Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • جنت مرزا نے بشریٰ انصاری سے معافی مانگ لی

    جنت مرزا نے بشریٰ انصاری سے معافی مانگ لی

    ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کے وضاحتی بیان پر ان سے معافی مانگ لی –

    باغی ٹی وی : بشریٰ انصاری نے جنت مرزا سے متعلق بیان پر وضاحتی پوسٹ شئیر کی تھی سینئر اداکار نے انسٹاگرام پر لکھا تھا کہ میں نے صرف ایک پوسٹ دیکھی اور اس میں اقلیتوں کے یوں جذبات مجروح ہونے پر اپنے غصے کو قابو میں نہ رکھ سکی۔

    بشریٰ انصاری نے وضاحتی بیان میں کہا کہ بغیر یہ جانے کہ یہ جنت مرزا کی غیر ارادی طور پر کی گئی غلطی ہے جس کی وہ معافی مانگ چکی ہیں میں نے پوسٹ شیئر کردی لیکن بعد میں جب مجھے اس معاملے کا علم ہوا تو میں نے انسٹاگرام سے وہ پوسٹ ڈیلیٹ کردی۔

    بشریٰ انصاری کی جنت مرزا سے متعلق بیان پر وضاحت

    بشریٰ انصاری نے مزید کہا کہ میں نہیں جانتی تھی جنت مرزا کون ہے، میں یہاں کسی کو اسلام نہیں سکھا رہی بلکہ اب ہمیں انسان بننا پڑے گا اور انسانیت کی عزت کرنا ہوگی۔

    لیجنڈری اداکارہ نے کہا کہ بچوں کو اپنے بڑوں کی عزت کرنی چاہیے پھر چاہے وہ آپ کو آپ کی غلطیوں پر ڈانٹ ہی کیوں نہ رہے ہوں۔

    تاہم اب جنت مرزا نے بشریٰ انصاری کے وضاحتی بیان پر کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ سے معذرت خواہ ہوں مگر آپ کے الفاظ میرے لئے اور میری فیملی کیلئے انتہائی سخت تھے۔

    انہوں نے کہا کہ میں کسی سے بھی جھگڑا کرنا نہیں چاہتی تھی ، لیکن بات جب میرے گھر والوں پر آگئی تو میں نے جواب دینا مناسب سمجھا۔

    جنت مرزا نے بشریٰ انصاری کے الفاظ دہراتے ہوئے لکھا کہ آپ کے ان الفاظ نے مجھے اشتعال دلایا۔

    ٹک ٹاکر نے لکھا کہ بے شک ہمیں اپنے بڑوں کا احترام کرنا چاہئے لیکن بڑوں کو بھی چھوٹوں کو شفقت سے سمجھانا چاہیے۔

    جنت مرزا نے کہا کہ آپ پیار سے سمجھاتیں تو میں ہزار مرتبہ معذرت کرلیتی سب کے سامنے کیونکہ میں کسی کی بھی دل آزاری کرنا نہیں چاہتی-

    آخر میں جنت مرزا نے لکھا کہ کوئی شک نہیں کہ آپ پاکستان کی لیجنڈ ہیں، لیکن آپ کو معاملے کو سوچ سمجھ کر بات کرنی چاہیے۔

    بشریٰ انصاری نے نمبر ون ٹاک ٹاکر جنت مرزا کو جاہل کیوں قرار دیا؟

    بشریٰ انصاری کے تبصرے پر جنت مرزا کا سخت رد عمل

  • فرہاد ہمایوں کی وفات پر شوبز فنکارغمزدہ

    فرہاد ہمایوں کی وفات پر شوبز فنکارغمزدہ

    میزک بینڈ اوور لوڈڈ کے بانی فرہاد ہمایوں کی اچانک موت کی خبر سے شوبز فنکار وں میں غم کی لہر دوڑ گئی-

