Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • حجاب پر تنقید ، ثنا خان نے صارف کا منہ بند کردیا

    حجاب پر تنقید ، ثنا خان نے صارف کا منہ بند کردیا

    گزشتہ برس اسلام کی خاطر شوبز کو خیر باد کہنے والی بالی ووڈ کی سابق اداکارہ و ماڈل ثنا خان نے حجاب پر تنقید کرنے والے صارف کو جواب دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : شوبز کو خیرباد کہنے او مفتی انس سے شادی کے بعد سے ثنا خان مغربی لباس پہننے کی بجائے اب مکمل طور پر حجاب میں ملبوس میں نظر آتی ہیں اور شوہر کے ساتھ اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ شئیر کرتی رہتی ہیں تصاویر کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جاتا ہے-

    گزشتہ روز ثنا خان نے اپنی حجاب میں لی گئی تصویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شئیر کرتے ہوئے ثنا خان نے لکھا سنو! لوگوں سے ڈرتے کیوں ہو؟ کیا تم نے یہ آیت نہیں پڑھی ’اللہ جسے چاہے عزت دیتا ہے، اور اللہ جسے چاہے ذلت دیتا ہے۔-

    انہوں نے لکھا کبھی عزتوں میں ذلت چھپی ہوتی ہے اور کبھی ذلتوں میں عزت۔ سوچنا اور سمجھنا ہمیں ہے کہ ہم کون سے راستے پر ہیں اور اصل میں ہم کس چیز کے حقدار بن رہے ہیں۔

    ثنا خان کی اس پوسٹ پر جہاں صارفین نے تعریفی کمنٹس کئے وہیں ایک صارف نے ثنا کے حجاب پر تنقید کی بھی-

    صارف نے لکھا کہ اتنی پڑھائی لکھائی کرکے کیا فائدہ کہ پردے کے اندر رہنا۔

    صارف کے کمنٹس کے جواب میں ثنا خان نے لکھا کہ میرے بھائی جب پردے میں رہ کے میں اپنا کام کرسکتی ہوں، میرے اتنے اچھے سسرال والے اور شوہر ہیں تو مجھے اور کیا چاہئے۔ سب سے بڑی بات اللہ میری ہر قدم پر حفاظت کررہا ہے الحمداللہ۔ اور میں اپنی تعلیم بھی مکمل کرچکی ہوں تو کیا یہ صورتحال میرے حق میں نہیں؟-

    ثنا خان کی پوسٹ پر ان کے شوہر مفتی انس نے لکھا کہ جی بیگم صاحبہ اللہ تعالیٰ جسے چاہے عزت دے جس طرح اس نے آپ کو اپنا تعلق نصیب فرمایا-

  • سکون کی تلاش میں قدرت کے قریب پہنچ گیا ہوں: عمران عباس

    سکون کی تلاش میں قدرت کے قریب پہنچ گیا ہوں: عمران عباس

    پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ اداکار اور ماڈل عمران عباس شہری زندگی کی ہلچل اور شور شرابے سے دور سکون کی تلاش میں نکل پڑے۔

    باغی ٹی وی : اداکار عمران عباس ان دنوں گلگت بلتستان کی وادیوں کی سیر کررہے ہیں اور اپنے اس ٹور کی تصاویر فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ شئیر کر رہے ہیں جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے-

    ایک پوسٹ میں اداکار نے قدرتی مناظر کی ساتھ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’’شہری زندگی کی ہلچل سے دور اصل سکون کی تلاش میں قدرت کے قریب پہنچ گیا ہوں‘‘۔

    ایک اور تصویر میں عمران عباس نے مقامی شہریوں کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’’میرا دیس ، میرے اپنے‘‘۔

    جبکہ ایک تصویر میں اداکار عمران عباس نے گلگت بلتستان کی حسین وادیوں کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ہم نے اس کو اتنا دیکھا جتنا دیکھا جا سکتا تھا، پھر بھی دو آنکھوں سے کتنا دیکھا جاسکتا تھا-

    اپنی ایک تصویر شئیر کرتے ہوئے اداکار نے لکھا کہ اپنے من میں ڈوب کر پا جا سراغ زندگی-

    واضح رہے کہ اس سے قبل عمران عباسنے ایک ویڈیو شئیر کی تھی پاکستان کے خوبصورت شمالی علاقے سوات کا سفر کر رہےتھے اور ڈرائیونگ کے دوران بالی ووڈ کا ماضی کا مقبول ترین گانا گنگنا رہے تھے جس کو جہاں مداحوں نے سراہا تھا وہیں بھارتی نامور گلوکارہ اللکا ہاگنگ نے بھی تعریف کی تھی –

