل چینی فوج نے اعلان کیا تھاکہ وہ اس علاقےمیں طویل فاصلے تک مار کرنے والے بارودی راکٹ پھینکے گا۔

    چین نے امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی کے متنازع دورہ تائیوان پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے جزیرہ تائیوان کے ارد گرد سمندری اور فضائی فوجی مشقیں شروع کر رکھی ہیں امریکی سپیکر پلوسی کے دورے کے بعد چین کی فوجی قوت کا یہ مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔ اتوار کے روز یہ بھی کہا گیا تھا کہ یہ فوجی مشقیں تائیوان کے ارد گرد مختلف زونز میں بٹی ہوں گی اور بعض تائیوان سے محض بیس کلو میٹر کے فاصلے پر ہوں گی۔

    چین نے سینیئر امریکی سیاستدان نینسی پیلوسی کی تائیوان سے روانگی کے بعد 4 اگست سے فوجی مشقوں کا آغاز کیا ہے اور اس دوران پہلی مرتبہ بیلسٹک میزائل بھی فائر کیے جارہے ہیں، تائیوان نے چین کے اس اقدام کو اپنے اوپر حملہ قرار دیا ہے۔

    نینسی پلوسی کی تائیوان آمد پر20سےزائد چینی لڑاکےطیارے تائیوان کی حدود میں داخل

    تائیوان نے کہا ہے کہ چینی اقدام اس کی فضائی اور سمندری ناکہ بندی کے مترادف ہے، واضح رہے کہ بیجنگ تائیوان کو اپنا صوبہ قرار دیتا ہے جبکہ امریکا تائیوان میں علیحدگی پسندوں کی حمایت کرتا ہے، دنیا میں صرف چند ممالک ہی تائیوان کو خودمختار ملک تسلیم کرتے ہیں جبکہ اکثر اسے چینی علاقہ مانتے ہیں۔

    امریکا نے تائیوان کی طرف طیاروں کو اڑانے کیلئے استعمال ہونے والا بحری بیڑہ روانہ کردیا ہے لیکن یہ کہا گیا ہے کہ یہ فلپائن کے سمندر میں معمول کا شیڈول آپریشن ہے، چینی مشقوں کے باوجود تائیوان میں زندگی معمول کے مطابق جاری ہے تاہم شہری مستقبل کی صورتحال کے حوالے سے تشویش میں مبتلا ہیں۔

    چین نے تائیوان کی متعدد غذائی مصنوعات کی درآمدات معطل کر دیں

    مبصرین کا خیال ہے کہ جس طرح روس نے پہلے یوکرین کے قریب مشقیں شروع کیں اور بعد میں وہاں اپنی فوجیں داخل کردیں چین بھی اسی طرح تائیوان میں باقاعدہ فوج داخل کرکے علاقے کا باضابطہ کنٹرول سنبھال سکتا ہے۔

    چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے ایک بیان میں کہا کہ امریکا عالمی قانون کو پامال اور تائیوان میں امن کو نقصان پہنچا رہا ہے، یہ چینی عوام اور خطے میں امن پسند ممالک کے عوام کے لیے کھلی اشتعال انگیزی اور ایک سیاسی جوا ہے جس کے منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

    وانگ ای نے پیلوسی کے رویے کو امریکی سیاست اور ساکھ کا ایک اور دیوالیہ پن قرار دیا، انہوں نے واضح کیا کہ چین کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات ناگزیر اور بروقت ہیں۔

    چین کی جانب سے تائیوان پرداغے گئے5 میزائل جاپان کی حدود میں گرگئے

  • زہریلی شراب پینے سے 8 افراد ہلاک، 11 نابینا اور 30 سے زائد کی حالت غیر

    زہریلی شراب پینے سے 8 افراد ہلاک، 11 نابینا اور 30 سے زائد کی حالت غیر

    بھارتی ریا ست بہار کے علاقے چھپرا میں زہریلی شراب سے 24 گھنٹوں میں 8 لوگوں کی موت ہوگئی۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق بدھ کو پوجا کے بعد گاؤں کے لوگوں نے شراب پی 30 سے ​​زائد افراد کی طبیعت خراب بتائی جاتی ہے جن میں سے 11 افراد کی بینائی ختم ہو چکی ہے جبکہ 24 گھنٹوں میں 8 لوگوں کی موت ہوگئی تھی-

    بھارت میں جعلی شراب پینے سے 21 افراد ہلاک درجنوں کی حالت غیر

    بھارتی میڈیا کے مطابق چھپرا کے ضلع مجسٹریٹ راجیش مینا نے جمعہ کو آٹھ لوگوں کی موت کی تصدیق کی جمعرات کو ضلع مجسٹریٹ بھی ٹیم کے ساتھ گاؤں پہنچے تھے اور ساری صورتحال کا جائزہ لیا تھا-

    اس دوران یہ بھی کہا گیا کہ ابتدائی طور پر موت زہریلی شراب پینے سے ہوئی ہے تفتیش کی جا رہی ہےاس وقت پٹنہ کے پی ایم سی ایچ میں ایک درجن سے زیادہ لوگ زیر علاج ہیں، جب کہ کچھ لوگ چھپرا صدر اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ں۔

    پانچ افراد صدر اسپتال میں زیر علاج ہیں علاقے کے پولیس سپرنٹنڈنٹ سنتوش کمار نے کہا کہ واقعہ کے سلسلے میں تحقیقات جاری ہے۔ پولیس اپنا کام کر رہی ہے۔

    زہریلی شراب پینے سے 25 ہلاکتیں

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی بھارتی ر یاست گجرات کے علاقے احمد آباد میں 50 سے زائد افراد کو نیم بے ہوشی کی حالت میں لایا گیا تھا۔ اہل خانہ کا کہنا تھا کہ ان سب کی یہ حالت شراب پینے کے بعد ہوئی اسپتال ذرائع کا کہنا تھا کہ 21 افراد کو مردہ حالت میں لایا گیا تھا جب کہ 30 افراد اب بھی زیر علاج ہیں جن میں سے 7 کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

