Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • ناسا نے زمین سے 50 کروڑ نوری سال کے فاصلے پرکہکشاں کی رنگین تصاویر جاری کر دیں

    ناسا نے زمین سے 50 کروڑ نوری سال کے فاصلے پرکہکشاں کی رنگین تصاویر جاری کر دیں

    امریکی خلائی ادارے ناسا کی جیمز ویب ٹیلی اسکوپ نے زمین سے 50 کروڑ نوری سال کے فاصلے پرکہکشاں (کارٹ وہیل گلیکسی) اور اس کے مرکزی بلیک ہول کی نئی رنگین تصویر کھینچی ہے۔

    باغی ٹی وی :حال ہی میں جیمز ویب ٹیلی اسکوپ سے لی گئی کائنات کی پہلی رنگین تصاویر جاری کی گئی تھیں اور اب اس نے ایک ایسی نئی رنگین تصویر کھینچی ہے جو زمین سے 50 کروڑ نوری سال کے فاصلے پر موجود پہیے نما کہکشاں کی ہے۔


    رپورٹس کے مطابق ناسا کی جانب سے جاری کردہ جیمز ویب ٹیلی اسکوپ کی نئی تصویر سے ستارے کی تشکیل اور کہکشاں کے مرکزی بلیک ہول کے بارے میں نئی ​​تفصیلات سامنے آئیں۔

    ملکی وے کہکشاں میں ایک آزادانہ گشت کرتا ہوا بلیک ہول دریافت

    جیمز ویب ٹیلی اسکوپ کے Near-Infrared Camera (NIRCam) کیمرے کے ذریعے لی گئی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 50 کروڑ نوری سال کے فاصلےپرواقع کہکشاں کی ظاہری شکل ویگن کےپہیے کی طرح ہے جبکہ اس کے قریب ہی 2 چھوٹی کہکشائیں بھی موجود ہیں۔


    کہاجاتا ہے کہ جب کہکشائیں آپس میں ٹکراتی ہیں تو ان کی شکل اور ساخت بدل سکتی ہیں،کارٹ وہیل گلیکسی بھی بڑی اور ایک چھوٹی کہکشاں کے ٹکرانے کی وجہ سے وجود میں آئی۔

    دنیا کا اب تک کا سب سے مختصر ترین دن ریکارڈ

    تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کارٹ وہیل گلیکسی اندرونی اور بیرونی 2 رنگین رِنگز(گول شکل) پر مشتمل ہے ۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل ہبل ٹیلی اسکوپ بھی کارٹ وہیل گلیکسی کی تصویر لے چکی ہے لیکن دھول کی وجہ سے اس نے کہکشاں کے منظر کو دھندلا دیا تھا۔چونکہ جیمز ویب ایک انفراریڈ ٹیلی اسکوپ ہے، جو انسانی آنکھ سے نظر نہ آنے والی روشنی کو دیکھتی ہے، یہی وجہ ہے کہ یہ نئی تصویر حاصل کرنے کیلئے اس کا استعمال کیا گیا۔

    جیمز ویب کی تین ارب نوری سال دورموجود اختتامی مراحل سے گزرتے ستارے کی نشاندہی

    دوسری جانب جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ زمین سے تین ارب نوری سال کے فاصلے پر موجود ایک انتہائی چمکیلی روشنی کی نشاندہی کی ہے۔ اس روشنی کے متعلق خیال ہے کہ یہ ٹیلی اسکوپ کا کسی ختم ہوتے ستارے کے دھماکے کا پہلا مشاہدہ ہے-

    یہ خلائی دھماکا SDSS.J141930.11+5251593 نامی کہکشاں میں ہوا جہاں جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ نے اس شے کی روشنی کی تصاویر عکس بند کیں جو پانچ دن کے عرصے میں مدھم ہوتی گئی تھی۔ یہ ایک اشارہ ہے جو سُپر نووا کے نظریے کو اجاگر کرتا ہے اس ممکنہ سُپر نووا کو ٹیلی اسکوپ کے نیئر انفرا ریڈ کیمرا سے عکس بند کیا گیا اس آلے کوکائنات کے ابتدائی ستاروں اور کہکشاؤں کی روشنی کی نشاندہی کے لیے بنایا گیا ہے۔

    کسی خلائی شے کا کسی سیارے کے قریب سے گزرنا بھی نظامِ شمسی کو تباہ کر سکتا ہے،تحقیق

    جیمز ویب ٹیلی اسکوپ امریکی خلائی ادارے ناسا، یورپی خلائی ادارے اور کینیڈین اسپیس ایجنسی (سی ایس اے) کا 10 ارب ڈالرز کی لاگت کا مشترکہ منصوبہ ہے جیمز ویب کا مقصد کائنات کےابتدائی دنوں (تقریباً ساڑھے 13 ارب سال) پہلے روشن ہونے والے ستارے کی کھوج لگانا ہے-

    جیمز ویب ٹیلی اسکوپ کو 2021 کے آخر میں خلا میں بھیجا گیا تھاخلائی دوربین جیمز ویب کا منصوبہ 30 سال کے عرصے میں پایہ تکمیل تک پہنچا اور اسے رواں صدی کے بڑے سائنسی منصوبوں میں سے ایک قرار دیا گیا ہے۔

    جیمز ویب کی نمایاں خصوصیات میں اس کا سب اہم حصہ 6.5 میٹر کے حجم کا آلہ انعکاس (Mirror) ہے جو کہ31 سال قبل بھیجی گئی ٹیلی اسکوپ ’ہبل‘ کے آلہ انعکاس سے 3 گنا بڑا ہے۔

    جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ نے کائنات کی سب سے پُرانی کہکشاں دریافت کرلی

  • برطانیہ میں نئے وزیراعظم کا انتخاب سیکیورٹی خدشات کے باعث تاخیر کا شکار

    برطانیہ میں نئے وزیراعظم کا انتخاب سیکیورٹی خدشات کے باعث تاخیر کا شکار

    برطانیہ: ہیکرز سے خطرہ، برطانیہ میں نئے وزیراعظم کا انتخاب تاخیر کا شکار ہو گیا۔

    باغی ٹی وی : برطانوی خبررساں ادرے بی بی سی کے مطابق کنزرویٹو قیادت کے انتخاب کے لیے بیلٹ پیپرز سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے بھیجے جانے میں تاخیر ہوئی ہےپارٹی نے کہا کہ اس نے مقابلے کے لیے اپنا منصوبہ تبدیل کر دیا ہے، جو سیکیورٹی ایجنسی جی سی ایچ کیو سے مشاورت کے بعد اگلے وزیر اعظم کا فیصلہ کرے گی۔

