Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • پی ٹی آئی کی گورنمنٹ سے اسلام و پاکستان کا ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے، ساجد میر

    پی ٹی آئی کی گورنمنٹ سے اسلام و پاکستان کا ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے، ساجد میر

    مرکزی جمعیت الحدیث کے صدر اور سینیٹر ساجد میر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی سے قوم نے جوامیدیں وابستہ کی تھیں انہیں مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملا، پی ٹی آئی کی گورنمنٹ سے اسلام و پاکستان کا ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے-

    باغی ٹی وی : مرکزی جمعیت الحدیث کے صدر اور سینیٹر ساجد میر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں پی ٹی آئی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا-


    انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ قبلہ اول بیت المقدس کی حفاظت ہمارا ذاتی مسئلہ نہیں بلکہ ہمارا ایمانی مسئلہ ہے اسکی حفاظت ہمیں اپنی جان سے زیادہ پیاری ہے اسرائیل نے فلسطین میں انسانوں کے ساتھ ساتھ سکول،کالج ،ہسپتال اور واحد یونیورسٹی کو بھی تباہ کردیا ہے اس سلسلہ میں اقوام عالم کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے.


    انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سے قوم نے جوامیدیں وابستہ کی تھیں انہیں مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملا ان کے دور حکومت میں اسلام وپاکستان کا ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے-

    سینیٹر ساجد میر نے کہا کہ مہنگائی بے روزگاری’بدامنی اور کرپشن میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے وزیراعظم نے تقریروں کے سوا کچھ نہیں کیا۔


    سینیٹر ساجد میر نے مزید کہا کہ حکومت کے معاشی اعداد و شمار الفاظ کی ہیرا پھیری اور مفروضوں پر مبنی ہے معاشی بد حالی اس قدر ہے کہ لوگوں کے کے گھروں کے چولہے بجھ چکے ہیں اور وہ خودکشیوں پر مجبور ہیں معیشت کو بہتر بنانے کے دعوے داروں نے ملک کو قرضوں کی دلدل میں دھکیل دیا ہے-

  • سورج 27 مئی کو خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا     عرب میڈیا

    سورج 27 مئی کو خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا عرب میڈیا

    جدہ: سورج 27 مئی کو خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا اور اس وقت ہی قبلہ رخ کا صحیح تعین کا جاسکے گا۔

    باغی ٹی وی : عرب میڈیا کے مطابق 27 مئی جمعرات کو مکہ مکرمہ کے ٹائم کے مطابق سورج دوپہر 12 بج کر 18 منٹ پر سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا جس سے دنیا بھر میں قبلہ رخ کا صحیح تعین کیا جاسکے گا جب کہ اس وقت بیت اللہ کا سایہ بھی نہیں ہوگا۔

    سعودی ادارہ فلکیات کے مطابق سورج خانہ کعبہ کے اوپر تقریباً 90 ڈگری کے زاویہ پر ہوگا جب کہ یہ سال 2021 کا پہلا واقعہ ہے۔

    جدہ فلکیاتی سوسائٹی کے سربراہ ماجد ابو زہرا نے کہا کہ لوگ لکڑی کی چھڑی کو زمین میں عمودی طور پر رکھ کر کعبہ کی صحیح سمت کا تعین کر سکتے ہیں۔ قبلہ کی سمت چھڑی کے سائے کے عین مطابق ہوگی۔

    ماہرین فلکیات کے مطابق زمین کے محور کے جھکاؤ کی وجہ سے ، سورج آسمانی خط استوا کے شمال اور جنوب میں 23.5 ڈگری پر سفر کرتا ہے۔ خطوط کے دوران خط استوا پر پڑا مقامات پر سورج براہ راست اوپر گرتا ہے۔

    سال 2021 کا پہلا چاند گرہن 26 مئی کو لگے گا ،گرہن کیا ہوتا ہے اس کی کتنی اقسام…

  • وزیراعظم  کے وژن اور سیاحت کے فروغ کیلئے پی آئی اے کا شمالی علاقہ جات کا آپریشن مزید وسیع

    وزیراعظم کے وژن اور سیاحت کے فروغ کیلئے پی آئی اے کا شمالی علاقہ جات کا آپریشن مزید وسیع

    وزیراعظم پاکستان کے وژن اور سیاحت کے فروغ کیلئے پی آئی اے کا شمالی علاقہ جات کا آپریشن مزید وسیع