    باغی ٹی وی : آج صبح بینڈ کی جانب سے جاری سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا گیا کہ فرہاد ہمایوں اب ہم میں نہیں رہے پوسٹ میں بتایا گیا تھا کہ حیرت انگیز فرہاد ہمایوں نے بےشمار چیلنجوں کا مقابلہ کرتے ہوئے کبھی اقدار میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیا، وہ روحانی اور فنی دونوں لحاظ سے بہت آگے تھے۔

    پوسٹ میں مداحوں، فیملی اور دوستوں سے ان کی مغفرت کی دعا کی اپیل کی گئی تھی-

    نوجوان موسیقار کی وفات کی خبر کے بعد فنکار سوشل میڈیا پر پیغامات کے ذریعے غم کا اظہار کرتے ہوئے فرہاد کو خراج عقیدت پیش کررہے ہیں۔


    ٹیلی ویژن کے سینئیر اداکار عدنان صدیقی نے اپنےٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ ’فرہاد ہمایوں کی موت کی خبر نے غمزدہ کردیا ہے، ایک باصلاحیت نوجوان قسمت کے ہاتھوں اپنی زندگی کی بازی ہار گیا زندگی بہت نازک ہے، اللہ فرہاد کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔


    پاکستان کے نامور گلوکار اور جنون بینڈ کے بانی سلمان احمد نے فرہاد ہمایوں کے انتقال پر گہرے رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نوید اور شہزاد ہمایوں کا بیٹا اب ہم میں نہیں رہا، بلاشبہ وہ ایک باصلاحیت کمپوزر تھے۔


    فیصل قریشی نے اپنے ٹوئٹ میں غم کا اطہار کرتے ہوئے لکھا کہ میرا عزیز میرا دوست بہت جلد چلا گیا-


    اعجاز اسلم نے بھی فرہاد ہمایوں کی موت پر غم کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ انہیں جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے-

    گلوکارہ میشا شفیع، ساتھی موسیقار فرہاد ہمایوں کی اچانک موت پر غم کا اظہار کیا

    میشا نے ٹوئٹر پر فرہاد ہمایوں کے ساتھ اپنے گانے ‘میلا کریے‘ کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا میوزک کریئر بینڈ ’اوورلوڈ‘ کے ساتھ شروع ہوا۔


    میشا شفیع نے لکھا کہ بعض اوقات فرہاد ہمایوں کے ساتھ تنازعات کے باجود اچھا میوزک بنانے میں کامیاب رہی ابھی وہ صرف ہمایوں کے ساتھ گزارے اچھے وقت کو یاد کر رہی ہیں۔

    میشا نے فرہاد ہمایوں کی یاد میں ان کے ساتھ ترتیب دیا ہوا اپنا گانا بھی شیئر کیا۔

    اداکار یاسر حسین نے انسٹاگرام پر خصوصی اسٹوری میں فرہاد کی اچانک موت پر غم کا اظہار کیا-

    واضح رہے کہ پاکستان میوزک انڈسٹری کے نامور موسیقار اور کوک اسٹوڈیو میں ڈرمر کے فرائض سرانجام دینے والے فرہاد ہمایوں انتقال کرگئے ہیں-

    پاکستانی میوزک بینڈ اوور لوڈ کے بانی فرہاد ہمایوں انتقال کرگئے

  • کنول آفتاب اور ذوالقرنین نے اپنی عمروں سے متعلق مداحوں کی غلط فہمیاں دور کردیں

    کنول آفتاب اور ذوالقرنین نے اپنی عمروں سے متعلق مداحوں کی غلط فہمیاں دور کردیں

    پاکستانی ٹک ٹاکرز کی معروف ترین جوڑی کنول آفتاب اور ذوالقرنین کی انسٹاگرام پر لائیو سیشن میں مداحوں کے ساتھ دلچسپ گفتگو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے-

    باغی ٹی وی : رواں سال اپریل میں پاکستان کی ٹک ٹاکر اور میزبان کنول آفتاب اور اُن کے قریبی دوست ذوالقرنین نے شادی کر لی تھی دونوں کی عمروں سے متعلق ان کے مداحوں سمیت سوشل میڈیا صارفین میں بھی کافی غلط فہمیاں پائی جاتی تھیں کہ کنول آفتاب عمر میں ذوالقرنین سے بڑی ہیں۔

