Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • پنجاب کابینہ کی حلف برداری مؤخر

    پنجاب کابینہ کی حلف برداری مؤخر

    گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کی عدم دستیابی کے باعث 21 رکنی پنجاب کابینہ کی آج ہونے والی حلف برداری مؤخر ہو گئی ہے-

    باغی ٹی وی : میڈیا ذرائع کے مطابق پنجاب کابینہ کے ارکان اب کل اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے جس میں مسلم لیگ ق اور تحریک انصاف کے اراکین سمیت دیگر شخصیات شریک ہوں گی۔

    پنجاب کی22رکنی کابینہ مکمل،محکمےتفویض :وزارت داخلہ کرنل ہاشم کے سپرد

    مسلم لیگ (ق) کے سینیئر رہنما راجہ بشارت کو کوآپریٹو اور پراسیکیوشن کا محکمہ دیا گیا ہے جبکہ تحریک انصاف کے رہنما میاں اسلم اقبال کو ہاؤسنگ و صنعت، میاں محمود الرشید کو لوکل گورنمنٹ، ڈاکٹر یاسمین راشد کو صحت کے قلمدان سونپے گئے ہیں۔

    محسن لغاری کو فنانس، راجہ یاسرکو اعلی تعلیم و آئی ٹی، مراد راس کو اسکول ایجوکیشن، حسنین دریشک توانائی وخوراک اورتیمور ملک کو اسپورٹس اینڈ کلچر کے محکمے تفویض کئے گئے ہیں۔

    نوابزادہ منصورخان ریونیو،عنصر نیازی لیبر،منیب چیمہ ٹرانسپورٹ،شہاب الدین سحر لائیوسٹاک ،خرم ورک قانون و پارلیمانی امور اورعلی عباس شاہ جنگلات و وائلڈ لائف کے وزیرمقرر کئے گئے ہیں –

    تحریک انصاف کی خواتین اراکین اسمبلی اور پولیس کے درمیان ہاتھا پائی

    کرنل ہاشم ڈوگرہوم و جیل خانہ جات، آصف ناکیہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، علی ساہی سی اینڈ ڈبلیو، جہانیاں گردیزی زراعت،غضنفر عباس چینہ سماجی بہبوداورلطیف نذر مائنز اینڈ منرلزکے صوبائی وزیر ہوں گے جبکہ عمر چیمہ کو وزیراعلی پنجاب کا مشیر برائے اطلاعات مقرر کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے پنجاب کی 22 رکنی کابینہ سے حلف لینے کی رضا مندی ظاہر کی تھی گورنر پنجاب کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ وہ صدر مملکت عارف علوی اور عمرچیمہ کی طرح رویہ اختیار نہیں کریں گے۔

    امریکی غلامی نامنظورکرنیوالوں نے امریکہ سے 36 گاڑیوں کا تحفہ منظورکر لیا

  • امریکا نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ  کیوں مؤخر کیا؟

    امریکا نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیوں مؤخر کیا؟

    امریکا نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ مؤخر کردیا۔

    باغی ٹی وی : امریکی اخباروال سٹریٹ جرنل کے مطابق امریکا نے تائیوان کشیدگی کے تناظر اور چین کے ساتھ بڑھتے تناؤ سے بچنے کے لیے منٹ مین 3 (Minuteman III) میزائل کا تجربہ مؤخر کیا-

    سکول میں حجاب پر پابندی ،اقوام متحدہ کی فرانس پر تنقید

    رپورٹس کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہے کہ چین کےساتھ بڑھتے تناؤ سے بچنےکیلئے امریکا کی جانب سے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ کچھ روز کے لیے مؤخر کیا گیا ہے۔

    غیرملکی اخبار کے مطابق دوسری جانب اس خبر پر امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون حکام کا ابھی کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا۔

    امریکی خبررساں ادارے سی این این اے کے مطابق غیر مسلح منٹ مین III بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کی آزمائشی پرواز کو ملتوی کرنے کا فیصلہ اس وقت آیا جب چین نے پیلوسی کے دورے کے جواب میں فوجی مشقیں شروع کیں۔

    اہلکار نے کہا محکمہ دفاع کے سیکریٹری لائیڈ آسٹن نے ڈی او ڈی کو ایک محتاط قدم کے طور پر طے شدہ ٹیسٹ فلائٹ کو ملتوی کرنے کی ہدایت کی ہے یہ فیصلہ "تائیوان کے ارد گرد عوامی جمہوریہ چین کی طرف سے فوجی سرگرمیوں میں اضافہ” کی وجہ سے کیا گیا ہے۔