    بھارتی گلوکارہ الکا یاگنک عمران عباس کی آواز کی گرویدہ ہو گئیں

  • پی ڈی ایم حکومت کیلئے نہیں بلکہ خود کیلئے خطرہ بنی ہوئی ہے: عثمان بزدار

    پی ڈی ایم حکومت کیلئے نہیں بلکہ خود کیلئے خطرہ بنی ہوئی ہے: عثمان بزدار

    وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے صوبائی وزیر محنت انصر مجید اوررکن پنجاب اسمبلی اسد کھوکھر کی ملاقات

    باغی ٹی وی : ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور،محکمہ محنت کی کارکردگی اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا –

    اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ پنجا ب حکومت نے ورکرز کی کم ازکم اجرت 20 ہزار روپے کر دی محنت کشوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر ضروری اقدام اٹھا رہے ہیں-

    انہوں نے کہا کہ پہلی بار سوشل سیکیورٹی کے اسپتالوں میں عام آدمی کا علاج معالجہ ہورہا ہے-

    عثمان بزدار نے کہا کہ پی ڈی ایم سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں وہ اپنے لیے خود خطرہ بنی ہوئی ہے بند گلی میں پھنسی ہوئی پی ڈی ایم کیلئے فیس سیونگ بھی مشکل ہو چکی ہے –

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ پی ڈی ایم کی قیادت کے اترے چہروں سے مایوسی عیاں ہے-

    وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عوامی ترقی کے راستے میں اپوزیشن کے منفی حربے برداشت نہیں کیے جائیں گے-

  • وزیر تعلیم خیبر پختونخوا کا میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کےامتحانات سے متعلق بڑا اعلان

    وزیر تعلیم خیبر پختونخوا کا میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کےامتحانات سے متعلق بڑا اعلان

    خیبر پختونخوا کے تعلیمی اداروں میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ طلبا کی درس و تدریس بحال

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم خیبر پختونخوا نے میٹک اور انٹر میڈیٹ کے امتحانات کی تاریخ کا اعلنا کر دیا ہے-

    وزیر تعلیم خیبر پختونخوا اکبر ایوب خان نے کہا کہ دسویں اور بارہویں کے امتحانات 12 جولائی سے شروع ہوں گے-

    واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر تعلیم و فنی تربیت شفقت محمود نے اعلان کیا تھا کہ رواں سال امتحانات لازمی ہوں گے جبکہ نویں اور دسویں کے صرف اختیاری مضامین کے پیپر لیے جائیں گے۔

    بین الصوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شفقت محمود کا کہنا تھاکہ وزرائے تعلیم کانفرنس میں جتنے فیصلے ہوئے تمام متفقہ ہوئے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ تعلیمی ادارے بند کرنا کسی حکومت کیلئے آسان نہیں، تعلیمی اداروں سے متعلق سب صوبوں کی مشاورت سے فیصلے کیے جبکہ وبا کی صورت میں تعلیمی اداروں کو کھولنے کا فیصلہ آسان نہیں ہوتا۔

    وزیرتعلیم نے اعلان کیا تھا کہ 9 ویں اور دسویں جماعت کا امتحان اختیاری مضامین اور ریاضی میں ہوگا جبکہ گیارہویں اور بارہویں جماعت کا امتحان بھی صرف اختیاری مضامین میں ہوگا۔

    وفاقی وزیرتعلیم کا کہنا تھا کہ امتحانات اب 24 جون کے بجائے 10 جولائی سے ہوں جبکہ پہلے انٹر اور پھر میٹرک کے پیپر ہوں گے۔ وزیرتعلیم کا کہنا تھاکہ بورڈ کو پرچوں میں وقفہ رکھنے کا بھی کہا ہے تاکہ بچوں کو تیاری کا مناسب وقت مل سکے۔

    شفقت محمود نے نویں اور گیارہویں جماعتوں کیلئے بھی اسکول اور کالجز کھولنے کا اعلان کیا تھا-

    امتحانات 10جولائی کےبعد ہوں گے:کن مضامین کےپیپرلیےجائیں گے:وزیرتعلیم شفقت محمود نے بتادیا

  • ملک بھر میں آج سے 18 سال سے زائد عمر کے افراد کی کورونا ویکسینیشن شروع

    ملک بھر میں آج سے 18 سال سے زائد عمر کے افراد کی کورونا ویکسینیشن شروع

    ملک بھر میں آج سے 18 سال سے زائد عمر کے افراد کی کورونا ویکسی نیشن شروع

    باغی ٹی وی : این سی اوسی نے آج سے 18 سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسی نیشن کا فیصلہ کیا تھا،این سی اوسی نے ویکسی نیشن کے لیے شہریوں کو رجسٹریشن کی ہدایت کی تھی جس کے بارے میں وفاقی وزیر اسد عمر نے اپنی ٹوئٹ کے ذریعے عوام کو باخبر کیا تھا-


    انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ این سی او سی نے اجلاس میں 3 جون بروز جمعرات سے 18سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسینیشن کا آغازکیا جائے گا اس عمر کے تماما افراد جلد از جلد رجسٹریشن کرائیں-

    واضح رہے کہ ملک بھر میں اب تک 79 لاکھ 53 ہزار سے زائد افراد کی ویکسی نیشن مکمل کی جاچکی ہے

  • آج پاکستان، چین اور افغانستان  کےدرمیان سہ فریقی بیٹھک ہو گی    شاہ محمود قریشی

    آج پاکستان، چین اور افغانستان کےدرمیان سہ فریقی بیٹھک ہو گی شاہ محمود قریشی

    بھارت کو 5 اگست 2019 کے غیر آئینی، یکطرفہ اقدامات پر نظرثانی کرنا ہو گی ، شاہ محمود قریشی

    باغی ٹی وی : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کشمیری، مودی سرکار کے یکطرفہ اقدامات کو یکسر مسترد کر چکے ہیں، بھارت کو 5 اگست 2019 کے غیر آئینی، یکطرفہ اقدامات پر نظرثانی کرنا ہو گی-

    وزیر خارجہ نے کہا کہ افغانستان میں قیام امن کو خطے کی ترقی اور استحکام کیلئے ناگزیر سمجھتے ہیں ،آج پاکستان، چین اور افغانستان کےدرمیان سہ فریقی بیٹھک ہو گی-

    انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کو تجارتی سرگرمیوں کا مرکز بنانا چاہتے ہیں ہماری پہلی ترجیح افغانستان میں امن کاقیام ہے –

    وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ خطے میں امن و استحکام کیلئے اپنی کاوشیں جاری رکھے ہوئے ہیں-

  • فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی نے پی آئی اے پائلٹ کو انکوائری کے لئے طلب کر لیا

    فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی نے پی آئی اے پائلٹ کو انکوائری کے لئے طلب کر لیا

    فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی نے پی آئی اے پائلٹ کو انکوائری کے لئے طلب کر لیا-

    باغی ٹی وی: فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کے سب انسپکٹر سید فہیم اللہ شاہ نے ا پی آئی اے کے ویجلینس اور سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کے سی او کو ایک لیٹر جاری کیا-

    جس میں سب انسپکٹر سید فہیم اللہ شاہ نے کہا کہ میں یو ایس 160 ، سی آر. پی . سی ، آر ڈبلیو (2) 5 ایف آئی اے 1974 ایکٹ کے تحت ایف آئی آر نمبر 2020-25 کے ایف آئی اے سی سی سی سے PIACL میں مسٹر ہیلمٹ بچوفنر کی غیر قانونی تقرریوں کے بارے میں کنسلٹنٹ کے طور پر منسلک ہوں –

    انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں آپ سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ ایئر چیف آپریٹنگ آفیسر PIACL کے کپتان قاسم حیات پی – 38790 کو پابند کریں کہ وہ اپنے بیان ریکارڈ کروانے کے لئے مذکورہ دفتر میں 2021-06-04 کو حاضر ہوں-

  • ایچی سن :جرنلزم کے حوالے سے پروگرام میں مبشر لقمان کی خصوصی شرکت

    ایچی سن :جرنلزم کے حوالے سے پروگرام میں مبشر لقمان کی خصوصی شرکت

    پاکستان کے صف اول کے صحافی اور سینئیر اینکر پرسن مبشر لقمان ایچی سن میں جرنلزم کے حوالے سے پروگرام میں خصوصی شرکت کریں گے-

    باغی ٹی وی : ایچی سن طلباء کا گروپ اس ہفتے زوم ویبنار پر صحافت کے حوالے سے پروگرام کی میزبانی کرے گا ویبنار 5 جون بروز ہفتہ پاکستان وقت کے مطابق شام آٹھ بجے ہوگا۔

    جس میں صحافت کے میدان میں دلچسپی رکھنے والے نوجوانوں کی رہنمائی کرنے کے لئے ویبینار ،میں پاکستان کے اعلی صحافی ،مبشر لقمان خصوصی شرکت کریں گے-

    ویبنار کے لئے معزز اسپیکر مبشر لقمان (80 کا بیچ) 80 کی دہائی میں ایچی سن کے طالبعلم رہ چکے ہیں ، جو صحافت اور میڈیا کی دنیا میں 15 سال سے زائد کا تجربہ رکھنے والے تجربہ کار صحافی ہیں ۔