    نیویارک کے سیوریج میں پولیو وائرس کی موجودگی کا انکشاف

    رپورٹ کے مطابق GCHQ جاسوسی ایجنسی نے خبردار کیا ہے کہ ووٹنگ بیلٹس پر سائبر حملہ ہو سکتا ہے جو نتیجہ بدل سکتا ہے۔ 1 لاکھ 60 ہزار پارٹی ممبرز کیلئے بیلٹس بھی گزشتہ روز بھیجے جانے تھے، لیکن اس میں تاخیر ہوئی اور اب یہ عمل 11 اگست تک مکمل ہو گا جبکہ فاتح کا اعلان 5 ستمبر کو ہوگا سائبر حملے سے بچنے کیلیے برطانیہ کی نیشنل سائبر سیکورٹی سنٹر نے آن لائن ووٹنگ کی تجویز پیش کی ہے۔

    سابق وزیر خزانہ رشی سونک اور سابق وزیر خارجہ لز ٹرس میں سخت مقابلہ ہے، دونوں امید واروں میں سے کوئی ایک ایک ماہ میں کنزرویٹو پارٹی اور برطانیہ کی سربراہی کا منسب سنبھالے گا۔

    امریکا نے روسی صدر کی "گرل فرینڈ” سمیت دیگراہم روسی شخصیات پر نئی پابندیاں عائد کر دیں

    یاد رہےبرطانیہ میں برٹش انڈین رشی سونک کنزر ویٹو وزیراعظم بن کر نئی تاریخ رقم کرنے سے ایک قدم دور ہیں،رشی سونک برطانیہ میں پیدا ہوئے اور اُنہوں نے آکسفورڈ یونیورسٹی سے فلسفہ اور معاشیات میں ڈگری حاصل کی اُن کے والدین بھارتی نژاد ہیں جو 1960 کی دہائی میں برطانیہ منتقل ہوئے، اُن کی والدہ ایک فارماسسٹ اور والد نیشنل ہیلتھ سروس کے جنرل پریکٹیشنر تھے۔

    رشی سونک پہلی بار 2015 میں رچمنڈ، یارکشائر سے منتخب ہو کر ایم پی بنے تھے، بریگزٹ مطالبات کے حامی رشی کو 2020 میں برطانوی کابینہ میں وزیرِ خزانہ تعینات کیا گیا اُنہوں نے وبائی امراض کے دوران کاروبار اور ملازمین کی مدد کے لیے اپنے معاشی پیکیج سے مقبولیت حاصل کی۔ اس پیکیج میں ملازمتوں کو برقرار رکھنے کا پروگرام شامل تھا، جس نے مبینہ طور پر برطانیہ میں بڑے پیمانے پر بے روزگاری کو روکا تھا۔

  • امریکا نے سعودی عرب اور یو اے ای  کو میزائل ڈیفنس سسٹم فروخت  کرنے کی منظوری دے دی

    امریکا نے سعودی عرب اور یو اے ای کو میزائل ڈیفنس سسٹم فروخت کرنے کی منظوری دے دی

    امریکا نے سعودی عرب اور یو اے ای کو میزائل ڈیفنس سسٹم فروخت کرنے کی منظوری دے دی۔

    باغی ٹی وی : "بزنس سٹینڈرڈ "کے مطابق بائیڈن انتظامیہ نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو ایران کے خلاف دفاع میں مدد کے لیے دو بڑے پیمانے پر ہتھیاروں کی فروخت کی منظوری دی ہے-

    امریکی میزائل ڈیفنس سسٹم کی مالیت 5 ارب ڈالر سے زائد ہے،سعودی عرب 3.05 ارب اور یو اے ای 2.25 ارب ڈالرزکا میزائل ڈیفنس سسٹم خریدے گا میزائل ڈیفنس اور اس سے متعلقہ فروخت گزشتہ ماہ صدر جو بائیڈن کے مشرق وسطیٰ کے دورے کے بعد ہوئی، جس کے دوران انہوں نے سعودی عرب میں متعدد علاقائی رہنماؤں سے ملاقات کی۔

    سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات دونوں حالیہ مہینوں میں یمن میں ایران کی حمایت یافتہ حوثی باغی تحریک کے راکٹ حملوں سے متاثر ہوئے ہیں۔

    خبرایجنسی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب امریکا سے 300 پٹریاٹ ایم آئی ایم میزائل سسٹم خریدے گا جبکہ یواے ای زمین سے فضا میں مار کرنے والا تھاڑ میزائل خریدے گا میزائل سسٹم لانگ رینج بیلسٹک،کروز میزائل اور جنگی طیارہ مار گرانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

    امریکا نے روسی صدر کی "گرل فرینڈ” سمیت دیگراہم روسی شخصیات پر نئی پابندیاں عائد کر دیں

    اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے اپنے نوٹس میں کانگریس کو فروخت کے بارے میں مطلع کرتے ہوئے کہا کہ "مجوزہ فروخت سعودی عرب کی موجودہ اور مستقبل کے خطرات سے نمٹنے کے لیے پیٹریاٹ GEM-T میزائلوں کے گھٹتے ہوئے ذخیرے کو بھرنے کی صلاحیت کو بہتر بنائے گی۔”

    محکمے نے کہا کہ یہ میزائل سعودی عرب کی سرحدوں کے دفاع کے لیے سرحد پار سے مسلسل حوثیوں کے بغیر پائلٹ کے فضائی نظام اور سعودی عرب میں شہری مقامات اور اہم انفراسٹرکچر پر بیلسٹک میزائل حملوں کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔”

    متحدہ عرب امارات کے لیے، محکمہ نے کہا کہ یہ فروخت "امریکہ کی خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کو ایک اہم علاقائی پارٹنر کی سلامتی کو بہتر بنانے میں مدد دے گی۔

    اپنی انتظامیہ کے اوائل میں بائیڈن نے یمن میں ان کے اقدامات کی وجہ سے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات دونوں کو ہتھیاروں کی فروخت بند کرنے یا کم کرنے کا وعدہ کیا تھا۔

