Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • ملک کے میدانی علاقوں میں گرد آلود ہوائیں اورآندھی چلنے کا امکان   محکمہ موسمیات

    ملک کے میدانی علاقوں میں گرد آلود ہوائیں اورآندھی چلنے کا امکان محکمہ موسمیات

    ملک کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق راولاکوٹ اورگرد و نواح میں ،میرپور آزاد کشمیرو گردونواح میں موسلا دار بارش میرپور،منگلا ،اسلام گڑھ اورجاتلاں میں ، خیبر پختونخوا ، جنوبی پنجاب،خطہ پوٹھو ہار، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں بارش ہوگی-

    گرمی کے باعث ملک کے میدانی علقوں میں گرد آلود ہوائیں اورآندھی چلنے کا امکان ہے جبکہ اسلام آباد میں آ ندھی ،گرد آلود ہوائیں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع بھی متوقع ہے –

    بلوچستان کےشہرتربت، چاغی، سبی اور کوہلو میں موسم شدید گرم رہے گا جبکہ پنجاب میں موسم گرم اور خشک رہے گا-

    موسیٰ خیل، ژوب ،بارکھان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، خطۂ پوٹھوہار، فیصل آباد، منڈی بہاالدین، گوجرانوالہ اور نارووال میں بارش متوقع ہے-

    سیالکوٹ، گجرات ،لاہور، ملتان، بہاولپور،بہاولنگر اورڈی جی خان میں بھی بارش کا امکان ہے –

    سندھ کے شہردادو، جیکب آباد، پڈعیدن ، موہنجو داڑو اورروہڑی میں موسم گرم رہے گا سکھر، لاڑکانہ، میر پور خاص اور بینظیر آباد میں گرمی کی شدت برقرار رہے گی،خیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا-

    سوات ،مالاکنڈ،کوہستان، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ،آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ،اسلام آباد میں آ ندھی ،گرد آلود ہوائیں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش متوقع ہے-

  • پاکستان میں کورونا سے مزید 92 ہلاکتیں،مثبت کیسز میں بھی اضافہ

    پاکستان میں کورونا سے مزید 92 ہلاکتیں،مثبت کیسز میں بھی اضافہ

    پاکستان میں کورونا کی لہر میں شدت،24 گھنٹوں میں 92 اموات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی تیسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے


    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے ملک بھر میں کورونا سے اموات کا اموات کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے مزید 92 اموات ہوئی ہیں-

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز کورونا کے 51 ہزار523 ٹیسٹ کئے گئے2 ہزار28 نئے کیس سامنے آ گئے۔ ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح تقریبا 3.93 فی صد رہی۔

    پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 20 ہزار823 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 20 ہزار 898 ہو چکی ہے۔

    خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور پانچویں مرحلے میں30 سال سے زائد سال کے درمیان عمر والے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے جبکہ 18 سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسین کی رجسٹریشن جاری ہے-

    واضح رہے کہ آج 3 جون بروزجمعرات سے 18 سال سے زائد لوگوں کو ویکسین لگانے کا آغاز کیا جائے گا-

  • ہرا بھر ا چکن مصالحہ ریسیپی

    ہرا بھر ا چکن مصالحہ ریسیپی

    ہرا بھر ا چکن مصالحہ

    وقت :40 سے 50 منٹ

    4 سے 5 افراد کے لئے

    اجزائے ترکیبی مقدار
    چکن بغیر ہڈی کے ایک کلو
    تیل ½کپ
    دہی ½کپ
    پیاز (عمدہ کٹے ہوئے) 2کپ
    ادرک لہسن پیسٹ 2کھانے کے چمچ
    ہرا دھنیا (کٹا ہوا) ½کپ
    ہرا پیاز (کٹا ہوا) ½کپ
    ہری مرچیں (کٹی ہوئی) ¼کپ
    نمک حسب ذائقہ
    سفید مرچ پاؤڈر 1چائے کا چمچ
    مکھن 2کھانے کے چمچ

