Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • پاکستانی میوزک بینڈ اوور لوڈ کے بانی فرہاد ہمایوں انتقال کرگئے

    پاکستانی میوزک بینڈ اوور لوڈ کے بانی فرہاد ہمایوں انتقال کرگئے

    پاکستانی میوزک بینڈ اوور لوڈ کے بانی فرہاد ہمایوں انتقال کرگئے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پاکستان میوزک انڈسٹری کے نامور موسیقار اور کوک اسٹوڈیو میں ڈرمر کے فرائض سرانجام دینے والے فرہاد ہمایوں انتقال کرگئے ہیں فرہاد ہمایوں کے انتقال کی خبر بینڈ کے تصدیق شدہ فیسبُک پیج پر دی گئی۔

    آج صبح بینڈ کی جانب سے جاری سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا گیا کہ فرہاد ہمایوں اب ہم میں نہیں رہے۔

    پوسٹ میں بتایا گیا کہ حیرت انگیز فرہاد ہمایوں نے بےشمار چیلنجوں کا مقابلہ کرتے ہوئے کبھی اقدار میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیا، وہ روحانی اور فنی دونوں لحاظ سے بہت آگے تھے۔

    پوسٹ میں مداحوں، فیملی اور دوستوں سے ان کی مغفرت کی دعا کی اپیل کی گئی۔

    واضح رہے کہ 2018 میں موسیقار نے اپنی ایک پوسٹ میں بتایا تھا کہ انہیں برین ٹیومر ہوگیا ہے جس کا دنیا کے بہترین سرجن نے علاج کیا فرہاد ہمایوں کا بتانا تھا کہ وہ برین ٹیومر میں مبتلا ہوگئے ہیں اس بیماری کا انہیں سیزیئر نامی بیماری کے دوران پتہ چلا سیزیئر ایک اعصابی بیماری ہے جس میں مبتلا شخص کو اچانک دماغ میں کرنٹ جیسے جھٹکے لگتے ہیں۔

    فرہاد ہمایوں کی موت کی خبر پر مداحوں اور دیگر نعروف شخصیات کی جانب سے شدید غم اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے یہاں تک کہ ٹوئٹر پینل پر ہیش ٹیگ فرہاد ہمایوں ٹرینڈ کر رہاہے-

  • کینیڈا میں ٹرک ڈرائیور نے پاکستانی مسلم خاندان کو کچل دیا

    کینیڈا میں ٹرک ڈرائیور نے پاکستانی مسلم خاندان کو کچل دیا

    کینیڈا میں ٹرک ڈرائیور نے پاکستانی مسلم خاندان کو کچل دیا-

    باغی ٹی وی : حملے میں چار افراد جاں بحق اور ایک بچہ زخمی ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ باقاعدہ منصوبہ بندی سے مسلم فیملی کو ٹارگٹ کیا گیا۔

    مغربی ممالک میں اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے واقعات، کینیڈا میں جنونی ٹرک ڈرائیور نے پاکستانی خاندان کو کچل دیا، حملے میں ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق اور ایک بچہ شدید زخمی ہوا۔
    https://twitter.com/hansbadvi/status/1402064318443802627?s=20
    کینیڈین پولیس کا کہنا ہے کہ مسلمان خاندان کے چار افراد کو سوچے سمجھے منصوبے کے تحت گاڑی کے نیچے روند کر قتل کیا گیا۔ پولیس نے اسے نفرت پر مبنی جرم قرار دیا۔

    کینیڈا کے جنوبی صوبے اونٹاریو کے شہر لندن میں مسلم فیملی پر حملہ کیا گیا۔ ڈرائیور نے ٹرک فٹ پاتھ پر چڑھا کر اس خاندان کو نشانہ بنایا۔ پولیس نے بیس سالہ حملہ آور کو گرفتار کر لیا۔

    کینیڈا کی مسلم تنظیموں نے واقعے کو دہشت گردی قرار دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ حکام کے مطابق مقدمے میں دہشتگردی کی دفعات شامل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔


    کینیڈا کے وزیرا عظم جسٹن ٹروڈو نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں اسلاموفوبیا کے لیے کوئی جگہ نہیں، واقعے کے خلاف سوشل میڈیا پر بھی شدید ردعمل سامنے آ رہا ہے۔ لوگوں نے کہا ہے کہ انہیں نا بتایا جائے کہ کینیڈا میں اسلاموفوبیا کا وجود نہیں ہے۔