    ہلاک ہونے والے زیادہ تر افراد دیہاڑی دار مزدور تھے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے اس دکاندار کی تلاش شروع کردی ہے جہاں سے شراب خریدی گئی تھی پولیس کا کہنا تھا کہ جن اضلاع میں شراب پینے سے اموات ہوئی ہیں وہاں شراب بنانے، بیچنے اور خریدنے پر پابندی عائد ہے۔ چند مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

    پنجاب کے بڑے شہر میں زہریلی شراب سے کتنی ہوئی ہلاکتیں؟

    واضح رہے کہ بھارت میں زہریلی شراب پینے سے ہلاکتوں کے واقعات عام ہیں اور گزشتہ برس ریاست پنجاب میں ایک تقریب میں شراب پینے سے 102 افراد ہلاک ہوگئے تھےجبکپ ملک کے مغربی صوبے بنگال میں بھی 2011 میں جعلی شراب کی وجہ سے 170 اموات واقع ہو گئی تھیں۔

    بھارت میں سالانہ 5 بلین لیٹر الکحل استعمال کیا جاتا اور اس ضرورت کے صرف 40 فیصد کو قانونی شکل میں پیدا کیا جاتا ہے۔ ملک کے صوبوں بہار، گجرات، میزرام اور ناگالینڈ میں الکحل کے استعمال اور فروخت کو ممنوع قرار دے دیا گیا تھا۔

    لاک ڈاؤن کے دوران شراب کی دکانیں کھولنے کی ملی اجازت

    شراب کی دکانیں کھولنے کا نوٹفکیشن، حقیقت کیا؟

    شراب پینے سے منع کرنے پر نوجوان نے ماں کو آنکھ میں گولی مار کر ہلاک کر دیا

  • ایران جوہری معاہدہ: ویانا میں ایک نئے دور کا آغاز، کچھ رکاوٹوں پر پیشرفت ہو رہی ہے،یورپی یونین عہدیدار

    ایران جوہری معاہدہ: ویانا میں ایک نئے دور کا آغاز، کچھ رکاوٹوں پر پیشرفت ہو رہی ہے،یورپی یونین عہدیدار

    ایران کے جوہری پروگرام پرویانا میں ایک نئے دور کا آغاز ہوا ہے،یورپی یونین کےعہدیدار کاکہنا ہےکہ کچھ رکاوٹوں پر پیش رفت ہو رہی ہے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق "امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل” نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ایک سینیر یورپی یونین کے عہدیدار نے انکشاف کیا ہے کہ ایران اب پاسداران انقلاب کو دہشت گرد ادارے کی امریکی فہرست سے نکالنے کے اپنے مطالبے سے پیچھے ہٹنے پر راضی ہوگیا ہے لیکن وہ اب بھی اس بات کی مضبوط ضمانت چاہتا ہے کہ واشنگٹن دوبارہ جوہری معاہدے سے پیچھے ہٹ کر معاہدے کو ختم نہیں کرے گا۔

    ایران جوہری معاہدہ: ایرانی ،یورپی اور امریکی نمائندے ویانا پہنچ گئے

    وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق ویانا میں جوہری معاہدے کے مذاکرات کی بحالی کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ جوہری معاہدے کے مذاکرات میں اس ہفتے کے آخر تک ایک معاہدہ طے پا جانا چاہیے اگر مذاکرات کاروں میں اتفاق رائے ہو گیا تو وزرائے خارجہ کو ویانا مین مذاکرات کے لیے طلب کیا جائے گا۔

    یورپی یونین کے عہدید نے مزید کہا کہ جمعرات کو ویانا میں ہونے والی بات چیت جوہری معاہدے کی بحالی کے لیے حتمی نکات پر اتفاق کرنے کاایک موقع ہے جوہری معاہدے کی بحالی کے لیے مذاکرات کے نئے دور کے ممکنہ نتائج کے لیے میری توقعات بہت کم ہیں، کیونکہ مجھے شک ہے کہ ایران مذاکرات کے نئے دور میں دستیاب موقع سے فائدہ اٹھانا چاہے گا-

    دوسری جانب ونگٹن پوسٹ کے مطابق امریکی حکومت کے ایک سینیر اہلکار نے ویانا میں ہونے والے جوہری معاہدے کے مذاکرات کی آئندہ میٹنگ کے بارے میں بتایا کہ ہم اس وقت دوبارہ کچھ کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں اور ہمیں جلد از جلد جان لینا چاہیے کہ آیا معاہدہ ممکن ہے یا نہیں۔

    ادھرایرانی میڈیا کے مطابق ویانا جوہری مذاکرات میں شرکت کرنے والے ایرانی وفد کے ایک ذرائع نے جمعرات کو کہا کہ تہران نے پاسدا ران انقلاب کو امریکی دہشت گردی کی فہرست سے نکالنے کی درخواست کو ترک نہیں کیا ہےمیڈیا میں جو کچھ نشر کیا گیا وہ بے بنیاد ہے گیند اب امریکیوں کے کورٹ میں ہے اور اگر وہ کسی اتفاق رائےتک پہنچنا چاہتے ہیں، تو انہیں معاہدے کےارکان کی طرف سے دیئے گئے موقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔

    امریکا نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیوں مؤخر کیا؟

    واضح رہے کہ عالمی طاقتوں اور ایران کےدرمیان یہ رواں برس مارچ کے بعد پہلی ملاقات ہے اس سے قبل 2021 میں امریکا کو معاہدے میں دوبارہ شامل کرنے کے لیے ہونے والے مذاکرات تعطل کا شکار ہو گئےتھے-

    ایران کے لیے امریکی خصوصی ایلچی رابرٹ میلے کا کہنا تھا کہ امریکا معاہدے تک پہنچنے کے لیے نیک نیتی کے ساتھ کوشش کررہا ہےایران کی اس سلسلے میں دلچسپی بہت جلد واضح ہو جائے گی۔ رابرٹ میلے بھی مذاکرات میں شامل ہونے کے لیے ویانا میں ہیں-

    اُدھر روسی ایلچی میخائل اولیانوف نے مذاکرات کی بحالی سے متعلق کہا تھا کہ جوائنٹ کمپری ہینسیو پلان آف ایکشن کی بحالی جلد دوبارہ شروع ہوگی۔ فریقین پانچ ماہ کے بعد ویانا واپس آ رہے ہیں۔ اس حوالے سے روس بھی معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے تعمیری بات چیت پر تیار ہے۔

    یورپی یونین کےنمائندہ اینرک مورا نے روانگی سے متعلق اپنے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ ہم ویانا مذاکرات کے لیے آسٹریا حکام کے شکرگزار ہیں انہوں نے کہا کہ ویانا جاتے ہوئے میں ایران کے ساتھ ماضی میں ہونے والے پلان آف ایکشن’ ہماری کوشش ہےکہ کوآرڈینیٹرز کی طرف سے20 جولائی کو پیش کیے گئے مسودے کی بنیاد پر پورا عمل درآمد کیا جائے۔

    برطانیہ میں نئے وزیراعظم کا انتخاب سیکیورٹی خدشات کے باعث تاخیر کا شکار

  • دھوکے سے پاکستان پہنچنے والی ہندوستانی خاتون کا 20 سال بعد اہلخانہ سے رابطہ

    دھوکے سے پاکستان پہنچنے والی ہندوستانی خاتون کا 20 سال بعد اہلخانہ سے رابطہ

    کراچی کے ایک رہائشی سماجی کارکن ولی اللہ کی کوششوں سے پاکستان میں قیام پذیر ہندوستانی خاتون کا 20 سال بعد اپنے رشتے داروں سے رابطہ ہو ا ہے جو ایجنٹ کے فراڈ‌ سے روزگار کے سلسلے میں دبئی کی بجائے پاکستان پہنچ گئیں تھیں-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے منگھوپیر کے رہائشی اور سماجی کارکن ولی اللہ نے ہندوستانی خاتون حمیدہ بانو کا ایک ویڈیو بیان اپنے یوٹیوب چینل پر شیئر کیا تھا جس میں انہوں نے تفصیل سے بتایا کہ کیسے وہ ہندوستان سے دبئی کے لیے روانہ ہوئیں اور پھر دھوکے سے پاکستان پہنچ گئیں-

    بھارت: سانپ کے کاٹنے سے دو بھائیوں کی موت

    یہ ویڈیو پوسٹ کرنے کے بعد سوشل میڈیا پر اپنے رشتے داروں سے بچھڑنے والی حمیدہ خاتون کو اپنے پیاروں سے ملوانے کے لیے ایک مہم شروع ہوگئی اور بالآخر ولی اللہ کی کوششیں رنگ لائیں اور حمیدہ بانو کا انڈیا میں اپنے اہل خانہ سے رابطہ ہوگیا۔

    اردو نیوزسے بات کرتے ہوئے یوٹیوبر اور سماجی کارکن ولی اللہ نے بتایا کہ حیدر آباد سے حمیدہ نامی خاتون میرے گھر آئیں اور بتایا کہ 20 سال قبل وہ اپنے ملک سے دبئی روزگار کے لیےجانا چاہتی تھیں،لیکن کسی ایجنٹ کے جھانسے میں آکر دبئی جانے کے بجائے پاکستان پہنچ گئیں اور اس وقت بہت مشکل حالات میں زندگی گزار رہی ہیں۔

    ولی اللہ کے مطابق انہوں نے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی جس میں حمیدہ بانو کی پوری کہانی اور تصاویر جاری کیں اور ایک مہم شروع کی کہ انڈیا میں اگر کوئی انہیں جانتا ہے تو رابطہ کرے۔

    ولی اللہ کے مطابق یوٹیوب پر ویڈیو اپ لوڈ کرنے کے بعد ہندوستان کے شہر ممبئی سے ایک یوٹیوبر نے مجھ سے رابطہ کیا اور خاتون کے اہل خانہ کے بارے میں تفصیلات فراہم کیں جس کے بعد ویڈیو کال کے ذریعے حمیدہ بانو کی ان کی بیٹی اور دیگر عزیرواقارب سے بات چیت ہوئی حمیدہ بانو اپنے اہل خانہ کو دیکھتے ہی آبدیدہ ہوگئیں اور وہ ان سے ملنے کے لیے بہت بے قرار ہیں-

    بھارت: حیدرآباد میں میونسپل اتھارٹیز کے عملے نے رات گئے مسجد کو شہید کردیا


    ولی اللہ نے کہا کہ اب ان کی کوشش ہے کہ جلد سے جلد حمیدہ بانو کو ان کے عزیرواقارب کے پاس واپس بھیجوایا جائے اس سلسلے میں دونوں ممالک سے کاغذی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔ انڈین ہائی کمیشن سے بھی رابطہ ہوا ہے۔ امید ہے جلد ہی کوئی راستہ نکلے گا اور وہ اپنے خاندان کے پاس واپس جا سکیں گی۔

    دوسری جانب حمیدہ بانو کا ایک ویڈیو بیان اس وقت سوشل میڈیا پر گردش کر رہا ہے جس میں وہ بتاتی ہیں کہ یہ 20 سال بہت مشکل گزرے، اپنے بچوں کا خیال بار بار آتا تھا کہ نہ جانے وہ کس حال میں ہوں گے؟ ان سے کبھی مل بھی سکوں گی یا نہیں؟ اس مشکل صورت حال میں پاکستان کے شہر حیدر آباد میں 2010 میں شادی کی اور خاموشی سے زندگی گزارنے لگی ان کا ایک بیٹا بھی پیدا ہوا بعد ازاں شوہر کا انتقال ہو گیا-

