Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • پاپ کارن ذیابیطس سے تحفظ کے لئے انتہائی مفید غذا

    پاپ کارن ذیابیطس سے تحفظ کے لئے انتہائی مفید غذا

    پاپ کارن (مکئی) استعمال کی جانے والی ایک قدیم ،مکمل اور ہلکی پھلکی غذا ہے جسے بچے بڑے سب ہی بہت شوق سے کھاتے ہیں، پاپ کارن نہایت آسانی سے تیار ہو جانے والی غذا ہے جو صحت کے لئے انتہائی مفید ثابت ہوتی ہے-

    پاپ کارن میں وٹامنز، منرلز اور ڈائیٹری فائبر جیسے اہم غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں اس کے علاوہ پاپ کارن میں پوٹاشیم، زنک، کاپر اور فاسفورس بھی اچھی مقدار میں موجود ہیں، اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور یہ غذا کیلوریز اور فیٹ میں کم ہونے کے ساتھ چینی اور سوڈیم کے بغیر ہوتی ہے۔

    وٹامن سی کیوں ضروری ہے؟

    امریکن ڈائیبٹِک سوسائٹی کے مطابق پاپ کارن کا استعمال خطرناک خاموش بیماری ذیابطیس اور دل کے امراض سے تحفظ میں مدد فراہم کرتا ہےپاپ کارن میں موجود فائبر جسم میں بلڈ شوگر اور انسولین کو لیول پر رکھنے میں مدد کرتا ہے اگر آپ ذیابطیس کے مریض ہیں تو آپ کو پاپ کارن کا ایک چھوٹا کپ اپنی روزانہ کی خوراک کا حصہ بنانا چاہیئے تا کہ آپ اپنے جسم میں بلڈ شوگر کے اتار چڑھاؤ سے محفوظ رہ سکیں۔

    پاپ کارن میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس اور پولی فینولز دل سے متعلق امراض، بڑھتی عمر کے عوارض جیسے کہ ڈیمینشیا، الزائمر، نظر کی کمزوری، بالوں کا جھڑنا وغیرہ کے روک تھام میں اہم کردار ادا کرتے ہیں-

    تحقیق کے مطابق پاپ کارن میں سبزیوں اور پھلوں سے زیادہ اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں چونکہ پاپ کارن میں شوگر اور چکنائی کی مقدار نہیں پائی جاتی ہے، اس میں کیلوریز بھی بہت کم پائی جاتی ہیں، ایک چھوٹے سے پاپ کارن کے کپ میں صرف 30 کیلوریز ہو سکتی ہیں۔

    اوور ٹائم کرنے سے ملازمین میں ہارٹ اٹیک ، فالج اور موت کا خطرہ بڑھ سکتا ہے عالمی ادارہ صحت

    اس میں موجود فائبرآپ کی بھوک کو ایک طرف رکھ کر آپ کو خالی پیٹ ہونے کا احساس نہیں ہونے دیتا، وزن کم کرنے والوں کے لیے پاپ کارن ایک اچھی خوراک ہے، لیکن لوگ ذائقے کے لیے اس میں فیٹ، چینی اور سوڈیم شامل کر دیتے ہیں جو کہ فائدہ دینے کے بجائے وزن بڑھانے کا باعث بنتے ہیں۔

    فائبر سے بھرپور ہونے کے باعث پاپ کارن خون کی شریانوں سے تمام تر اضافی کولیسٹرول کو کم کرنے میں مدد دیتے ہیں، اس کے نتیجے میں دل بہتر طریقے سے کام کرتا ہے اور دل کے امراض اور اسٹروک وغیرہ سے بچاؤ ممکن ہوتا ہے پاپ کارن میں موجود فائبر قبض سے نجات دلاتا ہے-

    پاپ کارن میں پولی فینول نامی اینٹی آکسیڈنٹ ہوتا ہے جو جسم میں داخل ہوکر خلیوں کو نقصان پہنچانے والے عناصر کو روکتا ہے پاپ کارن کا ایک پیالہ کسی بھی شخص کو ایک دن میں درکار پولی فینول کا 13 فیصد فراہم کرتا ہے پاپ کارن کے اندر کا سخت حصہ جو دانتوں میں پھنس جاتا ہے یہی سخت حصہ پولی فینول اور ریشے کا سب سے بڑا ذریعہ ہوتا ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر مکئی کے دانوں کو مکھن، تیل یا نمک میں ڈال کر بھونیں تو اس کی غذائیت اور افادیت میں کمی آجاتی ہے اگر اسے بغیر کچھ ملائے بھونا اور کھایا جائے تو اس کے ایک پیالے سے ایک فرد کی پورے دن کی 70 فیصد غذائی ضرورت پوری ہو سکتی ہے۔