    مبشر لقمان صحافت کے حوالے سے طلباء کو رہنمائی فراہم کریں گے –

    سینئیر صحافی کی جانب سے صحافت اور میڈیا کے بارے میں معلومات سے مستفید ہونے کے لئے ویبنار کےمندرجہ ذیل ایونٹ برائٹ لنک کا استعمال کرتے ہوئے شامل کرسکتے ہیں-

    https://www.eventbrite.com/e/aitchison-alumni-speaker-series-journalism-with-mr-mubasher-lucman-tickets-157730112011

    ویبنار کیلئے زوم لنک: https://zoom.us/j/93790746665؟pwd=b0J6N0VZeWhMSDVUSnNKK2VwYnlIQT09

  • پی ٹی آئی حکومت معاشی محاذ پر بری طرح ناکام ہوچکی ہے  بلاول بھٹو

    پی ٹی آئی حکومت معاشی محاذ پر بری طرح ناکام ہوچکی ہے بلاول بھٹو

    پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت معاشی محاذ پر بری طرح ناکام ہوچکی ہے-

    باغی ٹی وی : چئیرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ حکومت کے صنعتی ترقی کے دعوے مضحکہ خیز ہیں ، بلاول نے کہا کہ پیپلزپارٹی دور میں عام آدمی کی آمدنی میں 59 فیصد اضافہ ہوا سندھ میں سب سے زیادہ فی کس آمدنی میں اضافہ ہوا ہے-

    چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ حکومت کا پرانی مردم شماری کے اعدادوشمارکے جھوٹ کا پول کھل چکا ہے پورے جنوبی ایشیا میں پاکستان میں سب سے زیادہ مہنگائی ہو ئی ہے-

    بلاول بھٹو نے کہا رواں سال میں چینی 21 فیصد مہنگی ہوچکی ہے عوام گنے کی ریکارڈ پیداوار کے وفاقی حکومت کے دعووں پر کیسے مطمئن ہوں؟ –

    چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ ایک سال میں آٹا 28 فیصد مہنگا ہوگیا، جبکہ پی ٹی آئی حکومت نے گندم کی ریکارڈ پیداوار کا دعویٰ کیا-

  • مسلم لیگ (ن) کے زیراہتمام  پری بجٹ سیمینار آج ہوگا

    مسلم لیگ (ن) کے زیراہتمام پری بجٹ سیمینار آج ہوگا

    مسلم لیگ (ن) کے زیر اہتمام پری بجٹ سیمینار آج اسلام آباد میں ہوگا-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق سیمینار کا عنوان عمران خان کی حکومت میں ڈوبتی معیشت ہے قائد حزب اختلاف شہباز شریف سیمینار سے خطاب کریں گے-

    پری بجٹ سیمینار میں حکومتی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا،پری بجٹ سیمینار میں ن لیگی دور کی معاشی کارکردگی کا جائزہ پیش کیاجائے گا-

    واضح رہے کہ گزشتہ روز پیپیلز پارٹی کا بجٹ سے متعلق اسلام آباد میں آصف علی زرادری کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس ہوا تھا-

    آصف علی زرداری کی زیرصدارت آج پیپلزپارٹی کا بجٹ سےمتعلق مشاورتی اجلاس ہوگا

    دوسری جانب بجٹ سے پہلے ہی حکومتی وزرا کی جانب سے استعفٰے آنا شروع ہو گئے ہیں خیبر پختوںخوا کابینہ کے وزیر نے استعفیٰ دیا ہےخیبرپختونخوا کےوزیر مال قلندر لودھی نے عہدے سے استعفٰی دے دیا ہے-

    ترجمان وزیر اعلیٰ کے پی کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی ٰ محمود خان نے صوبائی وزیر قلند لودھی کا استعفٰی منظور کر لیا، قلندر لودھی وزیر اعلیٰ کے مشیر کے طور پر کام کرتے رہیں گے، پیپلزپارٹی رکن احمد کنڈی نے صوبائی کابینہ میں اضافی وزیرکی نشاندہی کی تھی-

    حکومت بجٹ میں بھاری ٹیکس لگا کرمعاشی بوجھ ڈالنا چاہتی ہے بلاول بھٹو

    بریکنگ. بجٹ سے پہلے استعفیٰ آنا شروع ،وزیر کا استعفیٰ منظور

    کراچی چیمبر کی مداخلت پر 6 روز سے بند بازار فیصل ڈی سیل،تاجروں کا دھرناواحتجاج

    بجٹ قریب آتے ہیں اتحادی جماعت کو بزدار نے کیا یقین دہانی کروا دی؟

    وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا