Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • وزیراعلیٰ پنجاب کا سرکاری ملازمین کے لئے بڑا اعلان

    وزیراعلیٰ پنجاب کا سرکاری ملازمین کے لئے بڑا اعلان

    وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس کا ناعقاد ہوا جس میں ترقیاتی منصوبوں اور مالیاتی امور کا جائزہ لیاگیا-

    باغی ٹی وی : اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی اچھی خبر دیں گے –

    عثمان بزدار نے کہا کہ تعلیم، صحت، فراہمی و نکاسی آب کے لیے بجٹ بڑھایا جائے جبکہ انہوں نےاگلے مالی سال کے بجٹ میں سوشل سیکٹر کے لیے زیادہ فنڈز مختص کرنے کی ہدایت بھی کی-

    اجلاس میں عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب کے شہروں میں نکاسی آب کے 10 منصوبے لائے جائیں گے –

    عثمان بزدار نے کہا کہ خطیر رقم خرچ کرنے کے باوجودسڑکوں کی حالت خراب ہونا انتہائی افسوسناک امر ہے،عوام کے لیے آسانیاں پیدا کرنے کی حکمت عملی بنا لی ہے-

    وزیراعلیٰ پنجا ب عثمان بزدار نے سی ایم پیکج برائے بحالی روڈزکی منظوری دے دی، پیکج کے تحت ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑکوں کو بحال کیا جائے گا-

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ گوجرانوالہ انڈسٹریل اسٹیٹ کو موٹروے سے منسلک کیا جائے گا اور کوٹلی ستیاں ٹورازم ہائی وے بنائی جائے گی –

    علاوہ ازیں پی ایس ڈی پی کے تحت خوشاب، میانوالی سرگودھا روڈ تعمیر بھی کی جائے گی-

    انہوں نے کہا کہ ہر محکمے سے فنڈز کے درست استعمال کی ماہانہ مانیٹرنگ رپورٹ طلب کی جائے گی-

    وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے اجلاس میں زیر تکمیل منصوبوں کے لیے فنڈز ترجیحی بنیاد وں پر جاری کرنے حکم دیا-

    عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب میں سرکاری وصولیوں میں 20 فیصد اضافہ حکومت کی شفاف پالیسیوں کا ثمر ہے-

  • سپریم کورٹ پرنسپل سیٹ اسلام آباد کیلئے آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ اور ججز روسٹر جاری

    سپریم کورٹ پرنسپل سیٹ اسلام آباد کیلئے آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ اور ججز روسٹر جاری

    سپریم کورٹ پرنسپل سیٹ اسلام آباد کیلئے آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ اور ججز روسٹر جاری کر دیئے گئے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق آئندہ ہفتے 6 بینچ مقدمات کی سماعت کریں گے ، بینچ ایک چیف جسٹس گلزار احمد،جسٹس مظہر عالم اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی پر مشتمل ہوگا-

    بینچ دو میں جسٹس مشیر عالم،جسٹس سردار طارق اور جسٹس امین الدین خان شامل ہوں گے-

    بینچ تین جسٹس عمر عطا بندیال،جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر پر مشتمل ہوگا-

    بینچ چار میں جسٹس قاضی فائز عیسٰی اور جسٹس یحیٰی آفریدی شامل ہوں گے-

    بینچ پانچ جسٹس مقبول باقر اور جسٹس قاضی محمد امین پر جبکہ بینچ چھ میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس سجاد علی شاہ پر مشتمل ہو گا-

    دوسری جانب سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے مختلف کیسز کی سماعت ہوگی-

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے سابق جج شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کیخلاف اپیل پر سماعت پیر کو ہوگی-

    پیپلز پارٹی رہنما خورشید شاہ کے اہل خانہ کی ضمانت سے متعلق کیس کی سماعت بھی پیر کو ہوگی-

    آصف علی زرداری اور فریال تالپور کیخلاف نیب ریفرنسز منتقلی کیس کی سماعت منگل کو ہوگی-

