Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • برسات کا پانی کینسر سمیت دیگر امراض کا سبب بن سکتا ہے،تحقیق

    برسات کا پانی کینسر سمیت دیگر امراض کا سبب بن سکتا ہے،تحقیق

    ماہرین نے نئی تحقیق میں انکشاف کیا ہے کہ برسات کا پانی کینسر سمیت دیگر امراض کا سبب بن سکتا ہے۔

    باغی ٹی وی:سوئیڈن کی اسٹاک ہوم یونیورسٹی کے ماہرین کی جانب سے دنیا بھر میں موجود برساتی پانی پر لیبارٹری تجربات اور فیلڈ ورک کی تحقیق کی گئی جسے انوائرمینٹل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نامی تحقیقی جریدے میں شائع کیا گیا-

    دنیا کا اب تک کا سب سے مختصر ترین دن ریکارڈ

    تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ زمین پر موجود برساتی پانی انسانی ساختہ خطرناک کیمیکلز کے باعث کینسر سمیت دیگر امراض کا سبب بن رہا ہےکبھی زائل نہ ہونے والے انسانی ساختہ کیمیکلز (Forever Chemicals) برساتی پانی کو گدلا کر دیتے ہیں اور یہ کیمیکلز انسانی صحت پر خطرناک اثرات مرتب کر رہے ہیں۔

    تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ صرف انڈسٹریل علاقے ہی نہیں بلکہ یہ کیمیکلز انٹارکٹیکا اور تبت جیسے دور دراز اور ویران علاقوں میں بھی بارش کے پانی اور برف میں پائے گئے ہیں یہ انسانی ساختہ کیمیکل پر فلورواکائیل اور پولی فلورواکائیل سبسٹینسز (Perfluoroalkyl and polyfluoroalkyl substances (PFAS)) فائر فائٹنگ فوم، کھانا بنانے کے برتنوں کی نان اسٹک کوٹنگ، اور ٹیکسٹائل میں استعمال ہوتے ہیں۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ پی ایف اے ایس کیمیکلز کو خودکار طریقے سے زائل ہونے میں ہزار سال لگ سکتے ہیں اور ان کیمیکلز پر ہونے والی سالوں کی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ان کے انسانی صحت پر انتہائی منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں کیونکہ ماحولیات میں موجود مضر صحت پی ایف اے ایس کیمکلز زائل نہیں ہو رہے، اس کا سبب ان کیمیکلز کے زائل ہونے کی طویل مدت اور وہ قدرتی سائیکل ہے جو انہیں بارشوں کے ذریعے واپس ماحولیات میں لے آتا ہے۔

    برازیل میں ایمیزون کے جنگلات کی کٹائی کا نیا ریکارڈ

    ماہرین کے مطابق برسات کا پانی دنیا کے کافی حصوں میں پینے کے لائق صاف پانی تصور کیا جاتا ہے لیکن یہ پانی انسانی ساختہ کیمیکلز کی وجہ سے آلودہ ہو کر مضر صحت بن جاتا ہے اور انسانوں میں کینسر سمیت دیگر امراض کا سبب بن جاتا ہے۔

    ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اب ہم دھرتی کے فطری ماحولیات کی حدود کو کراس کر چکے ہیں اور دھرتی پر کوئی ایک ایسا مقام موجود نہیں جہاں ایک انسان ان کیمیکلز کے مضر صحت اثرات سے محفوظ رہ سکے۔

    اسٹاک ہوم یونیورسٹی اور ای ٹی ایچ زیورخ یونیورسٹی کے محققین کے مطابق، تبدیلیوں کا مطلب ہے کہ بارش کے پانی میں ان کیمیکلز کی سطح "اب ہر جگہ گائیڈ لائن کی سطح سے اوپر ہے”۔

    "پچھلے 20 سالوں میں پینے کے پانی میں پی ایف اے ایس کے رہنما اصولوں میں حیران کن کمی آئی ہے،” ایان کزنز، مطالعہ کے سرکردہ مصنف اور اسٹاک ہوم یونیورسٹی کے شعبہ ماحولیاتی سائنس کے پروفیسر نے کہا مثال کے طور پر، پی ایف اے ایس کلاس میں ایک معروف مادے کے لیے پینے کے پانی کی گائیڈ لائن ویلیو، یعنی کینسر کا باعث بننے والا پرفلووروکٹانوک ایسڈ (PFOA)، امریکہ میں 37.5 ملین گنا کم ہوا ہے۔”

    انہوں نے مزید کہا کہ پینے کے پانی میں PFOA کے لئے تازہ ترین امریکی رہنما خطوط کی بنیاد پر، ہر جگہ بارش کے پانی کو پینے کے لیے غیر محفوظ قرار دیا جائے گا۔

    تجرباتی دوا سے کینسر کے تمام مریض شفایاب ،ماہرین نے تحقیق کو معجزہ قرار دیدیا

  • نینسی پلوسی کا دورہ تائیوان:چین نے احتجاجاً امریکی سفیر کو طلب کرلیا

    نینسی پلوسی کا دورہ تائیوان:چین نے احتجاجاً امریکی سفیر کو طلب کرلیا

    امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی کے دورہ تائیوان پر چین نے احتجاج کرتے ہوئے امریکی سفیر کو طلب کرلیا۔

