Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباﺅ طوفان  ”تاوتے“ کی شکل اختیار کر گیا

    بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباﺅ طوفان ”تاوتے“ کی شکل اختیار کر گیا

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی کے جنوب مشرقی بحیرہ عرب میں موجود ڈپریشن سمندری طوفان تاؤتے کی شکل اختیار کر گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کے مطابق جنوب مشرقی بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباﺅ طوفان میں تبدیل ہوگیا جس کے باعث کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں بارش کا امکان ہے.

    محکمہ موسمیات کی جانب سے سمندری طوفان سے متعلق جاری چوتھے الرٹ میں کہا گیا ہے کہ جنوب مشرقی بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباﺅ طوفان ”تاوتے“ کی شکل اختیار کر گیا ہے، جو اس وقت کراچی سے ایک ہزار 460 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے.

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ طوفان کے مرکز میں ہواؤں کی رفتار 70 سے 80 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے، جبکہ ہواؤں کی رفتار بڑھ کر 100 کلو میٹر تک بھی جا رہی ہے بیان کے مطابق آئندہ 12 سے 18 گھنٹے میں طوفان مزید شدت اختیار کر سکتا ہے-

    محکمہ موسمیات کی جانب سے سمندر میں موجودہ صورتحال اور سسٹم کے اثرات کے باعث کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے الرٹ میں کہا گیا کہ سسٹم کے باعث 17 سے 20 مئی کے دوران ٹھٹہ، بدین، تھرپارکر، میرپورخاص، عمرکورٹ اور سانگھڑ میں بادل برس سکتے اور یہاں 70 سے 90 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں-

    اسی طرح 18 سے 20 مئی کے درمیان کراچی، حیدرآباد، جامشورو، شہید بےنظیرآباد، سکھر، لاڑکانہ، شکارپور، جیکب آباد اور دادو میں بادل برسنے کا امکان ہے جہاں 40 سے 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کیا ہے کہ 16 سے 20 مئی تک ماہی گیر گہرے سمندر میں جانے سے گریز کریں.

    محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ سمندری طوفان کا رخ شمال اور شمال مغرب میں بھارتی گجرات کی جانب رہے گا،یہ طوفان 18 مئی تک بھارتی گجرات تک پہنچ جائے گا۔

    اس سمندری طوفان کے نتیجے میں بھارتی ریاست گجرات کے ساحلی علاقوں اور پاکستانی سمندر کے قریب مشرق کی جانب ساحلی علاقوں کو خطرہ ہو سکتا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق اگر یہ سمندری طوفان شدت پکڑ گیا تو یہ پچھلی دو دہائیوں کے دوران پاک بھارت ساحلی پٹی سے ٹکرانے والا طاقت ور ترین طوفان ہو گا تاہم ابھی تک کے اندازوں کے مطابق سمندری طوفان آبادی والے ساحلی علاقوں سے دور رہے گا لیکن مہاراشٹرا کا ساحلی شہر ممبئی اس سے متاثر ہو سکتا ہے۔

  • یاسر حسین نے خود ہی اپنی شادی پر بن بلائے مہمانوں سے متعلق سوال پوچھنے کوکہا تھا

    یاسر حسین نے خود ہی اپنی شادی پر بن بلائے مہمانوں سے متعلق سوال پوچھنے کوکہا تھا

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف ڈائریکٹر ندیم بیگ نے انکشاف کیا ہے کہ اداکار یاسر حسین نے پروگرام میں اُن سے اُن کی اور اقرا کی شادی پر بن بلائے مہمان والا سوال پوچھنے کا کہا تھا۔

    باغی ٹی وی : حال ہی میں معروف ڈائریکٹر ندیم بیگ ایک نجی ٹی وی چینل پر عید کے پروگرام میں بطورِ مہمان شریک ہوئے جہاں اُنہوں نے دورانِ گفتگو اداکار یاسر حسین کے حوالے سے ایک اہم انکشاف کیا۔

    ندیم بیگ نے کہا کہ واسع چوہدری نے یاسر سے سوال کیا تھا کہ آپ کی شادی پر کونسے مہمان بن بلائے تھے جس پر کافی لوگوں نے واسع کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا کہ اُنہوں نے پروگرام میں ایسا سوال کیوں پوچھا۔