    بھارت میں 11 پاکستانیوں کے قتل سے متعلق کیس کی سماعت جمعرات کو ہوگی-

    جبکہ سپریم کورٹ میں اقلیتوں کے حقوق سے متعلق از خود نوٹس پر سماعت جمعہ کو ہوگی-

  • مریض کی ہلاکت :لواحقین کا سروسزاسپتال کے ڈاکٹرزاور ملازمین پر مبینہ تشدد

    مریض کی ہلاکت :لواحقین کا سروسزاسپتال کے ڈاکٹرزاور ملازمین پر مبینہ تشدد

    لاہور ،سروسز اسپتال کے نیورو سرجری وارڈ میں مریض کی ہلاکت

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ہلاک ہونے والے مریض کے لواحقین نے سروسز اسپتال ڈاکٹرزاور اسپتال ملازمین پر مبینہ تشدد کیا جس پر ڈاکٹرز، اسپتال ملازمین پر تشدد کا مقدمہ تھانہ شادمان میں درج کروایا گیا-

    ایف آئی آر میں کہا گیا کہ مریضوں کے لواحقین نے اسپتال میں ڈاکٹر پر تشدد کیا، اور ڈاکٹرز کو یرغمال بنایا –

    ایف آئی آر درج کرانے کے بعد پولیس نے ،ڈاکٹرز پرتشدد کے الزام میں 2 ملزمان گرفتار کر لیا ہے-

    دوسری جانب ڈاکٹرز نے ایمرجنسی بند کرکے جیل روڈ پر دھرنا دیا ہے اور ینگ ڈاکٹرز کی 11 بجے ایم ایس کے دفتر کے باہر احتجاج کی کال دی ہے-

    ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ لواحقین نے پولیس کی موجودگی میں ہم پر حملہ کیا-

  • پیپلزپارٹی ذاتی حملوں کی بجائےعوامی خدمت پر توجہ دے   فردوس عاشق اعوان

    پیپلزپارٹی ذاتی حملوں کی بجائےعوامی خدمت پر توجہ دے فردوس عاشق اعوان

    وزیر اعلی پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی ذاتی حملوں کی بجائےعوامی خدمت پر توجہ دے-

    باغی ٹی وی :معاون خصوصی نے کہا کہ اپوزیشن عوامی خدمت اور ملکی تعمیر و ترقی سے نجانے کیوں خائف ہے پرچی شہزادے کو سندھ کی عوام کو دی گئی سوغاتوں کے بارے میں سوچنا چاہیے-

    فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی قیادت میں کئی منصوبے کامیابی سے مکمل ہوچکے ہیں-

    فردوس عاشق اعوان نے مزید بتایا کہ پنجاب سمیت ملک بھرمیں بےشمار منصوبوں پر کام جاری ہے،پنجاب کے پسماندہ علاقوں کے عوام کی زندگی میں نمایاں بہتری آئےگی-

    معاون خصوصی اطلاعات نے کہا کہ سندھ کے عوام پر مسلط پیپلزپارٹی ذاتی حملوں کی بجائےعوامی خدمت پر توجہ دے-

  • ملک کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا،محکمہ موسمیات

    ملک کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا،محکمہ موسمیات

    ملک کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا،محکمہ موسمیات

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق جنوبی پنجاب ، بالائی سندھ ،شما ل مشرقی بلوچستان اور کشمیر میں بارش کا امکان ہے جبکہ اسلام آباد میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم اسلام آباد میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے-

    سیالکوٹ، گجرات ،لاہور اور فیصل آباد میں بھی چند مقامات پر بار ش کا امکان، ملتان،رحیم یارخان ، بہاولپور،بہاولنگر اورڈی جی خان میں بارش کا امکان ، خطۂ پوٹھوہار، منڈی بہاؤالدین، گوجرانوالہ اور نارووال میں بارش متوقع-

    بلوچستان کے شہر تربت، چاغی، سبی اور کوہلو میں موسم شدید گرم رہے گا، بارکھان ، قلات ، لسبیلہ اور خضدار میں بارش متوقع-

    سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہے گا ،سکھر،لاڑکانہ ،بینظیر آباد اور دادو میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ، دادو، جیکب آباد، پڈعیدن ، موہنجو داڑو،روہڑی اور میر پور خاص میں گرمی کی شدت برقرار رہے گی-

    خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا،مانسہرہ ، ایبٹ آباد اور بالاکوٹ میں چند مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع-

    گلگت بلتستان میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود اور موسم خشک رہے گا جبکہ کشمیر میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے-