    باغی ٹی وی : گزشتہ روز امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی چین کی جانب سے سخت انتباہ کے باوجود تائیوان پہنچیں اس کے بعد وہ جنوبی کوریا اور جاپان بھی جائیں گی۔

    چین نے متعدد بار خبردار کیا تھا کہ امریکی اسپیکرکا دورہ تائیوان چین کےاندرونی معاملات میں مداخلت ہوگا نینسی پلوسی نے تائیوان کا دورہ کیا تو چینی فوج ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر نہیں بیٹھےگی، چین اپنی خود مختاری، علاقائی سالمیت کےدفاع کے لیے سخت جوابی اقدامات کرے گا، امریکی اسپیکر کا دورہ تائیوان خوفناک سیاسی اثرات کا باعث بنےگا۔

    بعد ازاں امریکی حکومت نے چین کو خبردار کیا تھا کہ امریکی ایوان نمائندگان کی سپیکر نینسی پیلوسی کے متوقع دورہ تائیوان کے دوران کسی اشتعال انگیز کارروائی سے باز رہے۔

    امریکا کے ایک سینیئر عہدیدار کا کہنا تھا کہ چین کی دھمکیوں کا امریکا پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ امریکا نے اب تک نینسی پیلوسی کے دورہ امریکا کی باضابطہ تصدیق نہیں کی ہے مگر میڈیا کے مطابق وہ منگل کے روز تائیوان جائیں گی۔

    امریکی صدر جوبائیڈن نے نینسی پیلوسی کو تائیوان جانے کا مشورہ دیا ہے اور وائٹ ہائوس کے مطابق یہ سپیکر کا اپنا ذاتی فیصلہ ہے کہ وہ تائیوان جاتی ہیں یا نہیں۔

    وائٹ ہاؤس نے پیر کے روز ایک بیان میں بتایا تھا کہ پیلوسی کو تائیوان جانے کا حق حاصل ہے۔چین کی حکومت نے عندیہ دیا تھا کہ اگر نینسی پیلوسی نے تائیوان کا رخ کیا تو ان کے جہاز کے خلاف فوجی ایکشن لیا جاسکتا ہے۔

    امریکا کی نیشنل سیکیورٹی کونسل کے ترجمان جان کربی کا کہنا تھا کہ متوقع دورے کو وجہ بنا کر کسی بحران یا تنازعے کو کھڑا کرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔

    تاہم اب نینسی پلوسی کے تائیون پہنچنے کے بعد چین کی وزارت خارجہ کا سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق انتباہ کے باوجود نینسی پلوسی کے دورہ تائیوان کے بعد چینی وزارت خارجہ نے امریکی سفیر نکولس برنز کو طلب کرلیا۔

    چینی سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ چینی نائب وزیرخارجہ نے پلوسی کے دورے پر سخت احتجاج کیا اور کہا کہ امریکی اقدام جارحانہ نوعیت کا ہےجس کےانتہائی سنجیدہ نتائج ہوں گےامریکی اقدام پر چین خاموش نہیں رہے گا۔

    نینسی پلوسی نے تائیوان کا دورہ کیا تو فوج کو متحرک کردیں گے،چین

  • خانہ کعبہ کے اطراف سے حفاظتی رکاوٹیں ہٹا دی گئیں

    خانہ کعبہ کے اطراف سے حفاظتی رکاوٹیں ہٹا دی گئیں

    مکہ مکرمہ: خانہ کعبہ کے اطراف سے حفاظتی رکاوٹیں ہٹا دی گئیں۔

    باغی ٹی وی : سعودی میڈیا کے مطابق سربراہ حرمین شریفین انتظامیہ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس کا کہنا ہے کہ ایوان شاہی نے خانہ کعبہ کے اطراف رکاوٹیں ہٹانے کی منظوری دے دی ہے اب زائرین مقام ملتزم پر دعائیں کرسکیں گے اور حجر اسود کو بوسہ بھی دے سکیں گے اس کے علاوہ زائرین حطیم میں نوافل بھی ادا کرسکیں گے۔

    واضح رہے کہ کورونا وبا کے باعث حفاظتی انتظامات کے تحت خانہ کعبہ کے اطراف عارضی بیریئرز لگا دیے گئے تھے۔

    قبل ازیں غلاف کعبہ یکم محرم کو تبدیل کیا گیا تھا سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ اعلی شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے کہا تھا کہ شاہی فیصلے کے تحت غلاف کعبہ کی تبدیلی پر عمل درآمد کیا گیا ہے۔

    غلاف کعبہ کِسوہ کی تبدیلی شیخ السدیس کی سربراہی میں شاہ عبدالعزیز کمپلیکس کے 200 افراد پر مشتمل تکنیکی عملے نے کی تھی نیا غلاف کعبہ چار برابر پٹیوں اور ستار الباب پر مشتمل ہےغلاف کعبہ تبدیلی کے تمام عمل کے دوران ہر ایک حصے کو علیحدہ علیحدہ کعبہ کے بالائی حصے پر لایا جاتا ہے جہاں سے پھر انہیں اتارا جاتا ہے اور پچھلا غلاف اتار لیا جاتا ہے۔

