Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • آوارہ کتوں کو مارنےکی بجائے بانجھ بنایا جائے گا چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک

    آوارہ کتوں کو مارنےکی بجائے بانجھ بنایا جائے گا چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک

    اہور: پنجاب کے چیف سیکرٹری جواد رفیق ملک کا کہنا ہے کہ آوارہ کتوں کو مارنےکی بجائے انہیں بانجھ بنایا جائےگا کسی جاندار کو مارنا ظالمانہ فعل ہے جس کی ہمارے مذہب میں بھی ممانعت ہے۔

    باغی ٹی وی :رپورٹ کے مطابق جواد رفیق ملک کا کہنا ہے کہ نہ صرف آوارہ کتوں کو مارنےکی بجائے انہیں بانجھ بنایا جائےگا بلکہ آوارہ کتوں کو تربیت دے کر سکیورٹی اور سراغ رسانی کیلئے فروخت بھی کیا جاسکے گا۔

    لاہور میں ایک اجلاس کی صدارت کرتےہوئے چیف سیکرٹری نے کہا کہ آوارہ کتوں سے متعلق نئی پالیسی تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے تیار کی گئی ہے-

    انہوں نے کہا کہ اس کی منظوری کابینہ سے لی جائے گی، آوارہ کتوں کی نسل روکنے کیلئےمارنے کی بجائے متبادل طریقے اختیار کیے جائیں گے۔

    اجلاس میں بتایا گیا کہ آوارہ کتوں کوریبیزویکسین لگانےکیلئے7 کروڑ 40 لاکھ روپے جاری کردیے گئے ہیں۔

  • پشاور: ائیرپورٹ پر کتوں کی مدد سے کورونا کی جانچ جاری، مزید 14 مسافروں میں کورونا کی تشخیص

    پشاور: ائیرپورٹ پر کتوں کی مدد سے کورونا کی جانچ جاری، مزید 14 مسافروں میں کورونا کی تشخیص

    پشاور: باچا خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر بیرون ممالک سے آنے والے مسافروں میں کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے تربیت یافتہ کتوں کی مدد لی جا رہی ہے تعینات پاک فوج کے تربیت یافتہ سراغ رساں کتوں نے کرونا کے 14 مریضوں کی نشاندہی کردی ہے-

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق پشاور میں قائم باچا خان ایئرپورٹ پر پاک فوج کے تربیتِ یافتہ سراغ رساں کتوں کی مدد سے بیرونِ ملک سے آنے والے مسافروں کی جانچ کا عمل جاری ہے۔

    شارجہ سے نجی پرواز کے ذریعے 166 مسافر پشاور پہنچے، جہاں پر کتوں کی مدد سے اُن کی جانچ کی گئی ان مسافروں میں سے چودہ کی نشاندہی کتوں نے کی، جن کے کرونا ٹیسٹ کیے گئے تو ان کی رپورٹ پازیٹیو آئی۔

    یاد رہے کہ بیرونِ ملک سے آنے والے مسافروں میں کرونا تشخیص پشاور ایئرپورٹ پر 24 مئی کو کتے تعینات کیے گئے، جنہوں نے پہلے ہی روز 1 مریض کی نشاندہی کی تھی، بعد ازاں 26 مئی کو ان کتوں نے مزید پانچ مسافروں میں وائرس کی نشاندہی کی تھی۔

    ایئرپورٹ انتظامیہ کے مطابق اب تک ان کتوں نے 20 مسافروں میں کرونا کی نشاندہی کی ہے، جن کے کرونا ٹیسٹ مثبت آئے، تمام مسافروں کو رپورٹ مثبت آنے کے بعد قرنطینہ سینٹر منتقل کردیا گیا ہے۔

    دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے نمائندہ وفد نے بھی پشاور میں باچا خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا دورہ کیا جہاں وفد نے ائیرپورٹ پر پہنچنے والی دو پروازوں کے مسافروں کے طبی معائنے کی خود نگرانی بھی کی جب کہ ائیرپورٹ پر تربیت یافتہ کتوں کے عملی طور سویب ٹیسٹ کی جانچ کے عمل کو دیکھا۔

    اس موقع پر وفد کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ بیرون ملک سے پشاور پہنچنے والے مسافروں کے ریپڈ اینٹیجنٹ ٹیسٹ کیے جاتے ہیں۔

    ائیر پورٹ مینیجر عبیداللہ عباسی کے مطابق وفد نے پشاور ائیرپورٹ پر کورونا وائرس سے متعلق اقدامات کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ باچا خان ائیر پورٹ پرمسافروں میں کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے تربیت یافتہ کتوں کی مدد لی جا رہی ہے-

