Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • اشنا شاہ اور عمران عباس نے شادی کر لی ؟

    اشنا شاہ اور عمران عباس نے شادی کر لی ؟

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار عمران عباس اور اشنا شاہ نے اپنی شادی کی خبروں پر دلچسپ ردعمل دیا ہے-

    باغی ٹی وی : حال ہی میں اداکارہ اُشنا شاہ نے یوٹیوب کی ایک ویڈیو کا اسکرین شاٹ اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شئیر کیا جس میں عمران عباس اور اُشنا شاہ کی ایک فوٹوشاپ تصویر کے ساتھ کہنا تھا کہ اُشنا شاہ اور عمران عباس نے شادی کرلی ہے۔

    اُشنا شاہ نے اسکرین شاٹ پر عمران عباس کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ مبارک ہو آپ کو بہت بہت۔

    اُشنا شاہ کی اسٹوری کے جواب میں عمران عباس نے لکھا کہ اور اُشنا ہم شادی کی اتنی جلدی میں تھے کہ ایک دوسرے کو بتانا ہی بھول گئے۔

    ساتھ ہی انہوں نے یوٹیوبرز کو بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ یوٹیوبرز کم از کم فوٹوشاپ ہی ٹھیک سے کر لیتے۔

    واضح رہے کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں ہوا ہے اس سے قبل بھی عمران عباس نے علیزے شاہ کے ساتھ شادی کی افواہوں پر بھی اسی طرح ردعمل دیا تھا-

    عمران عباس نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی تھی جس میں انہوں نے چند اسکرین شاٹس شیئر کیے تھے جو کہ ان کی شادی کے حوالے سے چند یوٹیوب ویڈیوز کے تھے۔

    عمران عباس نے ان اسکرین شاٹس کے ساتھ لکھا تھا کہ اس ہفتے یوٹیوب پر چلنے والی بے بنیاد افواہیں ساتھ ہی انہوں نے غصے والا ایموجی استعمال کیا تھا-

  • سال 2021 کا پہلا چاند گرہن 26 مئی کو لگے گا ،گرہن کیا ہوتا ہے اس کی کتنی اقسام ہیں؟

    سال 2021 کا پہلا چاند گرہن 26 مئی کو لگے گا ،گرہن کیا ہوتا ہے اس کی کتنی اقسام ہیں؟

    سال کا پہلا قمری گرہن کل یعنی 26 مئی بروز بدھ کو لگے گا-

    باغی ٹی وی : ماہرین کے مطابق اس چاند گرہن کا آغاز پاکستانی ٹائم کے مطابق بوقت دوپہر 01:43:39 بجے ہوگا -جزوی گرہن کا آغاز 02:45 منٹ پر اور مکمل قمری گرہن کا آغاز سہ پہر 04:11 منٹس سے لے کر 4:26 منٹس تک ہو گا جبکہ گرہن کا اختتام 06:50 منٹس تک ہو گا گرہن کاکل دورانیہ 5 گھنٹے اور 5 منٹ کے قریب ہو گا-

    کوریا امریکہ فلپائن آسٹریلیا ، سنگاپور ،چین ،میکسیکو، تائیوان، پیرو، چلی ،انڈونیشیا، ہانگ کانگ، گوئٹے مال اور جاپان کے اکثر علاقوں میں مکمل یعنی Full Super Moon کا نظارہ کیا جا سکے گا0

    جبکہ کینیڈا ، برازیل ، کولمبیا، ویزویلا کیوبا ارجنٹائن ، ویت نام تھائی لینڈ ، برما اور بنگلہ دیش کے کچھ حصوں میں جزوی گرہن کا نظارہ کیا جا سکے گا جبکہ پاکستان اور دیگر ممالک میں گرہن نظر نہیں آئے گا کیونکہ اس چاند گرہن کے موقع پر پاکستان میں دن کا وقت ہوگا جبکہ پاکستان میں چاند بھی شام سات بجے کے بعد ہی طلوع ہوگا۔

