Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • وزیر ٹرانسپورٹ سندھ کا تحقیقاتی اداروں سے ٹرین حادثے کی تحقیقات کا مطالبہ

    وزیر ٹرانسپورٹ سندھ کا تحقیقاتی اداروں سے ٹرین حادثے کی تحقیقات کا مطالبہ

    وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس شاہ نے ڈھرکی کے قریب ٹرین حادثے میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تحقیقاتی اداروں سے حادثے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے-

    باغی ٹی وی : وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس شاہ نے بتایا کہ حادثے کے بعد سکھر اور گھوٹکی کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور انتظامیہ سے رابطے میں ہوں۔

    وزیر ٹرانسپورٹ سندھ کا کہنا تھا کہ کئی بار مطالبہ کیا کہ ریلوے لائنیں اور پرانی ٹرینیں تبدیل کریں، مگر وفاق سننے کو تیار نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کبھی ٹرینیں پٹڑی سے اتر جاتی ہیں، کبھی ٹکرا جاتی ہیں،ملک میں پرانی ٹرینیں چلانے سے حادثات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

    وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس شاہ نے مزید کہا کہ وہ تحقیقاتی اداروں سے حادثے کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں۔

    واضح رہے کہ ڈہرکی کے قریب سرسید ایکسپریس اور ملت ایکسپریس میں تصادم کے باعث 30 افراد جاں بحق اور درجنوں مسافر زخمی ہوگئے ہیں کراچی، سکھر، فیصل آباد اور راولپنڈی میں ہیلپ سینٹر قائم کردیئے گئے ہیں سکھر, گھوٹکی, میرپور ماتھیلو کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ہے پاک فوج،رینجرز،ریسکیو،پولیس اور ضلعی انتظامیہ امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں-

    ریتی کے قریب سرسید ایکسپریس اور ملت ایکسپریس میں تصادم کے باعث 30 افراد جاں بحق اور درجنوں مسافر زخمی

    خطرناک ٹرین حادثہ ، سکھر, گھوٹکی, میرپور ماتھیلو کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

    وزیراعلیٰ سندھ کا کمشنر سکھرکومسافروں کی عارضی رہائشی اور میتوں کوآبائی علاقےمنتقل کرنےکےانتظام کی ہدایت

  • خیبر پختونخوا کے تمام اضلاع میں رواں سال کی تیسری 5روزہ  انسداد پولیو مہم  جاری

    خیبر پختونخوا کے تمام اضلاع میں رواں سال کی تیسری 5روزہ انسداد پولیو مہم جاری

    خیبر پختونخوا کے تمام اضلاع میں رواں سال کی تیسری 5روزہ انسداد پولیو مہم جاری ہے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پشاور میں 7 اور خیبر پختونخوا کے دیگراضلاع میں 5روزہ انسداد پولیو مہم جاری ہے-

    انسداد پولیو مہم کے لیے 30 ہزار ٹیمیں تشکیل ، 40 ہزار سیکیورٹی اہلکار تعینات کئے گئے ہیں-

    کوآرڈی نیٹر عبدالباسط کے مطابق پشاور میں 8 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاوَ کے قطر پلائے جائیں گے –

    ایمرجنسی آپریشن سینٹر میں 62لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاوَ کےقطرے پلائے جائیں گے –

  • وزیراعلیٰ سندھ کا کمشنر سکھرکومسافروں کی عارضی رہائشی اور میتوں کوآبائی علاقےمنتقل کرنےکےانتظام کی ہدایت

    وزیراعلیٰ سندھ کا کمشنر سکھرکومسافروں کی عارضی رہائشی اور میتوں کوآبائی علاقےمنتقل کرنےکےانتظام کی ہدایت

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کاڈہرکی کے قریب ٹرین حادثے پر اظہار افسوس

    باغی ٹی وی : وزیراعلیٰ سندھ کا کمشنر سکھر کوفون ،ضلعی انتظامیہ کومتحرک کرنےکی ہدایت کی ہے –

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ہدایت نے ہدایت کی ہے کہ ریلوے انتظامیہ کےساتھ مکمل تعاون کیاجائے،انفارمیشن سسٹم بنایاجائے تاکہ رشتےداروں کوصیح معلومات مل سکے-

