Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • غنا علی کی شوہر کے ساتھ نئی تصاویر وائرل

    غنا علی کی شوہر کے ساتھ نئی تصاویر وائرل

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکار غنا علی نے شوہر کے ساتھ نئی تصاویر شیئر کر دی ہیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں ہیں-

    باغی ٹی وی : اداکارہ غنا علی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شوہر کے ساتھ نئی تصاویر شئیر کیں

    اداکارہ نے شوہر کے ہمراہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ انشاءاللہ ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔

    نوبیاہتا جوڑے کی یہ تصاویر ان کے مداحوں کو خوب بھائیں، نہ صرف پاکستان کی مشہور شخصیات نے ان تصاویر پر ان کی تعریف کی بلکہ بھارت میں بھی موجود ان کے مداحوں نے اداکارہ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    واضح رہے کہ اداکارہ غنا علی نے سوشل میڈیا پر اپنے شوہر عُمیر گلزار کے ہمراہ تصویریں شیئر کیں تو صارفین کی جانب سے تنقید کے تیر برسنا شروع ہوگئے اور صارفین کی جانب سے اُن کے شوہر کو انکل قرار دے دیا گیا تھا۔

    جس پر اداکارہ غنا علی نے شوہر کی ظاہری شخصیت کا مذاق اُڑانے والی صارف پر برہمی کا اظہار کیا تھا غنا علی نے ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ مجھے آنٹی بول لو مگر براہِ کرم میرے شوہر کو کچھ نہ کہو ، یہ ایک درخواست ہے۔

    خیال رہے کہ اداکار غنا علی اب تک کے پاکستان کے کئی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جن میں سُن یارا، کس دن میرا ویاہ ہووے گا سیزن 4، سایہ دیوار بھی نہیں، ہانیہ، چھوٹی چھوٹی باتیں اور سراب سمیت دیگر ڈرامے شامل ہیں۔

    اس کے علاوہ غنا علی پاکستان کی کچھ مشہور فلموں میں بھی کام کرچکی ہیں جن میں رنگریزہ، مان جاؤ نا، اور کاف کنگنا شامل ہیں۔

  • ودیا بالن کی فلم کا ٹیزر جاری

    ودیا بالن کی فلم کا ٹیزر جاری

    بالی ووڈ معروف اداکارہ ودیا بالن نے اپنی آنے والی فلم ’شیرنی‘ کا ٹیزر جاری کردیا۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اداکارہ ودیا بالن نے ٹیزر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ فلم کا ٹریلر 2 جون کو جاری کیا جائے گا،جبکہ فلم بھی اسی ماہ ریلیز ہوگی۔

    ٹیزر میں ودیا بالن کہتی سنائی دے رہیں کہ جنگل کتنا بھی گھنا کیوں نہ ہو شیرنی اپنا راستہ ڈھونڈ لیتی ہے –

    انہوں نے مداحوں سے کہا کہ شیرنی ہمیشہ راستہ جانتی ہے! شیرنی کی دہاڑ سننے کے لئے تیار ہیں؟-

    ودیا بالن کے اکاؤنٹ پر فلم کے ٹیزر کو 2 لاکھ 3 ہزار سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے ٹیزر کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے-

    فلم کی کہانی جنگل سے متعلق ہے جس میں ودیا بالن ایک آفیسر کا مرکزی کردار ادا کررہی ہیں فلم ایمیزون پرائم پر ریلیز کی جائے گی-

  • لودھراں:11 سالہ بچی کی 40 سالہ شخص سے شادی، 7 افراد کیخلاف مقدمہ درج

    لودھراں:11 سالہ بچی کی 40 سالہ شخص سے شادی، 7 افراد کیخلاف مقدمہ درج

    لودھراں میں کم عمر بچی کی شادی رکوا کر ملزمان کے خالف مقدمہ درج کر لیا-

    باغی ٹی وی: پولیس ذرائع کے مطابق لودھراں کی تحصیل دنیا پور کے چک نمبر 41 ایم میں عبدالشکور نامی شخص نے اپنی بیوی کی عدم موجودگی میں 11 سالہ بیٹی کا نکاح 40 سالہ پہلوان خان سے کر دیا اور رخصتی بھی کر دی۔