    نینسی پلوسی کا دورہ تائیوان:چین نے احتجاجاً امریکی سفیر کو طلب کرلیا

  • بھارت میں جڑواں پہاڑوں پر واقع غاروں میں پہلی صدی قبل مسیح کی درسگاہیں دریافت

    بھارت میں جڑواں پہاڑوں پر واقع غاروں میں پہلی صدی قبل مسیح کی درسگاہیں دریافت

    بھارتی ریاست اڈیشہ کے جڑواں پہاڑوں ادے گیری اور کھنڈا گیری میں واقع غاروں میں درسگاہیں دریافت ہوئیں جن کے بارے ماہرین آثار قدیمہ کا کہنا ہے کہ یہ پہلی صدی قبل مسیح کی درس گاہیں تھیں-

    باغی ٹی وی : برطانوی خبر رساں ادارے ” انڈپینڈنٹ اردو ” کو ادے گیری اور کھنڈا گیری میں ان آثار قدیمہ کی تاریخی معلومات سیاحوں تک پہنچانے والے ایک مقامی گائیڈ سبھاش چندر پردھان نے بتایا کہ ان کی تعمیر جنگ کلنگا کے بعد ہوئی۔ اس وقت یہاں جین مذہب کے پیروکار موریا سلطنت کے راجہ اشوک سے چھپنے کے لیے آباد ہوئے۔

    ’بلیک بیوٹی‘ نامی شہابی پتھرمیں قدیم ترین مریخی معدنیات موجود

    جنگ کلنگا موریا سلطنت اور کلنگا سلطنت کے درمیان پہلی صدی قبل مسیح کے زمانے میں لڑی گئی تھی، جس کے بعد راجہ کلنگا نے جین مذہب اور اشوک نے بدھ مت اختیار کر لیا تھا جنگ سے پہلے دونوں کا مذہب ایک ہی تھا ان غاروں کا بنیادی مقصد جنگ کے دوران چھپنا تھا مگر بعد میں انہیں درس و تدریس کے لیے استعمال کیا جانے لگا۔

    یہ دو پہاڑ ہیں ایک ادے گیری اور ایک کھنڈا گیری یہ زلزلے سے پہلے ایک تھے ادے کا مطلب عروج اور گری کا مطلب پہاڑی۔ اس لیے اسے ادے گیری کہتے ہیں کھنڈا کا مطلب میٹھا اس لیے اسے سویٹ ہل بھی کہتے ہیں۔

    یہ ایک یک سنگی ڈھانچہ ہے یہ بھارت کا پہلا مونو لیتھک سٹرکچر ہے جبکہ دوسرا الورا اجنتا ہےاڈیشہ کے ان غاروں میں کئی نقوش ہیں جین مذہب کے مذہبی پیشوا اور مبلغ کے نقوش بھی یہاں ہیں ہر پیشوا کی نشانی بھی ہے رشوناتھ سے لے کر مہاویر 24 پیشواؤں کی مورتیاں بھی ہیں جین مذہب کے ایک پیشوا رشو کی علامت آدی ناتھ یعنی گائے کی سواری اور پیشوا مہاویر کی علامت شیر ہے، جو یہاں غاروں میں بنی ہوئی ہے یہاں باقی جین مبلغوں کی علامتیں بھی ہیں، جو یہاں کے غاروں میں موجود ہیں یہ آثار بتاتے ہیں کہ کلنگا سلطنت کتنی ترقی یافتہ تھی۔

    قازقستان کے ایک غار سے 48 ہزار سال قبل رہنے والے انسان کی باقیات دریافت

    سبھاش کے مطابق یہاں سب سے پہلا غار رانی غار ہے یہ 10 منزلہ تھا جو اب دو منزلہ بچا ہے آٹھ منزلیں زلزلے میں گر گئیں اس میں ہاتھی غار بھی ہے یہاں بھارت کے سب سے طاقت ور راجہ کلنگا کی نشانی ہے۔ پالی زبان۔ برہمنی سکرپٹ۔ کلنگا کی شہری اور فوجی ترقی کی نشانیاں ہیں۔ شانتی مایتری اور پریتی لکھا ہے۔ وہاں سواستک بھی ہے جو رحم دلی معافی اور امن سے عبارت ہے ان غاروں میں سیوریج سسٹم بھی ہے۔ اس کا مطلب ہےکہ یہاں پانی کی ترسیل تھی ٹھنڈے پانی کا بندوبست تھاپانی کے ذریعے پیغام رسانی اورمواصلات کا بندوبست بھی تھا۔ ان کے پاس ٹیکنالوجی تھی ہمارے پاس کچھ نہیں۔

    جین کی مذہبی روایتوں میں ادے گیری اور کھنڈا گیری کی باقیات کی بہت اہمیت ہے۔ یہ دونوں مراکز اب حکومت ہند کے محکمہ آثار قدیمہ کے ماتحت آتے ہیں۔

    آثار قدیمہ کی ویب سائٹ کے مطابق ان غاروں کو بنانے کی وجہ جینی بھکشوؤں کو مراقبہ گاہیں فراہم کرنا تھا جسے بعد میں جین مذہب کی تعلیم کے لیے بطور درس گاہ استعمال کیا گیا محکمے کے نوٹس میں لکھا ہے کہ رتنا گیری اور کھنڈا گیری میں پہلے 117 غاریں تھیں جو زلزلے اور زمانے کی دست و برد کے بعد صرف 33 بچی ہیں۔

    انٹرنیٹ پر جاری تفصیلات کے مطابق جنگِ کلنگ اشوک اعظم کی سلطنت موریہ کی فوج اور سلطنت کلنگ کی فوج کے درمیان ہوئی تھی، موریا سلطنت پر اس وقت اشوکا کی حکومت تھی جو چندر گپت موریا کا پوتا تھا کالنگا ایک جاگیردارانہ ریاست تھی جو مشرقی ساحل پرواقع تھی۔یہ جنگ دنیا کی سب سے بڑی خون خرابے والی جنگوں میں سے ایک ہے۔

    1 کروڑ 80 لاکھ سال قبل زمین پر پائے جانیوالے دیو ہیکل مگرمچھوں کی نئی اقسام دریافت