    عہدیدار نے التوا کے بارے میں کہا کہ یہ وہی چیز ہے جس کی ذمہ دار قومیں ہوتی ہیں تجربہ بدھ کی شام سے جمعرات تک ہونا تھا۔ اب اس کا تعین بعد میں کیا جائے گا۔

    چین کی جانب سے تائیوان پرداغے گئے5 میزائل جاپان کی حدود میں گرگئے

    چین نے اپنا وعدہ پورا کیا کہ تائی پے جمعرات کو شمال مشرقی اور جنوب مغربی تائیوان کے قریب پانیوں کی طرف متعدد میزائل داغ کر پیلوسی کی میزبانی کی قیمت ادا کرے گا۔

    حالیہ مہینوں میں یہ پہلا موقع نہیں ہے جب امریکہ نے جغرافیائی سیاسی واقعات کی وجہ سے میزائل کا تجربہ منسوخ کیا ہواس وقت پینٹاگون کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ مارچ میں، آسٹن نے ایک منٹ مین III بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا ایک منصوبہ بند تجربہ منسوخ کر دیا تھا تاکہ روس کے ساتھ بڑھتے ہوئے تناؤ کے دوران "کسی بھی ایسی حرکت سے بچنے کے لیے جو غلط فہمی یا غلط فہمی کا باعث ہو-

    واضح رہے کہ امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی کے متنازع دورہ تائیوان پر چین نے تائیوان کے قریب سب سے بڑی جنگی مشقوں کا آغاز کر دیا۔

    چین نے امریکا کو خبردار کیا تھا کہ اگر نینسی پلوسی نے تائیوان کا دورہ کیا تو چین کی فوج ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر نہیں بیٹھے گی لیکن اس کے باوجود امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی تائیوان کے دورے پر پہنچ گئیں جس پر امریکا اور چین کے درمیان تناؤ مزید شدت اختیار کر گیا ہے۔

    چین نے تائیوان کی متعدد غذائی مصنوعات کی درآمدات معطل کر دیں

  • مون سون کا نیا اسپیل: گرج چمک  اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی

    مون سون کا نیا اسپیل: گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی

    محکمہ موسمیات نے مون سون سسٹم آج سے سندھ پر اثرانداز ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق ٹھٹھہ، بدین، سجاول، عمرکوٹ اور تھرپارکر میں تیز بارشوں کا امکان ہے کراچی پر ایک نہیں دو سسٹم مزید بارشیں لارہے ہیں-

    چیف میٹرولوجسٹ سرادر سرفراز کے مطابق ہفتے کو شروع ہونے والا نیا سلسلہ 9 اگست تک کہیں درمیانی کہیں تیز بارشوں کا باعث بنے گا، پھر 11سے 15اگست تک دوبارہ بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگا۔

    محکمہ موسمیات کی جانب سے 6 اگست سے لے کر 10 اگست تک لسبیلہ کے مختلف مقامات پر بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ سیلاب متاثرین کو ندی نالوں سے دور منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    محمکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے، ژوب، خضدار، بو لان، کو ہلو، قلات، لسبیلہ، آواران، زیارت اور بارکھان میں بھی بارش کا امکان ہے۔

    خطہ پوٹھوہار، گوجرانوالہ، لاہور، سا ہیوال، اوکا ڑہ، سیالکوٹ، نارووال میں بارش متوقع ہے، جبکہ منڈی بہاؤالدین ،میانوالی، سرگودھا، فیصل آباد، خوشاب، ملتان اور رحیم یار خان میں بادل برس سکتے ہیں۔

    بہاولپور، بہاولنگر اور ڈیرہ غازی خان میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، دادو، بینظیر آباد ، میر پور خاص اورٹھٹہ میں بھی بارش متوقع ہے۔

    ،محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بدین، حیدر آباد اورکراچی میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش اور میر پور خاص میں بعض مقا مات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔

    دوسری جانب بلوچستان میں سیلاب سے مزید 4 اموات کے بعد مجموعی طور پر تعداد 170 ہوگئی ہے۔