    کیوی کے حیرت انگیز طبی فوائد

  • منشا پاشا اور بھارتی اداکارہ سارہ علی خان کی مشابہت کے چرچے

    منشا پاشا اور بھارتی اداکارہ سارہ علی خان کی مشابہت کے چرچے

    پاکستان کی معروف اداکارہ منشا پاشا کو مداحوں نے بھارتی اداکارہ نوجوان اداکارہ سارہ علی خان کے مشابہہ قرار دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : منشا پاشا نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر سوال و جواب کا سیشن رکھا جس میں انہوں نے مداحوں کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے دلچسپ جواب دیئے-

    اسی دوران ایک مداح نے سوال کیا کہ انہیں یہ پیغام موصول ہوا کہ آپ پاکستان کی سارہ علی خان ہیں۔

    اس کے جواب میں جواب میں منشا پاشا نے کہا کہ مجھے ایسا نہیں لگتا ہاں مگر میں نے اپنے لیے ایسی بات کافی بار سُنی ہے۔

    رمشا خان نے بھارتی اداکارہ انوشکا شرما کا انداز اپنا لیا

    جبکہ ایک صارف نے کہا کہ منشا کیوں بھارتی اداکارہ کی مشابہہ ہو بلکہ سارہ ہو گی انڈیا کی منشا پاشا ساتھ ہی مداح نے اداکارہ منشا سے اپنی محبت ا اظہار بھی کیا-

    اس کے جواب میں منشا پاشا نے خوشی کا اظہا ر کرتے ہوئے کہا کہ آپ مداح اتنی مٹھاس کہاں سے لے آتے ہیں-

    ایک مداح نے پوچھا آپ کو وائن پسند ہے یا بئیر، جس پر اداکارہ نے کہا میرا نام منشا ہے نشا نہیں احمق ،

    واضح رہے کہ منشا پاشا رواں سال 11 اپریل کو سماجی کارکن جبران ناصر سے رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں منشا پاشا نے کئی ڈاموں کے ساتھ فلم ’چلے تھے ساتھ‘ کے ساتھ فلمی دنیا میں قدم رکھا جبکہ رواں برس ریلیز ہونے والی فلم ‘لال کبوتر’ میں انہوں نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

    دوسری جانب سارہ علی خان معروف بھارتی اداکار سیف علی خان اور سابق نامور اداکارہ امرتا سنگھ کی بیٹی اور بھارت کی ابھرتی ہوئی اداکارہ ہیں-

    پاکستانی اداکارہ ایمن سلیم کے انوشکا شرما کے ساتھ مشابہت کے چرچے

    خیال رہے کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں جب پاکستانی اداکاروں کے بھارتی اداکاروں کے ساتھ مشابہت کے چرچے ہوں اس سے قبل رمشا خان اور ایمن سلیم کی بھی بھارتی اداکارہ انوشکا شرما کے ساتھ مشابہت کے چرچے رہے ہیں-

  • فلم ،مرڈر، میں کام کرنے کیوجہ سے میرے کردار پر تہمت لگائی گئی     ملکہ شراوت

    فلم ،مرڈر، میں کام کرنے کیوجہ سے میرے کردار پر تہمت لگائی گئی ملکہ شراوت

    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ملکہ شراوت کا کہنا ہے کہ ان کی باکس آفس پر سپر ہٹ فلم مرڈر میں کیے گئے ان کے بولڈ سین پر انھیں اخلاقی طور پر تقریباً قتل ہی کردیا گیا تھا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو میں بالی ووڈ کی بولڈ اداکارہ ملکہ شراوت کا کہنا تھا کہ مرڈر فلم میں بولڈ سینز کی وجہ سے انہیں کافی تنقید کا سامنا رہا تھا تاہم اب فلم بینوں کے خیالات اداکاروں کے حوالے سے بدل رہے ہیں ان میں تبدیلی آرہی ہے۔

    بالی ووڈ اداکارہ نے کہا کہ افلم مرڈر میں کام کے بعد ان کے کردار پر تہمت لگائی گئی، اور انھیں ایک گری ہوئی عورت کی نظر سے دیکھا گیا۔

    بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملکہ شراوت کا مزید کہنا تھا کہ جو کام میں نے 2003 اور 2004 میں بالترتیب فلم ،خواہش، اور ،مرڈر، میں کیا وہ چیز آج ہماری فلموں میں عام ہیں اور اب ہمارے لوگوں کے خیالات میں بھی بدلاؤ آیا ہے اور ہمارا سنیما بھی تبدیل ہوا ہے۔

    واضح رہے کہ ملکہ شراوت نے 2003 میں اپنے فلمی کیریئر کا آغاز فلم، خواہش، میں لیڈ رول سے کیا تھا تاہم 2004 میں انہوں نے ،مرڈر، میں کام کیا، یہ دونوں فلمیں بولڈ سینز کے حوالے سے جانی جاتی ہیں اور ملکہ کا تاثر ان فلموں میں کام کی وجہ سے بولڈ اداکارہ کا بن گیا تھا-