    یہ عمل چار مرتبہ باری باری دہرایا جاتا ہے جب تک کہ نیا غلاف چڑھا نہ دیا جائے اور پرانا اتر نہ جائے۔شاہ عبدالعزیز کا تکنیکی عملہ 47 کپڑوں اور دھاگوں کا استعمال کرتے ہوئے ہاتھ اور مشینوں کی مدد سے غلاف کعبہ کی سلائی، بنائی اور اس پر پرنٹنگ کرتے ہیں۔دنیا کی سب سے بڑی 16 میٹر لمبی کمپیوٹرائزڈ سلائی مشین سے تمام عمل مکمل کیا جاتا ہے۔غلاف کعبہ کے کپڑے کی پانچ مختلف حصوں میں سلائی کے بعد اس کے زیریں حصے کو تانبے کے کڑوں کے ذریعے جوڑا جاتا ہے۔شاہ عبدالعزیز کمپلیکس میں غلاف کعبہ کی تیاری کے لیے لگ بھگ 670 کلوگرام ریشم کو سیاہ رنگ میں رنگا جاتا ہے۔

    غلاف کعبہ کو قرآنی آیات سے سجایا جاتا ہے جنہیں سونے اور چاندی کے دھاگوں سے بنا جاتا ہےاس عمل میں 120 کلوگرام سونا اور 100 کلوگرام چاندی استعمال ہوتی ہے۔غلاف کعبہ کا وزن 850 کلو گرام ہے اور اس کی تیاری کی لاگت 65 لاکھ ڈالرز ہے۔مسجد الحرام میں موجود سیکڑوں عازمین نے غلاف کعبہ کی تبدیلی کا روح پرور منظردیکھا اوردعائیں کیں۔

  • جیمز ویب کی تین ارب نوری سال دورموجود اختتامی مراحل سے گزرتے ستارے کی  نشاندہی

    جیمز ویب کی تین ارب نوری سال دورموجود اختتامی مراحل سے گزرتے ستارے کی نشاندہی

    ناسا کی جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ نے تین ارب نوری سال دورموجود اختتامی مراحل سے گزرتے ستارے کی نشاندہی کی ہے-

    باغی ٹی وی : جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ زمین سے تین ارب نوری سال کے فاصلے پر موجود ایک انتہائی چمکیلی روشنی کی نشاندہی کی ہے۔ اس روشنی کے متعلق خیال ہے کہ یہ ٹیلی اسکوپ کا کسی ختم ہوتے ستارے کے دھماکے کا پہلا مشاہدہ ہے۔

    جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ نے کائنات کی سب سے پُرانی کہکشاں دریافت کرلی

    یہ خلائی دھماکا SDSS.J141930.11+5251593 نامی کہکشاں میں ہوا جہاں جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ نے اس شے کی روشنی کی تصاویر عکس بند کیں جو پانچ دن کے عرصے میں مدھم ہوتی گئی تھی۔ یہ ایک اشارہ ہے جو سُپر نووا کے نظریے کو اجاگر کرتا ہے۔

    اس عمل کو "سُپر نووا” کہتے ہیں ناسا ماہرین کے مطابق "سُپر نووا” کے نام سے جانا جانے والا یہ عمل وہ موقع ہوتا ہے جب کسی ستارے میں ایندھن ختم ہوجاتا ہے اس کے سبب دباؤ کم ہوجاتا ہےجس کی وجہ سے اجرامِ فلکی ہمارے سورج کی نسبت پانچ گُنا زیادہ پھیل جاتا ہے اور پھر پھٹ جاتا ہےاس کے نتیجے میں ہزاروں لاکھوں ٹن ملبہ اور ذرّات کا اخراج ہوتا ہے۔

    کسی خلائی شے کا کسی سیارے کے قریب سے گزرنا بھی نظامِ شمسی کو تباہ کر سکتا ہے،تحقیق

    اس ممکنہ سُپر نووا کو ٹیلی اسکوپ کے نیئر انفرا ریڈ کیمرا سے عکس بند کیا گیا اس آلے کوکائنات کے ابتدائی ستاروں اور کہکشاؤں کی روشنی کی نشاندہی کے لیے بنایا گیا ہے۔

    اسپیس ٹیلی اسکوپ سائنس انسٹیٹیوٹ کے مائیک انگیسر کا کہنا تھا کہ مزید دلچسپ بات یہ ہے کہ جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ نئے ختم ہوتے ستاروں کو ڈھونڈنے یا ان کی نشاندہی کرنے کے لیے نہیں بنائی گئی تھی۔

    ملکی وے کہکشاں میں ایک آزادانہ گشت کرتا ہوا بلیک ہول دریافت

  • بھارت میں گائے کے پیشاب کی سرکاری سطح پر خریداری شروع

    بھارت میں گائے کے پیشاب کی سرکاری سطح پر خریداری شروع

    رائے پور : بھارتی ریاست چھتیس گڑھ گائے کے پیشاب کی سرکاری طور پر خریداری کرنے والا پہلا صوبہ بن گئی ہے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق ریاستی وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل نے پانچ لٹر گو موتریعنی گائے کا پیشاب بیچ کر 20 روپے کی آمدن کے ساتھ اس منصوبے کا افتتاح کیا، افتتاح کے موقع پر وزیر اعلیٰ بگھیل اپنے گھر سے گائیوں کا پیشاب لے کر ایک خریداری مرکز پہنچے تھے،انہوں نے پانچ لٹر گؤ موتر فروخت کیا اور رقم چیف منسٹر ریلیف فنڈ میں جمع کرادی۔

