Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • اسرائیل کی حمایت، مایا علی نے کنگنا رناوت کو کھری کھری سُنا دیں

    اسرائیل کی حمایت، مایا علی نے کنگنا رناوت کو کھری کھری سُنا دیں

    اسرائیل کی حمایت میں پوسٹ شئیر کرنے پر مایا علی نے کنگنا رناوت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کھری کھری سُنا دیں-

    باغی ٹی وی : کنگنا رناوت پاکستان اور مسلمانوں کے بارے مخالف بیان بازی کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتی ہمیشہ کی طرح اس بار بھی بالی وڈ کی اسلام دشمن اداکارہ اسرائیل کی حمایت میں بیان بازی کر کے ٹوئٹر پر ٹرینڈ کر رہی ہیں۔ یاد رہے کہ کنگنا کی انہی’ حرکتوں‘ کی وجہ سے رواں ماہ ہی ٹوئٹرنے بالی وڈ کی اس ڈاکورانی کا اکاؤنٹ مستقل طورپربند کردیا ہے۔

    ٹوئٹر سے دھتکارے جانے والی بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے انسٹا گرام اسٹوری پر لکھا تھا کہ ’ بھارت بنیاد پرست اسلامی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہے، اور جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ دہشت گردی کا جواب دھرنے سے دیا جانا چاہیئے وہ اسرائیل سے سبق سیکھیں۔‘

    تاہم کنگنا کے اس بیان کوسوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ اورکنگنا کی اس پوسٹ کی مخالفت میں نہ صرف ٹوئٹرپر گزشتہ روز KanganaRanaut# ٹرینڈ کررہا ہے بلکہ پاکستانی اداکارہ مایا علی نے بھی کنگنا کی خوب کلاس لے ڈالی-

    اداکارہ مایا علی نے کنگنا کی اسٹوری کو ری پوسٹ کرتے ہوئے لکھا’ مجھے بہت افسوس ہے اور میری دعا ہے کہ تم جلد ٹھیک ہوجاؤ، کسی میں کم از کم انسانیت تو ہونی چاہیے، اس کے ساتھ ہی انہوں نے PalestenianLivesMatter# کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا-

  • کنگنا رناوت کا اسرائیل کومظلوم ثابت کرکےایک بار پھرمسلمانوں کیخلاف اپنے بغض کا بھرپوراظہار

    کنگنا رناوت کا اسرائیل کومظلوم ثابت کرکےایک بار پھرمسلمانوں کیخلاف اپنے بغض کا بھرپوراظہار

    بالی ووڈ کی شر پسند اداکارہ کنگنا رناوت نے اسرائیل کو مظلوم ثابت کرتے ہوئے ایک بار پھرمسلمانوں کے خلاف اپنے بغض کا بھرپوراظہار کیا ہے-

    باغی ٹی وی: ایک پرانی کہاوت ہے کہ ’رسی جل گئی پر بل نہیں گیا‘ یہ کہاوت بالی وڈ کی متنازعہ اور شرپسند اداکارہ کنگنا رناوت پر پوری اترتی ہے۔

    شاید اپنی فلاپ ترین فلم ’پنگا‘ کا بدلہ لینے کے لیے وہ حقیقی زندگی میں بھی خود کو’گینگسٹر‘ سمجھتے ہوئے سوشل میڈیا پر’ پنگا‘ لیتی رہتی ہیں لیکن وہ اپنی اس کوشش میں ہر بار بُری طرح سے’ ناک آؤٹ ‘ ہوجاتی ہیں اور شدید تنقید کا نشانہ بن جاتی ہیں-

    ہمیشہ کی طرح اس بار بھی بالی وڈ کی اسلام دشمن اداکارہ اسرائیل کی حمایت میں بیان بازی کر کے گزشتہ روز سے ٹوئٹر پر ٹرینڈ کر رہی ہیں۔ یاد رہے کہ کنگنا کی انہی’ حرکتوں‘ کی وجہ سے رواں ماہ ہی ٹوئٹرنے بالی وڈ کی اس فلاپ اداکارہ کا اکاؤنٹ مستقل طورپربند کردیا ہے۔

    اسلام مخالف دشمنی اور مسلمانوں کے خلاف ہرزہ سرائی کرکے بھارتی انتہا پسندوں کے سامنے’ کوئین‘ بننے کے چکر میں دوسروں کی نظروں میں گرتی جا رہی ہیں جبکہ بالی ووڈ میں تو اپنا مقام کھو چکی ہیں اور بالی ووڈ کی راسکلز بن گئیں ہیں-