    باغی ٹی وی : ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ سکردو اور گلگت ائیرپورٹ پر 8، 8 پروازیں آپریٹ ہوئیں سکردو پر پروازیں بیک وقت کراچی، لاہور اور اسلام آباد سے آپریٹ ہوئیں-


    گلگت پر 3 پروازیں اسلام آباد سے اور ایک پرواز لاہور سے پہنچی پی آئی اے نے تمام مسافروں سے حکومتی وضع کردہ ہدایات پر مکمل عمل درآمد کروایا-


    ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ شمالی علاقہ جات پر پروازوں کی تعداد بڑھانے کا مقصد علاقے کی ترقی، بہتر سفری سہولیات کی فراہمی اور سیاحت کا فروغ ہے-

    ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ کراچی اور لاہور سے شمالی علاقہ جات کی پروازوں کی مانگ بہت حوصلہ افزا ہے چند ساعتوں میں شدید گرمی سے انتہائی خوشگوار موسم اور پر لطف نظاروں تک آسان رسائی لوگوں کے جوش و خروش کا باعث بن رہی ہے-


    ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ اقتصادی طور پر پسماندہ علاقہ ہونے کے باعث پی آئی اے نے اپنے کرائے انتہائی مناسب رکھے ہیں-

    پی آئی اے کو لگا ایک اور بڑا دھچکا

    قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان، پی آئی اے کا سابق اعلیٰ افسر گرفتار

    قومی ایئرلائن کا اہم ذمہ دار افسر گرفتار

    نجی ائیرلائن ایئر بلیو کی فلائٹ میں جوڑے کی سرعام شرمناک حرکتیں ،جہاز کے عملے کا کیا کردار رہا…

  • نجی ائیرلائن ایئر بلیو کی فلائٹ میں جوڑے کی سرعام شرمناک حرکتیں ،جہاز کے عملے کا کیا کردار رہا ؟حیران کن انکشاف

    نجی ائیرلائن ایئر بلیو کی فلائٹ میں جوڑے کی سرعام شرمناک حرکتیں ،جہاز کے عملے کا کیا کردار رہا ؟حیران کن انکشاف

    اسلام آباد: نجی ایئر لائن ” ایئر بلیو“ کی فلائٹ کے دوران نوجوان جوڑے نے سرعام بوس و کنار شروع کر دیا جسے جہازکا عملہ روکنے میں ناکام رہا ۔

    باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹس کے مطابق جوڑے کی جانب سے بوس و کنار کا واقعہ کراچی سے اسلا م آباد آنے والی فلائٹ ” پی اے 200“ میں 20 مئی کو پیش آیا جس کی تفصیلات اب سامنے آ گئی ہیں ۔

    جہاز میں موجود مسافروں کے مطابق یہ جوڑا چوتھی لائن میں پہلے نمبر پر بیٹھا ہوا تھا جس نے دوران سفر بوس و کنار شروع کر دیا ، ساتھی مسافروں نے اس کی عملے سے شکایت کی جس پر ایئر ہوسٹس نے دونوں کو اس کام سے باز رہنے کی درخواست کی لیکن جوڑے نے ایئر ہوسٹس کی درخواست پر عمل نہیں کیا-

    عینی شاہدین کے بیان کے مطابق ایئر ہوسٹس کو جب کچھ سمجھ نہ آیا کہ وہ انہیں کس طرح روکے تو اس نے جوڑے کو کمبل لا کر دے دیئے تاکہ وہ اپنے اس عمل کو سر عام کرنے کی بجائے کمبل کے اندر رہتے ہوئے کرتے رہیں ۔

    مسافروں کا کہناتھا کہ جب جوڑے کو شرمناک حرکات بند کرنے کا کہا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ ” آپ ہمیں کچھ بھی بتانے والے کون ہوتے ہیں ۔“

    ایڈووکیٹ بلال فاروق علوی بھی اسی جہاز میں سفر کر رہے تھے اور انہوں نے سول ایوی ایشن کو اپنی شکایت درج کروا ئی جس میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایئر لائن کے عملے کی جانب سے جوڑے کو روکنے کیلئے کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا گیا ۔

    سول ایوی ایشن کی جانب سے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئیں ہیں –

    پی آئی اے کو لگا ایک اور بڑا دھچکا

  • فلسطین کے حامیوں کا احتجاج، ون اسٹار ریویوز پر فیس بک کا ردعمل

    فلسطین کے حامیوں کا احتجاج، ون اسٹار ریویوز پر فیس بک کا ردعمل

    اسرائیل کی جانب سے غزہ پر جارحیت کے بعد گزشتہ ہفتے سے فیس بک کے خلاف سوشل میڈیا سائٹس پر ایک مہم چلائی جارہی ہے۔

