Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • کیا شنیرا اکرم کا کیفے کھولنے جا رہی ہیں؟

    کیا شنیرا اکرم کا کیفے کھولنے جا رہی ہیں؟

    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ اور سماجی کارکن شنیرا اکرم کیفے کھولنے پر غور کر رہی ہیں-

    باغی ٹی وی : سنیرا اکرم سوشل میڈٰیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور مداحوں کو اپنے روزمری کے بارے میں اگہ کرتی رہتی ہیں گزشتہ روز شنیرا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں وسیم اکرم سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا تھا کہ ہماری بیٹی نے ابھی نان میں ایک ٹِم ٹیم (آسٹریلوی چاکلیٹ بسکٹ) لپیٹا اور کھا لیا۔


    اُنہوں نے کہا تھا کہ یہ کھانے کے بعد عائلہ نے کہا یہ اب تک کی سب سے مزیدار چیز تھی اور میرے خیال میں وہ اپنی کثیر الثقافت کو بہت اچھی طرح قبول کررہی ہے۔


    شنیرا کے اس ٹوئٹ پر ردّعمل دیتے ہوئے عُمر نامی صارف نے پوچھا کہ اس کے بعد آپ کیا لائیں گی؟ ویجیمائٹ پراٹھا؟


    صارف کے سوال کا جواب دیتے ہوئے شنیرا نے کہا کہ آپ بہت عقلمند ہیں اور مزید کہا کہ مجھے ابھی ایک کیفے کھولنے کی ضرورت ہے۔
    https://twitter.com/_UmairKhalid/status/1402582346503639042?s=20
    جبکہ ایک صارف نے تو باقعادہ وہسے پراٹھے کی تصویر بھی شئیر کی-

    شنیرا کے اس ٹوئٹ پر جہاں صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے تو وہیں وسیم اکرم نے بھی رد عمل دیا-


    وسیم اکرم نے اہلیہ کے ٹوئٹ پر ردّعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ بیوی آپ لوگوں کو یہ تو بتائیں کہ آخر یہ ٹِم ٹیم ہوتے کیا ہیں۔

    جس پر شنیرا نے مداحوں کو بتایا کہ ٹِم ٹیم بسکٹ آسٹریلیا کے مشہور چاکلیٹ بسکٹ ہیں-

  • خواجہ سرا ماڈل کامی سد کا ایمان علی کے بیان پر شدید ردعمل

    خواجہ سرا ماڈل کامی سد کا ایمان علی کے بیان پر شدید ردعمل

    پاکستان کی پہلی خواجہ سرا ماڈل و اداکارہ کامی سد نے ایمان علی کے خود کو خواجہ سرا قرار دینے والے بیان پر شدید ردّعمل کا اظہار کیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : ایمان علی نے چند دن قبل واسع چوہدری کے پروگرام ’گھبرانا منع ہے‘ میں شرکت کی تھی انہوں نے پروگرام میں بتایا تھا کہ انہوں نے محب وطن ہونے کی وجہ سے ماضی میں بھارت میں کام کرنے سے انکار کیا جب کہ مرد حضرات کے کرداروں کو اہم کرنے پر انہوں نے متعدد پاکستانی فلموں میں بھی کام سے معذرت کی۔

    مذکورہ پروگرام میں ایمان علی نے اپنے کیریئر اور ازدواجی زندگی پر بھی کھل کر بات کی تھی جب کہ انہوں نے اپنی خوبصورتی سے متعلق دوسرے لوگوں کی جانب سے تعریفیں کیے جانے پر بھی بات کی تھی۔

    ایمان علی کا کہنا تھا کہ میں یہ کافی انٹریوز میں کہہ چکی ہوں کہ مجھے اپنا ظاہر بالکل بھی پسند نہیں حالانکہ لوگ مجھے بے حد پسند کرتے ہیں اور وہ کہتے ہیں کہ آپ بہت خوبصورت ہیں لیکن جب میں خود کو شیشے میں دیکھتی ہوں تو مجھے لگتا ہے لوگ جھوٹ بول رہے ہیں اور صرف یہی نہیں میں جب موبائل میں سیلفیاں لیتی ہوں تو مختلف زاویوں سے لینے کی کوشش کرتی ہوں کہ شاید اچھی آجائے لیکن پھر خود کو دیکھتی ہوں تو لگتا ہے کوئی خواجہ سرا کھڑا ہے۔