    بچی کی والدہ جب گھر واپس آئی تو اس نے پتہ چلنے پر پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے اگلے دن لڑکی کو بازیاب کر والیا۔

    پولیس نے دلہا پہلوان خان اور نکاح خواں سمیت 7 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ کم عمر لڑکی کا میڈیکل کروایا جا رہا ہے، جس کی رپورٹ آنے پر اس کے مطابق مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔

    واضح رہے کہ اتوار کے روز ہی حویلی نصیر خان میں بھی ایک شخص نے بھاری رقم کے عوض اپنی 13 سالہ بیٹی کا نکاح 38 سالہ شخص سے کر دیا تھا جسے پولیس نے شادی رکوا کر دلہن کی ماں اور خالہ سمیت 4 افراد کو گرفتار اور 13 کے خلاف مقدمہ درج کر لیا تھا۔

  • بیٹیاں خدا کا سب سے خاص تحفہ ہیں    شان شاہد

    بیٹیاں خدا کا سب سے خاص تحفہ ہیں شان شاہد

    پاکستانی سُپر اسٹار شان شاہد نے بیٹیوں سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خدا کا سب سے خاص تحفہ قرار دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : اداکار شان شاہد نے ٹوئٹر پر اپنی بیٹی کے بچپن کی نہایت خوبصورت تصویر شیئر کی جس میں وہ اپنی بیٹی کو گود میں اٹھائے ہیں اور لکھا کہ ’سب سے خوبصورت رشتہ ایک باپ اور بیٹی کا ہوتا ہے۔


    اداکار نے لکھا کہ بیٹیاں خدا کا دیا گیا سب سے خاص تحفہ ہیں۔ وہ آپ کے دل میں گھر بناتی ہیں اور ابد تک اس میں رہتی ہیں۔ انہوں نے خدا سے دنیا کی تمام بیٹیوں کے لیے دعا کی کہ خدا دنیا کی تمام بیٹیوں کو ہمیشہ سلامت رکھے۔‘

    واضح رہے کہ اداکار شان شاہد چار بیٹیوں کے والد ہیں اور اکثر وہ سوشل میڈیا پر اپنی بیٹیوں کے ہمراہ اپنی خوبصورت تصاویر شیئر کرتے ہیں۔

    اداکار شان کی بیٹیوں کے نام رانے شاہد، شاہ بانو شاہد، بہشت برین اور فاطمہ شاہد ہیں-

  • عمران عباس نے فلم عاشقی 2 میں مرکزی کردار کی آفر کیوں ٹھکرائی تھی ؟

    عمران عباس نے فلم عاشقی 2 میں مرکزی کردار کی آفر کیوں ٹھکرائی تھی ؟

    پاکستانی اداکار عمران عباس نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں بھارتی فلم عاشقی 2 میں مر کزی کردار کی پیشکش ہوئی تھی مگر مصروفیت کی وجہ سے انہوں نے فلم میں کام کرنے سے انکار کر دیا تھا-

    باغی ٹی وی : عمران عباس کی جانب سے حال ہی میں ایک ٹاک شو میں بطور مہمان شرکت کی گئی جہاں عمران عباس نے متعدد سوالات کے جوابات دیئے جس کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے-

    عمران عباس نے اس انٹر ویو میں انکشاف کیا کہ انہیں بھارتی بلاک بسٹر فلم ’ عاشقی 2 ‘ کی آفر ہوئی تھی مگر وہ اس سے قبل ہی بھارتی ہیرو اکشے کمار کے ساتھ ایک فلم سے متعلق ڈیل کر چکے تھے۔