    انڈیا کے کچھ مشرقی ساحلی علاقوں میں گرہن کا جزوی اختتامی حصہ دیکھا جا سکتا ہے –

    واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نت سال کے شروع میں بتایا تھا کہ سال 2021 میں 2 سورج اور 2 چاند گرہن ہوں گے، تاہم پاکستان میں اس سال کے چاند اور سورج گرہن دکھائی نہیں دیں گے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ اس سال کا پہلا چاند گرہن 26 مئی کو ہوگا جو مکمل چاند گرہن ہوگا دوسرا چاند گرہن19 نومبر کو ہوگا، جو جنوبی اور مشرقی امریکا ، آسٹریلیا اور یورپ کے مختلف علاقوں میں دیکھا جاسکے گا۔

    سائنسدانوں نے کرہ ارض کے قریب نئی ’سپر ارتھ‘ دریافت کر لی

    جبکہ محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ سال کا پہلا سورج گرہن 10 جون کو ہوگا، یہ جزوی سورج گرہن ہوگاجو ایشیا، افریقہ،یورپ،افریقہ اور مغربی امریکا میں دیکھا جاسکے گا سال کا دوسرا اور آخری سورج گرہن4 دسمبر کو ہوگا جو مکمل سورج گرہن ہوگا، جسے امریکا، جنوبی امریکا، پیسیفک، اور انٹارکٹکا میں دیکھا جاسکے گا۔

    گرہن کیا ہوتا ہے اور اس کی کتنی اقسام ہیں؟

    برطانوی خبررساں ادارے میں شائع رپورٹ کے مطابق گرہن ایک شاندار دلکش فلکیاتی عمل ہے یہی وجہ ہے کہ گرہن کا مشاہدہ کرنے والوں کے لیے سیاحت کی ایک الگ برانچ قائم ہو چکی ہے۔

    اہم گرہن کی متعدد اقسام میں سے یہ ایک ہے۔

    حال ہی میں شائع ہونے والی کتاب ’السٹریٹڈ آسٹرونومی‘ کے مصنف یوان کارلوس بیامن جو اٹانومس یونیورسٹی آف چلی کے سائنس کمیونیکیشن سینٹر میں بطور ایسٹروفزسٹ کام کرتے ہیں لکھتے ہیں کہ ’عمومی طور گرہن کی دو اقسام ہیں جن میں چاند اور سورج کے گرہن شامل ہیں۔

    تاہم اس کے بعد وہ لکھتے ہیں کہ تکنیکی اعتبار سے دیکھیں تو ایک تیسری قسم بھی ہیں، جس میں دو ستارے شامل ہوتے ہیں۔

    خلاء میں بنایا جانے والا دنیا کا پہلا ہوٹل

    سورج گرہن
    چاند کی زمین کے گرد گردش کے دوران ایسے مواقع آتے ہیں جب یہ سورج اور ہمارے سیارے کے درمیان آ جائے تو یہ سورج کی روشنی کو زمین تک پہنچنے سے روک دیتا ہے اور یوں سورج کو گرہن لگ جاتا ہے دوسرے لفظوں میں چاند زمین کی سطح پر اپنا عکس ڈال دیتا ہے۔

    سورج گرہن کی مزید تین اقسام ہیں-

    مکمل سورج گرہن
    مکمل سورج گرہن کا عمل اس وقت ہوتا ہے جب چاند سورج اور زمین کے درمیان ایسے رکاوٹ بنتا ہے کہ وہ مکمل طور پر سورج کی روشنی کو روک دیتا ہے۔

    فوٹو بشکریہ ناسا
    کچھ سیکنڈوں کے لیے (یا متعدد مرتبہ چند منٹ کے لیے) مکمل طور پر اندھیرا ہو جاتا ہے اور ایسا لگتا ہے کہ جیسے رات کا وقت ہو۔