    سجاوٹ کے لئے :
    ادرک (لمبائی میں باریک کٹاہوا) 1کھانے کا چمچ

    طریقہ کار :
    چکن کو چوکور ٹکڑوں میں کاٹ کر ایک طرف رکھ دیں۔ برتن میں تیل گر م کریں اس میں پیاز ڈال کر نرم ہونے تک پکائیں تیل سے پیاز نکال کر ایک طرف رکھ دیں۔ اب اس میں چکن کے ٹکڑے نمک اور سفید مرچ پاؤڈر شامل کرکے 10سے 15 منٹ تک پکائیں۔ تلے ہوئے پیاز ہرا دھنیا ہری پیاز اور ہری مرچوں کو ½کپ پانی شامل کرکے بلینڈ کریں اور ایک نرم سبز پیسٹ بنالیں۔ دہی اور ہرا پیسٹ شامل کرکے ڈھکن کے بغیر 8سے 10 منٹ تک درمیانی آنچ پر گوشت کے نرم ہونے تک پکائیں۔ مکھن شامل کرکے 5سے 6 منٹ تک بھونیں۔ ادرک کے ساتھ سجائیں اور روٹی یا نان کے ساتھ پیش کریں۔ سبز پیسٹ آخر میں شامل کریں تاکہ اس کا سبز رنگ برقرا ر رہے۔

  • علیزے گبول جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کیخلاف قانونی چارہ جوئی پر شکرگزار

    علیزے گبول جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کیخلاف قانونی چارہ جوئی پر شکرگزار

    پاکستانی ماڈل و اداکارہ علیزے گبول نے جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس بناکر خواتین اور خصوصی طور پر اداکاراؤں کو بدنام کرنے والے افراد کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے-

    باغی ٹی وی : علیزے گبول نے اس حوالے سے انسٹاگرام پر خصوصی اسٹوریزشئیر کیں جن میں ماڈل و اداکارہ نے بتایا کہ متعدد جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ان کی تصاویر اور دیگر معلومات کو غلط انداز میں پیش کرکے انہیں پریشان کیا جا رہا تھا، جن کے خلاف ان کے وکیل حارث شہباز نے قانونی چارہ جوئی کی۔

    اداکارہ نے عدالت میں کامیاب قانونی چارہ جوئی کرنے پر حارث شہباز کا شکریہ ادا کیا –

    اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا کہ جعلی اکاؤنٹ بنا کر دوسرے لوگوں کی تصاویر اور ان سے متعلق غلط معلومات پھیلانا جرم ہے اور ایسا عمل دوسرے کی تضحیک اور ذہنی پریشانی کا باعث بھی ہے۔

    علیزے گبول نے اسٹوریز میں لکھا کہ جعلی اکاؤنٹس سے دوسروں کے لیے غلط بیانی کرنے معصوم افراد کے لیے ذہنی اذیت کا باعث بنتی ہے اور خاص طور پر مذکورہ عمل خواتین کے لیے خطرناک ثابت ہوتا ہے۔

    اداکارہ نے ایک انسٹا اسٹوری میں عدالتی احکامات کی کاپی بھی شیئر کی جس میں عدالت نے پولیس کو جعلی اکاؤنٹس بنا کر اداکاراؤں کو بدنام کرنے والے افراد کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کی ہدایت کی تھی۔

    علیزے گبول کے علاوہ دیگر خواتین اور شوبز شخصیات نے بھی اس اقدام پراپنے وکیل حارث شہباز کا شکریہ ادا کیا –

    دوسری جانب وکیل حارث شہباز نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز میں عدالتی احکامات کی کاپی شیئر کی جب کہ انہوں نے ایک جعلی پیروڈی اکاؤنٹس کی جانب سے شیئر کی گئی اسٹوری بھی شیئر کی۔

    عدالت نے جن جعلی اکاؤنٹس کے خلاف کارروائی کا حکم دیا، ان میں سے ایک اکاؤنٹ نے انسٹاگرام اسٹوری میں واضح کیا کہ ان کا اکاؤنٹ مزاحیہ تھا، جس کا مقصد لوگوں کو تفریح فراہم کرنا تھا تاہم ساتھ ہی وضاحتی اسٹوری میں خواتین کے لیے نامناسب الفاظ بھی استعمال کیے گئے۔


    مذکورہ اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی اسٹوری میں تصدیق کی گئی کہ وہ قانونی چارہ جوئی کی وجہ سے اکاؤنٹ بند کر رہے ہیں تاہم جلد ہی نئے نام سے دوبارہ آجائیں گے۔