    حمیدہ بانو نے بتایا کہ کہیں سے معلوم ہوا کہ کراچی شہر میں کوئی نوجوان ہے جو فلاحی کام کرتا ہے اور میری طرح اپنے وطن اور رشتے داروں سے بچھڑے افراد کو اپنے پیاروں سے ملوانے میں مدد کرتا ہےمیں امید لے کر میں نے ولی اللہ سے ملاقات کی اور گذشتہ ماہ مجھے اپنے اہل خانہ کا پتا لگا اور میری ان سے بات ہوگئی۔

    حمیدہ بانو نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں اپنے ملک انڈیا بھجوانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں-

    بھارت میں جڑواں پہاڑوں پر واقع غاروں میں پہلی صدی قبل مسیح کی درسگاہیں دریافت

  • مسلم علی گڑھ یونیورسٹی نے نصاب سے دو بڑے مسلم سکالرز کی کتب نکال دیں

    مسلم علی گڑھ یونیورسٹی نے نصاب سے دو بڑے مسلم سکالرز کی کتب نکال دیں

    بھارت میں مودی سرکار کی ہدایت پر مسلم علی گڑھ یونیورسٹی نے نصاب سے بر صغیر کے معروف عالم دین مولانا ابو الاعلٰی مودودی اور مصری مسلم اسکالر سید قطب کی تعلیمات کو اپنے نصاب سے ہٹا دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹس کے مطابق علی گڑھ یونیورسٹی نے اسلامک سٹڈیز کے نصاب کو تبدیل کرنے سے اتفاق کے طور پر پہلے مرحلے میں دو بڑے مسلم سکالرز سید مودودی اور سید قطب کی کتب کو مسلم علی گڑھ یونیورسٹی کے نصاب سے خارج کر دیا ہے یہ فیصلہ بدھ کے روز کیا گیا ہے-

    درخت جس کے پاس جانے سے 5 ہزار ڈالر جرمانہ اور 6 ماہ قید کی سزا ہو سکتی ہے

    اس حوالے سے ہندو شرپسندوں کی طرف سےبھارت وزیراعظم مودی کو 27 جولائی کوخط لکھا گیا تھا جس میں اسلامک سٹڈیز کے نصاب کو تبدیل کرنے کا مطالنہ کیا گیا تھا تاہم علی گڑھ یونیورسٹی نے ریکارڈ تھوڑے وقت میں اس پرعمل کر دکھایا ابھی تک صرف علی گڑھ مسلم یونیورسٹی نے اس پر پابندی کا فیصلہ کیا ہے۔

    وزیر اعظم نریندرمودی کے حامیوں کی طرف سے یہ تحریری مطالبہ کیا گیا تھا کہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی، جامعہ ملیہ اسلامیہ اور جامعہ ہمدرد جیسے حکومت کی مالی اعانت سے چلنے والے اداروں میں ملک اور قوم کے مخالف نصاب طلبہ کو پڑھایا جاتا ہے-

    کہا گیا کہ ہم اس خط پر دستخط کرنے والے تمام، آپ کے نوٹس میں لانا چاہتے ہیں کہ حکومتی مالی اعانت سےچلنے والی مسلم یونیورسٹیوں جیسے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی، جامعہ ملیہ اسلامیہ اور ہمدرد یونیورسٹی کے بعض شعبوں میں اسلامی جہادی نصاب کی پیروی کی جا رہی ہے۔

    تاہم بھارت کی یونیورسٹیوں سے ان دونوں اسلامی سکالرز کی کتب کو نصاب سے خارج کیا جائے شر پسند ہندوؤں کے کہنے پر انہوں نے وائس چانسلرز کو ہدایت کی جس پر علی گڑھ یونیورسٹی کی وائس چانسلر نے بلا تاخیر اس پر عمل کی کوشش کی اور وہ ایسا کرنے میں کامیاب ہو گئے۔

    بھارت: حیدرآباد میں میونسپل اتھارٹیز کے عملے نے رات گئے مسجد کو شہید کردیا

    یونیورسٹی کےاساتذہ کی طرف سے وائس چانسلر کو مزاحمت کا بھی سامنا کرنا پڑا تاہم انہوں نے حکومتی ہدایات پر فوری عمل کے فیصلے اور اساتذہ کے سامنے دونوں سکالرز کے نظریات پر ہندو انتہا پسندوں کی طرف سے کیے جانے والے اعتراضات کا جواب بھی دیا-

    لیکن وائس چانسلر نے ان جوابات سے اتفاق کے باوجود دونوں سکالرز کی کتب پر پابندی کا حکم جاری کر دیا۔ اس پر یونیورسٹی میں اسلامک سٹڈیز کے اساتذہ نے بھی اس حکم کو تسلیم کر لیا۔

    یونیورسٹی کے ترجمان ڈاکٹر شافع قدوائی نے اس بارے میں کہا ہے کہ حالات بہت بدل چکے ہیں جو چیزیں پہلے پڑھائی جا سکتی تھی اب شاید نہں اب نہیں پڑھائی جا سکتیں یہ لازمی مضمون نہیں بلکہ یہ ایک اختیاری مضمون تھا مولانا مودودی اور سید قطب کے خیالات کے حوالے سے تنازع تھا، اس لیے ہم نے ان سے متعلق مضامین کو نصاب سے ہٹا دیا۔ کیونکہ یہ ایک آپشنل پیپر ہے، اس لیے اسے روکا جا سکتا تھا۔