  • سوشل میڈیا پر انوشےعباسی کے بولڈ فوٹو شوٹ کے چرچے

    سوشل میڈیا پر انوشےعباسی کے بولڈ فوٹو شوٹ کے چرچے

    پاکستانی معروف اداکارہ انوشے عباسی کا مختصر لباس میں فوٹوشوٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس پر انہیں شدید تنقید کا سامنا ہے-

    باغی ٹی وی : ڈراماسیریل ’’رقص بسمل‘‘ کی سکینہ اور اداکارہ انوشے عباسی پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی جارہی ہے گزشتہ روز انوشے عباسی کی مختصر لباس میں فوٹوشوٹ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جس پر سوشل میڈیا صارفین غصے میں آ گئے-

    انوشے عباسی پاکستان کے مقبول ترین ڈرامے ’’رقص بسمل‘‘ میں ایک مذہبی گھرانے سے تعلق رکھنے والی باپردہ لڑکی کا کردار ادا کررہی ہیں اور آج کل یہی ڈراما ان کی وجہ شہرت بنا ہوا ہے۔

    لہذا لوگوں کے ذہنوں میں مذہبی گھرانے کی بہو سکینہ کی شبیہ بنی ہوئی ہے اور لوگ انوشے کے فوٹوشوٹ کا موازنہ ان کے ڈرامے کے کردار سے کرتے ہوئے ان پر تنقید کررہے ہیں –

    صائمہ یاسین نامی خاتون نے لکھا کہ ایک طرف تو انوشے ڈرامے میں پیر قدرت اللہ شاہ کی اکلوتی بہو ، موسی شاہ کی بہن اور عیسی شاہ کی بیوی کے حالات چیک کرو ذرا ایک صارف نے کہا شرم کرو اسلامی ملک کا نہیں تو مسلمان ہونے کا ہی لحاظ رکھ لو-

    علی حمزہ نامی صارف نے لکھا کہ باربی ڈول نہیں لعنتی ڈول لگ رہی ہیں ایک صارف نے لکھا شکر ہے یہ پیاری نہیں اگر پیاری ہوتی تو کیا اندھیر ڈالتی ایک خاتون نے لکھا یہ بھی اتار دیتی شرم تو رہی نہیں پاکستانی اداکاراؤں میں کسی صارف نےاستغفراللہ کہا تو کسی نے لعنت دی اور کسی نے کہا کیا یہ ریاست مدینہ ہے کسی صارف نے ان کے لئے ہدایت کی دعا کی-

    کسی صارف نے کہا کہ ہم کس طرف کجا رہے ہیں جبکہ ایک صارف نے کہا کہ یہ ہمارا کلچر نہیں ہے-

    دوسری جانب انوشے نے بھی اس فوٹو شوٹ کی ایک تصویر اپنے انسٹاگرام پر شئیر کی اور لکھا کہ آپ کی باربی نہیں ہوں-

    انوشے کی پوسٹ پر کچھ مداحوں نے انہیں تنقید کے لئے الرٹ رہنے کا مشورہ دیا کسی نے کمنٹ سیکشن بند کرنےنکا مشورہ دیا کسی نے کہا کہ اب لعنتوں کا سلسلہ شروع ہونے جا رہا ہے-جس کے جواب میں انوشے نے بھی ہنستے ہوئے ردعمل دیا-


    ایک صارف نے کہا کہ آج تو آپ پاکستان کی سب سے بُری عورت ہونے والی ہیں جس پر انوشے نے کہا بالکل ٹھیک کہا آپ نے-

    اداکارہ حرامانی نے فوٹو شوٹ کی تعریف کرتے ہوئے انوشے کو اپنی باربی قرار دے دیا-

    واضح رہے کہ انوشے عباسی نے چند روز قبل بھی جم کی کٹ میں تصاویر شیئر کی تھیں جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا-

     

    انوشے عباسی کو سوشل میڈیا پر سخت تنقید کا سامنا

     

     

  • انسٹاگرام نے صارفین کو ذہنی دباؤ سے بچانے کیلئے انوکھا فیچر متعارف کرادیا

    انسٹاگرام نے صارفین کو ذہنی دباؤ سے بچانے کیلئے انوکھا فیچر متعارف کرادیا

    سلیکان و یلی: انسٹاگرام نے سوشل میڈیا پریشرمیں کمی کے لیے لائیک چھپانے کا فیچر متعارف کروادیا ہے۔