    باغی ٹی وی : لوگوں کی جانب سے ماضی میں کسی کمپنی کی پالیسی پر اعتراض کی صورت میں ایپ ریٹنگز کو ہتھیار کے طور پر استعمال کیا گیا ہے مگر فیس بک کو جس مہم کا سامنا ہے اس کے نتیجے میں کمپنی کی ساکھ کو بھی نمایاں دھچکا لگا ہے اس مہم کی وجہ فیس بک پر فلسطینیوں کی آواز دبانا قرار دی گئی ہے۔

    ہوا کچھ یوں کہ فیسبک کی دوغلی پالیسی کے باعث مسلمانوں خاص کر پاکستانیوں نے احتجاج کے طور پر5 سٹار سے 1 سٹار اور کمنٹ میں اپنے جذبات کا اظہار، فیسبک و فیسبک لائٹ کی مقبولیت میں زبردست گراوٹ کا باعث بنا-

    اسرائیلی جارحیت کے پیش نظر مسلمانوں کی طرف سے فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجتی کرنے کے جرم میں فیسبک انتظامیہ نے ہزاروں اکاؤنٹ ختم کئے جس پر مسلمانوں خاص کر پاکستانیوں نے شدید احتجاج کیا اور گوگل پلے سٹور پر جاکر فیسبک ایپلی کیشن کو 5 سٹار کی جگہ 1 سٹار کر دیا اور ساتھ ہی کمنٹ میں اپنے جذبات کا اظہار بھی کیا کم ہوکر 2.3 جبکہ گوگل پلے اسٹور میں 5 سے کم ہوکر 2.4 تک گرچکی ہے جبکہ ان صارفین کی جانب سے فری فلسطین یا غزہ انڈر اٹیک کے ہیش ٹیگ کے بھی استعمال کیے گئے۔

    دوسری جانب فیس بک کے اندر اس مہم کو بہت سنجیدہ لیا گیا اور اسے SEV1 کا درجہ دیا گیا جو severity 1 کا نک نیم ہے اس اصطلاح کا استعمال کمپنی کے اندر اس وقت کیا جاتا ہے جب ویب سائٹ کو کسی بڑے مسئلے کا سامنا ہو۔

    این بی سی نیوز کے مطابق SEV1 فیس بک کے لیے دوسرا اہم ترین ترجیحی مسئلہ ہے جس سے آگے SEV0 ہے، اس اصطلاح کو ویب سائٹ ڈاؤن ہونے پر استعمال کیا جاتا ہے۔

    فیس بک کے انٹرنل میسج بورڈ کے ایک سنیئر سافٹ ویئر انجنیئر نے بتایا اسرائیل اور فلسطین کے درمیان حالیہ تنازع سے فیس بک پر صارفین کا اعتماد نمایاں حد تک کم ہوا ہے، ہمارے صارفین صورتحال کو سنبھالنے کے ہمارے طریقے پر اپ سیٹ ہیں۔

    انجنیئر نے کہا صارفین کو لگتا ہے کہ ان کی پوسٹس کو سنسر کیا جارہا ہے، ان کی ریچ محدود کی جارہی ہے اور آواز خاموش کی جارہی ہے اس کے نتیجے میں صارفین نے احتجاجاً 1 اسٹار ریویوز دینا شروع کردیئے۔

    کمپنی کے اندر جاری بحث کے لیک اسکرین شاٹس کے مطابق فیس بک کی جانب سے ایپل سے کہا گیا کہ وہ ایپ اسٹور سے منفی ریویوز کو ڈیلیٹ کردے، مگر ایپل نے ماننے سے انکار کردیا گوگل نے اس درخواست پر کیا ردعمل دیا، وہ واضح نہیں۔

    فیس بک کے ترجمان نے اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں کہا ہماری پالیسیاں صارفین کے تحفظ کے ساتھ ہر ایک کو آواز بلند کرنے کے لیے ڈیزائن کی گئی ہیں، ہم ان پالیسیوں کا اطلاق مساوی انداز سے کرتے ہیں، یہ دیکھے بغیر کہ صارف کیا پوسٹ کررہا ہے یا اس کا ذاتی خیال کیا ہے۔

    ترجمان نے کہا اس کے لیے ہماری ایک ٹیم مختص ہے، جس میں عربی اور عبرانی بولنے والے بھی شامل ہیں، جو باریک بینی سے صورتحال کو مانیٹر کرسکیں اور مضر مواد کو ہٹا سکے۔