    عمران عباس نے بتایا کہ اکشے کمار کے ساتھ اُن کی ڈیل صرف ذبانی ہی تھی مگر وہ ذبان کے پکے ہونے کے سبب انہوں نے اکشے کمار کے ساتھ فلم کا معاہدہ قائم رکھا اور عاشقی 2 کی پیشکش قبول نہیں کی، حالانکہ انہیں فلم کے ڈائریکٹر اور پروڈیوسر کی جانب سے بار بار آفر سے متعلق سوچنے کے بارے میں بھی کہا گیا تھا۔

    عمران عباس نے کہا کہ وہ ذبان کے بہت پکے انسان ہیں اور وہ سمجھتے ہیں کہ ایک بار جو ذبان کسی کو دے دی جائے تو پھر معاہدے سے پیچھے نہیں ہٹنا چاہیے-

  • اجے دیوگن نے بھی ممبئی کے مہنگے ترین علاقے میں بنگلا خرید لیا

    اجے دیوگن نے بھی ممبئی کے مہنگے ترین علاقے میں بنگلا خرید لیا

    بالی ووڈ سینئیر اداکار امیتابھ بچن کے بعد اداکار اجے دیوگن نے کورونا وبا کے باوجود ممبئی کے مہنگے ترین علاقے میں بنگلا خرید لیا۔

    باغی ٹی وی: بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اجے دیوگن لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کے بعد دوسرے بالی ووڈ اداکار ہیں جنہوں نے حال ہی میں مہنگی جائیدادیں خریدی ہیں۔

    واضح رہے کہ حال ہی میں امیتابھ بچن نے ممبئی میں ایک اپارٹمنٹ خریدا ہے جس کی مالیت 31 کروڑ روپے ہے تاہم اب اجے نے بھی ممبئی میں اپنا گھر خرید لیا ہے-

    میڈیا رپورٹس کے مطابق اجے دیوگن نے ممبئی کے مہنگے ترین علاقے جوہو میں ایک بنگلا خریدا ہے جس کی مالیت 60 کروڑ بھارتی روپے ہے جب کہ یہ بنگلا 590 اسکوائر یارڈز پر پھیلا ہوا ہے، یوں یہ جوہو میں ان کا دوسرا بنگلا ہے جس کی ڈیل گزشتہ سال دسمبر میں فائنل ہوگئی تھی اور اب اس کے ٹرانفسر پیپر اجے دیوگن کو موصول ہوگئے ہیں۔

    رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ بنگلے کی مالیت 65 سے 70 کروڑ روپے ہے تاہم کورونا وبا کے باعث اجے دیوگن کو یہ بنگلا 60 کروڑ روپے کے ڈسکاؤنٹ ریٹ میں ملا۔

    دوسری جانب اداکارہ سوناکشی سنہا اور اداکار ارجن کپور نے بھی حال ہی میں جوہو میں اپنی اپنی جائیداد خریدی ہے جس کی مالیت 20، 20 کروڑ روپے ہے-

  • جوہی چاولہ نےفائیو جی ٹیکنالوجی کے استعمال کے خلاف مقدمہ درج کروادیا

    جوہی چاولہ نےفائیو جی ٹیکنالوجی کے استعمال کے خلاف مقدمہ درج کروادیا

    بالی ووڈ اداکارہ جوہی چاولہ نے اپنے ملک میں فائیو جی ٹیکنالوجی کے استعمال کے خلاف مقدمہ درج کروادیا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیکنالوجی کی ریس میں بھارت بھی دنیا کے ساتھ کھڑا ہونے کی کوشش کررہا ہے اور ایسے میں جہاں ترقی یافتہ ممالک میں فائیو جی کی ٹیسٹنگ شروع ہوگئی ہے وہیں بھارت نے بھی ملک میں فائیو جی ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم بھارتی اداکارہ جوہی چاولہ اس فیصلے کے خلاف عدالت پہنچ گئیں۔

    ایک انٹریو میں اداکارہ جوہی چاولہ نے کہا کہ میں بھارت کی ترقی یا پھر ملک میں ٹیکنالوجی کے استعمال میں ترقی کے خلاف نہیں بلکہ میں تو خود جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کرنے کے حق میں ہوں اور مجھ سمیت تمام لوگ اس سے استفادہ حاصل کرتے ہیں تاہم کچھ چیزوں پر اعتراض ہے۔