    دنیا کا اب تک کا سب سے مختصر ترین دن ریکارڈ

    رپورٹ کے مطابق کانگریس کی حکومت والی ریاست چھتیس گڑھ نے گائے کے فضلات کی خریداری کو توسیع دیتے ہوئے اب گائے کے پیشاب کی خریداری کا بھی باضابطہ آغاز کر دیا ہے اس کے لیے ریاست کے کئی اضلاع میں باضابطہ مراکز قائم کیے گئے ہیں، جہاں بالخصوص گؤ شالاؤں میں رکھی گئی گائیوں کے پیشاب خریدے جائیں گے۔

    چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل نے بتایا کہ گائے کے پیشاب کی خریداری کا سرکاری ریٹ 4 روپے فی لٹرمقرر کیا گیا ہے پہلے روز لوگوں نے گائیوں کا 2300 لٹر پیشاب فروخت کیا گؤ شالہ کمیٹیوں اورخود امدادی گروپوں کو گؤ موترکی خریداری کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

    سروگیسی کے ذریعے انسانی اسمگلنگ کے الزام پر 3 سال قید کی سزا

    وزیر اعلیٰ بگھیل کے مطابق گائے کے پیشاب سے ‘برہم استرا‘ نامی جراثیم کش محلول اور ‘جیوامرت‘ نامی کھاد تیار کیے جائیں گے انہوں نے بتایا کہ اس اسکیم کے تحت سماج کے تمام طبقوں کے لوگ گائے کا گوبر 2 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کر رہے ہیں۔ پچھلے دو سالوں میں، 300 کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم گائے کے گوبر فروشوں، گوٹھن کمیٹیوں اور خواتین کے گروپوں کے کھاتوں میں منتقل کی گئی ہے-

    واضح رہے کہ ریاستی حکومت نے گائے کے فضلات کی خریداری کی اسکیم کا آغاز سن 2020 میں کیا تھا۔ وہ پہلے ہی 2 روپے فی کلوگرام کے حساب سے گائے کا گوبر خرید رہی ہے اس گوبر کو نامیاتی کھاد بنانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

    پاکستان کے لئے جاسوسی کے الزام میں ایک اور بھارتی فوج کا سپاہی گرفتار

  • ملازم کے ہاتھوں خاتون کا قتل، امریکی کمپنی کو7 ارب ڈالرہرجانے کا حکم

    ملازم کے ہاتھوں خاتون کا قتل، امریکی کمپنی کو7 ارب ڈالرہرجانے کا حکم

    ملازم کے ہاتھوں خاتون کے قتل کے عوض عدالت نے امریکی کمپنی کو7 ارب ڈالرہرجانے کا حکم دے دیا-

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی کمپنی چارٹر سپیکٹرم کو ٹیکساس کی ایک 83 سالہ خاتون کے خاندان کو 7.37 ارب ڈالر ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے جسے 2019 میں کمپنی کے ایک ٹیکنیشن نے لوٹ کر قتل کر دیا تھا۔

    برطانیہ میں غیرملکی کمپنیوں کو حقیقی مالکان کی شناخت کروانا ضروری قرار

    ٹیکساس کی ایک جیوری نے چارٹر کمیونیکیشن کو حکم دیا ہے کہ وہ اسپیکٹرم کیبل ٹیکنیشن کے ہاتھوں اس کے گھر میں قتل ہونے والی 83 سالہ خاتون کے خاندان کو 7 بلین ڈالر ہرجانہ ادا کرے۔

    قانونی فرم ہیملٹن وِنگو کی ایک پریس ریلیز کے مطابق جیوری کا 7 بلین ڈالر کے تعزیری ہرجانے کا فیصلہ کمپنی کے خلاف "سیسٹیمیٹک سیفٹی کی ناکامی” اور جیوری کو کیس کی سماعت سے روکنے کے لیے غلط دستاویزات کے استعمال کے لیے آیا ہے۔

    کیس کا آغاز پیٹی تھامس کی موت سے ہوا جسے دسمبر 2019 میں چارٹر اسپیکٹرم کے کیبل ٹیکنیشن رائے ہولڈن نے قتل کر دیا تھا۔ مدعی خاندان کے وکیل نے بتایا کہ ملزم نےخاتون کے بٹوے سےاس کا کریڈٹ کارڈز چوری کرنے کی کوشش کی تو اسے پکڑ لیا گیا اس پر ملازم نے مسز تھامس پر تیز دھارو آلے سے حملہ کرکے اسے موت کی نیند سلا دیا تھا۔

    سعودی عرب :منی لانڈرنگ میں ملوث تین غیرملکیوں کو سزا

    دسمبر 2019 میں پہلے سے سوچے سمجھے قتل کے الزام میں گرفتار ہونے کے بعد ہولڈن نے اپریل 2021 میں قتل کا اعتراف کیا اور وہ عمر قید کی سزا کاٹ رہا ہے کمپنی کے خلاف مقدمے میں پتہ چلا کہ ہولڈن کی ملازمت کی تاریخ کی چارٹر اسپیکٹرم سے تصدیق نہیں کی گئی تھی۔