    مذکورہ اکاؤنٹ کی اسٹوری کو شیئر کرتے ہوئے حارث شہباز نے لکھا کہ کسی خاتون یا اداکارہ کو ’جسم فروش‘ لکھنا تفریح نہیں ہے-

  • ژالے سرحدی نے ناقدین کو تھپڑ مارنے کی دھمکی دے دی

    ژالے سرحدی نے ناقدین کو تھپڑ مارنے کی دھمکی دے دی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل ژالے سرحدی نے خود پر تنقید کرنے ولے صارف کو تھپڑ مارنے کی دھمکی دے دی-

    باغی ٹی وی :ژالے سرحدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ سوال و جواب کے ایک سیشن رکھا جس میں انہوں نے مداحوں کے سوالوں کے دلچسپ جواب تو دیئے ہی ساتھ تنقید کرنے والوں کو تھپڑ مارنے کی دھمکی بھی دے ڈالی-

    ہوا کچھ یوں کہ لائیو سیشن کے دوران ایک صارف نے اداکارہ کے پاؤں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے پاؤں بہت بڑے اور مردانہ قسم کے لگتے ہیں۔

    جس پر ژالے سرحدی نے صارف کو جواب دیا کہ ہاں اور میرے ہاتھ میرے پاؤں سے زیادہ بڑے ہیں۔

    انہوں نے ساتھ یہ بھی بتایا کہ میں بے حد زناٹے دار تھپڑ بھی رسید کرسکتی ہوں اور انہی ہاتھوں سے کسی تجربہ کار باکسر کی طرح مکے بھی مار سکتی ہوں-

  • لاہور: فون پر نکاح ،شوہر نے فرانس سے واپس آتے ہی بیوی کو قتل کر دیا

    لاہور: فون پر نکاح ،شوہر نے فرانس سے واپس آتے ہی بیوی کو قتل کر دیا

    لاہور : کاہنہ میں فرانس سے واپس آنے والے نوجوان نے اپنی بیوی کو قتل کر دیا –

    باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹ کے مطابق لاہور کے علاقے کاہنہ میں 25 سالہ ناز کی تدفین کی جارہی تھی کہ کسی کی شکایت پرپولیس نے موقع پر پہنچ کر، لاش تحویل میں لے لی بعد ازاں مقتولہ کے سسر نے انکشاف کیا کہ بیٹے نے بہو کو قتل کیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ ناز کا نکاح فون پر عبدالصمد کے ساتھ ہوا تھا، ملزم چند روز قبل فرانس سے واپس آیا اور بیوی کو قتل کر دیا-

    پولیس کے مطابق ملزم عبدالصمد کی بہن مقتولہ ناز کی بھابھی یعنی مقتولہ کے بھائی کی شریک حیات ہے قتل کی وجوہات کیا تھیں تا حال معلوم نہیں ہو سکا-

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے بعد ہی قتل کی وجوہات کا تعین ہوسکے گا-

  • کمال آر خان نے سلمان خان کو کیا دھمکی دی؟

    کمال آر خان نے سلمان خان کو کیا دھمکی دی؟

    بالی ووڈ تجزیہ نگار اور اداکار کمال آر خان المعروف کے آ ر کے اور بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے درمیان فلم ’’رادھے‘‘ کی ریلیز کے بعد شروع ہونے والی کشیدگی کے درمیان جاری کشیدگی شدت اختیار کرگئی –

    باغی ٹی وی : بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی جانب سے بھارتی فلموں کے تجزیہ نگار اور اداکار کمال آر خان المعروف ’کے آر کے‘ کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ درج کروایا گیا ہے جس پر کمال آر خان نے دعویٰ کیا ہے کہ سلمان خان کو فلم ’رادھے‘ پر میرے تجزیے نے بہت متاثر کیا اس لیے انہوں نے میرے خلاف مقدمہ درج کروایا۔

    دوسری جانب سلمان خان کی ٹیم نے دعویٰ کیا ہے کہ تجزیہ نگار کمال آر خان کے خلاف مقدمہ فلم ’رادھے‘ کے تجزیے پر نہیں کیا گیا بلکہ انہوں نے اپنی متعدد ٹوئٹس میں سلمان خان کی این جی او ’BeingHuman‘ پر بے بنیاد الزامات عائد کرنے کے ساتھ ساتھ سلمان خان پر بھی کرپشن کے الزامات عائد کیے ہیں جس بنا پر ان کے خلاف مقدمہ درج کروایا گیا ہے-