    شعبہ اسلامک اسٹڈیز کے چیئرمین پروفیسر محمد اسماعیل نے کہا کہ پہلے انہوں نے مزاحمت کی تھی تاہم جب وائس چانسلر نے حکم دیا تو ہم نے ان کی کتابوں کو نصاب سے ہٹا دیا بعض لوگوں کو اعتراض اس بات پر تھا کہ ان کا لٹریچر جہادی ہے جو تشدد پر اکساتا ہے۔ اس پر، ہم نےانہیں چیلنج کیا کہ اگر وہ ایسا کوئی ایک جملہ بھی دکھا دیں جو تشدد پر آمادہ کرتا ہو، تو وہ ان کی بات تسلیم کر لیں گے تاہم وہ اس میں ناکام رہے ہم نے یہ بات یونیورسٹی حکام کو بھی سمجھانے کی کوشش کی لیکن جب وائس چانسلر نے حکم دے دیا تو اسے ماننا پڑا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ بعض کی دلیل یہ ہے کہ سعودی عرب جیسے ممالک بھی ان کی سیاسی تعلیمات سے گریز کرتے ہیں، تو ہم نے انہیں یہ جواب دیا کہ مودودی اور سید قطب کی تعلیمات در اصل جمہوری اقدار پر مبنی ہیں، اور ان ممالک کی اشرافیہ حکومتیں اسے پسند نہیں کرتیں، اس لیے انہوں نے ایسا کیا ہے۔

    بھارت میں جڑواں پہاڑوں پر واقع غاروں میں پہلی صدی قبل مسیح کی درسگاہیں دریافت

    دوسری جانب ’ہندوستان ٹائمز‘ نے یونیورسٹی کے ترجمان عمر سلیم پیرزادہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ پوسٹ گریجوئیٹ طلبا کے لیے سناتن دھرم پر ایک نیا کورس متعارف کروایا گیا ہے۔

    پیرزادہ نے کہا علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والے طلبا آتے ہیں۔ اسی لیے ہم نے اسلامک سٹڈیز (ایم اے) کے شعبہ میں سناتن دھرم پر ایک کورس شروع کیا ہے –


    عمر سلیم پیرزادہ نے کہا کہ گذشتہ 50 برسوں سے علی گڑھ یونیورسٹی کے تھیالوجی ڈیپارٹمنٹ میں تمام مذاہب کی تعلیم دی جاتی ہے اب اسی سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے پوسٹ گریجوئیٹ طلبا کو سناتن دھرم کے بارے میں پڑھایا جائے گا علی گڑھ یونیورسٹی کے بانی سرسید احمد خان کی یہ خواہش تھی کہ تمام مذاہب کے طلبا اس یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کریں۔


    اخبار کے مطابق شعبہ اسلامیات کے چیئرمین پروفیسر محمد اسماعیل نے اس بارے میں وائس چانسلر کو خط لکھا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ شعبہ اسلامیات میں نیا کورس شروع کیا جا رہا ہے جس کا نام کمپیراٹیئو رلیجن (سناتن دھرم) ہے۔ اب یونیورسٹی کے طلبہ کو سناتن دھرم کا سبق بھی پڑھایا جائے گا۔

    مبصرین نے علی گڑھ یونیورسٹی میں بدھ کے روز ہونے والے اس نصابی کتب پر لگنے والی بپاندی کو مسلمانوں کی شہریت کے نئے قانون کے بارے میں مودی سرکار کی کوششوں سے جوڑا ہے۔ تاہم ابھی تک مسلمانوں میں عوامی سطح پر اس بارے میں کوئی بڑا رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔

    خیال رہے سید مودودی اور سید قطب دینی سکالرز مفسر قرآن ہیں اور جدید و قدیم علوم پر دسترس کے حامل ہیں دونوں نے اسلامی عقیدہ، عبادات، معاشرت، سیاست، جمہوریت اور ریاست کے موضوع کےعلاوہ معیشت پر بھی کئی کتب لکھی ہیں ان کی کتب سے دنیا میں ہزاروں غیر مسلم اسلام قبول کر چکے ہیں۔

    امریکا نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیوں مؤخر کیا؟

  • مصری خاتون سمیت چھے افراد پر مشتمل جیف بیزوس کی بلیواوریجن کا مشن خلا میں روانہ

    مصری خاتون سمیت چھے افراد پر مشتمل جیف بیزوس کی بلیواوریجن کا مشن خلا میں روانہ

    دنیاکی امیرترین شخصیات میں سے ایک جیف بیزوس کی ملکیتی کمپنی بلیواوریجن نے جمعرات کو چھے افراد پر مشتمل ایک مشن کوخلا میں بھیجا ہے-

    باغی ٹی وی : مشن "این-22” نے امریکی ریاست ٹیکساس کے مغربی صحرا میں بلیواوریجن کے اڈے سے مقامی وقت کےمطابق صبح 8 بج کر 58 منٹ (1358 جی ایم ٹی) کے قریب نیو شیپرڈ ذیلی مدار راکٹ دھماکے کے ساتھ اڑان بھری ہے مشن کا دورانیہ، لانچ سے لینڈنگ تک: 10 منٹ اور 20 سیکنڈ تھا-

    مصری خاتون سمیت چھے افراد پر مشتمل جیف بیزوس کی بلیواوریجن کے مشن نے نیو شیپرڈ ذیلی مدار راکٹ دھماکے کے ساتھ خلا میں اڑان بھری

    خود مختار اوردوبارہ قابل استعمال خلائی گاڑی نے اپنے عملہ کے کیپسول کو کرمان لائن کے اوپربھیجا ہے یہ بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ خلائی سرحد ہے اوریہ سطح سمندر سے 62 میل (100 کلومیٹر) اوپر ہے۔

