Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی  کارروائی ،مضر صحت مشروبات کی فیکٹری سیل

    خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی کارروائی ،مضر صحت مشروبات کی فیکٹری سیل

    خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی کارروائی ،مضر صحت مشروبات کی فیکٹری سیل-

    باغی ٹی وی : خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے کارروائیاں اپر دیر، نوشہرہ اور بنوں میں کیں، فوڈ اتھارٹی کے مطابق اپر دیر میں گودام سے 6 ہزار لیٹر سے زائد جعلی مشروبات برآمد، گودام سیل کر دیا-

    فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے مطابق مس لیبلنگ پر اپر دیر میں آئس کریم فیکٹری بھی سیل کردی گئی ، بنوں میں ڈسٹریبیوشن سینٹر سے 2 ہزار لیٹر زائد المعیاد مشروبات برآمد کیں-

    نوشہرہ کلاں میں جوس فیکٹری کا معائنہ، 700 لیٹر مضر صحت مس لیبل جوس برآمد کیا گیا-

    پشاور میں بھی فوڈ سیفٹی اتھارٹی مضر صحت جوس تیار کرنے پر فیکٹری سیل کردی گئی-

  • 21 فیصد سے زائد شرح غربت معاشی ترقی کے دعووں کو غلط ثابت کررہی ہے، بلاول بھٹو

    21 فیصد سے زائد شرح غربت معاشی ترقی کے دعووں کو غلط ثابت کررہی ہے، بلاول بھٹو

    پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی ) کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ جعلی معاشی ترقی کے گن گانا ،بڑی بڑی باتیں کرنا عمران خان کی عادت ہے-

    باغی ٹی وی: بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ 21فیصد سے زائد شرح غربت معاشی ترقی کے دعووں کو غلط ثابت کررہی ہے، معاشی بدحالی کو ایڈٹ کرکے معاشی ترقی بنادینے سےعوام کی قسمت نہیں بدلے گی-

    انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کیوں خیبرپختونخوا کے اعلیٰ تعلیمی اداروں کے بجٹ میں کٹوتی کررہی ہے؟-

    چیئرمین پی پی پی کا کہنا تھا کہ شرح غربت میں اضافہ تشویش ناک صورت حال کی جانب اشارہ ہے، تباہ کن مہنگائی نے عام آدمی کا جینا مشکل کردیا ہے-

    چیئرمین پیپلزپار ٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ مہنگائی سے نجات کے لیے عمران خان کے اسٹیٹس کو کو توڑنا ضروری ہے،عمران خان کواب تک علم نہیں کہ ملک کیسے چلایا جاتا ہے-

  • مسلم لیگ ن کے بیانیہ کے حوالے سے پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں، شاہد خاقان عباسی

    مسلم لیگ ن کے بیانیہ کے حوالے سے پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں، شاہد خاقان عباسی

    مسلم لیگ ن کے بیانیہ کے حوالے سے پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں، شاہد خاقان عباسی

    باغی ٹی وی : پاکستان کے سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے بیانیہ کے حوالے سے پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں،شہباز شریف پارٹی کے صدر ہیں فیصلے بھی ان کے ہیں-

    انہوں نے کہا کہ شہباز شریف مسلم لیگ ن کے صدر ہیں ،فیصلے بھی شہباز شریف کے ہیں ،ٕ پارٹی سے متعلق حتمی فیصلہ نواز شریف کا ہو گا-

    ن لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ شہباز شریف کہتے ہیں مریم نواز وقت کے ساتھ گروم ہو جائیں گی-

  • وزیراعلیٰ پنجاب کا بارشوں کے باعث ناخوشگوار واقعات سے نمٹنے کیلئے اداروں کو الرٹ رہنے کا حکم

    وزیراعلیٰ پنجاب کا بارشوں کے باعث ناخوشگوار واقعات سے نمٹنے کیلئے اداروں کو الرٹ رہنے کا حکم