    اٹارنی کرس ہیملٹن نے کہا کہ یہ ایک کمپنی کی طرف سے اعتماد کی ہولناک خلاف ورزی تھی جو ہر سال لاکھوں گھروں میں کارکنوں کو بھیجتی ہے اس کیس میں جیوری نے شواہد کو مدنظر رکھا تھا۔ کیونکہ فیصلہ منصفانہ طور پر چارٹر اسپیکٹرم کی سنگین غفلت اور لاپرواہی بدانتظامی کی وجہ سے ہونے والے نقصان کی نوعیت کے حوالے سے وسیع ثبوت کی عکاسی کرتا ہے۔

    امریکی ریاست کینٹکی میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی

  • دنیا کا اب تک کا سب سے مختصر ترین دن ریکارڈ

    دنیا کا اب تک کا سب سے مختصر ترین دن ریکارڈ

    اس سال 29 جون کو، زمین نے ایک غیر معمولی ریکارڈ قائم کیا، دن کے دورانیے کی پیمائش کا ریکارڈ شروع ہونے کے بعد سے اب تک کا سب سے مختصر ترین دن ریکارڈ کر لیا گیا۔

    باغی ٹی وی : 29 جون کو زمین کا 24 گھنٹے کا ایک عمومی چکر 1.59 ملی سیکنڈ پہلے مکمل ہواجس کے بعد گھڑیوں اور زمین کے چکر کے درمیان مطابقت رکھنے کے لیے ’لِیپ سیکنڈ‘ کا خیال تقویت پا رہا ہےلیپ سیکنڈ کے تحت بین الاقوامی ایٹمی وقت اور شمسی وقت کے درمیان تفریق کو ایک سیکنڈ کی آہنگی سے ختم کیا جاتا ہے۔ ایسا پہلی بار ہوگا جب عالمی سطح پر گھڑیوں کو تیز کیا جائے گا۔

    چاند پر پہلا قدم رکھنے والے خلاءبازوں کے قدموں کے نشان 53 سال بعد بھی موجود

    یہ بات سائنس دانوں کےعلم میں ہےکہ زمین کی گردش کی رفتار میں کمی آئی ہے پچھلے کچھ سالوں میں ریکارڈز میں تیزی سے کمی دیکھی گئی ہے، جس میں چھوٹے دنوں کو زیادہ کثرت سے نوٹ کیا جا رہا ہے 1970 کی دہائی سے اب تک ایٹمی وقت کو درست رکھنے کے لیے 27 بار لیپ سیکنڈز کے استعمال کی ضرورت پیش آئی ہے۔ آخری بار 2016 میں سال کے آخری دن لیپ سیکنڈ کا سہارہ لیا گیا تھا جب ایک سیکنڈ کے لیے گھڑیاں روکی گئیں تھیں تاکہ زمین کے وقت کے ساتھ ہم آہنگی کی جاسکے۔

    لیکن 2020 سے یہ عمل الٹا ہوگیا ہے 29 جون سے قبل مختصر ترین دن 2020 میں 19 جولائی کا تھا جب زمین نے ایک چکر 1.47 ملی سیکنڈز پہلے مکمل کرلیا گیا تھا انسان اس فرق کو محسوس نہیں کر پاتے لیکن یہ سیٹلائٹ اور سمت شناسی کے نظاموں کو متاثر کر سکتے ہیں۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسا زمین کے محور کے گرد چکر میں تبدیلی سے ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ دن کے دورانیے میں تبدیلی کی ایک وجہ موسم سرما میں شمالی ہیمسفیئر کی پہاڑیوں پر جمع ہونے والی برف بھی ہوسکتی ہے جو گرمیوں پگھل جاتی ہے۔

    سپین اور یونان میں سال 2022 کے سب سے بڑے "سُپرمون” کے نظارے

    تو کیا دنیا تیز ہو رہی ہے؟ طویل مدت کے دوران – ارضیاتی ٹائم اسکیلز جو ڈائنوسار کے عروج اور زوال کو پلک جھپکتے میں دباتے ہیں – زمین درحقیقت پہلے سے کہیں زیادہ آہستہ گھوم رہی ہے۔ گھڑی کو 1.4 بلین سال پیچھے کریں اور ایک دن 19 گھنٹے سے بھی کم وقت میں گزر جائے گا۔ اوسطاً، پھر، زمین کے دن چھوٹے ہونے کی بجائے لمبے ہوتے جا رہے ہیں، ہر سال ایک سیکنڈ کے تقریباً 74,000ویں حصے سے۔ چاند زیادہ تر اثر کے لئے ذمہ دار ہے: کشش ثقل کی ٹگ سیارے کو تھوڑا سا مسخ کرتی ہے، جو سمندری رگڑ پیدا کرتی ہے جو زمین کی گردش کو مسلسل سست کرتی ہے۔

    گھڑیوں کو سیارے کے چکر کے مطابق رکھنے کے لیے، اقوام متحدہ کی ایک باڈی انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکیشن یونین نے جون یا دسمبر میں کبھی کبھار لیپ سیکنڈز کا اضافہ کیا ہے پہلا لیپ سیکنڈ 1972 میں شامل کیا گیا تھا۔ اگلا موقع دسمبر 2022 میں ہے، حالانکہ زمین اتنی تیزی سے گھوم رہی ہے، اس کی ضرورت کا امکان نہیں ہے۔