    تاہم گوگل اور ایپل نے اس معاملے پر فی الحال کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

    صارفین کا احتجاج،فیسبک کی گراوت

  • موبائل آپریٹر ویلیو ایڈڈ خدمات کو فعال کرنے سے پہلے صارفین کی رضامندی حاصل کریں    پی ٹی اے

    موبائل آپریٹر ویلیو ایڈڈ خدمات کو فعال کرنے سے پہلے صارفین کی رضامندی حاصل کریں پی ٹی اے

    پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے ) کا کہنا ہے کہ موبائل آپریٹر ویلیو ایڈڈ خدمات کو فعال کرنے سے پہلے صارفین کی رضامندی حاصل کریں –

    باغی ٹی وی : پی ٹی اے نے سیلولر موبائل آپریٹرز (سی ایم اوز) کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے صارفین کو ویلیو ایڈڈ خدمات (وی اے ایس) فعال کرنے کے لیے لازمی توثیقی پیغامات بھیجیں تاکہ خدمات کے لیے ان کی رضامندی حاصل کی جاسکے۔

    پی ٹی اے کے بیان میں آپریٹرز کو مزید ہدایت کی گئی ہے کہ وہ یہ حکم جاری کرنے کے متعلق تین ہفتے میں رپورٹ جمع کرائیں۔


    بیان میں کہا گیا کہ پی ٹی اے کو صارفین کی شکایات موصول ہوئی تھیں کہ بعض اوقات موبائل آپریٹرز، صارفین کی پیشگی رضامندی کے بغیر تھرڈ پارٹی مواد/گیمز سمیت دیگر ویلیو ایڈڈ خدمات فعال کر دیتے ہیں۔

    پی ٹی اے نے ان شکایات کا سنجیدگی سے نوٹس لیا کیونکہ صارفین کی رضامندی کے بغیر کسی ویلیو ایڈڈ خدمات کو فعال کرنا ‘ٹیلی کام کنزیومر پروٹیکشن ریگولیشنز، 2009’ کی شق 9 (3) (vii) کی خلاف ورزی ہے۔

    اتھارٹی کا کہنا تھا کہ توقع ہے کہ اس اقدام سے موبائل صارفین کو بڑی آسانی ہوگی۔

    بیان میں مزید کہا گیا کہ پی ٹی اے، پاکستان میں ٹیلی کمیونیکیشن خدمات کے صارفین کے مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔

  • بھارتی گلوکارہ الکا یاگنک عمران عباس کی آواز کی گرویدہ ہو گئیں

    بھارتی گلوکارہ الکا یاگنک عمران عباس کی آواز کی گرویدہ ہو گئیں

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے عالمی شہرت یافتہ اداکار عمران عباس کی آواز کی بالی ووڈ کی پلے بیک سنگر الکا یاگنک کی بھی مداح ہو گئیں-

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر عمران عباس نے اپنی ایک ویڈیو شئیر کی جس میں پاکستان کے خوبصورت شمالی علاقے سوات کا سفر کر رہے ہیں اور ڈرائیونگ کے دوران بالی ووڈ کا ماضی کا مقبول ترین گانا گنگنا رہے ہیں-

    ویڈیو میں عمران عباس کو 2003 میں ریلیز کی گئی بھارتی فلم چوری چوری کے گانے ’تو میرے سامنے‘ گاتے بھی سنا جاسکتا ہے۔

    عمران عباس نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے 90 کی دہائی کے گانوں سے اپنی محبت کا بتایا اور کہا کہ الکا یاگنک اور ادت نارائن کے گیتوں سے میری محبت کی کوئی انتہا نہیں۔

    عمران عباس کی ڈرائیونگ کرتے گلوکاری کی تعریف کرتے ہوئے بھارتی معروف گلوکارہ الکا یاگنگ نے کہا کہ بہت اچھا گاتے ہیں اور ڈرائیونگ بھی اس سے اچھی کرتے ہیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی عمران عباس کی ’کورلش عثمان‘ کی اداکارہ اچیلیا کے ہمراہ بالی ووڈ کا گانا ’سمے نے یہ کیا کیا‘ گاتے ویڈیو وائرل ہوگئی تھی جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا گیا تھا –

  • میری 6 گیندیں کھیل لیں توموٹر سائیکل آپ کی ، شعیب اختر کا فہد مصطفی کو چیلنج

    میری 6 گیندیں کھیل لیں توموٹر سائیکل آپ کی ، شعیب اختر کا فہد مصطفی کو چیلنج

    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے اداکار فہد مصطفی کو اُن کا ایک اوور کھیلنے پر موٹر سائیکل کی آفر کردی۔