    سیلاب کے باعث کوہلو، کیچ، مستونگ، ہرنائی، قلعہ سیف اللّٰہ اور سبی میں بھی اموات ہوئیں۔ چمن سے لے کر گوادر تک مون سون بارشوں سے تباہی کے مناظر دیکھنے میں آرہے ہیں بارشوں سے بیلہ کی شاہی جامع مسجد بھی متاثر ہوئی جس کی دیواروں اور چھتوں پر دراڑیں پڑگئی ہیں۔

    بہت سے متاثرہ علاقوں میں اب تک امدادی سرگرمیاں شروع نہ ہوسکیں اور خضدار میں متاثرین کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں متاثرہ علاقوں میں شدید گرمی اور حبس نے بھی سیلاب متاثرین کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ہے۔

    محکمہ تحفظ ماحولیات پنجاب نے آج کا ائیر کوالٹی انڈیکس جاری کردیا،محکمہ تحفظ ماحولیات پنجاب کے مطابق ٹاون ہال لاہور میں ائیر کوالٹی انڈیکس86 ریکارڈ،ٹاون شپ سیکٹر ٹو میں ائیر کوالٹی انڈیکس81ریکارڈ کیا گیا گرین فورٹ ٹو،لاہور میں ائیر کوالٹی انڈیکس141 ریکارڈ کیا گیا-

    محکمہ تحفظ ماحولیات پنجاب کے مطابق تمام ڈیٹا چوبیس گھنٹے کی بنیادپر مرتب کیا گیا ہے-

  • فیس بک کا لائیو شاپنگ فیچر کو ختم کرنے کا اعلان

    فیس بک کا لائیو شاپنگ فیچر کو ختم کرنے کا اعلان

    کیلیفورنیا: دنیا بھر میں معروف سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک نے لائیو شاپنگ فیچر کو ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے-

    باغی ٹی وی :ٹیکنالوجی کی خبروں سے متعلق ویب سائٹ ٹیک کرنچ کےمطابق فیس بک کی جانب سےایک بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ صارفین یکم اکتوبر سے پلیٹ فارم پر کسی بھی طرح کے نئے یا شیڈول لائیو شاپنگ ایونٹس کی میزبانی نہیں کر سکیں گے۔

    سعودی عرب کا یوٹیوب سے غیراخلاقی اشتہارات ہٹانے کا مطالبہ

    کمپنی کا کہنا تھا کہ اقدام کا مقصد اپنی توجہ Reels کی جانب منتقل کرنا ہے۔ کمپنی کے مطابق یکم اکتوبر کے بعد فیس بک لائیو کو، لائیو ایونٹس نشریات کے لیے بدستور استعمال کیا جا سکے گا، مگر صارفین یہاں اپنی پروڈکٹ پلے لسٹ نہیں بنا سکیں گے یا پھر اپنی فیس بک لائیو ویڈیوز میں پروڈکٹس کو ٹیگ نہیں کر سکیں گے۔

    گوگل نے پاکستان میں زلزلے کی خبر دینے والا الرٹ سسٹم متعارف کرا دیا

    2 برس قبل متعارف کرایا گیا فیس بک لائیو اسٹریم وڈیو فیچر تخلیق کاروں اوربرانڈز کو اپنی اشیا کی فروخت اورصارفین سے براہ راست روابط کےلیے ڈیزائن کیا گیا تھا تاہم صارفین کےرجحان اورمختصر دورانیے کی وڈیوز کی جانب بڑھتی دلچسپی کے پیش نظر کمپنی فیس بک اور انسٹاگرام دونوں پر اپنی توجہ ریلز پر فوکس کررہی ہے۔

    اسنیپ چیٹ نے اپنا ویب ورژن جاری کردیا

    لائیو اسٹریم شاپنگ ایشیا میں اور خاص طور پر چین میں تیزی سے مقبول ہوتی جا رہی ہے۔ تاہم، چونکہ فیس بک اور ٹِک ٹاک دونوں اپنے لائیو شاپنگ پلانز کو واپس لے رہے ہیں، ایسا لگتا ہے کہ عام صارفین کی آگاہی اور لائیو شاپنگ کو اپنانا ایشیا سے باہر اب بھی کم ہے۔

    ٹک ٹاک نے کم عمر صارفین تک نامناسب مواد کی رسائی روکنے کیلئے فیچرز متعارف کرادیئے

  • فٹبال کے حجم کی نئی غیر معمولی جیلی فش دریافت

    فٹبال کے حجم کی نئی غیر معمولی جیلی فش دریافت

    پاپوا نیو گنی میں ایک منفرد اور غیر معمولی جیلی فش دریافت کی گئی ہے-

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک غوطہ خور نے اس جیلی فش کی ویڈیو ریکارڈ کی اور سائنسدانوں نے اس حوالے سے دلچسپی ظاہر کی ہے۔