    ٹوئٹر سے دُھتکارے جانے کے بعد کنگنا نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں اسرائیل کو مظلوم ثابت کرتے ہوئے ایک بار پھرمسلمانوں کے خلاف اپنے بغض کا بھرپوراظہار کیا ہے-

    انسٹا گرام اسٹوری پر کنگنا لکھتی ہے’ بھارت بنیاد پرست اسلامی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہے، اور جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ دہشت گردی کا جواب دھرنے سے دیا جانا چاہیئے وہ اسرائیل سے سبق سیکھیں۔‘

    تاہم کنگنا کے اس بیان کوسوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ اورکنگنا کی اس پوسٹ کی مخالفت میں گزشتہ روز سے ٹوئٹرپر KanganaRanaut# ٹرینڈ کررہا ہے۔

  • سلمان خان کی فلم رداھے دیکھنے والوں کو وارننگ

    سلمان خان کی فلم رداھے دیکھنے والوں کو وارننگ

    بالی ووڈ کے سپراسٹار سلمان خان نے اپنی 13مئی کو ریلیز ہونے والی فلم ’رادھے‘ سے متعلق ایک پیغام جاری کیا ہے-

    باغی ٹی وی : سلمان خان نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ انٹرنیٹ پر کچھ ویب سائٹس فلم ’رادھے‘ غیرقانونی طور پر دکھا رہی ہیں جو کہ جرم ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سلمان خان نے پیغام میں کہا کہ سائبر سیل ان تمام غیرقانونی سائٹس کے خلاف ایکشن لے رہا ہے۔ آپ لوگ برائے مہربانی اس کام میں شامل نہ ہوں ورنہ سائبر سیل آپ کے خلاف بھی کارروائی کرے گا۔


    سلمان خان کا مزید کہنا تھا کہ برائے مہربانی سمجھنےکی کوشش کریں سائبر سیل کی کارروائی سے آپ کو بہت مشکلات ہوسکتی ہیں۔

    اس سے قبل سلمان خان نے فلم کی ریلیز سے ایک دن پہلے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے لوگوں سے فلم کو جائز طریقے یا صحیح پلیٹ فارمز پر دیکھنے کی اپیل کی تھی اور کہا تھا کہ ایک فلم بنانے میں کئی لوگ بہت محنت کرتے ہیں۔

    سلمان خان کی فلم ریلیز ہوتے ہی ایک گھنٹے بعد لیک ہو گئی تھی بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ’رادھے‘ ریلیز کے کچھ ہی دیر بعد انٹرنیٹ پر ’فری ڈاؤن لوڈ‘ کے لئے دستیاب دیکھی گئی۔جسے سیکڑوں لوگوں نے دیکھا۔

    سلمان خان نے کورونا کی دوسری ڈوز بھی لگوالی

    عید کے حوالے سے مداحوں کے لئے سلمان خان کا خصوصی پیغام

  • سرکاری ملازمین کی موجیں ختم : 25سال کے بعد نوکری کی لذتیں چھین لی گئیں

    سرکاری ملازمین کی موجیں ختم : 25سال کے بعد نوکری کی لذتیں چھین لی گئیں

    سرکاری ملازمین کے قوانین

    پنجاب صوبائی اسمبلی کے نتوٹیفیکیشن کے مطابق 25 سال سروس کے بعد Basic تنخواہ نہیں بڑھے گی چاہے اس کی نوکری 40 سال ہو جائے- مطلب اگر کسی کی نوکری 25 سال ہوئی اور اس کی Basic تنخواہ 30 ہزار ہے تو اسے اسی حساب سے پینشن ملے گی چاہے وہ آگے نوکری کرے اور اس کی سروس 30 سال ہو جائے مگر اسے پینشن 25 سال والی سروس پر ہی ملے گی یعنی Basic تنخواہ 30 ہزار ہی ملے گی-

    یہ قانون یکم جولائی 2021 سے لاگو ہو جائے گا –

    جب نوکری 25 سال ہو گی تو Basic تنخواہ روک دی جائے گی-ریٹائرمنٹ کی رقم اور پینشن صرف 25 سال کی نوکری پر ملے گی چاہے بے شک اس کی نوکری 35 سال ہو-