    اداکارہ نے کہا کہ زیادہ تابکاری کے اخراج کے حوالے سے ہماری اپنی تحقیق یہ بتاتی ہیں کہ بغیر تار والے گیجٹس اور نیٹ ورک سیل ٹاور سے نکلنے والی تابکاری کی وسیع مقدار انسانی جانوں کے لیے خطرناک ہیں، یہ نہ صرف انسانی صحت پر اثرانداز ہوں گی بلکہ لوگوں کی جانوں کو بھی خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔

    دوسری جانب بھارتی وزارت مواصلات کا کہنا ہے کہ ٹو جی، تھری جی، فور جی اور فائیو جی ٹیکنالوجی کے انسانوں، پرندوں اور درختوں پر اثرات کے حوالے سے اب تک کسی قسم کی تحقیق نہیں کی گئی ہے۔

  • تاجکستان کےصدرکل 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے

    تاجکستان کےصدرکل 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے

    تاجکستان کےصدر امام علی رحمان کل 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق تاجکستان کےصدر امام علی رحمان کل 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے ، تاجک صدر وزیر اعظم عمران خان کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کریں گے-

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق تاجکستان کے صدر کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی آئے گا ، وزیر اعظم عمران خان اور تاجکستان کے صدر کی ملاقات ہوگی-

    زاہدحفیظ کے مطابق صدر مملکت عارف علوی اور تاجک ہم منصب میں ملاقات ہوگی ، وفود کی سطح کی ملاقاتیں بھی ہوں گی، متعدد معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے-

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور تاجکستان میں قریبی برادرانہ تعلقات ہیں،تاجکستان کے صدر 1994 سے اب تک7 بار پاکستان کا دورہ کر چکے ہیں-

    تجارت ، سرمایہ کاری ، توانائی ، دفاع ، ثقافت ، تعلیم اورباہمی تعاون کےفروغ پر تبادلہ خیال ہوگا-

  • کورونا فرنٹ پر پاکستان کی ریکوری نے دنیا کو حیران کر دیا ہے: فواد چوہدری

    ملک میں قوت خرید میں اضافہ خوش آئند بات ہے، وفاقی وزیراطلاعات فوادچودھری

    باغی ٹی وی :وفاقی وزیراطلاعات فوادچودھری نے کہا کہ امید ہےاگلےدو سال میں عمران خان کی قیادت میں ملک منزل کے قریب ہو گا،کویت نے 10 سال بعد پاکستان کیلئے ورک ویزا کا ا اجرا شروع کر دیا ہے-

    وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ کورونا فرنٹ پر پاکستان کی ریکوری نے دنیا کو حیران کر دیا ہے ،بھارت سمیت خطے کے ممالک کورونا سے نبرد آزما ہیں –

    فوادچودھری نے کہا کہ کراچی کے علاوہ پورے ملک میں کورونا کی شرح 4 فیصد سے بھی کم ہو گئی ہے –

  • احتساب عدالت اسلام آباد میں ایل این جی ریفرنس  کیس کی سماعت

    احتساب عدالت اسلام آباد میں ایل این جی ریفرنس کیس کی سماعت

    احتساب عدالت اسلام آباد میں ایل این جی ریفرنس کیس کی سماعت

    باغی ٹی وی : سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی عدالت میں پیش ہوئے ، شاہد خاقان عباسی کے وکیل بیرسٹر ظفر اللہ تاحال عدالت نہ پہنچ سکے جج اعظم خان نے کیس کی سماعت کی-

    جج اعظم خان کا شاہد خاقان عباسی سے سوال کیا کہ آپکے وکیل کہاں ہیں؟ وکیل سے رابطہ کریں اور انہیں عدالت پہنچنے کا کہیں-

    جواب میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ بیرسٹر ظفر اللہ پہنچ چکے ہیں کمرہ عدالت میں آ رہے ہیں سماعت تاحال جاری ہے-