  • خانہ کعبہ کا نیا غلاف تیار ہوگیا جو رواں سال حج کے موقع پر کعبہ کی زینت بنے گا

    خانہ کعبہ کا نیا غلاف تیار ہوگیا جو رواں سال حج کے موقع پر کعبہ کی زینت بنے گا

    سبحان اللہ ،خانہ کعبہ کا نیا غلاف تیار ہوگیا ، جو اس سال حج کے موقع پر کعبہ کی زینت بنے گا،ماشاءاللہ ،

    باغی ٹی وی :پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ان کے صحابہ اکرم رضی اللہ تعالی و عنہ کی سنت پر عمل کرتے ہوئے ہر سال نو ذی الحج کو غلاف کعبہ (کسوہ) تبدیل کیا جاتا ہے-

    سیاہ رنگ اور قرآنی آیات سے سجے ہوئے غلاف کو ہر سال اسی تاریخ کو تبدیل کیا جاتا ہے، کیونکہ حجاج وہ دن حج کے اہم ترین رکن وقوف عرفہ کے لیے عرفات کے میدان میں گزارتے ہیں اور کعبے میں ہجوم نہیں ہوتا تاہم ہر سل کی طرح اس سال بھی خانہ کعبہ کی زینت بننے والا کسوہ یعنی غلاف کعبہ بن کر تیار ہو چکا ہے-

    غلاف کعبہ کی تاریخ:
    حضرت ابراہیم السلام علیہ السلام نے مکہ کی بے آب وگیاہ اور چٹیل وادی میں قدم رکھا تب سے آج تک بلکہ تا قیامت یہ ودای انسانوں کے لیے کعبہ اللہ اور مسلمانوں کے لیے قبلہ کا درجہ اختیار کر گئی۔

    حضرت ابراہیم علیہ السلام اوران کے شیر خوار نے اپنی ام ھاجر کے ساتھ وادی میں قدم رکھا۔ ابراہیم علیہ السلام کے چلے جانے کے بعد ھاجرہ اپنے شیر خوار کے لیے پانی کی تلاش میں اس وادی میں چکر لگانے لگیں۔ اچانک ننھے اسماعیل کی ایڑھی کے نیچے سے پانی کا ایک فوارا پھوٹ پڑا۔ اسے زم زم کا نام دیا گیا اور وہ آج تک جاری وساری ہے۔

    حضرت ابراہیم علیہ السلام مکہ واپس ہوئے تو اس وقت ان کے بیٹے اسماعیل کی عمر 30 سال ہو چکی تھی۔ طبری اور تاریخ الامم الملوک کے مطابق دونوں باپ بیٹے نے اللہ کے حکم سے خانہ کعبہ کی بنیادیں کھڑی کیں۔ تاریخی کتب میں وارد ہے کہ انہوں‌ نے کعبہ کا غلاف بھی تیار کیا۔ اس وقت کعبہ ایک چھوٹی سے عمارت تھی۔ ‘تُبع’ بادشاہ نے غلاف کعبہ تیار کیا۔ پہلی بار خانہ کعبہ میں دروازہ لگایا۔ تاریخی کتب کے مطابق ‘تبع’ نے چمڑے کا غلاف تیار کرایا جس کا گہرا بھورا رنگ تھا۔

    تاریخی روایات کے مطابق کعبہ شریف کے غلاف کے رنگوں کی تعداد سات تک ملتی ہے۔ خاکی، سرخ، سفید، زرد، سبز، سیاہ اور سنہری رنگوں کے غلاف بنائے گئے۔ سیاہ غلاف کعبہ شریف کی تاریخ میں سب سے زیادہ عرصے تک استعمال ہوا۔

    عض اوقات ایک ہی وقت میں ایک سے زاید رنگوں کا غلاف بھی بنا۔ ایک بنیادی رنگ اور دوسرا اس کی تزئین وآرائش کے لیے استعمال کیا گیا۔ سیاہ کپڑے پر سنہرے رنگ کا دور اسلام کے بعد کا دور ہے۔ سیاہ کپڑے پر قرآنی آیات یا دیگر مقدس عبارات تحریر کی جاتیں۔ اس وقت غلاف کعبہ کے دو رنگ سفید اور سرخ استعمال اس کی تزئین کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔ یمنی کپڑے کا رنگ سفید اور سرخ ہوتا ہے۔

    غلاف کعبہ کے خالص ریشمی کپڑا تیار کیا جاتا ہے۔ غلاف کے اوپر تلے مختلف پرت بنائے جاتے ہیں اور یہ اچھا خاصہ وزنی ہوتا ہے جسے اٹھانا آسان نہیں رہتا۔