    باغی ٹی وی : گزشتہ ماہ انسٹاگرام کے سی ای او ایڈم موسری نے صارفین کو ٹویٹر پر ایک نئی خصوصیت کے بارے میں آگاہ کیا تھا جو جلد ہی انسٹاگرام پر منظر عام پر آنے والا ہےاس نئے فیچر میں استعمال کنددہ اس بات کا انتخاب بھی کر سکیں گے کہ آیا وہ کسی دوسر کے صارف کی پوسٹ پر موجود لائیک کاؤنٹ کو دیکھنا چاہتے ہیں یا نہیں۔

    گزشتہ برس مارچ کے7 شروع میں صارفین کی ایک مختصر تعداد پر اس فیچر کی آزمائش کی گئی جو کہ کامیاب رہی تاہم اب کمپنی اسے اپنے تمام صارفین کے لئے متعارف کرا دیا ہے اس فیچر کی بدولت استعمال کنندہ پوسٹ کو لائیک کرنے والے افراد کا یوزر نیم تو دیکھ سکیں گے، لیکن لائیک کی مجموعی تعداد کو نہیں دیکھ پائیں گے۔

    انسٹاگرام کے سی ای او ایڈم موسری کا اس بارے میں کہنا ہےکہ اس نئے فیچر کو متعارف کرانے کا مقصد استعمال کنندہ کی تشویش اور شرمندگی کو کم کرنا ہے کیونکہ اکثر اور بیشتر استعمال کنندہ اپنی پوسٹ پر لائیک کی تعداد دیکھ کر ذہنی دباؤو کا شکار ہوجاتے ہیں۔ اور اس طرح کے مسائل زیادہ تر نوجوان صارفین میں پائے جاتے ہیں۔

    انسٹاگرام پرغیراخلاقی پیغامات کی روک تھام کے لئے نئے فیچر کی آزمائش

    تاہم اب اس نئے ٹول کی بدولت صارفین اپنی پوسٹ پر لائیک کی تعداد کو چھپا سکیں گے۔ تاہم اس فیچر کے ساتھ استعمال کنددہ پوسٹ کو لائیک کرنے والے فالوور کے نمبر کے بجائےنام کو دیکھنے کا اہل ہوگا۔

    یاد رہے کہ 2019 میں بھی انسٹا گرام نے اپنے اس فیچر کی آزمائش شروع کی تھی، تاہم یہ تجربہ محدود صارفین اور منتخب خطوں میں کیا گیا تھا لیکن کورونا کے بعد کی بدلتی ہوئی صورتحال کی وجہ سے کمپنی نے اپنی توجہ دیگر اہم فیچرز پر مرکوز کر دی تھی-

    حال ہی میں آکسفورڈ انٹرنیٹ انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے ہونے والے مطالعے میں نوجوانوں میں سوشل میڈیا کے استعمال اور دماغی صحت کے درمیان تھوڑا ربط ظاہرہوا تھا تاہم اب اسے دنیا بھر میں فعال کردیا گیا ہے اس فیچر پر ہونے والے تجربے اورتحقیق سے یہ بات سامنے آئی تھی کہ لائیک چھپانے سے صارفین کے طرز عمل میں تھوڑے اچھے اثرات مرتب ہوئے تھے۔

    اپنے صارفین کو ذہنی دباؤ سے بچانے کے لئے انسٹاگرام کی انوکھے اور حیرت انگیز فیچر کی آزمائش

    جبکہ ابتدا میں ہائیڈ لائیک صارف کو صرف اتنی اجازت دیتا تھا کہ وہ دوسرے صارف کے لائیک کاؤنٹ کو دیکھنا چاہتا ہے یا نہیں۔ لیکن اب کمپنی استعمال کنندہ کو یہ آپشن دے رہی ہے کہ وہ اپنے لائیک کاؤنٹ کو دیکھنا اور ظاہر کرنا چاہتا ہے یا نہیں ۔

    اس فیچرکوفعال کرنے کے لیے نئے پوسٹ کے سیکشن میں جا کر ’ہائیڈ لائیک‘ اور ’ویو کاؤنٹ‘ کو منتخب کریں۔ جب کہ صارف کسی مخصوص پوسٹ پر بھی لائیک چھپانے کے فیچر کو فعال یا غیر فعال کرسکتے ہیں۔

    انسٹاگرام اسٹوریز پر ردعمل کے اظہار کے لیے اسٹیکرز کی آزمائش

  • خاتون جس نےتتلیوں کی سالانہ نقل مکانی دیکھنے کیلئے سائیکل پرسولہ ہزار کلومیٹر سفر کیا

    خاتون جس نےتتلیوں کی سالانہ نقل مکانی دیکھنے کیلئے سائیکل پرسولہ ہزار کلومیٹر سفر کیا