    ناسا کے مطابق: ’مکمل سورج گرہن زمین پر صرف ایک آسمانی یا خلائی اتفاق کے باعث ممکن ہوتے ہیں۔‘ یعنی سورج چاند سے چار سو گنا بڑا ہے لیکن یہ اس سے 400 گنا دور بھی ہے۔

    ناسا کا مزید کہنا تھا کہ ’اس جیومیٹری کے باعث جب چاند عین سورج اور زمین کے درمیان موجود ہوتا ہے تو یہ مکمل طور پر سورج کی روشنی کو روکنے میں کامیاب ہو جاتا ہے۔‘

    چار ارب ساٹھ کروڑ سال پُرانا شہابی پتھر دریافت

    چلی سے تعلق رکھنے والے آسٹروفزکس کے ماہر لکھتے ہیں کہ سورج گرہن کا دورانیہ زیادہ سے زیادہ سات منٹ اور 32 سیکنڈ کا ہو سکتا ہے سورج گرہن کتنے دنوں بعد یا کتنی دیر میں ہوتا اس بارے میں شاید آپ کا خیال ہو کہ ایسا کم کم ہی ہوتا ہے لیکن اصل میں ہر اٹھارہ ماہ بعد ایک سورج گرہن ہوتا ہے۔

    لیکن زمین پر ایک ہی جگہ سے مکمل سورج گرہن کا دیکھا جانا، ایسا بہت کم ہی ہوتا ہے اور ایسا 375 برس بعد ہی میں مکمن ہو سکتا ہے۔

    اس سال بھی مکمل گرہن ہونے والا ہے لیکن اس کو دیکھنے کے لیے ضروری ہے کہ آپ قطب جنوبی میں ہوں کیونکہ یہ صرف وہیں نظر آئے گا۔

    سالانہ گرہن
    جب چاند اور زمین کے درمیان زیادہ فاصلہ ہوتا ہے تو زمین سے چاند چھوٹا نظر آتا ہے اور اسی لیے یہ مکمل طور پر سورج کو چھپا نہیں پاتا۔ ایسے میں چاند کے گرد سورج ایک ہالے کی طرح نظر آتا ہے اور اس واقع کو سالانہ سورج گرہن کہا جاتا ہے۔

    فوٹو بشکریہ گریٹی
    اس سال جون کی دس تاریخ کو سالانہ سورج گرہن شمالی عرضالبد کے انتہائی شمالی حصوں جن میں کینیڈا کے کچھ علاقے، گرین لینڈ اور روس میں مکمل طور پر دیکھا جا سکے گا جبکہ یورپ، وسطی ایشیا اور چین کے بعض حصوں میں جزوی طور پر سورج گرہن ہو گا۔

    امریکی خلائی ادارے ناسا کے مطابق یہ سورج گرہن عام طور پر خاصے طویل ہوتے ہیں اور سورج ایک گول دائرہ یا ہالے کے طور پر دس منٹ تک دکھائی دے سکتا ہے لیکن عام طور پر یہ پانچ سے چھ منٹ تک دکھائی دیتا ہے۔

    ملا جلا گرہن
    بیمن نے وضاحت کی کہ ملا جلا گرہن جسے انگریزی میں ہائبرڈ گرہن کہتے ہیں وہ اس وقت ہوتا ہے جب چاند زمین سے اتنے فاصلے پر ہوتا ہے کہ یہ سورج کو پوری طور پر چھپا لے، لیکن جب یہ حرکت کرتا ہے تو یہ دنیا سے دور ہوتا جاتا ہے اور پورے سورج نہیں چھپا پاتا۔ یوں مکمل سورج گرہن سالانہ سورج گرہن میں بدل جاتا ہے۔

    اس طرح جب چاند زمین کی جانب حرکت کرتا ہے تو سلانہ سورج گرہن مکمل سورج گرہن میں بدل جاتا ہے۔

    ہائبرڈ یا ملا جلا گرہن کا ہونا شاز و نادر ہی ہوتا ہے ایسے گرہن صرف چار فیصد ہی ہوتے ہیں۔