    ڈائریکٹر ندیم بیگ نے اس سوال کے پیچھے کی کہانی بیان کرتے ہوئے کہا کہ دراصل! یاسر نے ہی واسع سے کہا تھا کہ وہ پروگرام میں اُن سے بن بلائے مہمانوں والا سوال پوچھیں ہمیں اس بات کا بالکل اندازہ نہیں تھا کہ یاسر جواب میں نوشین کا نام لیں گے۔

    واضح رہے کہ رواں برس فروری میں یاسر حسین ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شریک ہوئے تھے جہاں ان سے شادی میں بن بلائے آنے والے مہمان کے حوالے سے سوال پوچھا گیا تھا۔

    میزبان کی جانب سے سوال پوچھنے پر یاسر حسین نے اداکارہ نوشین شاہ کا نام لیا جس کے بعد یاسر حسین کو نا صرف اداکارہ نوشین شاہ کی جانب تنقید کا سامنا کرنا پڑا بلکہ دیگر فنکاروں نے بھی یاسر حسین کی خوب کلاس لی تھی-

  • پریش راول  نے اپنی موت کی خبروں کی تردید کر دی

    پریش راول نے اپنی موت کی خبروں کی تردید کر دی

    رواں سال مارچ میں کورونا کا وبا کا شکار ہونے والے بالی ووڈ اداکار و سیاستدان پریش راول نے سوشل میڈیا پر زیرِ گردش اپنی موت کی خبروں کی تردید کردی۔

    باغی ٹی وی : گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک خبر شیئر کی گئی تھی کہ بالی ووڈ اداکار پریش راول جمعے کی صبح سات بجے انتقال کر گئے ہیں-

    یہ خبر دیکھتے ہی سوشل میڈیا پر ہوگئی اور اداکار کے مداح غم میں مبتلا ہوگئے اور اُن کی موت پر اظہارِ تعزیت کرنے لگے۔

    تاہم اب پریش راول نے اپنی موت کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے مداحوں کی تسلی کے لیے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا ہے۔


    پریش راول نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر سوشل میڈیا کی وہ پوسٹ شیئر کی جس میں اُن کی موت کی خبر دی گئی تھی۔

    بالی ووڈ اداکار نے خبر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’اس غلط فہمی کے لیے معذرت خواہ ہوں کیونکہ میں جمعہ کی صبح 7 بجے سو رہا تھا۔‘

    پریش راول کی اس توئٹ کے بعد مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور اداکار کی لمبی عُمر کے لیے دُعائیہ پیغامات بھی جاری کررہے ہیں۔

    واضح رہے کہ رواں سال مارچ میں پریش راول کورونا وائرس کا شکار ہوگئے تھے پریش راول نے بتایا تھا کہ وہ ویکسین لگوانے کے دو ہفتے بعد کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں-

  • دیشا پٹانی نے نورا فتحی کو بیسٹ ڈانس ٹیچر قرار دیا

    دیشا پٹانی نے نورا فتحی کو بیسٹ ڈانس ٹیچر قرار دیا

    بالی ووڈ اداکارہ دیشا پٹانی نے اداکارہ نورا فتحی کو بیسٹ ڈانس ٹیچر قرار دیا ہے-

    باغی ٹی وی : اداکارہ نورا فتحی نے اداکارہ دیشا پٹانی کے ساتھ سوشل میڈیا پر اپنی ایک یادگار تصویر شیئر کی ہے جس میں دونوں بہت خوش نظر آرہی ہیں جبکہ نورا فتحی کچھ تحائف بھی تھامے ہوئے ہیں جوکہ انہیں دیشا پٹانی نے دیے ہیں۔

    اداکارہ نورا فتحی نے یہ تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ شکریہ بے بی دیشا پٹانی سب سے بہترین ٹیچر کے تحفےکے لیے، مجھے آپ کی ڈانس ٹیچر بننے پر ہمیشہ خوشی ہوگی۔

    نورا فتحی نے دیشا پٹانی کی تعریف کرتے ہوئے کہ آپ میری بہترین اسٹوڈنٹ ہیں۔

    خیال رہے کہ دیشا پٹانی ماضی میں نورا فتحی سے ڈانس کی کلاسیس لیتی تھیں، اس دوران دونوں کی اچھی دوستی ہوگئی تھی۔

    دیشا پٹانی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’رادھے : یور موسٹ وانٹڈ بھائی‘ میں سلمان خان کے ساتھ جلوہ گر ہوئی ہیں جبکہ نورا فتحی اور دیشا پٹانی کو سلمان خان کی فلم ’بھارت‘ میں بڑی اسکرین پر ایک ساتھ بھی دیکھا گیا تھا۔