    سلمان خان نے معروف فلمی تجزیہ نگار کیخلاف ہتک عزت کا مقدمہ درج کرا دیا

    اس سے قبل کے آر کے نے متعدد ٹوئٹس میں سلمان خان سے مقدمہ واپس لینے کی اپیل کی اس دوران انہوں نے سلمان خان سے جان چھڑانے کے لیے ان کے والد سلیم خان سے بھی متعدد مانگی اور یہ وعدہ کیا کہ وہ آج کے بعد سلمان خان کی کسی فلم پر اپنا تجزیہ پیش نہیں کریں گے –

    تاہم اپنی کوشش میں ناکامی کے بعد کے آر کے نے پینترا بدل دیا اور اب وہ دھمکیوں پر اتر آئے ہیں اور اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر عام صارفین کی رسائی کو بند کر دیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق کے آرکے نے اپنے ٹوئٹ میں سلمان خان کا نام لیے بغیر انہیں مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’دیکھو بالی وڈ کے غنڈے بھائی، لڑنے کی ہمت ہے تو سامنے آکر لڑو! یہ احمق گلوکار (میکا سنگھ) اور جدوجہد کرنے والی اداکاراؤں کو آگے کر کے ان کے پیچھے نہ چھپو!‘۔

    کے آ ر کے نے کہا کہ ’میرا وعدہ ہے کہ میں تمہارا فلمی کیریئر تباہ کر کے تمہیں ایک ٹیلی ویژن میزبان بنا دوں گا،یہ تمہارا آخری وقت ہے‘

    اس سے قبل کے آر کے نے سلمان خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’وویک اوبرائے، جان ابراہم یا پھر گلوکار اریجیت سنگھ بیچارے سیدھے لڑکے ہیں، لیکن اس بار تم نے غلط آدمی سے پنگا لے لیا ہے۔

    اس نے سلمان خان کا کرئیر چوپٹ کر کے ان کو سڑک پر لانے اور ان کا مقابلہ کرنے کی دھمکیاں دیں تھیں کمال نے کہا تھا کہ جو سوشانت کے ساتھ ہوا وہ اب کسی کے ساتھ نہیں ہوگا-

    سلمان خان کی فلم پر منفی تجزیہ: میکا سنگھ کا کمال آر خان کیخلاف گیت بنانے کا فیصلہ

    واضح رہے کہ سلمان خان نے اپنی فلم ’رادھے‘ پر منفی تجزیہ کرنے پر کمال آر خان کے خلاف مقدمہ درج کرادیا۔ سلمان خان کی حمایت میں گلوکار میکا سنگھ بھی میدان میں آئے اور کے آرکے کو ’گدھا‘ اور ’چوہا‘ کہا۔

    میکا سنگھ نے کمال آر خان کے خلاف ایک گانا بھی ریلیز کرنے کا اعلان کیا ہے جس کا عنوان ’کے آرکے کتا‘ ہوگا۔

    میں سلمان خان کو سڑک پر لے آؤں گا اس نے اس بار غلط آدمی سے پنگا لے لیا ہے کمال آر خان

     

  • جنت مرزا کی عمر بٹ کے ساتھ ’ بات پکی‘ ہوگئی

    جنت مرزا کی عمر بٹ کے ساتھ ’ بات پکی‘ ہوگئی

    پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک سٹار اور اداکارہ جنت مرزا نے عمر بٹ کے ساتھ ’ بات پکی‘ ہونے کا اعتراف کر لیا-

    باغی ٹی وی : گزشتہ ماہ خبریں گردش میں تھیں کہ ممکنہ طور پر جنت مرزا کی اپنے دوست اور ٹک ٹاک اسٹار عمر بٹ کے ساتھ بات ’پکی‘ ہو گئی ہے-

    اس حوالے سے ان کے ایک کمنٹ کا اسکرین شاٹ بھی وائرل ہوا تھا جس میں جنت مرزا سے ایک صارف نے سوال کیا کہ کیا آپ کی بات پکی ہو گئی ہے؟

    صارف کی جانب سے کیے جانے والے سوال کے جواب میں اداکارہ نے (بی پی) یعنی بات پکی لکھ کے جواب دیا۔ جس کے بعد سے خبریں گردش میں تھیں کہ دونوں کی منگنی ہو گئی ہے-