    رابعہ انعم نے ایمان علی کو خود کو ’خواجہ سرا‘ جیسا قرار دینے پربیوقوف قراردیا

    ایمان علی کے اس بیان پر جہاں سوشل میڈیا صارفین نے اُنہیں خوب تنقید کا نشانہ بنایا تو وہیں پاکستان کی پہلی خواجہ سرا ماڈل و اداکارہ کامی سد نے بھی شدید ردعمل دیا-

    کامی سد نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسٹوری میں جاری کیے گئے پیغام میں ایمان علی سے مخاطب ہوکر کہا کہ خواجہ سرا ہونے میں کوئی بُرائی نہیں ہے کیونکہ ہم بھی اللہ تعالیٰ کی ہی بنائی ہوئی مخلوق ہیں۔

    خواجہ سرا ماڈل نے کہا کہ جس طرح آپ ایک عورت ذات ہوکر نارمل زندگی گُزار رہی ہیں، اسی طرح خواجہ سرا ہونا بھی نارمل ہے لیکن مجھے یہ سمجھ نہیں آتا کہ لوگ اس لفظ کو کسی کی توہین کے لیے کیوں استعمال کرتے ہیں۔

    اُنہوں نے مزید کہا کہ خُدا کے لیے ہمیں خواجہ سرا برادری کے لیے اپنے نظریات کو تبدیل کرنا ہوگا۔

    خود کو دیکھتی ہوں تو لگتا ہے جیسے کوئی خواجہ سرا کھڑا ہے ایمان علی

  • ایپل کمپنی کو نوجوان لڑکی کی برہنہ تصاویر لیک کرنے پر بھاری ہرجانہ

    ایپل کمپنی کو نوجوان لڑکی کی برہنہ تصاویر لیک کرنے پر بھاری ہرجانہ

    ایپل کمپنی کو لڑکی کی برہنہ تصاویر لیک کرنے پر بھاری ہرجانہ ادا کرنا پڑا-

    باغی ٹی وی :غیر ملکی میڈیا رپورٹ مطابق ایپل کمپنی کے ملازم نے نوجوان لڑکی کے آئی فون سے اس کی برہنہ تصاویر لیک کردیں جب کہ کمپنی نے ملازم کو نوکری سے نکال کر لڑکی کو ہرجانہ ادا کردیا۔

    رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ 2016 میں پیش آیا جب امریکی ریاست کیلفورنیا کے شہر اریگون کی 21 سالہ لڑکی نے اپنے آئی فون میں معمولی خرابی پر اپنا موبائل ایپل کمپنی کو مرمت کے لیے دیا تاہم کچھ دن بعد لڑکی کی کلاس فیلو نے اسے بتایا ’تمہاری فیس بک پروفائل سے تمہاری 10 برہنہ تصاویر شیئر ہوئی ہیں۔


    متاثرہ لڑکی کے مطابق میں نے فوراً سے وہ تصاویر ڈیلیٹ کردی تاہم تب تک متعدد لوگ اسے اپنے پاس محفوظ کرچکے تھے جس پر میں نے ’ایپل‘ کے خلاف عدالت سے رجوع کیا-

    تحقیقات میں امکشاف ہوا کہ ایپل کے دو تکنیکی ماہرین نے اس کی 10 تصاویر "کپڑے اتارنے کے مختلف مراحل میں اور ایک ویڈیو” اپنے ذاتی فیس بک پیج پر شائع کیں ، اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ اس نے خود انھیں پوسٹ کیا تھا۔

    تاہم بعد ازاں کمپنی نے خاتون کے وکیل سے رابطہ کرکے انہیں ہرجانہ دینے کا اعلان کرتے ہوئے معاملہ عدالت کے باہر ہی حل کردیا۔

    ’ایپل‘ کی جانب سے لڑکی کو دیےے جانے والے معاوضے کی تفصیلات سامنے نہیں آسکیں البتہ لڑکی کے وکیل کی جانب سے 5 ملین ڈالر کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