    ہر سال امریکہ اور کینیڈا میں پیدا ہونے والی لاکھوں تتلیاں اڑ کر میکسیکو جاتی ہیں جہاں وہ ایک موسم سرما گزار کر واپس آ جاتی ہیں۔ لیکن ماحولیاتی تبدیلی کی وجہ سے ہر گزرتے برس کے ساتھ ان تتلیوں کی تعداد کم ہو رہی ہے۔

    باغی ٹی وی : ماہر ماحولیات سارہ ڈائیکمین تتلیوں کی کم ہوتی ہوئی تعداد کے حوالے سے کچھ کرنے کے لیے نکل پڑی ہیں۔ وہ بھی تتلیوں کے ہمراہ میکسیکو سے شمالی امریکہ اور کینیڈا اور پھر واپس میکسیکو تک سائیکل پر سفر کیا ہے۔

    سارہ ڈائیکمین ماہر ماحولیات کے ساتھ ایک استاد بھی ہیں سارہ وہ پہلی شخص ہیں جنھوں نے ’بادشاہ تتلیوں‘ کے امریکہ سے میکسیکو تک نقل مکانی کو دیکھنے کے لیے اپنے سائیکل پر 16,417 کلومیٹر کا لمبا سفر طے کیا ہے۔

    بی بی سی کو انٹر ویو میں سارہ نے بتایا کہ ا نہوں نے اپنے طویل سفر کا آغاز مرکزی میکسیکو سے کیا۔ انھوں نے بلند و بالا پہاڑوں پر دیکھا کہ ہزاروں تتلیاں ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ایک ٹہنی سے دوسری ٹہنی پر کود رہی ہیں، میکسیکو کے وہ پہاڑ جہاں یہ تتلیاں سردیاں گزارتی ہیں۔

    فوٹو بشکریہ سارہ ڈائیکمین

    سارہ ڈائیکمین کے مطابق ان پہاڑوں کا موسم اُن کے لیے بہت مناسب ہے۔ دس ہزار فٹ کی بلندی پر موسم نہ تو بہت گرم اور نہ ہی بہت ٹھنڈا ہوتا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ وہ پہلے شمال کی جانب سیرا مادرے پہاڑی سلسلے کی جانب سفر کرتی ہیں جب وہ امریکہ میں داخل ہوتی ہیں تو وہ ایک وسیع علاقے پر پھیل جاتی ہیں۔ اور انہیں تتلیوں کا پیچھا کرنے کے لیے گوگل نقشوں کا سہارا لینا پڑتا ہے اور کئی دفعہ انھیں تتلیوں کا پیچھا کرنے کے لیے سائیکل کا سہارا بھی لینا پڑتا ہے۔

    سارہ ڈائیکمین نے بتایا کہ تتلیاں کسی ایک کھیت سے راستہ نہیں بناتیں بلکہ رات کو ایک کسی کونے سے اگلے سفر پر روانہ ہوتی ہیں۔ کبھی تو ان کا سفر شروع کرنا بہت آسان ہوتا ہے لیکن بعض اوقات بہت ہی مشکل۔‘

    فوٹو بشکریہ سارہ ڈائیکمین

    سارہ ڈائیکمین کا کہنا تھا کہ ایک مادہ تتلی 500 انڈے دیتی جس میں تقریباً ایک فیصد اپنی بلوغت تک پہنچ پاتے ہیں۔ بقیہ 495 انڈے دوسرے حشرات کے لیے خوراک کا ذریعہ ہیں۔

    ایسی تتلیاں جو بلوغت کو پہنچ جاتی ہی اور امریکہ کی شمالی ریاستوں اور کینیڈا تک پہنج جاتی ہیں وہ میکسییکو میں اپنے قیام کے برعکس کسی اجتماع کا حصہ نہیں بنتیں بلکہ وہ کھلے علاقے میں پھیل جاتی ہیں –

    ڈائیکمین تتلیوں کے ساتھ اپنے سفر کے دوران ہر روز سائیکل پر نوے میل کا سفر طے کرتی ہیں۔ وہ اپنے جسم کو آرام دینے کے لیے ہر دس روز بعد ایک چھٹی کرتی ہیں لیکن تتلیاں کوئی چھٹی نہیں کرتیں۔

    انہوں نے بتایا کہ بادشاہ تتلیوں کے رینگنے کے لیے بہترین درجہ حررارت پانچ سینٹی گریڈ جبکہ اڑنے کے لیے تیرہ سینٹی گریڈ ہے۔موسمیاتی تبدیلیاں تتلیوں کے لیے مسائل کا سبب بن سکتی ہیں۔ چونکہ ان کے جسم کا درجہ حرارت ماحول کے درجہ حرارت کے برابر ہوتا ہے اور اگر عالمی حدت میں اضافہ ہوتا ہے تو اس سے تتلیوں کے وجود کے لیے خطرات ہو سکتے ہیں۔