    ناسا کے مطابق آخری سورج گرہن سنہ 2013 میں ہوا تھا اور ایسے دوسرے سورج گرہن کے لیے ہمیں 20 اپریل سنہ 2023 تک انتظار کرنا ہوگا جو انڈونیشیا، آسٹریلیا اور پاپوا نیو گنی میں دیکھا جائے گا۔

    2: چاند گرہن
    چاند گرہن اس وقت ہوتا ہے جب زمین چاند اور سورج کے درمیان آ جاتی ہے جس سے چاند پر سورج کی روشنی نہیں پڑتی اور چاند نظر نہیں آتا دوسرے لفظوں میں چاند گرہن کے دوران ہمیں زمین کا سایہ چاند پر پڑتے ہوئے دکھائی دیتا ہے۔

    چاند گرہن کی تین اقسام ہیں-

    مکمل چاند گرہن
    مکمل چاند گرہن کے دوران، ناسا کے مطابق چاند اور سورج دنیا سے دو مختلف سمتوں میں ہوتے ہیں چاند گرہن کے دوران چاند زمین کے سائے میں آ جاتا ہے لیکن اس کے باوجود کچھ روشنی چاند پر پہنچتی رہتی ہے۔

    فوٹو بشکریہ ناسا
    چاند گرہن کے دوران سورج کی روشنی زمین کی فضا سے گزر کر چاند پر پڑتی ہے اس ہی وجہ سے گرہن کے دوران چاند سرخ نظر آتا ہے جسے ’خونی چاند‘ بھی کہا جاتا ہے۔

    آئی اے سی کے ہدایت نامہ کے مطابق دنیا کا قطر کیونکہ چاند کے قطر سے چار گنا بڑا ہے اس لیے مکمل چاند گرہن کا دورانیہ 104 منٹ تک ہو سکتا ہے اور چاند گرہن کی یہی وہ قسم ہے جو کل یعنی 26 مئی کو دیکھی جا سکے گی –

    جزوی چاند گرہن
    اس گرہن کے دوران چاند پوری طرح نہیں چھپتا ہے اور صرف چاند کا کچھ حصہ ہی زمین کے سائے میں آتا ہے گرہن کی نوعیت کتنے گہرے سرخ رنگ یا خاکی اور زنگ کے رنگ کی طرح ہو گی اس کا انحصار اس بات پر ہے کہ زمین کا عکس چاند کی تاریک سطح پر کسی طرح پڑتا ہے۔

    فوٹو بشکریہ ناسا
    چاند کے تاریک اور روشن حصے کے تضاد کی وجہ سے ہوتا ہے چاند کا روشن حصہ پر تو سائے کا کوئی اثر نہیں پڑتا اور کی چمک برقرار رہتی ہے لیکن زمین کے سائے میں آنے والا حصہ تاریک ہو جاتا ہے۔

    ناسا کے مطابق مکمل چاند گرہن کبھی کبھار ہی ہوتا ہے لیکن جزوی گرہن سال میں دو مرتبہ ہوتا ہے اگلا جزوی چاہد گرہن 18 اور 19 نومبر کو متوقع ہے جو شمالی اور جنوبی امریکہ، آسٹریلیا اور یورپ اور ایشیا کے کچھ حصوں میں دکھائی دے گا۔

    جاپانی ارب پتی کا چاند پر جانے والوں کے لئے فری ٹکٹ کا اعلان

    خفیف سا چاند گرہن
    یہ گرہن اس وقت ہوتا ہے جب چاند زمین کے خفیف سے سائے کے نیچے سے گزرتا ہے جو کہ بہت ہلکہ سا سایہ ہوتا ہے یہ گرہن اتنے ہلکے سے ہوتے ہیں کہ ان کا انسانی آنکھ سے دیکھے جانے کا امکان اس بات پر ہوتا کہ چاند کا کتنا حصہ اس عکس کے نیچے آتا ہے۔ جتنا کم حصہ اس سائے میں آتا ہے اتنا ہی اس بات کا امکان ہوتا ہے کہ یہ زمین پر کسی انسان کو دکھائی دے۔