    دوسری جانب کمپنی کے ترجمان نے رازداری کی خلاف ورزی کو "قابل فہم” قرار دیتے ہوئے بتایا کہ کمپنی نے اسے "انتہائی سنجیدگی سے لیا ہے۔”

    ترجمان کا کہنا تھا کہ لڑکی کے جذبات کو جو ٹھیس پہنچی اس کی تلافی ہم نے معاوضہ دے کر کی اور کوتاہی کرنے والے ملازم کو بھی نوکری سے نکال دیا ہے۔

    ترجمان نے کہا کہ کسٹمرز کی رازداری کا خیال رکھتے ہیں اور ان کے ڈیٹا کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہوتی ہے-

  • ناسا 20 سال سے زائد عرصہ میں پہلی بار سب سے بڑے چاند گینیمڈ کی انتہائی قریبی تصویر لینے میں کامیاب

    ناسا 20 سال سے زائد عرصہ میں پہلی بار سب سے بڑے چاند گینیمڈ کی انتہائی قریبی تصویر لینے میں کامیاب

    امریکی خلائی ادارے ناسا کے جونو مشن نے جوپیٹر (مشتری) کے چار چاندوں میں سے ایک گینیمیڈ کی تصاویر بھیجی ہیں۔

    باغی ٹی وی : مشتری نظام شمسی کا سب سے بڑا قدرتی سیارچہ اور سب سے بڑا چاند ہے یہ تصاویر تقریباً ایک ہزار کلو میٹر کے فاصلے سے لی گئی ہیں گذشتہ 20 سال سے زیادہ عرصے کے دوران یہ پہلا موقع ہے کہ کوئی خلائی جہاز گینیمیڈ کے اتنا قریب پہنچ پایا ہے۔


    جونو مشن کے لیے یہ ایک بہترین موقع تھا اس کے مقاصد میں مشتری پر تحقیق شامل ہےجوپیٹر آئسی مون ایکسپلورر یا جوس مشتری کے دو گیلیلیئن چاند (كاليستو اور یوروپا) کے قریب سے گزرے گا اس کے بعد یہ گینیمیڈ کے مدار میں داخل ہوجائے گا۔ یہ مشن سنہ 2032 میں متوقع ہے۔

    جونو سے موصول ہونے والی تصاویر میں انتہائی باریکی سے اس بڑے چاند کو دکھایا گیا ہے۔ ان تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گینیمیڈ کی سطح پر شگاف ہیں۔

    ان تصاویر کا موازنہ ناسا کے مشن گلیلیو (1995 سے 2003) اور وائجر (1979) کی تصاویر سے کیا جائے گا تاکہ یہ معلوم ہوسکے کہ وقت کے ساتھ گینیمیڈ میں کیا تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں۔

    سان انٹونیو میں واقع ساؤتھ ویسٹ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ سے تعلق رکھنے والے جونو کے مرکزی محقق سکاٹ بولٹن کا کہنا ہے کہ ’گذشتہ ایک نسل کے دوران یہ پہلی بار ہوا ہے کہ کوئی خلائی جہاز اس عظیم چاند کے اتنا قریب پہنچا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم سائنسی نتائج اخذ کرنے سے قبل اپنا وقت لیں گے۔ لیکن تب تک ہم خلا میں موجود اس چیز پر تعجب کرسکتے ہیں

    گینیمیڈ، کالستو اور یوروپا کے متعلق حیران کُن بات یہ ہے کہ ان سب میں ممکنہ طور پر اپنی برفیلی سطح کے نیچے پانی کے سمندر ہیں۔

    ناسا کا کہنا ہے کہ وہ جونو کی جانب سے لی گئی گینیمیڈ کی رنگین تصاویر جلد جاری کریں گے۔

  • فردوس عاشق اعوان اور قادر مندو خیل کی لڑائی میں جاوید چوہدری کی بے بسی

    فردوس عاشق اعوان اور قادر مندو خیل کی لڑائی میں جاوید چوہدری کی بے بسی

    فردوس عاشق اعوان اور قادر مندو خیل کی درمیان کرپشن کے خلاف لڑائی کے سوشل میڈیا پر چرچے ہیں یہاں تک کہ ٹوئٹر پر#QadirMandoKhel ، #JavedChaudhry اور #FirdousAshiqAwan ٹاپ ٹریند پر ہے-