    منگنی کے حوالے سے جنت مرزا کا بیان سامنے آگیا

    تاہم اس حوالے سے جنت مرزا کا بیان بھی سامنے آ گیا تھا جنت مرزا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر موجود اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر خصوصی اسٹوری میں بتایا تھا کہ ’ہماری منگنی نہیں ہوئی ہے جب بھی منگنی یا بات پکّی ہوگی تو میں اپنے تمام مداحوں کو ضرور بتاؤں گی لیکن فی الحال ایسا کچھ نہیں ہے۔‘

    بعد ازاں عُمر بٹ نے بھی انسٹاگرام پر خصوصی اسٹوری شیئر کی جس میں اُنہوں نے سوشل میڈیا پر زیرِ گردش اپنی اور جنت مرزا کی منگنی کی خبر کا اسکرین شاٹ شیئر کیا اور کہا کہ بھئی! یہ سب جھوٹ ہے، ہماری کوئی منگنی نہیں ہوئی ہے۔

    جنت مرزا سے منگنی کی افواہوں پر عمر بٹ بھی بول پڑے

    تاہم اب جنت مرزا نے ایک نجی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے اس حوالے سے بتایا کہ مجھے کسی کی کال آئی اور اُنہوں نے مجھ سے میری منگنی کے حوالے سے پوچھا کہ جنت تمہاری منگنی ہوگئی؟ تو میں نے کہا نہیں، پھر اُنہوں نے مجھ سے کہا نیوز چینل پر تمہاری منگنی کی خبریں چل رہی ہیں۔

    جنت مرزا نے کہا کہ میں نے جب نیوز چینل پر اپنی منگنی کی خبریں دیکھیں تو میں حیران رہ گئی، ساتھ ہی اُنہوں نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ’الحمداللہ! عمر بٹ اور میری بات پکّی ہوگئی ہے لیکن ابھی منگنی کی کوئی باقاعدہ رسم نہیں ہوئی ہے۔

    جنت مرزا نے کہا کہ جب اللہ تعالیٰ نے چاہا تو میری اور عمر بٹ کی منگنی بھی ہوجائے گی اور میں یہ خوشخبری سب کے ساتھ شیئر بھی کروں گی۔

    واضح رہے کہ پاکستان کے شہر فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی ٹک ٹاک اسٹار اور حال ہی میں ایکٹنگ ڈیبیو کرنے والی اداکارہ جنت مرزا کو ٹک ٹاک پر 15 ملین صارفین نے فالو کرلیا ہے اور وہ پاکستان کی پہلی ٹک ٹاکر بن گئی ہیں جو اتنے زیادہ مداح رکھتی ہیں۔

    اس وقت انسٹاگرام پر جنت مرزا کے دو اعشاریہ ایک ملین یعنی 21 لاکھ فالوورز ہیں جبکہ انسٹاگرام پر انہوں نے ایک ہزار سے زائد پوسٹس کی ہوئی ہیں جن میں ان کی دلکش تصاویر اور ٹک ٹاک ویڈیوز شامل ہیں۔

  • پشاور: حکومت نے دلیپ کمار اور راج کپور کے آبائی گھروں کا قبضہ حاصل کر لیا

    پشاور: حکومت نے دلیپ کمار اور راج کپور کے آبائی گھروں کا قبضہ حاصل کر لیا

    پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے آج دلیپ کمار اور راج کپور کے آبائی گھروں کا قبضہ حاصل کر لیا ہے اب ان کو اپنی اصلی حالت میں بحال کیا جائے گا۔

    باغی ٹی وی : خیبر پختونخوا کے آثار قدیمہ اور میوزیم ڈائریکٹوریٹ نے پشاور میں بالی ووڈ اداکاروں راج کپور اور دلیپ کمار کے آبائی گھروں کا قبضہ حاصل کر لیا ہے –

    محکمہ آثار قدیمہ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عبدالصمد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر پشاور نے انھیں بتایا کہ اب یہ پراپرٹی محکمہ آثار قدیمہ کے حوالے کی جا رہی ہے اور اس کا قبضہ حاصل کر کے سیل کر دیا گیا ہے اب دونوں گھر سرکاری طور پر محکمہ آثار قدیمہ کی ملکیت ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ اب اس پر کام شروع کیا جائے گا، اور پہلے قدم پر اس کی بحالی کا تخمینہ لگایا جائے گا۔