    اس سارے فارمولے کا مقصد یہ ہے کہ لوگ 25 سال کی سروس کے بعد ریٹائرمنٹ لے لیں اور دوسرا یہ کہ Basic تنخواہ زیادہ نہ ہو پائے
    جس سے لوگوں کی پینشن بھی کم بنے گی اور کمیوٹیشن بھی کم بنے گی جس سے حکومت کو آئندی خزانے میں بچت ہو گی اور جن کی نوکری ابھی 25 یا اس سے اوپر کی ہو چکی ہے ان کی Basic تنخواہ کو وہاں ہی روک دیا جائے گا-

  • چوہدری نثار نے اسمبلی سیکرٹریٹ سے کوئی رابطہ نہیں کیا     قریبی ذرائع

    چوہدری نثار نے اسمبلی سیکرٹریٹ سے کوئی رابطہ نہیں کیا قریبی ذرائع

    چوہدری نثار علی کا اسمبلی سیکرٹریٹ سے رابطہ کا معاملہ قریبی ذرائع نے رابطوں کی تردید کر دی-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق چوہدری نثار کے قریبی ذرائع نے رابطوں کی تردید کر دی چوہدری نثار کے قریبی ذرائع کے مطابق چوہدری نثار علی خان نے اسمبلی سیکرٹریٹ سے کوئی رابط نہیں کیا۔

    قریبی ذرائع کے مطابق چوہدری نثار نہ تو رکن پنجاب اسمبلی کا حلف اٹھا رہے ہیں اور نہ ہی ایسا کوئی رابط کیا ہے چوہدری نثار اپنے پیلے دن کے مؤقف پر قائم ہیں۔

    قریبی ذرائع کا کہنا تھا کہ 2018 کے الیکشن میں دھاندلی کے ذریعے انکو قومی اسمبلی سے ہروایا گیا۔یہ کیسے ممکن ہے کہ حلقے کے عوام نے قومی اسمبلی میں تو انھیں ووٹ نہ دیا اور صوبائی اسمبلی ووٹ دے دیا۔

    ذرائع نے مزید بتایا کہ چوہدری نثار علی خان نے احتجاجاً رکن پنجاب اسمبلی کا حلف نہ اٹھانے کا فیصلہ کیا تھا چوہدری نثار آج بھی اپنے اسی موقف پر آج بھی قائم ہیں۔

    چوہدری نثار کے قریبی ذرائع نے میڈ یا سے درخواست کی کہ وہ ایسی قیاس آرائیاں سے پرہیز کرے۔

  • پاکستان میں کورونا سے مزید 76 افراد کی موت

    پاکستان میں کورونا سے مزید 76 افراد کی موت

    پاکستان میں کرونا کی لہر میں شدت،24 گھنٹوں میں76 اموات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی تیسری لہر جاری ہے، کرونا مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے ملک بھر میں کورونا سے اموات کا اموات کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے مزید 76 اموات ہوئی ہیں-


    این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز کورونا کے 30 ہزار402 ٹیسٹ کئے گئے2 ہزار379 نئے کیس سامنے آ گئے۔ ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح تقریبا 7.82 فی صد رہی۔

    پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 19 ہزار543 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 77 ہزار118 ہو چکی ہے۔

    کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے پاکستان کے 26 اضلاع ہائی رسک قرار دیئے گئے ہیں-

    خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور چوتھے مرحلے میں40 تا 49 سال کے درمیان عمر والے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے جبکہ 30 سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسین کی رجسٹریشن جاری ہے-

  • چین مریخ پر کامیابی سے خلائی جہاز لینڈ کرنے والا امریکہ کے بعد دوسرا ملک بن گیا

    چین مریخ پر کامیابی سے خلائی جہاز لینڈ کرنے والا امریکہ کے بعد دوسرا ملک بن گیا

    بیجنگ: چینی خلائی ادارے کے مطابق فروری سے مریخ کے مدار میں رہنے والے چینی جہاز ’تیانون ون‘ نے کامیابی سے سرخ سیارے کی سطح پر اتر کر ’مریخ پر پہلی بار چینی قدموں کے نشان چھوڑے ہیں-

    باغی ٹی وی: غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چین مریخ پر کامیابی سے خلائی جہاز لینڈ کرنے والا امریکہ کے بعد دوسرا ملک بن گیا ہے۔

    خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ’شنہوا‘ کا کہنا تھا کہ چین کا بغیر عملے کا ایک خلائی جہاز ہفتے کو کامیابی سے سرخ سیارے کی سطح پر اتر گیا ہے-

    رائٹرز کے مطابق تیانون ون خلائی جہاز مریخ پر یوٹوپیا پلینٹیا نامی ایک وسیع میدان پر اترا اور ’مریخ پر پہلی بار چینی قدموں کے نشان چھوڑے۔

    چینی صدر شی جن پینگ نے اس مشن میں شامل تمام لوگوں کو مبارک باد کا پیغام دیا۔

    شی جن پینگ کا کہنا تھا کہ آپ اس چیلنج کے لیے بہادر تھے، اچھے کام کا پیچھا کیا اور ہمارے ملک کو سیاروں کی کھوج کی اگلی صفوں میں شامل کیا۔ آپ کا کارنامہ ہمیشہ وطن اور لوگوں دل میں نقش رہے گا۔

    چائنا سپیس نیوز کے مطابق ’تیانون ون‘ بیجنگ کے مقامی وقت ہفتے کی صبح ایک بجے مریخ کے گرد مدار سے نکلا۔تین گھنٹے بعد لینڈنگ موڈیول آربیٹر سے علیحدہ ہوا اور مریخ کی فضا میں داخل ہوا۔

    بیجنگ میں نیشنل میوزیم آف چائنا میں زورونگ روور کا ایک ماڈل، اے ایف پی فائل
    رپورٹ میں بتایا گیا کہ لینڈنگ کے عمل میں ’دہشت کے نو منٹ‘ شامل تھے جب موڈیول کی رفتار کم ہوتی ہے اور آہستہ آہستہ نیچے اترتا ہےجہاز کی لینڈنگ کا وقت بیجنگ کے مقامی وقت صبح سات بج کر 18 منٹ تھا۔

    رپورٹ کے مطابق روور کو اپنے سولر پینل اور انٹینا کھولنے اور 32 کروڑ میل دور گراؤنڈ کنٹرول کو سگنل بھجنے میں 17 سے زائد منٹ لگے۔

    خیال رہے کہ زورونگ نامی روور اب اپنی لینڈنگ کی جگہ کا سروے کرے گا اور پھر اور کھوج کے لیے نکلے گا اس پر چھ سائنسی آلات نصب ہیں جس میں ایک ہائی ریزولوشن ٹوپوگرافی کیمرا بھی شامل۔

    زورونگ سیارے کی سطح کی مٹی اور ماحول کی جانچ کرے گا اور زیر زمین دیکھنے والے ریڈار کی مدد سے قدم زندگی اور پانی اور برف کی موجودگی کے آثار کی تلاش کرے گا۔


    فوٹو بشکریہ اے ایف پی فائل

    ’تیانون ون‘ مریخ پر چین کا پہلا آزاد مشن ہے اسے گذشتہ سال 23جولائی میں لانچ کیا گیا تھا اور چھ ماہ سفر میں رہنے کے بعد یہ فروری میں مریخ تک پہنچا تھا جہاں سے تب سے مدار میں تھا۔

    اگر زورونگ کامیابی سے سطح پر گھوم سکا تو چین دینا کا پہلا ملک بن جائے گا جو مریخ کے پہلے مشن میں مدار میں داخل ہونے، سطح پر لینڈ کرنے اور روور چلانے میں کامیاب ہوا۔

    چینی خلائی اسٹیشن ’تیانگونگ 3‘ کا کورموڈیول کامیابی سے مدار میں پہنچا دیا گیا

  • ”وائٹ ہاﺅس“پر پراسرارطاقتوں کے حملوں کا انکشاف

    ”وائٹ ہاﺅس“پر پراسرارطاقتوں کے حملوں کا انکشاف

    ٹرمپ کی صدارت کے آخری سال میں امریکی صدارتی محل ”وائٹ ہاﺅس“پر پراسرارطاقتوں کے حملوں کا انکشاف سامنے آیا ہے-

    باغی ٹی وی : امریکی ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پچھلے سال، یعنی نومبر 2020 میں وائٹ ہاؤس پر نہ دکھائی دینے والی پراسرار توانائی کے کم از کم دو حملے ہوچکے ہیں جن کی تفتیش میں اہم امریکی ادارے اب تک تحقیقات کر رہے ہیں لیکن انہیں کوئی کامیابی نہیں مل سکی ہے –