    کنول آفتاب اور ذوالقرنین کے مداح یہ جاننا چاہتے تھے کہ ان کی عمروں میں کتنا فرق ہے اور کون عمر میں بڑا اور کون چھوٹا ہے تاہم اب جوڑی نے نے اپنی عمروں سے متعلق مداحوں میں پائی جانے والی تمام غلط فہمیاں دور کر دی ہیں۔

    حال ہی میں کنول آفتاب اور ذوالقرنین کی جانب سے آن کیمرہ ’Ask me a question‘ سیشن کے دوران اپنے مداحوں کے دلچسپ سوالات کے جوابات دیئے گئے ہیں ۔

    اس دوران ذوالقرنین نے ایک مداح کا سوال پڑھتے ہوئے جواب دیا کہ کنول آفتاب اُن سے عمر میں سے دو سے ڈھائی سال چھوٹی ہیں، کنول آفتاب کی جانب سے کہا گیا کہ وہ کم از کم دو سال چھوٹی ہیں ذوالقرنین سے۔

    ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے کنول آفتاب اور ذوالقرنین نکاح سے قبل ہم دونوں میں کافی لڑائیاں ہوا کرتی تھیں مگر اب ایسا نہیں ہے، نکاح کے بعد اُن کی لڑائیوں میں واضح کمی آئی ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں کنول آفتاب کا کہنا تھا کہ نکاح کے بعد اُن کی زندگی بدل گئی ہے اور پہلے سے خوبصورت ہو گئی ہے کیوں کہ اُنہیں ذوالقرنین مل گیا ہے۔

    ایک اور سوال رخصتی کے جواب میں ذوالقرنین نے بتایا کہ جب کوویڈ کے حالات بہتر ہو جائیں گے تو تب ہم رخصتی کریں گے انشاءاللہ-

    ایک سوال کے جواب میں کنول آفتاب نے بتایا کہ ان کے پہلے بیٹے کا نام آیان ہو گا جبکہ ذوالقرنین نے بتایا کہ انہیں حسنین نام پسند ہے کیونکہ ان کے والد پہلے ان کانام حسنین رکھنا چاہتے تھے-

  • گوگل اور ہارورڈ نے انسانی دماغی گوشے کا تفصیلی نقشہ تیار کر لیا

    گوگل اور ہارورڈ نے انسانی دماغی گوشے کا تفصیلی نقشہ تیار کر لیا

    گوگل نے انسانی دماغ کے ایک چھوٹے سے حصے کا اب تک سب سے تفصیلی نقشہ تیار کیا ہے اس میں عصبی خلیات(نیورون) اور ان کے درمیان رابطوں کو انتہائی مفصل انداز میں دیکھا جاسکتا ہے-

    باغی ٹی وی : ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق نقشے میں فی الحال 50 ہزار خلیات کو شامل کیا گیا ہے۔ تمام خلیات کو تھری ڈی انداز میں دیکھا جاسکتا ہے جن پر مکڑی کے جالے کے طرح لاتعداد ابھار ہیں اور مجموعی طور پر 13 کروڑ رابطوں یا تاروں سے منسلک ہیں۔

    واضح رہے کہ صرف 50 ہزار دماغی خلیات کا یہ ڈیٹا 1.4 پیٹابائٹس کے برابر ہے یعنی جدید ترین کمپیوٹرکی گنجائش سے بھی 700 گنا جگہ گھیرتا ہے۔

    اس کا ڈیٹا اتنا بڑا ہے کہ اب تک سائنسدانوں نے اسے تفصیل سے نہیں دیکھا ہے۔ اس کے ماہر ویرن جین کہتے ہیں کہ یہ پہلا قدم ہے اور یہ انسانی جینوم کے مطالعے جیسا ہے جس پر 20 سال بعد اب بھی تحقیق جاری ہے۔ اسی طرح دماغی نقشہ سازی کا یہ سفر بھی جاری رہے گا۔