    یہی وجہ ہے کہ اس طرح کے گرہن کا کیلینڈر میں ذکر نہیں کیا جاتا خاص طور پر ان کیلینڈروں میں جو سائنسدانوں کے علاوہ عام لوگ کے لیے بنائے جاتے ہیں۔

    20 سال قبل دریافت کیا گیا رواں سال کا سب سے بڑا سیارچہ 21 مارچ کو زمین کے پاس سے…

    سٹیلر گرہن
    صرف چاند اور سورج ہی کی وجہ سے گرہن نہیں ہوتا کائنات کے دور دراز ستارے بھی گرہن میں جا سکتے ہیں بیمن اپنی کتاب ’السٹریٹڈ ایسٹرونومی‘ جو آن لائن پر مفت میں دستیاب ہے اس میں وجہ لکھتے ہیں پچاس فیصد ستارے دو یا دو سے زیادہ کے جھنڈ میں ہوتے ہیں-

    کیونکہ ہماری کہکشاں میں بہت سے ستارے ہیں ان میں بہت سے ستارے اپنے اپنے مداروں میں گردش کرتے ہیں جو ہماری زمین کی لائن میں آتے ہیں لہذا کسی نہ کسی مدار میں کوئی ستارہ کسی اور ستارے کے آگے آ کر اس کو تاریک کرتا رہتا ہے۔

  • ننکانہ صاحب: 14 سالہ لڑکے کے قتل کا معمہ حل ، قاتل بہنوئی نکلا

    ننکانہ صاحب: 14 سالہ لڑکے کے قتل کا معمہ حل ، قاتل بہنوئی نکلا

    ننکانہ صاحب: 14 سالہ لڑکے کے قتل کا معمہ حل ہو گیا قاتل بہنوئی نکلا-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع ننکانہ صاحب میں 12 روز قبل ریلوے اسٹیشن کے قریب سے 14سالہ لڑکے کی لاش ملنے کا معمہ حل ہو گیا لڑکے کے قاتل کا پولیس نے سراغ لگا لیا مقتول کا قاتل اس کا بہنوئی نکلا۔

    پولیس کے مطابق گرفتار ملزم ظہور کے اپنی سالی کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے جس کا مقتول اکرام کو پتہ چل گیا تھا۔

    جس کے بعد اکرام کے بہنوئی ظہور نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر اکرام پر تشدد کیا اور پھر اسے قتل کر دیا۔

    سالے کے قتل کے الزام میں گرفتار ملزم ظہور منشیات فروش ہے جس کےقبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد ہوئی ہیں۔

    ٹرانسپورٹ کی آڑ میں منشیات اسمگلنگ کا انکشاف

    موبائل فون چھیننے کیلئے 2 بہنوں کے اکلوتے بھائی کو موت کے گھاٹ اُتار دیا گیا

  • کھانا اپوزیشن نے کھایا مرچیں حکومتی ترجمانوں کو کیوں لگ گئی ہیں؟   مریم اورنگزیب

    کھانا اپوزیشن نے کھایا مرچیں حکومتی ترجمانوں کو کیوں لگ گئی ہیں؟ مریم اورنگزیب

    مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے فواد چودھری کے بیان پر جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن کے پرتکلف کھانے پر آپ کو’پرتکلیف‘ بیان کیوں دینا پڑا؟۔

    باغی ٹی وی :قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی جانب سے اپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا تھا، جس میں اپوزیشن جماعتوں نے بجٹ میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے پر اتفاق کیا۔

    شہباز شریف کی جانب سے اپوزیشن جماعتوں کو دیئے گئے عشایئے پر وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ بکھری ہوئی اپوزیشن کو شہباز شریف اکٹھا نہیں کر سکتے، پر تکلف ضیافتیں بے جان اپوزیشن کو اقتدار میں نہیں لا سکتیں۔