    وزیرا عظم جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ لندن میں مسلم کمیونٹی اور پورے ملک کے مسلمانوں کے لئے ، جان لو کہ ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ہماری کسی بھی برادری میں اسلامو فوبیا کا کوئی مقام نہیں ہے۔ یہ نفرت انگیز لہر حقیر ہے – اور اسے روکنا ہوگا۔

    دوسری جانب پاکستان ٹوئٹر پینل پر بھی اس واقعے کے بعد سے MuslimsLiveMatters اور Islamophobia ٹرینڈ فہرست میں ہیں جس میں لوگ مغربی ممالک میں اسلامو فوبیا کے بڑھتے ہوئے رحجان پر تشویش اور بھر پور غصے کا اظہار کر رہے ہیں-
     https://twitter.com/kernaghant/status/1401981975406288901?s=20


    https://twitter.com/hansbadvi/status/1402064318443802627?s=20

  • ترقیاتی منصوبوں کےمعیارپرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار

    ترقیاتی منصوبوں کےمعیارپرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکی ترقیاتی منصوبوں کومقررہ مدت میں مکمل کرنےکی ہدایت

    باغی ٹی وی :عثمان بزدار نے کہا کہ افسران فیلڈ میں نکلیں اور ترقیاتی اسکیموں پر پیش رفت کو خود مانیٹر کریں،ترقیاتی فنڈز کا بروقت استعمال نہ کرنے والے محکموں کی جواب طلبی ہوگی-

    وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ترقیاتی منصوبوں کیلئے جاری فنڈز کا بروقت استعمال یقینی بنانے کی ہدایت کی

    ،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کےمعیارپرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا منصوبوں کی شفاف اوربروقت تکمیل بےحدضروری ہے-

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے مطابق ترقیاتی منصوبےعوام کی سہولت کیلئےشروع کیے-

  • کراچی اور کوئٹہ سے لاہور آنے والی متعدد ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار، مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا

    کراچی اور کوئٹہ سے لاہور آنے والی متعدد ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار، مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا

    کراچی اور کوئٹہ سے لاہور آنے والی متعدد ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق رحمان بابا ایکسپریس 19 اور شالیمار ایکسپریس 21 گھنٹے لیٹ ہو گی ،جعفر ایکسپریس 14 ،پاکستان ایکسپریس 16 گھنٹے تاخیر کا شکار

    عوام ایکسپریس 20 ،خیبر میل 8 اور فرید ایکسپریس 10 گھنٹے لیٹ جبکہ تیزگام 13 ، پاک بزنس ایکسپریس 14 اورقراقرم ایکسپریس 14 گھنٹے لیٹ ہو گی-

    کراچی سے آنے والی شاہ حسین 11 اور علامہ اقبال ایکسپریس 15 گھنٹے کی تاخیر تک پہنچے گی-

    واضح رہے کہ اس سے قبل ترجمان ریلوے نے بتایا تھا کہ ڈہرکی ٹرین حادثے کے مقام پر ٹریک کا کام مکمل ہونے پرٹرینوں کی روانگی شروع ہوجائے گی ریلوےحکام کے مطابق 3 گھنٹےتک ٹریک بحال کردیاجائےگا-

    ریلوے حکام کا کہنا تھا ڈہرکی ٹرین حادثہ، بوگیوں کاملبہ ٹریک سےہٹادیاگیا،ٹریک کی مرمتی کا کام جاری ہے-

    ڈہرکی ٹرین حادثہ: 3 گھنٹے تک ٹریک بحال کر دیا جائے گا ریلوے حکام

  • محمکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم کیسا رہے گا؟

    محمکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم کیسا رہے گا؟

    محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا-

    باغی ٹی وی :محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کےمیدانی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے،پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا ڈیرہ غازی خان،ملتان اور بہاولپور میں بعد دوپہرکوگرد آلود ہوائیں متوقع ہے

    جبکہ اسلام آباد میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا، آندھی اور گرج چمک کا امکان ہے –

    محکمہ موسمیات کے مطابق آزاد کشمیر اورگلگت بلتستان میں موسم خشک اور گرم رہے گا،مانسہرہ،ایبٹ آباد اور سوات میں تیز ہواوَں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے-

    سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا ،دادو، جیکب آباد، پڈعیدن ، موہنجو داڑو اورروہڑی گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے-

    بینظیر آباد،میر پور خاص، عمر کوٹ، تھر پارکر،خیر پور اورسانگھڑمیں شدید گرمی رہے گی ، سکھراور لاڑکانہ میں موسم شدید گرم رہے گا جبکہ کراچی سمیت ساحلی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں بوندا باندی متوقع ہے-

    بلوچستان کے شہر تربت، پنجگور، چاغی، سبی اور کوہلو میں گرمی کی شدت برقرار رہے گی-

  • ڈہرکی  ٹرین حادثہ: 3 گھنٹے تک ٹریک بحال کر دیا جائے گا     ریلوے حکام

    ڈہرکی ٹرین حادثہ: 3 گھنٹے تک ٹریک بحال کر دیا جائے گا ریلوے حکام

    ڈہرکی ٹرین حادثہ: ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ ریسکیوآپریشن کاکام مکمل،اب ٹریک کو بحال کیاجارہاہے-

    باغی ٹی وی :ترجمان ریلوے کے مطابق ٹریک کا کام مکمل ہونے پرٹرینوں کی روانگی شروع ہوجائے گی ریلوےحکام کے مطابق 3 گھنٹےتک ٹریک بحال کردیاجائےگا-

    ریلوے حکام کے مطابق ڈہرکی ٹرین حادثہ، بوگیوں کاملبہ ٹریک سےہٹادیاگیا،ٹریک کی مرمتی کا کام جاری ہے-

    دوسریجانب ڈی سی عثمان عبداللہ کے مطابق ڈہرکی ٹرین حادثہ،جاں بحق افرادکی تعداد 62 ہوگئی ہے-

    واضح رہے کہ گزشتہ روز گھوٹکی کے قریب کراچی سے سرگودھا جانے والی ملت ایکسپریس اور پنجاب سے کراچی جانے والی سر سید ایکسپریس میں خوفناک حادثہ ہوا جس میں 62 افراد جاں بحق جبکہ درجنوں زخمی ہوئے ہیں-

    ڈہڑکی ٹرین حادثہ ، بوگی میں پھنسی خاتون نے امدادی کاروائی کے لئے گھر کال ملادی

    ریتی کے قریب سرسید ایکسپریس اور ملت ایکسپریس میں تصادم کے باعث 30 افراد جاں بحق اور درجنوں مسافر زخمی

    خطرناک ٹرین حادثہ ، سکھر, گھوٹکی, میرپور ماتھیلو کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

  • واٹس ایپ اسٹیٹس پر بھی ایف آئی آر ہونا شروع ہوگئیں

    واٹس ایپ اسٹیٹس پر بھی ایف آئی آر ہونا شروع ہوگئیں

    واٹس ایپ اسٹیٹس پر بھی ایف آئی آر ہونا شروع ہوگئیں-

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق مخبر خاص نے اطلاع دی کہ فیض آباد نستی پیر گیلانی کے رہائشی نعیم چٹھہ ضلعی امیر کالعدم تنظیم لبیک پاکستان جو کہ شیڈول فورتھ میں بھی شامل ہے نے اپنی واٹس ایپ پر حکومت پاکستان کے خلاف اسٹیٹس لگایا ہوا ہے-

    پولیس کی جانب سے ایف آئی آر کے مطابق جب پولیس نے نعیم چٹھہ کا واٹس ایپ اسٹیٹس چیک کیا ان میں وزیراعظم کے خلاف نامناسب زبان اور گالیاں تحریر تھیں –

    یہ اسٹیٹس نعیم چٹھ نے مذہب کی توہین کرنے والے مسیحی جوڑے شگفتہ اور شفقت ایمینئول کو لاہور ہائی کورٹ میں بری کر دیا تھا اس کے غصے میں لگائے گئے تھے-

    تاہم پولیس کے مطابق مذکورہ شخص پر الزام ہے کہ اس نے وزیراعظم اور مذہب کے خلاف فحش اسٹیٹس لگا کر ارتکاب جرم کیا ہے جو کہ اینٹی دہشت گردی ایکٹ 1997 ، 11 ڈبلیو اور اینٹی دہشت گردی 1997 ، 11، ای ای کے زمرے میں آتا ہے-

  • مصر کی دعوت پر فلسطینی جماعتیں قاہرہ میں اجلاس منعقد کرنے پر تیار

    مصر کی دعوت پر فلسطینی جماعتیں قاہرہ میں اجلاس منعقد کرنے پر تیار

    مقبوضہ فلسطین:مصر کی دعوت پر فلسطینی جماعتیں قاہرہ میں اجلاس منعقد کرنے پر تیار

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق فلسطینی دھڑوں کی قیادت نے مصر کی طرف سے قاہرہ میں اجلاس منعقد کرنے کی دعوت قبول کرلی ہے جس کے بعد فلسطینی قیادت آئندہ جمعرات اور جمعہ کو رفح کراسنگ کے راستے مصر روانہ ہوگی۔ اس امر کا اظہار ذرائع نے الحدث چینلز سے خصوصی گفتگو میں کیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ فلسطینی دھڑوں میں مصر کی نگرانی میں مذاکرات آئندہ ہفتے کے روز قاہرہ میں ہوں گے۔ بات چیت کا دور اتوار کے روز بھی جاری رہے گا۔ اجلاس میں فلسطینی وزارت ہاؤسنگ کا ایک وفد سیکریٹری تعمیرات ناجی سرحان کی قیادت کاروباری شخصیات کا ایک وفد بھی اجلاس میں شرکت کرے گا۔ اجلاس کا مقصد غزہ کی پٹی کی تعمیر نو کا عمل شروع کرنے کے لیے اقدامات کا جائزہ لینا ہے۔

    ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ مصر فلسطین کی بدلتی صورت حال اور اسرائیل کے سامنے قیدیوں کے تبادلے کے لیے حماس اور تل ابیب درمیان ہونے والی متوقع ڈیل کی نگرانی کرے گا۔ گذشتہ ہفتے مصری حکومت نے فلسطینی دھڑوں پر قاہرہ میں اجلاس منعقد کرنے اور غزہ کی تعمیر نو کے لیے مشترکہ موقف اختیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا تھا۔

  • پاکستان نے دنیا بھر میں ایک بار پھر خود کو منوا لیا ، فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنے میں کامیاب

    پاکستان نے دنیا بھر میں ایک بار پھر خود کو منوا لیا ، فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنے میں کامیاب

    الحمداللہ پاکستان فیٹف کی گرے لسٹ سے نکل گیا،پاکستان کمپلائنٹ گروپ میں شامل

    باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق فیٹف نے پاکستان کو فالو اپ فہرست میں شامل کرلیا پاکستان نے دو سال کے کم عرصے میں 40 میں سے 31 سفارشات پہ عملدرآمد کرلیا۔

    ایف اے ٹی ایف کی تاریخ میں پاکستان میں دو سال میں اتنا موثر کام کرکے مثال قائم کردی-


    واضح رہے کہ منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کو روکنے کے لیے کام کرنے والے بین الاقوامی ادارے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) نے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے جون 2021 تک کی مہلت دی تھی۔

    رواں ماہ فروری میں ایف اے ٹی ایف کے صدر ڈاکٹر مارکس پلیئر نے پیرس میں تین روزہ اجلاس کے بعد ورچوئل نیوز کانفرنس میں پاکستان کے حوالے سے اعلان کیا تھا –

    ڈاکٹر مارکس نے کہا تھا کہ ’پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کو اعلیٰ سطح پر ایکشن پلان پر عمل درآمد کی یقین دہانی کرائی ہے، اس وقت پاکستان کو بلیک لسٹ میں نہیں ڈالا جاسکتا۔‘

    ایف اے ٹی ایف کا تین روزہ اجلاس پیرس میں ہوا جہاں پاکستان کی جانب سے اٹھائے گئے اقدمات کا جائزہ لینے کے بعد اسے گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا ایف اے ٹی ایف کا کہنا تھا کہ ’پاکستان نے 27 میں سے 24 نکات پر عمل درآمد کرلیا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا تھا کہ ’پاکستان جیسے ہی بقیہ نکات پر عمل کرے گا، تو پھر دیکھیں گے کہ پاکستان کا عمل درآمد کتنا پائیدار ہے۔‘

    گذشتہ سال اکتوبر میں ہونے والے اجلاس میں ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کی جانب سے 27 میں سے 21 نکات پر عمل درآمد پر مثبت پیش رفت کو سراہتے ہوئے بقیہ چھ نکات پر بھی عمل درآمد کرنے کی ہدایت کی تھی۔

