Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • عمران خان قرضوں پر ملکی معیشت چلاکر آئندہ آنیوالی نسلوں کیلئے گڑھا کھود رہے ہیں  بلاول بھٹو

    عمران خان قرضوں پر ملکی معیشت چلاکر آئندہ آنیوالی نسلوں کیلئے گڑھا کھود رہے ہیں بلاول بھٹو

    پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا اہم بیان

    باغی ٹئی وی : تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان قرضوں پر ملکی معیشت چلاکر آئندہ آنے والی نسلوں کیلئے گڑھا کھود رہے ہیں-

    چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سخت شرائط پر قرضے لے کر معیشت چلانے کا تجربہ آئندہ حکومتوں کیلئے بھی مسائل پیدا کرے گا-

    انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کشکول اٹھائے واشنگٹن، ریاض، دبئی اور بیجنگ گھومتے رہے اور ملکی وقار خاک میں ملادیا

    چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان کے فیصلے عمران خان نے قرض دینے والے ممالک کے ہاتھوں میں سونپ دئیے ہیں صرف اس سال عمران خان 35 فیصد اضافے کے ساتھ 10 ارب ڈالر کا بیرونی قرضہ لے چکے ہیں-

    چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے مطابق عمران خان کے اقتدار میں آنے کے بعد بیرونی قرضے 95 ارب ڈالر سے بڑھ کر 21 ارب ڈالر اضافے کے ساتھ 116 ارب ڈالر ہوچکے ہیں-

    انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان اسی رفتار سے قرض لیتے رہے تو قوم کو مستقبل میں سخت حالات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے-

    چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ عمران خان نے پاکستان کے بچے بچے کو قرض کی دلدل میں دھکیل کر ملک کے مستقبل کو داؤ پر لگانے کی کوشش کی ہے اپنی نااہلی سے واقف ہونے کے باوجود عمران خان نے صرف اپنی انا کی تسکین کیلئے پاکستان کو معاشی تباہی سے دوچار کردیا-

    چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا وزیراعظم صاحب! معاشی ترقی کے دعوے کرنے سے قبل ایک تنخواہ دار عام آدمی کے گھر کے حالات کی خبر لیں جہاں مہنگائی نے قیامت ڈھادی ہے-

  • سی آئی اے پولیس کی کارروائی: ضلع بھرمیں موبائل فون چھیننے اور چوری کرنے والے تین ملزمان  گرفتار

    سی آئی اے پولیس کی کارروائی: ضلع بھرمیں موبائل فون چھیننے اور چوری کرنے والے تین ملزمان گرفتار

    اسلام آباد:ایس ایس پی انوسٹی گیشن عطاالرحمن کی ہدایت پر سی آئی اے پولیس کی کارروائی-

    باغی ٹی وی : ضلع بھر میں موبائل فون چھیننے اور چوری کرنے والے تین ملزمان گرفتار، ترجمان اسلام آباد پولیس کت مطابق ملزمان کے قبضہ سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل، 30 بور پسٹل، چھینے و چوری کیے گئے موبائل فونز بھی برآمد،

    گرفتار ملزمان میں ساجد علی، عمیر عباسی اور عمر فاروق شامل ہیں، کارروائی ڈی ایس پی سی آئی اے حاکم خان کی نگرانی میں سی آئی اے ٹیم نے کی –

    ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی-

  • جہانگیر ترین سے متعلق وزیراعظم کا موقف کلیئر ہے     فیاض الحسن چوہان

    جہانگیر ترین سے متعلق وزیراعظم کا موقف کلیئر ہے فیاض الحسن چوہان

    وزیرجیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین سے متعلق وزیراعظم کا موقف کلیئر ہے ۔

    باغی ٹی وی : فیاض الحسن چوہان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ نئے گروپ بننے سے پنجاب اور وفاقی حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

    صوبائی وزیر جیل خانہ جات نے کہا کہ جہانگیر ترین سے متعلق وزیراعظم کا موقف کلیئر ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین منی لانڈرنگ میں ملوث قرار پائے تو انہیں مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    فیاض لحسن کا کہنا تھا کہ حکومت کے تین سال گزرچکے اگلے دو سال بھی گزر جائیں گے۔

