Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • 1 ارب 30 کروڑ روپے میں فروخت ہونے والی لکڑی کی کرسی

    1 ارب 30 کروڑ روپے میں فروخت ہونے والی لکڑی کی کرسی

    ہانگ کانگ: گزشتہ دنوں ہانگ کانگ میں لکڑی کی کرسی کی نیلامی 85 لاکھ ڈالر (تقریباً 130 کروڑ پاکستانی روپے) میں ہوئی ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق، اس بیش قیمت لکڑی کی کرسی کا تعلق 17 ویں صدی عیسوی کے چین سے ہے جسے چینی ’’منگ شاہی خاندان‘‘ کے کسی بادشاہ کےلیے بنایا گیا تھا۔

    یہ کرسی ہلکی پھلکی لیکن مضبوط لکڑی سے بنائی گئی ہے جبکہ اسے فولڈ بھی کیا جاسکتا ہے۔اس طرح کی کرسیاں ’’چائنیز ژیاؤیی‘‘ بھی کہلاتی ہیں جو آج بھی بنائی جاتی ہیں اور مہنگے داموں میں فروخت ہوتی ہیں۔

    تاہم آج سے سیکڑوں سال پہلے کے چینی بادشاہ اور شاہی خاندان کے افراد جب شکار پر جاتے تھے تو اسی قسم کی کرسیاں ان کے سامان میں لازماً شامل ہوتی تھیں چائنیز ژیاؤیی پر کندہ کاری کا باریک اور انتہائی نفیس کام کیا جاتا تھا شکار گاہ میں پہنچنے کے بعد یہ کرسیاں کھول دی جاتی تھیں مگر اِن پر صرف اور صرف بادشاہ یا شاہی خاندان کے افراد ہی بیٹھ سکتے تھے-

    اسی بناء پر یہ ’’شاہی شکاری کرسی‘‘ بھی کہلاتی تھی جسے شاہی خاندان سے وابستگی کی علامت سمجھا جاتا تھا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بیجنگ کے عجائب گھر سے دسمبر 2018 میں ایسی ہی ایک اور شاہی شکاری کرسی تقریباً 40 لاکھ ڈالر (تقریباً 62 کروڑ پاکستانی روپے) میں نیلام ہوئی تھی لیکن ہانگ کانگ کے ’’کرسٹیز‘‘ نیلام گھر سے چائنیز ژیاؤیی کی حالیہ نیلامی نے سابقہ ریکارڈ کو بھی بہت پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

  • گرمی کے ستائے لاہوریوں کے لئے بڑی خبر، کب برسے گی بارش؟

    گرمی کے ستائے لاہوریوں کے لئے بڑی خبر، کب برسے گی بارش؟

    محکمہ موسمیات کی لاہور میں بارش کی پیشنگوئی-

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات نے لاہور میں بار ش کی پیشن گوئی کی ہے ج س کے بعد ڈی سی لاہورنے انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے-

    محکمہ موسمیات کی لاہور میں ہفتہ اور اتوار بارش کی پیشگوئی کے بعد متعلقہ ادروں کو ہدایات جاری کردیں۔

    جاری ہدایات کے مطابق ایل ڈبلیو ایم سی ، واسا تیز بارش ہونے کی صورت میں متحرک رہے گے، شہر کے نشیبی پوائنٹس پر بھرپور توجہ دی جائے گی۔

    ڈی سی لاہور کی جانب سے جاری ہدایات میں کہا گیا کہ واسا اپنے تمام ملازمین کو پوائنٹ پر الرٹ رکھے اور واسا کے تمام ڈسپوزل پوری طرح فنکشنل ہوں۔

    ڈی سی لاہور نے کہا کہ اسسٹنٹ کمیشنرز بارش کی صورت میں فیلڈ میں موجود رہیں گے.

    حکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹو ں میں موسم کی صورتحال

  • گھوٹکی ٹرین حادثے پر ترک فنکار جلال اور گلثوم علی کا رد عمل

    گھوٹکی ٹرین حادثے پر ترک فنکار جلال اور گلثوم علی کا رد عمل

    گھوٹکی کے قریب 2 مسافر ٹرینوں میں تصادم کے افسوسناک واقعہ پر ترک فنکاروں نے غم کا اظہار کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : پیر کی علی الصبح گھوٹکی کے قریب ریتی اور ڈھرکی ریلوے اسٹیشنز کے درمیان کراچی سے سرگودھا جانے والی ملت ایکسپریس جب کہ راولپنڈی سے کراچی آنے والی سرسید ایکسپریس کے درمیان تصادم ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں 62 سے زائد افراد جاں بحق اور 100 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

    گھوٹکی کے قریب پیش آنے والے اس افسوناک واقعہ پر صرف پاکستانی ہی نہیں بلکہ ترک فنکار بھی غمزدہ ہیں اور معصوم جانوں کے نقصان پر انہوں نے بھی پاکستانیوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ ترک ڈراما سیریل ’’ارطغرل غازی‘‘ میں عبدالرحمٰن غازی اور صلیجان خاتون کا کردار ادا کرنے والی ترک فنکاروں نے اپنی انسٹااسٹوری میں غم کا اظہار کیا ہے-

    ترک اداکار جلا ل ال (عبدالرحمن غازی) نے اپنی اسٹوری میں جاں بحق اور زخمیوں کی تعداد لکھتے ہوئے غم کا اظہار کیا-

    جبکہ اداکارہ گلثوم علی(صلیجان خاتون) نے کہا کہ انہیں پاکستان کے شہر گھوٹکی میں ٹرینکے خوفناک حادثے پر گہرا دُکھ ہوا ہے انہوں نے حادثے میں متاثرہ افراد اور ان کے خاندانوں کے لئے ہمدردی کا اظہار کیا-

    پاکستانی فنکاروں سمیت”کورولوش عثمان” کی بالا خاتون بھی گھوٹکی ٹرین…

  • اڑن طشتریوں اور خلائی مخلوق کے بارے میں خفیہ امریکی رپورٹ کے کچھ حصے منظر عام پر آگئے

    اڑن طشتریوں اور خلائی مخلوق کے بارے میں خفیہ امریکی رپورٹ کے کچھ حصے منظر عام پر آگئے

    امریکی میڈیا نے امریکی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے مختلف اداروں کے تعاون سے مرتب کی گئی اڑن طشتریوں اور خلائی مخلوق کے بارے میں نئی خفیہ رپورٹ کے کچھ حصے عوام کے سامنے پیش کردیئے ہیں یہ رپورٹ رواں ماہ کے اختتام تک امریکی کانگریس میں پیش کی جائے گی۔

    باغیٹی وی :امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے گمنام سرکاری رپورٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ اگرچہ اُڑن طشتریوں یا خلائی مخلوق کے درست ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے لیکن پھر بھی یہ امکان نظر انداز نہیں کیا جاسکتا کہ ایسی خبریں واقعتاً سچی ہوں آسان الفاظ میں کہا جائے تو یہ رپورٹ ’’بے نتیجہ‘‘ ہے!

    نیویارک ٹائمز نے گمنام سینئر انتظامی عہدیداران کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ گزشتہ 20 سال کے دوران ’نامعلوم اُڑن اشیاء‘یعنی’اُڑن طشتریوں‘ کے ایسے 120 واقعات ریکارڈ پر آچکے ہیں جن کا امریکی فوج کے کسی خفیہ منصوبے یا خفیہ ٹیکنالوجی سے کوئی تعلق نہیں تھا، جبکہ انہیں انتہائی بلندی پر چھوڑے گئے ہیلیئم غبارے بھی قرار نہیں دیا جاسکتا تھا۔