    ان عجیب و غریب اور پراسرار حملوں میں کسی نامعلوم طریقے سے مختلف افراد کو الگ الگ نشانہ بنایا جاتا ہے جبکہ انہیں معلوم ہی نہیں ہو پاتا کہ وہ کسی حملے کا شکار ہوگئے ہیں-

    حملے کا شکار ہونے والے فرد کو اچانک کسی خاص سمت سے تالیاں بجنے کی آوازیں سنائی دینے لگتی ہیں جن کا دورانیہ 30 سیکنڈ سے 30 منٹ تک ہوسکتا ہے آواز کچھ ایسی ہوتی ہے جیسے کسی کو انعام ملنے پر تالیاں بجائی جا رہی ہوں.

    دیگر علامات میں دھڑکتے والے انداز سے سر میں درد ہونا اور متلی جیسی کیفیت بھی شامل ہیں اگر اس پراسرار حملے کا شکار ہونے والے فرد کے قریب دوسرے لوگ بھی موجود ہوں تو انہیں ایسی آوازیں بالکل بھی نہیں سنائی دیتیں-

    ان ظاہری علامات کو ”ہوانا سنڈروم“ کہا جاتا ہے جن کی بنیاد پر بعد میں ایسے کسی ممکنہ حملے کا اندازہ لگایا جاتا ہے لیکن تب تک بہت دیر ہوچکی ہوتی ہے ہوانا سنڈروم کے اولین واقعات 2016 کے دوران کیوبا میں تعینات امریکا اور کینیڈا کے سفارتی عملے کے ساتھ پیش آئے-

    2018 میں ایسے ہی واقعات چین میں خفیہ مشن پر جانے والے امریکی سی آئی اے کے اہل کاروں کے ساتھ پیش آئے یہ حملے کس طرح کیے جاتے ہیں؟ ان حملوں کے پیچھے کون ہے؟ اس بارے میں فی الحال ہم کچھ نہیں جانتے-

    البتہ اس بارے میں کئی مفروضے ضرور موجود ہیں جن میں ”براہِ راست توانائی“ کو اصل ذمہ دار قرار دیا جاتا ہے براہِ راست توانائی سے مراد وہ توانائی ہے جو خاص اسی مقام تک پہنچے جہاں تک اسے پہنچانا ہو –

    اب تک لگائے گئے اندازوں کے مطابق، اس کام کے لیے مائیکروویوز ہی موزوں ترین ہیں کیونکہ عام روشنی کی طرح انہیں کسی نقطے پر آسانی سے مرکوز کیا جاسکتا ہے، جبکہ یہ اپنے راستے میں آنے والی بیشتر رکاوٹوں سے آرپار گزر جاتی ہیں-

    البتہ مائیکروویوز والی بات بھی اب تک صرف ایک مفروضہ ہے امریکی میڈیا کے مطابق، وائٹ ہاﺅس پر ”براہِ راست توانائی“ کا تازہ ترین حملہ ڈونلڈ ٹرمپ کے آخری دنوں میں امریکی صدارتی دفتر کے قریب ایک لان پر کیا گیا جہاں نیشنل سیکورٹی کونسل کا ایک اہلکار اس سے متاثر ہوا-

    امریکا کی نیشنل اکیڈمی آف سائنسز کے تازہ ترین قیاسات کے مطابق ”ہوانا سنڈروم“ کی ممکنہ وجہ بننے والی مائیکروویو ٹیکنالوجی پر آج سے 50 سال پہلے سابق سوویت یونین میں اچھا خاصا کام کیا گیا تھا اور اس سے کچھ خفیہ ہتھیار بھی بنائے گئے تھے –

    ہوسکتا ہے کہ ماضی میں کسی ملک، تنظیم یا فرد نے یہ ٹیکنالوجی حاصل کرلی ہو اور اسے مزید بہتر بنا لیا ہو لیکن ایک بار پھریہ بات بھی فی الحال صرف مفروضہ ہے.