    ہارورڈ یونیورسٹی کی ماہر کیتھرین ڈیولیک کہتی ہیں کہ ہم پہلی مرتبہ انسانی دماغ کے اتنے بڑے حصے کی اصل ساخت دیکھ رہے ہیں اور یہ جان کر میں بہت جذباتی ہورہی ہوں کہ دماغ کا اتنا تفصیلی نقشہ بنایا گیا ہے۔

    یہ کام ہارورڈ یونیورسٹی کے ہی ایک سائنسداں جیف لٹمان نے اس وقت شروع کیا تھا جب انہوں نے کسی دوا سے ٹھیک نہ ہونے والی لاعلاج 45 سالہ مرگی کی مریضہ کے دماغ کا ایک ٹکڑاحاصل کیا تھا۔ یہ گوشہ ہیپوکیمپس کے بائیں جانب واقع تھا اور یہی سے مرگی پیدا ہورہی تھی۔ اس دوران دماغ کے بعض تندرست خلیات بھی باہر نکالے گئے تھے۔

    دماغ سے نکالے جانے کے فوری بعد مختلف کیمیکل میں دماغی حصے کو محفوظ کیا گیا۔ اس کے بعد اسے بھاری دھات مثلاً اوسمیئم میں ڈبویا گیا۔ اس سے دماغی گوشے کی بیرونی سطح صاف ہوگئی اورالیکٹرون خردبین سے ہر خلیہ واضح اور صاف نظر آنے لگا۔ اس کے بعد ایک طرح کی شفاف گوند میں دماغ کو ڈبوکر اسے سخت کیا گیا۔ اس کے بعد دماغی گوشے کی 30 نینومیٹر پتلے ٹکڑوں (سلائس) میں کاٹا گیا جو انسانی بال سے ہزار درجے باریک ہیں ۔ اس کے بعد ہر گوشے کی تصویر الیکٹران مائیکرواسکوپ سے کھینچی گئی اور اسے مزید بہتر بنایا گیا۔

    اس کے بعد مشین لرننگ اور مصنوعی ذہانت سے اس حصے کا تھری ڈی نقشہ بنایا گیا اور مختلف طرح کے خلیات کی واضح نشاندہی بھی کی گئی۔ دیگر ماہرین نے بھی اس ڈیٹا سیٹ کو ایک بڑا خزانہ قرار دیا ہے ۔ توقع ہے کہ اس کی بدولت مزید کئی دریافتیں ہوسکیں گی۔

  • ایچ بی ایل پی ایس ایل اور ٹک ٹاک کے درمیان پارٹنرشپ

    ایچ بی ایل پی ایس ایل اور ٹک ٹاک کے درمیان پارٹنرشپ

    ابوظہبی: ایچ بی ایل پی ایس ایل اور ٹک ٹاک کے درمیان پارٹنرشپ کا معاہدہ طے پا گیا ہے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 6 اور ٹک ٹاک کے درمیان شراکت داری کا معاہدہ طے پاگیاہے۔اس شراکت داری کے تحت ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 کے مداح سوشل میڈیا کی ایپ ٹک ٹاک کے ذریعے ایسا کنٹنٹ تیار کرسکیں گے جسے دنیا بھر میں دیکھاجاسکے گا۔

    ایچ بی ایل پی ایس ایل کے بقیہ 20 میچز شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم ابوظہبی میں کھیلے جائیں گے۔ نئے شیڈول کے مطابق ایونٹ کا مجموعی طور پر 15واں میچ 9 جون کو لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے مابین کھیلا جائے گا جبکہ ٹورنامنٹ کا 34واں میچ اور فائنل 24 جون کو ہوگا۔