  • کراچی: شیخ رشید آج وزیر اعلیٰ اور گورنر سندھ سے ملاقات کریں گے

    کراچی: شیخ رشید آج وزیر اعلیٰ اور گورنر سندھ سے ملاقات کریں گے

    وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید آج کچھ دیر بعد وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ اور گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ملاقات کریں گے۔

    باغی ٹی وی : وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کراچی کے دورے پر ہیں اور آج وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ اور گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ملاقات کریں گے-

    ترجمان وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ ملاقات میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا-

    دوسعی جانب اس حوالے سے وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ مراد علی شاہ جو مانگیں گے، دیں گے، امن و امان کے مسئلے پر مراد علی شاہ کے ساتھ ہیں، سارے سندھ کو صاف کریں گے۔

    شیخ رشید نے ڈی جی سندھ رینجرز میجر جنرل افتخار حسن چودھری سے ملاقات کی اور امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ لی۔

  • وزیراعظم عمران خان آج مکھنیال ہری پور کا دورہ کریں گے

    وزیراعظم عمران خان آج مکھنیال ہری پور کا دورہ کریں گے

    وزیراعظم عمران خان آج مکھنیال ہری پور کا دورہ کریں گے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق وزیراعظم بلین ٹری سونامی کی تقریب میں شرکت کریں گے تقریب میں وفاقی وزرا، مشیر معاونین خصوصی شریک ہوں گے-

    وزیراعظم عمران خان تقریب میں پودا بھی لگائیں گے اور مکھنیال ہری پور میں تقریب سے خطاب بھی کریں گے-

  • آئرلینڈ پارلیمنٹ میں اسرائیل کےخلاف تاریخی تحریک منظور

    آئرلینڈ پارلیمنٹ میں اسرائیل کےخلاف تاریخی تحریک منظور

    آئرلینڈ پارلیمنٹ میں اسرائیل کےخلاف تاریخی تحریک منظور

    باغی ٹی وی : خبر رساں ایجنسی کے مطابق آئرلینڈ پارلیمنٹ میں اسرائیل کےخلاف تحریک منظور، فلسطین پراسرائیلی قبضے کی مذمت کی گئی-

    رپورٹ کے مطابق آئرلینڈ پہلا یورپی ملک ہے جس نے اسرائیلی قبضے جیسے الفاظ استعمال کیے کئی اراکین پارلیمنٹ نے فلسطینی جھنڈے کا ماسک پہن کر فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیا-

    آئرلینڈ پارلیمنٹ میں اسرائیلی سفیر کو نکالنےسے متعلق ترمیمی بل پر بھی ووٹنگ ہوگی بل پاس ہوا تو اسرائیلی سفیر کو ملک سے نکال کر مزید پابندیاں عائد کی جائیں گی-

    آئر لینڈ کی جانب سے اسرائیل کے خلاف اس اقدام پر مسلمانوں کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا جانرہا ہے یہاں تک کہ پاکستان ٹوئٹر پینل پر آئرلینڈ ٹاپ ٹرینڈ میں ہے جہاں لوگ آئر لینڈ گورمنٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے محبت اور خوشی کا اظہار کر رہے ہیں صارفین کا کہنا ہے کہ عرب حکمرانوں کو آئر لینڈ کے اس اقدام سے سیکھنا چاہیئے-


    https://twitter.com/EngineerFaraz3/status/1397774119769366528?s=20

  • لاہورسمیت پنجاب میں نجی و سرکاری میڈیکل کالجز کھول دئیے گئے

    لاہورسمیت پنجاب میں نجی و سرکاری میڈیکل کالجز کھول دئیے گئے

    لاہورسمیت پنجاب میں نجی و سرکاری میڈیکل کالجز کھول دئیے گئے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق لاہورسمیت پنجاب میں کورونا کیسز میں کمی آنے پر نجی و سرکاری میڈیکل کالجز کھول دئیے گئے ہیں-

    پنجاب میں میڈیکل یونیورسٹیز، کالجز، ڈینٹل کالجز اور الائیڈ ہیلتھ سائنسز سکولز بھی کھل گئے ہیں –

    محکمہ ہیلتھ کئیر کی جانب سے نوٹیفیکیشن کے مطابق پہلے مرحلے میں تھرڈ ایئر اور فورتھ ایئر ،بی ڈی ایس کے طلبہ کلاسز میں آسکیں گے-

    محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر کا کہنا ہے کہ فائنل ایئر ایم بی بی ایس کے طلبہ بھی میڈیکل کالجز میں جا سکیں گے-

    محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کئیرپنجاب نے مزید ہدایت کی کہ طلبہ کو ایس او پیز کے ساتھ کلاس میں بٹھایا جائے-

  • اسلام آباد :ایئرپورٹ کی چیک پوسٹ پر گاڑی سے اسلحہ برآمد،ڈرائیورکو حراست میں لے لیاگیا

    اسلام آباد :ایئرپورٹ کی چیک پوسٹ پر گاڑی سے اسلحہ برآمد،ڈرائیورکو حراست میں لے لیاگیا

    اسلام آباد،گاڑی سے نائن ایم ایم پستول ، 2 میگزین اور 20گولیاں برآمد ،اے ایس ایف

    باغی ٹی وی : اے ایس ایف حکام کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ کی چیک پوسٹ پر گاڑی سے اسلحہ برآمد ہوا جس میں نائن ایم ایم پستول ، 2 میگزین اور 20گولیاں تھیں ڈرائیورکو حراست میں لے لیاگیا-

    اے ایس ایف نے ڈرائیور کو پولیس کے حوالے کردیا ڈرائیور نے اپنے ابتدائی بیان میں کہا کہ مالک کے اہل خانہ کو ایئرپورٹ چھوڑنے آیا تھا-

  • ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک  رہے گا ،محکمہ موسمیات

    ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا ،محکمہ موسمیات

    ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا ،محکمہ موسمیات

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ اورجنوبی وسطی بلوچستان میں گرمی کی شدت برقرار رہے گی سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہے گا-

    لاڑکانہ، میر پور خاص اور بینظیر آباد میں بھی گرمی کی شدت میں اضافہ رہے گا-

    بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم رہے گا دوسری جانب سبی، کوہلو، لسبیلہ ، تربت اور مکران میں گرمی کی شدت میں اضافہ رہے گا-

    دادو، جیکب آباد، پڈعیدن، موہنجو دڑو،روہڑی اور سکھر میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہو گا-

    پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا اسلام آباد میں موسم گرم اور خشک رہے گا-

    جنوبی پنجاب میں موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے-

    جبکہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہے گا گلگت بلتستان اورآزاد کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا-

  • پاکستان میں مزید 75 اموات ، مثبت کیسز شرح میں کمی

    پاکستان میں مزید 75 اموات ، مثبت کیسز شرح میں کمی

    پاکستان میں کورونا کی لہر میں شدت،24 گھنٹوں میں 75 اموات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی تیسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے ملک بھر میں کورونا سے اموات کا اموات کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے مزید 75 اموات ہوئی ہیں-


    این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز کورونا کے 62 ہزار706 ٹیسٹ کئے گئے2 ہزار726 نئے کیس سامنے آ گئے۔ ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح تقریبا 4.34 فی صد رہی۔

    پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 20 ہزار331 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 5 ہزار 505 ہو چکی ہے۔

    کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے پاکستان کے 26 اضلاع ہائی رسک قرار دیئے گئے ہیں-


    خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور پانچویں مرحلے میں30 سال سے زائد سال کے درمیان عمر والے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے جبکہ 18 سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسین کی رجسٹریشن جاری ہے-

    دوسری جانب محکمہ صحت سندھ نے پہلے کہا تھا کہ اٹھارہ سال اور اس سے زیادہ عمر کے افراد کے لیے 21 مئی جمعے سے ویکسینیشن کا آغاز ہورہا ہے، پھر کہا کہ نہیں صرف وہ افراد ویکسین لگوانے کے اہل ہیں جو بیرون ملک جارہے ہوں۔

    دوسری جانب وفاقی حکومت نے ٹیچرز کی فوری طور پر ویکسی نیشن کا فیصلہ کیا ہے۔ بورڈ امتحانات سے پہلے نگران عملے کے لیے ویکسی نیشن لازمی قرار دے دی گئی ہے-

    بیرون ملک جانے کے منتظر طالب علموں اور مزدوروں کی ویکسی نیشن کے لیے عمر کی حد ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ورک پرمٹ، اقامہ، اسٹوڈنٹ ویزا دکھانے پر کسی بھی مرکز سے ویکسی نیشن کراسکیں گے۔