  • پاکستان کے دو بڑے شہر دنیا کے 20 آلودہ ترین شہروں  کی فہرست میں شامل

    پاکستان کے دو بڑے شہر دنیا کے 20 آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل

    لندن : پاکستان کے دو بڑے شہر دنیا کے 20 آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں آگئے ہیں-

    باغی ٹی وی : برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق دنیا میں فضائی آلودگی، آب و ہوا کی تبدیلی، شدید گرمی کی لہر، پانی کی قلت سمیت دیگر ماحولیاتی خطروں کا بڑے پیمانے پر سامنا کرنے والے 100 بڑے شہروں میں سے 99 جنوبی ایشیائی خطے میں واقع ہیں آلودہ ترین شہروں کی زیادہ تعداد بھارت اور چین میں ہے –

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دنیا بھر میں 400 سے زیادہ ایسے شہر موجود ہیں، جو فضائی اور زمینی آلودگی اور اس سے منسلک مسائل کے اس دائرے میں آتے ہیں جنہیں ماہرین ”انتہائی خطرناک“ قرار دیتے ہیں ان شہروں کی مجموعی آبادی ڈیڑھ ارب کے لگ بھگ ہے یعنی دنیا کی ایک چوتھائی سے زیادہ آبادی ایک ایسے خطرے کا سامنا کر رہی ہے جو ان کی زندگیاں نگلنے اور اوسط عمر میں کمی کا سبب بن سکتا ہے-

    ماہرین کا کہنا ہے کہ اس خطرے کی سنگینی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ صرف ہوا کی آلودگی دنیا بھر میں ہر سال 70 لاکھ سے زیادہ افراد کی قبل از وقت اموات کا سبب بنتی ہے-

    مذکورہ فہرست میں سب سے اوپر انڈونیشیا کے شہر جکارتہ کا نام ہے یہ گنجان آباد شہر بڑے پیمانے پر فضائی آلودگی، شدید گرمی کی لہروں اور سیلابوں کا مسلسل نشانہ بنا ہوا ہے اس فہرست میں شامل پہلے دس شہروں میں انڈونیشیا کے دو اور شہر بھی ہیں جن میں ”سروبایا “چوتھے جب کہ ”بانڈانگ“ آٹھویں نمبر پر ہے –

    ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کو بھی اس خطرے کا اتنا ہی سامنا ہے جتنا کہ انڈونیشیا کو اس کے دو سب سے بڑے شہر 100 ملکوں کی آلودگی کی عالمی فہرست میں اونچے درجوں پر ہیں ان میں کراچی 12 ویں جب کہ لاہور 15 ویں نمبر پر ہے آلودگی اور دیگر ماحولیاتی خطرات کی شدید زد میں آنے والے پہلے 20 شہروں میں سے 13 کا تعلق بھارت سے ہے-

    اس رپورٹ کے مرکزی مصنف ول نکولس نے برطانوی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ دنیا کے 576 بڑے شہروں کی فہرست میں بھارت کے جو 13 شہر شامل ہیں ان میں دہلی دوسرے نمبر پر ہے اس کے بعد چنائی ہے جو عالمی فہرست میں تیسرے درجے پر ہے اس کے بعد آگرہ چھٹے، کانپور بارہویں، جے پور بائیسویں اور لکھنو چوبیسویں نمبر پر ہے –

    جبکہ سوا کروڑ آبادی کا شہر کلکتہ اس عالمی فہرست میں 27ویں درجے پر ہے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان آلودہ شہروں کی 33 کروڑ 60 لاکھ سے زیادہ آبادی کو آلودگی سے شدید خطرہ ہے، جن میں سے 28 کروڑ 60 لاکھ کے لگ بھگ افراد چین اور بھارت میں رہتے ہیں ایشیا سے باہر جن ملکوں کو فضائی اور زمینی آلودگی سے خطرہ ہے وہ مشرق وسطیٰ اور افریقہ میں واقع ہیں ان ملکوں میں صرف ایک شہر ایسا ہے جو آلودگی سے شدید متاثرہ 100 شہروں کی عالمی فہرست میں آتا ہے اور وہ ہے لیما-

    اپنی رپورٹ کی وضاحت کرتے ہوئے نکولس کا کہنا ہے کہ دنیا کی تقریباً نصف آبادی کا مسکن ایشیا ہے اور اس کا زیادہ تر حصہ دو ملکوں چین اور بھارت میں رہتا ہے یہ خطہ دنیا بھر کے لیے دولت پیدا کر رہا ہے اور اس کی معاشی ترقی کی رفتار میں اضافہ ہو رہا ہے مگر ترقی کے نتیجے میں ان کے شہروں پر آبادی کے دباؤ میں اضافہ ہو رہا ہے جس سے آلودگی اور شہری وسائل پر بوجھ بڑھ رہا ہے اور انسانی صحت کے لیے سنگین مسائل پیدا ہو رہے ہیں-