    بیرون ممالک سے آنے والے مسافروں کے سویب ٹیسٹ کر کے مخصوص مقام پر رکھے جاتے ہیں، جہاں تربیتِ یافتہ کتے اُن کی نشاندہی کرتے ہیں سویب ٹیسٹ سونگھنے کے بعد کتا اگر بیٹھ جائے تومسافرکو کورونا مثبت قراردیا جاتا ہے-

  • مردان: دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہیڈ کانسٹیبل کی نمازجنازہ ادا

    مردان: دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہیڈ کانسٹیبل کی نمازجنازہ ادا

    خیبرپختون خوا کے ضلع مردان میں گزشتہ رات فائرنگ سےشہیدہونےوالےہیڈ کانسٹیبل کی نمازجنازہ اداکردی گئی-

    باغی ٹی وی : تفصیالت کے مطابق مردان میں گزشتہ رات ہیڈ کانسٹیبل اسرارخان دہشت گردوں کی فائرنگ سےشہیدہوگیاتھا جن کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے-

    پولیس ذرائع کے مطابق ہیڈ کانسٹیبل کی نمازجنازہ میں ڈی پی اوسمیت پولیس کےاعلیٰ افسروں نےشرکت کی-

    پولیس کے مطابق گزشتہ رات ہیڈ کانسٹیبل اسرارخان دہشت گردوں کی فائرنگ سےشہیدہوگیاتھا-

    پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ میں2پولیس اہلکارزخمی،ایک دہشت گرد ہلاک ہواتھا-

    واضح رہے کہ مردان میں گشت کے دوران نامعلوم افراد نے پولیس موبائل پر اندھا دھند فائرنگ کی، تھی جس کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار اور ایک راہ گیر بچی زخمی ہوئی۔

    موبائل میں موجود دیگر اہلکاروں نے جوابی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک حملہ آور بھی مارا گیا تھا واقعے کے بعد پولیس نے مقام کو سیل کر کے شواہد بھی اکھٹے کیے فائرنگ کے بعد جائے وقوعہ پر ایمبولینس طلب کر کے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹرز نے ایک اہلکار کی شہادت کی تصدیق کی تھی-

    ڈاکٹرز نے دیگر زخمی ہونے والے دو اہلکاروں اور بچی کو اسپتال میں داخل کر کے علاج شروع کردیا۔ رپورٹ کے مطابق اہلکاروں اور بچی کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

    پولیس نے حملہ آور کی لاش کو بھی قبضے میں لے کر ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کیا۔ واقعے کے بعد پولیس کی مزید نفری کو طلب کر کے حملہ آور اور ساتھیوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن کیا جارہا ہے۔

  • راولپنڈی،مندرہ چکوال روڈ پر پولیس وین حادثے کا شکار

    راولپنڈی،مندرہ چکوال روڈ پر پولیس وین حادثے کا شکار

    راولپنڈی،مندرہ چکوال روڈ پر پولیس وین حادثہ 10 اہلکار زخمی، رورل ہیلتھ سینٹر منتقل

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق راولپنڈی،مندرہ چکوال روڈ پر پولیس وین کو حادثہ پیش آیا جس میں 10 اہلکار زخمی ہوئے زخمی اہلکاروں کو رورل ہیلتھ سینٹر منتقل کر دیا گیا-

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ راولپنڈی،حادثہ وین کا ٹائر بلاسٹ ہونے کے باعث پیش آیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا-

    پولیس ذرائع کے مطابق راولپنڈی،وین فیصل آباد سے زیر تربیت اہلکاروں کو لے کر ٹریننگ سینٹر روات جارہی تھی-

  • کراچی کے مختلف علاقوں میں اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری

    کراچی کے مختلف علاقوں میں اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری

    کراچی کے مختلف علاقوں میں اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری

    باغی ٹی وی : مختلف علاقوں میں رات گئے بجلی کی فراہمی منقطع، :لوڈشیڈنگ سےمستثنیٰ علاقوں میں بھی بجلی کی فراہمی معطل، نیو کراچی،نارتھ کراچی، کورنگی گلشن اقبال میں کئی گھنٹوں سے بجلی بند ، محمود آباد ،گلشن معمار، ملیر اور گلستان جوہر میں بھی بجلی رہی-

    کورنگی ، ملیر ، اورنگی اور بلدیہ کے علاقوں میں دن کے اوقات میں بھی لوڈشیڈنگ جاری ہے-

    ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا تھا کہ شہر میں رات گئے کہیں بھی لوڈشیڈنگ نہیں ہو رہی ، بجلی کی طلب زیادہ ہونے کے باعث تیکنیکی فالٹس کا سامنا ہے –

    ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا تھا کہ بجلی کی عدم فراہمی کی وجوہات جاننے کی کوشش کر رہیں،کوشش ہے کہ متاثرہ علاقوں میں جلد از جلد بجلی کی فراہمی شروع ہو جائے-

    ترجمان کا کہنا ہے کہ کراچی ،شہری بجلی کی فراہمی معطل ہونے پر 118 پر اشکایات درج کراسکتے ہیں ،مقامی سطح پر فالٹس آتے ہیں دور کرنے کی کوشش کرتے ہیں-

  • مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس  آج  ہوگا

    مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس آج ہوگا

    اسلام آباد،مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس آج ہوگا-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم اجلاس میں حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک پر مشاورت کی جائے گی پی ڈی ایم سربراہی اجلاس مسلم لیگ ن کے سیکریٹریٹ میں دوپہر 2 بجے ہو گا-

    مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ حکومت اداروں کو تباہ کررہی ہے،ایشو تھا کہ اداروں کی اصلاح کی جائے-

    انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو سلیکٹ کرکے قوم پر مسلط کیا گیا، ہمار ا ہتھیار پاکستان کے عوام ہیں، ہم نے عوام کا اعتماد حاصل کرنا ہے-

  • مارگلہ کی پہاڑیوں پر آگ کون لگاتا ہے؟ چئیرپرسن اسلام آباد وائلڈ لائف کا چونکا دینے والا انکشاف

    مارگلہ کی پہاڑیوں پر آگ کون لگاتا ہے؟ چئیرپرسن اسلام آباد وائلڈ لائف کا چونکا دینے والا انکشاف

    اسلام آباد:مارگلہ کی پہاڑیوں پر آگ لگنے کا معاملہ،

    باغی ٹی وی : چئیرپرسن اسلام آباد وائلڈ لائف رینا خان کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ کئی مقامی افراد اور سیاح بھی ہوتے ہیں،کیونکہ عمومی طور پر مارگلہ کی پہاڑیوں پر آگ قدرتی طور پر نہیں لگتی-

    رینا خان کا کہنا ہے کہ سیاح تمباکونوشی یا پارک/ٹریلز پر باربی کیو کرتےہیں جو پہاڑیوں پر آگ لگنے کا سبب بنتے ہیں-

    چئیرپرسن اسلام آباد وائلڈ لائف نے بتایا کہ آگ اب صرف ٹریل 6 کے اوپر والے حصہ میں لگی ہوئی ہے-

    رینا خان نے دعوی کیا کہ آج کی آگ واضح طور پر جان بوجھ کر لگائی گئی ہے وائلڈ لائف عملہ نے ٹریل 6 کے اوپر ایک فرد کو آگ جلاتے دیکھا-

    چئیرپرسن اسلام آباد وائلڈ لائف نے بتایا کہ آگ لگانے والے فرد کو پکڑا نہیں جا سکا ،تاہم پولیس کو پارک کے اندر مقامی دیہات میں تعینات کیا گیا ہے،اور انتظامیہ کی جانب سے یقینی بنایا جارہا ہے کہ آگ لگانے میں کوئی دیہاتی ملوث نہ ہو-

    رینا خان نے بتایا کہ معاملہ کی تفتیش اور نقصان کے تعین تک ٹریلز عوام کے لیے بند رہیں گی-

  • کینیڈا کے ایک سکول کے احاطہ سے 215 بچوں کی باقیات برآمد

    کینیڈا کے ایک سکول کے احاطہ سے 215 بچوں کی باقیات برآمد

    کینیڈا کے ایک سکول کے احاطہ سے 215 بچوں کی باقیات برآمد

    باغی ٹی وی : خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کینیڈا کے ایک سکول کے احاطہ سے 215 بچوں کی باقیات برآمد ہوئیں –

    برٹش کولمبیا میں قائم سکول1978 میں بند کردیا گیا تھا-

    اس حوالے سے کینڈین وزیراعظم نے اپنے بیان میں بتایا کہ بچوں کی باقیات ایک پرانے بورڈنگ سکول سے برآمد ہوئیں-

    انہوں نے کہا کہ بچوں کی اموات کب ہوئیں ،تحقیقات کی جائیں گی-

  • پاکستان میں کورونا سے مزید 73 افراد انتقال مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ

    پاکستان میں کورونا سے مزید 73 افراد انتقال مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ

    پاکستان میں کورونا کی لہر میں شدت،24 گھنٹوں میں 73 اموات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی تیسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے


    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے ملک بھر میں کورونا سے اموات کا اموات کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے مزید 73 اموات ہوئی ہیں-