    یہ جنگ وہ واحد بڑی جنگ تھی جو اشوکا نے تخت سنبھالنے کے بعد لڑی اس جنگ میں اڑھائی لاکھ افراد مارے گئے۔ دراصل کالنگا کی جنگ امن کی بحالی اور اقتدار کے لیے تھی۔ کالنگا ایک خوشحال علاقہ تھا جس میں امن پسند اورہنرمند لوگ رہتے تھے۔ کالنگا کے شمالی علاقے کو اتکلا کہا جاتا تھا۔کالنگا میں کئی بندرگاہیں بنائی گئیں اور اس کی بحریہ بڑے زبردست افراد پر مشتمل تھی۔

    ہندوستان کی تاریخ میں کوئی جنگ اتنی اہمیت کی حامل قرار نہیں دی جاتی جتنی کالنگا کی جنگ ہے۔ ایک تو اس جنگ کی شدت بہت زیادہ تھی اور پھراس کے نتائج بہت حیران کن تھے۔ تاریخ عالم کی بڑی جنگوں میں ایک جنگ کالنگا کی بھی ہے۔ کالنگا کی فوجی طاقت کی ایک اہم وجہ ہاتھیوں کی طاقت تھی۔ چندرگپت موریا کے زمانے کے یونانی سفیر نے بالواسطہ طور پر کالنگا کی فوجی طاقت کی طرف اشارہ کیا تھا۔ اس کے مطابق موریا سلطنت کے پہلے شہنشاہ کے زمانے میں کالنگا کے بادشاہ نے اپنے لیے 60,000 سپاہی باڈی گارڈ کے طور پر رکھے تھے۔ اس کے علاوہ اس کے پاس 1 ہزار گھڑ سوار اور 700ہاتھی تھے۔ اگر بادشاہ کو اپنے اور اپنے محل کے تحفظ کیلئے اتنی بڑی فوج کی ضرورت تھی تو اس سے اندازہ لگایاجا سکتا ہے کہ اپنی ریاست کے تحفظ کیلئے اس کے پاس کتنی بڑی اور طاقتور فوج ہوگی۔

    دراصل تقریباً 150 قبل مسیح میں شہنشاہ کھار بیل نے، جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ باختر کے ڈیمیٹریس اول کا ہم عصر تھا، موجودہ بھارت کا ایک بڑا حصہ فتح کر لیا کھار بیل ایک جین حکمران تھا۔ اس نے ادے گیری پہاڑی کے اوپر مٹھ (خانقاہوں کے مساوی) تعمیر کی۔ تاریخی دستاویزات میں درج ہے کہ کورکھشیتر کی جنگ سے سالہا سال قبل کلنگا ایک با اختیار ریاست تھی اس وقت کالنگا کا کوئی بادشاہ نہیں تھا۔

    عراق میں شدید خشک سالی کے باعث دریائے دجلہ سے 3,400 سال پرانا شہر نمودار

    اس وقت سلطنت کلنگا ہندوستان کی عظیم قوتوں میں شمار ہوتی تھی۔ میگھا واہانا، جسے چیدی خاندان کہا جاتا ہے، کے راجا کھار بیل کے عہد میں تقریباً پہلی یا دوسری صدی قبل مسیح یہ غار بنائے گئے تھے یہ وہ عہد تھا جب ریاست کلنگا کو سمندری تجارت کی وجہ سے مقامی رسم و رواج میں ناپاک مانا جاتا تھا۔ مورخین کا ماننا ہے کہ خود مختار کلنگا کی بحری تجارت کی وجہ سے موریہ سلطنت کو سیاسی اور تجارتی خطرات لاحق ہوئے ان خطرات کے پیش نظر راجہ اشوک نے جنگ عظیم چھیڑی تھی اور قتل و غارت کی ایک داستان رقم کردی، جس سے شرمندہ ہو کر اشوک نے ہندو دھرم چھوڑ کر بدھ مذہب اختیار کرلیا۔

    حالانکہ وہ کلنگ پر قبضہ نہیں کر پائے بدھ مت اختیار کرنے کے بعد اشوکا کو یہ یقین ہو گیا کہ بدھ مت تمام انسانوں‘ جانوروں اور پودوں کیلئے سودمند ہے۔ اس نے دوسری ریاستوں میں بھی بدھ ازم کو فروغ دیا یہ بات اپنی جگہ بہت حیران کن ہے کہ وہ اشوکا جو ایک سفاک شہنشاہ تھا اور جسے خون کا پیاسا کہا جاتا تھا‘ کالنگا کی فتح کے بعد اسکی کایا کلپ ہو گئی اور وہ پچھتانے لگا کہ اس جنگ میں اتنا انسانی خون کیوں بہا؟ تاریخ میں کوئی ایسی مثال نہیں ملتی کہ ایک فاتح بادشاہ فتح کے بعد اتنا پرملال ہوا کہ اس نے اپنا مذہب ہی تبدیل کر لیا-

    سعودی عرب میں سمندری چھپکلی کی 80 ملین سال پرانی باقیات دریافت

    پہلی صدی قبل مسیح میں چیدی شاہی خاندان نے کلنگا پر حکمرانی شروع کی۔ اس خاندان کے تیسرے حکمراں کھار بیل تھے جن کا شمار اس وقت کے عظیم ترین حکمرانوں میں کیا جاتا ہےکھار بیل کے عہد میں یہ غار بنے تھے۔ غاروں کے فن تعمیر سے چیدی عہد کی طرز تعمیر اور مہارت کا پتہ چلتا ہے۔

    یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ شیشوپال گڑھ (موجودہ ریاست کا ایک علاقہ) کی کھدائی جو مسٹر بی بی لال کی نگرانی میں 1984 میں ہوئی۔ اس میں یہاں سے چیدی خاندان کے عہد کے ایسے نایاب جنگی ہتھیار ملے ہیں جسے صرف رومی فوج استعمال کرتی تھی۔

    مؤرخین کہتے ہیں کہ اس امر سے چیدی حکمرانوں کے بین الاقوامی تعلقات کا پتہ چلتا ہے۔ کھار بیل نے بھی اپنے پیش رؤوں کے مطابق سلطنت کو مضبوط کرنےکی کوشش کی کھاربیل کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ پیدائشی جینی تھا اور اشوک کی طرح اس نے کوئی دوسرا مذہب اختیار نہیں کیا۔ جین مذہب کی اشاعت کے لیے کھاربیل نے مندروں کی تعمیر کے علاوہ پہاڑ وں کو کٹوا کرغار بنوائے۔