    امریکا نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیوں مؤخر کیا؟

    عملہ کے ایک رکن کولائیواسٹریم پر یہ کہتے ہوئے سناجا سکتا تھا کہ میں تیررہا ہوں! پھر کیپسول اپنے بلند ترین مقام پر پہنچ گیا اور مسافروں نے چند منٹ تک بے وزنی کا تجربہ کیا۔

    نیو شیپرڈ بوسٹر، اپنی آٹھویں فلائٹ مکمل کرتے ہوئے،مسافروں نے اڑان بھرنے کے قریباً 11 منٹ بعد مشن مکمل کرلیا۔

    راکٹ اور کیپسول دونوں الگ الگ بیس پر واپس آئےکیپسول کے سوار بہت بڑے پیراشوٹ کا استعمال کرتے ہوئے زمین پراترے اور انہوں نے اڑان بھرنے کے قریباً 11 منٹ بعد مشن مکمل کرلیا۔

    اس کے عملہ میں مصری انجینئرسارہ صبری اور پرتگالی کاروباری شخصیت ماریو فیریرا شامل تھے۔ وہ زمین سے خلامیں جانے والے دونوں ممالک کے اولین افراد ہیں جبکہ یوٹیوب اسپورٹس اور کامیڈی چینل ڈوڈے پرفیکٹ کے پانچ شریک بانیوں میں سے ایک کوبی کاٹن بھی شامل تھےاس چینل کے پانچ کروڑ ستر لاکھ سے زیادہ فالوورز ہیں۔

    سکول میں حجاب پر پابندی ،اقوام متحدہ کی فرانس پر تنقید

    بلیواوریجن کی ایک خاتون ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ عملہ کے تمام چھ افراد نے اس خلائی سفر کے لیے رقوم ادا کی تھیں۔البتہ سارہ صبری کی نشست کوغیرمنافع بخش تنظیم خلا برائے انسانیت (اسپیس فارہیومینٹی) کی مالی سرپرستی حاصل تھی۔تاہم بلیواوریجن نے اپنے ٹکٹ کی قیمت کا انکشاف نہیں کیا ہے۔

    اس کی ماضی کی پروازوں میں مشہورشخصیات بہ طور مہمان سوار ہوچکی ہیں اور انھوں نے مفت پرواز کا لطف اٹھایا تھا۔ان میں اسٹار ٹریک کے لیجنڈ ولیم شاٹنر بھی شامل ہیں-

    سائرہ صابری نے اپنی پرواز کو سپانسر کرنے والی تنظیم اسپیس فار ہیومینٹی کو بتایا کہ جب ہم بڑے خواب دیکھنے کی ہمت کرتے ہیں، ہم ناممکن سمجھی جانے والی چیزوں کو حاصل کرتے ہیں، ہم حدود کو توڑتے ہیں، تاریخ لکھتے ہیں اور مستقبل کے لیے نئے چیلنجز کا تعین کرتے ہیں ۔

    سائرہ نے مزید کہا کہ میں ناقابل یقین حد تک پرجوش ہوں کہ اسپیس فار ہیومینٹی نے مجھے یہ موقع پیش کیا ہے اور مجھے پہلی بار خلا میں مصر کی نمائندگی کرنے کا اعزاز حاصل ہے میرے آباؤ اجداد نے ہمیشہ بڑے خواب دیکھے ہیں اور ناممکن کو حاصل کیا ہے، اور میں اسے واپس لانے کی امید کرتی ہوں۔ ابھی شروعات ہے۔

    ایران جوہری معاہدہ: ایرانی ،یورپی اور امریکی نمائندے ویانا پہنچ گئے

  • جزائر فرسان میں 1400 قبل مسیح کے نایاب نوادرات اور نمونے دریافت

    جزائر فرسان میں 1400 قبل مسیح کے نایاب نوادرات اور نمونے دریافت

    سعودی عرب: ماہرین نے جزائر فرسان میں آثار قدیمہ کی نئی دریافتوں کا اعلان کیا ہے-

    باغی ٹی وی : خبررساں ادارے ” العربیہ” کے مطابق جمعرات کو سعودی محکمہ ورثہ جات نے جازان شہرسے 40 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع جزائر فرسان میں آثار قدیمہ کی نئی دریافتیں کی ہیں-

    یہ نوادرات پیرس ون یونیورسٹی کے تعاون سے ایک مشترکہ سعودی اور فرانسیسی سائنسی ٹیم کے تحقیق اور کھدائی کے کام کے دوران ملیں یہ نوادرات سعودی عرب میں ورثے کے تحفظ کے ادارے کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کا تسلسل ہے۔

    کھدائی کے نتیجے میں دوسری اور تیسری صدی عیسوی کے متعدد فن تعمیراتی مظاہر،نایاب نوادرات اور نمونے دریافت ہوئے ان نوادرات میں تانبے کے کھوٹ سے بنی تہہ شدہ رومن شیلڈ اور ایک اور قسم کی "لوریکا اسکوماٹا” شامل ہے جو پہلی سے تیسری صدی عیسوی تک رومن دور میں سب سے زیادہ استعمال ہوتی تھی یہ اب تک کی سب سے نایاب ٹکڑوں کی نمائندگی کرتی ہے۔

    ان دریافتوں سے پتہ چلتا ہے کہ جن مقامات سے یہ ملی ہیں وہاں پر 1400 قبل مسیح انسانی آبادی اور تہذیب موجود تھی۔

    العربیہ نے سعودی پریس ایجنسی "ایس پی اے” کے حوالے سے بتایا کہ مشرقی رومن سلطنت "جینوس” کی تاریخ میں ایک مشہور رومن شخصیت کے ایک سُلیمانی نوشتہ کی دریافت کے علاوہ ایک چھوٹے مجسمے کا سربھی ملا۔