    دوسری جانب نورا فتحی ’بھوج: دی پرائیڈ آف انڈیا‘ میں دکھائی دیں گی جس میں ان کے ساتھ اداکار اجے دیوگن، سنجے دت اور سوناکشی سنہا بھی شامل ہیں۔

  • شہزاد رائے کا فاروق قیصر کے انتقال پر گہرے دُکھ کا اظہار

    شہزاد رائے کا فاروق قیصر کے انتقال پر گہرے دُکھ کا اظہار

    معروف پاکستانی گلوکار اور سماجی کارکن شہزاد رائے نے معروف مزاح نگار اور انکل سرگم کے کردار کے خالق فاروق قیصر کے انتقال پر دُکھ کا اظہار کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : سماجی کارکن شہزاد رائے نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر انکل سرگم کے بارے میں کیے گئے اپنے ایک ٹوئٹ کو جو انہوں نے کچھ دنوں پہلے ہی کیا تھا ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ میرے پاس بیان کرنے کے لیے الفاط نہیں ہیں۔


    گلوکار نے لکھا کہ میں نے کچھ دنوں پہلے ہی انکل سرگم کےساتھ یہ یادگار ویڈیو شیئر کی تھی۔

    انہوں نے مزید لکھا کہ انکل سرگم! ہم آپ کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز معروف مزاح نگار اور انکل سرگم جیسے پتلی تماشا کردار کے خالق فاروق قیصر انتقال کر گئے، وہ عارضہ قلب میں مبتلا تھے۔ انہوں نے سوگواران میں ایک بیٹا اور دو بیٹیاں چھوڑے ہیں ان کی نمازِ جنازہ آج شام 5 بجے ایچ ایٹ قبرستان اسلام آباد میں ادا کی جائے گی۔

    صدر مملکت اور وزیراعظم نے بھی فاروق قیصر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    فاروق قیصر کے نواسے حسنین قیصر کا کہنا ہے کہ نانا کافی عرصے سے عارضہ قلب میں مبتلا تھے، طبیعت خراب ہونے پر انہیں اسپتال لے جانے کیلئے ایمبولینس بلائی مگر ان کا پہلے ہی انتقال ہوگیا-

    اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ:دنیا کو ہنسا کرخوشیاں دینےوالے…

  • انکل سرگم کے خالق فاروق قیصر کو آج سپرد خاک کیا جائے گا

    انکل سرگم کے خالق فاروق قیصر کو آج سپرد خاک کیا جائے گا

    گزشتہ شب انتقال کر جانے والےمعروف مزاح نگار فاروق قیصر(انکل سرگم) کو آج سپرد خاک کیا جائے گا۔

    باغی ٹی وی : فاروق قیصر کی نمازِ جنازہ آج شام 5 بجے ایچ ایٹ قبرستان اسلام آباد میں ادا کی جائے گی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز معروف مزاح نگار اور انکل سرگم جیسے پتلی تماشا کردار کے خالق فاروق قیصر انتقال کر گئے، وہ عارضہ قلب میں مبتلا تھے۔ انہوں نے ایک بیٹا اور دو بیٹیاں سوگوار چھوڑے ہیں۔

    صدر مملکت اور وزیراعظم نے فاروق قیصر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    دوسری جانب علی طفر نے گہرے افسوس اور دُکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انکل سرگم جیسے دیگر پتلی تماشا کرداروں کے بانی فاروق قیصر ایک انتہائی مُتاثر کن انسان اور مصنف تھے۔

    فاروق قیصر کے نواسے حسنین قیصر کا کہنا ہے کہ نانا کافی عرصے سے عارضہ قلب میں مبتلا تھے، طبیعت خراب ہونے پر انہیں اسپتال لے جانے کیلئے ایمبولینس بلائی مگر ان کا پہلے ہی انتقال ہوگیا۔

    اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ:دنیا کو ہنسا کرخوشیاں دینےوالے…

  • ملکی تاریخ میں مسلسل دوسری بار عیدالفطر پر سینماز اور تھیٹرز ویران

    ملکی تاریخ میں مسلسل دوسری بار عیدالفطر پر سینماز اور تھیٹرز ویران

    پاکستان میں مسلسل دوسری بار بھی عیدالفطر پر تھیٹرز ویران نہ کوئی فلم ریلیز نہ ہو سکی اور نہ ہی اسٹیج ڈرامے پیش ہو سکے-