    فوٹو بشکریہ سارہ ڈائیکمین

    سارہ ڈائیکمین کے مطابق وہ تتلیاں جو میکسیکو سے اپنا سفر شروع کرتی ہیں وہ جب امریکہ میں داخل ہوتی ہیں تو وہ مرنا شروع ہو جاتی ہیں۔ تتلیوں کی اگلی نسل دو سے پانچ ہفتوں تک زندہ رہتی ہیں۔ کینیڈا اور شمالی امریکہ تک پہنچتے پہنچتے تتلیوں کی چوتھی نسل تیار ہو چکی ہوتی ہے۔

    سارہ نے بتای کہ لیکن کینیڈا میں پیدا ہونے والی بادشاہ تتلیوں کی نسل کا جسمانی حجم قدرے بڑا ہوتا ہے اور ان کی زندگی کا دورانیہ آٹھ مہینے ہے، جو بہت بہت طویل ہے۔

    سارہ ڈائیکمین نے مزید کہا کہ کینیڈا اور شمالی امریکہ کے موسم خزاں میں پیدا ہونے والی بادشاہ تتلیاں ہی ہیں جو سردیوں کے موسم میں میکسیکو کی طرف ہجرت کر جاتی ہیں اور پھر موسم بہار میں واپس امریکہ لوٹ کر انڈے دیتی ہیں.

    انہوں نے بتایا کہ موسم بہار میں کینیڈا کی طرف سفر کے دوان ان کی توجہ انڈے دینے پر مرکوز ہوتی ہے لیکن موسم خزاں کی ہجرت کے دوران ان کی زیادہ توجہ پھولوں سے رس چوسنے پر ہوتی ہے۔

    سارہ ڈائیکمین نے تتلیوں کے ساتھ دونوں جانب ہجرت کی ہے، میکسیکو سے امریکہ اور پھر امریکہ سے میکسیکو تک 264 دن سفر کیا-

  • سلمان خان نے معروف فلمی تجزیہ نگار کیخلاف ہتک عزت کا مقدمہ درج کرا دیا

    سلمان خان نے معروف فلمی تجزیہ نگار کیخلاف ہتک عزت کا مقدمہ درج کرا دیا

    سلمان خان نے ’’رادھے، یور موسٹ وانٹڈ بھائی‘‘ کا ریویو کرنے کے لیے بھارتی فلموں کے تجزیہ نگار اور اداکار کمال آر خان کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ درج کروایا ہے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق کمال آر خان کے خلاف کیس ممبئی کی ایک مقامی عدالت میں درج کیا گیا ہے سلمان خان کی قانونی ٹیم نے پیر کے روز کمال آر خان کو نوٹس بھیجا تھا۔

    رپورٹس کے مطابق مبینہ طور پرآج یعنی جمعرات کو سٹی سول کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج کے سامنے اس کیس کی فوری سماعت کی اپیل کی گئی ہے۔

    دہلی ہائیکورٹ کا واٹس ایپ انتظامیہ کو فلم ’رادھے‘ شئیر کرنے والے اکاؤنٹس بند کرنے…

    کمال آر خان نے سلمان خان کی جانب سے بھیجے گئے نوٹس اور ہتک عزت کے دعوے پر ردعمل دیتے ہوئے ٹوئٹ کیا ہے کہ میں یہ کئی بار کہہ چکا ہوں کہ میں کسی بھی پروڈیوسر اور اداکار کے نہ کہنے پر فلم ریویوز نہیں کرتا۔
    https://twitter.com/kamaalrkhan/status/1397343649277435907?s=20
    انہوں نے کہا کہ سلمان خان نے فلم’’رادھے‘‘ کا ریویو کرنے پر میرے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ درج کیا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ میرے ریویو نے انہیں بہت زیادہ متاثر کیا ہے۔ لہذا میں اب ان کی کسی فلم کا ریویو نہیں کروں گا۔
    https://twitter.com/kamaalrkhan/status/1397181935370260485?s=20
    ایک اور ٹوئٹ میں نوٹس کی تصویر شئیر کرتے ہوئے کے آر کے نے کہا سلمان خان یہ ہتک عزت کا مقدمہ آپ کی مایوسی کا ثبوت ہے۔ میں فلموں کے ریویوز اپنے فالوورز کے لیے کرتا ہوں آپ کو مجھے فلم ریویوز کرنے سے روکنے کے بجائے بہتر فلمیں بنانی چاہئیں میں سچائی کے لیے لڑتا رہوں گا۔ کیس کے لیے شکریہ-

    بالی ووڈ میں بطور ہیرو سلمان خان کا کرئیر ختم ہو چکا ہے مشہور فلمی تجزیہ نگاروں…

    واضح رہے کہ دبنگ خان کی عیدالفطر کے موقع پر او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز کی گئی فلم ’’رادھے‘‘ کو شائقین نے زیادہ پسند نہیں کیا۔ فلمی تجزیہ نگاروں کے ردعمل کو دیکھا جائے تو انہوں نے سلمان بھائی کی اس فلم کو مایوس کن قرار دیا ہے-