    ان میں بعض مشاہدات کی ویڈیوز امریکی فضائیہ اور بحریہ کے ذمہ داروں نے بھی بنائی ہیں۔

    نیویارک ٹائمز نے اپنی خبر میں لکھا کہ ان تمام مشاہدات سے خلائی مخلوق یا اُڑن طشتریوں کا وجود ثابت تو نہیں ہوتا لیکن ان کی تردید بھی نہیں کی جاسکتی-

    اڑن طشتریاں زمین پر، امریکہ نے فوٹیج جاری کر دی، سنیے اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

    ایسا ہی ایک منظر امریکی بحریہ کے پائلٹوں نے بھی ریکارڈ کیا جس میں کچھ نامعلوم اجسام ہائپر سونک (آواز سے کم از کم پانچ گنا زیادہ) رفتار سے پرواز کرتے دیکھے گئے تھے۔ یہ اجسام کسی اُڑتے ہوئے لٹو کی طرح اپنے محور پر گھوم رہے تھے اور پھر وہ غائب ہوگئے۔

    اس طرح کے تقریباً ایک درجن واقعات ریکارڈ پر بتائے گئے ہیں۔

    ان واقعات کے پسِ پشت کسی خلائی مخلوق کا ہونا تقریباً ناممکن ہے، لیکن امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ایسے واقعات پر نظر رکھنا ضروری ہے کیونکہ یہ امریکا کے دشمنوں، بالخصوص چین اور روس کے جدید ترین آلات ہوسکتے ہیں جو ممکنہ طور پر امریکی جاسوسی میں استعمال کیے گئے ہوں گے-

    امریکی میڈیا کی خبروں میں یہ خیال بھی ظاہر کیا جارہا ہے کہ اس ماہ کے اختتام تک مذکورہ رپورٹ شاید مکمل طور پر عوام کے سامنے پیش نہ کی جائے کیونکہ اس میں بعض نکات ’’انتہائی حساس نوعیت‘‘ کے ہیں۔

    فی الحال یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ خلائی مخلوق اور اڑن طشتریوں کے بارے میں امریکا کی سرکاری رپورٹ میں کیا پیش کیا جائے گا، البتہ ایک بات ضرور یقینی ہے کہ امریکی محکمہ دفاع کے نزدیک اُڑن طشتریوں کا دکھائی دینا اب نظر انداز کرنے کے قابل معاملہ نہیں رہا-

    امریکی پائلٹ نے بھی اڑن طشری دیکھ لی

  • کترینہ کیف سے مشابہہ قرار دینے پر حرامانی کا صارف کو دلچسپ جواب

    کترینہ کیف سے مشابہہ قرار دینے پر حرامانی کا صارف کو دلچسپ جواب

    پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی نے خود کو بالی ووڈ اداکارہ سے مشابہہ قرار دینے والے صارف کو دلچسپ جواب دے دیا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے-

    باغی ٹی وی : اداکارہ حرا مانی سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اپنی نئی نئی پوسٹس اور کیپشنز سے مداحوں کے دل جیت لیتی ہیں لیکن اس بار انہوں نے کترینہ سے مشابہہ قرار دیئے جانے پر جو جواب دیا، اس سے ان کے مداح بے حد محفوظ ہو رہے ہیں-

    حال ہی میں انسٹاگرام پرحرا مانی کی جانب سے شئیر کی گئی تصاویر پر مداح حرا مانی کی کترینہ سے حیران کن مشابہت دیکھ کر حیران ہوگیا تھا اور کمنٹ کرتے ہوئے پوچھا کہ ’یہ حرا مانی ہیں یا کترینہ کیف؟

    حرا مانی نے صارف کے کمنٹ پر ردعمل دیتے ہوئےجواب دیا کہ کترینہ کیف کی بھی ماں، کترینہ کون ہے؟