    ڈاکٹرعبدالصمد کا کہنا تھا کہ ڈائریکٹوریٹ، دونوں انتہائی خستہ حال گھروں کو میوزیم میں تبدیل کرنے سے قبل ان کی بحالی اور تزئین و آرائش کا آغاز کرے گا۔

    ڈائریکٹر محکمہ آثار قدیمہ نے کہا کہ ڈائریکٹوریٹ دونوں خاندانوں کے اراکین سے بھی بحالی کے سلسلے میں رابطہ کرے گا۔

    ڈائریکٹر محکمہ آثار قدیمہ نے کہا کہ دونوں گھروں کی بحالی اور پھر انہیں میوزیم میں تبدیل کرنے کا مقصد پشاور کا با لی وڈ سے ناطہ دوبارہ جوڑنا ہے۔

    واضح رہے کہ ڈپٹی کمشنر پشاور نے نوآبادیاتی دور کے لازمی جائیداد کے حصول کے قانون کے تحت دونوں گھروں کی ملکیت محکمہ آثار قدیمہ کو منتقل کرنے کے دو نوٹی فکیشنز جاری کیے۔

    ملکیت کی منتقلی کے لیے ڈھکی ڈلگاران کے علاقے میں واقع راج کپور کی حویلی کی قیمت ایک کروڑ 15 لاکھ اور محلہ خداداد میں دلیپ کمار کے آبائی گھر کی قیمت 72 لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی دونوں جائیدادوں کی قیمت 15 لاکھ روپے فی مرلہ طے کی گئی تھی۔

    خیال رہے کہ دلیپ کمار 1997 میں پاکستان آئے تھے جہاں انھیں پاکستان کے اعلیٰ اعزاز نشان امتیاز سے نوازا گیا تھا اور اس دوران وہ پشاور آئے تھے۔

    انہوں نے اپنے اس گھر اور محلے میں جانے کی خواہش کی تھی اور انہیں اس محلے لایا جا رہا تھا کہ لوگوں کو اطلاع ہوئی اور ایک ہجوم وہاں اکٹھا ہو گیا تھا جس وجہ سے وہ اپنے گھر اور اپنے محلے کو نہیں دیکھ سکے تھے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اگر وہ وہاں جاتے تو منتظمین اور لوگوں کے لیے مشکل پیدا ہو سکتی تھی اس لیے وہ نہیں جا سکے لیکن انھیں یقین ہے کہ گھر بھی وہیں ہے اور محلہ بھی وہیں موجود ہے۔

    کے پی حکومت نے دلیپ کمار اور راج کپور کے آبائی گھروں کو خریدنے کے لئے رقم فراہم کر دی

    پشاور دلیپ کمار کے دل میں بستا ہے ترجمان فیصل فاروقی

    دلیپ کمار کے آبائی مکان کی خرید وفروخت کا معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا

    دلیپ کماراپنا آبائی گھر پشاور کے لوگوں کو تحفہ دینا چاہتے تھے ،بھتیجے فواد اسحاق کا دعویٰ

    خیبرپختونخوا حکومت نے دلیپ کماراور راج کپور کے آبائی گھر خریدنے کے لئے رقم فراہم کر دی

  • کرونا سے بچنا ہے تو چکن کھانے سے گریز کریں، پولٹری شیڈ کی مالک خاتون کی اپیل

    کرونا سے بچنا ہے تو چکن کھانے سے گریز کریں، پولٹری شیڈ کی مالک خاتون کی اپیل

    حال ہی میں ڈاکٹروں نے مرغیوں میں مہلک وائرس’ایڈینو‘ کے تیزی سےپھیلنے تصدیق کی تھی اس حوالےسے مرغی فارم کے مالکان نے بھی اقرارجرم کیا تھا-