    ڈورین بورچرڈز نے اس ویڈیو کو بنایا اور ان کا کہنا تھا کہ اسکوبا ڈائیونگ کے دوران انہوں نے 3 یا 4 جیلی فش کو دیکھا جو بہت غیرمعمولی تھیں ان مچھلیوں کا دماغ نہیں تھا تو میں نہیں جانتا کہ وہ کس طرح پانی میں تیر رہی ہیں-

    درخت جس کے پاس جانے سے 5 ہزار ڈالر جرمانہ اور 6 ماہ قید کی سزا ہو سکتی ہے

    اس سوال کا جواب جاننے کے لیے انہوں نے ویڈیو کو جنوبی افریقہ میں موجود اپنی اہلیہ کو بھیجا ان کی اہلیہ نے اس ویڈیو کو جیلی فش ایپ میں اپ لوڈ کیا جو کہ آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی ماہر ڈاکٹر لیزا این گریشون کا پراجیکٹ ہے۔

    ڈاکٹر لیزا نےبتایا کہ جب میں نےاس ویڈیو کو دیکھا تو میں کرسی سے گرتے گرتے بچی انہوں نے کہا کہ پہلے انہیں لگا کہ یہ ایک پراسرار جیلی فش Chirodectes maculatus ہے جسے دہائیوں قبل دریافت کیا گیا تھا مگر پھر وہ کبھی دوبارہ نظر نہیں آئی، مگر اب ان کا ماننا ہے کہ یہ ایک نئی قسم ہے۔

    برطانیہ میں 800 سال قدیم لاکٹ دریافت

    دوسری جانب سے ایک اور بحری حیات کی ماہر پروفیسر کائیلی پٹ نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ یہ جیلی فش کی ایک نئی قسم ہو مگر صرف ایک ویڈیو کی بنیاد پر حتمی طور پر کچھ کہنا ممکن نہیں۔

    اس جیلی فش کاحجم ایک فٹبال کے برابر ہے اور اس کی ویڈیو دسمبر 2021 میں بنائی گئی تھی مگر اب جاکر اس کے حوالے سے محققین کی رائے سامنے آئی۔

    دنیا کا اب تک کا سب سے مختصر ترین دن ریکارڈ

  • سکول میں حجاب پر پابندی ،اقوام متحدہ کی فرانس پر تنقید

    سکول میں حجاب پر پابندی ،اقوام متحدہ کی فرانس پر تنقید

    اقوام متحدہ انسانی حقوق کمیٹی نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ فرانس نے ملک میں حجاب پہننے والی مسلم خاتون کے اسکول جانے پر پابندی لگا کر بین الاقوامی حقوق کے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے-

    باغی ٹی وی : اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کمیٹی نے کہا کہ فرانس نے ایک خاتون پرحجاب پہننے پرپابندی عائد کرکے شہری اور سیاسی حقوق کے بین الاقوامی معاہدے کی خلاف ورزی کا ارتکاب کیا ہے۔

    بھارت: حیدرآباد میں میونسپل اتھارٹیز کے عملے نے رات گئے مسجد کو شہید کردیا

    واضح رہے کہ فرانس میں خاتون پرسرپوش اوڑھنے کی بناپرایک تربیتی کورس کے دوران میں اسکول میں داخلے پرپابندی عائد کردی گئی تھی۔

    اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کمیٹی نے کہا کہ اس اقدام سے شہری اورسیاسی حقوق سے متعلق بین الاقوامی معاہدے کی خلاف ورزی ہوئی ہے اور فرانسیسی اسکول نے ایک طرح سے اس معاہدے کو توڑ دیا ہے۔ کمیٹی کا یہ فیصلہ سنہ 2016 میں 1977 میں پیدا ہونے والی ایک فرانسیسی شہری کی جانب سے دائر کی گئی شکایت کے بعد سامنے آیا ہے، جس کا وکیل نہیں چاہتا کہ اس کا نام شائع کیا جائے۔

    یہ خاتون 2010 میں بالغوں کے لیے پیشہ ورانہ تربیتی کورس شریک ہونا چاہتی تھیں انھوں نے اس کورس کے لیے انٹرویو اور داخلہ کا امتحان پاس کیا تھا۔