    باغی ٹی وی : وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان اور پیپلزپارٹی کے رہنما قادر مندو خیل کے درمیان کرپشن کے الزامات پر نجی چینل ایسپریس کے پروگرام میں تلخ کلامی ہوگئی تھی –

    نجی چینل کے شو میں مسلم لیگ نون کی رہنما عظمیٰ بخاری بھی شریک تھیں، میزبان فردوس عاشق اعوان اور قادر مندوخیل کو چُپ کرواتے رہے لیکن وہ دونوں ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ کرنے سے باز نہیں آئے۔

    پروگرام میں فردوس عاشق اور قادر مندوخیل میں نوک جھونک اس نہج پر پہنچ گئی تھی کہ میزبان کو وقفہ لینا پڑا۔

    تاہم اب سوشل میڈیا پر سیاستدانوں کی لڑائی کا ویڈیو کلپ شئیر ہونے کے بعد معروف سیاسی شخصیات سمیت عوام کی جانب سے جہاں اس ویڈیو کی بھر پور مذمت کی جا رہی ہے اور فردوس عاشق اعوان اور قاسم مندو خیل کی اس اقدام پر تنقید کی جا رہی ہے وہیں ٹوئٹر پر صارفین کی جانب سے مزاحیہ میمز بھی شئیر کی جا رہی ہیں –

    بعض صارفین نے جہاں میزبان جاوید چوہدری پر مزاحیہ میمز شئیر کیں وہیں انہیں تنقید کا بھی نشانہ بنایا گیا صارفین نے کہا کہ جاوید چوہدری نےبدترین لڑائی کو روکنے کے لئے ایک انچ بھی نہیں حرکت کی. اس کے مہمان سخت الفاظ کا تبادلہ کرتے رہتے ہیں لیکن وہ یہ سب دیکھتا رہا لیکن اس کے کالموں میں ،،،”مختلف دنیا میں ایک مختلف فرد”-

    صارفین نے کہا کہ جاویدچوہدری اور ان کی ٹیم کے لئےسنجیدہ اقدام اٹھائے جائیں ان پروگراموں نے پاکستان کے لئے گیمنگ اور الزام تراشی کے لئے کچھ اچھا نہیں کیا۔ اسے اب رکنا چاہئے۔


    https://twitter.com/asadh004/status/1402913271548612608?s=20

  • چین میں گذشتہ 15 ماہ سے ایک نامعلوم منزل کی جانب گامزن ہاتھیوں کا گروہ

    چین میں گذشتہ 15 ماہ سے ایک نامعلوم منزل کی جانب گامزن ہاتھیوں کا گروہ

    چین میں ہاتھیوں کا ایک گروہ گذشتہ 15 ماہ سے ایک نامعلوم منزل کی جانب چلے جا رہا ہے ہاتھیوں کے گشت کرتے اس جھنڈ نے پورے چین میں شہرت حاصل کر لی ہے-

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر رساں ادارے بی بی سی کے مطابق ہاتھیوں کے اس جھنڈ کو ژیانگ کے قصبے کے قریب چین میںایک جنگل میں سوتے ہوئے دیکھے گئے کیونکہ اس علاقے میں تیز بارشیں ہوئی تھیں اور ان بارشوں کی وجہ سے ان کے سفر کرنے کی رفتار سست پڑ گئی تھی۔

    رپورٹ کے مطابق یہ ہاتھی گذشتہ 15 ماہ سے سفر کر رہے ہیں اور اپنے مخصوص علاقے سے 500 کلومیٹر کا سفر طے کر چکے ہیں۔

    ادھر چین کے حکام ان ہاتھیوں کے سفر پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں جو بہت سے جنگلات، کھیتوں،شہروں اور دیہاتوں سے گزرتے ہوئے یہاں پہنچے ہیں۔