    بارشوں کے باعث ناخوشگوار واقعات سے نمٹنے کے لیے ادار ے الرٹ رہیں،وزیراعلیٰ پنجاب

    باغی ٹی وی: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بارشوں کے باعث ناخوشگوار واقعات سے نمٹنے کے لیے ادار وں کو الرٹ رہنے کا حکم دے دیا-

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ انتظامیہ، ریسکیو 1122 اور متعلقہ ادارے ہمہ وقت چوکس رہیں ، صورتحال کی تسلسل کے ساتھ مانیٹرنگ کی جائے-

    عثمان بزدار نے کہا کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے پر فوری امدادی سرگرمیاں شروع کی جائیں ،امدادی سرگرمیوں میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی-

  • لاہور،آندھی اور بارش سے لیسکو کے ٹرپ ہونے والے فیڈرز بحال

    لاہور،آندھی اور بارش سے لیسکو کے ٹرپ ہونے والے فیڈرز بحال

    لاہور،آندھی اور بارش سے لیسکو کے ٹرپ ہونے والے فیڈرز بحال

    باغی ٹی وی : لیسکو حکام کے مطابق لاہور،تیز ہواؤں کے باعث چند مقامات پر بجلی کی تاریں ٹوٹ گئی تھیں،لیسکو ترجمان کا کہنا ہے کہ لاہور،رات بھر لیسکو کا عملہ بجلی بحالی کے کاموں میں مصروف رہا-

    ترجمان کے مطابق لاہور،لیسکو کے 150 فیڈرز پر بجلی بحال کردی گئی ہے جبکہ لاہور،اعوان ٹاؤن، سبزہ زار،امام یہ کالونی اور شاہدرہ میں بجلی بحالی کا کام جاری ہے-

    ترجمان نے کہا کہ لاہور،متاثرہ علاقوں میں جلد فیڈرز پر بجلی بحال کردی جائے گی-

  • لاہور ہائی کورٹ میں سابق وزیر دفاع خواجہ آصف کی ضمانت کیس کی سماعت آج ہوگی

    لاہور ہائی کورٹ میں سابق وزیر دفاع خواجہ آصف کی ضمانت کیس کی سماعت آج ہوگی

    لاہور ہائی کورٹ میں سابق وزیر دفاع خواجہ آصف کی ضمانت کیس کی سماعت آج ہوگی-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق خواجہ آصف نے اثاثے بنانے کے الزام میں رہائی کیلئے عدالت سے رجوع کر رکھا ہے -جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس جسٹس اسجد جاوید گھرال پر مشتمل بینچ آج سماعت کرے گا-

    نیب نے خواجہ آصف کو اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کیس میں 29 دسمبر کو گرفتار کیا-

    درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ الیکشن کمیشن اور ایف بی آر کے پاس اثاثوں کی تمام تفصیلات موجود ہیں-

    خواجہ آصف نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت درخواست ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرے –

  • سرفراز احمد سمیت 6 لوگ ابوظہبی روانہ

    سرفراز احمد سمیت 6 لوگ ابوظہبی روانہ

    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد سمیت 6 لوگ براستہ بحرین ابوظہبی روانہ ہوگئے۔

    بای ٹی وی : ذرائع کے مطابق پی ایس ایل سیزن 6 کے بقیہ میچز میں شرکت کیلئے ذیشان اشرف اور زید عالم سمیت لاہور سے4 کھلاڑی کراچی پہنچے جبکہ کراچی سے سرفراز احمد اور میڈیا منیجر عماد حمید ابوظہبی روانہ ہوئے۔

    پاکستان میں موجود 13میں سے 6افراد کو گزشتہ روز ویزے جاری ہوئے،متعلقہ کھلاڑی اور آفیشل نجی ائیرلائن سے صبح 6 بجکر 40 منٹ پر کراچی سے روانہ ہوئے-

    پی سی بی آج باقی رہ جانیوالے 7 افراد کے ویزے حاصل کرنے کی کوشش کرے گا،7افراد میں 3کرکٹرز عمر امین، آصف آفریدی اور محمد عمران بھی شامل ہیں-

    واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی فلائٹ دستیاب نہ ہونے کے سبب سرفراز احمد کی روانگی میں ایک دن کی تاخیر کی گئی تھی۔

    نوجوان کرکٹرز ابوظہبی میں متاثرکن کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لیے پرعزم

    پی ایس ایل کا ایک اور کھلاڑی کرونا کی وجہ سے باہر ہوگیا

    قومی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس مزید التو کا شکار ، کب متوقع

    پی ایس ایل کے بقیہ میچز کی تیاریاں کون سے آفیشلز مقرر کیے جائیں گے

    سپورٹ سٹاف کا کورونا ٹیسٹ کرنے کا حکم جاری کردیا گیا

  • ملک کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا،محکمہ موسمیات

    ملک کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا،محکمہ موسمیات

    ملک کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا،محکمہ موسمیات

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق شدید گرمی کے باعث ملک کے میدانی علاقوں میں بعد از دوپہر آندھی چلنے کا امکان ہے ،اسلام آباد میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا ،آندھی چلنے کے ساتھ بارش بھی متوقع ہے-

    خیبر پختونخوا ، پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ خیبر پختونخواکے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہےگا-

    محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، سبی، کوہلو، لسبیلہ ، تربت اور مکران میں موسم شدید گرم رہے گا-

    پنجاب کے میدانی علاقوں میں بعد از دوپہر گرد آلود ہوائیں اورآندھی چلنے کا امکان ، خطۂ پوٹھوہار، سر گود ھا، فیصل آباد، منڈی بہاالدین میں بارش ہوگی-

    گوجرانوالہ، نارووال، سیالکوٹ، گجرات اورلاہورمیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان جبکہ دادو، جیکب آباد، پڈعیدن ، موہنجو داڑو،روہڑی، سکھر، لاڑکانہ، میر پور خاص اور بینظیر آباد میں گرمی رہے گی-

    سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہے گا،پشاور،مردان، کوہاٹ، بنوں،کرک،ٹانک،لکی مروت اور ڈی آئی خان میں گرمی رہے گی-

    دیر، چترال ، سوات ،کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد اور کرم میں بارش متوقع ، علاوہ ازیں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی چند مقامات پربارش کاامکان ہے-

  • وزیراعظم آج کوئٹہ اور زیارت کا ایک روزہ دورہ کریں گے

    وزیراعظم آج کوئٹہ اور زیارت کا ایک روزہ دورہ کریں گے

    وزیراعظم عمران خان آج کوئٹہ اور زیارت کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔

    باغی ٹی وی : معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ جائیں گے۔زیارت میں وزیر اعظم عمرا ن خان قائد اعظم ریزیڈنسی کا دورہ کریں گے-


    اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جب تک طویل مدتی منصوبہ بندی نہ ہو ہم ترقی نہیں کرسکتے۔

    انہوں نے کہا کہ 1985 کے بعد ملک پیچھے جانا شروع ہوا دراصل طویل مدتی منصوبہ بندی نہ ہونے کی وجہ سے ملک پیچھے گیا۔

  • پاکستان میں کورونا سے مزید 71 اموات

    پاکستان میں کورونا سے مزید 71 اموات

    پاکستان میں کورونا کی لہر میں شدت،24 گھنٹوں میں 71 اموات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی تیسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے ملک بھر میں کورونا سے اموات کا اموات کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے مزید 71 اموات ہوئی ہیں-


    این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز کورونا کے 47 ہزار633 ٹیسٹ کئے گئے1 ہزار771 نئے کیس سامنے آ گئے۔ ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح تقریبا 5.71 فی صد رہی۔

    پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 20 ہزار651 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 17 ہزار 27 ہو چکی ہے۔

    خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور پانچویں مرحلے میں30 سال سے زائد سال کے درمیان عمر والے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے جبکہ 18 سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسین کی رجسٹریشن جاری ہے-

    واضح رہے کہ گزشتہ روز اسد عمر نے اپنے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ 3 جون براو زجمعرات سے 18 سال سے زائد لوگوں کو ویکسین لگانے کا آغاز کیا جائے گا-