    ایران جوہری معاہدہ: ایرانی ،یورپی اور امریکی نمائندے ویانا پہنچ گئے

    لیکن پیرس کے جنوب مشرقی مضافات میں واقع لانگیوین والن ہائی اسکول کے ہیڈماسٹر نےسرکاری تعلیمی اداروں میں مذہبی علامات پہننے پرپابندی کے قانون کی وجہ سے انھیں عمارت میں داخل ہونے کی اجازت دینے سے انکارکردیا تھا۔

    اقوام متحدہ کی کمیٹی نے کہا کہ خاتون کو ان کے جاری تعلیمی کورس میں حصہ لینے سے روکنا معاہدے کی خلاف ورزی ہےجبکہ سر پر اسکارف پہننا ان کی مذہبی آزادی کے حق پربھی پابندی ہے۔

    کمیٹی کا فیصلہ مارچ میں منظور کیا گیا تھا لیکن بدھ کو خاتون کے وکیل کو بھیجا گیا ہے خاتون کے وکیل کے وکیل سیفین گوئزگوئز نے اے ایف پی کوبتایا کہ یہ ایک اہم فیصلہ ہے جس سے ظاہرہوتا ہے کہ فرانس کوانسانی حقوق ،خاص طورپرمذہبی اقلیتوں اور بالخصوص مسلم کمیونٹی کے حقوق کے احترام کے معاملے میں کام کرنےکی ضرورت ہے-

    امریکا نے روسی صدر کی "گرل فرینڈ” سمیت دیگراہم روسی شخصیات پر نئی…

  • چین :کنڈر گارٹن میں چاقو کے وار سے تین افراد کو ہلاک کرنے والا شخص گرفتار

    چین :کنڈر گارٹن میں چاقو کے وار سے تین افراد کو ہلاک کرنے والا شخص گرفتار

    مقامی پبلک سیکیورٹی حکام کے مطابق چینی حکام نے بدھ کے روز جنوبی جیانگ شی صوبے میں ایک کنڈرگارٹن میں چاقو سے حملے میں تین افراد کو ہلاک اور چھ افراد کو زخمی کرنے کے مشتبہ شخص کو گرفتار کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبررساں ادارے سی این این کے مطابق پولیس نے بتایا کہ مشتبہ شخص، جس کی شناخت 48 سالہ لیو ژاؤہوئی کے نام سے ہوئی ہے، حملے کے بعد ہمسایہ کاؤنٹی کے ایک پہاڑی علاقے میں فرار ہو گیا، جس کی 1000 سے زائد پولیس افسران نے تلاش شروع کی۔

    میانمار میں سفید ہاتھی کی پیدائش نے لوگوں کو حیران کر دیا

    پولیس نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا کہ لیو کو بدھ کو مقامی وقت کے مطابق 12 گھنٹے بعد رات 10:50 پر گرفتار کیا گیایہ واضح نہیں ہے کہ آیا ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں کیونکہ متاثرین کی شناخت عام نہیں کی گئی ہے۔

    تاہم، جیانگ شی میں وزارت تعلیم کے حکام نے "زخمی بچوں کے علاج اور متاثرین کے اہل خانہ کو بروقت تسلی دینے کے لیے فوری کوششوں کی درخواست کی ہےعلاقے کے اسکولوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ "کیمپس کی حفاظت کو مضبوط بنائیں۔

    ناسا نے زمین سے 50 کروڑ نوری سال کے فاصلے پرکہکشاں کی رنگین تصاویر جاری کر دیں

    وزارت نے کہا کہ خطوں کے تمام اسکولوں کو پبلک سیکیورٹی (اور) دیگر محکموں کے ساتھ مل کر فوری طور پر اور جامع طور پر کیمپسز بشمول کنڈرگارٹنز میں ممکنہ حفاظتی مسائل کی ایک بڑی تحقیقات اور اصلاح کرنے کی ضرورت ہے،” وزارت نے مزید کہا کہ "ناکافی سیکیورٹی والے اسکولوں کو گرمیوں کی بقیہ مدت کے لیے بند کر دیا جائے گا۔

    چین میں اسکولوں میں پرتشدد جرائم شاذ و نادر ہی ہوتے ہیں، لیکن سنا نہیں جاتااپریل 2021 میں دو بچے اس وقت مارے گئے جب چاقو بردار شخص ویتنام کی سرحد سے متصل جنوبی گوانگشی علاقے میں ایک کنڈرگارٹن میں داخل ہوا۔ دو اساتذہ اور 14 دیگر بچے زخمی ہوئے مقامی پولیس نے بتایا کہ مشتبہ شخص، ایک مقامی شخص شیزوفرینیا کے مرض میں مبتلا تھا