    فوٹو بشکریہ بی بی سی

    بی بی سی نے سرکاری نشریاتی ادارے سی جی ٹی این کے غوالے سے بتایا کہ حکومت نے ان ہاتھیوں پر نظر رکھنے کے لیے 14 ڈرون اور 500 افراد تعینات کیے ہیں تاکہ ان ہاتھوں کو محفوظ راستہ فراہم کیا جا سکے یہاں تک کہ ان ہاتھیوں کو جنوب مغرب کی طرف جانے دینے کے لیے سڑکیں بند کر دی گئی ہیں۔

    فوٹو بشکریہ بی بی سی

    ماضی میں ان ہاتھیوں کا رخ موڑنے کی کوششیں کامیاب نہیں ہو سکیں لیکن لگتا ہے کہ اب یہ ہاتھی واپس اپنے علاقے کی جانب رخ کر رہے ہیں جو کہ چین کے جنوب مغربی یونان صوبےمیں مینگیانگزی کے نیچر ریزور میں قائم ہے۔

    اس جھنڈ میں بچوں سمیت 15 ہاتھی ہیں یونان صوبے کے آگ بجھانے والے ادارے کے اہلکاروں کے مطابق ایک نر ہاتھی جھنڈ سے الگ ہو کر چار کلو میٹر دور موجود ہے۔

    رپورٹ کے مطابق ان جانوروں نے لاکھوں ڈالر کی مالیت کی کھڑی فصلیں اپنی خوراک بنا لی ہیں۔ اُنھوں نے اپنے راستے میں عمارتوں کو نقصان بھی پہنچایا اور کئی جگہوں پر گھروں کے دروازوں اور کھڑکیوں میں اپنی سونڈیں ڈالیں۔

    یہ واضح نہیں ہو سکا کہ ان ہاتھیوں نے اپنے علاقے کو چھوڑ کر سفر کیوں اختیار کیا ہے اور اس معاملے میں پوری دنیا نے دلچسپی لینا شروع کر دی ہے۔

    کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ کوئی ناتجربہ کار ہاتھی اس پورے جھنڈ کو لے کر نکل پڑا ہے اور بعض لوگوں کا خیال ہے کہ ہاتھی اب نیا علاقہ ڈھونڈ رہے ہیں جبکہ سائنسدانوں کا کہنا ہے اس سے پہلے ہاتھیوں نے کبھی اتنا طویل سفر طے نہیں کیا ہے۔

  • خیبر پختونخوا حکومت کا محکمہ خوراک کو ڈیجیٹائز کرنے کا فیصلہ

    خیبر پختونخوا حکومت کا محکمہ خوراک کو ڈیجیٹائز کرنے کا فیصلہ

    خیبر پختونخوا حکومت کا ڈیجیٹل گورنس کی طرف ایک اور اہم قدم –

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے محکمہ خوراک کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے ڈیجیٹائز کرنے کا فیصلہ کیا ہے-

    فوڈ ڈیپارٹمنٹ کب تک ڈیجیٹائز ہو جائے گا اور اس سے کیا فوائد حاصل ہو ں گے اور کیا سوچ کر یہ فیصلے کئے گئے ہیں اس حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیر خوراک خیبر پختونخوا نے نجی ٹی وی چینل کے ٹاک شو میں بتایا کہ انشاءاللہ ہماری کوشش ہے کہ اگلے 3 سے 6 مہینے تک ہم فوڈ ڈیپارٹمنٹ کے سارے سسٹمز کوڈیجیٹائز کر دیں-

    وزیر خوراک عاطف خان نے کہا کہ اس میں پہلا کام ہو گا کہ ٹرنسپورٹیشن سرکاری گند م کی جتنی بھی ہوتی ہو چاہے وہ درآمد ہو یا برآمد ہو یا پیسکو سے آنی ہو ٹرک سے لے کر اس کے گودام تک ٹرک کی بھی راستے میں ٹریکنگ ہوتی رہے کی کہ پتہ چلتا رہےگا ٹرک کہاں کہاں سے آیا ہے کیونکہ پچھلے ادوار میں ایسا ہوا کہ بیچ میں سے ٹرک میں ٹرانسپوریشن کے دوران گندم غائب ہو جاتی تھی-