    فواد چودھری کے اس بیان پر مریم اورنگزیب بھی چپ نہ رہیں انہوں نے کہا کہ کھانا اپوزیشن نے کھایا مرچیں کرائے کے حکومتی ترجمانوں کو کیوں لگ گئی ہیں؟-

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے پرتکلف کھانے پر آپ کو’پرتکلیف‘ بیان کیوں دینا پڑا؟۔

    شہبا زشریف کی جانب سے اپوزیشن جماعتوں کو عشائیہ ، پیپلز پارٹی بھی شریک ہو گی؟

  • خیبر میل ایکسپریس بڑے حادثے کا شکا ر ہونے سے بال بال بچ گئ

    خیبر میل ایکسپریس بڑے حادثے کا شکا ر ہونے سے بال بال بچ گئ

    پشاور سے کراچی آنے والی خیبر میل ایکسپریس بڑے حادثے کا شکا ر ہونے سے بال بال بچ گئی۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ٹو ڈاؤن خیبر میل ایکسپریس کی اے سی سلیپر بوگی کا بریک چوک ہوگیا تھا، بوگی سمیت ٹرین کے ٹریک سے اترنے کا خدشہ تھا تاہم رفتار کم کرکے ٹرین کو پلیٹ فارم تک لایا گیا۔

    بعد ازاں متاثرہ بوگی پلیٹ فارم پر لا کر ٹرین سے علیحدہ کردی گئی اور متبادل بوگی لگا کر ٹرین روانہ کردیا گیا۔

    پاکستان ریلوے کے بارے میں وزیر ریلوے نے بڑی خوشخبری سنادی

  • لاہور: سعودی عرب جانے والے افراد کا احتجاج

    لاہور: سعودی عرب جانے والے افراد کا احتجاج

    لاہور: سعودی عرب جانے والے افراد کا احتجاج

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق سعودی عرب جانے والے افراد نے لاہور میں ایکسپو سینٹر ویکسینیشن مرکز میں احتجاج کیا۔

    احتجاج کرنے والے مظاہرین نے سعودی ایوی ایشن کی تجویز کردہ ویکسین لگانے کا مطالبہ کیا۔

    مظاہرین کا کہنا تھا کہ اسٹرازینیکا 30 سے 40 سال عمرتک کے افراد کو نہیں لگائی جارہی۔

    مظاہرین کے احتجاج کا نوٹس لیتے ہوئے حکومت پنجاب نے این سی او سی سے معاملہ حل کرنےکی درخواست کردی ہے۔

  • آڈٹ ایف بی آر نہیں تھرڈ پارٹی کرے گی اورپہلی دفعہ ٹیکس ڈیفالٹر کو جیل میں ڈالا جائے گا   شوکت ترین

    آڈٹ ایف بی آر نہیں تھرڈ پارٹی کرے گی اورپہلی دفعہ ٹیکس ڈیفالٹر کو جیل میں ڈالا جائے گا شوکت ترین

    وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ پہلی دفعہ پاکستان میں ٹیکس ڈیفالٹر کو جیل میں ڈالا جائے گا-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویو میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا تھا کہ ہمارا زور نوکریوں کی تشکیل پر ہو گا،قیمتیں نیچے لانے کیلئے حکومت پیداوار بڑھا نا چاہتی ہے ،پی بی ایس خود مختار ہے-

    انہوں نے کہا کہ اسد عمر اس ادارے کو پلاننگ ڈویژن کے ماتحت لے کر گئے مجھے ایک ماہ ہوا ہے میں نے ان سے پوچھا کوئی جعل سازی تو نہیں کی گئی مجھے بتایا گیا کہ ایسی کوئی بات نہیں ہے تمام ریکارڈ کو سامنے رکھتے ہوئے گروتھ ریٹ بتایا گیا ہے۔