    اس سے قبل ٹورنامنٹ کے بقیہ 20 میچز کے ابتدائی شیڈول میں 2 ڈبل ہیڈرز شامل تھے تاہم کھلاڑیوں کی سہولت اور ان کے ورک لوڈ کے پیش نظر ابتدائی شیڈول میں مزید ایک ڈبل ہیڈر کا اضافہ کیا گیا ہے۔

    اس شراکت داری کے تحت ایچ بی ایل پی ایس ایل ٹک ٹاک کے ساتھ مل کر مذکورہ سوشل میڈیا ایپ کے لیے بی اسپوک کنٹنٹ تیار کرے گا اس پلیٹ فارم کے ذریعے پی سی بی کا پاکستان سمیت دنیا بھر میں موجود اپنے مداحوں کے تعلق مزید مضبوط ہوگا۔

    اس سے قبل ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 کا ترانہ گروو میراکو ٹک ٹاک پر خوب پذیرائی ملی تھی،اس ترانے کو اب تک 1.7 بلین ویووز مل چکے ہیں۔

    بابرحامد، ڈائریکٹر کمرشل پی سی بی اور سربراہ پی ایس ایل کا کہنا ہے کہ پی سی بی اور ایچ بی ایل پی ایس ایل ہمیشہ نئے مواقع کی تلاش میں رہتے ہیں تاکہ کرکٹ فینز کو کھیل سے جوڑا رکھا جائے ۔

    انہوں نے کہا کہ ٹک ٹاک پاکستان سمیت دنیا بھر کے نوجوانوں میں تیزی سے مقبول ہونے والی سوشل میڈیا ایپ ہے، جس کے ساتھ شراکت داری سے پاکستان کرکٹ بورڈ اور ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے فینز کی تعداد میں اضافہ ہوگا، گروو میرا کی ٹک ٹاک پر پذیرائی سے اس ایپ پر ایچ بی ایل پی ایس ایل کی مقبولیت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

  • بشریٰ انصاری کی جنت مرزا سے متعلق بیان پر وضاحت

    بشریٰ انصاری کی جنت مرزا سے متعلق بیان پر وضاحت

    اداکارہ بشریٰ انصاری نے ٹک ٹاکر جنت مرزا کیلئے سخت الفاظ پر وضاحتی بیان شئیر کیاہے-

    باغی ٹی وی : پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اور لیجنڈری اداکارہ بشریٰ انصاری نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری اپنی حالیہ پوسٹ میں جنت مرزا سے متعلق بیان کی وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ افسوس اس تمام معاملے کیلئے جو کچھ ہوا –

    انہوں نے کہا کہ میں نے صرف ایک پوسٹ دیکھی اور اس میں اقلیتوں کے یوں جذبات مجروح ہونے پر اپنے غصے کو قابو میں نہ رکھ سکی۔

    بشریٰ انصاری نے وضاحتی بیان میں کہا کہ بغیر یہ جانے کہ یہ جنت مرزا کی غیر ارادی طور پر کی گئی غلطی ہے جس کی وہ معافی مانگ چکی ہیں میں نے پوسٹ شیئر کردی لیکن بعد میں جب مجھے اس معاملے کا علم ہوا تو میں نے انسٹاگرام سے وہ پوسٹ ڈیلیٹ کردی۔

    بشریٰ انصاری نے مزید کہا کہ میں نہیں جانتی تھی جنت مرزا کون ہے، میں یہاں کسی کو اسلام نہیں سکھا رہی بلکہ اب ہمیں انسان بننا پڑے گا اور انسانیت کی عزت کرنا ہوگی۔

    لیجنڈری اداکارہ نے کہا کہ بچوں کو اپنے بڑوں کی عزت کرنی چاہیے پھر چاہے وہ آپ کو آپ کی غلطیوں پر ڈانٹ ہی کیوں نہ رہے ہوں۔

    واضح رہے کہ دو روز قبل نت مرزا کی کچھ دن قبل ایک مختصر ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں انہیں مسیحیوں کی مذہبی علامت ’صلیب‘ کی طرز پر بنا ایک لاکٹ پہن رکھا تھا، جس پر بعد ازاں مسیحی افراد نے ان کے خلاف ذہبی جذبات مجروح کرنے کی درخوست بھی دی تھی۔