    انہوں نے کہا کہ دوسرا گوداموں کا کام ہو گا ابھی گوداموں میں رجسٹرز کا سسٹم ہے تو رجسٹر کو تو کوئی بھی پھاڑ سکتا ہے جلا سکتا ہے چوری کر سکتا ہے تو ہرایک گودام کو کمپیٹرائز کریں گے اور یہاں پر روزانہ کے حساب سے ہر گودام میں جتنی گندم آتی ہے جاتی ہے اس کا ٹوٹل ہمارے پاس ریکارڈ موجود ہوگا یہاں سے ہم پشاور میں بیٹھے ہوئے ایک بٹن پر کلک کر کے پورے صوبے کے گوداموں کا حساب دیکھ لیں گے-

    وزیر خوراک خیبر پختونخوا نے کہا کہ مشکل تو ہر جگہ آئے گی جیسے وزیراعظم عمران خان نے ایک سلسلہ شروع کیا ہوا ہے تو کتنےلوگوخ کی مخالفت ہے آج اگر ان سے پولیٹیکل ڈیل کر لے تو سارے مسئلے ہی ختم ہو جائیں گے یہ جلوس اور گورنمنٹ کے خلاف تحریک ختم ہو جائے گی-

    انہوں نے کہا کہ ہم جس کمٹمنٹ پر آئے ہیں ہمارا تو مقصد ہے کہ ہم نے چند لوگوں کو جو کہ ناجائز پیسہ کما رہے ہیں ہم نے ان کو تو نہیں خوش کرنا ہم نے تو عوام کو انشاءاللہ خوش کرنا ہے اور اگر کچھ لوگوں کو ناراض کرنے سےعوام کو خوش کر پائے تو یہ ہماری کامیابی ہو گی یہی ہمارا مقصد ہے –

    عاطف خان نے بتایا کہ ہم نے اپنے ڈیپارٹمنٹ کی ضروریات بجٹ میں ڈال دی ہیں تو جیسے ہی بجٹ منظور ہو گا ہم اپنا پراسیس شروع کر دیں گے اور کوشش یہ ہو گی کہ 3 سے لے کر 6 مہینے تک جتنا ہم اس کو ڈیجیٹایز کر سکیں جو ساری مارکیٹس کا وہ لوکیشن کے حوالے سے بہت زیادہ جگہ ہو گی اس میں ہو سکتا ہے تھوڑا زیادہ ٹائم لگ جائے لیکن یہ گودام اور فلور ملز کا اور ٹرانسپورٹیشن سسٹم کی ٹریکنگ میری پوری کوشش ہو گی کہ 3 سے 6 مہینے تک لاگو کر دیں-

  • رابعہ انعم نے ایمان علی کو خود کو ’خواجہ سرا‘  جیسا قرار دینے پربیوقوف قراردیا

    رابعہ انعم نے ایمان علی کو خود کو ’خواجہ سرا‘ جیسا قرار دینے پربیوقوف قراردیا

    سابق نیوز کاسٹر اور ٹی وی میزبان رابعہ انعم نے اداکارہ ایمان علی کا خود کو ’خواجہ سرا‘ جیسا قرار دینے پر سخت ناگواری کا مظاہرہ کیا ہے-

    باغی ٹی وی:ایمان علی نے چند دن قبل واسع چوہدری کے پروگرام ’گھبرانا منع ہے‘ میں شرکت کی تھی انہوں نے پروگرام میں بتایا تھا کہ انہوں نے محب وطن ہونے کی وجہ سے ماضی میں بھارت میں کام کرنے سے انکار کیا جب کہ مرد حضرات کے کرداروں کو اہم کرنے پر انہوں نے متعدد پاکستانی فلموں میں بھی کام سے معذرت کی۔

    مذکورہ پروگرام میں ایمان علی نے اپنے کیریئر اور ازدواجی زندگی پر بھی کھل کر بات کی تھی جب کہ انہوں نے اپنی خوبصورتی سے متعلق دوسرے لوگوں کی جانب سے تعریفیں کیے جانے پر بھی بات کی تھی۔