    یہ دونوں پہاڑ، جو کہ پہلے ایک تھے، ہندوستان کی مشرقی ساحل پر واقع اڈیشہ کی راجدھانی بھوبنیشور سے تقریباً سات کلومیٹر کے فاصلہ پر واقع ہیں اور سال بھرسیاحوں کی نگاہِ ستائش و حیرت کا مرکز بنےرہتے ہیں ان غاروں کو پہلی مرتبہ 19ویں صدی عیسوی میں برطانوی افسر انڈریو سٹرلنگ نے دریافت کیا تھا۔

    ڈھائی ہزار سال قبل ستاروں کی سیدھ میں بنایا گیا مقدس تالاب

  • کراچی: پولیس ہیڈ کوارٹر گارڈن میں ہینڈ گرینیڈ دھماکہ ،دو اہلکار شہید دو زخمی

    کراچی: پولیس ہیڈ کوارٹر گارڈن میں ہینڈ گرینیڈ دھماکہ ،دو اہلکار شہید دو زخمی

    کراچی: پولیس ہیڈ کوارٹر گارڈن میں ہینڈ گرینیڈ دھماکہ ہوا ہے.

    باغی ٹی وی : ترجمان ڈسٹرکٹ پولیس کراچی کے مطابق دھماکا تقریباً 11:15 بجے ہوا ہینڈ گرینیڈ دھماکہ دوران انسپکشن ہوا دھماکے میں 40 سالہ پولیس اہلکار شہزاد اور 45 سالہ صابر شہید جب کہ پولیس کانسٹیبل علی گوہر اور کوت انچارج سب انسپکٹر سعید زخمی ہوئے شہید اور زخمیوں کو سول ہسپتال کراچی منتقل کردیا گیا ہے جب کہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

    تھانہ شہزاد ٹاؤن پولیس کا انسپکٹر مقتول کے کفن کا سودا کرنے لگا

    پولیس ذرائع کے مطابق دھماکا ہیڈ کوارٹر کے کوت میں ہوا جہاں مبینہ طور پر غفلت کے دوران ایک دستی بم پھٹ گیا۔

    دوسری جانب ڈی آئی جی آصف اعجاز واقعے کی اطلاع ملنے پر جائے وقوعہ پہنچے جہاں انہوں نے صورتحال کا جائزہ لیا۔

    مدرسے میں چھ کمسن بچوں کے ساتھ استاد نے کی زیادتی

    ڈی آئی جی آصف اعجاز شیخ نے بتایا کہ گارڈن پولیس ہیڈ کوارٹر کے اسلحہ خانے سے پولیس اہلکاروں نے دو دستی بم باہر نکالے تھے کہ ان میں سے ایک کی پن نکل گئی جس سے زوردار دھماکا ہوا یہ کوت ایسی جگہ پر ہے جہاں دہشتگردی کا کوئی عنصر ظاہر نہیں ہوسکتا، اس اسلحے کا معائنہ کوت کے اندر ہی ہونا چاہیے تھا، اہلکاروں نے دستی بم باہر کیوں نکالے اس امر کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

    محرم اورجش آزادی کے موقع پر دہشتگردی کا منصوبہ بنایا سی ٹی ڈی نے ناکام

  • امریکا نے روسی صدر کی "گرل فرینڈ” سمیت دیگراہم روسی شخصیات پر نئی پابندیاں عائد کر دیں

    امریکا نے روسی صدر کی "گرل فرینڈ” سمیت دیگراہم روسی شخصیات پر نئی پابندیاں عائد کر دیں

    یوکرین پر حملے کے بعد پابندیوں کے نئے مرحلے میں امریکی محکمہ خزانہ نے منگل کو روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی مبینہ گرل فرینڈ اور لندن میں دوسری سب سے بڑی اسٹیٹ کے مالک کو بلیک لسٹ کر دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : خبر رساں ادارے سی این این کے مطابق الینا مارا توونا کبایوا، جو روسی رہنما سے رومانوی طور پر منسلک رہی ہیں، کو محکمہ خزانہ کے ایک رہنما، اہلکار، سینئر ایگزیکٹو آفیسر،یا روسی فیڈریشن کی حکومت کےبورڈ آف ڈائریکٹرزکےممبر ہونے یا رہنے کی وجہ سے منظور کیا گیا تھا 39 سالہ کبایوا کو "پیوٹن سے قریبی تعلق” کے طور پربیان کیا گیا ہےوہ اسٹیٹ ڈوما کی سابق رکن ہیں اور نیشنل میڈیا گروپ کی موجودہ سربراہ ہیں، جو ٹیلی ویژن، ریڈیو اور پرنٹ تنظیموں کی کریملن کی حامی سلطنت ہے۔

    اپریل میں وال سٹریٹ جرنل نے رپورٹ کیا کہ کبایوا پر پابندیاں امریکہ کے زیر غور ہیں، لیکن اس بات کا خدشہ ہے کہ اس طرح کے اقدام سے پیوٹن سے ان کی قربت کے باعث تناؤ بڑھے گا کبایوا پر پہلے یورپی یونین اور برطانیہ نے پابندیاں عائد کی تھیں۔

    اس کے علاوہ امریکی کاروباری پابندیوں کی زد میں کئی دوسری اہم روسی شخصیات بھی آئی ہیں جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ صدر پیوٹن کے قریب ہیں امریکہ نے اُن شخصیات پر بھی پابندیاں عائد کی ہیں جن کو روس نے یوکرین میں مقبوضہ علاقوں کے انتظام کے لیے عہدیدار نامزد کیا تھا اس کے علاوہ تقریباً روس کے متعدد ہائی ٹیکنالوجی انسٹی ٹیوٹ، کمپنیوں اور الیکٹرانکس کے ادارے بھی امریکی پابندیوں کی زد میں آئے ہیں۔

    امریکی وزارت خزانہ نے صدر پیوٹن کے ساتھی اور ارب پتی آندرے گریگوریویچ گوریف پر پابندیوں کا اعلان کیا ہے جو بکنگھم پیلس کے بعد لندن میں دوسری سب سے بڑی اسٹیٹ وٹان ہارسٹ کے مالک ہیں گوریف دنیا بھر میں کھاد کے سب سے بڑے سپلائر فاس ایگرو کے بانی اور سابق ڈپٹی چیئرمین ہیں۔