    2020 میں، گوانگسی کے ایک اور اسکول میں چاقو سے حملہ آور نے 37 بچوں اور دو افراد کو زخمی کیا تھا-

    بھارت: حیدرآباد میں میونسپل اتھارٹیز کے عملے نے رات گئے مسجد کو شہید کردیا

  • لندن: چڑیا گھر کے پنجرے میں مگرمچھ کی بجائے ہینڈ بیگ رکھنے کی وجہ کیا ہے؟

    لندن: چڑیا گھر کے پنجرے میں مگرمچھ کی بجائے ہینڈ بیگ رکھنے کی وجہ کیا ہے؟

    لندن کے چڑیا گھر میں مگر مچھ کے پنجرے میں ایک ہینڈ بیگ رکھا گیا ہے جو مگرمچھ کی معدوم ہوتی ہوئی نسل سیامی کی کھال سے بنایا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : لندن کے چڑیا گھر میں بہت سے جانور موجود ہیں لیکن ایک پنجرا سب سے منفرد ہے جہاں مگر مچھ کے پنجرے میں موجود ہینڈ بیگ سب کی توجہ کا مرکز ہے بی بی سی کے مطابق بندر، پینگوئن اور شیر صرف کچھ ایسے جانور ہیں جنہیں آپ عام طور پر لندن چڑیا گھر کے دورے پر دیکھنے کی توقع کرتے ہیں۔

    بھارت میں جڑواں پہاڑوں پر واقع غاروں میں پہلی صدی قبل مسیح کی درسگاہیں دریافت

    لیکن خطرے سے دوچار سیامی مگرمچھ کی تلاش میں اس کے پنجرے کی طرف جائیں اور آپ کو ایسی چیز ملے گی جو بہت زیادہ بے جان لگتی ہے کہ اسے "عمل میں” دیکھنے کے لیے چڑیا گھر کے زائرین کی بھیڑ کھینچ رہی ہو۔ یہ ایک ایسا ہینڈ بیگ ہے جو ایسے ہی ایک مگرمچھ کی کھال سے بنایا گیا ہے۔
    https://twitter.com/sleepy_homo/status/1554124747839098881?s=20&t=4ojWT7ILZNxRhBU-vxx5GQ
    چڑیا گھر میں رکھے گئے اس ہینڈ بیگ کو 2018 میں برطانیہ کے ائیرپورٹ سے پکڑا گیا تھا، یہ بیگ مگر مچھ کی معدوم ہوتی ہوئی نسل سیامی کی کھال سے بنا ہوا ہے جسے مارنے پر پابندی عائد ہے اور اسے چڑیا گھر کے حوالے کر دیا تھا-

    اس بیگ کو چڑیا گھر کے رپٹائلز ہاؤس میں رکھنے کا مقصد جانداروں کو مار نے اور ان کی کھال سے بنی اشیاء کی غیرقانونی تجارت کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا ہے۔

    میانمار میں سفید ہاتھی کی پیدائش نے لوگوں کو حیران کر دیا

    انتظامیہ کے مطابق سیامی مگرمچھ کا پنجرا خالی ہے اور آگاہی کیلئے سیامی مگرمچھ کی جلد سے بنے بیگ کو رکھا گیا ہے، دنیا بھر میں 500 سے 1000 کے قریب سیامی مگرمچھ باقی رہ گئے ہیں لہٰذا اس انتہائی معدوم ہوتی نسل کو بچانے کیلئے آگاہی ضروری ہے۔

    اگرچہ چڑیا گھر کا ڈسپلے پچھلے کچھ سالوں سے موجود ہے، تاہم ایک وزیٹر کی جانب سے بیگ کی تصویر دکھانے والی ایک حالیہ ٹویٹ ٹویٹر پر وائرل ہو گئی ہے، جس سے غیر قانونی تجارت میں نئی ​​دلچسپی پیدا ہوئی ہے۔

    لندن کے چڑیا گھر میں بہت سے خطرے سے دوچار انواع ہیں، جن میں سے بہت سی ایسی انواع ہیں جنہیں جنگلی حیات کے غیر قانونی تاجروں نے نشانہ بنایا ہے۔