    مسیحی افراد کی جانب سے جذبات مجروح کرنے کے الزامات لگائے جانے کے بعد جنت مرزا نے مذکورہ واقعے پر معافی بھی مانگی تھی

    تاہم بعد ازاں سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے ٹک ٹاکر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کے لیے کہا تھا کہ انہیں نہ تو اسلام کا پتہ ہے اور نہ ہی دیگر مذاہب کا علم ہے ساتھ ہی ٹک ٹاکر کو ’جاہل‘ بھی قرار دیا تھا، بعد ازاں بشریٰ انصاری نے اپنی پوسٹ ڈیلیٹ کردی تھی۔

    جس کے بعد ٹک ٹاکر جنت مرزا سمیت ان کی بہن ٹک ٹاکر علیشبہ انجم اور جنت مرزا کے منگیتر اور ٹک ٹاکر عمر بٹ نے نامناسب الفاظ استعمال کرتے ہوئے سینئیر اداکارہ پر سخت الفاظ میں تنقید کی تھی-

    بشریٰ انصاری نے نمبر ون ٹاک ٹاکر جنت مرزا کو جاہل کیوں قرار دیا؟

    بشریٰ انصاری کے تبصرے پر جنت مرزا کا سخت رد عمل

  • "رادھے” کے بعد سلمان خان کی فلم "ٹائیگر 3” ریلیز سے قبل ہی نقصان سے دوچار

    "رادھے” کے بعد سلمان خان کی فلم "ٹائیگر 3” ریلیز سے قبل ہی نقصان سے دوچار

    بالی ووڈ کے دبنگ خان کو فلم ’رادھے‘ کے بعد ان کی نئے آنے والی فلم ’ٹائیگر 3‘ سے متعلق بڑا دھچکا-

    باغی ٹی وی : ٹائم آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق سلمان خان کی عید پرریلیز ہونے والی فلم’ رادھے‘ فلاپ ثابت ہوئی، اپنی ہرفلم کو 100 کروڑ کے کلب میں داخل کروانے والے سلمان خان کو فلم رادھے کولے کرکافی نقصان اٹھانا پڑا۔

    تاہم اب بالی ووڈ سُپر اسٹار اداکار کوایک اور بڑا دھچکا لگا جوان کی نئی آنے والی فلم ’ٹائیگر3‘ سے متعلق ہے-

    رپورٹ کے مطابق جب لاک ڈاؤن میں نرمی کی گئی تو سلمان خان نے کترینہ کیف کے ساتھ اپنے ایکشن فلم ’ٹائیگر 3‘ کی شوٹنگ شروع کردی تھی –

    ای ٹائمز نے اپنے ذرائع کا حوالے سے بتایا کہ فلم ’ٹائیگر3‘ کی شوٹنگ کے لیے مارچ کے ماہ میں سیٹ تیارکرلیا گیا تھا جو 250 سے 300 ورکرزنے مل کربنایا تھا تاہم ، ممبئی میں COVID-19 کے واقعات میں اضافے کے بعد ، فلم کی شوٹنگ دوبارہ روک دی گئی۔

    طوفان تاؤتے کی وجہ سے ہونے والی شدید بارشوں نے فلم کے سیٹ کو بہت زیادہ نقصان پہنچایا اوررہی سہی کثرحال ہی میں ہونے والی مون سون بارشوں نے پوری کردی۔

    پروڈیوسرز و ہدایتکاروں کومشورہ دیا گیا کہ اس سیٹ کومسمارکرنا ہی بہترہے، جس کے بعد 150 سے 200 ورکرزکوسیٹ مسمار کرنے کا کام سونپ دیا گیا ہے، جس کے باعث فلم ’’ٹائیگر3‘ کو ریلیزسے قبل ہی 8 سے9 کروڑ کا بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔

    ’ٹائیگر 3‘ کو بڑی لاگت پر بناہا جا رہاہے اور اطلاعات کے مطابق یہ فلم جہاں سے شاہ رخ خان اسٹارر فلم ‘پٹھان‘ کا کلائیمیکس ختم کرے گی وہاں ہی سے شروع ہو گی سلمان اور کترینہ کے علاوہ اس ایکشن فلم کے تیسرے سیکوئل میں عمران ہاشمی بھی دکھائی دیں گے۔

    سمندری طوفان تاؤتے سے سلمان خان کی فلم کا سیٹ تباہ

  • عالمی ادارے کی رینکنگ میں پنجاب یونیورسٹی دنیا کی 1000 بہترین جامعات میں شامل

    عالمی ادارے کی رینکنگ میں پنجاب یونیورسٹی دنیا کی 1000 بہترین جامعات میں شامل

    لاہور: پنجاب یونیورسٹی دنیا کی 1000 بہترین جامعات میں شامل-

    باغی ٹی وی : نجی خبر رساں ادارے جنگ کی رپورٹ کے مطابق جامعات کی عالمی رینکنگ کرنے والے ادارے کیو ایس نے اپنی نئی رینکنگ میں پنجاب یونیورسٹی کو بھی شامل کرلیا ہے-

    کیو ایس کی جانب سے جاری رینکنگ میں پنجاب یونیورسٹی کودنیا کی 1000 بہترین جامعات میں شامل کیا گیا ہے۔

    پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر نیاز احمد کا کہنا ہے کہ 3 سال کے مختصر عرصے میں جامعہ پنجاب کی رینکنگ میں 16 فیصد ترقی ہوئی، 2 سال میں پنجاب یونیورسٹی کی ایشیائی رینکنگ میں 39 درجے بہتری ہوئی۔

    رپورٹ کے مطابق پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے کہا کہ 1869 میں قائم ہونےوالےنیچر پبلشنگ نےنیچرل سائنسز میں جامعہ پنجاب کو پاکستان میں نمبر ایک قرار دیا، گڈ گورننس، تحقیق کے فروغ کے باعث پنجاب یونیورسٹی کی عالمی رینکنگ ہرسال بہتر ہو رہی ہے۔

    ڈاکٹر نیاز احمد نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 13 مضامین عالمی رینکنگ میں شمار ہوئے، پنجاب یونیورسٹی کا شعبہ پیٹرولیم انجینئرنگ دنیا کے 150 بہترین اداروں میں شامل ہے۔

  • دہڑکی ٹرین حادثہ: ریسکیو آپریشن مکمل ، ٹرینیں بحال

    دہڑکی ٹرین حادثہ: ریسکیو آپریشن مکمل ، ٹرینیں بحال

    دہڑکی ٹرین حادثے کے مقام پر ریلیف آپریشن مکمل کر لیا گیا-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق حادثے کا شکار انجن اور 17 کوچز اٹھا لی گئیں، جبکہ ٹرینیں بحال کر دی گئیں۔

    ڈی ایس ریلوے سکھر طارق لطیف کے مطابق 29 گھنٹے بعد ریلوے ٹریک پر ٹریفک بحال کر دیا گیا ہے تاہم متاثرہ ٹریک پر فی الحال ٹرینوں کی اسپیڈ کم رکھی گئی ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ ریلوے ٹریک پیر کی صبح 3 بج کر 40 منٹ پر بند ہوا تھا، جو 29 گھنٹوں کے تعطل کے بعد بحال ہوا ہے اتوار سے رکی ٹرینیں اب منزل مقصود کی طرف چلنا شروع ہو گئی ہیں حادثے کی وجہ سے 35 مسافر ٹرینیں مختلف اسٹیشنوں پر رکی ہوئی ہیں۔

    ریلوے حکام کے مطابق زکریا ایکسپریس حادثے کے مقام پر پہنچ گئی،جسے کچھ دیر میں ٹریک سے گزارا جائے گا، جبکہ متاثرہ ڈاؤن ٹریک کی مرمت کا کام جاری ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل ترجمان ریلوے کا کہنا تھا کہ ریسکیو آپریشن کا کام مکمل کر لیا گیا ہے اور اب ٹریک کو فٹ کیا جارہا ہے جیسے ہی ٹریک کا کام مکمل ہو جائے گا تو ٹرینوں کی روانگی شروع ہو جائے گی –

    ترجمان ریلوے نے کہا کہ پاکستان ریلوے اپنے مسافروں سے معذرت خواہ ہے کہ انہیں حادثے کے باعث پریشانی اٹھانا پڑی-

    واضح رہے کہ ضلع گھوٹکی کے شہر ڈہرکی کے قریب گزشتہ روز پیش آنے والے ٹرین حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 62 ہو چکی ہے، جبکہ سو سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں-

    کراچی اور کوئٹہ سے لاہور آنے والی متعدد ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار، مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا

    ڈہرکی ٹرین حادثہ: 3 گھنٹے تک ٹریک بحال کر دیا جائے گا ریلوے حکام

  • کینیڈامیں مسلم خاندان کو ٹرک سے کچلنے والا ملزم عدالت میں پیش

    کینیڈامیں مسلم خاندان کو ٹرک سے کچلنے والا ملزم عدالت میں پیش

    کینیڈا میں مسلمان پاکستانی خاندان کے افراد کو ٹرک کے نیچے کچلنے والا ملزم گرگرفتار-

    باغی ٹی وی : کینیڈا کے جنوبی صوبے اونٹاریو کے شہر لندن میں پاکستانی خاندان کو کچل دیا، حملے میں ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق اور ایک بچہ شدید زخمی ہوا پولیس کا کہنا تھا کہ باقاعدہ منصوبہ بندی سے مسلم فیملی کو ٹارگٹ کیا گیا۔

    کینیڈین پولیس کا کہنا تھا کہ مسلمان خاندان کے چار افراد کو سوچے سمجھے منصوبے کے تحت گاڑی کے نیچے روند کر قتل کیا گیا۔ پولیس نے اسے نفرت پر مبنی جرم قرار دیا۔

    پولیس نے بیس سالہ حملہ آور کو گرفتار کر لیا تھا جس کے بعد کینیڈا کی مسلم تنظیموں نے واقعے کو دہشت گردی قرار دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

    دوسری جانب کینیڈین پاکستانی رکنِ پارلیمنٹ اقراء خالد نے واقعے پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ نفرت کا مقابلہ کر کے جانیں بچائی جا سکتی ہیں کینیڈا میں مقیم پاکستانیوں سمیت تمام مسلم کمیونٹی اس سانحے کے بعد سے تشویش کا شکار ہے۔

    تاہم اب میڈیا رپورٹس کے مطابق 20 سالہ ملزم ناتھانیئل ویلٹمین کو لندن اونٹاریو کی مقامی عدالت میں ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کر دیا گیا عدالت میں ملزم پر فرسٹ ڈگری قتل کے 4 اور اقدامِ قتل کا ایک الزام عائد کیا گیا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزم کو جمعرات کے روز دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

    اس واقعے کے حوالے سے کینیڈا کے وزیرِاعظم جسٹن ٹروڈو کا اپنی ٹوئٹس میں کہنا ہے کہ اونٹاریو واقعے نے انہیں ہلا کر رکھ دیا ہےملک میں اسلاموفوبیا کے لیے کوئی جگہ نہیں اس نفرت کو ختم کرنا ہو گا لندن میں مسلم کمیونٹی اور پورے ملک کے مسلمانوں کے لئے ، جان لو کہ ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ہماری کسی بھی برادری میں اسلامو فوبیا کا کوئی مقام نہیں ہے۔

    کینیڈا میں ٹرک ڈرائیور نے پاکستانی مسلم خاندان کو کچل دیا

    کینیڈین وزیرا عظم سے کہوں گا یہ ان کے معاشرے کا امتحان ہے،شاہ محمود قریشی