    باغی ٹی وی : لاہور کی ویٹرنری یونیورسٹی میں مرغیوں کے پوسٹ مارٹم کے بعد ان میں پائے جانے والے وائرس کا انکشاف ہواتھا ویٹرنری یونیورسٹی شعبہ مائیکروبیالوجی کے ڈائریکٹر پروفیسر طاہر یعقوب کا کہنا تھا کہ رانی کھیت اور انفلوئنزا کے بعد ایڈینو وائرس مرغیوں کو اپنا شکار بنانے لگا ہے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ یہ وائرس مرغیوں کے عصبی نظام پر حملہ آور ہوتے ہیں اور سانس کی بیماریوں کا سبب بھی بنتے ہیں جبکہ ایڈینو وائرس کی وجہ سے رانی کھیت ویکسین غیر مؤثر ہو گئی ہے۔

    پروفیسر طاہر یعقوب کا کہنا تھا کہ شہری مارکیٹوں میں فروخت ہونے والی چھوٹی اور کم عمر مرغیاں خریدنے سے اجتناب کریں اور صرف 2 کلو وزن والی مرغیاں ہی خریدیںجبکہ نئے وائرس سے روزانہ 4 ہزار مرغیاں ہلاک ہو رہی ہیں۔

    جس کے بعد یہ خبریں بھی وائرل ہوئی تھیں کہ مرغیوں میں وائرس کی خبریں افواہ ہیں لوگوں نے مرغیوں کا کھانوں میں استعمال جاری رکھا ہوا ہے-

    تاہم سوشل میڈیا پر ایک خاتون کا آڈیو پیغام وائرل ہو رہا ہے جس میں انہوں نے مرغیوں کی بیماری کسے متعلق خبروں کو حقیقت قرار دیتے ہوئے عوام کو مرغی کا گوشت نہ کھانے کی ہدایت کی ہے-

    خاتون نے اپنے آڈیو پیغام میں کہا کہ مرغیوں میں جو بیماری آئی ہوئی ہے ٹی وی پر بتایا جا رہا ہے کہ وہ غلط ہے وہ بالکل بھی غلط نہیں ہے بالکل درست ہے ہمارا اپنا پولٹری فارم ہے جس میں آسٹرولوب جو کہ آسٹریلین بریڈ ہے وہ رکھی ہوئی ہے ہم نے اس کا امیون سسٹم اچھا ہے بڑے پرندے اس سے متاثر نہیں ہوئے جو چھوٹے پرندے چوزے تھے وہ بہت بیمار ہوئے ہیں-

    خاتون نے پیغام میں کہا کہ ان کو کورونا وائرس تو نہیں ہے اس بیماری کو کوریزہ کہتے ہیں جس میں بالکل کورونا جیسی علامات ظاہر ہوتی ہیں اس بیماری کی وجہ سے کافی پرندے مر گئے ہیں ٹانگوں سے معذور ہو گئے ہیں پھر ہم نے جو نہیں ٹھیک ہونے والے تھے وائرس ختم کرنے کے لئے ان کو ذبح کر کے زمین میں دبا دیا-

    انہوں نے کہا کہ برائلر کا امیون سسٹم بہت کمزور ہے وہ بہت متاثر ہو رہے ہیں پولٹری فارم کے ملازموں نے بتایا کہ ہوٹلز اور بڑی بڑی فوڈ چینز ان بیمار پرندوں کو سستی قیمت پر لے کر وہیں ذبح کر کے اپنے ڈرموں میں ڈال کر لے جا رہے ہیں-

    خاتون نے پیغام میں عوام سے اپیل کی کہ مہربانی کر کے چکن نہ کھائیں ہم بھی متاثر ہو رہے ہیں ہمارا کاروبار بھی متاثر ہو رہا ہے لیکن ہم یہ بالکل بھی پسند نہیں کرتے کہ کوئی بیمار مرغی کا گوشت کھائے-

    انہوں نے کہا کہ چکن مت کھائیں اگر ہم تھوڑے دن چکن نہیں کھائیں گے تو دنیا سے ختم نہیں ہو جائیں گے اور بہت چیزیں ہیں کھانے کے لئے وہ کھائیں مہربانی کر کے چکن مت کھائیں میں سچ کہہ رہی ہوں کہ بیماری کے حوالے سے خبریں بالکل درست ہیں بیماری بالکل موجود ہے –

    مرغیوں میں مہلک وائرس’ایڈینو‘تیزی سےپھیلنےلگا: ڈاکٹروں نےتصدیق کردی:برائلرکھانےوالےہسپتالوں میں

    ہوشیار ، خبردار ! پنجاب میں پرندوں میں خطرناک وائرس پھیل گیا