    امریکی پابندیوں کے بعد اب گوریف اور ان کے بیٹے کے امریکی بینکوں میں موجود اثاثے ضبط ہو جائیں گے اور ان کے ساتھ کاروباری تعلقات رکھنے والی کمپنیوں اور افراد کو بھی امریکی بینکوں سے لین دین میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    امریکہ نے گوریف کی کیریبین میں موجود 81 میٹر یاٹ الفا نیرو کو بھی بلیک لسٹ کر دیا، جس سے اس کے ضبط کیے جانے کا خطرہ ہے۔
    تاہم امریکہ نے کہا کہ الفا نیرو نے ضبط کیے جانے سے بچنے کے لیے مبینہ طور پر اپنا لوکیشن ٹریکنگ ہارڈویئر بند کر دیا ہے۔

    امریکی محکمہ خزانہ نے پیوتن کی گرل فرینڈ سمجھی جانے والی سابق اولمپک جمناسٹ الینا کبایوا اور روسی حکومت کے بڑے خودمختار فنڈ کے مینیجر کیرل دمتریف کی اہلیہ نتالیہ پوپووا پر بھی پابندیاں عائد کی ہیں۔

    محکمہ خزانہ نے کے مطابق پوپووا ٹیکنالوجی فرم ’انوپریکتیکا‘ کے لیے کام کرتی ہیں، جسے پیوتن کی بیٹیوں میں سے ایک چلاتی ہے امریکی محکمہ خزانہ کی سیکریٹری جینٹ ییلن نے ایک بیان میں کہا کہ ’روس کی جارحیت اور غیر قانونی جنگ کا شکار بے گناہ لوگ بن رہے ہیں جبکہ پوتن کے ساتھیوں نے خود کو مالا مال کیا ہے اور خوشحال طرز زندگی کے لیے دولت اکھٹی کر رہے ہیں۔

    ییلن نے کہا کہ محکمہ خزانہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ روسی اشرافیہ اور کریملن کے اہل کاروں کو اس جنگ میں ان کی شراکت کے لیے جوابدہ ٹھہرایا جائے جس میں لاتعداد جانیں ضائع ہوئیں ہر ممکن کوشش کرے گا۔

    امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ امریکہ روسی فیڈریشن کے 893 اہلکاروں اور 31 غیر ملکی سرکاری اہلکاروں پر بھی ویزا پابندیاں عائد کر رہا ہے جنہوں نے روس کی طرف سے یوکرین کے کریمیا علاقے کے مبینہ الحاق کی حمایت کرنے کے لیے کام کیا ہے اور اس طرح یوکرین کی خودمختاری کو خطرہ یا اس کی خلاف ورزی کی ہے۔

    امریکی ٹارگٹ تاجروں کی طرف سے اعلان کردہ بہت سے عہدوں کا جن کو پہلے برطانیہ، آسٹریلیا، کینیڈا اور یورپی یونین جیسے اتحادیوں نے منظور کیا تھا۔ یہ ایسے وقت میں آئے ہیں جب یوکرین میں جنگ چھٹے مہینے میں داخل ہو چکی ہے۔

  • نام تبدیل کر کے فلموں میں کام کرنیوالا انڈیا کا 30 سال سے مفرور ’اشتہاری مجرم‘ گرفتار

    نام تبدیل کر کے فلموں میں کام کرنیوالا انڈیا کا 30 سال سے مفرور ’اشتہاری مجرم‘ گرفتار

    بھارتی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ انڈیا کا 30 سال سے مفرور ’اشتہاری مجرم‘ نام تبدیل کر کے فلموں میں کام کرتا رہا-

    باغی ٹی وی : فلموں میں اکثر اداکاروں کو ’مفرور اور اشتہاری‘ بننا پڑتا ہے تاہم اب ایسا واقعہ سامنے آیا ہے کہ 30 سال سے مفرور شخص اس دوران نہ صرف نام اور شناخت تبدیل کر کے چھپا رہا بلکہ فلموں میں اداکاری بھی کرتا رہا۔

    فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے کے بعد جواد احمد عمران خان پر برس پڑے

    بھارتی خبررساں ایجنسی این ڈی ٹی وی کے مطابق انڈیا کی سپیشل ٹاسک فورس نے ایک ایسے شخص کو گرفتار کیا ہے جو اشتہاری اور مفرور تھا اوم پرکاش المعروف پاسا ماضی میں انڈین آرمی سے وابستہ رہے اور ان کو 1988 میں برطرف کر دیا گیا تھا۔

    ہریانہ پولیس کے ترجمان کے مطابق ملزم 2007 سے اترپردیش کی مقامی فلموں میں کام کر رہے ہیں اور اب تک 28 فلموں میں کام کر چکے ہیں جن میں ٹکراؤ، دبنگ چوپڑا یو پی اور جھٹکا شامل ہیں۔

    پولیس کے مطابق نارینا کے رہائشی اوم پرکاش قتل اور چوری سمیت بے شمار جرائم کے مقدمات میں مطلوب تھےاوم پرکاش کو غازی آباد سے گرفتار کیا گیا جہاں وہ پولیس سے بچنے کے لیے اپنی شناخت کو تبدیل کر کے رہائش پذیر تھے۔

    پاکستانی ترک مشترکہ پروڈکشن فلم صلاح الدین ایوبی کی ترکی میں شوٹنگ

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ اوم پرکاش نے 1984 میں جرم کی دنیا میں قدم رکھا اس وقت وہ فوج میں تھے، جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہو گئے اور 1988 میں ان کو برطرف کر دیا گیا تھا-

    پولیس کے مطابق ملزم نے 1992 میں ڈکیتی کی کوشش کے دوران چاقو کے وار سے ایک شخص کو قتل کر دیا تھا، جس کے بعد بھوانی ڈسٹرکٹ میں ان کے خلاف مقدمہ درج ہوا تاہم انہوں نے اپنا نام اور پتہ تبدیل کرتے ہوئے نئی جگہ پر نئے نام کے ساتھ ہربنس نگر میں رہنا شروع کر دیا –

    اوم پرکاش کے خلاف درج کیسز میں کار چوری اور موٹر سائیکل چوری کے مقدمات بھی شامل ہیں جو ان کے خلاف 1986 اور 1990 میں راجستھان میں رجسٹرڈ ہوئے سپیشل ٹیم کا کہنا ہے کہ مزید تفتیش کے بعد ملزم کو پولیس کے حوالے کر دیا جائے گا۔