    خانہ کعبہ پر غلاف رکھنے کا عرصہ بھی مختلف رہا ہے۔ حالیہ عرصے میں ہر سال غلاف کعبہ تبدیل کیا جاتا ہے۔ ماضی میں بعض دفعہ غلاف کعبہ کو سال میں تین تین بار بھی تبدیل کیا جاتا رہا ہے۔

    غلاف کعبہ کی تبدیلی کی مشہور تاریخوں میں یوم عاشور، یکم رجب، 27 رمضان، یوم الترویہ اور قربانی کا دن زیادہ مشہور ہیں۔

    جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فاتح مکہ کی حیثیت سے شہر میں داخل ہوئے تو اس وقت قریش مکہ کا تیار کردہ غلاف کعبہ کی زینت تھا۔ آپ صلی اللیہ علیہ وسلم نے اسے تبدیل نہیں کیا بلکہ اسے باقی رکھا گیا۔ جب خانہ کعبہ میں خوشبو چھڑکنے والی ایک خاتون کے ہاتھوں غلاف کعبہ کا کچھ حصہ جل گیا تو آپ نے سفید اور سرخ رنگ کا یمانی کپڑے کا نیا غلاف بنوایا۔

    آپ صلی اللیہ علیہ وسلم کے بعد آپ کے خلفا حضرت ابو بکر صدیق اور عمر فاروق رضی اللہ عنہما نے سفید رنگ کا غلاف کعبہ تیار کرایا۔ اسے قباطی کا نام دیا جاتا تھا۔ یہ بہت پتلا کپڑا تھا جسے مصر میں تیار کیا جاتا تھا۔

    حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے دور میں بیت المال سے سال میں دو بار غلاف بنایا اور تبدیل کیا جاتا۔ ان کے دور میں تبدیلی کے بعد پہلا غلاف شیبہ بن عثمان الحجی کے پاس رکھ دیا جاتا تھا۔

    فاطمی دور میں کسوہ زرد رنگ کا رہا۔ محمد بن سبکتگین کے دور میں زرد ریشمی کپڑے کا غلاف بنایا گیا۔ عباسی خلاف ناصر نے سبز ریشم اور اس کے بعد سیاہ ریشم استعمال کیا جو آج تک جاری ہے۔

    سعودی دور سے پہلے صدیوں تک کسوہ کے لیے کپڑا مصر سے آتا رہا۔ شاہ عبدالعزیز کے دور میں کسوہ کے لیے الگ محکمہ قائم کیا اور پہلی بار اس کے لیے کپڑا مکہ میں بننا شروع ہوا۔ بعد میں اس کا کارخانہ ام الجود منتقل کردیا گیا۔ اس کارخانے میں پانی کو پاک کیا جاتا ہے جس سے کسوہ میں استعمال کیے جانے والے ریشم کو دھویا جاتا ہے۔

    ریشم کو بعد میں سیاہ اور سبز رنگوں میں رنگا جاتا ہے اور خصوصی کیمیکلز استعمال کیے جاتے ہیں۔ سوتی کپڑے کو بھی اسی طرح دھویا اور رنگا جاتا ہے۔

    کسوہ کا سوتی استر بھی دھویا جاتا ہے اورغلاف کے باہر والے حصے کے لیے ریشم کو سیاہ اور اندرونی کو سبز رنگ دیا جاتا ہے۔ ہر کسوہ کے لیے 670 کلوگرام قدرتی ریشم کی ضرورت ہوتی ہے۔

    ریشم اور سوت کے دھاگوں کی مضبوطی کا معیار یقینی بنانے کے لیے ان پر مختلف قسم کے ٹیسٹ کیے جاتے ہیں تا کہ وہ موسمی حالات اور خراب ہونے کے عمل کا مقابلہ کر سکیں چاندی کا پانی چڑھے دھاگوں پر بھی ٹیسٹ کیا جاتا ہے تا کہ ان کی موزونیت اور اعلیٰ معیار کو یقنی بنایا جا سکے۔

    جہاں تک مشینوں پر کپڑے کی تیاری کی بات ہے تو متعلقہ کمپلیکس میں جدید جیکارڈ میشینیں لگائی گئی ہیں جو قرآنی آیات کی بنائی اور سیاہ ریشمی کپڑا تیار کرتی ہیں جس پر آیات اور دعائیں درج ہوتی ہیں۔