    اداکارہ نے کمنٹ میں ’مجھے کہتے ہیں حرا مانی‘ بھی لکھا-

    میرا ملالہ سے موازنہ بند کیا جائے وہ مجھ سمیت لاکھوں لوگوں کیلئے متاثر کن شخصیت…

    حرامانی نے بیٹے کو امتحان میں نقل کرنے کا مشورہ کیوں دیا تھا؟

    انٹرنیٹ پر اداکارہ ایمن خان کی ہمشکل کے چرچے

  • سوشل میڈیا چیزوں کو تباہ کررہا ہے      فیروزخان

    سوشل میڈیا چیزوں کو تباہ کررہا ہے فیروزخان

    پاکستانی اداکار فیروز خان کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا چیزوں کو تباہ کررہا ہے۔

    باغی ٹی وی : حال ہی میں ہانیہ عامر اور عاصم ، جنت مرزا اور زینئیر اداکارہ بشریٰ انصاری کے تنازعات کے حوالے سے سوشل میڈیا پر طوفان برپا رہا جس کے میں شوبز شخصیات نے بھی ردعمل دیا ج کے بعد اب اداکار فیروز خان نے اپنا بیان جاری کیا ہے-

    اداکار کے بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ سوشل میڈیا کے ذریعے پھیلنے والے تنازعات ، ایک دوسرے کو نیچا دکھانے سمیت افواہوں اور بے بنیاد خبروں سے تنگ آگئے ہیں۔

    فیروز خان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا کہ سوشل میڈیا چیزوں کو تباہ کررہا ہے –

    جنت مرزا نے بشریٰ انصاری سے معافی مانگ لی

    بشریٰ انصاری کی جنت مرزا سے متعلق بیان پر وضاحت

    جنت مرزا اور بشریٰ انصاری تنازع، ٹک ٹاکرعمر بٹ کی سینئیر اداکارہ پرنامناسب الفاظ…

  • خلیل الرحٰمن قمر کی بیٹی کے نکاح کی تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل

    خلیل الرحٰمن قمر کی بیٹی کے نکاح کی تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل

    معروف ڈرامہ نگار ،شاعر اور ہدایتکار خلیل الرحمٰن قمر کی بیٹی کے نکاح کی تصویریں انٹر نیٹ پر زیر گردش ہیں۔

    باغی ٹی وی : خلیل الرحمٰن قمر کی بیٹی نوشابہ خلیل کے نکاح کی تقریب گزشتہ روز منعقد کی گئی جس میں شوبز کی بھی چند معروف شخصیات نے شرکت کی۔

    ڈرامہ نگار نے اپنی بیٹی کے نکاح کے لیے ایک سادہ تقریب کا انعقاد کیا جبکہ کورونا وائرس کی وجہ سے سماجی فاصلے کا خیال رکھتے ہوئے چند افراد کو ہی مدعو کیا۔

    تصویروں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکار ہمایوں سعید، واسع چوہدری اور ندیم بیگ نے خلیل الرحمٰن قمر کی بیٹی کے نکاح کی تقریب میں شرکت کی-

  • جنوبی افریقہ میں مہاتما گاندھی کی پڑپوتی کو دھوکہ دہی کے الزام میں سات سال قید کی سزا

    جنوبی افریقہ میں مہاتما گاندھی کی پڑپوتی کو دھوکہ دہی کے الزام میں سات سال قید کی سزا

    جنوبی افریقہ کی ایک عدالت نے مہاتما گاندھی کی پڑپوتی کو دھوکہ دہی اور جعلسازی کے الزام میں سات سال قید کی سزا سنائی ہے۔

    باغی ٹی وی : جنعبی افریقہ کی عدالت نے 62 لاکھ رینڈ کی دھوکہ دہی کے الزام میں سزا سنا ئی رینڈ جنوبی افریقہ کی کرنسی ہے اور انڈین روپے میں اس مبینہ دھوکہ دہی کی کل رقم تقریباً 32 لاکھ 50 ہزار روپے تک ہے۔