    باغی ٹی وی :سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر فہد مصطفیٰ نے نیٹ پریکٹس کرتے ہوئے اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ان کی کرکٹ کھیلنے کی صلاحیتیں دیکھ کر مداح خوشگوار حیرت میں مبتلا ہوئے تو وہیں معروف کرکٹرز بھی اس پر اپنا ردعمل دیے بغیر نہ رہ سکے۔

    قومی کرکٹر سرفراز نے ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھئی واہ واہ بھائی فہد مصطفیٰ پی ایس ایل 6 میں کھیلنے کے لئے آپ بھی ہمارے ساتھ ابوظہبی آ جائیں-

    جبکہ شعیب اختر نے سرفراز کے کمنٹس پر فہد مصطفیٰ کی ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ فہد آپ نے تو غلط پیشہ اختیار کر رکھا ہے آئیں اور کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کریں لیکن پہلے نیٹ میں ہی میرا سامنا کرلیں۔


    شعیب اختر نے سوال بھی کیا کہ فہد کیا آپ اس کے لیے تیار ہیں؟

    شعیب اختر کے اس پیغام پر فہد مصطفیٰ نے جواب دیا کہ وہ ایسا نہ کریں کیونکہ اس سے ان کی کچھ دن کی نیند اُڑ جائے گی۔


    شعیب اختر بھی فہد مصطفیٰ کے اس خوف کو انجوائے کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ نے میری 6 گیندیں کھیل لی تو موٹر سائیکل آپ کو دوں گا۔

    علی ظفر کا فہد مصطفیٰ کو لاہورمیں کرکٹ کھیلنے کا چیلنج

  • موٹر وے پر ٹک ٹاک یڈیو بنانے پر بھاری جرمانہ عائد

    موٹر وے پر ٹک ٹاک یڈیو بنانے پر بھاری جرمانہ عائد

    ملتان : موٹر وے پر کار سوار کو خطرناک انداز سے ڈرائیونگ کرتے ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے پر بھاری جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ ملتان موٹروے ایم 3 پر کار سوار ساتھیوں کے ساتھ خطرناک انداز سے ڈرائیونگ کر رہا تھا اور اپنے ساتھیوں سمیت ٹک ٹاک ویڈیوز بنا رہا تھا۔

    ترجمان کے مطابق ٹک ٹاکر پر لاپرواہ ڈرائیونگ، لائسنس نہ ہونے، لین کی خلاف ورزی اور ٹریفک میں خلل پرجرمانہ عائد کیا گیا ہے-

  • علی ظفر کا فہد مصطفیٰ کو لاہورمیں کرکٹ کھیلنے کا چیلنج

    علی ظفر کا فہد مصطفیٰ کو لاہورمیں کرکٹ کھیلنے کا چیلنج

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار و اداکار علی ظفر نے پروڈیوسر ، اداکار اور میزبان فہد مصطفیٰ کو لاہور آکر اُن کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کا چیلنج دے دیا-

    باغی ٹی وی : سوشل میڈیاویب سائٹ ٹوئٹر پر فہد مصطفیٰ نے نیٹ پریکٹس کرتے ہوئے اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ان کی کرکٹ کھیلنے کی صلاحیتیں دیکھ کر جہاں مداح حیران ہوئے تو وہیں معروف معروف کرکٹرز اور شوبز شخصیات بھی اس پر اپنا ردعمل دیے بغیر نہ رہ سکے۔


    اس ضمن میں گلوکار علی ظفر نے بھی کرکٹ کھیلتے اپنی ایک ویڈیو شیئر کی اور فہد مصطفیٰ کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ سر آپ لاہور آئیں تو بتائیں-


    علی ظفر نے مزید لکھا کہ ایک کراچی بمقابلہ لاہور تو بنتا ہے۔


    جس پر فہد مصطفیٰ نے کہا کہ یہ دعوت نامہ کم اور کوئی چیلنج زیادہ لگ رہا ہے۔


    ساتھ ہی فہد مصطفی نے اپنے اس میچ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور سابق کپتان سرفراز احمد کو امپائر نامزد کیا۔


    علی ظفر نے نامزد امپائرز سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ ’اور کیا چاہئے۔


    دوسری جانب صحافی اقرار لحسن نے بھی اس گفتگو میں حصہ لیتے ہوئے کہا کیا خیال ہے فہد بھائی ہو جائے