    اگرچہ زمین طویل مدت میں سست ہو رہی ہے، لیکن مختصر اوقات میں صورتحال مزید خراب ہے۔ زمین کے اندر ایک پگھلا ہوا کور ہے۔ اس کی سطح بدلتے ہوئے براعظموں، پھولتے ہوئے سمندروں اور معدوم ہونے والے گلیشیئرز کا ایک مجموعہ ہے۔ پورا سیارہ گیسوں کے ایک موٹے کمبل میں لپٹا ہوا ہے اور یہ اپنے محور پر گھومتے ہی لرزتا ہے۔ یہ تمام چیزیں زمین کی گردش کو متاثر کرتی ہیں، اسے تیز کرتی ہیں یا اسے سست کرتی ہیں، حالانکہ تبدیلیاں بنیادی طور پر ناقابل تصور ہیں۔

    کسی خلائی شے کا کسی سیارے کے قریب سے گزرنا بھی نظامِ شمسی کو تباہ کر سکتا ہے،تحقیق

    ناسا کے مطابق، ال نینو سالوں میں تیز ہوائیں سیارے کی گردش کو کم کر سکتی ہیں، جس سے دن کو ملی سیکنڈ کے ایک حصے تک بڑھایا جا سکتا ہے۔ دوسری طرف، زلزلوں کا اثر الٹا ہو سکتا ہے۔ 2004 کے زلزلے نے جس نے بحر ہند میں سونامی کو جنم دیا تھا اس نے اتنی چٹان کو منتقل کر دیا کہ دن کی لمبائی تقریباً تین مائیکرو سیکنڈ تک کم ہو گئی۔

    کوئی بھی چیز جو زمین کے مرکز کی طرف بڑے پیمانے پر حرکت کرتی ہے وہ سیارے کی گردش کو تیز کرے گی، جیسا کہ ایک گھومنے والا آئس سکیٹر جب اپنے بازوؤں میں کھینچتا ہے تو اس کی رفتار تیز ہو جاتی ہے۔ ارضیاتی سرگرمی جو بڑے پیمانے پر مرکز سے باہر کی طرف دھکیلتی ہے اس کا الٹا اثر پڑے گا اور اس کا گھماؤ سست ہو جائے گا-

    یہ تمام مختلف عمل ایک دن کی طوالت کو متاثر کرنے کے لیے کیسے اکٹھے ہوتے ہیں، یہ ایک سوال ہے جس کا جواب سائنسدان ابھی تک تلاش کر رہے ہیں۔ لیکن اگر چھوٹے دنوں کا رجحان طویل عرصے تک جاری رہتا ہے، تو یہ پہلی "منفی لیپ سیکنڈ” کے لیے کالز کا باعث بن سکتا ہے۔ گھڑیوں میں ایک سیکنڈ کا اضافہ کرنے کے بجائے، شہری وقت تیزی سے گھومنے والے سیارے کو برقرار رکھنے کے لیے ایک سیکنڈ چھوڑ دے گا۔ اس کے نتیجے میں اس کے اپنے نتائج ہو سکتے ہیں، کم از کم اس بحث کو دوبارہ شروع نہیں کرنا چاہیے کہ آیا، 5000 سال سے زیادہ کے بعد، سیارے کی حرکت کے ذریعے وقت کی وضاحت ایک ایسا خیال ہے جس کا وقت گزر چکا ہے۔

    نظامِ شمسی کے قریب زمین جیسے دو چٹانی سیارے دریافت

  • نینسی پلوسی نے تائیوان کا دورہ کیا تو فوج کو متحرک کردیں گے،چین

    نینسی پلوسی نے تائیوان کا دورہ کیا تو فوج کو متحرک کردیں گے،چین

    بیجنگ: چینی دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ نینسی پلوسی کے دورے تائیوان کے موقع پر چینی افواج خاموش نہں بیٹھیں گی-

    باغی ٹی وی : غیرملکی میڈیا کےمطابق چینی دفترخارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی ایوان نمائند گان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے تائیوان کا دورہ کیا تو فوج کو متحرک کردیں گے۔

    روسی صدر نے امریکا کو بڑا دشمن قرار دے دیا

    ترجمان چینی دفتر خارجہ زو لی جین کا کہنا ہے کہ نینسی پلوسی کا دورہ تائیوان چین کی خودمختاری اور آزادی کو چیلنج کرنا ہے، ایسی صورت میں چین کی طرف سے سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا انتباہ کے باوجود کسی بھی ایسے اقدام کی صورت چین کی طرف سے آنے والے ردعمل کا انتظار کرنا ہوگا دوسری جانب چائنا لبریشن آرمی نے نینسی پلوسی کے متوقع دورے کے پیش نظرسرحد پراپنی سرگرمیوں کو تیز کردیا ہے۔

    امریکی اسپیکر نینسی پلوسی کے دورہ تائیوان پر چین کی جانب سے سخت ردعمل کے بعد امریکہ کا کہنا ہے کہ کشیدگی میں اضافہ کسی کے مفاد میں نہیں چین ذمہ داری کا مظاہرہ کرے۔

    روسی بحری بیڑے پر ڈرون حملہ، فوجیوں سمیت پانچ افراد زخمی

    امریکی قومی سلامتی کے مشیر جان کربی کا کہنا ہے کہ اسپیکر نینسی پلوسی کو دیگر امریکی اراکین کانگریس کی طرح تائیوان جانے کا حق ہے چین آبنائے تائیوان کے بین الاقوامی گزرگاہ نہ ہونے کا دعویٰ بھی کرسکتا ہے کشیدگی میں اضافہ کسی کے مفاد میں نہیں بیجنگ کے اقدامات کے غیر ارادی نتائج ہوسکتے ہیں۔