    ایف اے ٹی ایف کی جانب سے دیے گئے چھ نکات میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے دہشت گردی کی مالی معاونت کی بڑی سطح پر چھان بین اور اس کی تفتیش یقینی بنانا، اقوام متحدہ کی طرف سے دہشت گردی کی فہرست میں شامل کیے گئے افراد کی تفتیش اور ان کے خلاف مقدمے چلانا اور ایسے افراد کے خلاف بھی مقدمے چلانا شامل تھا جو اقوام متحدہ کی فہرست میں نامزد افراد کے ماتحت اِسی طرح کی کارروائیوں میں ملوث ہوں۔

    اس کے علاوہ پاکستان کو یہ بھی یقینی بنانا ہو گا کہ ’دہشت گردی کی معاونت کے حوالے سے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے اداروں جیسے بینکوں وغیرہ کو انتظامی اور دیوانی سزائیں ملیں اور اس سلسلے میں صوبائی اور وفاقی ادارے تعاون کریں۔

    تاہم باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق 5 جون کو منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کی روک تھام کے حوالے سے کام کرنے والے بین الاقوامی ادارے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) نے پاکستان کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات اور عمل درآمد کو تسلیم کرلیا۔

    پاکستان کے حوالے سے ایف اے ٹی ایف نے رپورٹ جاری کرتے ہوئے نے پاکستانی اقدامات اور عمل درآمد کی کوششوں کوسراہا ہے، جس میں ایشیا پیسفک گروپ نے پاکستانی عمل درآمدرپورٹ میں پیشرفت کو تسلیم کرلیا ہے۔

    ایشیا پیسفک گروپ کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ’پاکستان نے سفارشات پر عمل کیلئے14 وفاقی اور 3صوبائی قوانین میں ترامیم کیں، جن سے نظام مضبوط اور مستحکم ہوا۔

    اعلامیے کے مطابق ایف اے ٹی ایف ایشیاپیسفک گروپ میوچل ایوالویشن رپورٹ جاری کی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان نے اے پی جی کی 40 میں سے 31 سفارشات پر عمل کیا۔

    وزارتِ خزانہ کے مطابق ’سفارشات پر پاکستان کی جانب سے عمل درآد فیٹف معاملات پر سنجیدگی کوظاہرکرتا ہے‘۔

    اعلامیے میں بتایا گیا تھا کہ ’پاکستان انسدادمنی لانڈرنگ و دہشت گرد فنانسنگ کی شرط پر پورا اتر چکا ہے جبکہ 21 سفارشات پر غیر معمولی انداز میں عمل درآمد کیا گیا‘۔

    وزارتِ خزانہ کے مطابق 2019میں پاکستان نے10نکات پرعمل درآمد کیا تھا جبکہ تیس باقی تھیں، اب پاکستان 31 نکات پرعمل کرچکا جبکہ 9 باقی ہیں۔

    اعلامیے کے مطابق پاکستان نے عمل درآمدر کی تکنیکی رپورٹ اکتوبر2020میں جمع کرائی تھی، جس پر اے پی جی نے غور کیا اور اقدامات کا تفصیلی جائزہ بھی لیا۔

    وزارتِ خزانہ نے بتایا تھا کہ ’ایشیا پیسفک گروپ نے پاکستان کی کوششوں کو سراہا ہے، پاکستان نے اے پی جی میں دوبارہ درجہ بندی کیلئے رپورٹ بھی جمع کرادی ہے‘

    ایف اے ٹی ایف کیا ہے؟

    نانشل ایکشن ٹاسک فورس کے قیام کا فیصلہ 30 سال قبل جی سیون (G-7) ملکوں نے 1989ء میں فرانس میں منعقد ہونے والے اجلاس میں کیا تھا۔ بعد ازاں جی سیون اتحاد کے ممبران کی تعداد 16 ہوئی جو اب بڑھ کر 39 ہوگئی ہے۔ ایف اے ٹی ایف کے اراکین کی تعداد 39 ہے جس میں 37 ممالک اور 2 علاقائی تعاون کی تنظمیں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ایف اے ٹی ایف سے 8 علاقائی تنظیمیں بھی منسلک ہیں۔ پاکستان ایف اے ٹی ایف سے وابستہ ایشیا پیسفک گروپ کا حصہ ہے۔ ایف اے ٹی ایف کی براہِ راست اور بالواسطہ وسعت 180 ملکوں تک موجود ہے۔