    باغی ٹی وی :عید الفطر کا تہوار ہمیشہ سے ہی پاکستان شوبز انڈسٹری کے لیے بہت اہم رہا ہے اس موقع پر ریلیز کے لیے پیش کی جانے والی فلموں کا ریکارڈ بزنس ہوتا یے پاکستان بننے کے بعد سے فلم بینی کا سلسلہ نہ صرف تسلسل کے ساتھ جاری رہا بلکہ ملک میں مشکل ترین حالات میں بھی شائقین سینما گھروں میں جا کر فلموں سے لطف اندوز ہوتے رہے، لیکن اس بار کورونا وائرس کی وجہ سے تھیٹرز اور سینماز ویران رہے-

    ملکی تاریخ میں دوسری با عیدالفطر پر نہ ہی کوئی فلم ریلیز ہوسکی اور نہ کوئی تھیٹر شو ہوسکا۔ اس صورتحال میں فنکاروں کی بڑی تعداد شدید متاثر ہوئی اور تھیٹر سے وابستہ فنکاروں، تکنیک کاروں نے جہاں حکومت سے اپیل کی وہیں احتجاج بھی کیا تھا لیکن سینما گھروں کے ساتھ تھیٹر کھولنے کی اجازت نہ دی جاسکی ۔

    پاکستان فلم ڈسٹری بیوٹر ایسوسی ایشن کے چیئرمین چوہدری اعجاز کامران کا کہنا ہے کہ عیدالفطر پرمسلسل دوسری بار سینما گھر نہ کھلنے سے فنکار برادری کے مالی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔

    پنجاب آرٹسٹ تھیٹرز پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین قیصر ثناءاللہ کے مطابق ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے عید کے موقع پر سینکڑوں سے زائد فنکاروں میں راشن تقسیم کر کے ہمارے دل جیت لئے ہیں، امید ہے کہ حکومت بہت جلد تھیٹرز کھولنے کی اجازت بھی دے گی۔

  • کورونا بحران: شترو گھن سنہا مودی سرکار پر برس پڑے

    کورونا بحران: شترو گھن سنہا مودی سرکار پر برس پڑے

    بھارتی اداکار شتروگھن سنہا کورونا کی دوسری لہر سے ہونے والے نقصان کے تحت مودی سرکار پر برس پڑے-

    باغی ٹی وی :بھارت میں کورونا وبا کی دوسری لہر نے تباہی مچا رکھی ہے صحت کا نظام مکمل طور ہپر بیٹھ گیا ہے جب کہ مودی سرکار بلند و بانگ دعوؤں سے باز ہی نہیں آرہی۔ ایسی صورت حال میں بھارت کی سراقتدار جماعت بی جے پی ہی کے سابق مرکزی رہنما اور لیجنٖڈ بالی ووڈ اداکار شترو گھن سنہا بھی مودی سرکار پر پھٹ پڑے ہیں۔


    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں شترو گھن سنہا نے کہا کہ بھارتی اسپتالوں میں طبی سہولیات کا فقدان ہے اور ہم اپنے عزیزوں اور پیاروں کو کھو رہے ہیں۔ کچھ روز قبل ہی نوجوان اداکار اور یو ٹیوبر راہول ووہرا کی بہت کم عمر میں موت ہوگئی۔ اس کی آخری وڈیو نے تو دل کو تڑپا کر رکھ دیا کیونکہ اس نے بتایا تھا کہ اگر اسے بروقت اور مناسب علاج مل جاتا تو وہ بچ سکتا تھا۔

    اداکارنے کہا کہ لوگوں کو اسپتالوں میں لاپرواہی اور بد انتظامی برداشت کرنا پڑ رہی ہے اور یہ زمینی حقیقت بہت خوفناک اور دل دہلا دینے والی ہے کیونکہ مریضوں کا دعوی ہے کہ ان کے لیے اسپتالوں میں کچھ نہیں کیا جارہا۔


    شترو گھن سنہا نے معروف ٹی وی اینکر کی ایک وڈیو شیئر کرتے ہوئے مزید لکھا ہے کہ ایک طویل انتظار کے بعد بالاآخر معروف اینکر روش کمار نے اپنے پروگرام میں اسپتالوں کا پردہ چاک کیا ہے اور تلخ حقائق سے بھر انکشافات سامنے لائے ہیں۔