    2000ء سے، چڑیا گھر نے ہوائی اڈوں اور بندرگاہوں پر اپنے کام کے حصے کے طور پر یو کے بارڈر فورس کے ذریعے ضبط کیے گئے 3,000 سے زیادہ جانوروں کے لیے ایک گھر فراہم کیا ہے۔

    ریجنٹ پارک میں 196 سال پرانے چڑیا گھر کے ان غیر ملکی باشندوں میں مصری کچھوے، سرخ بارش کے مینڈک، سبز درختوں کے ازگر اور سینکڑوں مرجان شامل ہیں-

    برطانیہ میں 800 سال قدیم لاکٹ دریافت

  • ایران جوہری معاہدہ: ایرانی ،یورپی اور امریکی نمائندے ویانا پہنچ گئے

    ایران جوہری معاہدہ: ایرانی ،یورپی اور امریکی نمائندے ویانا پہنچ گئے

    ویانا: ایران اور عالمی طاقتوں کے مابین جوہری معاہدے پر ایرانی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ علی باقری جوہری معاہدے کی بحالی کے لیے مذاکرات کے سلسلے میں ویانا روانہ ہو گئے، جہاں وہ آج اہم ملاقاتیں کریں گے۔

    باغی ٹی وی :ترجمان ایرانی دفتر خارجہ ناصر کنعانی نے اس بارے میں بدھ کے روز کہا مذاکراتی ٹیم کے سربراہ علی باقری عالمی طاقتوں پر ایران کا مؤقف واضح کریں گے اور ایرانی تصورات بھی پیش کیے جائیں گے۔


    ایرانی ترجمان نے یہ بھی کہا یورپی یونین کےنمائندہ اینرک مورا بھی ویانا پہنچ رہے ہیں دونوں مذاکرات کار 7 برس قبل ہونے والے جوہری معاہدے کی بحالی کے سلسلےمیں ابتدائی بات چیت کریں گے وہ جوہری معاہدے کی بحالی کے لیے ایک کوآرڈینیٹر کے طور پر کام کر رہے ہیں-

    چین نے تائیوان کی متعدد غذائی مصنوعات کی درآمدات معطل کر دیں

    اینرک مورا نے روانگی سے متعلق اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ہم ویانا مذاکرات کے لیے آسٹریا حکام کے شکرگزار ہیں انہوں نے کہا کہ ویانا جاتے ہوئے میں ایران کے ساتھ ماضی میں ہونے والے پلان آف ایکشن’ ہماری کوشش ہےکہ کوآرڈینیٹرز کی طرف سے20 جولائی کو پیش کیے گئے مسودے کی بنیاد پر پورا عمل درآمد کیا جائے۔

    ایران کے لیے امریکی خصوصی ایلچی رابرٹ میلے کا کہنا ہے کہ امریکا معاہدے تک پہنچنے کے لیے نیک نیتی کے ساتھ کوشش کررہا ہےایران کی اس سلسلے میں دلچسپی بہت جلد واضح ہو جائے گی۔ رابرٹ میلے بھی مذاکرات میں شامل ہونے کے لیے ویانا پہنچ رہے ہیں۔

    اُدھر روسی ایلچی میخائل اولیانوف نے مذاکرات کی بحالی سے متعلق کہا ہے کہ جوائنٹ کمپری ہینسیو پلان آف ایکشن کی بحالی جلد دوبارہ شروع ہوگی۔ فریقین پانچ ماہ کے بعد ویانا واپس آ رہے ہیں۔ اس حوالے سے روس بھی معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے تعمیری بات چیت پر تیار ہے۔

    امریکا نے سعودی عرب اور یو اے ای کو میزائل ڈیفنس سسٹم فروخت کرنے کی منظوری دے دی

    خیال رہے ایران اور امریکا کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کا پچھلا دور ماہ جولائی کے دوران دوحہ میں ہوا تھا۔ ایران نے امریکا کےساتھ براہ راست مذاکرات سے انکار کر دیا تھا اس لیے مورا نے ہی دوحہ میں امریکہ کی طرف سے ایران کےساتھ بات چیت کی تھی۔

    ان بالواسطہ مذاکرات کا اسلسلہ دو روز جاری رہا تھا مگر کوئی نتیجہ سامنے نہ آیا تھا۔ امریکا اور ایران کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کا سلسلہ گذشتہ تقریبا ایک سال سے جاری ہے تاکہ 2015 میں ہونے والے معاہدے کی بحالی ممکن ہو جائے۔