    کورونا وبا کے باعث بھارتی سینما بند ہیں۔ اس صورتحال میں جہاں بھارت کے بڑے اسٹارز نے اپنی فلموں کی ریلیز روک دی ہے۔ وہیں دبنگ خان نے اپنی فلم ’’رادھے‘‘ کو ریلیز کرنے کے لیے بہت بڑا رسک لیا اور اسے او ٹی ٹی اور مختلف ڈیجیٹل پلیٹ فارمز زی فائیو اور زی پلیکس پر ریلیز کیا جس کی وجہ سے فلم کی آمدنی کے اعدادوشمار تو نہیں بتائے جاسکے تاہم لوگوں نے فلم کو آن لائن کافی برے ریویوز دئیے ہیں جب کہ آئی ایم ڈی بی پر بھی فلم کو 10 میں سے صرف 1.9 ریٹنگ ملی ہے۔

  • ’ارطغرل ‘کے قریبی دوست ’بامسی بے‘ کی موت سے پاکستانی عوام غمزدہ

    ’ارطغرل ‘کے قریبی دوست ’بامسی بے‘ کی موت سے پاکستانی عوام غمزدہ

    مسلمانوں کی اسلامی فتوحات پر مبنی تپتک سیریز ’ارطغرل غازی‘ اور ’کورلش عثمان‘ میں ارطغرل کے قریبی دوست ’بامسی بے‘ کا کرداربھی اپنے اختتام کو پہنچ گیا ہے-

    باغی ٹی وی : 7 اکتوبر کو ترکی کے وقت کے مطابق رات 8 بجے اور پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بجے سے کورلش عثمان کے سیزن 2 کا آغاز ہوا تھا ’ارطغرل غازی‘ کے کرداروں میں سے صرف بامسی بے اور عبدالرحمٰن بے کورلش عثمان کے سیزن 1 میں نظر آئے تھے جو بعد میں سیزن 2 کا بھی حصہ بنے۔

    تاہم اب کورلش عثمان کے سیزن 2 کی گزشتہ رات نشر ہونے والی 60 ویں قسط میں ’بامسی بے‘ کا کردار اپنے اختتام کو پہنچ گیا ،مداح اب ’بامسی بے‘ کو آج کے بعد سیریز میں نہیں دیکھ سکیں گے ۔

    ڈرامے میں ‘بامسی بے‘ کی موت نے دنیا بھر میں موجود مداحوں کو غمزدہ کر دیا ہے یہاں تک کہ پاکستان میں ’بامسی بے‘ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈز میں ہے۔


    https://twitter.com/im__SAdii/status/1397655115901849604?s=20


    خیال رہے کہ کورلش عثمان کی شوٹنگ کورونا وائرس کی وبا کے دوران بھی تمام تر احتیاطی تدابیر کے ساتھ جاری رہی اور محمد بوزداغ کا کہنا تھا کہ کورلش عثمان مزید 5 سے 6 سال تک جاری رہے گا اور یقیناً اپنے عہد کے مقبول ترین ڈراموں میں سے ایک ہوگا۔

    واضح رہے کہ دنیا کے متعدد ممالک میں نشر ہونے کے بعد اب یہ پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی ) یکم رمضان سے پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر نشر کیا جارہا ہے جس کو پاکستانی عوام کی جانب سے بے حس پسند کیا گیا نہ صرف ڈرامے بلکہ کرداروں نے بھی پاکستان میں مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کئے-

    ایک عہد تھا جو تمام ہوا ،ارطغرل غازی کی موت ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

    ارطغرل غازی کی موت میری زندگی کا مشکل ترین سین تھا بامسی بے

  • متحدہ عرب امارات کا سنجے دت کے لئے اہم اعزاز

    متحدہ عرب امارات کا سنجے دت کے لئے اہم اعزاز

    بالی ووڈ اداکار سنجے دت کو متحدہ عرب امارات کی حکومت نے اہم اعزاز سے نواز دیا-

    باغی ٹی وی : اداکار سنجے دت کو متحدہ عرب امارات کی حکومت نے گولڈن ویزہ کے ایوارڈ سے نوازا جس کا اعلان اداکار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر ہر کرتے ہوئے یو اے ای حکومت کا شکریہ ادا کیا-


    سنجے دت نے لکھا کہ یو اے ای حکومت کی جانب سے گولڈن ویزا حاصل کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے اور اس موقع پر میرے ساتھ ’جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریزیڈنسی اینڈ فارن افیئرز دبئی‘ کے ڈائریکٹر جنرل اور یو اے ای حکومت کا شکریہ ادا کرتا ہوں جب کہ میں فلائے دبئی کے سی او او حماد عبیداللہ کی حمایت کا بھی مشکور ہوں۔