    پیر کے روز ڈربن کی ایک عدالت نے 56 سالہ آشیش لتا رامگووند کو سزا سنائی۔ آشیش لتا پر صنعتکار ایس آر مہاراج کو دھوکہ دینے کا الزام ہے۔

    ایس آر مہاراج نے مبینہ طور پر انھیں انڈیا سے ایک کھیپ درآمد کرنے اور کسٹم ڈیوٹی کو کلیئر کرنے کے لیے 62 لاکھ رینڈ دیے۔ تاہم اصل میں اتنی کسٹم ڈیوٹی تھی ہی نہیں۔ لتا سے یہ وعدہ بھی کیا گیا تھا کہ ان کو منافع کا حصہ دیا جائے گے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ کیس 2015 کا ہے۔ جب آشیش لتا کے خلاف مقدمے کی سماعت کا آغاز ہوا تو جنوبی افریقہ کی قومی پراسیکیوشن اتھارٹی (این پی اے) کے بریگیڈیئر ہنگوانی مولود جی نے کہا تھا کہ لتا نے مبینہ طور پر ممکنہ سرمایہ کاروں کو جعلی رسیدیں اور دستاویزات دکھا کر راضی کرنے کی کوشش کرتے ہوئے یہ بتایا کہ لیلن کے تین کنٹینر انڈیا سے آ رہے ہیں۔

    اس وقت آشیش لتا کو 50 ہزار رینڈ کی ضمانت پر رہا کیا گیا تھا۔

    پیر کو سماعت کے دوران عدالت کو بتایا گیا کہ آشیش لتا نے اگست 2015 میں ‘نیو افریقہ الائنس فٹ ویئر ڈسٹری بیوٹرز’ کے ڈائریکٹر ایس آر مہاراج سے ملاقات کی تھی-

    آشیش لتا نے مہاراج کو بتایا تھا کہ انھوں نے ‘جنوبی افریقی ہسپتال گروپ نیٹ کیئر’ کے لیے کپڑے کے تین کنٹینر منگوائے ہیں۔

    مقامی میڈیا میں شائع ہونے والی اطلاعات کے مطابق آشیش لتا کے خاندانی پس منظر اور نیٹ کیئر دستاویزات دیکھ کر مہاراج نے اس قرض کے لیے ان سے تحریری معاہدہ کیا تھا تاہم بعد میں جب انھیں دھوکہ دہی کے بارے میں پتا چلا تو انھوں نے آشیش لتا کے خلاف فوجداری کا مقدمہ درج کرایا۔

    واضح رہے کہ آشیش لتا انسانی حقوق کے معروف کارکن الہ گاندھی اور مرحوم میوا رامگووند کی بیٹی ہیں۔ الہ گاندھی منی لال گاندھی کی بیٹی ہیں جو مہاتما گاندھی کے چار بیٹوں میں سے دوسرے نمبر پر تھے۔

  • میں نے اکیلے ہی سلمان خان کا پورا کیریئر ختم کردیا    کمال آر خان کا دعویٰ

    میں نے اکیلے ہی سلمان خان کا پورا کیریئر ختم کردیا کمال آر خان کا دعویٰ

    بھارتی فلمی ناقد کمال آر خان المعروف کے آر کے کا کہنا ہے کہ انہوں نے سلمان خان کا فلمی کیریئر ختم کردیا ہے۔

    باغی ٹی وی : بالی ووڈ معروف اداکار سلمان خان کی فلم ’رادھے‘ پر منفی تجریہ کرنے والے کمال آر خان کی جانب سے تنقید کا سلسلہ برقرار ہے اور پچھلے کئی روز سے ٹوئٹر پرسلمان خان کے خلاف توہین آمیز بیانات دے رہے ہیں۔