    اداکارہ ایمان علی نے کہا کہ وہ شادی شدہ زندگی سے بہت لطف اندوز ہورہی ہیں ہر وقت گھومنا پھرنا اور اپنے شوہر بابر کے ساتھ پورا پورا دن نیٹ فلکس دیکھ کر ٹائم گزارنا اچھا لگ رہا ہے، حالانکہ شادی سے پہلے مجھے گھومنا اچھا نہیں لگتا تھا اس کی وجہ بھی اداکارہ نے بتائی کہا کیوںکہ لوگ خود جتنے برے ہوتے ہیں ان کی سوچ ان سے بھی زیادہ گندی ہوتی ہے۔

    خود کو دیکھتی ہوں تو لگتا ہے جیسے کوئی خواجہ سرا کھڑا ہے ایمان علی

    ایک سوال کے جواب میں اداکارہ ایمان علی کا کہنا تھا کہ میں یہ کافی انٹریوز میں کہہ چکی ہوں کہ مجھے اپنا ظاہر بالکل بھی پسند نہیں حالانکہ لوگ مجھے بے حد پسند کرتے ہیں اور وہ کہتے ہیں کہ آپ بہت خوبصورت ہیں لیکن جب میں خود کو شیشے میں دیکھتی ہوں تو مجھے لگتا ہے لوگ جھوٹ بول رہے ہیں اور صرف یہی نہیں میں جب موبائل میں سیلفیاں لیتی ہوں تو مختلف زاویوں سے لینے کی کوشش کرتی ہوں کہ شاید اچھی آجائے لیکن پھر خود کو دیکھتی ہوں تو لگتا ہے کوئی خواجہ سرا کھڑا ہے۔

    اداکارہ کی جانب سے خود کو ’خواجہ سرا‘ جیسا قرار دیے جانے پر اب ٹی وی میزبان رابعہ انعم نے ان پر تنقید کرتے ہوئے انہیں ’بے وقوف‘ قرار دیا ہے۔

    رابعہ انعم نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ کوئی ایسے بے وقوف اداکاروں کا منہ بند کروا دے یار وہ آئے روز انتہا درجے کی بے وقوفی کی باتیں کرتے ہیں ۔

    رابعہ انعم نے لکھا کہ اب ایمان علی کو لگتا ہے کہ ’خسرا یا خواجہ سرا‘ کا لفظ استعمال کرنا انتہائی خوشگوار احساس ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ ایسے لوگ ٹی وی شوز میں پیسوں کے عوض شرکت کرتے ہیں۔

  • تربیلا ڈیم میں مٹی آجانے سے بجلی کی پیداوار بند،مشینری کو بھی نقصان پہنچنے کا خدشہ

    تربیلا ڈیم میں مٹی آجانے سے بجلی کی پیداوار بند،مشینری کو بھی نقصان پہنچنے کا خدشہ

    تربیلا ڈیم میں مٹی آجانے سے بجلی کی پیداوار بند ہوگئی-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق تربیلا ڈیم میں مٹی آجانے سے بجلی کی پیدوار بند ہو گئی ہے جبکہ مشینری کو بھی نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے –

    لیسکو ذرائع کے مطابق تربیلا سے ہی 3 ہزار میگاواٹ سے زائد پیداوار میں کمی کا سامنا ہے مجموعی شارٹ فال 6 ہزار میگاواٹ سے زائد ہوگیا بجلی کے بحران کی وجہ سے لاہور سمیت پنجاب بھر میں غیر اعلانی لوڈشیڈنگ عروج پر پہنچ گئی ہے۔

    اس موقع پر حکام کا کہنا ہے کہ تربیلا سے بجلی کی پیدوار آنے میں 2 دن کا وقت لگے گا۔

    حکام کے مطابق لیسکو میں بجلی کی طلب 5 ہزارمیگا واٹ سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ بجلی کی سپلائی چار ہزار میگاواٹ کے قریب ہے، شارٹ فال ایک ہزار میگاواٹ سے بڑھ گیاہے ۔

    لیسکو ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کی پیدوارا میں کمی کی وجہ سے ملک میں بجلی کا بحران شدت اختیار کر گیا گرمی کے ساتھ لاہور سمیت مختلف شہروں میں غیر اعلانیہ بجلی کی بندش ہے، گنجان آبادیوں میں بجلی کی بندش کا زیادہ سامنا ہے۔