    ایک سعودی فرانسیسی ٹیم نے 2005ء میں جزیرہ فرسان پر تحقیقی کام کے لیے کھدائی کا دورہ کیا تھا جس نے 2011 میں جزیرے پر سروے کا کام شروع کرنے کے لیے آثار قدیمہ کی اہمیت کے حامل مقامات کی نشاندہی کی تھی۔ 2011-2020 کی مدت کے دوران کی گئی پچھلی دریافتوں کے نتیجے میں بہت سی تعمیراتی اور آثار قدیمہ کی دریافتیں ہوئیں، جو اس بات کی نشاندہی کرتی ہیں کہ یہ مقامات تقریباً 1400 قبل مسیح کے ہیں۔

    فرسان جزائر کے مقامات پر ہونے والے ان کاموں نے بہت سی آثار قدیمہ کی دریافتوں کے حصول میں بھی اہم کردار ادا کیا، اور اہم مقامات کا انکشاف کیا، جو مملکت کے جنوب میں واقع تاریخی بندرگاہوں کے تہذیبی اور بحیرہ احمر کی تجارت کو کنٹرول کرنے میں ان کی اہمیت اور قدیم میری ٹائم کمرشل ٹرانسپورٹ لائنز کے حوالے سے ماضی میں اہم رہ چکے ہیں۔

    آثار قدیمہ کی یہ دریافتیں جزائر فراسان کی ثقافتی گہرائی، اور مملکت کی اہمیت اور مختلف تہذیبوں کے مرکز کے طور پر اس کے تزویراتی محل وقوع کی بھی تصدیق کرتی ہیں۔

    قبل ازیں آسٹریلوی ماہرینِ آثارِ قدیمہ نے سعودی عرب میں ہزاروں میل رقبے پر پھیلے ہوئے 4500 سال قبل بنائے گئے مقبروں کی باقیات دریافت کی تھیں یہ مقبرے 4,500 سال قدیم ہیں اور مدینہ منورہ کے شمال میں خیبر سے لے کر ’شرواق‘ سے بھی آگے تک، کسی زنجیر کی کڑیوں کی طرح پھیلے ہوئے ہیں یہ تیسری صدی قبل مسیح کے وسط سے آخر تک کے دوران تعمیر کیے گئے تھے-

    اس تحقیق کی سربراہی یونیورسٹی آف ویسٹرن آسٹریلیا، پرتھ کے ڈاکٹر میتھیو ڈٓالٹن کررہے تھےاس تحقیق کےلیے مصنوعی سیارچوں اور ہیلی کاپٹروں سے لی گئی تصاویر کے علاوہ زمینی سروے بھی کیے گئے مجموعی طور پر اس دوران 18,000 مقبروں کا مشاہدہ کیا گیا جبکہ ان میں سے 80 مقبروں کی کھدائی بھی کی گئی تھی –

    قدیم مقبروں کی یہ باقیات نہ صرف تعداد میں بہت زیادہ ہیں بلکہ ایک خاص ترتیب میں بھی تعمیر کی گئی ہیں بعض مقبروں میں صرف ایک جبکہ بعض میں زیادہ افراد کو دفنایا گیا تھا اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مقامی طور پر اہم شخصیات کے علاوہ عام لوگوں کو بھی مقبروں میں اجتماعی طور پر دفن کیا جاتا تھا۔

  • 10 سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

    10 سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

    پنجاب : رائے ونڈ میں پولیس نے 10 سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی : رائے ونڈ پولیس کے مطابق ملزم ساجد نے بچے کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی تو بچے نے شور مچادیا جس پر اہل علاقے نےاُسےپکڑ کر پولیس کے حوالے کیا پولیس نے ملزم کو موقع سے گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا، جس کے بعد اب اُس سے مزید تحقیقات کی جائیں گی۔

    راولپنڈی سے چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث ملزم گرفتار

    ایس پی صدر حسن جاوید بھٹی نے کہا کہ بچوں کیساتھ جنسی زیادتی میں ملوث ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں، ملزم کو مضبوط چالان کے ساتھ عدالت میں پیش کر کے قانون کے مطابق سزا دلوائی جائے گی۔

    قبل ازیں ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے راولپنڈی میں کارروائی کرتے ہوئے چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث ملزم عبیدالرحمان کو گرفتار کر لیا تھا گرفتار ہونے والا ملزم چائلڈ پورنوگرافی مواد شیئر کرنے میں ملوث تھا، ملزم کے موبائل سے قابل اعتراض مواد برآمد کر لیا گیا تھا ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

    ثابت گینگ: راولپنڈی، اسلام آباد اور لاہور میں 35 سے زائد وراداتیں کرنے کا انکشاف

    قبل ازیں ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کی جانب سے گزشتہ روز ایبٹ آباد میں کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں ایک ملزم حراست میں لیا گیا، ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ملزم چائلڈ پورنو گرافی میں ملوث تھا ملزم فیس بک کے ذریعے چائلڈ پورنو گرافی مواد شئیر کیا کرتا تھا ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے-

    واضح رہے کہ ڈی جی ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ نے انکشاف کیا تھا کہ پاکستان میں چائلڈ پورنوگرافی ایک منافع بخش کاروبار بن چکا ہے ، پاکستان میں چائلڈ پورنو گرافی کے سرے بین الاقوامی مافیا تک جاتے ہیں۔

    مدرسے میں چھ کمسن بچوں کے ساتھ استاد نے کی زیادتی

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے اسلام آباد میں چائلڈ پروٹیکشن بل 2018، ملک بھر میں جرائم پیشہ کم عمر بچوں کیلئے علیحدہ عدالتوں کے قیام اور چائلڈ پورنو گرافی کے قانون میں ترمیمی بل منظور کیا ہوا ہے.جس کے تحت چائلڈ پورنو گرافی پر 14 سال، جنسی ہراسگی پر7 سال قید و جرمانہ ہو گا-