    این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز کورونا کے 62 ہزار706 ٹیسٹ کئے گئے2 ہزار455 نئے کیس سامنے آ گئے۔ ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح تقریبا 4.42 فی صد رہی۔

    پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 20 ہزار471 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 10 ہزار 442 ہو چکی ہے۔

    کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے پاکستان کے 26 اضلاع ہائی رسک قرار دیئے گئے ہیں-

    خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور پانچویں مرحلے میں30 سال سے زائد سال کے درمیان عمر والے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے جبکہ 18 سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسین کی رجسٹریشن جاری ہے-

    واضح رہے کہ مرغیوں میں مہلک وائرس’ایڈینو‘تیزی سےپھیلنےلگا:ڈاکٹروں نےتصدیق کردی:برائلرکھانےوالےہسپتالوں میں پہنچنےلگے جس کی وجہ سے ملک میں نئے وائرس سے مرغیاں مرنے لگیں اس حوالےسے مرغی فارم کے مالکان نے بھی اقرارجرم کرلیا ہے

    لاہور کی ویٹرنری یونیورسٹی میں مرغیوں کے پوسٹ مارٹم کے بعد ان میں پائے جانے والے وائرس کا انکشاف ہوا ہے جبکہ نئے وائرس سے روزانہ 4 ہزار مرغیاں ہلاک ہو رہی ہیں –

    ویٹرنری یونیورسٹی شعبہ مائیکروبیالوجی کے ڈائریکٹر پروفیسر طاہر یعقوب کا کہنا ہے کہ رانی کھیت اور انفلوئنزا کے بعد ایڈینو وائرس مرغیوں کو اپنا شکار بنانے لگا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ یہ وائرس مرغیوں کے عصبی نظام پر حملہ آور ہوتے ہیں اور سانس کی بیماریوں کا سبب بھی بنتے ہیں جبکہ ایڈینو وائرس کی وجہ سے رانی کھیت ویکسین غیر مؤثر ہو گئی ہے۔

    پروفیسر طاہر یعقوب کا کہنا ہے کہ شہری مارکیٹوں میں فروخت ہونے والی چھوٹی اور کم عمر مرغیاں خریدنے سے اجتناب کریں اور صرف 2 کلو وزن والی مرغیاں ہی خریدیں۔

    انہوں نے بتایا کہ وائرس سے مرغیوں کے مرنے کی وجہ سے بھی ان کی قیمت میں اضافہ ہورہا ہے۔

  • مزیدار اور اسپائسی تیتر مصالحہ ریسیپی

    مزیدار اور اسپائسی تیتر مصالحہ ریسیپی

    تیتر مصالحہ

    وقت : 50 سے 60 منٹ

    6 افراد کے لئے

    اجزائے ترکیبی مقدار
    پورے تیتر 6ٹکڑے
    تیل ¼ کپ
    دہی ½ کلو
    پیاز (کٹے ہوئے) ½کپ
    ادرک لہسن کا پیسٹ 2کھانے کے چمچ
    نمک حسب ذائقہ
    سرخ مرچ پاؤڈر 2چائے کے چمچ
    ہلدی پاؤڈر 1چائے کا چمچ
    ثابت زیرہ 1چائے کا چمچ
    لیموں کا رس 1چائے کا چمچ

    سجاوٹ کے لئے :
    ہرا دھنیا (کٹا ہوا) 1کھانے کا چمچ
    ہری مرچ (قتلے) ½کھانے کا چمچ
    ادرک (لمبائی میں کٹا ہوا) 1کھانے کا چمچ

    طریقہ کار :
    ہرتیتر کو درمیان سے کاٹ لیں۔ ایک پیالے میں تیل کے علاوہ تیتر کے ساتھ تمام مصالحے شامل کریں۔ 2سے 3 گھنٹے کیلئے انہیں فریج میں میری نیٹ کریں۔ برتن میں تیل گرم کریں۔ میری نیٹ کئے ہوئے تیتر اس میں ڈالیں اور 10سے 15 منٹ تک ہلکی آنچ پرپکائیں۔ آدھا کپ پانی شامل کریں۔ ڈھکن سے ڈھانپ کرک 30سے35 منٹ تک ہلکی آنچ پر پکائیں حتیٰ کہ تیتر پک کر مکمل نرم ہوجائیں۔ 5سے 6 منٹ تک بھونیں یہاں تک کہ وہ تیل چھوڑ دیں۔ ہرے دھنیے، ہری مرچوں اور ادرک کے ساتھ سجائیں پودینے دہی کی چٹنی اور نان کے ساتھ پیش کریں۔ اگر تیتر مختلف سائز کے ہوں تو بڑے تیتر پہلے شامل کریں۔