    ان دونوں ملکوں میں توانائی کے حصول کے لیے بڑے پیمانے پر کوئلہ جلایا جاتا ہے جس سے پیدا ہونے والا دھواں، زہریلی گیسیں اور دیگر مضر صحت ذرات ہوا کو آلودہ کر رہے ہیں-

    نکولس کا کہنا ہے کہ اگرچہ چین اور بھارت دونوں کے لیے آلودگی ایک سنگین مسئلہ ہے، لیکن بھارت کے لیے اس مسئلے کی سنگینی چین کی نسبت کہیں زیادہ ہے –

    چین میں درمیانہ طبقے اور اس کی آمدنیوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ان میں اپنے مسائل کے حل کے لیے حکومت پر دباﺅڈالنے کی طاقت اور شعور زیادہ ہے اور حکومت بھی زیادہ با اختیار ہے یہی وجہ ہے کہ چین میں کوئلے سے چلنے والے کارخانوں کو بند کیا جا رہا ہے اور آلودگی پر قابو پانے کے لیے سخت قوانین نافذ کیے جا رہے ہیں جب کہ بھارت میں یہ صورت حال نہیں ہے-

    نکولسکا کہنا تھا کہ آنے والے برسوں میں چین میں آلودگی کی سطح میں کمی آ سکتی ہے جب کہ بھارت کو عرصے تک اس مسئلے کا سامنا رہے گا .

  • وزیر اعلیٰ سندھ نے سمندری طوفان کے پیشِ نظر ایمرجنسی پلان ٹیم بنانے کے احکامات جاری کر دیئے

    وزیر اعلیٰ سندھ نے سمندری طوفان کے پیشِ نظر ایمرجنسی پلان ٹیم بنانے کے احکامات جاری کر دیئے

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سمندری طوفان تاؤتے کے خدشے کے پیشِ نظر ایڈ منسٹریٹر کراچی کوحفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایات دے دیں-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق سمندری طوفان تاؤتے کے پیشِ نظر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت کراچی میں انتظامی اجلاس ہوا جس میں ڈائریکٹر محکمہ موسمیات نے بریفنگ دی۔

    اجلاس میں سندھ حکومت کے ترجمان، مشیرِ قانون، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب، چیف سیکریٹری ممتاز شاہ، کمشنر کراچی نوید احمد شیخ، ڈی جی پی ڈی ایم اے سلمان شاہ و دیگر نے بھی شرکت کی۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے اجلاس کے دوران سمندری طوفان کے پیشِ نظر ایمرجنسی پلان ٹیم بنانے کے احکامات دے دیئے اور کہا کہ میٹ آفس اور پی ڈی ایم اےکی مشاورت سےایمرجنسی پلان بناکراقدامات کرنےہیں۔

    مراد علی شاہ نے کہا کہ سائیکلون گجرات کو ہٹ کرتا ہے تو تھر میں شدید بارشیں ہوں گی، ڈی سی تھر ضروری اقدامات کریں۔

    انہوں نے ہدایات دیں کہ نالوں کے چوکنگ پوائنٹس کلیئر کرنا شروع کریں، ماہی گیر کل سے سمندر میں نہ جائیں۔

    وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے چیف سیکریٹری کو کنٹرول روم قائم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کنٹرول روم میں بی ایس 19 کے افسر کو ہیڈ بنایا جائے۔

    انہوں نے تمام متعلقہ ڈی سیز کو بھی اپنے دفاتر میں جبکہ محکمہ آب پاشی کو بیراجوں پر کنٹرول روم قائم کرنے کی ہدایت کر دی۔

    وزیراعلیٰ نے ایڈ منسٹریٹر کراچی کو شہر سے بل بورڈ ہٹانے کی ہدایت کی۔

    وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کراچی میں تمام کنٹونمنٹ بورڈز کو اپنے ایریاز میں انتظامات کرنے جبکہ صوبائی وزراء ناصر شاہ اور فراز ڈیرو کو کراچی میں رہنے کی ہدایت بھی کی۔

    بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباﺅ طوفان ”تاوتے“ کی شکل اختیار کر گیا