    غلاف کعبہ پران مشینوں کے ذریعے قرآنی آیات اور دعائیں کاڑھی جاتی ہیں۔ اس غرض سے ریشم کے علاوہ سونے کے تار استعمال کیے جاتے ہیں۔ یہ مشینیں فی میٹر 9986 دھاگے استعمال کرتی ہیں، تاکہ کسوہ کو ریکارڈ مدت میں تیار کیا جاسکے۔

    غلاف کعبہ کی لاگت کا تعلق تاریخی طور پر مکے کے حکمرانوں کی مالی حیثیت سے رہا ہے۔ لیکن ہر حکمران نے اچھے سے اچھا غلاف بنوانے کی کوشش کی ہے۔ اس کے لیے یمنی اور مصر کا قبطی کپڑا استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ کعبے کو قالین جیسے کپڑے سے بھی ڈھکا جاتا رہا ہے۔

    حج کے موقع پر روایتی غلاف کعبہ کو 3 میٹر اوپر اٹھادیا جاتا ہے اور نیچے کی جگہ کو سفید سوتی کپڑے سے ڈھک دیا جاتا ہے۔ اس کا مقصد کسوہ کی صفائی برقرار رکھنا اور اسے پھٹنے سے بچانا ہے۔ ماضی میں ایسے واقعات پیش آتے رہے ہیں کہ عازمین حج تبرک کے طور پر اس کا ٹکڑا کاٹ لیتے تھے۔ اب اس کی ممانعت ہے۔

    پرانے غلاف کو اتار کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیا جاتا ہے۔ اسے سعودی عرب کا دورہ کرنے والے مسلمان رہنماؤں اور خاص اداروں کو بطور تحفہ پیش کیا جاتا ہے۔ بعض نجی ویب سائٹس پر کسوہ کے ٹکڑے فروخت کے لیے پیش کیے جاتے ہیں –

  • ملک اور شہریوں کے دفاع کیلئےہر وقت عملی طور پر تیار رہنا ہمارا اولین فریضہ ہے     سربراہ پاک فضائیہ

    ملک اور شہریوں کے دفاع کیلئےہر وقت عملی طور پر تیار رہنا ہمارا اولین فریضہ ہے سربراہ پاک فضائیہ

    سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ کیا۔

    باغی ٹی وی : ترجمان پاک فضائیہ کےمطابق کورس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ پاک فضائیہ نے کہا کہ دورہ حاضر کی جنگ میں ائیر پاور، عسکری قوت کا ایک موثر عنصر بن چکی ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ مشترکہ کاروائیوں کی منصوبہ بندی اور عمل درآمد سے وابستہ چیلنجز سے نبردآزما ہونے اور فوائد کے حصول کیلئے ائیر پاور کی واضح تفہیم انتہائی ضروری ہے۔

    علاقائی جغرافیائی سیاسی حالات کا تجزیہ کرتے ہوئے ائیر چیف نے کہا کہ پاک فضائیہ ملک کو درپیش سیکیورٹی چیلنجز کا بخوبی ادراک رکھتی ہے اور اپنے آپریشنل منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کیلئے سرگرم عمل ہے جس میں موجودہ صلاحیتوں میں بہتری اور درجہ بندی کے ساتھ ساتھ نئی جہتوں کا حصول بھی شامل ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پاک فضائیہ اپنی آپریشنل تیاریوں کو بہت اہمیت دیتی ہے اور پاکستان کی سلامتی کو درپیش کسی بھی چیلنج کا جواب دینے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔ اپنے اختتامی کلمات میں سربراہ پاک فضائیہ نے کہا کہ ہم تمام لوگ جنہوں نے یونیفارم زیب تن کیا ہے ان کا ہر وقت عملی طور پر تیار رہنا اس ملک اور اس کے شہریوں کے دفاع کیلئے ہمارا اولین فریضہ ہے۔

  • پاکستان میں کورونا سے مزید 84 ہلاکتیں،مثبت کیسز میں بھی اضافہ

    پاکستان میں کورونا سے مزید 84 ہلاکتیں،مثبت کیسز میں بھی اضافہ

    پاکستان میں کورونا کی لہر میں شدت،24 گھنٹوں میں 84 اموات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی تیسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے اور ملک بھر میں کورونا سے اموات کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے مزید 84 اموات ہوئی ہیں-


    این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز کورونا کے 50 ہزار393 ٹیسٹ کئے گئے1 ہزار923 نئے کیس سامنے آ گئے۔ ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح تقریبا 3.81 فی صد رہی۔

    پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 20 ہزار907 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 22 ہزار 821 ہو چکی ہے۔

    محکمہ صحت کے مطابق پنجاب بھرمیں کوروناسےمزید 57 اموات،تعداد10ہزار241ہوگئی، لاہورمیں کوروناسےمزید 12 اموات،تعداد4ہزار148ہوگئی-

    ترجمان محکمہ صحت پنجاب کے مطابق بھکر10،ساہیوال 11،پاکپتن 2 اوراوکاڑہ میں 6کیسزسامنےآئے، سرگودھا9،میانوالی 5،خوشاب 4،بہاولنگر 3،بہاولپور19 اورلودھراں میں 4کیسزرپورٹ ، فیصل آباد 19،چنیوٹ 7،ٹوبہ ٹیک سنگھ 3،جھنگ 5اوررحیم یارخان میں21 کیسزرپورٹ ہوئے-

    خانیوال 2،راجن پور8،لیہ 3،ڈیرہ غازی خان 18اوروہاڑی میں 2کیسزسامنےآئے، سیالکوٹ 7،نارووال 4،گجرات 3،منڈی بہاؤالدین 5اورملتان میں 31کیسزسامنےآئے جبکہ چکوال 6،اٹک 2،مظفرگڑھ 3،حافظ آباد 2اورگوجرانوالہ میں 5 کیسزرپورٹ ہوئے-

    لاہور119،ننکانہ 2،قصور2،شیخوپورہ 3،راولپنڈی 38اورجہلم میں 3کیسزرپورٹ ، پنجاب میں کوروناکے 399نئےکیسزسامنےآئے-

    خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور اب 18 سال سے زائد لوگوں کو ویکسین لگا ئی جا رہی ہے-

  • ملالہ کے شادی سے متعلق  بیان پر متھیرا کا شدید رد عمل

    ملالہ کے شادی سے متعلق بیان پر متھیرا کا شدید رد عمل

    پاکستانی اداکارہ، وی جے اور میزبان متھیرا نے ملالہ یوسفزئی کے شادی کے حوالے سے دئیے گئے بیان پرانسٹاگرام پر رد عمل دیا ہے-

    باغی ٹی وی : گزشتہ روز ملالہ یوسفزئی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر برطانوی فیشن میگزین ووگ کے سرورق کی تصویر شیئر کرائی تھی۔ ووگ میگزین نے آئندہ ماہ کے شمارے کے سرورق کے لیے ملالہ یوسفزئی کو منتخب کیا ہے۔

    فیشن میگزین ووگ کی ویب سائٹ پر ملالہ یوسفزئی کا انٹرویو بھی شائع ہوا تھا جس میں انہوں نے اپنے بارے میں کئی باتیں کرتے ہوئے شادی کے حوالے سے بھی گفتگو کی تھی۔

    انٹرویو میں جب تیئیس سالہ کم عمر ترین نوبل انعام یافتہ ملالہ سے شادی اور محبت کے حوالے سے پوچھا گیا تو پہلے انہوں نے کوئی واضح جواب نہیں دیا۔

    دوسری بار شادی اور محبت کے حوالے سے سوال پوچھے جانے پر ملالہ یوسفزئی نے، اپنی سوچ اور دل کی بات عیاں کردی، ملالہ نے کہا کہ مجھے ابھی تک سمجھ نہیں آتا کہ لوگوں کو شادی کیوں کرنا ہے؟ اگر آپ اپنی زندگی میں کسی کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں تو نکاح نامے پر دستخط کرنے کی کیا ضرورت ہے؟ صرف پارٹنر بن کر کیوں نہیں رہ سکتے؟

    ملالہ نے بتایا کہ ان کی والدہ ہمیشہ انہیں شادی کی خوبصورت رشتے کے حوالے سے بتاتی رہتی ہیں، اور ان کے والد کے پاس ایسے لوگوں کی ای میلز آتی ہیں جو انہیں اپنی جائیداد اور پیسوں کے بارے میں بتاکر مجھ سے شادی کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہیں۔

    ملالہ کا مزید کہنا تھا میں یونیورسٹی میں سوچتی تھی کہ میں کبھی شادی نہیں کروں گی، اور نہ ہی بچے پیدا کروں گی صرف اپنا کام کروں گی۔ میں ہمیشہ اپنی فیملی کے ساتھ رہوں گی اور خوش رہوں گی۔ مجھے احساس نہیں تھا کہ آپ ہر وقت ایک شخص نہیں ہوتے جب آپ بڑھتے ہیں آپ میں بدلاؤ آتے ہیں۔‘‘