    وزیر خزانہ نے کہا کہ ہم نے پاور سیکٹر کو بھی ٹھیک کرنا ہے ایم ایل ون اتنا بڑا ایشو نہیں چین نے ہمارے لیے اتنا برا انفراسٹرکچر قائم کیا ہے، بجلی کے پراجیکٹ لگاتے ہوئے سوچنا چاہیے تھا اتنی بجلی استعمال کہاں ہوگی –

    وزیر خزانہ شوکت ترین کا مزید کہنا تھا کہ اگر ستر فیصد ٹیکس ود ہولڈنگ ہے اور ٹیلی نار وغیرہ اوربینکس اکٹھے کر کے دے رہے ہیں تو ایف بی آر اگر تیس فیصد میں معاملات کرتا ہے تو ان کا برتاؤ بد لنے کے لیے کیا کریں گے اس کے جواب میں کہا کہ یونیورسل سیلف اسسیسمنٹ ہوگی اس کے بعد جو آڈٹ ہوگا وہ تھرڈ پارٹی کرے گی ،ایف بی آر آڈٹ نہیں کرے گا ہم آئی کیپ سے لوگ لیں گے ہم ڈیفالٹرز کو جیل میں ڈالیں گے،پہلی دفعہ پاکستان میں ٹیکس ڈیفالٹر کو جیل میں ڈالا جائے گا۔

    وزیر خزانہ نے غلط اعداد و شمار سے موازنہ کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا زور اب نوکریوں کی تشکیل پر ہو گا، حکومت پیداوار کو بڑھا نا چاہتی ہے تاکہ قیمتیں نیچے آجا ئیں جس کا آ غاز ہو گیا ہے ۔

    شوکت ترین نے امید ظاہر کر تے ہوئے کہا کہ بجٹ کے درمیان وہ ایسے پروگرام لے کر آئیں گے جس سے یہ شرح 4فیصد سے بڑھ کر 5پر چلی جا ئے گی۔

    وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ اگر موازنہ کیا جا ئے تو ہمارے پچھلے سال کے مقابلے میں پہلے پانچ ،چھ مہینوں میں منا فع کی شرح زیادہ تھی۔ فروری سے مئی تک ہماری معیشت پچھلے سال کے مقابلے میں50سے60فیصد زیادہ ہونا شروع ہو گئیں ۔

  • جہانگیر ترین ہم خیال گروپ کا اجلاس آج ہوگا

    جہانگیر ترین ہم خیال گروپ کا اجلاس آج ہوگا

    جہانگیر ترین ہم خیال گروپ کا اجلاس آج صوبائی وزیر اجمل چیمہ کی قیام گاہ پر طلب کرلیا گیا-

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق اجلاس کی صدارت جہانگیر ترین کریں گے جہانگیر ترین ہم خیال گروپ کا اجمل چیمہ کی رہائش گاہ پر ہونے والا ظہرانہ اب عشائیے میں تبدیل کردیا گیا ہے۔

    اجلاس میں جہانگیر ترین گروپ ملکی سیاسی صورتحال کا جائزہ لے گا اور ساتھ ہی آئندہ کا لائحہ عمل ترتیب دے گا۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس کے بعد صوبائی وزیر اجمل چیمہ جہانگیر ترین ہم خیال گروپ کو عشائیہ بھی دیں گے-

    خیال رہے کہ قبل ازیں صوبائی وزیر کی رہائش گاہ پر یہ بیٹھک پیر کی دوپہر کو ہونا تھی جو بعد ازاں آج تک کے لیے ملتوی کردی گئی تھی۔

    ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کے اجلاس کی تفصیلات سامنے آنے تک اجلاس ملتوی کیا گیا ہے۔

  • پاکستان میں کورونا سے مزید 92 اموات

    پاکستان میں کورونا سے مزید 92 اموات

    پاکستان میں کورونا کی لہر میں شدت،24 گھنٹوں میں 92 اموات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی تیسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے ملک بھر میں کورونا سے اموات کا اموات کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے مزید 92 اموات ہوئی ہیں-