    وزیراعلیٰ سندھ کی مسافروں کی عارضی رہائشی اورکھانےپینےکےانتظامات اور میتوں کوآبائی علاقےمنتقل کرنےکےانتظام کی ہدایت جاری کی ہے-

    وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے کہا کہ زخمیوں کوقریبی اسپتال میں طبی امدادفراہم کی جائے،مشینری کاانتظام کرکےمسافروں کونکالنےکابندوبست کیاجائے-

    ریتی کے قریب سرسید ایکسپریس اور ملت ایکسپریس میں تصادم کے باعث 30 افراد جاں بحق اور درجنوں مسافر زخمی

    خطرناک ٹرین حادثہ ، سکھر, گھوٹکی, میرپور ماتھیلو کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

  • خطرناک ٹرین حادثہ ، سکھر, گھوٹکی, میرپور ماتھیلو کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

    خطرناک ٹرین حادثہ ، سکھر, گھوٹکی, میرپور ماتھیلو کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

    سکھر : ڈہر کی کے قریب ملت ایکسپریس کی متعددبوگیاں ٹریک سے اترگئی سر سید ایکسپریس بھی ملت ایکسپریس سے جا ٹکرائی-

    ریلوے حکام کے مطابق کراچی سے سرگودھا جانے والی ملت ایکسپریس کی 4 بوگیاں ٹریک سے اتریں حادثہ ڈہرکی اور ریتی اسٹیشن کی درمیان پیش آیا ملت ایکسپریس کی بوگیاں گرنے کے چند منٹ بعد ہی سرسید ایکسپریس جا ٹکرائی-

    حادثے کے باعث اپ اور ڈاون ٹریک بلاک راولپنڈی جانے والی سر سید ایکسپریس کو روہڑی میں روک دیا گیا جبکہ ملتان جانے والی زکریا ایکسپریس کو گھوٹکی میں روک دیا گیا اور پاک پتن جانے والی فرید ایکسپریس کو روہڑی میں روک دیا گیا ڈھرکی اور صادق آباد کے درمیان ریلوے آپریشن معطل ہے-

    ریلوے حکام کے مطابق ملت ایکسپریس کی تین بوگیاں مکمل تباہ ہوئیں،ٹرین حادثے میں 10افردکی لاشیں نکال لی گئیں-

    پولیس کا کہنا ہے کہ ہیوی مشینری نہ ہو نے کی وجہ سے پھنسے ہوئے مسافروں کو نکالنے اور ریسکیو آپریشن میں شدید مشکلات کا سامنا ہے-

    سکھرکے ڈی ایس میاں طارق لطیف کے مطابق متعدد مسافر ٹرین میں پھنسے ہوئے ہیں حادثے کے نتیجے میں ملت ایکسپریس 8 بوگیاں اور سر سید ایکسپریس کی پانچ بوگیاں ٹریک سے اتری ہیں-

    ڈی سی محمد عثمان کے مطابق سکھر, گھوٹکی, میرپور ماتھیلو کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ٹرین حادثہ ، 13 سے 14 بوگیاں تباہ ہوئیں-

    ڈی آئی جی فدا حسین کے مطابق ٹرین حادثہ ،30 مسافر جاں بحق ہوئے ہیں ڈی ایسٹرین حادثہ، پاک فوج کے جوان امدادی سرگرمیوں کے لئے پہنچ گئے-

    ڈی سی محمد عثمان نے بایا کہ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے زخمیوں کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا،6 سے 8 بوگیاں ایک دوسرے میں پھنسی ہوئی ہیں کراچی، سکھر، فیصل آباد اور راولپنڈی میں ہیلپ سینٹر قائم کردیئے گئے-

    عینی شاہدین کے مطابق متعدد مسافر ابھی تک بوگیوں میں پھنسے ہوئے ہیں، پاک فوج،رینجرز،ریسکیو،پولیس اور ضلعی انتظامیہ امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں-

    ریتی کے قریب سرسید ایکسپریس اور ملت ایکسپریس میں تصادم کے باعث 30 افراد جاں بحق اور درجنوں مسافر زخمی

  • ریتی کے قریب سرسید ایکسپریس اور ملت ایکسپریس میں تصادم کے باعث 30 افراد جاں بحق اور درجنوں مسافر زخمی

    ریتی کے قریب سرسید ایکسپریس اور ملت ایکسپریس میں تصادم کے باعث 30 افراد جاں بحق اور درجنوں مسافر زخمی