    اس سے قبل ایران امریکا بات چیت ماہ مارچ کے دوران اس وقت تعطل کا شکار ہو گئے تھے جب ایران کا اصرار تھا کہ ایرانی حمایت یافتہ تنظیم کو دہشت گرد تنظیم کی فہرست سے نکال سکا ۔ یہ اقدام صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں 2019 کے دوران کیا تھا۔

    2015 میں ہونےوالے معاہدے کے نتیجے میں امریکا نے ایران سے بہت ساری پابندیاں اٹھا لی تھیں۔ لیکن 2018 میں امریکی صدر دونلڈ ٹرمپ نے امریکا کو ایرانی جوہری معاہدے سے الگ کر لیا تھا اور ایران پر پابندیوں کا نئے سرے سے اطلاق کر دیا تھا۔

    امریکا نے روسی صدر کی "گرل فرینڈ” سمیت دیگراہم روسی شخصیات پر نئی…

  • کوٹلی: پی ٹی آئی وزیر کو قتل کیس میں 14 سال بامشقت سزا

    کوٹلی: پی ٹی آئی وزیر کو قتل کیس میں 14 سال بامشقت سزا

    آزاد کشمیر میں تحریک انصاف کے وزیر ملک ظفر اقبال کو قتل کے مقدمے میں 14 سال قید کی سزا اور 10 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی : عدالت کی جانب سے فیصلہ سنانے کے بعد پولیس نے ملک ظفر کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا ملک ظفر اقبال پر الزام تھا کہ انہوں نےآزاد کشمیر کے علاقے کوٹلی میں 2003ء میں کالج طلبہ کے ایک جھگڑے کے بعد اپنے دو درجن کے قریب ساتھیوں کے ہمراہ 21 سالہ نوجوان امیر آصف شاہ نقوی کو گولیاں مار کر قتل کر دیا تھا وہ اس الزام میں پہلے ہی تین سال کے لگ بھگ قید کاٹ چکے ہیں۔

    نامعلوم افراد نے پولیس ملازم کی ناک، کان اور ٹانگ کاٹ دی،کھانا دیر سے ملنے پر بیٹے…

    ملک ظفر 2021 کے انتخابات میں قانون ساز اسمبلی کے حلقہ ایل اے 8 کوٹلی 1 راج محل سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے۔ ظفر اقبال سابق وزیراعظم سردار عبدالقیوم خان نیازی کے دور میں وزیر رہے اور موجودہ وزیراعظم سردار تنویر الیاس کی کابینہ میں ہائیر ایجوکیشن کے وزیر ہیں۔

    "انڈیپینڈنٹ اردو” کے مطابق 2008 میں ضلع قاضی کوٹلی نے ملک ظفر اقبال کو موت کی سزا سنائی تاہم سیشن کورٹ نے انہیں الزامات سے بری کر دیا اس فیصلے کے خلاف مقتول امیر آصف شاہ کے ورثا نے ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی جو 14 سال تک ہائی کورٹ میں زیر کار رہی۔

    سزا سنانے والے ہائی کورٹ کے ڈویژنل بینچ میں جسٹس سردار اعجاز احمد خان اور جسٹس خالد رشید چوہدری شامل تھے۔ ملک ظفر کی جانب سے کیس کی پیروی راجہ محمد شفاعت ایڈوکیٹ اور راجہ محمد ساجد ایڈوکیٹ نے کی۔

    شادی کی دوسری سالگرہ پر بیوی غائب،شوہر نے تلاش کیلئے لگائے ایک کروڑ روپے

    الزام ثابت ہونے پر ہائی کورٹ نے سیشن کورٹ کا بریت کا فیصلہ معطل کر دیا اور ضلع قاضی کے سزائے موت کے فیصلے کو 14 سال قید بامشقت اور 10 لاکھ روپے جرمانے میں بدل دیاملک ظفر کو ممنوعہ اسلحہ رکھنے کا جرم ثابت ہونے پر تین سال قید کی بھی سزا سنائی گئی اس طرح انہیں مجموعی طور پر 17 سال قید بامشقت سنائی گئی-

    مقتول نوجوان امیر آصف شاہ کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ کوٹلی میں کاروبار کرتے تھے ان کے چھوٹے بھائی کا ملک ظفر کے بھائی کے ساتھ کالج سے واپسی پر جھگڑا ہوا جو بعد ازاں 21 سالہ امیر آصف شاہ کے قتل کا باعث بنا۔

    لاہور: اے ٹی ایم مشینوں میں ڈکیتیوں کا انکشاف