    دیا مرزا اپنی بھانجی تانیا کاکڑے کے انتقال پر سوگوار

  • وزیر اعلیٰ سندھ کی  ڈپٹی کمشنرز کو صوبے بھر میں بارشوں سے ہونیوالے نقصانات کا جائزہ لینے کی ہدایت

    وزیر اعلیٰ سندھ کی ڈپٹی کمشنرز کو صوبے بھر میں بارشوں سے ہونیوالے نقصانات کا جائزہ لینے کی ہدایت

    سندھ کابینہ کے اجلاس میں وزیراعلیٰ نے صوبے بھر کے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ قیمتی جانوں، کچے اور پکے گھروں، سڑکوں، نکاسی آب اور سیوریج کے نظام سمیت تمام نقصانات کا جائزہ لیں-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن حکام کو جعلی نمبر لپیٹس والی گاڑیوں کو ضبط کرنے اور ان کے مالکان کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت کی۔

    پاکستان آسیان اقتصادی رابطہ فورم کا اجلاس،تجارتی تعلقات بہتر بنانے کیلئے مشاورت

    کابینہ نے دیہات میں بجلی کے لیے سولر ٹیکنالوجی جیسےتوانائی کے متبادل حل فراہم کرنے کے لیے محکمہ توانائی کی تجویز کی منظوری دی’چلڈرن آف ایڈم’ نامی ایک این جی او کی درخواست پر کراچی کے علاقے دیہہ کونکر میں ‘نیورو سائیکاٹرک سینٹر’ کے قیام کے لیے 10 ایکڑ اراضی الاٹ کرنے کی منظوری دی قیمت طے کرنے والی کمیٹی نے زمین کی مارکیٹ قیمت ایک کروڑ 30 لاکھ روپے فی ایکڑ مقرر کی تھی تاہم کابینہ نے مارکیٹ قیمت کے 50 فیصد یعنی 65 لاکھ روپے فی ایکڑ کے حساب سے اس کی منظوری دی۔

    صوبائی کابینہ نے صوبے بھر کی ضلعی انتظامیہ کو جانی نقصانات، مکانات، فصلوں، سڑکوں اور سیوریج سسٹم کا تخمینہ لگانے کی بھی ہدایت کی تاکہ متاثرہ افراد کو معاوضہ دینے کے لیے وفاقی حکومت سے رابطہ کیا جا سکے۔

    ملک بھرمیں پبلک ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال،عوام کو مشکلات کا سامنا

    کابینہ کو بتایا گیا کہ مون سون کی شدید بارشوں نے صوبے کے شہری اور دیہی علاقوں میں تباہی مچا دی ہے پیپلز بس سروس کے ساتوں روٹس کی سڑکیں اور نکاسی آب کا نظام مختلف مقامات پر خراب ہو گیا ہے، سڑکوں اور نکاسی آب کے نظام کی مرمت سے حال ہی میں شروع کی گئی بس سروس کو ہموار انداز میں چلانے میں مدد ملے گی۔

    وزیراعلیٰ نے محکمہ بلدیات کو ہدایت کی کہ کراچی اور دیگر اضلاع کی تمام تباہ شدہ سڑکوں، سیوریج لائنوں کی مرمت کی جائےوزیراعلیٰ نے صوبے بھر کے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ قیمتی جانوں، کچے اور پکے گھروں، سڑکوں، نکاسی آب اور سیوریج کے نظام سمیت تمام نقصانات کا جائزہ لیں علاوہ ازیں کابینہ نے کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن، کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور واٹر بورڈ کے ذریعے مرمتی کاموں کے لیے ڈیڑھ ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دی۔

    پیپلز پارٹی نے کیا تحریک انصاف کی رجسٹریشن منسوخ کرنیکا مطالبہ

    وزیراعلیٰ کے مشیر برائے زراعت منظور وسان کا کہنا تھا کہ کھجور کی فصلیں کٹائی کے لیے تقریباً تیار تھیں لیکن خیرپور میں شدید بارشوں نے انہیں بہا دیا اور کھجور کے کاشتکاروں کو اربوں روپے کا نقصان پہنچا، انہوں نے صوبے میں خریف کی دیگر فصلوں کو پہنچنے والے نقصانات کا معاملہ بھی اٹھایا۔

    وزیراعلیٰ نے کہا کہ وفاقی حکومت سے معاوضے کے حصول کے لیے رابطہ کرنے کے علاوہ صوبائی حکومت اپنے وسائل سے بھی متاثرہ افراد کی مدد کرے گی-

    وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کابینہ کو بتایا کہ حیدرآباد پریس کلب کو 75 ایکڑ اراضی دی گئی، کلب باڈی نے درخواست کی ہےکہ رجسٹریشن فیس اور دیگر ٹیکسوں سے استثنیٰ دیا جائے استثنیٰ دینے کا کوئی بندوبست موجود نہیں لہٰذا تجویز دی گئی کہ کابینہ پریس کلب کو ان کے ٹیکس کی ادائیگی کے لیے گرانٹ دے جس کی کابینہ نے منظوری دے دی۔

    کابینہ نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی شرائط کی تعمیل میں حکومت کی جانب سے 31 اسکولوں اور 22 مدارس سمیت 53 تعلیمی اداروں کو چلانے کے لیے سیکریٹری اسکول ایجوکیشن کے تحت 7 رکنی انتظامی بورڈ تشکیل دینے کی تجویز کی منظوری بھی دی، ان تعلیمی اداروں کو چلانے کی ذمہ داری انتظامی بورڈ کو سونپی گئی ہے۔

    عمران خان پر پابندی لگنی چاہیے،شرجیل میمن

  • نیویارک کے سیوریج میں پولیو وائرس کی موجودگی کا انکشاف

    نیویارک کے سیوریج میں پولیو وائرس کی موجودگی کا انکشاف

    امریکا: نیویارک کے سیوریج میں پولیو وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔

    باغی ٹی وی : برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق گزشتہ ماہ امریکا میں تقریباً ایک دہائی بعد پولیو کا پہلا کیس سامنے آیا تھا نیویارک کے محکمہ صحت نے جاری بیان میں کہا تھا کہ پولیو کا یہ کیس انتہائی متعدی ہے جو امریکہ سے باہر کہیں اور پیدا ہوا تھا ہیلتھ کمشنر ڈاکٹر پیٹریسیا روپرٹ کا کہنا تھا کہ کمیونٹی کو درپیش کسی بھی خطرے کے پیش نظر مذکورہ شخص کے اہل خانہ اور ان تمام افراد کا سروے کیا جا رہا ہے جن کے ساتھ قریبی رابطے تھے مریض اب پولیو کے جراثیم پھیلانے کے قابل نہیں رہا نوجوان شخص کو پولیو کی ویکسین نہیں لگی ہوئی تھی اس بات کا جائزہ لیا جا رہا ہے کہ راک لینڈ کا یہ رہائشی اس وائرس سے کب اور کہاں متاثر ہوا۔

    دس سال بعد امریکا میں پولیو کا پہلا کیس سامنے آ گیا

    تاہم اب امریکی محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ جولائی میں پولیو کا کیس سامنے آنے سے ایک ماہ قبل نیو یارک کے مضافاتی علاقے کے گندے پانی میں پولیو وائرس موجود تھا۔

    حکام کا کہنا ہے کہ 2013 کے بعد امریکا میں پہلے پولیو کیس سامنے آنے کے بعد کسی نئے کیس کی نشاندہی نہیں ہوئی ہے اور یہ ابھی تک واضح نہیں ہے کہ آیا یہ وائرس پھیل رہا ہے یا نہیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل برطانیہ میں نکاسی آب کی معمول کی نگرانی کے دوران مشرقی اور شمالی لندن میں ویکسین میں پائے جانے والے کمزور مگر زندہ پولیو وائرس کو دریافت کیا گیا تھا اور اس کے بعد سے جمع کئے جانے والے نمونوں میں یہ وائرس موجود پایا گیا۔

    پاکستان کے 7 شہروں کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق،کئی شہروں کے رزلٹ…

    دوسری جانب پاکستان کے 7 شہروں کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جولائی میں خیبرپختونخواکے 4 شہروں میں پولیس وائرس پایا گیا جن میں پشاور، بنوں، نوشہرہ اور سوات کے سیوریج سیمپلز میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ اسلام آباد، راولپنڈی اور لاہور کے سیوریج سیمپلز میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ ابھی کئی شہروں کے سیوریج سیمپلز کے رزلٹ آنا باقی ہیں اب تک شمالی وزیرستان سے پولیو کے 13 اور لکی مروت سے ایک کیس رپورٹ ہوچکا۔

    یاد رہے کہ پولیو کا کوئی علاج نہیں ہے لیکن اسے ویکسین کے ذریعے روکا جا سکتا ہے یہ زیادہ تر بچوں کو متاثر کرتا ہے جو پٹھوں کی کمزوری اور فالج جبکہ انتہائی سنگین صورتوں میں مستقل معذوری اور موت کا سبب بنتا ہے۔

    کورونا سے اموات میں اضافہ، مزید 9 مریض انتقال کرگئے

  • پنجاب،مشرقی اور جنوبی بلوچستان میں بارش کا امکان

    پنجاب،مشرقی اور جنوبی بلوچستان میں بارش کا امکان

    محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں موسم گرم رہے گا-

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے پنجاب،مشرقی اور جنوبی بلوچستان میں بارش کا امکان ہے ،آزادکشمیر، خیبرپختونخوا اورگلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے-

    پنجاب، خیبرپختونخوا، کراچی سمیت مختلف علاقوں میں بارش کا امکان

    محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر، کرم، وزیرستان،ٹا نک، کرک، لکی مروت، خیبر، اور کز ئی اورڈیرہ اسماعیل خان میں بارش کا امکان ہے ، دیر، چترال، سوات، مانسہرہ، مردان، کوہاٹ، پشاور، بنوں اورمالا کنڈ میں بارش کا امکان ہے-

    محکمہ موسمیات کے مطابق جیکب آباد، دادو ، جام شورو اورکراچی میں چند مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے ،ملتان، ڈی جی خان، سیالکوٹ، نارووال، فیصل آباد، سرگودھا ، منڈی بہاولدین اور میا نوالی میں بارش متوقع ہے –

    محکمہ موسمیات کے مطابق خطہ پوٹھوہار،خو شاب،گوجرانوالہ، لاہور، سا ہیوال، اوکا ڑہ اوربھکر میں بارش کا امکان ہے مو سٰی خیل، قلعہ سیف اللہ، کوئٹہ ، لورا لائی، بارکھان میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے ژوب، خضدار،بو لان، سبی، کو ہلو، قلات، لسبیلہ اور زیارت میں بارش کا امکان ہے-

    چندہ دینے والے افراد کو پتا ہی نہیں تھا کہ ان کا پیسہ چیریٹی کے بجائے پی ٹی آئی…

    دوسری جانب پی ڈی ایم اے نے بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات کی تازہ ترین رپورٹ جاری کر دی-

    پی ڈی ایم اے کے مطابق ایک لاکھ 98 ہزار 461 ایکڑ زمین پر کھڑی فصلیں، سولر پلیٹس، ٹیوب ویلزکو نقصان پہنچا بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب سے23 ہزار 13 مویشی مر چکے ہیں ،بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب سے 6 شاہراہیں ،16 پل شدید متاثر ہوئے-

    بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب سے13 ہزار 975 مکانات کو نقصان پہنچا جبکہ مختلف حادثات میں 74 افراد زخمی ہوئے،بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب سےمزید 15افراد جاں بحق، تعداد 164 ہوگئی جاں بحق افراد میں 67 مرد، 43 خواتین اور 54 بچے شامل ہیں-

    دوسری جانب محکمہ تحفظ ماحولیات پنجاب نے آج کا ائیر کوالٹی انڈیکس جاری کردیا،محکمہ تحفظ ماحولیات پنجاب کے مطابق ٹاون ہال لاہور میں ائیر کوالٹی انڈیکس 85 ریکارڈ کیا گیا ،ٹاون شپ سیکٹر ٹو میں ائیر کوالٹی انڈیکس155ریکارڈ کیا گیا –

    گرین فورٹ ٹو،لاہور میں ائیر کوالٹی انڈیکس157 ریکارڈ کیا گیا ،محکمہ تحفظ ماحولیات پنجاب کے مطابق تمام ڈیٹا چوبیس گھنٹے کی بنیاد پر مرتب کیا گیا-

    غیر ملکی فنڈنگ لینے والی سیاسی جماعت کا وجود برقرار نہیں رہ سکتا،الیکشن ایکٹ