    دوسری جانب امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ تائیوان کا دورہ اسپیکر کی اپنی صوابدید ہے ان کی حفاظت کے حوالے سے تمام ضروری اقدامات کو یقینی بنایا گیا ہے چین ذمہ داری کا مظاہرہ کرے۔

    واضح رہے کے امریکی اسپیکر برائے ایوان نمائندگان نینی پلوسی اس وقت چار ایشیا ئی ممالک کے دورے پر ہیں اور تائیوان جانے کا ارادہ بھی رکھتی ہیں تائیوانی حکام کے مطابق نینسی پلوسی ایک روزہ دورے پر تائیوان پہنچیں گی تاہم اس حوالے سے وقت اور دن کا تعین حتمی نہیں۔

    جنگی قیدیوں کی ہلاکت کا الزام ، روس کی اقوام متحدہ کو تحقیقات کی دعوت

  • جو دوسروں کو امپورٹڈ کہتا تھا خود فارن فنڈڈ ایجنٹ نکلا، لیگی رہنماؤں کا فیصلے کے بعد ردعمل

    جو دوسروں کو امپورٹڈ کہتا تھا خود فارن فنڈڈ ایجنٹ نکلا، لیگی رہنماؤں کا فیصلے کے بعد ردعمل

    تحریک انصاف فارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کی جانب سے دیئے گئے فیصلے کے بعد حکومتی رہنماؤں کے بیانات سامنے آرہے ہیں-

    باغی ٹی وی : مسلم لیگ ن کے سینئیر رہنما اور وفاقی وزیر احسن اقبال نے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ثابت ہو گیا جو دوسروں کو چور کہتا تھا خود چور نکلا،جو دوسروں کو امپورٹڈ کہتا تھا خود فارن فنڈڈ ایجنٹ نکلا-

    فارن فنڈنگ کیس: کیا آرٹیکل 62 کے تحت عمران خان نااہل بھی ہوسکتے ہیں؟

    وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ جو دوسروں کو جھوٹا کہتا تھا خود جھوٹا نکلا بیرونی فنڈنگ سے پاکستان میں انتشار اور انارکی کی سیاست کر رہا تھا۔

    وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ امریکی ،بھارتی، اماراتی شہری کس کے ایماُ پرعمران خان پر سرمایہ کاری کرتے رہے-

    الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار،شوکاز نوٹس جاری

    انہوں نے کہا کہ ثاقب نثار گروہ کا ڈیکلئیرڈ صادق اور امین عمران خان بددیانت اور غیر ملکی سپانسرڈ ثابت ہوگئے-

    پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئیر رہنما اور وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن الیکشن کمیشن نے عمران نیازی کے بیان حلفی کو غلط قرار دے دیا ہے،عمران خان کو صادق اور امین کے سرٹیفکیٹ دیئے گئے،ثابت ہو گیا کہ عمران خان نے قوم سے دھوکہ کیا –

    کوئی بھی سیاسی پارٹی ملٹی نیشنل کمپنی اور بیرونی حکومت سے فنڈ نہیں لے سکتی،سابق اٹارنی جنرل پاکستان

    وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن نے بلا خوف اور آئین کے مطابق فیصلہ دیا ،بالآخر 8 سال کے بعد ممنوعہ فنڈنگ کا فیصلہ آگیا-

    صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے کہا کہ امریکہ مخالف عمران نیازی امریکی فنڈنگ پر سیاست کرتے رہے ،بیان حلفی جھوٹا ہونے کے بعد عمران خان صادق اور امین نہیں رہے-

    چندہ دینے والے افراد کو پتا ہی نہیں تھا کہ ان کا پیسہ چیریٹی کے بجائے پی ٹی آئی…

    سابق سیکریٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کی روشنی میں اہم کارروائی وفاقی حکومت کرے گی،
    فیصلے میں کہا گیا کہ آئین آرٹیکل 17 کی خلاف ورزی کی گئی ،آئین آرٹیکل 17 کی خلاف ورزی کا جملہ خطرناک لکھا گیا ہے-

    غیر ملکی فنڈنگ لینے والی سیاسی جماعت کا وجود برقرار نہیں رہ سکتا،الیکشن ایکٹ

    ن لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے سے پی ٹی آئی کی حقیقت سامنے آگئی ،8 سال بعد الیکشن کمیشن کی طرف سے تاریخی فیصلہ آیا ،پی ٹی آئی نے کوشش کی کہ کیس آگے نہ چل سکے، ہر حربہ استعمال کیا گیا-

    شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ الیکشن کمیشن پر دباؤ ڈالا گیا تاکہ معاملے آگے نہ بڑھ سکے،الیکشن کمیشن نے ا سکروٹنی کمیٹی بنائی ،پی ٹی آئی کی جانب سے الیکشن کمیشن کو کوئی ریکارڈ نہیں دیا گیا،اسکروٹنی کمیٹی کا فیصلہ آیا، الیکشن کمیشن نے ڈیڑھ دو سال لگائے-

    شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ثابت ہوگیا کہ عمران خان اور پی ٹی آئی چور ہے، ڈیڑھ سو کروڑ روپے پاکستانی قانون کی اجازت کے بغیر جمع کیے گئے، قانون اجازت نہیں دیتا کہ وہ کسی بھی سیاسی جماعت کو فنڈنگ کر سکیں،دوسروں پر الزام لگانے والے جواب دیں کہ فنڈنگ سے کس کو فائدہ دے رہے تھے-

    لیگی رہنما نے کہا کہ یہ کمپنیاں غیر ملکی شہریوں اور کمپنیوں سے رقم لیتی تھیں،عمران خان کو ووٹن کرکٹ کلب سے 55 کروڑ روپے بھیجےگئے،آج کہتے ہیں یہ کرکٹ اور فلاح و بہبود کے پیسے تھے،فلاح و بہبود کا پیسہ سیاسی جماعت کو کیوں آیا، فلاح و بہبود میں جاتا-

    ن لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ ان کی کوئی ڈکلیئریشن الیکشن کمیشن کے پاس نہیں،تحقیقات پر پتہ چلا ان اکاؤنٹس کو پی ٹی آئی کا کوئی وزیر یا مشیر چلا رہا ہے، بیرون ملک 351 کمپنیوں کا کوئی علم نہیں کن کی ہیں، نواز شریف اس بات پر کہ بیٹے کی کمپنی سے تنخواہ نہیں لی تو وہ صادق اورامین نہیں، عمران خان جھوٹے فارم اور بیان حلفی جمع کراتے رہے-

  • پاکستان کے 7 شہروں کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق،کئی شہروں  کے رزلٹ آنا باقی

    پاکستان کے 7 شہروں کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق،کئی شہروں کے رزلٹ آنا باقی

    پاکستان کے 7 شہروں کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

    باغی ٹی وی : حکام کےمطابق جولائی میں خیبرپختونخواکے 4 شہروں میں پولیس وائرس پایا گیا جن میں پشاور، بنوں، نوشہرہ اور سوات کے سیوریج سیمپلز میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ اسلام آباد، راولپنڈی اور لاہور کے سیوریج سیمپلز میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ ابھی کئی شہروں کے سیوریج سیمپلز کے رزلٹ آنا باقی ہیں۔

    کورونا وائرس چین سے نہیں بلکہ امریکی لیبارٹری سے لیک ہوا،امریکی پروفیسر کا انکشاف

    حکام نے بتایا کہ اب تک شمالی وزیرستان سے پولیو کے 13 اور لکی مروت سے ایک کیس رپورٹ ہوچکا۔

    واضح رہے کہ پاکستان کا شمار دنیا کے ان ممالک میں ہے جہاں اب بھی پولیو وائرس بچوں کو متاثر کر رہا ہے۔ پاکستان کے پڑوسی ملک افغانستان میں بھی پولیو کے کیسز کی تشخیص کی گئی ہے۔

    شمالی وزیرستان میں اب بھی ویکسین فراہم کرنے والے عملے کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ مقامی مذہبی رہنما اور کچھ والدین کی جانب سے پولیو ورکرز کو شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑتا ہےگزشتہ ماہ دوپولیس اہلکاروں سمیت ایک پولیو ورکرکو خیبر پختونخوا میں پولیو مہم کے دوران مار دیا گیا تھاپاکستان میں کئی پولیو وزرکرز کام کے دوران اپنی جانوں کی قربانی دے چکے ہیں۔ پاکستانی طالبان پولیو مہم کو غیر اسلامی ٹھہراتے ہیں اس کی ایک بڑی وجہ القاعدہ کے سابق سربراہ اسامہ بن لادن کی تلاش کے دوران پاکستانی ڈاکٹر شکیل آفریدی نے پولیو ورکر کا روپ دھارا تھا۔

    کورونا وبا ختم نہیں ہوئی ہجوم والی جگہوں پر شہری احتیاط کریں ،قومی ادارہ صحت

    ڈاکٹر شکیل آفریدی کی جانب سے امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی سی کو فراہم کی جانے والی معلومات اسامہ بن لادن کے ٹھکانے کا پتا لگانے میں کلیدی ثابت ہوئی تھیں اس واقع نے بھی پاکستان میں پولیو مہم کو زبردست دھچکا پہنچایا تھا۔ کچھ مذہبی رہنماؤں کے مطابق پولیو کے قطرے مغربی ایجینڈے کا حصہ ہیں۔ ان کے سازشی نظریات کے مطابق پاکستانی بچوں کو پولیو قطرے پلانے سے وہ اولاد پیدا کرنے کے قابل نہیں رہیں گےحکومت اور بین الاقوامی ایجنسیوں کی جانب سے ایسے جھوٹے مفروضات کے خلاف آگاہی پیدا کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔

    یاد رہے کہ انتہائی حیرت ناک پیشرفت میں دس سال بعد امریکی شہر نیو یارک میں بھی ایک شخص میں پولیو وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ اگرچہ بر اعظم افریقا کو پولیو فری قرار دیا جا چکا ہے لیکن وہاں بھی پولیو کیسز سامنے آئے ہیں۔ سرکاری سطح پر پاکستان اور افغانستان کے علاوہ باقی ممالک کو پولیو فری قرار دیا جا چکا ہے۔

    موڈرنا ویکسین کے استعمال سے دل کے ورم کا خطرہ رہتا ہے:ماہرین صحت