    سکھر: ریتی اسٹیشن کے قریب سرسید ایکسپریس اور ملت ایکسپریس میں تصادم کے باعث 30 افراد جاں بحق اور درجنوں مسافر زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : شدید زخمی مسافروں کواسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ ایک بوگی میں پھنسے مسافروں کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

    پولیس کاکہنا ہے کہ ہیوی مشینری نہ ہو نے کی وجہ سے پھنسے ہوئے مسافروں کو نکالنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے-

    ریلوے ذرائع کے مطابق ملت ایکسپریس کراچی سے سرگودھا جبکہ سرسید ایکسپریس راولپنڈی سے کراچی جارہی تھی۔ حادثے کے بعد ملت ایکسپریس کی 8 اور سرسید ایکسپریس کی انجن سمیت 3 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، جبکہ کچھ بوگیاں کھائی میں جاگریں۔

    ملت ایکسپریس کی بوگیاں گرنے کے چند منٹ بعد ہی سرسید ایکسپریس جا ٹکرائیں حادثے کے بعد اپ اور ڈاؤن ٹریکس پر ٹرینوں کی آمدورفت روک دی گئی ہے۔

    ڈی ایس ریلوے سکھر طارق لطیف کا کہنا ہے کہ ایک ماہ قبل تحریری طور پر حکام کو آگاہ کر دیا تھا کہ سکھر ڈویژن میں 13 مقامات پر ٹریک کی حالت ٹھیک نہیں، ان 13 مقامات میں جائے حادثہ کا مقام بھی شامل ہے-

  • اردو ہماری قومی زبان   تحریر :اویس گیلانی

    اردو ہماری قومی زبان تحریر :اویس گیلانی

    "اردو ہماری قومی زبان”

    زبان زندگی کا ایک ضروری عنصر ہے زبان کے بغیر ابلاغ کی کوئ شکل نہیں ہوتی۔ انسانوں نے الفاظ کی مدد سے زبان تشکیل دی اور آج دنیا میں تقریبا 6500 طرح کی زبانیں بولی جاتی ہیں۔ جو اپنے ممالک اور قوم کی ترجمان اور ثقافت کی نمائندگی کرتی ہے۔

    کوئ بھی زبان چھوٹی یا بڑی نہیں ہوتی یہ اس قوم پر منحصر ہوتا ہے کہ وہ اپنی قومی زبان کو کتنا اہمیت دیتے ہیں۔ آج دنیا میں کچھ ممالک ایسے ہیں جنہوں نے اپنی زبان کو دنیا میں اہمیت کا حامل بنوایا۔ آج پوری دنیا میں سب سے زیادہ بولی جانے والی زبانوں میں انگریزی اول درجے پر ہے۔

    مگر آپ یہ بھی جانتے ہیں کہ اس کے باوجود چائنہ اور ترکی نے آج تک انگریزی کو یہ اہمیت نہیں دی اور اپنی قومی زبان کو انگریزی پر اہمیت دی۔ آج چاہے دنیا کا سب سے بڑا ایوان جنرل اسمبلی ہو یا کسی ملک کا ایوان میں خطاب ہو یہ دونوں ممالک انگریزی کی بجائے اپنی قومی زبان کو ترجیح دیتے ہیں ۔

    اسی طرح اردو زبان جسے پاکستان کی قومی زبان کا درجہ دیا گیا۔ اردو زبان کے فروغ کے لیے 1857 سے ہی اردو ہندی تنازہ کھڑا ہوگیا جہاں ہندی کو اول درجے کی زبان اور اردو کو دوئم درجہ دیا گیا۔ بات یہیں تک نا رکی یہاں تک کہ پاکستان بننے کے بعد اردو اور بنگالی زبان میں کھینچا تانی شروع ہو گئ۔ اور پاکستان کے پہلے دونوں آئین میں اردو اور بنگالی کو قومی زبان کا درجہ ملا۔ جبکہ مشرقی پاکستان الگ ہونے کے بعد 73 کے آئین کی شق 251 میں اردو کو حقیقی معنی میں قومی زبان کا درجہ ملا.