    ٹک ٹاک ہر ہونیوالی دوستی لڑکی کو مہنگی پڑ گئی،ہوٹل میں کیا گیا گھناؤنا کام

  • بلڈر کے دفتر میں ڈکیتی کرنے والے ملزمان گرفتار،ایک کروڑ روپے برآمد

    بلڈر کے دفتر میں ڈکیتی کرنے والے ملزمان گرفتار،ایک کروڑ روپے برآمد

    کراچی: گولیمار میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بلڈر کے دفتر میں ڈکیتی کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق جوہر آباد پولیس کی کارروائی میں 5 رکنی ڈکیت گروہ گرفتار کرلیا گیا ہے، ڈکیت گروہ نے31 جولائی کو بلڈر کے دفتر میں 2 کروڑ 70لاکھ روپے کی ڈکیتی کی تھی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ کارروائی میں ملزمان سے ایک کروڑ 26 لاکھ روپے ، موبائل فون اور لیپ ٹاپ برآمد کیے گئے ہیں ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق واردات کی ریکی دفتر کے گرفتار ملازم شہزاد اور علی زین نے کی تھی۔

    کوٹلی: پی ٹی آئی وزیر کو قتل کیس میں 14 سال بامشقت سزا

    قبل ازیں لیاری میں رات گئے پولیس نے کومبنگ آپریشن کیا تھا اس دوران متعدد افراد کا ڈیٹا بایو میٹرک کے ذریعے چیک کیا گیا اور 3 افراد کو حراست میں لیا گیا تھا منگل اور بدھ کی درمیانی شب لیاری کے مختلف علاقوں کو عام آمد و رفت کے لیے مکمل طور پر بند کرتے ہوئے داخلی و خارجی راستے سیل کردیے گئے تھے جس کے بعد گھر گھر تلاشی کا عمل شروع کیا گیا آپریشن کے دوران متعدد ہوٹلوں کے ملازمین کے کوائف کی بھی تصدیق کی گئی ۔

    واضح رہے کہ شہر قائد میں ڈکیتیوں کی وارداتوں میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے جب کہ لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرنے کے واقعات بھی بڑھتے جا رہے ہیں، جس سے جرائم پیشہ افراد کی بے خوفی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ناکامی ظاہر ہوتی ہے۔

    روجھان ، کچے میں ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن،یوم شہداء کے روز ایک اور کانسٹیبل شہید

    یکم اگست کو کراچی میں سپرہائی وے پر ڈاکوؤں نے لوٹ مار کی وارداتوں کے دوران فائرنگ کر کے آن لائن ڈلیوری رائیڈر کو قتل اور ایک شخص کو زخمی کردیا تھا جبکہ نارتھ کراچی اور مچھر کالونی میں ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں مزاحمت پر اے ایس آئی سمیت 2 افراد زخمی ہو گئے تھے-

    ذرائع کے مطابق سپرہائی وے پر 48 گھنٹوں کے دوران ڈاکوؤں نے وارداتوں میں 2 افراد کی جان لے لی جب کہ 6 افراد کو فائرنگ کر کے زخمی کردیا تھا-

    ثابت گینگ: راولپنڈی، اسلام آباد اور لاہور میں 35 سے زائد وراداتیں کرنے کا انکشاف

  • بھارت: سانپ کے کاٹنے سے دو بھائیوں کی موت

    بھارت: سانپ کے کاٹنے سے دو بھائیوں کی موت

    نئی دہلی: بھارتی ریاست اتر پردیش میں بھارت میں سانپ کے ڈسنے سے مرنے والے اپنے بھائی کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے آنے والا شخص بھی سانپ کے کاٹنے سے ہلاک ہو گیا۔

    باغی ٹی وی :بھارتی میڈیا کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ ریاست پنجاب کے گاؤں بھووانی پور میں پیش آیا پولیس کے مطابق مطابق 22 سالہ گوند مشرا سانپ کے کاٹنے سے مرنے والے بڑے بھائی 38سالہ آروند مشرا کی آخری رسومات میں شرکت کیلئے بھون پور آیا تھا۔

    پولیس کے مطابق گووند مشرا اپنے قریبی عزیز چندر شیکھر کے ہمراہ لدھیانہ سے اپنے بھائی کی آخری رسومات میں شرکت کیلئے آیاتھا، رات کے وقت دونوں ایک ہی گھرمیں سو رہے تھے کہ سانپ نے انہیں کاٹ لیا۔

    دونوں کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے گووند مشرا کی موت کی تصدیق کی جبکہ چندر شیکھر حالت خراب ہونے کی وجہ سے وہ اسپتال میں داخل ہے۔

    قبل ازیں بھارتی ریاست بہار میں رکشہ بندھن کے تہوار کے موقع پر بھی سانپوں کے کاٹنے سے سانپ پالنے کے شوقین 25 سالہ نوجوان کی موت ہوئی تھی سانپوں کا شوقین اور ان کے زہر کا علاج کرنیوالا 25 سالہ من موہن اپنی بہنوں سے سانپوں کی جوڑی کو راکھی بندھوا رہا تھا۔

    من موہن نے دو سانپوں کو بیک وقت پکڑ رکھا تھا جب کہ راکھی بندھواتے وقت اس کی بہن جب ایک سانپ کو ماتھے پر ٹیکا لگارہی تھی اسی وقت دوسرا سانپ آہستہ سے رینگتا ہوا آیا اور من موہن کے پاؤں کے انگوٹھے پر ڈس لیا تھا جس سے من موہن ہلاک ہو گیا تھا من موہن زخمی سانپوں کو پکڑا کرتا تھا اور ان کی دیکھ بھال کرتا تھا، اس کے علاوہ وہ سانپ کے ڈسے ہوئے لوگوں کا بھی علاج کرتا تھا۔

    بھارت: حیدرآباد میں میونسپل اتھارٹیز کے عملے نے رات گئے مسجد کو شہید کردیا