    واضح رہے کہ پنجاب سمیت ملک بھر میں شیدید گرمی کی لہر کے باوجود لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے –

  • خود کو دیکھتی ہوں تو لگتا ہے جیسے کوئی خواجہ سرا کھڑا ہے      ایمان علی

    خود کو دیکھتی ہوں تو لگتا ہے جیسے کوئی خواجہ سرا کھڑا ہے ایمان علی

    پاکستان کی معروف ماڈل و اداکارہ ایمان علی کا کہنا ہے کہ خود کو دیکھ کر لگتا ہے جیسے کو ئی خواجہ سرا کھڑا ہے-

    باغی ٹی وی:ایمان علی نے چند دن قبل واسع چوہدری کے پروگرام ’گھبرانا منع ہے‘ میں شرکت کی تھی انہوں نے پروگرام میں بتایا تھا کہ انہوں نے محب وطن ہونے کی وجہ سے ماضی میں بھارت میں کام کرنے سے انکار کیا جب کہ مرد حضرات کے کرداروں کو اہم کرنے پر انہوں نے متعدد پاکستانی فلموں میں بھی کام سے معذرت کی۔

    مذکورہ پروگرام میں ایمان علی نے اپنے کیریئر اور ازدواجی زندگی پر بھی کھل کر بات کی تھی جب کہ انہوں نے اپنی خوبصورتی سے متعلق دوسرے لوگوں کی جانب سے تعریفیں کیے جانے پر بھی بات کی تھی۔

    اداکارہ ایمان علی نے کہا کہ وہ شادی شدہ زندگی سے بہت لطف اندوز ہورہی ہیں ہر وقت گھومنا پھرنا اور اپنے شوہر بابر کے ساتھ پورا پورا دن نیٹ فلکس دیکھ کر ٹائم گزارنا اچھا لگ رہا ہے، حالانکہ شادی سے پہلے مجھے گھومنا اچھا نہیں لگتا تھا اس کی وجہ بھی اداکارہ نے بتائی کہا کیوںکہ لوگ خود جتنے برے ہوتے ہیں ان کی سوچ ان سے بھی زیادہ گندی ہوتی ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں اداکارہ ایمان علی کا کہنا تھا کہ میں یہ کافی انٹریوز میں کہہ چکی ہوں کہ مجھے اپنا ظاہر بالکل بھی پسند نہیں حالانکہ لوگ مجھے بے حد پسند کرتے ہیں اور وہ کہتے ہیں کہ آپ بہت خوبصورت ہیں لیکن جب میں خود کو شیشے میں دیکھتی ہوں تو مجھے لگتا ہے لوگ جھوٹ بول رہے ہیں اور صرف یہی نہیں میں جب موبائل میں سیلفیاں لیتی ہوں تو مختلف زاویوں سے لینے کی کوشش کرتی ہوں کہ شاید اچھی آجائے لیکن پھر خود کو دیکھتی ہوں تو لگتا ہے کوئی خواجہ سرا کھڑا ہے۔

    اداکارہ ایمان علی نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ لوگوں میں میری تصاویر نظر نہیں آتی اور نہ ہی میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بہت زیادہ متحرک ہوں کیوںکہ جب میں تصاویر ہی نہیں لیتی تو پھر سوشل میڈیا پر کیا کروں گی اور میں نے دیگر لوگوں کی طرح اپنا کوئی کیمرا مین بھی نہیں رکھا ہوا جو ہر جگہ میری تصاویر بناتا رہے البتہ میں موبائل بہت استعمال کرتی ہوں اور زیادہ تر گیمز کھیلتی ہوں۔

    اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ مجھے شاپنگ کرنا بھی پسند نہیں ہے اس لیے میرے پاس زیادہ کپڑے بھی نہیں ہوتے اور جو ہوتے ہیں وہ بھی کہیں نہ کہیں سے آجاتے ہیں جب کہ میرا سفید رنگ میرا پسندیدہ ہے اس لیے لوگ مجھے زیادہ تر اس لباس میں دیکھتے ہیں۔