    اردو زبان کو موجودہ دور میں مزید اہمیت تب ملی جب چیف جسٹس جواد ایس خواجہ نے 2015 میں اردو کو سرکاری زبان کا درجہ دینے کے لیے حکومت کو ہدایات دیں ۔ مگر افسوس آج پانچ سال بعد بھی ہم اس پر عمل درامد کروانے میں کامیاب نہ ہو سکے۔

    حال ہی میں موجودہ حکومت کو بھی شائد اردو کی اہمیت کا اندازہ ہوا اور سرکاری پروانہ جاری کیا گیا کہ اب سے وزیراعظم، وزراء کی تقریر/بیانات انگریزی کی بجائے اردو میں عوام تک پہنچائیں مگر یہ بات بتانے کے لیے بھی حکمران جماعت کو انگریزی میں ہدایت نامہ جاری کرنا پڑا۔

    خدارا اس سوچ سے باہر آئیں کہ انگریزی کے بغیر کوئ ملک ترقی نہیں کر سکتا۔ آج ترکی اور چائنہ انگریزی زبان کے بغیر بھی دنیا میں ترقی کر رہے ہیں۔ امید ہے کہ موجودہ حکومت کا اردو زبان کے لیے یہ اقدام محض بیان تک ہی محدود نہیں ہو گا۔

    اویس گیلانی
    https://mobile.twitter.com/GillaniAwais

  • مزیدار چکن کڑاہی بنانے کی ترکیب

    مزیدار چکن کڑاہی بنانے کی ترکیب

    چکن کڑاہی

    وقت :45 سے 50 منٹ

    4 سے 5 افراد کے لئے

    اجزائے ترکیبی مقدار

    پوراچکن ایک کلو
    تیل ½کپ
    دہی ¼کپ
    پیاز (باریک کٹے ہوئے) ½کپ
    ادرک لہسن کا پیسٹ 1کھانے کا چمچ
    ٹماٹر (باریک کٹے ہوئے) 2کپ
    نمک حسب ذائقہ
    سرخ مرچ پاؤڈر 2کھانے کے چمچ
    سوکھا دھنیا (کٹا ہوا) 1چائے کا چمچ
    زیرہ پاؤڈر 1چائے کا چمچ
    ہری مرچیں (موٹی کٹی ہوئی) 2کھانے کے چمچ

    سجاوٹ کے لئے:
    ہرا دھنیا (کٹا ہوا) 1کھانے کا چمچ
    ہری مرچیں (قتلے) 1چائے کا چمچ
    ادرک (لمبائی میں باریک کٹا ہوا) 2کھانے کے چمچ
    SNP کڑاہی گرم مصالحہ پاؤڈر 2چائے کے چمچ

    طریقہ کار:
    چکن کو 16 ٹکڑوں میں کاٹ کر ایک طرف رکھ دیں۔ کڑاہی میں تیل گرم کریں اور پیاز ڈال کر ہلکا براؤن کرلیں۔ ادرک لہسنپیسٹ بھی شامل کرکے ایک سے دو منٹ تک پکائیں۔ ٹماٹر، تمام مصالحے اور ½کپ پانی شامل کردیں۔ 25سے30 منٹ تک گوشت کے نرم ہونے تک پکائیں۔ دہی اور ہری مرچیں شامل کرکے 5سے 6منٹ تک گھی چھوڑنے تک بھونیں۔ ہرے دھنیے، ہری مرچوں اور ادرک کے ساتھ سجائیں۔ گر م مصالحہ چھڑک کر نان یا روٹی کے ساتھ پیش کریں۔ آپ گریوی کے مطابق پیاز، ٹماٹر اور دہی کی مقدار کم یا زیادہ کرسکتے ہیں۔

  • ہالی ووڈ کی پہلی مسلم سپر ہیرو ویب سیریز میں فواد خان بھی جلوہ گر ہوں گے؟

    ہالی ووڈ کی پہلی مسلم سپر ہیرو ویب سیریز میں فواد خان بھی جلوہ گر ہوں گے؟

    ہا لی وڈ سائنس فکشن سپر ہیرو فلمیں بنانے والے ادارے ماورل اسٹوڈیو کی پہلی مسلم سپر ہیرو ویب سیریز ’مس مارول‘ میں فواد خان بھی جلوہ گر ہوں گے-