    ملالہ یوسفزئی کے شادی سے متعلق اس بیان پر اداکارہ متھیرا نے انسٹاگرام اسٹوری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے ’’مجھے ووگ میگزین کے سرورق پر ملالہ کی تصویر پسند آئی۔

    پھر انہوں نے ملالہ یوسفزئی کو مینشن کرتے ہوئے لکھا براہ کرم ہمیں اپنی نئی نسل کو شادی کرنے کی ترغیب دینے کی کوشش کرنی چاہئے اور یہ بھی بتانا ہے کہ نکاح کرنا سنت ہے یہ صرف کاغذات پر دستخط کرنا نہیں ہے آپ کوئی پلاٹ نہیں خرید رہے۔ بلکہ اس طرح آپ درست طریقے سے اپنی نئی اور خوشگوار زندگی کا آغاز کرتے ہیں۔

    متھیرا نے مزید لکھا زبردستی کی شادی، شادی میں تشدد اور کم عمری کی شادی غلط ہے لیکن خدا کی رحمت کے سائے میں نکاح کرنا خوش آئند ہے۔ لہذا اگر آپ کو لگتا ہے کہ کسی کو اپنی زندگی میں شراکت دار بنانا اچھا ہے تو آپ اسے حلال طریقے سے کریں۔‘

    متھیرا نے ایک اور انسٹا اسٹوری میں نکاح کے حق میں ووٹ دیتے ہوئے کہا اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ میں کتنی ماڈرن ہوں میں ہمیشہ اپنے بچوں کو نکاح کرنے پر زور دوں گی اور یہ سیکھاؤں گی کہ شادی کے ذریعے خود کو کسی کے ساتھ باندھنا بالکل صحیح ہے اور اس رشتے میں ایک دوسرے کی مدد کرنا آپ کی زندگی کے لیے اچھا ثابت ہوگا۔

    متھیرا نے لکھا کہ شادی کرنا اچھی بات ہے۔ بعض اوقات شادی میں مشکلات آتی ہیں لیکن کوئی بات نہیں اللہ آپ کے لیے کسی خاص کو بھیجتا ہے۔

    متھیرا نے مزید کہا ہاں میں طلاق یافتہ ہوں لیکن میں اب بھی شادی پر یقین رکھتی ہوں اور شاید جب مجھے صحیح شخص ملے تو میں دوبارہ شادی کرلوں۔ لہذا مہربانی کرکے مجھے بتانا بند کریں کہ میں طلاق یافتہ ہوں۔ کیا ہوا اگر میری شادی نہیں چلی۔ اکیلے رہ کر خوش رہنا بہتر ہے بجائے اس کے کہ آپ ایک ناخوشگوار شادی میں پریشان اور دکھی رہیں۔

    کسی کواپنی زندگی میں رکھنےکےلیےنکاح نامے پردستخط کی کیاضرورت:پارٹنر کیوں نہیں رہاجاسکتا؟ملالہ یوسفزئی

  • ٹائیگر شروف اوردیشا پٹانی کیخلاف ایف آئی آر درج

    ٹائیگر شروف اوردیشا پٹانی کیخلاف ایف آئی آر درج

    ممبئی:پولیس نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر بالی ووڈ اداکار ٹائیگر شروف اور ان کی گرل فرینڈ دیشا پٹانی کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے-

    باغی ٹی وی : ٹائمز آف انڈیا کے مطابق اداکار ٹائیگر شروف اور دیشا پٹانی کے خالف گزشتہ روز باندرا پولیس نے لاک ڈاؤن قوانین کی خلاف ورزی کرنے کا مقدمہ درج کیا۔

    رپورٹ کے مطابق اداکاروں کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 188 (سرکاری ملازم کی طرف سے جاری کردہ احکامات کی نافرمانی) اور 34 (مشترکہ ارادے) کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ ان کے ڈرائیور پر بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

    پولیس نے بتایا کہ وہ بغیر کسی وجہ کے گھوم رہے تھے وجہ پوچھنے پر وہ کوئی جواب فراہم نہ کر سکے اور یہ COVID ہدایات کی خلاف ورزی کے خلاف ہے-