    این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز کورونا کے 46 ہزار726 ٹیسٹ کئے گئے2 ہزار253 نئے کیس سامنے آ گئے۔ ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح تقریبا 4.82 فی صد رہی۔

    پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 20 ہزار191 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 55 ہو چکی ہے۔

    کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے پاکستان کے 26 اضلاع ہائی رسک قرار دیئے گئے ہیں-

    خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور پانچویں مرحلے میں30 سال سے زائد سال کے درمیان عمر والے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے جبکہ 18 سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسین کی رجسٹریشن جاری ہے-

    دوسری جانب محکمہ صحت سندھ نے پہلے کہا تھا کہ اٹھارہ سال اور اس سے زیادہ عمر کے افراد کے لیے جمعے سے ویکسینیشن کا آغاز ہورہا ہے، پھر کہا کہ نہیں صرف وہ افراد ویکسین لگوانے کے اہل ہیں جو بیرون ملک جارہے ہوں۔

    دوسری جانب وفاقی حکومت نے ٹیچرز کی فوری طور پر ویکسی نیشن کا فیصلہ کیا ہے۔ بورڈ امتحانات سے پہلے نگران عملے کے لیے ویکسی نیشن لازمی قرار دے دی گئی ہے-

    بیرون ملک جانے کے منتظر طالب علموں اور مزدوروں کی ویکسی نیشن کے لیے عمر کی حد ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ورک پرمٹ، اقامہ، اسٹوڈنٹ ویزا دکھانے پر کسی بھی مرکز سے ویکسی نیشن کراسکیں گے۔

  • مٹن کھویا کباب بنانے کا طریقہ

    مٹن کھویا کباب بنانے کا طریقہ

    مٹن کھویا کباب

    وقت : 40 سے 50منٹ

    8سے 10افراد کے لئے

    اجزائے ترکیبی مقدار
    مٹن کا قیمہ 1کلو
    کھویا 1کپ
    دنبے کی چربی (قیمہ کی ہوئی) 100گرام
    پیاز (باریک کٹے اور نچڑے ہوئے) 1کپ
    ادرک (باریک کٹا ہوا) 1کھانے کا چمچ
    لہسن (باریک کٹا ہوا) 1کھانے کا چمچ
    ہری مرچیں (باریک کٹی ہوئی) 1کھانے کا چمچ
    نمک حسب ذائقہ
    سرخ مرچ پاؤڈر 2کھانے کے چمچ
    ہلدی پاؤڈر ½چائے کا چمچ
    زیرہ پاؤڈر 1کھانے کا چمچ
    سوڈا بائی کاربونیٹ ½کھانے کا چمچ

    سجاوٹ کے لئے:
    پیاز (قتلوں میں کٹے ہوئے) 12سے 15 ٹکڑے
    چاٹ مصالحہ 2چائے کے چمچ

    طریقہ کار :
    ایک پیالے میں مٹن کا قیمہ لیں اس میں سوائے سوڈا بائی کاربونیٹ کے تمام اجزا شامل کریں۔ اچھی طرح مکس کرکے آدھے گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔ سوڈا بائی کاربونیٹ پکانے سے تھوڑی دیر قبل شامل کریں۔ 1×1 سینٹی میٹر کی چوکور سلاخوں پر گیلے ہاتھوں سے 50گرام مکسچر لپیٹ دیں۔ 10سے 12 سینٹی میٹر لمبا کباب بنالیں۔ یہ ½سینٹی میٹر موٹا ہونا چاہئے اسی طرح تمام کباب تیار کرلیں۔ کوئلوں کی انگیٹھی پر گھما کر پکائیں۔ جب چاروں طرف سے پک جائے تو اسے اتار لیں۔ چاٹ مصالحہ چھڑکیں اور دھنیے سے سچائیں۔ پودینے کی چٹنی سے پیش کریں۔ آپ مٹن کی بجائے بیف یا چکن کا قیمہ بھی استعمال کرسکتے ہیں۔