    باغی ٹی وی : ویب سیریز ’مس مارول‘ مارول استوڈیو کی پہلی مسلم سپر ہیرو فلم ہے جسے رواں برس کے اختتام تک ریلیز کیے جانے کا امکان ہےاگرچہ تاحال مذکورہ ویب سیریز کا ٹریلر جاری نہیں کیا گیا، تاہم مذکورہ ویب سیریز کے کرداروں اور کہانی سے متعلق ایک ٹریلر اسٹوڈیو نے جاری کیا تھا۔

    ’مس مارول‘ اب تک کی ہالی وڈ کی پہلی میگا بجٹ مسلم سپر ہیرو کی ویب سیریز ہے، جس میں مرکزی کردار ‘کمالہ خان’ نامی لڑکی کا دکھایا جائے گا، جسے پاکستانی نژاد امریکی لڑکی جواں سالہ ایمان ولانی ادا کریں گی۔

    پہلی مسلم خاتون سپر ہیرو سیریز کے لیے پاکستانی نژاد لڑکی ایمان ولانی کا انتخاب کرلیا گیا

    مذکورہ سپر ہیرو سیریز کی ہدایات پاکستانی فلم ساز شرمین عبید چنائے، بھارتی نژاد امریکی مسلم فلم ساز میرا مینن اور بیلجیم نژاد امریکی مسلم فلم ساز عادل ال عربی اور بلال فلاح دیں گے۔

    تمام ہدایت کار سیریز کی مختلف قسطوں کی ہدایات دیں گے اور ممکنہ طور پر سیریز کے پہلے سیزن میں 6 قسطیں شامل ہوں گی۔

    شرمین عبید چنائے مارول فلم کی ہدایتکاری کرنے والی پہلی پاکستانی فلمساز بن گئیں

    اگرچہ مارول اسٹوڈیو پہلے ہی یہ واضح کر چکا ہے کہ ’مس مارول‘ میں پاکستانی اداکارہ نمرہ بچہ بھی ایکشن میں دکھائی دیں گی، تاہم اب خبریں ہیں کہ فواد خان بھی سیریز میں دکھائی دیں گے۔

    بی بی سی کے صحافی ہارون رشید نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ اگرچہ تاحال مارول اسٹوڈیو نے تصدیق نہیں کی، تاہم فلموں اور ڈراموں سے متعلق دنیا کی معروف ویب سائٹ ’آئی ایم بی ڈی‘ کے ’مس مارول‘ کے آفیشل پیج پر فواد خان کا نام شامل ہے۔


    علاوہ ازیں صحافی ہارون رشید نے بتایا کہ ’مس مارول‘ میں نہ صرف فواد خان بلکہ بھارتی اداکار فرحان اختر اور سینیئر اداکارہ ثمینہ احمد بھی کاسٹ میں شامل ہیں۔

    مذکورہ ویب سیریز کی دیگر کاسٹ میں بھارتی نژاد مسلمان امریکی کامیڈین اظہر محمد عثمان، زنوبیا شروف، یامسین فلیچر، ساگر شیخ اور رش شاہ شامل ہیں۔

    پاکستانی اداکارہ نمرہ بُچہ ہالی وڈ میں ڈیبیو کے لئے تیار

    ’آئی ایم بی ڈی‘ کی ویب سائٹ کے مطابق فواد خان ’مس مارول‘ کی پہلی قسط میں ’حسن‘ نامی کردار ادا کرتے دکھائی دیں گے، تاہم اس حوالے سے نہ تو فواد خان نے کوئی وضاحت کی ہے اور نہ مارول اسٹوڈیو نے اس متعلق کوئی اعلان کیا ہے۔

    جبکہ سوشل میڈیا پر یہ خبر وائرل ہوتے ہی فواد خان کے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور وہ سوشل میڈیا پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں اور فواد خان کو مبارکباد دے رہے ہیں-


    https://twitter.com/MFatilma/status/1401173831549652993?s=20


    https://twitter.com/maazhafeez03/status/1401470489898455041?s=20


    https://twitter.com/Zeeshan45202/status/1401225911014354945?s=20

    ہم نے اعلان کیا کہ ہماری اگلی سپر ہیرو کا تعلق پاکستان سے ہے تو ہمیں بہت عجیب ردعمل دیکھنے کو ملا بشا کے علی

  • 5 سال تک بارودی سرنگیں تلاش کرنے والا چوہا ملازمت سے ریٹائر

    5 سال تک بارودی سرنگیں تلاش کرنے والا چوہا ملازمت سے ریٹائر

    کمبوڈیا میں 5 سال تک بارودی سرنگیں تلاش کرکے ہزاروں انسانی جانیں بچانے والا ’ہیروچوہا‘ اس سال اپنی ملازمت سے ریٹائر ہوجائے گا۔

    باغی ٹی وی :غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کےمطابق کمبوڈیا نے 5 سال قبل میگاوانامی اس چوہے کی خدمات بیلجیم کے ایک فلاحی ادارے APOPO سے حاصل کی تھی۔ یہ ادارہ انسانی جانوں کے ضیاع کو روکنے کے لیے چوہوں کو بارودی سرنگوں اور بموں کی شناخت کرنے کی تربیت دیتا ہے۔

    اپنی پانچ سالہ ملازمت میں میگاوا نے2 لاکھ 25 ہزار اسکوائر میٹر سے زائد رقبے کو بارودی سرنگوں سے صاف کیا، 31 فٹ بال کے میدانوں جتنے اس رقبے میں میگاوا کی بدولت 71 بارودی سرنگیں اور 38 ایسے دھماکہ خیز مواد کی شناخت کی گئی جو کسی وجہ سے پھٹ نہیں سکے، میگاوا نے اپنی نوکری ایمان داری سے ادا کی اور ہزاروں افراد کی جان بچانے کا فریضہ سر انجام دیا۔

    اس جنوب مشرقی ایشیائی ملک میں یہ بارودی سرنگیں اور مواد کو سن 1970 اور 1980ء کی دہائیوں میں ہونے والی خانہ جنگی کے دوران پھیلایا گیا تھا۔

    میگاوا کی بے لوث خدمات کی بنیاد پر کمبوڈیا میں انہیں’ ہیرو چوہے‘ کا خطاب دیا گیا۔ گزشتہ سال میگاوا کو برطانیہ کے متعبر ترین اعزاز ’پی ڈی ایس اے‘ گولڈ میڈل نے بھی نوازا گیا تھا، جو کہ برطانوی شہریوں اور فوجیوں کو بہادری اور ہیروازم کا مظاہرہ کرنے والے ’ جارج کراس‘ کے برابر ہے۔

    یہ ایوارڈ یا گولڈ میڈل برطانیہ کی جانوروں کی بہبود کی بین الاقوامی غیر حکومتی تنظیم پیپلز ڈسپینسری برائے سِک اینیملز (PDSA) نے زمین کے نیچے چھپائی گئی بارودی سرنگوں کو سونگھ کر انہیں امدادی ورکروں کے ہاتھوں تلف کرنے پر بھی دیا گیاتھا-

    میگاوتی چوہے کی عمر آٹھ سال ہے اور اس کو بارودی سُرنگ کی بُو سُونگھنے کی باقاعدہ تربیت دی گئی تھی۔ اب یہ بہادر اور ذہین چوہا اپنی ریٹائرمنٹ کے قریب ہے اور اس کو خطرناک بارود کو تلاش کرنے کی ڈیوٹی سے جلد فارغ کر دیا جائے گا کیونکہ اب میگاوا اپنے فرائض سے سبکدوش ہوکر بقیہ زندگی چین و سکون سے گزارنا چاہتا ہے۔

  • واٹس ایپ کو ہیکرز کی رسائی سے کس طرح محفوظ رکھا جائے

    واٹس ایپ کو ہیکرز کی رسائی سے کس طرح محفوظ رکھا جائے

    جعل سازوں نے واٹس ایپ کے استعمال کنندگان کے اکاؤنٹس کو ہائی جیک کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اس ضمن میں واٹس ایپ اپنے صارفین کو او ٹی پی(ون ٹائم پاس ورڈ) کی آڑ میں ہونے والی اس دھوکا دہی سے متعدد بار آگاہ کرچکی ہے۔

    باغی ٹی وی: اگر آپ کو پیغام موصول ہو کہ آپ کو او ٹی پی کے ذریعے اپنے اکاؤنٹ کی تصدیق کرنا ضروری ہے، تصدیق نہ کرنے کی صورت میں آپ کے اکاؤنٹ کو ڈی ایکٹیویٹ کردیا جائے گا تو پھر یقیناً آپ کا واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیکرز کے نشانے پر ہے اور استعمال کنندہ جیسے ہی او ٹی پی ہیکر کو بھیجتا ہے وہ اس کا اکاؤنٹ ہیک کرلیتے ہیں۔

    اس روک تھام کے لیے واٹس ایپ نے گزشتہ ماہ ہی صارفین کے اکاؤنٹ کو مزید محفوظ بنانے کے لیے جلد ہی ایک زبردست فیچر’فلیش کال‘ متعارف کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس نئے فیچر کی بدولت صارفین کو اپنے اکاؤنٹ کی تصدیق کے لیے 6 عدد پر مشتمل سیکیورٹی کوڈ کی ضرورت پیش نہیں آئے گی بلکہ یہ فیچر خود کار طریقے سے صارف کے فون نمبر کی تصدیق کردے گا۔ تاہم اس فیچر کے باضابطہ طور پر آنے میں ابھی وقت درکار ہے۔

    واٹس ایپ کا جلد ہی زبردست فیچر متعارف کرانے کا اعلان

    ہیکرز واٹس ایپ اکاؤنٹ کو ہیک کر کے آپ کے دوستوں، رشتے داروں کے فون نمبر، تصاویر، پیغامات تک رسائی حاصل کرلیتے ہیں عموما وہ واٹس ایپ نمبر کو استعمال کرتے ہوئے آپ کے دوستوں کو پیغام بھیج کر آپ کے نام سے بھاری رقم بطورقرض مانگ سکتے ہیں۔ آپ کے کونٹیکٹ میں موجود نمبروں کو استعمال کرتے ہوئے ان کے اکاؤنٹ ہیک کر سکتے ہیں۔ جب کہ آپ کے اکاؤنٹ کو ہیک کرنے کے بعد وہ تمام گروپ چیٹ میں رہتے ہوئے حساس معلومات دیکھ سکتے ہیں۔

    او ٹی پی جعل سازی کے حوالے سے جاری ہونے والے اپنے بیان میں واٹس ایپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ’ اپنے صارفین کی معلومات اور پیغامات کی پرائیویسی اور حفاظت ہمارے لیے نہایت اہمیت کی حامل ہے-

    تاہم کسی بھی جعل سازی سے بچنےکے لیے استعمال کنندہ کو چاہیئے کہ کسی بھی فرد کو چاہے وہ آپ کا دوست یا رشتے دار ہی کیوں نہ ہو،اپنا پاس ورڈ یا ایس ایم ایس پر آنے والا سیکیورٹی کوڈ کبھی نہیں دیں۔

    محتاط رہیں اور اگر کبھی آپ سے میسج میں کوئی رقم کا مطالبہ کرے تو فورا اپنے اِس دوست کو فون کرکے اس بات کی تصدیق کریں کہ آیا کہ وہ اس واٹس ایپ اکاؤنٹ کو استعمال کر رہا ہے یا نہیں۔

    واٹس ایپ انتظامیہ نے 100 فلسطینی صحافیوں کے اکاؤنٹس بلاک کر دیئے

    اگر آپ کو ملنے والے پیغام کی نوعیت اس طرح کی ہوں کہ موصول ہونےوالے پیغام میں گرائمر اور ہجے کی غلطیاں نظر آئیں، کسی لنک پر کلک کرنے کے کہا جا رہا ہوں،آپ کی نجی معلومات( کریڈٹ ، ڈیبٹ کارڈ انفارمیشن، بینک اکاؤنٹ نمبر، تاریخ پیدائش، پاس ورڈ وغیرہ) شیئر کرنے کا کہا جائے ،موصول ہونے والے پیغام کو آگے فارورڈ کرنے کا کہا جائے ،آپ سے کہا جائے کہ ’ نئے فیچر کوفعال ‘ کرنے کے لیے درج ذیل لنک پر کلک کریں تو اسے فوراً رپورٹ کریں۔

    کچھ ہیکرز آپ کو واٹس ایپ استعمال کرنے کے لیے فیس کا مطالبہ کرتے ہیں تاہم واٹس ایپ ایک مفت ایپلی کیشن ہے جو کسی بھی مرحلے پر آپ سے کسی قسم کے کوئی سروس چارجز نہیں لیتی۔

    واٹس ایپ پرائیویسی پالیسی کو قبول نہ کرنیوالے صارفین کے اکاؤنٹس کیساتھ کیا ہوگا؟