    ایف اے ٹی ایف ایک ٹاسک فورس ہے جو حکومتوں نے باہمی اشتراک سے تشکیل دی ہے۔ ٹاسک فورس کے قیام کا مقصد منی لانڈرنگ کے خلاف مشترکہ اقدامات تھا۔ امریکا میں 11 ستمبر کے حملوں کے بعد شروع ہونے والی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں یہ ضرورت محسوس کی گئی کہ دہشت گردی کے لیے فنڈز کی فراہمی کی بھی روک تھام کے لیے مشترکہ اقدامات کی ضرورت ہے۔ جس کے بعد اکتوبر 2001ء میں ایف اے ٹی ایف کے مقاصد میں منی لانڈرنگ کے ساتھ ساتھ دہشت گردی کی فنانسنگ کو بھی شامل کرلیا گیا۔ اپریل 2012ء میں بڑے پیمانے پر ہتھیاروں کی فنانسنگ پر نظر رکھنے اور اس کی روک تھام کے اقدامات پر عمل درآمد کروانے کی ذمہ داری اسی ٹاسک فورس کے سپرد کی گئی۔

    ٹاسک فورس اپنے کھلے ایجنڈے پر خالصتاً ٹیکنکل بنیادوں پر کام کرتی ہے، اسی لیے اس ٹاسک فورس میں مختلف ملکوں کے ماہرین برائے انسدادِ منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنانسنگ شریک ہوتے ہیں۔

    ٹاسک فورس کے موجودہ صدر شیالگمن لو کا تعلق چین سے ہے۔ وہ ایف اے ٹی ایف کے صدر بننے سے قبل چین کے مرکزی بینک میں منی لانڈرنگ اور دہشت گردی فنانسنگ کی روک تھام سے متعلق شعبے کے سربراہ تھے۔ شیالگمن چین میں سرمائے کی غیر قانونی نقل و حرکت کے حوالے سے متعدد اقدامات کرچکے ہیں۔

    ایف اے ٹی ایف منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی فنانسنگ کے حوالے سے دنیا بھر میں یکساں قوانین لاگو کروانے اور ان پر عمل کی نگرانی کرنے کا فریضہ سرانجام دیتی ہے۔

    اس کی کوشش ہے کہ اس کے ہر رکن ملک میں مالیاتی قوانین کی یکساں تعریف پر عملدرآمد کیا جائے اور ان پر یکساں طور پر عمل بھی کیا جائے تاکہ دنیا میں لوٹ کھسوٹ سے حاصل ہونے والی دولت کی نقل و حرکت کو مشکل ترین بنا دیا جائے اور لوگوں کے لیے اس قسم کی دولت رکھنا ناممکن بن جائے۔

    ایف اے ٹی ایف نے اپنے قیام کے پہلے 2 برسوں میں تیزی سے کام کیا اور 1990ء تک تجاویز کا پہلا مسودہ تیار کیا۔ بعدازاں 1996ء، 2001ء، 2003ء اور 2012ء میں یہ اپنی دیگر تجاویز بھی پیش کرچکی ہے۔

    پاکستان اورپاکستانیوں کےخوشخبری آگئی:ایف اےٹی ایف پاکستان کی کاوشوں کی معترف:کامیابیوں‌ کی تفصیل جاری

     

  • پاکستان میں کورونا سے مزید 58 اموات ،مثبت کیسز کی شرح میں کمی

    پاکستان میں کورونا سے مزید 58 اموات ،مثبت کیسز کی شرح میں کمی

    پاکستان میں کورونا کی لہر میں شدت،24 گھنٹوں میں 58 اموات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی تیسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے اور ملک بھر میں کورونا سے اموات کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے مزید 58 اموات ہوئی ہیں-


    این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز کورونا کے 46ہزار882 ٹیسٹ کئے گئے1 ہزار383 نئے کیس سامنے آ گئے۔ ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح تقریبا 2.94 فی صد رہی۔

    پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 21ہزار376 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9لاکھ35ہزار13 ہو چکی ہے۔

    خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور اب 18 سال سے زائد لوگوں کو ویکسین لگا ئی جا رہی ہے-