    واضح رہے کہ شترو گھن سنہا کئی برس بی جے پی کا حصہ رہے ، انہوں نے مودی سرکار کے علاوہ بی جی پی کی ہر حکومت میں مختلف وزارتوں پر ذمہ داریاں نبھائیں تاہم نریندر مودی سے اختلافات کے بعد انہوں نے بی جے پی سے کنارہ کشی اختیار کرلی ہے۔

  • ٹیسلا نے ماحولیاتی تحفظات کے تناظرمیں بٹ کوائن لینے سے انکار کر دیا

    ٹیسلا نے ماحولیاتی تحفظات کے تناظرمیں بٹ کوائن لینے سے انکار کر دیا

    برقی کار بنانے والی کمپنی ٹیسلا نے کرپٹو کرنسی بٹ کوائن کو وصول کرنے سے انکار کردیا ہے۔

    باغی ٹی وی : کمرشل خلائی پروازیں شروع کرنے والی کمپنی اسپیس ایکس اور ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک نے ٹوئٹر اکاؤنٹ پراس بات کا اعلان کیا ٹوئٹ میں ان کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی تحفظات کے تناظرمیں ہم نے ادائیگیوں کے لیے بٹ کوائن کو وصول کرنا بند کردیا ہے اور اب صارفین بٹ کوائن کی مدد سے ٹیسلا نہیں خرید سکتے۔


    ایلون مسک کی اس ٹوئٹ کے بعد بٹ کوائن کی قیمت میں 10 فیصد سے زائد کی کمی ہوگئی، جب کہ ٹیسلا کےحصص کی قیمتیں بھی گر گئیں۔

    ایلون مسک نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ بٹ کوائن کی مائننگ اورٹرانزیکشن میں روایتی ایندھن ( فاسلز فیول) خصوصا کوئلے کے بڑھتے ہوئے استعمال پر ہمیں تحفظات ہیں۔ ’ کرپٹو کرنسی ایک اچھا آئیڈیا ہے، لیکن اسے ماحولیاتی نقصان کے ساتھ نہیں لایا جاسکتا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ٹیسلا اپنے بٹ کوائن فروخت نہیں کرے گی، اور ہمارا ارادہ انہیں اس وقت استعمال کرنے کا ہے، جب تک اس کی مائننگ زیادہ سسٹین ایبل انرجی پر منتقل نہیں ہوجاتی۔


    خیال رہے کہ ٹیسلا نے رواں سال مارچ میں ہی کچھ ماہرین ماحولیات اورسرمایہ کاروں کی مخالفت کے با وجوداعلان کیا تھا کہ اب ٹیسلا کی گاڑیوں کو بٹ کوائن کی مدد سے خریدا جاسکتا ہے۔

    جبکہ اس سے ایک ماہ قبل ہی ٹیسلا نے ڈیڑھ ارب ڈالر کے بٹ کوائن خریدنے کا انکشاف کیا تھا تاہم ایلون مسک کی ٹوئٹ کے بعد ٹیسلا پھر اپنی ڈگرپرواپس آگئی ہے۔

  • جلال آل کا اسرائیلی فوج کا فلسطینیوں پر مظالم کے خلاف سخت ردعمل

    جلال آل کا اسرائیلی فوج کا فلسطینیوں پر مظالم کے خلاف سخت ردعمل

    شہرہ آفاق ترکش ڈرامے ‘ارطغرل غازی’ میں عبدالرحمن کا کردار ادا کرنے والے جلال آل نے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کے مظالم کے خلاف سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں جلال آل نے انگریزی ، ترکی اور اردو زبانوں میں پوسٹ کی۔

    جلال آل کا کہنا تھا کہ بچوں کے قاتل اسرائیل نے رمضان کے روزے رکھنے والے بچوں کو افطاری کے اوقات کے دوران بموں سے شہید کردیا۔

    انہوں نے مزید لکھا کہ مسجد اقصیٰ اور ہمارے مسلمان بھائی اکیلے نہیں،قاتل اسرائیل فلسطین سے دفع ہو جاؤ جوکہ مسلمانوں کی زمین ہے۔

    صرف یہی نہیں بلکہ اداکار نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی پروفائل بھی مسجد اقصٰی کی لگائی ہوئی ہے جب کہ اس مسئلے پر لائیو ویڈیو کانفرنس بھی کررہے ہیں اور مختلف شخصیات کی رائے لےکر مسئلے کو اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