    آج پھر ایک بار کےآرکے نےاپنے ٹوئٹ میں کہا ہےکہ بالی وڈ کے غنڈے بھائی کا دُکھ مجھ سے دیکھا نہیں جاتا، ایک اکیلے ناقد نے اس بیچارے کا پورا کیریئر ختم کردیا۔


    ساتھ ہی کے آر کے نے کہا کہ لیکن کیریئر تھا ہی کہاں؟ ایکٹنگ کا ’اے‘ نہیں آتا، زبردستی کا اسٹار تھا، بس مجھے لوگوں کو بتانے میں تھوڑا وقت لگا۔

    رپورٹس کے مطابق سلمان خان نے کمال خان کے توہین آمیز بیانات کے خلاف مقامی عدالت میں درخواست دائر کردی ہے۔سلمان خان نے ناقدکے خلاف پہلے ہی ہتک عزت کا مقدمہ دائر کر رکھا ہے –

    واضح رہے کہ اس سے قبل کےآرکے نے کہا تھا کہ میں نے فلموں کےریویو کرنا چھوڑ دیا تھا تاہم بالی وڈ والوں نے دوبارہ مجبور کیا، مجھے ریویو کرنے سے صرف عدالت کے ذریعے روکا جاسکتا ہے، ایک بار بھارت سے چلاگیا تو پھر کوئی نہیں روک پائے گا اور اگر میں ہندوستان چھوڑوں گا تو مجھے افسوس ہوگا بالی ووڈ کے لوگوں کا تاحیات بھائی چارہ ختم ہو چکا ہو گا-

    کمال آر خان نے کہا تھا کہ بہتر ہے مجھے زیادہ پریشان نہ کیا جائے ورنہ میرے پاس بالی وڈ والوں سے متعلق بہت سی ویڈیوز اور تصاویر ہیں جنہیں وائرل کر کے سب کے راز فاش کرسکتا ہوں۔

    کمال آر خان نے سلمان خان کو کیا دھمکی دی؟

    سلمان خان کی فلم پر منفی تجزیہ: میکا سنگھ کا کمال آر خان کیخلاف گیت بنانے کا فیصلہ

    سلمان خان پر تنقید کرنے والے کمال آر خان کی بھارت چھوڑنے کی دھمکی

  • یاسر نواز کی حکومت سے کورونا ٹیون کی جگہ سورۃ رحمٰن کی تلاوت لگانے کی اپیل

    یاسر نواز کی حکومت سے کورونا ٹیون کی جگہ سورۃ رحمٰن کی تلاوت لگانے کی اپیل

    پاکستانی اداکار ومیزبان یاسر نواز نے حکومت سے موبائل پر لگی کورونا ٹیون کو تبدیل کرکے سورہ رحمان کی تلاوت لگانے کی اپیل کر دی ہے۔

    باغی ٹی وی :اداکار یاسر نواز کا ایک اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں انہوں نےحکومت سے درخواست کی ہے کہ ’موبائل فون پر لگی کرونا ٹیون تبدیل کرکے سورہ رحمان کی تلاوت لگادی جائے تاکہ عوام ڈپریشن سے نکل کر تھوڑا سکون حاصل کرسکیں۔‘

    یاسر نواز کی اس پوسٹ پر ڈرامہ تجزیہ نگار اور سوشل میڈیا انفلوئینسز خاتون لُبنیٰ فریاد نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ میرے دل کی بات کر دی میرے بچے نے دل خوش کردیا –

    انہوں نے کہا کہ ٹینشن سے بھری زندگی اپنے کسی پیارے سے دل ہلکا کرنے کے لیے فون کرو کرونا کا میسج پھر ٹینشن میں ڈال دتیا ہے ہم سب کو کرونا کیا ہے پتہ چل گیا ہے پلیز کرم کریں یہ رنگ ٹون ختم کردیں اللہ کا کلام سنکر واقعی دل کو سکون ملتا ہے-

    جبکہ دیگر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی یاسر نواز کی پوسٹ کی تائید کی جا رہی ہے-