    واضح رہے متحدہ عرب امارات نے کاروباری افراد اور انویسٹرز کے لیے طویل مدتی ویزا سکیم کے تحت گولڈن ویزا کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے تحت ان کے پاس 10 سال کا رہائشی پرمٹ ہوگا –

    سلمان خان اور سنجے دت کی دبئی کے ولی عہد کو مبارکباد

  • لالی ووڈ اداکارہ رانی کو دنیا سے رخصت ہوئے 28 برس ہو گئے

    لالی ووڈ اداکارہ رانی کو دنیا سے رخصت ہوئے 28 برس ہو گئے

    لالی ووڈ اداکارہ رانی کو دنیا سے رخصت ہوئے 28 برس ہو گئے-

    باغی ٹی وی : اداکارہ رانی 8 دسمبر 1946ء کو ملک محمد شفیع اور اقبال بیگم کے گھر لاہور میں پیداہوئیں رانی کا اصل نام ناصرہ تھا،ہدایتکار انور کمال پاشانے ناصرہ کو ’رانی‘ کے نام سے 1962ء میں اپنی فلم ’محبوب‘ میں متعارف کرایا۔

    اداکارہ رانی کو بھی پہلے پہل ناکامی کا منہ کئی بار دیکھنا پڑا یکے بعد دیگرے ان کی 10 فلمیں بری طرح ناکام ہوئیں مگروحید مراد ان کے لیے خوش قسمت ثابت ہوئے اور 1967ء میں ہدایتکار حسن طارق کی فلم ’دیور بھابی‘ کی کامیابی کے بعد رانی کی قسمت کا ستارہ چمک اٹھا۔

    اس فلم کا گیت ’اے رات بتا کیا ان سے کہے‘ بہت مقبول ہوا۔ اس سے اگلے سال ہی ان کی ایک اور سپر ہٹ فلم ’بہن بھائی‘ ریلیز ہوئی جو سپرہٹ ثابت ہوئی، اس کے گیت جیسے ’ہیلو ہیلو مسٹر عبد الغنی‘ نے تو مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے تھے۔

    تاہم رانی کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچانے والی فلم ’انجمن‘ تھی جو 1970ءمیں ریلیز ہوئی اس فلم کے تمام گیت انتہائی معروف ہوئے بعد ازاں ان کی فلم ’تہذیب‘ ریلیز ہوئی اور ان کی زندگی کی سب سے ہٹ فلم ’امراؤ جان‘ ادا تھی اس فلم کے گیتوں نے بھی تہلکہ مچایا-

    اس کے بعد رانی نے یکے بعد دیگرے کئی سُپرہٹ فلمیں کیں جن میں ’ایک گناہ اور سہی‘، ’بہارو پھول برساؤ‘، ’ناگ منی‘ اور ’ثریا بھوپالی‘ وغیرہ قابل ذکر ہیں۔

    اردو کے ساتھ ساتھ رانی نے پنجابی فلموں میں بھی نمایاں کامیابی حاصل کی۔ جن میں ’چن مکھناں‘ سب سے نمایاں تھی، جس کا گیت ’چن میرے مکھناں‘ آج تک مقبول ہے۔

    رانی نے پاکستانی فلم انڈسٹر ی پر طویل عرصہ تک تنہا راج کیا، انھوں نے وحیدمراد ، محمد علی، شاہد، ندیم، رنگیلا، منور ظریف سمیت کئی اداکاروں کے ساتھ بطور ہیروئن کام کیا-

    اداکارہ رانی نے تین شادیاں کیں انہوں نے پہلی شادی نوجوان ڈائریکٹر حسن طارق سے کی جس سے ان کی ایک بیٹی رابعہ ہے تاہم بعد ازاں کچھ وجوہات کی بنا پر ان کی طلاق ہو گئی دوسری شادی انہوں نے فلم پروڈیوسر میاں جاوید قمر سے کی انہوں نے رانی کو کینسر تشخیص ہونے کے بعد طلاق دے دی-

    جس کے بعد اداکارہ لند ن علاج کے لئے گئیں وہاں دوران علاج ان کی ملاقات مشہور کرکٹر سرفراز نواز سے ہوئی اور انہوں نے شادی کر لی لیکن ان کا بھی رشتہ زیادہ دیر نہیں چل سکا اور دونوں میں علیحدگی ہو گئی-

    لیکن ازدواجی زندگی کے سکون سے محروم رہیں جس کا انہیں ہمیشہ افسوس رہا رانی کو کینسر جیسا جان لیوا مرض لاحق تھا،جس کے باعث وہ27 مئی 1993 کو 46 برس کی عمر میں کراچی میں انتقال کر گئیں۔